2025-09-18@06:50:23 GMT
تلاش کی گنتی: 671

«ریلیز کی تاریخ»:

    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایسا تأثر سامنے آ رہا ہے کہ کچھ لوگ نادانستہ اور کچھ لوگ شعوری طور پر مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا جو اجلاس ہوا اُس میں کہا گیا کہ غزہ کی گورننس میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ اگر فلسطین کے ملٹری ونگ حماس کو آپ ختم کر دیں گے تو فلسطین کی کوئی دفاعی قوّت نہیں رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عرب...
    اسلام آباد؍ لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے کہا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج  بدھ تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر میچ ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے...
    پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین ، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل عام ،نسل کشی، بھوک، علاج اور پناہ سے محرومی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن...
    دوحہ:   نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مذمت کافی نہیں. دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا. غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے. پاکستان جوہری طاقت ہے. خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔قطری نشریاتی الجزیرہ کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں. اسرائیل کے ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے. اسرائیل کا لبنان، شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ان  کا کہنا تھا کہ اوآئی سی فورم سے بھرپورانداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کا بات چیت کے ذریعے پرامن...
    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔  تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی...
    ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز دوحہ(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل...
    وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ...
    —فائل فوٹو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔  پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب...
    دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورت حال کے پیش نظر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر قطر سے ملاقات میں وزیراعظم نے دوحہ میں رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی سختی سے مذمت کی ، جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، قطر کے گزشتہ ہفتہ کے دورے کا حوالہ بھی دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ بڑے بھائی احمد...
    جنیوا (ویب ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ جنیوا میں آج ہونے والا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دے دیا اور کہا کہ اس اجلاس کا جو بھی نتیجہ ہوگا وہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبا ہوگا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں حماس رہنماؤں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تھے تاہم اس حملے میں حماس...
    پاکستان اور افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک اپنی خودمختاری کھو دیتے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد القاعدہ کو افغانستان میں اور اسامہ بن لادن کو پاکستان میں فراہم کی گئی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی ان کے بقول امریکا نے افغانستان میں القاعدہ کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے جرات مندانہ کارروائی کی، اور پاکستان میں اسامہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔ ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں...
     دوحہ‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی+ خبر نگار خصوصی) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی۔  ان میں طیب اردگان‘ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم‘ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان‘ مصری‘ تاجک صدور بھی موجود تھے۔  امیر قطر نے اپنے خطاب میں کہا اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں۔ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی...
    دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج
    چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد اور آستانہ کے درمیان شہری سطح پر تعاون کو بڑھایا جائے تاکہ سسٹر سٹی تعلقات کو عملی شکل دی جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ...
    دوحہ ( نیوزڈیسک) پاکستان نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز دیدی۔۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی وزرائے خارجہ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ ایک اور غیر قانونی...
    DOHA: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب-اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی وزرائے خارجہ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ ایک اور غیر قانونی اسرائیلی حملے پر غور کر سکیں جو ایک برادر اور خودمختار ریاست پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض اس حقیقت سے کہ ہمیں بار بار ایسے اجلاس بلانے پڑ رہے ہیں، یہ...
      نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار کو دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ عرب اور مسلم رہنماؤں کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سکیورٹی افسر جاں بحق ہوئے۔ اس حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی، حتیٰ کہ امریکہ کے قریبی خلیجی اتحادی بھی اسرائیل کے اقدام پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔ یہ بھی پڑھیں: قطر میں عرب-اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس آج، اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ حکمتِ عملی تیار ہوگی دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ دوحہ پہنچنے پر...
    صیہونی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز حملوں کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ تازہ فضائی کارروائیوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد بھوک کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی، جہاں ہر 10 سے 15 منٹ بعد حملے کیے گئے، جس کے باعث متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کا بھی موقع نہ مل...
    پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ ریلیز کر دی گئی۔  پاکستان سمیت یو اے ای اور دیگر ممالک میں ریلیز ہونے والی فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم عبیر گلال کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ اس ہلکی پھلکی رومانوی کہانی کی ریلیز کا پہلا دن کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور تھیٹر میں اسے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔  عبیر گلال ایک دلچسپ رومانوی کامیڈی ہے جس کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک امیر اور ضدی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی مرضی کے خلاف زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ اس فلم میں وانی...
    سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے قطر مخالف جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری وزیراعظم کی پہلی ملاقات آج طے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب، برادر ملک قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی تخریبی پالیسیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سعودی عرب سعودی وزارت خارجہ قطر
    قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، دفترخارجہ mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے، قطر پر اسرائیلی...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ایک ماہ کا استثنیٰ دینے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ ریلیف پر بات چیت کرے، شہر ہوں یا دیہات، ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حکومت نے اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال...
    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان قطر کی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت ترجمان کے مطابق وزیراعظم...
    بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی اور فرانزک سائنس کا ترمیمی مسودہ قانون منظور کر لیا۔ بدھ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بل پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی نے ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے قانون کی ضرورت کیا تھی اور اس کے اہم نکات کیا ہیں؟  نیا قانون اور اس کی تفصیلات یہ قانون انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں نئی دفعہ 21AAA شامل کر کے بنایا گیا ہے جسے بعض مقدمات کی سماعت سے متعلق خصوصی احکام کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس دفعہ کو دیگر تمام نافذ قوانین پر بالادستی حاصل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت...
    اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے...
    قطر آئندہ اتوار اور پیر کو ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں حالیہ اسرائیلی حملے پر غور کیا جائے گا جس نے دوحا میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔ قطری نیوز ایجنسی کے مطابق اجلاس میں اسلامی دنیا کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔ اس سے قبل مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی منگل کو دوحا پہنچے اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں اسرائیلی حملوں کے بعد قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی قطر کا دورہ کیا اور امیر قطر سے ملاقات میں حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور...
    دوحہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کا ایک روزہ ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر قطر، شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس میں حماس کے پانچ رہنما اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے قطری قیادت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ...
    اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے، امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز)پاکستان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے اور امت مسلمہ کو اس کے مقابلے میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں دوحہ کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے...
    قطر پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ اسلام آباد: پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ...
    پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے نے نہ صرف خطے کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس سنگین صورتحال پر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر بلااشتعال اور غیر قانونی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ہمیں اس پر فوری اور سنجیدہ عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مقصد...
    قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا...
    اسلام آباد: پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے اسرائیل کی عدم سنجیدگی ہے، اسرائیل کا یہ حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے، ایسے اقدامات پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، اسرائیل کو اس کے اقدامات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ پاکستان کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیاہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی غیرقانونی اور بہیمانہ بمباری کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے امیرِ قطر، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی قطر میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، معصوم شہریوں کے تحفظ پر زور وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ اس کی قیادت کی خطرناک ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ انہوں...
    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے اسرائیل کی عدم سنجیدگی ہے، اسرائیل کا یہ حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے،...
    دوحہ میں ہونے والے حملے کے بعد وزیر اعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ہنگامی رابطہ کیا اور پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امیرِ قطر اور عوام سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مذموم عزائم خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے امیر قطر کو...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسرائیل کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، شاہی خاندان اور قطرکے عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ غیر قانونی اور بہیمانہ ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، ۔ مشکل وقت میں ہماری تمام ہمدردیاں اور یکجہتی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت بلاجواز ہے اور قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف...
    قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فضائی حملے نے خطے میں سفارتی تناؤ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ حملہ داخلی سیکیورٹی ایجنسی “شن بیت” کے تعاون سے کیا گیا، جس کا ہدف حماس کی اعلیٰ قیادت تھی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حماس رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس کر رہے تھے۔ اسی دوران غزہ میں تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں امداد کے لیے قطار میں کھڑے 7 عام شہری بھی شامل ہیں۔ شہر کی ایک بلند رہائشی عمارت...
    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دوحا میں اسرائیلی حملے کو ’قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔ ایک نیوز بریفنگ کے دوران انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے ملک پر حملے کی مذمت کرتے ہیں جو ’جنگ بندی کروانے اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔‘ مزید پڑھیں: پاکستان کی قطر میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، معصوم شہریوں کے تحفظ پر زور ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو مستقل جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے نہ کہ اسے تباہ کرنے کے لیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
    پاکستان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے بمباری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بزدلانہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ On behalf of the people and Government of Pakistan as well as on my own behalf, I strongly condemn the unlawful and heinous bombing in Doha by Israeli forces, targeting a residential...
    ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کے دوران قطر پر اسرائیل کے حملے کو ’بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ اور ’قطر اور فلسطینی مذاکرات کاروں کی قومی خودمختاری پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل نے دوحا میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، قطر کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’یہ واقعہ خطے اور عالمی برادری کے لیے ایک ’سنجیدہ پیغام‘ ہے۔ دوسری جانب قطر میں امریکی سفارتخانے نے اپنے اہلکاروں کو محفوظ رہنے کی ہدایایات جاری کی ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں پناہ لیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
    لندن:  برطانوی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگی کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم اور یویٹ کوپر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا، جبکہ شبانہ محمود نے وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود برمنگھم میں پیدا ہوئیں اور ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے ہے۔ وہ...
    اسلام آباد: پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کے ارادے سے متعلق حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز لیٹیگنٹس فیسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے، جبکہ کیس سے متعلق معلومات اور عدالتی فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن دستیاب ہوں گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فیسیلی ٹیشن سیل صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کے اندراج کے لیے ہوگا۔ مزید یہ کہ سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی اسی سیل کے ذریعے جمع کرائی جا سکے گی، اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رکھا جائے گا۔
    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئےاوورسیز لٹی گنٹس‘ فسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ نمبر اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کر سکیں گے، واٹس ایپ نمبر4442444-0326 پر مسیج کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کا ہی فسیلیٹیشن سیل میں اندراج ہوگا، اوورسیز سائلین میں بیرون ملک مقیم ہر شخص شامل ہوگا، سیل کے ذریعے درخواستیں اور شکایات جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی سیل کے ذریعے دی جا سکے گی، کیس کی...
    یومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ شہریار خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں...
    کراچی: مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 540ڈالر رہی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 22ہزار 959روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 315روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی...
    برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا دن مزید تباہی لا رہا ہے، جہاں خوراک کی کمی کے باعث 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت جان بوجھ کر امداد روک رہی ہے، جبکہ یہ قحط قدرتی نہیں بلکہ انسان کا پیدا کردہ ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ غزہ...
    ٹینس اسٹار جیلینا اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سیاہ فام امریکی حریف ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے خلاف نسل پرستانہ جملوں کے الزام کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار ہونے والی 28 سالہ جیلینا اپنے خراب مزاج کی وجہ سے بدنام ہیں۔ Taylor Townsend and Jelena Ostapenko got in a heated interaction after their second round match at the US Open. Townsend is on to the third round. pic.twitter.com/cOIYzoyfmG — ESPN (@espn) August 27, 2025 ڈبلز کی عالمی نمبرون ٹاؤن سینڈ نے کہا کہ حریف کے مطابق میرے پاس کوئی تعلیم ہے نہ ہی کلاس ہے، درحقیقت یہ سچائی سے بہت دور ہے، شکست خوردہ لوگ پریشان ہو کر...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی اصل جنگ ایک دوسرے کے خلاف نہیں بلکہ غربت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔ خاقان شاہنواز نے کہا کہ چند ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران عوام ایک دوسرے پر میمز بنا رہے تھے، بھارتی شہری پانی روکنے کی باتیں کر رہے تھے جبکہ پاکستانی مون سون کی پیش گوئیاں کر رہے تھے۔ View this post on Instagram A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz) اداکار نے مزید کہا کہ جب مون سون آیا تو دونوں...
    پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے "پاکستان آئیڈل” کی 11 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور اس بار یہ سفر پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور رنگین ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا جائے گا۔ شاندار کم بیک کے ساتھ اس بار ججز کی کرسیوں پر راحت فتح علی خان، بلال مقصود، زیب النسا بنگش اور ورسٹائل اداکار فواد خان براجمان ہوں گے۔ ججز کا سپر اسٹار پینل پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن لے رہے ہیں جس کا آغاز سکھر سے ہوا جو ملتان اور لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں جگمگا رہا ہے جب کہ اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا۔ پروڈکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ شو...
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں غزہ پر نئے فوجی آپریشن کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جن میں امداد کے منتظر 13 شہری بھی شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 819 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 629...
    بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کی ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 کان کن دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مزدور زیر زمین کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے اور جانبر نہ ہوسکے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مزدور کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن جبکہ 2 کا تعلق علمدار روڈ مری آباد سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی...
    بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کان میں پھنسے 12کان کنوں کو 14گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو نہ کیا جاسکا ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کی ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 کان کن دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مزدور زیر زمین کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس سے وہ بے ہوش ہوکر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک مزدور کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن جبکہ 2 کا تعلق...
    سٹی42:  چھ مئی- دس مئی کے معرکہِ حق کے ھیرو، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے ۔ معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کے استقبالیہ کی  تقریب کے موقع پر سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کے دوران سوالات کے جواب میں آرمی چیف نے کہا, " تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔" جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب فیلڈ...
    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد اور جغرافیائی طور پر یکجا فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے نام نہاد " گریٹر اسرائیل " کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنے کے منصوبے مسترد کرتے ہیں، عالمی برادری اشتعال انگیز اور خطرناک اسرائیلی عزائم کو مسترد کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد" گریٹر اسرائیل " کا تصور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان نے اسرائیلی قابض قوت کے حالیہ بیانات جن میں "گریٹر اسرائیل" کی نام نہاد فرضی ریاست کے قیام کا عندیہ دیا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں مسترد کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات مقبوضہ قوت کے غیر قانونی قبضے کو...
    پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے گریٹر اسرائیل سے متعلق حالیہ اسرائیلی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی بیانات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی طرف اشارہ کیا گیا۔ پاکستان اسرائیلی قابض طاقت کے حالیہ بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ عالمی برادری بھی ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال...
    کویت میں ملاوٹ شدہ زہریلی شراب پینے کا واقعہ انسانی المیہ بن گیا۔ کویتی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 13 تارکینِ وطن اپنی جان گنوا چکے ہیں، جبکہ 31 افراد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔ مزید 21 افرادکچھ مکمل طور پر، کچھ جزوی طور پر اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں — وزارت کے مطابق شراب میں “میتھانول” نامی مہلک کیمیکل کی موجودگی پائی گئی، جو جسم میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے آنکھوں پر حملہ کرتا ہے، پھر دماغ، جگر اور اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ اکثر صورتوں میں یہ زہر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ زہریلی شراب سے متاثرہ افراد میں اکثریت اُن محنت کش...
    کیڈٹس کی جانب سے شاندار مارچ پاسٹ اور پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ نیول کیڈٹس ہر...
    خلیجی ریاست کویت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ خوفناک رخ اختیار کر گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ زہریلی شراب پینے سے اب 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 21 بینائی محروم ہوگئے۔  کویتی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب میں میتھانول کی موجودگی پائی گئی جو ایک انتہائی خطرناک کیمیکل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیمیکل کا پہلا حملہ بصارت پر ہوتا ہے اور متاثرہ شخص بینائی محروم یا کمزور ہوجاتی ہے۔ زہریلی شراب پینے سے متاثرہ افراد...
    ملک بھر میں آج 78 واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار علامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر میں ملک کی سلامتی، ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے 91 کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔یہ دستہ دو حصوں پر مشتمل تھا.جس میں پاک بحریہ کے سیلرز اور نیوی کے کیڈٹس...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیول کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو قائداعظم کے مزار پر یہ ذمے داری سنبھالتے ہیں تاکہ بانی پاکستان کو عسکری انداز میں سلام پیش...
     پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔آج ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی دی گئی، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند 91 کیڈٹس نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیے۔اعزازی گارڈز 2 دستوں پر مشتمل ہیں، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد اور لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی شاندار اور پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں جشنِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند 91 کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ اعزازی گارڈز دو دستوں پر مشتمل تھے جن میں ایک پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا پاکستان نیوی کے کیڈٹس کا تھا،...
    بلاوّل بھٹو کے حقیقت پر مبنی ایک بیان نے بھارتی سورماؤں کو خاک چھنوا دی جس پر بھارتی اسٹار متھن چکرورتی بھی تلملا اُٹھے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی نے زہریلی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔ اداکار نے سفارتی اخلاق اور سیاسی رواداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا دماغ سٹک گیا تو پاکستان پر براہموس میزائل چلے گا اور پھر ایک اور چلے گا۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم ایک ڈیم بنائیں گے اور وقتِ ضرورت ڈیم کھول دیں گے۔ اس طرح گولی تو نہیں چلے گی لیکن سونامی آ جائے گی۔ ایک بھارتی صحافی نے پوچھا کہ بھارت...
    دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی فوج نے شام کے جنوب مغربی صوبے قنیطرہ میں دو قصبوں میں داخل ہو کر ایک بار پھر ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔ شامی سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی ایک گشتی ٹیم قنیطرہ کے شمال میں واقع قصبہ ترنیجہ میں داخل ہوئی، جہاں وہ مرکزی چوک پر کچھ دیر رکی اور بعد ازاں قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقے کے قصبہ حادر کی جانب روانہ ہو گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کا ایک اور قافلہ تل الاحمر الغربی سے نکل کر جنوبی قنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع گاؤں الاسبہ کے مضافات کی طرف بڑھا، جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ...
    ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اوسلو:(آئی پی ایس) ناروے کے 2 ٹریلین ڈالر مالیت کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے کے تحت 11 اسرائیلی کمپنیوں سمیت متعدد بیرونی سرمایہ کاری منصوبے بند کر دیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق فنڈ نے ایک ایسے اسرائیلی جیٹ انجن گروپ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی تھی جو لڑاکا طیاروں کی مرمت اور اسرائیلی فضائیہ کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔ فنڈ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اب اسرائیل میں سرمایہ کاری صرف اسٹاک مارکیٹ میں شامل چند مخصوص...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار(فائل فوٹو)۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایسے کسی بھی منصوبے کو سختی سے رد کرتا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے ہی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا آ رہا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ پر اتوار کو ہونے والے اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف واضح...
    پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘، جس کی ریلیز پہلگام واقعے کے بعد مؤخر کر دی گئی تھی، اب بالآخر اس کی نئی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ یہ فلم اصل میں 9 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جانی تھی، مگر 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد اس کی ریلیز غیر معینہ مدت تک روک دی گئی تھی اور خدشہ تھا کہ شاید یہ فلم کبھی بھی ریلیز نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج رپورٹس کے مطابق اس فلم کو ’آبیر گلال‘ کے نام سے 29 اگست کو دنیا بھر میں تھیٹرز...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مخالفت کر دی۔غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر معمولی ہنگامی اجلاس ہوا، جس سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کیا۔ اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں، برطانوی، فرانسسیسی اور دیگر ممالک نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کو مزید خون ریزی، تباہی اور انسانی المیے کا مؤجب قرار دیا۔دورانِ اجلاس اسرائیل سے فوجی کارروائیاں روک کر غزہ میں امداد پر سے پابندیاں فوری اور مستقل ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔امریکی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو غزہ میں امن کی امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا اقدام...
    غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں، اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی مذمت کرتا ہے۔ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں، اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ...
    ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے۔ غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے بعد سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہییں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم فوری ختم ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔ عاصم افتخار نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ اشتعال انگیزی...
    پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی بالی ووڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کی راہ ہموار ہوگئی اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام فواد خان ہمیشہ سے اپنے منصوبوں کے انتخاب میں محتاط رہے ہیں۔ ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں اور چند فلموں میں کام کیا، جن میں پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھی شامل ہے۔ بعد ازاں وہ بالی ووڈ میں بھی جلوہ گر ہوئے، مگر بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ان کا فلمی سفر رک گیا۔ فواد خان پر یہ پابندی فلم ’اے دل ہے...
    ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل ہوٹل اور میٹروپول سے گزرتی ہوئی واپس گورنر ہاؤس پہنچی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر کامران ٹیسوری نے پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر شرکاء کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی میں خود بائیک چلا کر شرکت کی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں شریک ہوئی اور پاکستان سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پی کے  میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے۔ 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپی کے  میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں (ن) لیگ خیبر پی کے  کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی ایسا...
    سٹی42:    پاکستان کی وزارتِ خارجہ نےغزہ پر مکمل عسکری فبضے کے  اسرائیلی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے غزہ کے تمام علاقوں پر فوجی قبضہ کے نئے منصوبے کی منظوری پر  پاکستان کے ردعمل میں کہا،  پاکستان غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے مبینہ اسرائیلی منصوبے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی شفقت علی خان نے کہا،  یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کی ایک اور کھلی خلاف ورزی ہے۔  یہ قابض اسرائیلی قوت کے جاری نسل کش...
    پاکستان نے اسرائیل کے جانب سے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی مہم کو مزید وسعت دینا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات سے غزہ کی پہلے ہی سنگین صورتحال مزید بگڑ جائے گی اور خطے میں امن کے لیے جاری عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کی منظوری کی شدید مذمت پاکستان نے عالمی برادری پر...
    پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتی، عمران نیازی کے...
    وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ پر غیرقانونی قبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ پر فوجی قبضے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر زور دیا جس کا دارالحکومت القدس ہو۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت میں خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی یہ نئی توسیع، پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید گہرا کرے گی اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گی۔ We strongly condemn the Israeli cabinet’s approval of a plan to take illegal and illegitimate control of Gaza City. This tantamounts to a dangerous escalation in an already catastrophic war against the people of Palestine. This...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کیا، ٹیکسٹائل، فوڈ پراسینسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال، مریم نواز شریف  نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے لئے کولڈ چین لاجسٹکس کے...
    صیہونی ریاست کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے فوجی آپریشن "سندور" میں اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ بھارت نے 'آپریشن سندور' میں ہمارے ہتھیار استعمال کیے تھے اور یہ ہتھیار میدانِ جنگ میں نہایت مؤثر ثابت ہوئے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان کے برخلاف حقیقت یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو ایسی دھول چٹائی تھی جس میں رافیل سمیت تمام غیرملکی اسلحہ ناکارہ ثابت ہوئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بالخصوص بھارت کے باراک 8 دفاعی نظام کا زکر کیا جسے بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ اسرائیل نے بھارت کو اسلحہ کی فراہمی کا دعویٰ پہلی...
    پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف کئے گئے آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال ہوئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ اعتراف بھارتی صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو ہتھیار فراہم کئے اور جنگ میں بھارت کو براک 8 اور ہارپی ڈرونز دیئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ میری بھارت آنے کی خواہش ہے جبکہ اسرائیل کو مزید بھارتی ورکرز کی ضرورت ہے۔ ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے چند سالوں میں اسرائیل سے 2.9ارب ڈالے کے ہتھیار خریدے ہیں اور اسرائیل سے ڈرونز ، میزائل ، ریڈارز اور دیگر ہتھیار...
    گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر نزار میواوالا، سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی، اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) پاکستان کے حاجی گلبر خان اختر اقبال نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، قدرتی آفات سے بچاؤ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، سول سوسائٹی کی شمولیت سمیت مختلف شعبہ جات میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے پرنس رحیم آغا خان کے نام خصوصی مراسلہ تحریر کیا تھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی کے تناظر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مدد...
    اسلام آ باد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ اہم مالی شرائط میں سے صرف دو کو پورا کیا ہے اور تین شرائط پوری نہ کر سکا ہے۔ یہ آئی ایم ایف نے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزے کے لیے رکھی تھیں۔ چاروں صوبوں نے جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران نقد اضافی رقم 1.2ٹریلین پیدا کرنے کی شرط کی خلاف ورزی کی اور  وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 12.3 ٹریلین روپے کی وصولیوں اور تاجر دوست سکیم کے تحت خوردہ فروشوں سے 50 ارب روپے جمع کرنے کی اپنی دو شرائط کو پورا نہیں کیا ہے۔  تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مالیاتی آپریشنز...