2025-06-10@01:48:19 GMT
تلاش کی گنتی: 62
«اہم کھلاڑی»:
جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اینرخ کلاسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان وکٹ کیپر بیٹر اینرخ کلاسن نے لکھا کہ آج انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں، اور یہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اور مجھے اس سے متعلق فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگا کہ میرے مستقبل اور فیملی کے لیے بہتر کیا ہے۔ اینرخ کلاسن نے لکھا کہ بحیثیت کرکٹر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی...
آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اچانک ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی بڑی وجہ ان کا مسلسل زخمی ہوتا جسم اور 50 اوورز کے فارمیٹ میں بڑھتی جسمانی دشواریاں بنی ہیں۔ میکسویل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رواں برس لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ایک سخت اور پتھریلے آؤٹ فیلڈ پر کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ اب ان کے جسم کی برداشت ختم ہو رہی ہے۔ اگلے میچ میں گیلی اور پھسلن والی آؤٹ فیلڈ پر فیلڈنگ کے بعد ان کے جسم کا ردعمل واضح کرچکا تھا کہ وہ 50 اوورز کی سختی کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ میکسویل نے کہا کہ اگر کنڈیشنز مثالی...
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا فائنل لاہور میں قذافی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے کہ جارح مزاج بلے باز آصف علی زخمی ہوکر فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران آصف علی محمد نعیم سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلز پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ کوالیفائر 2 یا ممکنہ فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث الیکس ہیلز کی دستیابی 18 مئی تک محدود رہی، اور اس حوالے سے معاہدے کے وقت فریقین کے درمیان باہمی اتفاق ہو چکا تھا۔ ہیلز اسپین...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی روانگی کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ مزید پڑھیں: شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟ انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے صرف بقیہ میچز کے بجائے محض 2 میچز کیلئے اسکواڈ میں شمولیت...
قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے قومی اسکواڈ میں شاداب خان کی سلیکشن پر اعتراض اُٹھا دیا۔ باسط علی نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے منتخب کیے گئے قومی اسکواڈ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں شاداب خان کو صرف پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کرتا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس ابرار، سفیان اور خوشدل شاہ جیسے کھلاڑی ہیں جو قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے کے حقدار ہیں۔ اُنہوں نے اپنی بات کی...
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا اور یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلا موقع رہا جب پشاور زلمی اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں ناکام رہی۔ پلے آف کے اہم ترین مرحلے میں ہر ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اس کے اہم کھلاڑی نہ صرف ٹیم کا حصہ رہیں بلکہ اچھا پرفارم بھی کریں تاکہ ٹیم کی کامیابی یقینی ہوسکے، تاہم اس موقع پر لاہور قلندرز کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب اس کا اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا کو ملکی ذمہ داریوں کے سبب لیگ چھوڑ کر جانا پڑا۔ واضح رہے کہ سکندر...
آسٹریلیائی فاسٹ سپیئر ہیڈ مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچوں کے لیے ہندوستان واپس نہ آنے کا انتخاب کیا ہے ، جس سے دہلی کیپٹلز کی پلے آف کی امیدوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے حق میں بیان دینے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسٹارک 17 مئی کو دوبارہ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے والے سب سے ہائی پروفائل آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے بعد 8 مئی کو آئی پی ایل کو معطل کردیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل انجرڈ ہوگئے۔ بدھ کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں ٹاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایر نے گلین میکسویل کی انگلی فریکچر ہونے کے متعلق بتایا۔ آئی پی ایل فرنچائز اور آسٹریلوی ٹیم میں میکسویل کے ساتھی کھلاڑی مارکس اسٹوائنس نے بھی ان کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں انجرڈ ہونے کی تصدیق کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ میکسویل رواں ٹورنامنٹ کا دوبارہ حصہ نہ سکیں۔
بنگلہ دیشی کرکٹر توحید ہریدوئے پر کوڈ آف کنڈیکٹ کی مزید خلاف ورزی پر 4 میچز کی فوری پابندی عائد کردی گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے 77 ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلنے والے توحید اس وقت ڈھاکا کرکٹ لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کررہے ہیں، پہلے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم پلیئرز کی جانب سے اس پر احتجاج کے بعد اسے ایک برس کیلیے موخر کردیا گیا تھا مگر وہ باز نہیں آئے اور ہفتے کے روز غازی گروپ کے خلاف میچ میں دوبارہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر بیٹھے۔ توحید کو امپائر کے فیصلے سے اختلاف کا مرتکب قرار دیا گیا، ان پر آن فیلڈ امپائرز...
کراچی: بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے سابق سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی جانب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔ بمراہ نے 139 آئی پی ایل میچز میں اب تک 171 وکٹیں اپنے نام کر لیں جبکہ مالنگا اس سے قبل ممبئی انڈینز کے لیے 122 میچز میں 170 شکاروں کے ساتھ کامیاب ترین بولر کا اعزاز حاصل کیے ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ نے یہ کارنامہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اتوار کو انجام دیا۔ ان کے علاوہ ہربھجن سنگھ (127)، مچل میک کلیگن (71)، کیرون پولارڈ (69)، ہردیک پانڈیا (65) اور کرنال پانڈیا (51) شکاروں کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔ لیگ میں کولکتہ...
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ انجری لاہور قلندرز کے خلاف کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران پیش آئی۔ ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا۔ تاہم، میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انکی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔ سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم...
پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے غلطی سے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبید شاہ کا ہاتھ منہ پر لگنے کے بعد عثمان خان گر گئے۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ Moment of the Match! Ubaid Shah smashed his own teammates Usman Khan after getting the wicket ???????????? #HBLPSLX #tapmad pic.twitter.com/q895WLeocy — Farid Khan (@_FaridKhan) April 22, 2025...

حکومتی سرپرستی سے پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے' نجم مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ حکومت آرگینک خوراک اورمصنوعات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کامیاب ممالک خصوصاًچین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرے ،حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کرسامنے آ سکتا ہے ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے منصوبوں کو فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدی فہرست میں اضافے کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ مالی سال کے...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیوی بولر لوکی فرگوسن انجری کے باعث لیگ سے باہر ہوگئے۔ لوکی فرگوسن ہفتے کے روز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ہونے والے میچ میں دو گیندیں کرا کر ہی انجرڈ ہوگئے تھے۔ پنجاب کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ جیمز ہوپس نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف منگل کو ہونے والے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوکی فرگوسن غیر معینہ مدت تک کے باہر ہوگئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے آخر تک ان کے فٹ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ لوکی فرگوسن سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اننگز کے چھٹے اوور کی دوسری گیند کے بعد ہی ٹانگ میں تکلیف کے باعث میدان سے...
لاہور (نیوزڈیسک)لاہورقلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی کِٹ کی رونمائی کر دی۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں متعارف کرایا۔ اس سال بھی جرسی کا روایتی رنگ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہوم اور اوے میچز کے لیے مختلف رنگوں کی جرسیز پیش کی گئی ہیں۔اسی روز، لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ‘قلندرز نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا جہاں نئی کِٹ کے ساتھ ٹیم کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا، لیزر شو کا اہتمام کیا گیا، اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کی...
دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز آکلینڈ (آئی پی ایس )نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی بیٹر عثمان خان باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عثمان خان پہلے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی اسکین کے بعد عثمان خان کی انجری کی اطلاع سامنے آئی۔ کیا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز صرف ٹی 20 تک محدود رہے گی؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بدھ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام...
جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں...
محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے، شاداب خان نائب کپتان مقرر عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کی اسکواڈز میں شمولیت ہوئی...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میتھیو شارٹ کو اس ہفتے کے شروع میں ٹانگ پر چوٹ لگی تھی، نتیجتاً وہ اب اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے۔ ان کی جگہ آسٹریلیا نے کوپر کونولی کو طلب کیا ہے جو 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیےکیا آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں گے؟ آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی سکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کے درمیان ہفتے کے روز شطرنج کا مقابلہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: شطرنج کی بین الاقوامی تنظیم 100سال مکمل ہونے پر کون سا ریکارڈ بنائے گی؟ یاد رہے کہ مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ سندھ حکومت کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔ مزید پڑھیے: ایلون مسک نے شطرنج کے کھیل کو ’ہلکا‘ لے لیا، گرینڈ ماسٹرز کا شدید ردعمل وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مراد علی شاہ اور مہیک مقبول کے مابین یہ دلچسپ مقابلہ ہفتے کی سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔...
