2025-11-04@11:47:43 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3499				 
                «بجلی قیمتوں»:
(نئی خبر)
	اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنا مؤقف واضح کیا، مگر بظاہر وہ بھی بےاختیار نظر آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبر پختونخوا...
	 بیرسٹر سیف—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اے این پی کے سربراہ ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر کر دی۔اے این پی سربراہ ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختون خوا پولیس نے سیکیورٹی واپس لی ہے، یہ خبر سامنے آنے پر بیرسٹر سیف نے ردِعمل دیا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لے لیعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صدر ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ ترجمان خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر اُن کو سیکیورٹی فراہم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایمل ولی پریشان...
	 کراچی:  جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، اہل فلسطین مسلسل 2 سال سے مزاحمت کررہے ہیں، حماس نے یو این چارٹر کے مطابق ہتھیاراٹھائے ہیں، امریکا اسرائیل کو طاقت فراہم...
	 کراچی: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شاہراہ فیصل پر ’’غزہ ملین مارچ‘‘ کا فقیدالمثال انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی، تو پاکستانی عوام ان کا نان نفقہ بند کر دیں گے۔ انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ کو حماس کی حمایت کرنی ہوگی، ورنہ کل کو آپ کے لیے ملک سے نکلنے کا راستہ بھی بند ہو سکتا ہے۔”  “غزہ کے عوام استقامت کی علامت ہیں حافظ نعیم...
	اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025  سب نیوز کراچی(سب نیوز)جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں،...
	ایمل ولی—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صدر ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ترجمان اے این پی نے کہا ہے کہ وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبر پختون خوا پولیس نے بھی ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ آئی جی خیبر پختون خوا نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات نظر انداز کر دیں، لگتا ہے وہ بے بس ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ایمل ولی خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے ترجمان وزیرِ اعلیٰ کے پی فراز مغل کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ وفاقی...
	سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی
	سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی،عوامی ایکشن کمیٹی مہاجرین سے انکی شناخت چھیننے کی کوشش نہ کرے، اشرافیہ نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا انکی مراعات کے خاتمے کے حق میں ہوں،نیشنل پریس کلب پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں،ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔  سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی آزاد...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے جس کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔  بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل...
	کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہاہے کہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا، ووٹ لینا ہوتا ہے تو مائی کراچی، کام کرنا ہو تو کہتے ہیں بائے کراچی۔ایک تقریب سے خطاب  میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شعبے کی طرح فنون لطیفہ بھی زوال پذیر ہے، آہستہ آہستہ ہم ادب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا تھیٹر فیملی کے ساتھ جاکر نہیں دیکھاجاسکتا،  اردو کا کام سب سے زیادہ پنجاب میں ہورہا ہے، ہر ماہ گورنر ہائوس میں مشا عرہ ہوگا۔دوسری جانب  ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا، ووٹ لینا ہوتا ہے تو مائی...
	پشاور:۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے، ہمارے صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ اپنی پالیسی اسمبلی آکر بتائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی...
	ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو 9 مئی کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کردیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن،...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو ابراہیم معاہدے کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گا،اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم کے الفاظ مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ   غزہ کے معاملے میں سب سے اہم بات جنگ بندی ہے تاکہ قتل و غارت کا سلسلہ روکا جا سکے، اس معاملے میں پیش رفت مثبت قدم ہے، اسرائیل کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونگے جبکہ حماس کے ذمہ دار مسلم ممالک ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن مرحلہ وار آگے بڑھے گا، سب سے پہلے مقصود یہ  تھا کہ وہاں بمباری کا عمل ختم کیا جائے، حماس نے 44میں سے 20قیدی چھوڑ دئیے...
	خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی 2023 کو مردان میں پیش آنے والے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے مقدمے کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کیس میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر پتھراؤ کے الزامات شامل تھے۔ نجی ذرائع کے مطابق، کیس کی پیروی کے لیے حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو اس مقدمے کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی جانب سے کیس واپس لینے کی سفارش عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لیے15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جس میں کیس کی واپسی کی قانونی حیثیت پر...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے 12سے 24 گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان  این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔  کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو 9 مئی کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کردیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس کیس میں ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔
	—فائل فوٹو خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو 9 مئی کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کا ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔واضح رہے کہ 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اس کیس میں ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔
	—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال اب معمول کے مطابق ہے، سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ موسمیاتی شدت سے ایک ادارہ نہیں نمٹ سکتا: ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون کا ساتوں اسپیل جاری ہے،...
	 ڈی جی پی ڈی ایم اے کی بارشوں اور سیلاب بحالی سروے بارے میڈیا کو بریفنگ، کہتے ہیں آنیوالے دنوںمیں پانچ سے دس ملی میٹربارش متوقع ہے،دریائے جہلم ،ستلج اور راوی میں بھارت کی جانب سے مزیدپانی چھوڑے جانے کاامکان ہے-عرفان علی کاٹھیا نے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے- 
	پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور...
	پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے ساتھ بامقصد اور سنجیدہ بات چیت ناگزیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکا نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں ملکی سلامتی، خطے کی مجموعی صورتحال اور صوبے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  کے پی کے نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی ان کی اس تجویز سے اتفاق کر لیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر نے ناٹو پر روس کے حملوں کی تیاری کو افواہ قرار دے دیا۔ یورپ کی فوجی تیاریوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ وہ اس رجحان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ روسی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوابی اقدامات فوری اور تیز ہوں گے۔ روسی شہر سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپی ملک جو کہہ رہے ہیں وہ خود بھی اس پر یقین نہیں رکھتے کہ روس حملہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی روس کے ساتھ فوجی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو آگے بڑھ کردیکھ لے۔ مغربی ممالک صرف یوکرین کا استعمال کر...
	صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈاپور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔ صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجز اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔ کابینہ کی جانب...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور تکنیکی تربیت حاصل کرنے کے لیے 14 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات...
	پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کردی گئی جس کے تحت اب ملکیت کی تاخیر سے منتقلی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تاخیر پر سواری کی منتقلی کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے نیاضابطہ لاگو کر دیا ہے ، پنجاب موٹروہیکل آرڈیننس 1969 کے رول 47 میں ترمیم کر دی گئی ہے ۔ گاڑی کی منتقلی کی صورت میں نیا جرمانہ نافذ کر دیا گیا، 31سے60 دن تک تاخیر پر 10 ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا، 61سے 90 روز کی تاریخ پر جرمانے کی رقم 20 ہزار روپے کر دی گئی، 91سے 120 دن تاخیر پر 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
	بھارت کی وزارت خارجہ نے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی پر عائد سفری پابندی عارضی طور پر ختم کر دی ہے جس کے بعد ان کے لیے 9 سے 16 اکتوبر کے دوران بھارت کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اگر یہ دورہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے تو یہ سنہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ افغان طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ طالبان نے 20 سالہ امریکی موجودگی کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا...
	محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرتے ہوئے  ڈپریشن  سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جبکہ امکان ہے کہ یہ ڈیپ ڈپریشن  12 گھنٹے میں طوفان بن جائے گا۔طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘  رکھا جائے گا، جوکہ سری لنکا کا تجویز کردہ ہے. شکتی کا مطلب طاقت ہے جبکہ طوفان کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونےکا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے،  سسٹم کے زیراثرسمندر میں طغیانی بھی رہےگی، جبکہ سمندری طوفان بحیرہ عرب...
	صوبہ سندھ کے ضلع  جامشورو  میں بارشوں اور سیلاب سے 214  اسکولوں کی عمارتیں تباہ  حال ہیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس نے ضلع جامشورو کے 214 اسکولوں کی عمارتوں کو  زبوں حال قرار دیکر طلبا و ٹیچنگ اسٹاف کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور محکمہ تعلیم کو فوری طور بچوں و اسکول عملیکو  متبادل عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت  کی ہے۔اسکولوں کی خراب صورتحال کے باعث ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل دا  ئوپر لگ گیا ہے۔متاثرہ اسکولوں میں سے 172 اسکول پرائمری ہیں جب کہ 42   ہائر سیکنڈری بوائز اسکول ہیں جن میں 10 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس کی ہدایت کو کئی روز گزرنے کے باوجود  اب تک انہی عمارتوں میں بچے زیر تعلیم...
	پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے خواتین اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے تاکہ صوبے کے اہم معاملات پر گذارشات براہِ راست پیش کی جا سکیں۔ علی امین گنڈا پور نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ صوبے کے انتظامی معاملات پر بانی پاکستان تحریک انصاف سے مشاورت کے پابند ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر اسلام...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈا پور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔ صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجوں اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔ کابینہ کی جانب سے منظوری کے تھوڑی ہی دیر بعد مینا خان کی وزارت تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔  44 برس سے مسجد نبوی ﷺ میں قرآن...
	سٹی 42: خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل کر دیا گیا ہے، مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔  چیف منسٹر  سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے  اور سہیل آفریدی کو  خیبر پختونخوا کےمحکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان حوالے کردیا گیا ہے۔  نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی  
	علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔  انہوں...
	صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد سات کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دی۔ معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا جبکہ معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب نے وزیر آبپاشی کے عہدوں سے...
	کارکردگی کے نام پر خیبر پختونخوا کابینہ سے نکالے گئے ممبران کا پشاور جلسے کے واقعات سے کیا تعلق ہے؟ اصل معاملہ کیا ہے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے بعد کابینہ کی کارکردگی اور ردوبدل کے نام پر 2 اہم وزرا سے استعفیٰ لیا۔ تاہم، پارٹی کے اندرونی معاملات سے باخبر رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ دونوں کو پشاور جلسے میں وزیراعلیٰ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کی سزا کے طور پر نکالا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور جلسے کے فوراً بعد پیر کے روز اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق...
	—فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین اب بدل چکا ہے 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا۔چینی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، 16 سے 17 مرتبہ چین کا دورہ کر چکا ہوں، ہر بار اپنائیت ملتی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط ہوئی، عوام خوشحال اور مطمئن ہیں، چین کے میرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کے لیے ہوتے ہیں، چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق اس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگوں کا نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا، پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، ترقی کا...
	معروف اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر شدید برہمی کا شکار ہے اور یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے۔ Despite becoming champions, the BCCI is furious over not receiving the trophy, and the matter remains unresolved. Mohsin Naqvi has become a thorn in the eyes of India, and a no-confidence motion is expected. The PCB is prepared to foil every negative tactic from India — Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 2, 2025  انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے ہیں اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کی...
	ہماری بادشاہت تو نہیں جو چاہے کردیں، قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے،جسٹس منصور علی شاہ کے کیس میں ریمارکس
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پرجسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہماری بادشاہت تو نہیں جو چاہے کردیں،ہم نے قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کران ہے،ساری گواہیاں آپ کے خلاف ہیں، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل عمیر بلوچ نے کہاکہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطی تھی اپیل کنندہ کو بے قصور برطرف کیاگیا،جوان آدمی ہے ابھی ساری زندگی پڑی ہے۔  ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں،جسٹس امین...
	ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کوٹو پن بجلی منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔  بجلی فروخت کے سلسلے میں پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پیسکو کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔  محکمہ توانائی کے مطابق کوٹو پن بجلی منصوبے سے سالانہ 207 گیگا واٹ آور سستی بجلی پیدا ہو گی۔  محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے کو سالانہ 2 ارب روپے کی آمدن ہو گی، نیشنل گرڈ میں بجلی فراہمی بجلی بحران کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے   اس سلسلے میں وفاقی توانائی کے ادارے پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) اورصوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے درمیان...
	خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد سات کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دی۔ معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا جبکہ معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب نے وزیر آبپاشی کے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔ صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کئی وزرا، مشیروں اور معاونین کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باجوڑ سے منتخب ایم پی اے حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا اعلامیہ کے مطابق ارباب عاصم معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن مقرر ہو گئے ہیں، ان کو وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد یہ قلمدان سونپا گیا۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو صحت کا محکمہ تفویض کردیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت کا محکمہ حوالے کردیا گیا۔ وزیراعلی کے معاون...
	وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلسطین کا...
	پشاور یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے افغانستان میں وفد بھیجنے کے لیے وفاق کو کئی بار خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت اپنے نمائندے بھی وفد میں شامل کرے تاکہ ان کے خدشات دور ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دنیا بھر کے دورے کرسکتی ہیں تو خیبر پختونخوا حکومت کو بھی اجازت دی جائے۔ پشاور یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے افغانستان میں وفد بھیجنے کے لیے وفاق کو کئی بار خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت اپنے نمائندے بھی وفد میں شامل کرے تاکہ...
	پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا۔عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس صورتِ حال میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی۔
	 شاہدسپرا:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے لیبر کوٹہ میں شامل ملازمین کی فہرستیں تمام سرکاری اور کارپوریٹ اداروں سے طلب کر لیں۔ وزارت مذہبی امور نے تمام محکموں سے ملازمین کے کوائف طلب کر لئے گئے،سرکاری ادارے وزارت کو براہ راست نامزد ورکرز کے نام بھجوائیں گے،کارپوریٹ ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو نامزدگیاں بھجوائیں گے،لیبر کوٹہ کے تحت نامزد درخواستوں پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی،جمع ہونیوالی درخواستوں پر نامزد ملازمین کی کمیٹی سکروٹنی کرے گی۔  ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  سکروٹنی میں کامیاب ملازمین کو حج درخواست جمع کروانے کی اجازت دیدی جائیگی،حج درخواستیں نامزد بینکوں میں اخراجات کیساتھ جمع کروائی جا سکیں گی. وزارت یا ورکرز ویلفیئر فنڈ میں انفرادی درخواستیں قبول نہیں...
	 مری:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے بعد مری ہمارا دوسرا گھر ہے، مری کے ساتھ رشتہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مری سمیت اطراف کے علاقوں میں دل کے علاج کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں تھی، دل کی تکلیف ہو جائے تو مریض کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مری سے پنڈی پہنچتے پہنچتے مریض بھی دم توڑ دیتا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ یہاں دل...
	اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جج کی جعلی ڈگری کا تذکرہ چھڑ گیا۔وکیل کی جانب سے جعلی دستاویزات کا معاملہ اٹھانے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،       آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ...
	 اسلام آباد:  پاکستان نے  آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ ترسیلات زر میں متوقع اضافے کی وجہ سے اس کا بیرونی شعبہ سیلاب سے فائدہ اٹھائے گا ۔  ترسیلات زر اب 43 بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں جو برآمدات میں کسی بھی کمی کو پورا کرنے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کے لیے کافی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے سیلاب کے بعد کے منظر نامے کا اپنا میکرو اکنامک جائزہ IMF کے ساتھ شیئر کیا جس میں تشویش کا کوئی عنصر نہیں دکھایا گیا۔ جائزے میں بتایا گیا  کہ افراط زر کی شرح 7 فیصد کے قریب ہے اور معیشت اب بھی 4 فیصد کے قریب بڑھ رہی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صوبائی وزراء عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔ دونوں وزاء کی استعفے کی کاپیاں سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہیں ، دونوں وزرا کا تعلق صوابی سے ہے، دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے خود استعفے دیے ہیں، وزیراعلیٰ نے وزرا سے استعفے طلب نہیں کیے ہیں۔ واضح رہے کہ...
	مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دنیا بھر کے دورے کرسکتی ہیں تو خیبرپختونخوا حکومت کو بھی اجازت دی جائے۔ پشاور یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے افغانستان میں وفد بھیجنے کے لیے وفاق کو کئی بار خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت اپنے نمائندے بھی وفد میں شامل کرے تاکہ ان کے خدشات دور ہوسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پہلے اپنی کریڈیبلٹی درست کریں اور پاکستان کے حقیقی وزیر اعظم بننے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن تب ہی ممکن ہے جب مودی مذاکرات کے لیے تیار ہوگا اور اُس کے دانت توڑنے سے ہی بات آگے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا مسلسل ٹرافی لینے کے لیے اصرار کرتا رہا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح کیا اب اگر ٹرافی چاہیے تو سوریا کمار یادیو اے سی سی دفتر آکر مجھ لے لیں۔میڈیازرائع کے مطابق اجلاس میں بی سی سی آئی کے اعلی عہدیدار راجیو شکلا نے بار بار ایشیا کپ ٹرافی پر اصرار کیا جس پر چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ یہ بات اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔تاہم، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جاتا رہا جس پر انہیں جواب دیا کہ فائنل کے بعد...
	صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 2 وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ 
	ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)  کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر سے آکر لے لی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ، بھارتی ٹیم شریک نہ ہوئی محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے مطالبے پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کا کپتان اے سی سی کے دفتر آکر خود مجھ سے وصول کرلے۔ یہ معاملہ دبئی میں منعقدہ اے سی سی اجلاس کے دوران پیش آیا جس کی صدارت محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو...
	محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی ذرائع یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، محسن نقوی راجیو شکلا کا ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار ذرائع بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے، محسن نقوی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو پایا میں تو ٹرافی دینے کے لئے گراونڈ میں موجود رہا محسن نقوی کا جواب بھارتی بورڈ نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس کے بارے میں بتایا اجلاس میں جواب 
	ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے۔ محسن نقوی کی زیرصدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔  ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار نہیں کیا،سوریا کمار یادیو صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، راجیو شکلا ٹرافی لینے کیلئے مسلسل اصرارکرتے رہے۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے...
	وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، سید نوید قمر کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ہم اِس حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پربیٹھنا مشکل ہوگا۔اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن بینچز پر آنے کی دعوت دی تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ...
	دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت بھی نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔  انہوں...
	اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ میں ساڑھے 7گھنٹے طویل سماعت کی اور اس دوران بجلی چلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی 7 گھنٹے طویل سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی کے وکیل کے وکیل کی نیب افسر محسن ہارون پر جرح جاری تھی کہ بجلی چلی گئی جس پر جج نے سماعت کو یکم اکتوبر تک ملتوی کردیا۔ یکم اکتوبر کو وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی استغاثہ کے آخری دونوں گواہان پر جرح کریں گے۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی اور ان کی اہلیہ کو جیل سے خصوصی عدالت...
	وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک خصوصی ملاقات کی۔ جیل ذرائع نے کہا کہ ملاقات کے بعد علی امین اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اسپیشل ملاقات کی۔
	علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025  سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ...
	سابق کرکٹر باسط علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باوجود محسن نقوی اپنی جگہ سے نہ ہٹے اور دو ٹوک انداز میں کہہ دیاکہ ٹرافی لینی ہے تو لو، ورنہ چلے جاؤ۔ ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے وننگ ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس پر تقریب تاخیر کا شکار ہوئی۔ محسن نقوی، جو اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں، نے بھارتی ٹیم کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا۔ باسط علی کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی آئی سی سی خاموش رہی تو بھارتی ٹیم کی بدمعاشی ایسے ہی جاری...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیولیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نےعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نصرمن اللہ بلوچ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور...
	القادر ٹرسٹ میں سزا معطلی کا امکان مگر توشہ خانہ 2 کیس فیصلہ کن مرحلے میں، کیا عمران خان رہا ہو پائیں گے؟
	سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کو امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں، لیکن دوسری جانب توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس کا فیصلہ عمران خان کی آئندہ سیاسی و قانونی زندگی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ 21 اگست کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کے بعد عمران خان صرف القادر ٹرسٹ کیس میں قید ہیں۔ عمران خان کس کیس میں جیل میں ہیں؟ القادر...
	دفتر میں بیٹھ کر اسکرین سامنے رکھ کر تصویر بنوانا آسان ہے اور کہنا وزیراعلیٰ کام کر رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب دوسرے صوبوں سے آوازیں آرہی ہیں، کاش ہماری حکومت بھی پنجاب جیسی ہو، تنقید کرنیوالوں کو جواب پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ان کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات ملیں، کہتے ہیں ہمارا وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا اور چپ کرکے کام کرتا ہے لیکن جب کام ہوتا ہے تو سرچڑھ کر بولتا ہے۔ دوسرے صوبوں سے آوازیں آرہی ہیں، کاش ہماری حکومت بھی پنجاب جیسی ہو، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سروے...
	اپنے ایک خطاب میں حزب الله كے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصر الله ایک متاثر کن رہنما تھے۔ انہوں نے امام خمینی رہ اور امام سید علی خامنہ ای کی ولایت کو اپنے لئے رول ماڈل بنا کر بہت سی نسلوں کو نجات دلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سابق سیكرٹری جنرل شہید "سید حسن نصر الله" كی پہلی برسی بیروت میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مزاحمتی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس تقریب میں حزب الله كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصر الله اور دیگر مزاحمتی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جدوجہد کے راستے کو جاری رکھنے كے اپنے عزم پر...
	"شیطان دستیاب نہیں تو ٹونی بلیئر کو بلاؤ"، سابق برطانوی وزیراعظم کے ہاتھوں غزہ کے انتظام و انصرام پر عالمی صارفین کا دلچسپ تبصرہ
	جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے عارضی انتظام و انصرام کو سابق برطانوی وزیراعظم کے ہاتھ سونپ دیئے جانیکی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی صارفین کا لکھنا ہے کہ "ایک جنگی مجرم" اس خطے میں واپس پلٹنے والا ہے! اسلام ٹائمز۔ وال سٹریٹ جورنل سمیت معروف عالمی میڈیا نے مغربی ایشیائی خطے میں ٹونی بلیئر کی واپسی کی خبر دیتے ہوئے، مغربی ایشیا کے حوالے سے اس سابق برطانوی وزیر اعظم کے "سیاہ ریکارڈ" کی ایک مرتبہ پھر یاددہانی کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے سال 1997 سے لے کر 2007 تک، برطانیہ کی وزارت عظمی کے دوران، سال 2003 میں عراق پر حملے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش...
	 لاہور:  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ان کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات ملیں، کہتے ہیں ہمارا وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا اور چپ کرکے کام کرتا ہے لیکن جب کام ہوتا ہے تو سرچڑھ کر بولتا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سروے مہم کا آغاز کرتے ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے رضاکاروں سےحلف لیا جو سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے وال ےاللہ کے بہترین دوست ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں رضاکاروں کی...
	خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ شہر قائد کی ابتر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔ عوام پانی، بجلی،اشیائے خورد و نوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں بدترین اذیت کا شکار ہیں۔ برسر اقتدار جماعتوں کو الزام تراشیوں سے فرصت نہیں۔ پانی، بجلی، گیس کی قلت‘ گراں فروشی،پارکنگ مافیا،لینڈ مافیا قبضہ گروپس کو روکنے والا کوئی نہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ناصر کالونی، کورنگی نمبر 1 میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس عوامی فلاحی اقدام کا مقصد شہریوں، دکانداروں اور کاروباری افراد کو براہِ راست متعلقہ افسران تک رسائی دینا، ان کے مسائل سننا اور موقع پر ہی حل نکالنا تھا۔کھلی کچہری کا انعقاد ریجنل آفس ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے کیا گیا، جبکہ اس کی میزبانی اور انتظامی تعاون معروف فلاحی تنظیم مون ویلفیئر سینٹر نے فراہم کیا۔ اس کھلی کچہری میں لانڈھی بابر مارکیٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سید راشد علی شاہ اور رکن صادق نے بھرپور شرکت کی اور مارکیٹ میں درپیش مسائل...
	پشاور : گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں،جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں...
	پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔  جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی آگ سے باہر...
	اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطاب کیا تاہم انھیں اپنے ہوٹل سے ہی شدید خفت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے جس پُرتعیش ہوٹل میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو مقیم تھے۔ اس کے باہر اسرائیلی مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔    اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ ٹھہراتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔    دیکھتے ہی دیکھتے وہاں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بھی فلسطینی پرچم اُٹھائے جمع ہوگئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔    بعد ازاں یہ مظاہرین جنرل اسمبلی...
	زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور، اٹک لوئر دیر، اپر دیر، سوات اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔  
	پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے، جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی...
	سٹی42: وزیر داخلہ محسن نقوی کے چلینج کا عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ اٹھارہ گھنٹے گزر گئے، عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے اپنے دعوے کو چیلنج کئے جانے کے بعد چپ سادھ لی۔ محسن نقوی نے کہا تھاکہ عمران خان کو کبھی بیرون ملک جانے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ محسن نقوی نے چیلنج کیا تھاکہ کسی ایک آدمی کا نام بتا دین  جو ایسی کوئی پیشکش لے کر عمران خان کے پاس کبھی بھی گیا ہو۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ  چیلنج  کل 25 ستمبر کو  رات سوا نو بجے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا تھا۔ اس کا اٹھارہ گھنٹے میں کوئی جواب نہیں آیا،...
	ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ بدین سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کو صوبائی وزیر بنانےکا امکان ہے جب کہ کابینہ کے اہم وزیر سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلم دان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت سعید غنی کی وزارت میں تبدیلی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مختلف وزرا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی، جام خان شورو اور اسماعیل راہو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں...
	—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی کا یہ...
	"آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور عوامی سپورٹ سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک کیا۔ "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث  بنا کارروائی کے ملتوی کر دی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کی۔بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ نے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے باعث کمرہ عدالت تک پہنچنے میں مشکلات کا ذکر کیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ...
	190ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی  کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی  بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپوراور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔  آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران...
	اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا...
	پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکام اور غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں، دہشت گردی کی اس لہر میں معصوم شہریوں، بچوں اور خواتین کی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال پر وفاقی حکومت کی سردمہری کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ مشیر اطلاعات نے واضح کیا کہ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بننا تھا جہاں ناانصافی نہ ہو، قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مواقع کی سر زمین ہے۔قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پولیٹیکل یوتھ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 78 سال بعد بھی ہم ایک اچھا لاء کالج نہیں بنا سکے، ہم ذہنی غلام ہیں، جناح نے اس لیے ملک نہیں بنا کر دیا تھا۔ علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی، ہم سب ایک ہیں، ہم سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سپوزیم سے...
	 اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کرنی ہے تو اس کا آغاز سب سے پہلے پنجاب سے ہونا چاہیے، کیونکہ وہاں سے سب سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔  یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہی، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے سب سے زیادہ ٹیکس ریکوری ہو سکتی ہے۔  اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر پر دی جانے والی مراعاتی...
	بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں،گنڈاپور جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کرینگے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-22 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پشاور کے سرکاری اسکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پشاور بورڈ کے ماتحت سرکاری اسکولوں کی تعداد 1619 ہے، مردانہ اسکول 891 اور زنانہ اسکول 728 ہیں‘ پشاور بورڈ کے زیر انتظام اساتذہ کی تعداد 16 ہزار 300 ہے، مردانہ اساتذہ 6985 اور زنانہ اساتذہ 9315 ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات میں طلبہ کی تعداد 27 لاکھ 22 ہزار 225 اور طالبات 26 لاکھ 99 ہزار 416 ہیں، گزشتہ 5 سال میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں لڑکوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 396 اور لڑکیوں کی ایک...
	بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کا ایکٹ ترمیم کے لیے دوبارہ اسمبلی میں لا رہے ہیں تاکہ خدشات کو دور کیا جاسکے۔ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے جتنے بھی کام ہوں ان پر اتفاق رائے پیدا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل دوبارہ اسمبلی میں لا کر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چند ماہ قبل اسمبلی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ منظور کیا تھا جس کے...
	سٹی 42:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا عمران خان کے حکم پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور  نے کہا دنیا بھر کو پیغام دینا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان ہماری قوم اور بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ تب تک کھڑے ہیں جب تک یہ جنگ جیت نہیں جاتے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور شرکت کریں، ہماری لڑائی ظالم نظام کے خلاف ہے، عمران خان نے کہا کہ آپس کی تقسیم ختم کریں۔  ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز  میری...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔فیصل امین کے نوٹس میں کہا گیا کہ ایمل ولی نے میڈیا سے گفتگو میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی رہنما کے الزامات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔لیگل نوٹس میں ایمل ولی سے 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر 1 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
	وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایوان میں اظہار خیال کیا اور کہا کہ ان کے پاس اطلاعات آئی تھیں تو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اُس تصویر کا بھی فارنزک کرلیا ہے، بعد میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پشتون روایتی پگڑی پہن کر شرکت کی۔اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے بھی پشتون روایتی پگڑی پہنے اجلاس کی صدارت کی، اس دوران کیچ اور دیگر مقامات پر دھماکوں کے شہدا ء کےلیے فاتحہ خوانی کی۔