2025-09-18@10:23:07 GMT
تلاش کی گنتی: 861
«اپنی ہوس کا»:
(نئی خبر)
اپنے بیان میں پی پی رہنما نے کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیئے، حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ہر بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔ شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: رشتے کے لیے ہاں کرنے سے قبل شاہین آفریدی کی انکوائری، شاہد آفریدی نے سب بتادیا اپنی بیٹیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 5 بیٹیوں پر خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا اپنی اولاد سے زیادہ اس کی اولاد سے محبت ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انشا اور شاہین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے...
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر دولت کی نمود و نمائش کے بعد مہنگی ترین کار خریدنے کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ یوٹیوبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی کار کی خریداری کی ویڈیو شیئر کی ہے، لیکن اس کار کی خاص بات اس کی قیمت ہے جس نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ رجب بٹ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انھوں ایک گاڑی کے شورم میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جہاں وہ کار کی خریداری کی دستاویزات پر دستخط کرکے اس کی رونمائی کرتے ہیں۔ رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی گاڑی کے ساتھ ویڈیوز اور وی...
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔حاجی ہدایت کے سوال پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص مدت تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو پری میچور رٹائرمنٹ کا آپشن دیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کہ جو بینک پرائیویٹائز ہوئے وہ آج بہترین کام کررہے ہیں،تین وزارتیں بند ہوگئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران اعظم تارڑ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں8,747بے ضابطگیوں کے کیسز رجسٹر ہوئے تھے تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ...
BEIJING: چین کی طویل العمر خاتون نے گزشتہ دن 124 ویں سالگرہ منائی۔ چینی میڈیا کے مطابق چیو چیاشی نامی خاتون یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔ اپنی 124 ویں سالگرہ پر خاتون نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں، رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے،40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے 4 بچوں کی تنہا پرورش کی،70 سال کی عمر ان کا بڑا بیٹا فوت ہوا، بہو نے دوسری...
گوادر: امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں گوادر (نمائندہ جسارت) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادرمیں لاپتا افراد، غیرقانونی ٹرالرنگ، بارڈر بندش جیسے اہم ترین مسائل ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ زبوں حالی کا شکار ہیں، اسمبلی میں ایم پی اے کے حلف کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اپنی 1 سالا کارکردگی عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب گوادر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مرکز گوادر ہے، وفاقی حکومت گوادر میں اربوں ڈالرز...
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے معاہدے کا سہرا اپنے سر باندھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی نومبر کی تاریخی انتخابی کامیابی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور وہ جلد ہی آزاد ہو جائیں گے۔ اپنے ایک دوسرے پیغام میں ٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نومبر کی فتح نہ صرف ان کے لیے بلکہ امریکا اور دنیا کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی اس معاہدے کی بنیاد بنی،...
کراچی: کراچی میں انٹر بورڈ کے حالیہ نتائج سے متاثر ہونے والے طلبہ چیئرمین کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہو سکے، طلبہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی بنے یا اسکروٹنی فیس ختم ہو ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہم اپنی کاپیاں خود چیک کریں گے۔ انٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاکھوں طلبہ ازخود اپنی کاپیاں چیک کریں یہ ممکن نہیں ، زیادہ نمبروں کے فرق والے طلبہ کیلئے انٹربورڈ آفس کے دروازے کھلے ہیں ہماری نگرانی میں کاپیاں چیک کر سکتے ہیں۔ بدھ کے روز ناظم امتحانات زرینہ راشد نے اپنے دفتر میں ’’ ایکسپریس ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا اسکروٹنی فیس ختم کرنے والا مطالبہ ہم نے منظور کیا ہے...
مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انوکھا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی سالوں سے موسیقی نہیں سنی۔ اپنے مشہور بلاگ ’ویلکم تو مائے بارڈرلیس ورلڈ‘ میں، عاطف نے اپنی موسیقی سے جڑی یادیں اور اس کے ساتھ بدلتے ہوئے تعلقات پر روشنی ڈالی۔ عاطف نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گائیکی کا شوق بچپن میں دریافت کیا تھا۔ ایک دن انہوں نے اپنے خالی گھر کی بالائی منزل میں گانا شروع کیا اور جب پہلی بار ایک اونچے سُر پر پہنچے تو وہ خود حیران اور خوفزدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا، "جب میں نے سُر لگایا تو مجھے لگا کہ یہ کیا ہو گیا؟ میں فوراً دروازے بند کرکے نیچے آ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کیلئے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک(سی پی ایف)کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، ان شعبوں میں بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیاتی استحکام، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری شامل ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آرمی چیف اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کو دل سے سراہتا ہوں، سی پی ایف ورلڈ بینک کے پاکستان کی معاشی استحکام اور صلاحیت پر اعتماد کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے اپنے 12 شہداء اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، تاہم زخمیوں میں سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی کمپلینٹ ایک پرائیویٹ کمپلینٹ ہے، اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ پر مزید کارروائی ہو گی، کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو گا۔چیئرمین پی ٹی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل کچھ پریشانیاں آپ کی اپنی پیدا کردہ ہیں اور آپ بلاوجہ ہی انھیں اہمیت دے رہے ہیں۔ معاملات اتنے بھی خراب نہیں جتنے آپ سوچ رہے ہیں۔ سب بہتر ہوجائے گا۔ صدقہ دیجیے اور عبادات میں دل لگایئے۔ صبح کی شروعات اچھی نہیں بھی ہوئی تو دن بہتر ہی ہوگا۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی سخت حالات جلد ختم ہوجائیں گے، جو کام رکے ہوئے ہیں وہ بھی پورے ہوں گے۔ بند راستے کھلنے کی توقع ہے۔ توکل کیجئے اور فضول سوچوں کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اپنوں کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں۔ جوزا: 21 مئی تا 21 جون آپ کی کوششیں بار آور ثابت ہوں...
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکا عالمی سطح پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے خطاب میں عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود امریکا کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ آج دنیا بھر میں مقابلہ جیت رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے محکمہ خارجہ کے سفارت کاروں کے سامنے یہ باتیں کہی جس پر سفارت کاروں...
بالی وڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر اپنے ہلکے پھلکے انداز اور مزاحیہ بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے "ریلیشن شپ اسٹیٹس" کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ کرن جوہر نے کہا: "میں انسٹاگرام کو ڈیٹ کر رہا ہوں! یہ میری بات سنتا ہے، میرے خواب پورے کرتا ہے اور یہاں تک کہ کچھ بل بھی ادا کرتا ہے۔" ان کے اس ہلکے پھلکے مذاق نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو خوب پذیرائی ملی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرن جوہر نے اپنے ذاتی احساسات کو مزاح کے ساتھ شیئر کیا ہو۔ گزشتہ سال دیوالی کے موقع...
حسن علی کا شمار پاکستان کےایک بہت ہی پیار کرنے والے قابل صلاحیت قومی کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ میدان میں ان کے کھیلنے کا انداز اورباؤلنگ اسٹائل ہمیشہ ان کے مداحوں کواپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ حسن علی نے ایک ہندوستانی لڑکی سمیعہ خان سے شادی کی ہے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ گذشتہ دنوں کرکٹر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک ہندوستانی لڑکی سے اپنی کامیاب شادی کے بارے میں بات کی۔ حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان قومیت کا کبھی سوال نہیں رہاتھا۔ وہ ایک باہمی دوست کے ذریعے سمیعہ سے ملے تھے اور ان سے ملنے کے...
