2025-11-19@01:45:51 GMT
تلاش کی گنتی: 62460
«تاجر برادری»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں چھے نومبر کو شروع ہونے والے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس وقت پاک افغان مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ہے، مذاکرات ختم ہو چکے ہیں، اگلے دور کا کوئی پروگرام نہیں، پاکستانی وفد کا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں، انہیں ذرا بھی امید ہوتی تو وہ کہتے کہ آپ ٹھیر جائیں، ثالث کہتے تو پاکستانی وفد رک جاتا، مذاکرات میں افغان وفد پاکستانی موقف سے متفق تھا تاہم لکھ کر دینے پر راضی نہ تھا جبکہ دوحا اور استنبول میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ساڑھے تین دہائیاں قبل ہم نے پاکستان کے سیاسی حالات پر لکھنے کا آغاز کیا تو شاید ابتدائی ہی تحریر وں میں علامہ اقبال کا یہ مصرع لکھا ہوگا کہ ’’کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں‘‘۔ برسوں بعد آج بھی پاکستان کے حلیے رنگ ڈھنگ منصوبہ بندی آگے بڑھنے کی تمنا اور مسائل سلجھانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیں تو یہی مصرع یاد آتا ہے۔ یوں لگ رہا ہے کہ جیسے وقت تھم کر رہ گیا ہو۔ پرانے اخبارات کی فائلیں کھنگالیں تو اندازہ ہوتا ہے بیتی ہوئی دہائیوں کا نہیں کل کا اخبار پڑھ رہے ہیں۔ ایڈہاک ازم اور کسی وقتی ناگزیر ِاعظم کی چھاؤں میں تھوڑی دیر سستانے کے لیے پالیسیاں تشکیل پاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئین پاکستان میں 27 ویں ترمیم قومی اسمبلی میں منظور کی گئی اضافی ترامیم کے ساتھ حکومت نے ایوان بالا، سینیٹ سے دوبارہ منظور کرالی ہے ترمیم کے حق میں 64 ووٹ ڈالے گئے جن میں جمعیت علماء اسلام اور تحریک انصاف کے دو منحرف ارکان احمد ملک اور سیف اللہ ابڑو کے ووٹ بھی شامل تھے جب کہ جمعیت علماء کے چار ارکان نے مخالفت میں رائے دی۔ مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ترمیمی بل پر دستخط کر دیے جس کے نتیجے میں 27 ویں ترمیم آئین کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہے۔ حکومت نے جس سرعت سے یہ ترمیم مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں سے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پر امن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس، تھینک یو سری لنکا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم،فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے سیریز جیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صفدر حسین خان نے کہا کہ آئینی ترامیم ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، سیاستدانوں کے گناہ چھپانے کے لیے ترامیم لائی جارہی ہیں، کاش یہ سیاستدان عوام کے تحفظ اور اُن کے حقوق کے لیے کوئی بل پاس کراتے؟۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر کی طرح لیہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد ابو طالب کے سامنے کیا گیا، احتجاج میں صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی جنوبی پنجاب صفدر حسین خان، ضلعی رہنما ساجد حسین گشکوری اور دیگر نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، آئین...
راولپنڈی: پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی نے علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی اور اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، آئین پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے، آئین کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، حاکمیت صرف اللہ کی ہے 27 ویں آئینی ترمیم شریعت کے منافی ہے، جلدبازی میں ایسی ترامیم لائی جا رہی ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 21 نومبر کو ملک بھر میں احتجاج اور یوم سیاہ منانے کی کال دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا، آئین کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، متنازع آئینی ترامیم سے سپریم کورٹ کا اختیار اور وجود محدود، ترامیم نے عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کردیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے استعفے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ Well done, Green Shirts! ???? Thank you, Sri Lanka. Would like to congratulate our national team on winning the ODI series against Sri Lanka. Today was a victory not only for Pakistan’s peaceful and vibrant atmosphere, but also for the strong friendship between Pakistan and Sri… — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 14, 2025 ’پاکستان کی کامیابی کو نہ صرف...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سینچری اسکور کی۔ فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔ اس...
پاکستان کے معروف بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار سینچری داغ کر ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے سابق اوپنر سعید انور کے سب سے زیادہ پاکستانی ون ڈے سینچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ The roar. The noise. The celebrations. ????@babarazam258 has done it! A moment to savour for Rawalpindi ???? ???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LnpJV1Puk3 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025 سعید انور نے اپنے کیرئیر میں 244 اننگز میں 20 ون ڈے سینچریاں بنائی تھیں، جب کہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 136 اننگز میں سرانجام...
سٹی 42: چیئرمین پی سی بی نے کہا ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آج پر امن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے۔ بابر اعظم ۔فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے و سیریز جیتی۔ سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا ۔
کراچی (نیوز ڈیسک)ملک گیر سفر کے آغاز میں کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کے بعد مشعل صوبہ خبر پختون خواہ کے حوالے کر دی گئی۔35ویں نیشنل گیمز کی مشعل روشن کردی گئی، ملک گیر سفر کے آغاز میں کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کے بعد مشعل صوبہ خبر پختون خواہ کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب صوبہ بلوچستان نے نیشنل گیمز کی قائد اعظم ٹرافی میزبان صوبے سندھ کو پیش کی۔ مزار قائد پر منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب میں وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،دیگر صوبائی وزرا،ارکان سندھ اسمبلی، سیکریٹری اسپورٹس منورعلی مہیسر،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدداران اور معروف...
پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سسری لنکا کو شکست دیکر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے جنیتھ لیانگے نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کمیندو مینڈس نے 44 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 42 رنز اسکور کیے جبکہ ونندو ہسارانگا 37رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کے ابرار احمد اور حارث روف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور...
نئی دلی (ویب ڈیسک)بھارت کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہم ایسے الیکشن میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہ ہو۔ بھارت کی آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی ریاست بہار کے الیکشن کے نتائج پر اپنے ردعمل میں راہول گاندھی نے کہا کہ ریاست بہار میں یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے۔ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی لڑائی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہے، کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید موثر بنائیں گے۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، افغان سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کرنے والے عناصر کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ افغانستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے، اس سے قبل ہم غلط فہمی میں رہے، تاہم اب ایسے نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں مذاکرات کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، شواہد مل گئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو معرکہ حق میں جو سبق ملا ہے اس کے بعد وہ پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرےگا، تاہم پاکستان کسی بھی...
افغانستان کے ترجمان برائے وزارت تجارت عبد السلام جواد اخوندزادہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے 6 ماہ سے ہماری تجارت ایران کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر تک ہو گئی یے اور یہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی تجارت سے 1.1 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کا یہ تجارتی روٹ اب ایران اور سنٹرل ایشیا کے ذریعے مکمل ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی طرف سے سرحد کو حالیہ ہفتوں میں بند کرنے اور کشیدگی کی حالیہ صورتحال کے بعد کیا...
سٹی42: پنجاب اور اسلام آباد میں نو مئی 2023 کے سانھہ کے مجرموں کے مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو گئے اور کئی مقدمات میں مجرموں کو سزائیں سنائی جا چکیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اب صوبائی حکومت "تحقیقاتی کمیشن" بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘ کو ختم کرے گی۔ وفاقی دارلحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے، آگ لگانے اور تمام املاک تباہ و برباد کرنے کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے ڈھائی سال بعد تحقیقاتی...
افغان سرحد پر جنگ بندی کی نگرانی ہماری فورسز کر رہی ہیں، مستقل برقرار ہے یا نہیں کہنا قبل از وقت ہے: پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے اندر کارروائی کرنے والے دہشت گرد گروہ افغان شہریوں پر مشتمل ہیں اور ان کے خلاف شواہد افغان رجیم کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پناہ گاہیں انسانی مسئلہ نہیں ہیں اور افغان طالبان پشتون قومیت کے نام پر پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ پشتون آبادی افغانستان کے مقابلے میں زیادہ پاکستان میں مقیم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردی کو جائز...