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخر زمان نے ایک ماہ کے اندر کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ قومی کھلاڑی فخر زمان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ یا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، فخرزمان نے اس حوالے سے زیر گردش دعووں کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی سے میری اچھی یادیں ہیں اور ون ڈے فارمیٹ کھیلنا پسند ہے جبکہ یہ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے، بیماری سے صحتیاب ہوا تو یہ چیمپیئنزٹرافی ہی دماغ میں تھی۔ فخر زمان...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی شیر اور میچ ونر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے ہم سب کو گرین شرٹس کو سپورٹ کرنا چاہیے۔وہاب ریاض نے آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کیرئیر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیرئیر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت...
پاکستان کو بڑا جھٹکا، فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔ پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں کھنچاؤ کے سبب انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر جاری میڈیا ریلیز کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کافی عرصے کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بطور کھلاڑی وہ بہت خوش ہیں اور تمام شائقین بھی خوش ہے۔ بلے باز کا کہنا تھا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ ٹیم میں فاتح ٹیم کے تین یا چار کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑی نئے ہیں۔ لیکن یقین، اعتماد اور کارکردگی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پر کسی...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 ہائی اسٹیک کرکٹ ایکشن میں لانے کے لیے تیار ہے، جس میں آٹھ ٹیمیں اس معتبر ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے میدان میں اتریں گی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں انتہائی منتظر پاک بھارت ٹاکرے سے لے کر افغانستان کی ڈیبیو مہم تک، شائقین کی ایکسائٹمنٹ کا لیول عروج پر پہنچ چکا ہے۔ ذیل میں ہم نے ٹیموں کی تفصیلات، ان کے کھلاڑیوں اور فکسچر کا خلاصہ پیش کیا ہے: گروپ اے پاکستان کوچ: عاقب جاوید کپتان: محمد رضوان بہترین فنش: چیمپئنز ٹرافی(2017) میچز : نیوزی لینڈ (19 فروری، کراچی)، بھارت (23 فروری، دبئی)، بنگلہ دیش (27 فروری، راولپنڈی) 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار پاکستان کو...
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوچکے تھے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، اور اب فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کرلی۔ بدھ کو کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں مچل اسٹارک کا نام شامل نہیں تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کی ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان سابق...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی سے باہر مچل مارش ذاتی وجوہات کی وجہ سے نہیں کھیلیں گے، سلیکٹر جارج بیلی پہلے ہی 3 بڑے کرکٹر فتنس اور ایک ریٹائرمنٹ کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر انکے علاوہ آسٹریلوی ٹیم کے 2 کرکٹر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز فٹنس مسائل جبکہ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے اچانک ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا...
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر طیب طاہر کا کہنا تھا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا زخمی ہونا کھیل کا حصہ تھا ،یہ تاثر درست نہیں کہ لائٹس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے شکست سے بہت کچھ سیکھا، سیریز چیمپئینز ٹرافی کیلئے تیاری میں معاون ثابت ہوگی، ہمارے کوچز اندازہ لگا رہے ہیں کہ غلطیاں ہم نے کس شعبے میں زیادہ کیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے...
تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کی انجری کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سر جوڑ لئے ہیں، ٹرائی نیشن سیریز میں حارث رؤف کے متبادل کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ، سلیکشن کمیٹی نے حارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کے طور پر وسیم جونیئر ، عاکف جاوید اور محمد علی پر بحث کی تاہم قومی سلیکشن کمیٹی نے عاکف جاوید کو حارث رؤف کے متبادل کے طور پر شامل کرنے کی حامی بھر لی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ عاکف جاوید...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے تاہم نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں، کوشش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں، جتنا دباؤ کے بغیر کھیلتے ہیں اتنا ہی اچھا نتیجہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کر رہے ہیں، امید ہے کہ آئندہ میچوں میں...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق راچن رویندرا نے پاکستانی اننگز کے 38ویں اوور میں خوش دل شاہ کے اسٹریٹ شاٹ پر کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن گیند انکے چہرے پر جا لگی۔گیند لگنے کے بعد رچن رویندرا کے چہرے سے خون نکل آیا اور انہیں فوراً میدان سے باہر لے جایا گیا۔
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے جب کہ آل راؤنڈر مارکس اسٹونیس نے آج اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کیا کہا؟ آسٹریلیا نے بھی باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ کپتان پیٹ کمنز اور ساتھی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی اور سری لنکا کے خلاف دو ون ڈے میچوں...
AHMEDABAD, INDIA – NOVEMBER 19: Glenn Maxwell, Pat Cummins, Steve Smith, David Warner, Mitchell Starc, Josh Hazlewood and Mitch Marsh of Australia pose with the ICC Men’s Cricket World Cup following the ICC Men’s Cricket World Cup India 2023 Final between India and Australia at Narendra Modi Stadium on November 19, 2023 in Ahmedabad, India. (Photo by Alex Davidson-ICC/ICC via Getty Images) لاہور:پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو مسلسل 4بڑے دھچکے لگے ہیں، جس سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس کے...
پاکستان میں رواں ماہ شیڈول آئی سی سی چیمئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو یکے بعد دیگرے4 بڑے دھچکے لگے۔ آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اچانک ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور ان کی جگہ اب کرکٹ آسٹریلیا کسی متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان کرے گا۔ اب چیف سلیکٹر آسٹریلین کرکٹ ٹیم جارج بیلے نے بتایا ہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔چیف سلیکٹر جارج بیلے نے بتایا کہ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے۔آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔ مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔ ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات ،6فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا اہم بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ 17 سالوں سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نظر نہیں آئے۔2008 میں ہونے والے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں 12 پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، لیکن ممبئی حملوں اور 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی...
چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آل راونڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ری ہیب کے دوران مچل کی کمر کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، کھلاڑی مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے۔ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹرافی سے باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آل راونڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ری ہیب کے دوران مچل کی کمر کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، کھلاڑی مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے۔ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11...
آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں اور رواں سیزن میں ان کی واپسی کے امکانات نہایت کم ہیں، جس سے ان کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کو مسلسل کمر درد اور عدم استحکام کے باعث آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سلیکشن پینل (NSP) اور آسٹریلوی مینز میڈیکل ٹیم نے انہیں مکمل بحالی کے لیے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارش کے لیے رواں سیزن کافی چیلنجنگ ثابت ہوا۔ بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوران وہ صرف 73 رنز بنا سکے اور گیند...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کمر کے نچلے حصے میں درد اور شدید تکلیف کے باعث آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے انجرڈ مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کردی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا کچھ عرصے قبل آل راؤنڈر مچل مارش نے کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد وہ ری ہیب کررہے تھے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے...
افغانستان(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زادران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔دنیائے کرکٹ کا انوکھا رن آؤٹ ، شائقین بھی دنگ رہ گئے،شاہ پور نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رکھے ہیں جبکہ انہوں نے 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔افغان فاسٹ باؤلر نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 43 وکٹیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان آئی امریکی خاتون سے شادی کے کئی خواہشمند سامنے آگئے
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو رانجی ٹرافی میں 17 سالہ کھلاڑی ایوش مہاترے (جنہوں نے گزشتہ میچ میں سینچری اسکور کی تھی) کی جگہ کھیلنے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایوش مہاترے نے رواں سیزن میں 40.09 کے اوسط سے 6 میچز مین 441 رنز اسکور کر کے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن بھارت کے اسٹار بیٹرز کی رانجی میں واپسی کے بعد ان کو بینچ پر بیٹھنا پڑا ہے۔ ممبئی کی ٹیم میں واپسی پر فیل ہونے کے بعد روہت شرما کو نوجوان کھلاڑی کی حق تلفی پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ لیکن ایوش اپنے رول ماڈل کے متعلق اچھے الفاظ ہی ادا کر رہے ہیں۔ ایوش نے انسٹاگرام پر روہت شرما...
پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے کرکٹ لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول کھلاڑی کا نام بتا دیا۔ پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔ حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے بابر اعظم کی بیٹنگ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بابر کی کپتانی پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ان کی بیٹنگ پر سوال نہیں اٹھایا۔ اظہر علی نے کہا، “بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی، انہیں اس دوران ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بات بیٹنگ کی...
کراچی: سریش رائنا نے ’’گیم چینجر‘‘ کی شہرت رکھنے والے سوریا کمار یادیو کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ سے اخراج پر حیرت کا اظہار کر دیا۔ سابق بھارتی بلے باز نے سوال اٹھایا کہ سوریا ملکی ٹی 20 ٹیم کا کپتان ہے لیکن اسے چیمپیئنز ٹرافی میں کیوں ڈراپ کیا گیا، وہ انگلینڈ سے ہوم ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں ہے۔ مزید پڑھیں؛ بھارت کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان! اہم فاسٹ بولر کی واپسی سریش رائنا کے مطابق وہ ہماری ٹیم کا ایکس فیکٹر ہونے کے علاوہ گراؤنڈ کے ہر جانب اسٹروک کھیلنے کی بے پناہ صلاحیتیں رکھتا ہے، اس کا نہ ہونا میرے لیے انتہائی حیرت کا باعث بنا ہے۔ واضح رہے کہ 18 جنوری کو...
جنوبی افریقہ کو پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ اس کے ایک اہم ترین کھلاڑی اینرک نورکیا کمر میں چوٹ لگ جانے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ نورکیا نے گزشتہ جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ میں ان کا پیر ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث وہ اس سیریز سے بھی باہر رہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: جنوبی افریقہ اسکواڈ کا اعلان، کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ اس کے بعد سے وہ اپنی ایس اے 20 فرنچائز، پریٹوریا کیپٹلز...
بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )کمرکی تکلیف کا شکار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلیگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کیلیے...
جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیمبا باوما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو اہم فاسٹ بولرز اینریچ نورٹجے اور لونگی اینگیڈی کی واپسی سے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، دونوں کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔ جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیشتر کھلاڑی تجربہ کار ہیں جن میں سے 10 کھلاڑی 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ تھے۔ اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس اور ویان مولڈر شامل ہیں جو 50 اوورز کے آئی سی سی ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔...
جنوبی افریقہ کے وائٹ بال ہیڈ کوچ راب والٹر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جو 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کے کپتان ٹیمبا باووما مکمل اعتماد کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں 10 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے بھارت میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کی تھی، جہاں جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک پہنچا تھا۔ بلے باز ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، اور ٹرسٹن اسٹبز، کے ساتھ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ان کے پہلے 50 اوورز کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جبکہ اسپنر مجیب الرحمٰن اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ اگلے ماہ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدى کریں گے۔ تجربہ کار اسپنر مجیب الرحمٰن کی جگہ غضنفر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ غضنفر اس وقت آئی ایل ٹی20 میں ایم آئی ایمریٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان کے مطابق ڈاکٹرز نے مجیب الرحمٰن کو مکمل صحتیابی تک صرف ٹی20 فارمیٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا اس لیے انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اسکے علاوہ، اوپننگ بلے باز...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نجم الحسین شانتو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راونڈر شکیب الحسن کو پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنائے گئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان انہیں بالنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں دوسری بار بھی ناکام ہونے...
پاکستان رواں برس چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جارہا ہے، اور ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو ہوگا، تاہم اس ایونٹ سے آغاز سے قبل کئی ممتاز کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں اور ان کے ایونٹ میں شریک ہونے کے حوالے سے خدشات ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، اور اس دوران بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں فخر زمان ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم، چیمپیئنز ٹرافی پر نظریں جمالیں چیمپیئنز ٹرافی کے ایونٹ سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، تاہم بڑے کھلاڑیوں کی انجریز مختلف ٹیموں کے لیے اہم مسئلہ بھی ہے۔ پیٹ کمنز آسٹریلوی کرکٹ...