آج بروزمنگل،14 جنوری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ ذاتی کوششوں میں رفتار برقرار رکھیں گے۔ آپ معاملات کو مؤثر طریقے سے سنبھال سکیں گے۔ فنکارانہ مہارت پر توجہ دی جائے گی۔ آپ خاندان کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کریں گے۔ رویے اور عاجزی کو برقرار رکھنے پر توجہ دی جائے گی۔ گھر میں خوشی اور مسرت ہوگی۔ ذاتی معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے۔ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انتظامی کوششوں میں تیزی آئے گی۔ اپنے پیاروں کا احترام کریں اور صبر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) زمرد خان چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم نے پاکستان سویٹ ہوم کی بچیوں کے ہمراہ ملالہ یوسفزئی سے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہا پاکستان سویٹ ہوم کے اس مشن کو بہت داد دیتی ہوں کیونکہ انہوں نے یتیم بچیوں کو سہارا دیا چھت دی ایک امید دی۔ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ سوات میں حالات خراب تھے جب دہشت گردوں نے ہم سے ہمارا امن چھین لیا تھا اور بچوں کی تعلیم پر پابندی لگائی تھی اس موقع پر میں سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے...

احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
نئی دہلی: دنیا بھر میں دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے والے بھارت کے آرمی چیف نے ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیریوں کی تحریک آزادی اور جذبہ حریت کچلنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کے سربراہ کی غلط بیانی کی اور مقبوضہ جموں کشمیر میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کیا ۔ سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے تو 10 لاکھ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز وہاں کیا کر رہی ہیں؟ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کنٹرول میں ہے تو آئے روز گھر گھر تلاشی آپریشنز میں کشمیری نوجوانوں کو کیوں قتل کیا جا رہا ہے؟...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آپ کی مہربانی ۔۔ واپس چلے جائیں شرابی دلہا کے ساتھ اپنی بیٹی نہیں بیاہ سکتی ۔ ماں نے بھری بارات واپس لوٹا دی ، جراتمندانہ اقدام نے شہریوں کے دل جیت لئے ۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بینگلورو کے علاقے میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ View this post on Instagram A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) دلہا اورباراتی جب شادی کے لئے پہنچے تو رسومات کے لیےدلہا کو منڈپ پر طلب کیا گیا۔ دلہا کی غیر حالت اور الٹے سیدھے قدموں کودیکھ کر ماں کادل دھل گیا اور اس نے جب یہ پایا کہ دلہا نشے میں ہے تو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر دلہا اور...
بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیا برین اسٹروک کا شکار ہوگئے، جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اداکار کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کی انتہائی نگہداشت میں ٹریٹمنٹ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بتایا گیا تھا کہ ٹیکو تلسانیہ کو دل کا دورہ پڑا ہے، لیکن بعد ازاں علم ہوا کہ اداکار دراصل برین اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔ اداکار کی اہلیہ دیپتی تلسانیا نے بتایا کہ ٹیکو ایک فلم کی اسکریننگ میں شریک تھے جہاں ان کی طبعیت خراب ہونے لگی، جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 70 سالہ سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا اس وقت ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے، جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عدالتی عملے نے آج فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا، اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو آئےگا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہمارے خلاف ٹرائل کورٹ کا رویہ غیرمنصفانہ ہے، ہم فیصلے کےلیے تیار ہوکر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بےہودہ ہے، گواہان نے تسلیم کیاکہ بانی پی ٹی آئی نے...
سبی(آئی این پی )ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت عالمی قیادت کی ناکامی کاشاخسانہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت کسی مقتدر ملک نے غزہ میں کشت وخون روکنے کیلئے اپنا قابل قدرکردارادانہیں جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیںاسرائیلی بربریت اورفسطائیت کی آگ نے فلسطینیوں کوکندن بنادیا۔وہ اپنے پیاروں کی شہادتوں پراللہ ربّ العزت کے روبروسربسجود ہوجاتے ہیں،انہیں بندوق اوربارود کے زورپرہرایا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ پیر بولان ومہران حضرت سخی فیض سلطان باہوؒ اوستہ میں مرید ین وعقیدت مندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت...
کراچی(جسارت نیوز)سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لے جایا گیا۔اس حوالے سے ایس ڈی پی او سکھن ڈی ایس پی شوکت تنولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے۔بعدازاں انہوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر استعمال کیے جانے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بطورِ صدر داخل ہونے پر اپنے ریئل اسٹیٹ، ہوٹل، گولف، میڈیا اور لائسنسنگ کے اربوں ڈالر کے کاروبار کا انتظام اپنے بچوں کے حوالے کر دیں گے۔ انہوں نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ کمپنی نے کہا کہ منتخب صدر کی تمام سرمایہ کاری، اثاثہ جات اور کاروباری مفادات ان کے بچوں کے زیرِ انتظام ٹرسٹ میں رہیں گے۔ٹرمپ بورڈ کے کسی اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی ان کا تقرر کیا جائے گا اور روزمرہ کے فیصلہ سازی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔
پاکستانی اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے آڈیشن میں اپنے ہی سسرکاظم پاشا کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف کردیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی وی کے معروف ہدایتکار کاظم پاشا کی بیٹی ندا پاشا اور نامور اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے یاسر نواز سال 2002 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی یاسر نواز شوبز انڈسٹری میں بھی ایک جانی مانی شخصیت ہیں انہوں نے ہدایتکاری کے علاوہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، یاسر نواز کے مشہور ڈراموں میں دل موم کا دیا، دل زار زار، بکھرے موتی، میرا دل میرا دشمن سمیت دیگر شامل ہیں۔ حال...
امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا لاس اینجلس میں بچپن کا گھر جل کر خاکستر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس:امریکا کی سپر مڈل بیلا حدید لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ کے بعد اپنے بچپن کے مالیبُو گھر کے نقصان پر افسردہ ہیں، انہوں نے گھر کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے قریبی شہروں میں کئی زندگیاں چھین لیں، ہزاروں گھروں کو تباہ کر دیا جبکہ آگ کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔ اس ہی آگ کی متاثرہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید بھی ہیں، جنہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تو ان کی آنٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔ اداکارہ نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی مسابا گپتا کی ولادت کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی آنٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں، لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی آنٹی نے آدھی رات کو انہیں اور ان کی نومولود بیٹی کو گھر سے نکال دیا تھا اور اس وقت ان کے پاس کوئی جائے پناہ بھی نہیں تھی۔ نینا نے بتایا کہ وہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم نے اپنے صدر سہیل عزیز کی قیادت میں 12 جنوری 2025 اتوار کی سہہ پہر 3 بجے سی ویو، کراچی پر منعقد ہونے والے غزہ : مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس اہم مارچ کا مقصد غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف اجتماعی آواز بلند کرنا اور اسرائیل کی جانب سے معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرنا ہے۔اپنے بیان میں سہیل عزیز نے کاروباری برادری کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی کی کاروباری برادری کے عہدیداران اور اراکین کو اس اہم مقصد...
کراچی: سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی او سکھن ڈی ایس پی شوکت تنولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جس کی اطلاع ملت ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر...
لاہور: معروف اداکارہ نوال سعید نے یہ واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے شادی کا فیصلہ اپنے خاندان پر چھوڑ دیا ہے۔ نوال سعید نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام ’زبردست‘ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش کراچی میں ہوئی اور ان کے والد موسیقی کے شوقین تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے بھی ابتدائی طور پر گلوکاری اور موسیقی کی تربیت لی۔ تاہم، وہ اس شعبے کو جاری نہ رکھ...
بنگلا دیش کے مشہور کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تمیم نے یہ اعلان جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی بیان کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ کے شاندار کیریئر کو خیرباد کہنے کے فیصلے کی وجوہات بیان کیں۔ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم 24 گھنٹے بعد انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ اس بار، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور اس فیصلے پر سوچ بچار کے بعد عمل کیا ہے۔ تمیم اقبال نے کہا کہ وہ...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو اسکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی وڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس اسکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ مشہور ہونے کے...
کراچی: گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) نے کمشنر کراچی ڈویژن کے تعاون سے ایک اعلیٰ سطحی نیڈ اسیسمنٹ اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد ادارہ جاتی مسابقت کو مضبوط بنانا، ضلعی انتظامیہ کو بہتر کرنا اور کراچی کے سات اضلاع میں کرائسز مینجمنٹ کو بہتر بنانا تھا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والی اس تقریب میں شہر کے انتظامی اضلاع کے ایڈیشنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ سیشن کا آغاز ایڈیشنل کمشنر کراچی سید مہدی شاہ کے خطاب سے ہوا جنہوں نے ضلعی انتظامیہ میں بیوروکریٹس کی آئندہ تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہدی شاہ نے سرکاری افسران کو میٹروپولیٹن میں بڑھتے ہوئے پیچیدہ گورننس کے...
اسلام آباد: قومی ائرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پہلی پرواز اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہوگئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کیا، پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں، پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ قبل ازیں وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی اسٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوابازی، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے شریک ہوئے، سی ای او پی آئی اے عامر حیات، ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی اس موقع پر موجود...
موبائل فون کا استعمال آج کل بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، اور تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس یہ آلہ موجود ہے۔ یہ ترقی کا نتیجہ ہے، جس میں موبائل فون نے دنیا بھر میں ہر فرد کی ضرورت بن کر ابھرنے کی جگہ بنالی ہے۔ مختلف کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ فونز متعارف کراتی ہیں، جو کبھی بہت مہنگے تو کبھی انتہائی سستے ہوتے ہیں۔ اب ہم آپ کو دنیا کے دو ایسے موبائل فونز کے بارے میں بتائیں گے جن کے کام تقریباً یکساں ہیں، مگر قیمتوں میں فرق اتنا زیادہ ہے کہ اسے بیان کرنا مشکل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ “فالکن...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔ یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی کھلاڑی یوزویندر چاہل کی دھناشری ورما سے علیحدگی ہوگئی؟...
سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان نے تحریک انصاف بانی عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے انہیں اور ان کے خاندان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا ہے اور اب رسائی کو مزید محدود کر دیا گیا ہے، جو کہ سراسر زیادتی اور ٹارچر کے مترادف ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس رویے کو غیر انسانی اور ناقابل...
ایکس پر صارفین نے امریکی اداکار جیمز وڈز کو یاد کروایا کہ وہ کیسے مظلوم فلسطینیوں کے گھر تباہ ہونے پر خوش ہوتے تھے، ایک فلسطینی شاعر اور سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’اب آپ بتائیں گے اپنے گھر کو تباہ ہوتے دیکھنا کیسا لگتا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بےقابو آگ کئی ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے جس کے باعث ہولی وڈ کے نامور اداکاروں کے گھر بھی آگ کی زد میں آئے ہیں جن میں غزہ جنگ کی حمایت کرنے والے اداکار جیمز وڈز بھی شامل ہیں۔ جیمز وڈز گزشتہ روز ’سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ’یہ اپنے کسی...
پاکستان میں اپنی سفارت کاری کی مدت پوری کرنے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے اور وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران انہوں نے کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ مذکورہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں معاونت کی فراہمی شامل ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئی۔ انہوں نے پاکستان...
بالی ووڈ کے فٹنس فریک اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی منشیات کا استعمال نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم نے ممبئی میں بھارتی حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک ’انسدادِ منشیات مہم‘ میں یہ بات کہی۔ تقریب کے دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں نہ کبھی سگریٹ نوشی کی، نہ شراب پی، اور نہ ہی منشیات کا استعمال کیا۔ طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے جان نے کہا، ’میں چاہتا ہوں کہ آپ منشیات سے دور رہیں اور اپنے دوستوں، ساتھیوں، اور اردگرد کے لوگوں کے لیے ایک مثالی شخصیت بنیں۔ میں طویل تقریر نہیں کروں...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چُکی ہیں۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں...
پاکستان کی مشہور گلوکارہ ’شے گل‘، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’انوشے بابر گل ‘ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا ’نِک نیم ‘ ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے...