2025-10-06@11:00:36 GMT
تلاش کی گنتی: 67
«ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم»:
وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ملائیشیاء کے وزیر اعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم سے آج پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ پردانا پترا آمد پر، وزیر اعظم کا استقبال ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی ۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران ان کے اور ان کے وفد کے ارکان کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ملائیشیاء کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی انتہائی تعمیری اور مفید ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے اکتوبر 2024 میں ملائیشیاء کے وزیر اعظم کے...
برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بکنگھم پیلس کی جاری تزئین و آرائش میں ایک نئی اور شاندار لائبریری کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ناپسندیدگی اور ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق اس تجویز نے دونوں شخصیات کے درمیان اختلافات کو جنم دیا ہے۔ بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش پر تقریباً 369 ملین پاؤنڈ (تقریباً 750 ملین آسٹریلوی ڈالر) لاگت آئے گی، یہ منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا، جس کی تکمیل 10 سال میں متوقع ہے۔ اس کا مقصد محل کے بوسیدہ برقی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی نظاموں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ اسے آئندہ نصف صدی تک محفوظ اور فعال...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی، آپ کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں...

پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پردانا پترا آمد , گارڈ آف آنر پیش، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پرتپاک استقبال کیا
کوالالمپور (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وزیراعظم آفس (پردانا پترا) آمد پر ان کا شاندار استقبا ل کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم کو ملائیشیاء کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مزید :
کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں انور ابراہیم نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا امن منصوبہ مکمل نہیں ہے اور اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جن سے ہم متفق نہیں، تاہم فی الحال ہماری سب سے بڑی ترجیح فلسطینی عوام کی جانیں بچانا ہے۔ انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے منصوبے کی حمایت کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس کی ہر شق سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک اجتماعی کوشش ہے تاکہ خونریزی اور بے دخلی کو روکا جا سکے اور فلسطینی عوام کو غزہ واپس جانے...
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم برسبین ہیٹ نے لیگ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون ’شاہین شاہ آفریدی فین بے‘ کے قیام کا اعلان کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی بے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کردی جائے گی۔ برسبین ہیٹ کے گابا میں شیڈول پانچوں ہوم میچز کے لیے شاہین بے سے منسوب خصوصی فین زون ہوگا۔ بی بی ایل میں پہلی مرتبہ شرکت، برسبین ہیٹ کا ’شاہین شاہ آفریدی فین بے‘ کے قیام کا اعلان یہ فین زون شاہین آفریدی کے اعزاز میں قائم کیا جائے گا تاکہ پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین بی بی ایل میں ان کی موجودگی کا...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں الزامات کی سیاست ختم کر کے سہولیات فراہم کریں، برسر اقتدار جماعتیں رسہ کشی کے بجائے شہر کی مخدوش صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں، میئر کراچی بمقابلہ وزیر صحت کا کھیل بند ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، شہر قائد کی ابتر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے، عوام پانی، بجلی، اشیائے خوردونوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں بدترین اذیت کا شکار ہیں، برسر اقتدار جماعتوں کو الزام تراشیوں سے فرصت نہیں، گراں فروشوں سمیت پارکنگ...
ونڈسر کیسل میں ایک رسمی ریاستی استقبالیہ تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بیگم ملکہ کمیلا اور برطانوی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی کیٹ کے درمیان ایک لمحہ ایسا بھی آیا جسے شاہی خاندان کے مداحوں نے ’کچھ عجیب‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر بدھ کو شاہی خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ مستقبل کے ممکنہ بادشاہ ولیم اور مستقبل کی ملکہ کیٹ نے ونڈسر کیسل کے میدان میں صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا خیرمقدم کیا۔ بعد...
DOHA: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دوحہ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ملاقات ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہنگامی بنیاد پر ہونے والے عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے ضمن میں ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے قطر اور دیگر مسلمان ممالک پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اس سے مذکورہ ممالک خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی...
لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح اگرچہ بتدریج کم ہو رہی ہے، تاہم دریا اب بھی انتہائی بلند سطح کے سیلاب میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تھا، جو اب کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک رہ گیا ہے۔ راوی میں بھی بلند سطح کا سیلاب بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں 1 لاکھ 92 ہزار 545 کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شاہدرہ میں بھی پانی کی مقدار 1 لاکھ 46 ہزار 800 کیوسک تک جا پہنچی۔ ہلاکتیں اور ایمرجنسی اقدامات پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی...
اسلام آباد: پاکستان موسمیاتی تباہی کے دہانے پر آگیا، جس کے ممکنہ خطرناہ اثرات سے ملک میں سیلاب و خشک سالی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اور فنڈنگ کے معاملات پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت جنید اکبر نے کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے اور آنے والے سال میں شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو ملک کے...
جنوبی کوریا کے صدر لی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 اگست کو ایک سربراہی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اتحاد اور معیشت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: جنگِ کوریا کی 75 ویں برسی، جنوبی کوریا کے صدر اب کیا چاہتے ہیں؟ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔ دونوں رہنما دفاعی تعلقات، تجارتی تعاون اور عالمی امور پر بھی غور کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60...
ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کوالالمپور(آئی پی ایس) ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ بڑھتی ہوئی قیمتوں، نئے ٹیکسوں، سبسڈی میں تبدیلی، اور انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہونے کے خلاف تھا۔ پولیس کے مطابق تقریباً 18 ہزار مظاہرین نے مارچ میں شرکت کی، جو شہر کے مرکز سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر تک پہنچے جہاں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے “انور استعفیٰ دو” کے نعرے لگائے، جبکہ نوجوان طلبہ سمیت کئی طبقے حکومت کی معاشی...
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی وجہ سے کچے کے مکین بے گھر ہو گئے۔خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرا اسماعیل خان میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جہاں کچے کے مکین سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے متاثرین بھکر روڈ، ڈیرا دریا خان پل اور دیگر محفوظ مقامات پرکھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جب کہ 200 خاندانوں کو غیر غذائی اشیاء دے چکے ہیں اوردیگر متاثرین کیلئے سروے کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ میانوالی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس کی فصل خراب ہوگئی۔حافظ آباد میں بارشوں اور سیلاب سے ضلع کے 140 سے زائد دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ اور مویشیوں...
سٹی 42: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وزیراعظم کی نیک تمنائیں ملائشین قیادت کو پہنچائیں،اسحاق ڈار نے تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے آسیان چیئر کے طور پر ملائشیا کی قیادت کو سراہا،اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی مسائل کے حل میں ملائشیا کے تعمیری کردار کو خوش آئند قرار دیا،اسحاق ڈار نے آسیان اور رکن ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم انور ابراہیم نے خیرسگالی جذبات پر گرمجوشی سے اظہار تشکر کیا، حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر...
دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اعلان کے مطابق ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ 18 رکنی سکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت میں 25% سے زیادہ اضافہ ہوا، اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ، محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ Turut menerima kunjungan hormat Timbalan Perdana Menteri merangkap Menteri Luar Pakistan, Mohammad Ishaq Dar dan bicara kami menyentuh persiapan lawatan rasmi Perdana Menteri Shehbaz Sharif ke Malaysia tidak lama lagi, di mana beberapa MoU dijangka...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 9 سیاح جاں بحق ہوگئے، جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات کالام کے علاقے شاہی باغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 9 سیاح جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش مقامی لوگوں نے 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا، جن کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اسلام آباد میں فوری اجلاس بلایا جائے، امریکا عالم اسلام کا دشمن ہے، غزہ، ایران میں صہیونی جارحیت واشنگٹن کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلامی دنیا اور انسانیت دوست ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی پھیلانے کے بعد امریکا وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اسلام آباد میں فوری اجلاس بلایا جائے، امریکا عالم اسلام کا دشمن ہے، غزہ، ایران میں صہیونی جارحیت واشنگٹن کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔ منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلامی دنیا اور انسانیت دوست ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی پھیلانے کے بعد امریکا وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
بلیز میٹرویلی ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلیز میٹرویلی نے 1999 میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے،...
برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کئی اہم مشنز کی قیادت کی۔ وزیرِاعظم سر کیئر...
عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام الٰہی امتحانات میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امامت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید قربان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہؑ کی بے مثال قربانی کو آج بھی دنیا بھر میں سلامِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ آپؑ نے خدائے واحد کی رضا کے لیے اپنی سب سے عزیز ہستی کو راہِ خدا میں قربان کرنے کا عزم کیا، جو ایثار، اخلاص اور توحید کی اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ...
مخچکالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جون 2025ء) روسی جمہوریہ داغستان کے چار روزہ بین الاقوامی میڈیا دورے کے دوران مختلف ممالک کے صحافیوں کے وفد نے داغستان کے سربراہ سرگئی میلیکوف سے اہم ملاقات کی۔ اس وفد میں پاکستان کی نمائندگی اشتیاق ہمدانی نے کی۔ ملاقات کے دوران اشتیاق ہمدانی نے روس اور پاکستان کے مابین ثقافت، تعلیم اور معیشت کے شعبوں میں ممکنہ تعاون سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں سرگئی میلیکوف نے دوطرفہ تعلقات کو مثبت اور امید افزا قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ: "گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر روس میں مقیم مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کو داغستان مدعو کیا گیا تھا، جہاں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کی شرکت...

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 ) بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام سے ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اعلیٰ سطح کے وفد میں سابق وزرائے خارجہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمٰن، مصدق ملک، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ، جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں.(جاری ہے) پاکستان کا وفد واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا بھی دورہ کرے گا پریس ریلیز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے...
نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مکانات تباہ، مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور کم از کم 115 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک سیلاب بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آیا، جس نے ریاست نائیجر کے کنارے واقع شہر موکوا اور آس پاس کے علاقوں...
کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی طبیعت آسیان سربراہی اجلاس کے دوران اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سلطان برونائی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود تھے جب طبیعت بگڑنے پر انہیں کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے سلطان کی عیادت کرتے ہوئے طبی عملے کو ان کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ سلطان حسن بلقیہ دنیا کے طویل ترین حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 1968 سے برونائی کے سلطان ہیں۔ ان کی شہرت نہ صرف طویل اقتدار بلکہ شاہی دولت کی وجہ سے بھی ہے، جن کی ذاتی...

حج بیت اللہ الحرام کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے ریاض کیجانب سے سزاؤں کا اعلان
اپنے ایک بیان میں سعودی شاہی رژیم نے "خصوصی ویزا" کے بغیر حرمین شریفین میں داخل ہونیوالوں کیلئے انواع و اقسام کی مالی و غیر مالی سزاؤں کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ حجاز شریف میں موجود سعودی شاہی رژیم نے آج اپنے ایک بیان میں "حج کے قوانین" پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے "متعدد تعزیری سزاؤں" کا اعلان کیا ہے کہ جن کا قبل ازیں بھی اعلان کیا گیا تھا، اور تاکید کی ہے کہ حج بیت اللہ الحرام کی انجام دہی کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکمل قانونی تقاضوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، شاندار کامیابی اور فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔لاہور میں یوم تشکر پر ایوان وزیر اعلیٰ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، وزیراعلیٰ پنجابوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، سلامتی کیلیے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی جارحیت خاک میں ملا دی: وزیرِ اعظم شہباز شریفشہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی غیر معمولی جرات و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی تھے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ...
وزیراعظم کی بھارت طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا اور اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔کامرہ ایئربیس دورے کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع...
سٹی 42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ شرکت...

پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے سامنے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، پاک فوج نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بھی بے نقاب ہو...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)قوام متحدہ کی ایجنسی برائے شہری ہوابازی نے روس کو ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ-17 کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2014 میں ملائیشیا کے طیارے جس میں میں 298 مسافر سوار تھے روسی ساختہ میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھاتاہم اقوام متحدہ کے ادارے برائے شہری ہوابازی کی کاونسل (آئی سی اے او)نے حالیہ ووٹنگ میں روس کے خلاف اکثریتی ووٹ دیا گیا، اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ روس اس معاملے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے کہ وہ تجدید کرتا کہ شہری ہوائی جہازوں کو ہتھیاروں سے دوران پرواز نشانہ نہیں بنایا جائے...
لندن:برطانوی اخبار’’ٹیلی گراف‘‘ نے کہاہے کہ رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کااعلان ہے، چین پاکستان کی مشترکہ ٹیکنالوجی نے عالمی عسکری ماہرین کو نقطہ نظربدلنے پر مجبورکردیا۔اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹس حیران ہوگئے کہ اگررافیل تباہ ہوسکتاہے تو کوئی نہیں بچ سکتا،بھارتی پائلٹس کو سمجھ نہ آسکاانہیں کس چیزنے تباہ کیا۔بھارتی پائلٹس کو اپنی طرف آتی موت تک کی خبرنہ ہوئی،سنسرفیوژن ٹیکنالوجی کے تیزرفتارمیزائل کی رافیل پائلٹ کوخبرتک نہ ہوئی پاک چین سنسرفیوژن ٹیکنالوجی نے رافیل کو ٹارگٹ لاگ کرنے کاموقع نہیں دیا۔اخبارلکھاہے کہ بھارت کی رافیل کی تباہی صرف ٹیکنیکل ناکامی نہیں بکہ بھارت کے لئے علاقائی شکست کا پیغام بھی ہے،بھارت کو پتہ لگ گیاکہ پاکستان کے پھیلائے ٹیکنالوجی ٹریپ میں طیاروں کی...
حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ 1947ء کے بعد سے، بھارت نے مسلسل علاقائی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بڑی وجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے خطے کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے جنگی جنون نے جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔ناصر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے جانا اچھی سوچ اور اچھی قیادت کی علامت نہیں...

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا، 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی۔وزیراعظم نے 3اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7روپے 41روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر بجلی 4.97روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی...
کوا لا لمپور:چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشیا کے گلوبل نیوز چینل کو مشترکہ انٹرویو دیا۔ ہفتہ کے روزانہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کا دورہ صرف ایک دوستانہ تبادلہ نہیں بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو چین کے ساتھ تعاون سے بہت فائدہ ہوا ہے اور ان کا ملک عوام کی بھلائی، ملک کے معاشی ، ترقیاتی مفادات اور قومی سطح پر خود مختاری کے لیے چین کے ساتھ کھڑ ا ہے ۔...
چین اور ملا ئیشیا کے دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں، وزیر اعظم ملائیشیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز کوا لا لمپور:چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشیا کے گلوبل نیوز چینل کو مشترکہ انٹرویو دیا۔ ہفتہ کے روزانہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کا دورہ صرف ایک دوستانہ تبادلہ نہیں بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو چین کے ساتھ تعاون سے بہت فائدہ ہوا ہے اور ان کا ملک...
کوالالمپور(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ،ملائیشیا برادری قائم کرنے کے لئے ملائیشیا کے کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے لئے نئے سنہری 50 سال کا آغاز کیا جاسکے۔ شی نے یہ بات بدھ کے روز ملائیشیا کے سرکاری دورے میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان اسکندر سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات سے قبل سلطان ابراہیم نے شی کا شاندار استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران شی نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے ہمسائے ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو خاندان کی مانند ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) بیلجیم کا ایک غیر روایتی شہزادہ آج بروز پیر یہ جان لے گا کہ آیا اسے اپنے ماہانہ اخراجات کے لیے ملنے والے ریاستی شاہی الاؤنس کے ساتھ سماجی تحفظ کے لیے امدادی رقم لینے کا بھی حق حاصل ہے۔ اکسٹھ سالہ سالہ پرنس لاراں نے سماجی تحفظ کے حصول کے لیے ریاست کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اس یورپی بادشاہت کی دو سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ شاہی خاندان کے کسی فرد نے ریاست کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ لاراں بیلجیم کے سابق بادشاہ اور ملکہ کے تین بچوں میں سے سب سے چھوٹے ہیں۔ ان کا اصرار ہے...
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بہت ہی المناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ٹیلی فون پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انورابراہیم اور ملائیشیا کی برادر قوم کو عید الفطر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ گزشتہ اکتوبر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ مزید پڑھیں: ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کوالالمپور کے متوقع دورے کی پاکستان اور ملائیشیا کے دو طرفہ تعلقات کے ضمن میں اہمیت پر زور...

چین برطانیہ کی جانب سے نام نہاد “ہانگ کانگ کے مسائل پر ششماہی رپورٹ” کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد”ہانگ کانگ کے مسائل کی ششماہی رپورٹ” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو داغدار کرنے والی اس رپورٹ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ افراتفری سے ترتیب اور پھر ترتیب سے خوشحالی کی طرف بڑھ چکا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں سلامتی، جمہوریت اور لوگوں کی آزادی اور حقوق کا زیادہ مؤثر طریقے سے تحفظ کیا گیا ہے، اور اس کی ترقی کے...
شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، عشیرئی درہ ،جہاز بانڈہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور برف باری ہوئی، جس کے بعد نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر میں شہری علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔ شدید بارش...
میئر مرتضی وہاب کا صاف ستھرا کراچی منصوبہ افسر شاہی نے ناکام بناکر رکھ دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صاف ستھرا کراچی منصوبے کیلیے بلدیہ عظمی کراچی کا حال ہی میں وجود میں آنے والا محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن چند روز میں ہی ناکامی کی تصویر بن کر رہ گیا،محکمے میں بھیجے گئے50 سے زائد ملازمین غائب ہیں جبکہ شہر میں سڑکوں، نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت گندا پانی سڑکوں پر بہانے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہوتے ہی ختم ہوکر رہ گئیں۔ میئر کراچی کی شہر کی بہتری کیلئے کوششیں ناکام کرنے والے افسران کیخلاف شہرکے سنجیدہ حلقوں اور سینئر افسران نے کارروائی کی اپیل اور میونسپل ایکٹ کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے لیے متفقہ آواز کے حصول کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے او آئی سی کے قابل تعریف کردار پر زور دیا۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2025ئ)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام قرار دیدیا،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صرف شعیب شاہین نہیں بلکہ تحریک انصاف کے منہ پر بھی طمانچہ ہے،سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کسی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔سیاسی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے...
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے مشیر اطلاعات کا نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ کے خلاف مہم کی قیادت کرنے والا طالب علم رہنما ناہید اسلام کون ہے؟ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے مشیر اطلاعات محمد ناہید اسلام نے حکومتی کردار چھوڑ کر نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیا۔ محمد ناہید اسلام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ براہ راست کام کرنا حکومت میں خدمات انجام دینے سے زیادہ اہم ہے تو وہ ایک نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے اپنے حکومتی عہدے سے سبکدوش ہو سکتے ہیں۔ مشیر اطلاعات نے نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک...
سندھ حکومت کا زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) سندھ حکومت نے زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کے شعبوں کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ بنا لیا۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ موجودہ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ صرف ہاسنگ سوسائٹیز بنانے تک محدود ہے۔ سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے اجلاس میں مجوزہ سندھ کوآپریٹو گورننس ایکٹ 2025 پر بریفنگ دی، اجلاس میں زراعت، مویشی اور ماہی گیری کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری...
اسلام آباد /ریاض /قاہرہ /واشنگٹن /تل ابیب /غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ‘سعودی عرب‘ مصر ‘ امارات نے نیتن یاہو کا فلسطینیوں کی بیدخلی کا بیان مسترد کردیا‘اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اکتوبر کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو گیا‘ ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو گیا ہے۔ فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے ملک ’اسرائیل کی تباہی کے مرتکب کسی تنظیم کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ اقتدار میں آئے‘ 7 اکتوبر کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے۔‘ امریکی صدر ڈونلڈ...
شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی سربراہی کونسل کے اراکین نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور صیہونی غاصب ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے پروقار معاہدے کے بعد حماس کے رہنماوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ہونیوالی ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی تعلقات ومشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اورمشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غورکیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے بعد نئے ججز نے کام شروع کر دیا۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے 3 کیسز کی سماعت کی۔دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نئے جج کو خوش آمدید کہا۔لاہور ہائی کورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونے جج کے لیے مخصوص بینچ نمبر ٹو میں شامل ہیں۔اس سے پہلے بینچ ٹو کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی آج سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ نمبر تھری کی سربراہی کریں گے۔دوسری جانب صوبوں سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے پر وکلاء نے جزوی ہڑتال کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے...

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قلعہ کی شاہی عرض گاہ میں ملائیشیا کے ڈیفنس اتاشی کے اہل خانہ سے مل رہی ہیں
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قلعہ کی شاہی عرض گاہ میں ملائیشیا کے ڈیفنس اتاشی کے اہل خانہ سے مل رہی ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے، جب کہ ہزارہا مکانات خاکستر ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اس تباہی کو ''جنگی منظر‘‘ سے تشبیہ دی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاس اینجلس کے رہائشی دل دہلا دینے والی تباہی سے نبرد آزما ہیں جبکہ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لحاظ سے حکام کی تیاری اور ردعمل اورآگ بجھانے کی ابتدائی کوششوں کے دوران پانی کی قلت جیسے معاملات پر عوامی غصہ بڑھ رہا ہے۔ گورنر گیون نیوسم نے جمعےکے روز شہر کی یوٹیلیٹیز کا '' آزادانہ جائزہ‘‘ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے آگ...

اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس کے مطابق 2025 کی پہلا مانیٹری پالیسی اجلاس 27 جنوری 2025 کو ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس 10 مارچ 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی طرح 2025 کا تیسرا اجلاس 5 مئی 2025 کو ہوگا اور چوتھا اجلاس 16 جون 2025 کو ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ شیڈول آئندہ چھ ماہ کے دوران مانیٹری پالیسی کی ترتیب کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام