2025-09-22@09:10:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1229

«خلاف پی»:

    اسلام آباد: کمپنی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے التوا مانگنے پر برہم ہوگئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آکر تاریخ مانگ لیتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی نہ وکیل اور نہ ہی ججز، کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے اور دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کر دوں، اس کیس میں بیس تاریخیں ہو چکی ہیں۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کی التواء کی استدعا منظور کرلی۔
    حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،اس دوران پرویز الہٰی، اسد عمراور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی اوردیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس...
    سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے قرار دیا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) اپنے ممبران کو وکلا اور ان کے اہل خانہ سے متعلق مقدمات میں مؤکلوں کی نمائندگی کرنے سے روک نہیں سکتی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ نے کہا کہ اس طرح کی پابندی خاص طور پر منصفانہ ٹرائل کے بنیادی حق، انجمن سازی کی آزادی اور پیشہ اختیار کرنے کی آزادی کی مختلف آئینی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر کے بی اے وکلا کو ہراساں کرے یا انہیں ایسے مقدمات لینے سے روکے تو وکلا ہائی کورٹ میں شکایت درج کر سکتے...
    چاروں افسران پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائیری ترتیب دی گئی ہے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ چاروں افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے 26 ستمبر تک رپورٹ جمع کروائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دیئے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد، ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال کے خلاف تنویر عالم اوڈھو کو انکوائیری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک پر الزام ہے کہ بحیثیت ایس ایچ او سچل زمینوں پر قبضے اسمگلنگ کے سامان اور ایرانی ڈیزل کی فروخت کی سہولت کاری میں...
    عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر مختلف نوعیت کے پوائنٹس پر جامع رپورٹ پیش کرے، انوسٹیگیشن، پراسیکوشن، ہیلتھ اور ایف ایس ایل کے متعلقہ حکام اپنی جامع رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل ( کریمنل جسٹس سسٹم) میں خامیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رپورٹس 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر 20 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ حکم...
    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دیے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر  شبیر احمد، ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال کے خلاف تنویر عالم اوڈھو کو انکوائیری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک پر الزام ہے کہ بحیثیت ایس ایچ او سچل زمینوں پر قبضے اسمگلنگ کے سامان اور ایرانی ڈیزل کی فروخت کی سہولت کاری میں ملوث رہے۔  ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور پر الزام ہے کہ منشیات فروشوں، جوئے سٹے، گٹکا ماوا، پارکنگ مافیا، چائے کے ہوٹلوں پتھاروں اور دکانوں سے ہفتہ وصولی کرتے ہیں۔ ڈی ایس...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے 4 ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔ ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو انکوائری افسر مقرر کردیے گئے۔ جن ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ان میں ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد اور ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال شامل ہیں۔ چاروں ڈی ایس پیز پر زمینوں پر قبضے، اسمگلنگ میں سہولت کاری، پارکنگ مافیا، ٹھیلے اور چائے کےہوٹلوں سے بھتہ وصولی سمیت دیگر الزامات ہیں۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک پر زمینوں پرقبضے اور اسمگلنگ میں سہولت کاری کاالزام ہے جبکہ ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا، پی ٹی اے وکیل نے کہا ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا سنگل بینچ نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں...
    چین، روس، الجزائر اور پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ جنوبی کوریا اور گیانا نے اس پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، سیرا لیون، سلووینیا، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کے بارے میں قرارداد پر ووٹنگ کے لیے منعقد ہوا اور مغربی ممالک کی جانب سے منفی ووٹ کی وجہ سے اس قرارداد کی منظوری جوہری معاہدے (JCPOA) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکام ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی سہ پہر سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کو جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلیے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب...
