2025-09-18@02:16:10 GMT
تلاش کی گنتی: 7741
«پشتون مزاحمت اور ریاست»:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے عوام کو کچھ حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل (31 اگست) کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تجاویز میں درج ذیل قیمتیں کم کیے جانے کی تجویز دی گئی...
پشاور: خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا میچ میں شرکت کے لیے یونس خان، بابراعظم، شعیب اختر، انضمام الحق اور دیگر کھلاڑی پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعلی سمیت کابینہ ارکان نے ٹکٹ خرید لیے۔ خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے...
مہنگائی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عام استعمال کی 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 18 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق عمومی طور پر مہنگائی کی شرح میں 0.62...
ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ صورتحال امریکا میں مشہور فاسٹ فوڈ چین ٹاکو بیل کے ساتھ بھی پیش آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن جانے پر اس نے اپنی ڈرائیو تھرو سروسز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال...
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اشرافیہ کے کلچر میں جکڑا ہوا ہے جہاں دریا کے کنارے کی زمینیں طاقتور طبقے کے قبضے میں ہیں اور غریبوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ دریا...
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے اور میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھ لے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع بالائی سوات اور ضلع زیریں سوات کے نام سے نئے انتظامی یونٹس قائم ہوں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات کو باضابطہ مراسلہ جاری...
لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اگر دریا کی گزرگاہوں کو خالی نہ کیا تو ہم ہمیشہ اسی طرح نقصان اٹھاتے رہیں گے۔ پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ فلڈ پلان...
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قدرتی آفت میں غریبوں کی بستیاں اُجاڑ کر طاقتور لوگوں کے ریزورٹس بچائے گئے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں طاقتور طبقے کے مفادات کے تحفظ کی خاطر...
لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی گئی۔ ڈکی بھائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور پچھلے ریمانڈ میں کئی نام سامنے آئے ہیں، اس لیے...
بھارت سے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ 29 اگست کی شام پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ پنجاب نے اس حوالے سے نیا مراسلہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ Madhopur Headworks...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے نئے اسپیل کے آغاز پر ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 29 اگست سے 2 ستمبر تک مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری سیلاب، لینڈ...
پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج لاکھوں روپے کی قیمت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ نوٹ "اسمال پری فکس" یعنی ایک یا دو حروف کے ساتھ جاری ہوا ہو اور اچھی حالت میں محفوظ ہو تو اس کی قیمت موجودہ وقت میں...
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے سینیٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈیڑھ سال بعد طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تقریبا ڈیڑھ سالہ دور میں...
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم کراچی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور اگر کوئی بات کرتا ہے تو ہم جنوبی سندھ صوبہ لیں گے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی وسطی...
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی)کی کوششوں سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دونوں ممالک نے آئندہ برسوں...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں کل سے 2 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست...
پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو ‘عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم’ پشاور میں فلڈ ریلیف کے لیے ایک نمائشی کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اس نمائشی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائیمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں...
انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں زیر حراست وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔ پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پہنچایا گیا، 4 روزہ ریمانڈ ختم...
سوشل میڈیا کو بے راہ روی اور منفی رجحانات پھیلانے کا ذریعہ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس نے فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کر دیا، اور اس ضمن میں پہلی بڑی کارروائی ضلع مردان میں عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس...
انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 30 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ میں یکم تا 3 ستمبر دریائے سندھ کے پہلے بیراج، گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی آمد متوقع ہے۔ مشرقی دریا پنجاب میں تباہی پھیلا رہے ہیں اور سندھ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کی جائے تاکہ...
پشاور: ہائیکورٹ نے مختلف نوعیت کے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے صوبے کے تمام جوڈیشل افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے ٹائم لائنز مرتب کر دی ہیں، جس کے مطابق مختلف فوجداری...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر...
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلی بار وفاق کے انتظار کے بغیر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فنڈ دیا اور راشن کی بوریاں دینے کی بجائے فی خاندان 15 ہزار روپے کیش امداد کا فیصلہ کیا جس میں سے ایک دن میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں...
پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنلز اور اختتامی تقریب جمعرات کو کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ بدھ کو 11سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوا۔ 50 کلوگرام میں سندھ کے محمد عمر، 55 کلوگرام میں پنجاب کے محمد خیر اور سندھ گرین کے سنی، 60 کلو گرام میں بلوچستان کے...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی نظام میں اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت سمر اور ونٹر زونز میں تعلیمی سال کو فال سمسٹر اور اسپرنگ سمسٹر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز پر ہوگا۔ ایکسپریس...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 28 اگست تا 2 ستمبر مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف...
محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ، جو 29 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عوام کو ممکنہ سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے سے متعلق ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم...
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ٹی ایم اے کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں 7 سے زیادہ طیارے گرے، مگر وہ رپورٹ نہیں ہوئے۔ اگر میں مداخلت کرکے تنازع ختم نہ کراتا تو دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ دوبارہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو ہم...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ کالج اور جامعات میں بچے بچیاں منشیات استعمال کررہے ہیں، اے این ایف صرف ایک مہینہ دل لگا کر کام کرلے تو ملک سے منشیات ختم ہوسکتی ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان یعنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کو چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیموپر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 اگست 2025 کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیمو کی سرگرمیاں مقامی تجارت کو نقصان پہنچا رہی...

خیبرپختونخوا میں دھاندلی سے الیکشن لڑنے کی تیاری مگر پنجاب میں ہمت نہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے انتخاب لڑنے کی تیاری ہے، جبکہ پنجاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شکست کا خوف ہے، لیکن خیبرپختونخوا...
پنجاب کے دریاؤں اور آبادیوں میں سیلابی صورت حال پر سندھ اور خیبر پختونخوا نے مدد کی پیش کش کی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد صورت حال بہت خراب ہے، پنجاب کو جو بھی مدد چاہیے اس کے لیے سندھ حکومت تیار ہے۔...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات کی...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث صوبے کے 21 اضلاع میں 682 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 648 اسکول جزوی طور پر جبکہ 34 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ ان کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں 6 اساتذہ (4...
پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا گیا:’آپ کی انگلش ٹیچر اور...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر اخلاقی مواد، فحش زبان اور گالم گلوچ پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او مردان ظہور...
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے پشاور کے سینیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے نائب صدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمہ درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔ سی پی این سی کے صدر سیکریٹری جنرل نے...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پا جانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں متعدد بل منظور کیے گئے، جس میں دوران ملازمت وفات پاجانے والے ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا اور...
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ...
لاہور: این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں متوقع شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران جہلم،...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 2024-25 (جس کا اختتام جون 2025 میں ہوا) کے آڈیٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک جمع کرائیں۔ ترجمان کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد...
محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 15 اگست سے جاری بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق، اب تک مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،...
پشاور: پی ڈی ایم اے نے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے۔ جاں بحق...
خیبرپختونخوا کے دو اضلاع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے بیک وقت پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 15 ھو گئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو...