2025-07-01@12:04:30 GMT
تلاش کی گنتی: 723

«معلوم ہو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالتی فیصلوں میں ملٹری کورٹ تسلیم شدہ ہیں،آرمی ایکٹ کے تحت جرم کا گٹھ جوڑ ہو تو ملٹری ٹرائل ہوگا، ملٹری کورٹ میں ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت جرم کا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری  ہیں۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں منتخب نہ ہونے والے سرفراز احمد کیلئے بڑی خوشخبری آ...
    وہاڑی( خبر ایجنسیاں)سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں ،اونچا کرنے کے لیے پہنی ہیں، علما کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، افغانستان کیساتھ ہمسائے کے تعلق کیوجہ سے نقصان برداشت کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی، اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں،...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔ حکومت اپوزیشن مذاکرات کی فضا سینیٹ میں تار تار، ’اووو، اووو‘ آوازوں کی گونجپارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ ) میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی فضا تار تار کردی گئی۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں، ماحول اچھا ہوگا تو سب کو فائدہ...
    جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے...
    لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں جج ارشد جاوید نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کیا۔   سماعت کے دوران فواد چودھری اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کیے گئے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے گئی ہیں، کیونکہ آج عمران خان سے فیملی ملاقات کا دن ہے۔   عدالت نے درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے علیمہ خان، عظمیٰ خان، فواد چودھری، اسد عمر اور دیگر 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں...
    سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 9 مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔دورانِ سماعت وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایف بی علی کیس میں جن افراد پر کیس چلایا گیا وہ ریٹائرڈ تھے۔ کیا سویلین کا ملٹری ٹرائل کورٹ مارشل کہلاتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیلسویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ خواجہ صاحب!آپ وزارت دفاع کے وکیل ہیں، ایک جواب دیں،کیا 9مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟9مئی کو کیسے لوگ بغیر ہتھیاروں کے کور کمانڈر ہاؤس  میں پہنچ گئے؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل  کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہررضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ کاحصہ ہیں۔ ...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معا ہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کئے، معائدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، معائدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لئے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعدگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب...
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں آگ لگی ہوئی ہے، صوبے  کی امن و امان کی صورتِ حال اچھی نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سپر پاور آتی ہے، افغانستان میں کارروائی کرتی ہے اور اسلحہ چھوڑ جاتی ہے۔ میرا کے پی اسمبلی آنا اتحاد کی علامت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ اہم جگہ ہے، آج...
      سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے اور حکومت کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو نظر بند کرنے یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد سیاسی استحکام پیدا کرنا ہے اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ اپنے بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں کے ساتھ کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔امریکی سفیر نے کہا کہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں مدد کی فراہمی شامل ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوا۔انہوں نے کہا کہ چائے پر گپ شپ اور...
    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم — فائل فوٹو  امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کل پاکستان سے روانہ ہوں گے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم مئی 2022ء سے امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کی قیادت میں، پاک امریکا تعلقات ایک نئے باب میں داخل ہوئے۔ پاکستان کی قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام و زرعی نظام میں مدد کر رہے ہیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام اور پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق اس دوران مشترکہ اہداف اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،چوری،ہوائی فائرنگ ،پتنگ فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 36ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حکمت یار، عبدالودود اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئی۔گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور قمر الزمان شامل ہیں،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری ذیشان کو زخمی کر...
    پاکستان میں اپنی سفارت کاری کی مدت پوری کرنے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے اور وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران انہوں نے کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ مذکورہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں معاونت کی فراہمی شامل ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئی۔ انہوں نے پاکستان...
    حکومت نے وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راوٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیدیا،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اداروں کو وائرلیس نیٹ ورکس بارے سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی، کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راﺅٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی  مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے...
    امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی بیان میں کہا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ویڈیو پیغام السلام علیکم سے شروع کیا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہم نے اپنے وقت کے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا جس میں کورونا وبا پر قابو پانا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد لاکھوں افراد کو تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہت سی قوتیں ہیں جو دلوں میں رخنے ڈالتی ہیں، اسی لیے شہباز شریف نے وسوسوں کا لفظ استعمال کیا تھا۔ وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کو سامنے رکھیں تو یقین اور ایمان کا نور کبھی نہیں بھرتا، دلوں میں وسوسے تو رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فوج کا حکومت سے جو تعاون ہے ساری زندگی نہیں دیکھا، وسوسے بھی ہیں پر دعا ہے شراکت جاری رہے، وزیراعظم ’ہمارے ہاں صبح حکومتیں ہوتی ہیں اور شام کو نہیں ہوتیں۔ شہباز شریف نے اگر وسوسے کا لفظ استعمال کیا تو میں سمجھتا ہوں کہ بہت سی قوتیں ہیں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملاقات کررہے ہیں
    وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا ہے وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے ،...
    سہون شریف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پارا چنار کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر سندھ پولیس نے بدترین شیلنگ اور تشدد کرکے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ اور مظلومین پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہر فورم پر ملت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے سہون شریف میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے سہون شریف پہنچ کر مولانا طاہر حسین نجفی اور شیعہ...