    چین، روس، الجزائر اور پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ جنوبی کوریا اور گیانا نے اس پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، سیرا لیون، سلووینیا، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے۔  اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کے بارے میں قرارداد پر ووٹنگ کے لیے منعقد ہوا، اور مغربی ممالک کی جانب سے منفی ووٹ کی وجہ سے اس قرارداد کی منظوری جوہری معاہدے (JCPOA) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکام ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کی سہ پہر سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر پابندیوں میں توسیع کے خاتمے کو جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کرے اور پرانے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اسرائیل کے خلاف ایک متحدہ محاذ تشکیل دے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نعیم قاسم نے کہاکہ   خطے میں اصل خطرہ حزب اللہ نہیں بلکہ اسرائیل ہے اور اس وقت سب کو ایک مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور دیگر علاقائی طاقتوں کو یقین دلاتے ہیں کہ حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف ہیں، یہ نہ تو لبنان اور نہ ہی سعودی عرب یا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر ایشیا کپ کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو ایک سخت لہجے پر مبنی ای میل ارسال کی، جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو موبائل فون سے ریکارڈ کرنا پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (PMOA) کے ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ مزید پڑھیں:  ایشیا کپ تنازع: پاکستان یو اے ای میچ میں ایک گھنٹے کی تاخیر، میچ ریفری اینڈی پائی...
    صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت دی گئی تو وہ اس عالمی ایونٹ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی چیمپئن اسپین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں کھیلنے کی اجازت دی گئی تو وہ ایونٹ کے بائیکاٹ پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔ یہ اعلان اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کے خلاف ایک بڑے سیاسی احتجاج کے طور پر سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمران سوشلسٹ ورکرز پارٹی (PSOE)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسپین اسرائیل کے عالمی کھیلوں میں شامل ہونے کے سخت خلاف ہے۔ وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اپنے...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ " امکان ہے کہ پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے، ٹرمپ انتظامیہ بیچنے پر بھی آمادہ نظر آتی ہے"۔سوشل میڈیا پر اپنے موقف کے حق میں دلیل دیتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ اسی طرح کی خریداری پاکستان نے  1970 کی دہائی میں بھی کی تھی جب امریکی کانگریس پاکستان کے لیے فارن ملٹری فنڈنگ ​​(FMF) کے تحت قرضوں کی منظوری دینے کے لیے آمادہ نہ تھی۔یادرہےکہ سابق سفیر کایہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی تاریخی  دفاعی معاہدہ ہواہے،سعودی ولی عہد محمد بن...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یلمازغنی نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کےبیان پرجرح مکمل ہوچکی ہے،آئندہ سماعت پربقیہ گواہوں کوجرح کیلئے پیش کیا جائے، فریقین 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے عدالت میں لازمی پیش ہوں۔ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپےہرجانے کا دعویٰ دائرکررکھا ہے،شہبازشریف نے اپنےدعویٰ میں موقف اختیارکیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نےجھوٹے الزامات عائد کیے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ...
    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحکمہ...
    یورپی کمیشن کے مطابق اسرائیلی جارحیت یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے کے انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے احترام کو لازمی قرار دینے والے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمیشن نے اپنے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کے ساتھ تجارتی مراعات معطل کردی جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بعض اسرائیلی مصنوعات پر اضافی محصولات لگائیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ اسرائیلی آبادکاروں اور انتہاپسند اسرائیلی وزراء ایتمار بن گویر اور بیتزالیل سموتریچ پر پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی۔ یورپی کمیشن کے مطابق اسرائیلی جارحیت یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن...
    میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-6 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی پی کو دوبارہ ملک میں لا کر بسایا ،دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے کہا ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر...
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) غلام محی الدین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے پاس ایک شخص اپنی ماں کی شکایت لے کر پہنچا تو انہوں نے بات سنے بغیر ہی کہا کہ جاؤ جاکر ماں سےمعافی مانگو چاہے سال، 2 سال یا 10 سال لگ جائیں جب تک وہ راضی نہ ہوجائے اس سے معافی مانگتے رہو، تمہاری شکایت کا اور کوئی حل نہیں ہےمیرے پاس۔ ایک بدبخت بندہ اپنی والدہ کے خلاف درخواست لے کر ایا ڈی پی او احمد محی الدین نے بھگا دیا۔ pic.twitter.com/BclOIl3FJU — صحرانورد (@Aadiiroy2) September 15, 2025 ڈی پی او کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں،  جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے...
    اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچائو  کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں،۔ وفاقی وزیرصحت مصطفی   نے اسلام آباد میں  منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی...
    چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کنندہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کو پہلے 24 مئی 2023ء کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، 25 مئی 2023ء کو انہیں چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تعینات کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے، چیئرمین نے پیر کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، جو کہ انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت فائل کی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں پہلے 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں بطور ممبر (انتظامیہ) تعینات کیا گیا تھا، جس کے اگلے ہی روز یعنی 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین پی ٹی اے بنایا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹانے کا جو فیصلہ سنایا ہے وہ غیر منصفانہ ہے اور اس کے خلاف...
    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سوشل میڈیا پر ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر وضاحت جاری کی ہے۔ پیمرا کے مطابق یہ پروگرام کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں کیا جا رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، اس لیے اس کا براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار سے تعلق نہیں بنتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ عمر کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ‘لازوال عشق’ پر صارفین پھٹ پڑے واضح رہے کہ معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر پہلی بار ایک منفرد اور دلچسپ اردو ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کی میزبانی کرتے ہوئے نظر آئیں گی، جس کا...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ یہ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت داخل کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں اور اپنی ذمہ داریاں قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ قانونی تعیناتی کو ثابت کیا جا سکے۔ ریکارڈ کے مطابق میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) تعینات...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہےکہ پیغام پاکستان” ملک کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا نام ہے اور اس نے پورے ملک میں یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا جہاد ممکن نہیں۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اجلاس کے دوران کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیغام پاکستان میں علما کرام کے متفقہ فتوے موجود ہیں جنہوں نے ریاست کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے زور دیا کہ پیغام پاکستان نہ صرف دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ ہے بلکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی علمبردار ہے۔...
    انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ  جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں...
    —فائل فوٹو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین شہداء کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے، جب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، پی...
    کراچی: ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش کو کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔ منگل کو ابوظبی میں بنگلادیش کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔ افغانستان نے اپنے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو94 رنز سے شکست دیکر اچھی شروعات کی تھی، افغانستان آج اپنا دوسرا جبکہ بنگلا دیش تیسرا میچ کھیلے گا۔  بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا رہا تاہم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی سائیڈ بھی ہانگ کانگ کیخلاف کامیاب رہی تھی۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، افغانستان اور سری لنکا دو، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب...
    سٹی42: سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کا غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف جامع آپریشن جاری،   صوئے آصل روڈ پر اس آپریشن کے دوران مختلف غیر قانونی سکیموں کو مسمار کردیا گیا۔  اس کارروائی میں نگرانی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ وَن محمد نفیس نے کی۔  پوش ہاؤسنگ سکیم، اربن فارمز ہاؤسنگ سکیم، اور ہیون فارمز ہاؤسنگ سکیم شامل تھیں جن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا اس کے علاوہ الصفہ ہومز، گلبرگ پارک ہاؤسنگ سکیم، حماد گارڈن اور ایگل ہومز میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا گیا۔ مزید برآں، آریئن فلائی اوور کے قریب غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کی بھی نشاندہی کر...
    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 106 افراد گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار آٹے کی قیمتوں میں گرانفروشی پر 1599 افراد کو جرمانے جبکہ 20 افراد گرفتار کیے گئے۔ چکن اور گوشت کی دکانوں پر خلاف ورزی کرنے والے 1023 افراد کو جرمانے اور 19 افراد کو گرفتار کیا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ...
     لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کے دوران میچ ریفری نے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آئی سی سی اور ایم سی سی  کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس حوالے...
    میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں خلاف ورزی کرنے والے میچ ریفری کے خلاف دیر سے خط لکھنے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو معطل کر دیا گیا۔پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر معطل کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں۔واضح رہے کہ میچ ریفری پائی کرافٹ نے ٹاس کے دوران...
    لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں خلاف ورزی کرنے والے میچ ریفری کے خلاف دیر سے خط لکھنے پر  پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو معطل کر دیا گیا۔ پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر معطل کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
    لاہور ہائیکورٹ میں رجب بٹ و دیگر کے ساتھ مل کر خاتون سے زبردستی زیادتی کے ملزم سلمان حیدر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی اور متعلقہ ایس پی کو 19 ستمبر کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلمان حیدر تفتیش میں گناہگار ثابت ہوا ہے۔ تاہم مدعیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش میں سنگین نقائص موجود ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو حقائق کے برعکس کلین چٹ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس بنیاد پر شریک ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔ وکیل مدعیہ نے عدالت کو مزید...
    ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ میچ سے قبل راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس مقابلے میں تین پیسرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے جبکہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈر شریک ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے توقع ہے کہ بھارت جارحانہ کھیل پیش کرے گا اس لیے پاکستان کو 200 رنز کا ہدف رکھنا چاہیے اور مضبوط بولنگ اٹیک سے حریف پر دباؤ بنانا ہوگا۔ دوسری جانب سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر پاکستان اچھی شروعات کرے...
    دوحہ (ویب ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں وزرائے خارجہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوں گے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے بتایا کہ اجلاس میں خلیجی ریاست پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد کے مسودے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جسے کل ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس بزدلانہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کے ساتھ عرب و اسلامی دنیا کی یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کل (15 ستمبر) کو...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسرائیل پاکستان پی ٹی آئی جوابی وار قطر نئی چال
    پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا اور لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دو لاکھ مظاہرین نے صدر ایمانوئیل میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ مغربی شہر رینس میں ایک بس کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین نے سڑکوں اور ہائی ویز کو بند کر دیا جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق اب تک تقریباً 500...
    کٹھمنڈو (نیوز ڈیسک) نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کے خلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میں ایک پیغام شیئر کیا جس کے ساتھ خون آلود جوتے کی تصویر بھی لگائی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آج نیپال کے لیے ایک سیاہ دن ہے، جب عوام کی آواز کو گولیوں سے دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کے خلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا۔ منیشا کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جنریشن زی کے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ یہ مظاہرے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومت کی...
    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشاور سینٹرل جیل پر حملے کے مقدمے نامزد پی ٹی آئی کے رہنماعرفان سلیم سمیت 6ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پرمقدمے سے بری کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سینٹرل جیل پر حملے کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی۔ استغاثہ نے ایک بار پھر ملزمان عرفان سلیم ،سجاد بنگش، علامہ اقبال ، صدیق ، محمد جلال اور عصمت اللہ پر سینٹرل جیل پشاور پر مبینہ حملے کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے اس دوران اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی تھی۔ عدالت کو استغاثہ نے بتایا کہ واقعہ 24 فروری 2024 کو پیش آیا تھا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ملزمان کے...
    میڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات...
    عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔ ڈکی بھائی کیخلاف کیس کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم  کو عدالت پیش کیا اور مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنک، لیپ ٹاپ اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے تاہم ملزم سے مزید برآمدگی متوقع ہے اس لئے عدالت...
    اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ پر حملے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ نا قابل قبول ہے۔ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جب دلیل نہ ہو تو تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ ہے ان کی سوچ جو عدم برداشت پر مبنی ہے۔ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور اس کیس میں بھی بھرپور… https://t.co/48L5q3B4Sv — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 8, 2025 پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 506، 147، 149، 382...
    پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے...
    علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے ایک صحافی طیب بلوچ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا شکار بننے والے صحافی طیب بلوچ نے پی ٹی آئی رہنماوں،کارکنوں کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست...
    پیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک (پرائیویٹ)لمیٹڈ لاہورکے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لیے دیئے جانے والے دو پوسٹ ڈیٹڈ چیکوں کے بینک سے ڈس آنر ہونے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی )ایکٹ 2023کے سیکشن 33(3)کے تحت متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذمہ ابھی بھی ایک کروڑ تینتالیس لاکھ چوبیس ہزار دوسو پچاسی روپے واجب الادا ہیں، جن...
    اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، گالم گلوچ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال پوچھا، جس پر مشتعل کارکنوں نے نہ صرف سوال کرنے والے صحافی پر تشدد کیا بلکہ موقع پر موجود دیگر صحافیوں کو بھی دھکے دیے۔ اس رویے کے خلاف احتجاجاً صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم اس بائیکاٹ کے بعد بھی صورتحال کشیدہ رہی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر صحافی پر تشدد کیا۔ صحافتی...
    سندھ ہائیکورٹ نے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایف آئی اے کو درخواست گزار کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت کی جانب سے عبوری حکم جاری کرنے کے بعد درخواستگزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ایک بار سفر کی اجازت کے بعد درخواستگزار نے بیرون ملک سفر...
    لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ایبٹ آباد کے ساتھ مل کر موبائل فونز کی غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون/پیچڈ ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔  یہ چھاپے فوارہ مسجد موچی بازار ہری پور اور مین جی ٹی روڈ ہری پور کے موبائل مرمت کی دکانوں پر مارے گئے، جن میں موبائل فونز، ڈیسک ٹاپ پی سیز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آرز قبضے میں لے لیے گئے۔ موقع پر تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کیا گیا، واضح رہے کہ...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے کنٹرولر ایڈمن طارق محمود چیمہ کی درخواست پر 6ملازمین کیخلاف جعلی ڈگریاں جمع کروانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پی ٹی وی ورلڈ کے سابق گرافک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ضابطے کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مالی سال 2023-24 سے متعلق 2024-25ء کی تمام آڈٹ رپورٹس آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو واپس بھیج دیں۔ پہلے ہی ان دستاویزات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے ہوشربا اعداد و شمار کے حوالے سے تنازع پایا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان نے دی نیوز کو بتایا کہ رپورٹس دو وجوہات کی بنیاد پر واپس بھیجی گئیں۔ اول کہ یہ رپورٹس وزارتِ پارلیمانی امور کے ذریعے بھیجنے کے بجائے براہِ راست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بھیجی گئیں، اور دوم کہ انہیں پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل ہی عوام کیلئے جاری کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ...
    جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر” انصاف کی جیت” کے موضوع پر ایک ثقافتی شام کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔ بدھ کے روز شی جن پھنگ سمیت چینی رہنماؤں، مزاحمتی جنگ کے بزرگ سپاہیوں اور اعزاز یافتہ افراد کے نمائندوں اور عام شہریوں کے نمائندوں سمیت مختلف حلقوں سے وابستہ افراد نے اس ثقافتی شام میں شرکت کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھا ہے، جس میں پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کی جانب سے سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رضی دادا کو پی ٹی وی نے تاحکم ثانی معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟ خط میں کہا گیا کہ اینکر رضوان رحمان نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق بیان کرنے کے بجائے لسانی سوچ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے حساس موضوعات پر دنیا بھر کی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر...
    کالا باغ ڈیم کی تعمیر پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، علی امین کا ذاتی بیان ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)؛پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، لیکن یہ ہرگز پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر تحریک انصاف کی پالیسی بالکل واضح ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے منصوبے جن پر 2 صوبوں کو اختلاف ہو،...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف احتجاج کے کیس میں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو طلب کرلیا اور 60 ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں نامزد 82 ملزمان میں سے صرف 8 کی حاضری لی گئی جب کہ باقی غیر حاضر ملزمان کے لیے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3 بہنیں بھی نامزد ہیں۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کا 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسرا ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔...
    کراچی میں سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین  فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  مدعی مقدمی نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لیا جس کے بعد سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو رہا کردیا گیا، مقدمے میں گرفتار فرحان غنی کے تین ساتھیوں کو بھی رہائی مل گئی۔ فرحان غنی  کے وکیل نے بتایا کہ مدعی مقدمی سہیل نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لے لیا تھا، مدعی مقدمہ نے مقدمہ واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی تھی۔ ملزم وقار عباسی  کے وکیل  نے بتایا کہ پولیس نے درخواست منظور کرتے ہوئے دفعہ 493 کے تحت ملزم...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔ اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں، میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے...
    پٹنہ میں جمعہ کے روز کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی، جب بی جے پی نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے ‘ووٹَر آدھیکار یاترا’ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی والدہ کے خلاف استعمال شدہ بدزبانی پر احتجاج کیا۔ جھڑپ میں کارکن اپنے پارٹی جھنڈوں سے ایک دوسرے پر حملے کرتے دکھائی دیے۔ #GKShorts | BJP and Congress workers clash in Patna over PM Modi abuse row#BJP #Congress #Bihar pic.twitter.com/NdNOCWClVY — Greater Kashmir (@GreaterKashmir) August 29, 2025 دربھنگہ پولیس کے مطابق بدزبانی کرنے والے کانگریس کارکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے...
    کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے پشاور کے سینیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے نائب صدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمہ درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔ سی پی این سی کے صدر سیکریٹری جنرل نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں صحافی عرفان خان کی سوشل میڈیا ایکٹیوٹیز کو بنیاد بنا کر کارروائی کے مطالبے کو ریاستی عناصر کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے آئینی اور جمہوری حق پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، میں زندگی بھر جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، خواتین اور اقلیتوں پر جبر کے...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف درج مقدمہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اطلاعی رپورٹ...
    معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے سے متعلق کیس پر نیشنل کرائم ایجنسی نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سماعت کی۔ عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست کو حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پرنیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔  سرکاری وکیل نے کہا کہ رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری وکیل درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے دلائل دئیے کہ درخواستوں کا جائزہ لے کر کاروائی آگے بڑھائی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی نے معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرادی۔ سیشن عدالت لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف اندراج مقدمہ کی متعدد درخواستیں پیش کی گئی تھیں۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے کہا کہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر توہین آمیز کلمات ادا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق نہ تو شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی سعود شکیل کو ان کی جگہ کپتان بنانے کا کوئی ارادہ ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سے ون ڈے کپتانی واپس لینے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔ سلمان علی آغا کو ون ڈے کپتانی کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتانی میں تبدیلی کے حوالے سے کسی بھی معاملے پر کوئی غور نہیں کیا، کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری...
    کراچی: پیر آباد پولیس نے ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور تمام سیکیورٹی فورسز کے خلاف نعرے بازی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر لاٹھیوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے علاقائی عہدیدار سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں 80 دیگر نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ پیرآباد کے ایس ایچ او انسپکٹر امین احمد شیخ مع ملازمین سب انسپکٹر علی نواز، کانسٹیل کامران، کانسٹیبل اسامہ اور ڈرائیور کانسٹیبل اسماعیل بذریعہ موبائل سرکاری نمبر SPC-803 کے 24...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے پی پی 87میانوالی سے آزادامیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کرلی اور سردار بہادر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں پی پی 87میانوالی سے آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے آزادامیدوار سردار بہادر خان کی اپیل پر سماعت کی،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اپیل کنندہ کیخلاف 27مقدمات ہیں۔ ناروے کی ولی عہد شہزادی  کے 28 سالہ بیٹے پر 4 خواتین کے ساتھ ریپ کا الزام الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ مقدمات درج ہونے پر کوئی نااہل نہیں ہو سکتا، الیکشن ٹریبونل نے...
    سٹی42: ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متعدد گاڑیاں ضبط کر لی گئیں، مقدمات درج کیے گئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 1011 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، 978 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا، 207 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں جبکہ 187 سلنڈرز ضبط کیے گئے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے۔  
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی  کر دی گئی،عدالت نے وکلا سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواستگزار عدالت پیش ہو سکتے ہیں؟وکیل نے کہاکہ درخواست گزار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض  اٹھا دیا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ اگر سزایافتہ اور مفرور سرنڈر نہیں کرتا تو وہ الیکشن لڑنےکا اہل نہیں،درخواستگزارنے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، درخواست گزار پہلے متعلقہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم...
    اسلام آباد: 14 اگست پر دھرنے کی  سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس  کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی...
    ویب ڈیسک : ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر  5 روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق کرفیو 16 اگست کی شام 5 بجے سے 21 اگست کی شام 5 بجے تک نافذ رہے گا، اس دوران سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنا سختی سے ممنوع ہوگا۔ پاکستان کالج آف لاء سے فارغ التحصیل طالب علم عمر رانجھا  کے لئے بڑا اعزاز عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ اس سے قبل تین مغربی ممالک کے گروپ ای تھری نے اقوام متحدہ کو بتایا تھا کہ اگر اگست کے آخر تک اس سلسلے میں کوئی سفارتی حل نہیں نکلتا تو وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کر دیں گے۔ یورپی ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں 2015 کے معاہدے کے بعد نرم کر دی تھیں، جس کے بدلے تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر تجویز کردہ پابندیاں قبول کر لی تھیں۔ تاہم بدھ کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل یورپی گروپ ای تھری کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ...
    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کا مقدمہ پولیس رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ ختم کردیا۔ جوڈتیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کے مقدمے سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزموں کیخلاف کارروائی نہیں چاہٹا، نوجوان کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر قائم ہوا۔ متاثرہ نوجوان نے لکھ کر دیا ہے کہ سلمان فاروقی نے میرے یا میری بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نوجوان نےحلف نامہ دیا کہ وہ مقدمہ نہیں چلانا چاہتا۔ مدعی کے حلفیہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردئیے ہیں۔ تفتیشی افسر نے پہلے سی...
    (محمد اویس )اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کے مطابق 100 سے 120 افراد پر مشتمل ہجوم نے غلیلیں، ڈنڈے اور آہنی راڈ اٹھا رکھے تھے اور ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے بھی تھامے ہوئے تھے۔ مقدمے کے مطابق مظاہرین نے مری روڈ بلاک کیا، حکومت مخالف نعرے بازی کی اور پولیس سے دست اندازی بھی کی، شرپسند عناصر پر اقدام قتل، کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  پولیس نے 20 سے زائد افراد کواس...
    ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔  آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
    اسلام آباد: آپریشن سندور کے متاثرین نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کر دی۔ معرکہ حق شہدا فورم کے پریزیڈینٹ اور جنرل سیکرٹری نے یاداشت اقوام متحدہ کے نمائندوں کے حوالے کی۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے یاداشت کی متعلقہ حکام کو حوالگی کی یقین دہانی کروائی۔ بھارتی افواج نے 7 مئی کو پاکستانی شہروں پر بلا اشتعال حملے کیے، جس میں درجنوں بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نومولود، بچے، خواتین اور بزرگ شامل تھے۔ معرکہ حق شہداء فورم کے مطابق حملوں میں مساجد، اسکول اور چرچ سمیت شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم اقوام متحدہ سے بھارتی جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متاثرین کا...
    اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آج جب غزہ کے معصوم بچے بھوک اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں اور ظالم طاقتیں ان کا خون بہا رہی ہیں، تو مکتبِ حسینیتؑ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زبان، قدم اور وسائل سے مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں اربعین امام حسینؑ کے جلوسِ عزاء برآمد ہو رہے ہیں، اربعین صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ ظلم کے خلاف بغاوت اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا دوٹوک اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی سرزمین پر امام...
    (حاشر احسن )پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کیس میں 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اورپی ٹی آئی کارکنان کی بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔وکیل صفائی نے کہاکہ ہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی بھیر کے مقدمہ میں لگائی گئی تھی،یہ تمام ملزمان سٹوڈنٹ ہیں یہ کوئی احتجاج نہیں کررہے تھے۔ مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر پی ٹی آئی کارکنان...
    یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے بھارتی وزیراعظم نے جشن آزادی کے دن کو ( Partition Horrors Remembrance Day )کا نام دے دیا پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نفرت انگیز پیغام سامنے آیا جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں نریندر مودی نے پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (Partition Horrors Remembrance Day) کا نام دیا اور لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع...
    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبہ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے، ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما او رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کی کوشش کریں گے اور 14 اگست کو حقیقی آزادی کے دن کے طور پر منائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے،...