بیجنگ: چین اور جاپان کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوتے ہی بیجنگ نے اپنے شہریوں کو واضع ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ مہینوں میں جاپان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے جو جاپانی وزیراعظم کی تائیوان سے متعلق بیان بازی کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپانی وزیراعظم کے حالیہ موقف نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔ بیجنگ نے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جاپان کے سفیر کو طلب کیا اور باقاعدہ سفارتی احتجاج ریکارڈ کرایا، چین نے واضح کیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی۔ پاکستان اور عمان جلد فیری لنک کے لیے مفاہمت دستاویز پر دستخط کریں گے، انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، پاکستانی تارکین وطن کے لیے سفر مزید آسان ہوگا اور خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔ مزید :
فائل فوٹو۔ وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی۔پاکستان اور عمان جلد فیری لنک کے لیے مفاہمت دستاویز پر دستخط کریں گے، انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، پاکستانی تارکین وطن کے لیے سفر مزید آسان ہوگا اور خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔
کوئٹہ کے لیے پروازیں کم اور ٹکٹس مہنگے کیوں؟ بلوچستان ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں کوئٹہ کےلیے پروازوں کی کمی اور ٹکٹس مہنگے ہونے کے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے کیس کی سماعت کی اور مسابقتی کمیشن سے پروازوں اور کرایوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت عالیہ بلوچستان نے قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ نے دونوں افسران کو ذاتی طور پر طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور قومی ایئر لائن کے وکیل نے عدالت...
فوٹو: ایکس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔راولپنڈی میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ممبران قومی اسمبلی و سینیٹ، قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ تک واک کریں گے۔ اپوزیشن اتحاد نے ججز استعفوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی، مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوںاور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگئی۔ اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم بشمول 26ویں ترمیم آئین کے...
مولانا عبدالواسع کا موقف ہے کہ کم عمر کی شادی سے روکتھام کا قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی میں کم عمر شادی کی روک تھام سے متعلق چائلڈ میرج بل کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق بل کی متعدد دفعات واضح طور پر شریعت کے خلاف...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کے لیے ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ آج وطن عزیز کو پڑھے لکھے نوجوانوں کی ضرورت ہے، پڑھی لکھی خواتین تعلیم یافتہ معاشرے کی اساس ہے، بدلتے وقت کے ساتھ خواتین کو تعلیم دلوانے کی اہمیت زور پکڑتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پرانے فرسودہ نظریات کو دفن کر دیا جائے، ہمیں بچیوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے روشن مستقبل کی خود ضامن بنیں، حکومت سرکاری اسکولوں، کالجوں میں بھی نجی اداروں...
تصویر بشکریہ فیس بک، فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟ اور پیپلز پارٹی میں کب شامل ہوئے؟ قیادت میں سے کس کا اعتماد حاصل ہے؟ فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند ہیں، وہ 11 اپریل 1978ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ کنٹرول لائن پر واقع آزاد کشمیر کے دور افتادہ ضلع حویلی سے تعلق رکھنے والے فیصل ممتاز راٹھور اپنے والد کی طرح عوام میں گھل مل جانے والے اور متوسط طبقے کی نمائندگی کرنے والے شمار کیے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کے دوران بھی وہ مذاکراتی عمل کا حصہ رہے۔ان کی ابتدائی تعلیم راولپنڈی میں مکمل ہوئی جبکہ پنجاب...
جے رام رمیش نے کہا کہ آر ایس ایس نے تحریک آزادی کے موقع پر دھوکہ دیا، آئین اور بھارتی قومی پرچم پر حملہ کیا، اپنی طویل روایت کیساتھ اس نے قومی مفاد سے غداری کی ہے، یہ ایک فرضی قوم پرست تنظیم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس نے امریکہ میں اپنے مفادات کے لئے "پاکستان کے سرکاری لابنگ ونگ" کی خدمات حاصل کی ہے، تاہم آر ایس ایس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ کانگریس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آر ایس ایس نے قومی مفاد کے ساتھ غداری کی ہو۔ آر ایس ایس کے قومی میڈیا و تشہیر کے سربراہ سنیل امبیکر نے کہا...
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو مزید مضبوط کرے گا اور انہیں ایک بلند تر سطح پر لے جائے گا، جس میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری شامل ہوگی۔ وزارت امور خارجہ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بروز ہفتہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جس دوران ان کی وزیراعظم اور صدر سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قبل ازیں، اردن کے بادشاہ کا پاکستان کا آخری دورہ سابق صدر ممنون حسین کی دعوت پر ہوا تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے...
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب بلوچستان نے طویل تحقیقات کے بعد محکمہ خوراک بلوچستان کے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم چوری اسکینڈل میں چیئرمین نیب سے ریفرنس داخل کرنیکی اجازت حاصل کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک بلوچستان کے تاریخی 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم چوری اسکینڈل میں نیب بلوچستان نے طویل تحقیقات کے بعد چیئرمین نیب سے ریفرنس داخل کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ یہ مقدار تقریباً 70 لاکھ بوریوں کے برابر ہے اور تخمینی مالیت 40 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب نے 8 نومبر 2025 کو اجازت نامے پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد نیب بلوچستان اب احتساب عدالت کوئٹہ میں باقاعدہ ریفرنس داخل کرنے کی تیاری...
چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت فوری طور پر افغان انتظامیہ کے ساتھ سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرائے، بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے، اور سرحدی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان بارہا یقین دہانیوں کے باوجود پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کے ناقابلِ تردید شواہد پاکستان کے قومی سلامتی اداروں کے پاس موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں افغان سرزمین کے استعمال کا سلسلہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکا ہے، جو...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی۔ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طاہر، کرنل رسول زادہ کریم عبد الرسول، میجر جنرل حاکم زادہ ظریف یونسی اور میجر جنرل امان الّلہ زادہ امین جان امان الّلہ بھی وفد میں شامل تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی و دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، صدرِ مملکت نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک تحفظ آئینِ پاکستان نے 14 نومبر کو اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں تحریک کے سربراہ اور مرکزی قیادت نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں آئین پر کاری ضرب، پارلیمنٹ کی بے توقیری اور عوامی اختیار پر حملہ قرار دیا۔تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر آئینی ترامیم کے ذریعے ملک میں غیر منتخب افراد کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو نہ صرف جمہوری نظام بلکہ آئینی ڈھانچے کے لیے بھی خطرناک ہے، 27ویں اور 26ویں ترامیم کے خلاف ملک گیر جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا،پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی ہر...
بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ برپا کر دیا، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی بینچ سے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے اسے غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اپوزیشن ارکان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آئینِ پاکستان میں مفاداتی تبدیلیوں کا گندا کھیل ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ نے کھیلا ہے، غیر آئینی ترامیم کی منظوری دینے والی جماعتوں نے اپنے ہاتھوں اپنی سیاسی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے، اس خیانت کا خمیازہ انہیں اگلے قومی انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ایک خواب بنتی جارہی ہے، 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر سنگین حملہ ہے جبکہ سینئر ججز کا اس طرح مستعفی ہونا ضمیر کی آواز اور عوامی جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی...
پشاور: وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کیں، انہوں ںے امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عمل کیا جائے گا، سب سے اہم...
بل کو بچوں کے تحفظ اور صوبے میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کیلیے ایک اہم قانونی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کے بل کی منظوری دی، جسے بچوں کے تحفظ اور صوبے میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قانونی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بل گزشتہ چھ ماہ سے متعلقہ اسمبلی کمیٹیوں میں زیر غور تھا اور اس سے قبل بلوچستان کابینہ کی منظوری بھی حاصل کر چکا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمبلی کی اکثریت نے بل کے حق میں ووٹ دیا، جو بلوچستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے ) سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی جامع تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا، جہاں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعلیٰکے پی کے نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی مفصل رپورٹ صوبائی کابینہ کو پیش کرے گا، 9 مئی جیسے واقعات کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اجلاس پاکستان کی تجارتی بڑھوتری کی حکمتِ عملی اور معاشی سفارت کاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت کی کہ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریاں حتمی شکل دیں۔ نئے نامزد وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق...
مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جمعہ کے روز اس وقت جوش و خروش اپنی انتہا کو چھونے لگا جب پاکستان کے کھیلوں کی جنم بھومی کہلانے والے اس شہر میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 35ویں نیشنل گیمز 2025ء کی مشعل روشن کی، یہ کھیل 6 سے 13 دسمبر 2025ء تک کراچی کے 24 اعلی معیار کے مقامات پر منعقد ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے...
تصویر سوشل میڈیا۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ارکان کی اکثریت نے 27ویں ترمیم کو مسترد کیا، اجلاس میں سپریم کورٹ سے مستعفی منصور علی شاہ اور اطہر من اللّٰہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ارکان کی اکثریت نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے تحریک چلانے پر رائے دی، اجلاس میں خیبر پختونخوا امن جرگہ کے اعلامیے کی مکمل حمایت کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد نے ججز استعفوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی، مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوںاور مستقبل کی...
سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک میں معاشی استحکام و پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجا ہے، دہشتگرد ملک کے دشمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے تو سودی نظام ختم اور عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کیا جائے، وفاقی و صوبائی اور شہری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں، ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے...
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف 17 نومبر کو تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری ہوگی ۔ ان کی جگہ فیصل ممتاز راٹھور کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی راہ میں کھڑی سب سے بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔عدم اعتماد لانے والی جماعت یعنی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان نئے وزیر اعظم کی نامزدگی پر تنازع ہورہا تھا جسے پارٹی قیادت نے فیصل ممتاز راٹھور کی نامزدگی سے بظاہر حل کر لیا ہے۔ غیر فعال صارفین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا لازمی، ای کامرس و سوشل میڈیا کے لیے سخت ہدایات ...
اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے کر مکمل طور پر مسترد کر دیا اور اگلے جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے اور اس طرح سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور...
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے 19 میں سے17جج شریک ہوئے اور دو ججوں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے شرکت نہیں کی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کے ججوں کی مجموعی تعداد 24 تھی اور دو ججز کے استعفےکے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 22 ہوگئی۔تین ججوں کے آئینی عدالت میں منتقل ہونے کے بعد ججوں کی تعداد 19 رہ گئی۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ رولز 1980 کا جامع جائزہ مکمل کرلیا گیا اور نئی ترامیم منظور کی گئیں۔منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ...
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل...
تقریب میں چیف جج سردار محمد شمیم خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف جج چیف کورٹ علی بیگ و چیف کورٹ کے دیگر ججز، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آفیسران و دیگر عملے نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی دوسری مدت کے لئے تعیناتی پر اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اعزازیہ تقریب سرینا ہوٹل گلگت میں ہوئی۔ تقریب میں چیف جج سردار محمد شمیم خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف جج چیف کورٹ علی بیگ و چیف کورٹ کے دیگر ججز، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آفیسران و...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمانداری اور دیانت کے ساتھ خدمت کی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا تھا کہ 11 سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا، چار سال بعد اسی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا، مزید 4 سال بعد سپریم کورٹ...
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بیٹر مصباح الحق نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان جاری رکھتے ہوئے اپنے بلند حوصلے اور اعلیٰ عزائم کی بدولت دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا،اس ضمن میں پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد خوف کا شکار بیشتر مہمان کھلاڑیوں نے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم، پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی...
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جیو اسٹریٹجک کے اعتبار سے بہت اہم خطہ ہے، اس خطے سے جہاں گلوبل سیکورٹی جڑی ہوئی ہے وہاں پر دو عالمی قوتوں کا مرکز نگاہ بھی ہے، ایسے میں یہاں کی نوجوان نسل کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قومی وحدت اور ترقی کے لئے مشترکات پر بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایف سی این اے ہیڈکوارٹر میں نینشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سمیت گورننس و قانون کی بالادستی میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ صدر زرداری نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات انہوں نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے لیے سمندر تک رسائی کا راستہ فراہم کرتا ہے جبکہ تاجکستان وسطی ایشیا کا دروازہ ہے۔...
وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ 2021ء کی شق 11 کے تحت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمیشن قانون کے تحت مقرر کردہ اختیارات استعمال کرے گا اور تفویض کردہ فرائض انجام دے گا۔ نوٹیفیکیشن کا عکس کمیشن میں وزارت اطلاعات کے پی آئی او/ای ڈی جی (ایکس آفیشیو) اور وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر (ایکس آفیشیو) بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے دیگر اراکین میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ سے غلام نبی یوسفزئی، نیشنل پریس کلب...
حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ، پیشہ ورانہ آزادیوں اور میڈیا ورکنگ ماحول کی بہتری کے لیے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز قائم کر دیا۔کمیشن کا قیام پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے 12اراکین کی نامزدگی مکمل کر لی گئی ہے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر وزارت اطلاعات کمیشن کے رکن کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شاہ اردن وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 15، 16 نومبر کو دورہ کریں گے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، یہ تعلقات سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع شراکت داری کی...
مینار پاکستان اجتماع میں سعودی عرب، فلسطین، ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے وفود شریک ہونگے، عبدالواسع
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور کارکنان کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اب تک دنیا بھر کی 130 اسلامی تنظیمیں اجتماعِ عام میں شرکت کی دعوت قبول کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا وسطی نے 21 سے 23 نومبر تک مینارِ پاکستان لاہور میں “بدل دو نظام” کے عنوان سے ہونے والے اجتماعِ عام میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے لیے اپنی تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس بار خیبر پختونخوا سے ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ حاضری متوقع ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہوگی۔ پشاور شہر کے قومی اسمبلی حلقہ...
چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فہد بن حمید الرویلی سے ریاض میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی اسٹریٹجک مفادات پر بات چیت ہوئی، خاص طور پر دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے اور اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ بھائی چارہ اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا، جو خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاک سعودی عرب دوطرفہ...
کوئٹہ (نیوزڈیسک)اپوزیشن کے شور شرابے میں بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا۔ بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور بل نا منظور کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہم بل کو نہیں مانتے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی...
تصویر سوشل میڈیا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب...
فائل فوٹو اپوزیشن کے شور شرابے میں بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا۔بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور بل نا منظور کے نعرے لگائے۔اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہم بل کو نہیں مانتے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں کی آمد اور فضائی آلودگی میں اضافے کے ساتھ جہاں سانس اور پھیپھڑوں کے امراض بڑھتے ہیں، وہیں ماہرین امراضِ چشم خبردار کر رہے ہیں کہ اس موسم میں آنکھیں بھی شدید متاثر ہوتی ہیں۔ ہر سال اس دوران خشک آنکھوں کے مریضوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور یہ مسئلہ صرف ہوا کی خشکی تک محدود نہیں رہتا بلکہ دھول، دھواں اور آلودہ ذرات بھی آنکھ کی فطری حفاظتی پرت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق آنکھ کے آنسوؤں کی باریک تہہ نہ صرف نمی فراہم کرتی ہے بلکہ بیرونی ذرات اور بیکٹیریا سے بھی حفاظت کرتی ہے۔ آلودگی بڑھنے کے ساتھ یہی توازن بگڑ جاتا ہے، جس کے بعد آنکھوں میں سرخی، جلن، ریت جیسے...
وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس نے ایشیا میں سیکیورٹی امور پر پہلی باضابطہ مشاورت اسلام آباد میں منعقد کی، جس میں علاقائی سلامتی، ابھرتے ہوئے اتحادوں اور باہمی تعاون کے نئے شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان روس کے ساتھ مضبوط طویل المدتی تعلقات کا خواہاں ہے، ڈاکٹر عارف علوی روسی وزارتِ خارجہ کے ڈی جی برائے ایشیا و بحرالکاہل تعاون الیکسی اووچینیکوف نے اس موقع پر وزارتِ خارجہ پاکستان کے ایڈیشنل فارن سیکریٹری (ACDIS) اور ترجمان امبیسیڈر طاہر اندرابی سے ملاقات کی۔ Pakistan and Russia held the inaugural consultations on Security Issues in Asia in Islamabad. Mr. Aleksei Ovchinnikov, DG for Asia & Pacific Cooperation (Russia MFA), met Amb. Tahir Andrabi, Additional Foreign...
پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں 2025 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں 27 فیصد صارفین میل ویئر حملوں کا شکار ہوئے، جب کہ 24 فیصد کارپوریٹ اداروں کو متاثرہ ڈیوائسز کے باعث مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ سائبر حملے ناکام بنائے گئے، جب کہ پاکستان میں فشنگ، بوٹ نیٹ اور جعلی وائی فائی حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیسپرسکی کے...
ترکیہ کی ٹیم 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح قرار پائی۔پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب پی این ایس رہبر، منوڑہ میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ان مقابلوں میں پاکستان، آذربائیجان، انڈونیشیا، ایران، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے، تاہم تُرکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی، جبکہ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں...
سابق قومی کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ سری لنکا میں جب حالات خراب تھے تو اس وقت پاکستان نے بھی وہاں کرکٹ کے میدان آباد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1994 میں جب پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سری لنکا گئی تو وہاں کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ جھڑپیں جاری تھیں۔ کولمبو میں دو ٹیسٹ میچز کے بعد ایک دھماکا ہوا اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام ’جس کے باعث تیسرا ٹیسٹ منسوخ کرنا پڑا۔ مشکل حالات کے باوجود...
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے...
لاہور: ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کے لیے درد سر بن گیا، منصوبے مں تاخیر اور بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے سے پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا مال بردار ریل گاڑی کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور، اگر ریل گاڑی کی اسپیڈ بڑھائیں تو ریل کار پٹڑی سے اتر جاتی ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز کا ڈیڑھ پونے 200 سال پرانہ ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بروقت روانگی اور آمد میں...
پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ https://www.facebook.com/asiahockey/posts/full-time-pakistan-80-bangladesha-dominant-performance-in-the-play-off-road-to-t/859051286778752/ پاکستان کے سفیان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ https://www.facebook.com/asiahockey/videos/live-now-m02-pakistan-vs-bangladesh/1130434492591423/ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دی تھی۔
تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام...
پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی منڈی میں معمولی اتار چڑھا کے باعث پیٹرول کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز (30نومبر تک)کے لیے ہفتے کو زیادہ سے زیادہ 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 9روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی نیٹ قیمتوں میں بالترتیب تقریبا...
لاہور:(نیوزڈیسک)ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کے لیے درد سر بن گیا، منصوبے میں تاخیر اور بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے سے پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا مال بردار ریل گاڑی کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور، اگر ریل گاڑی کی اسپیڈ بڑھائیں تو ریل کار پٹڑی سے اتر جاتی ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان ریلویز کا ڈیڑھ پونے 200 سال پرانا ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بروقت روانگی اور آمد میں 7 سے 9 گھنٹے تک کی تاخیر معمول بن چکی...
آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے۔ قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا، اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔ محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی، پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے، ان کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے1-4 فریم سے زیر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک...
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستانی ایوارڈز کی حقیقت بیان کر دی۔ حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایوارڈ شوز پر اپنی دو ٹوک رائے دی اور کہا کہ ایوارڈ شوز کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، کیونکہ کچھ کہنے کے لیے ہے ہی نہیں، ہر بندے نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، اور اپنے اپنوں کو اعزاز سے نواز دیتا ہے، اس لیے مجھے یہ جعلی لگتے ہیں، جن میں قابلیت نہیں ہوتی انہیں بھی ایوارڈ سے نواز دیا...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔دوحہ میں جاری ایونٹ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اوپننگ بیٹر محمد نسیم صرف 6 رنز بنا سکے جب کہ معاذ صداقت 54 گیندوں میں 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 96 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاسر خان 26 رنز بنا سکے، محمد فائق نے 19 رنز بنائے، کپتان عرفان خان نے 44 جب کہ سعد مسعود 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔عمان کی جانب...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 174ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 39ہزار 762روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 829روپے کی کمی سے 3لاکھ 77ہزار 025روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 5ہزار 522روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 4ہزار 734روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے ہی مقابلے نے پاکستان کو شاندار برتری کے ساتھ اگلے مرحلے کی امید دلادی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل اس اہم سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل غلبہ قائم رکھا اور بنگلادیش کی دفاعی ترتیب کو بار بار توڑتے ہوئے 8 گول اسکور کر ڈالے۔پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے۔ انہوں نے کھیل کے آغاز سے ہی ٹیم کے جارحانہ موڈ کو واضح کر دیا۔ ان کے علاوہ کپتان عماد بٹ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور عملی ثبوت دیتے ہوئے ایک گول داغا۔اسی طرح غضنفر علی، رانا...
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری، کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علم و انصاف پر حملہ کرنیوالے دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افعانسان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، یہ جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ برادر اسلامی ملک کے وقار کو بھی مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفرکردار...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے، ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔ فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور کارگو فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کے مطابق دونوں ممالک جلد اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ اسی طرح عمان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت جولائی 2025 میں جُنید انور چوہدری اور عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے، جس میں دونوں جانب نے اقتصادی و بحری...
مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اپک بحریہ کے کمانڈر کراچی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے۔ ترکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے صوبائی محکمہ خزانہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، حکومت اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے اُسے مکمل کرنا چاہتی ہے، آئین حکومتوں کو پابند کرنے کیلئے ہوتا ہے، حکومتوں کو یہ حق نہیں کہ وہ آئین کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے بگاڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈھانچے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے دو بنیادی نکات سامنے لائے جا رہے ہیں، اول آئینی...
پاکستان کسٹمز نے ایک بڑے اسمگلنگ اسکینڈل کو ناکام بناتے ہوئے 20 ہزار کلو چائنا نمک ضبط کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ چائنا نمک کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کو بیلجیم میں عالمی ایوارڈ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ولیکا چورنگی کراچی کے ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سٹرک ایسڈ (Citric Acid) کے لیبل والے بیگ چھپائے گئے تھے۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیگوں میں چائنا نمک اور کچھ میں اصل سٹرک ایسڈ موجود تھا۔ پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ پاکستان کسٹمز نے 20 ہزار کلو چائنا نمک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نمک کی...
اسکرین گریب ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے، امید ہے افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اردن کے شاہ...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا...
دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کریں گے: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں سرگرم دہشت گرد افغان گروپوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔ سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا :عظمیٰ بخاری مزید :
پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور...
ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کریں گے،عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر اقداما ت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا، کہا کہ افغان طالبان رجیم کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دہشتگرد گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کو دہشتگردی کے تمام ثبوت فراہم کیے، افغان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہے۔...