2025-10-05@16:26:08 GMT
تلاش کی گنتی: 18697

«ذیابیطس کے مریض»:

(نئی خبر)
    بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں مبارک آپریشن، ایمانداری سے کام کرنے کا عزم اور یمنی فوج اور عوام کا پختہ اور غیر متزلزل عزم امت اسلامیہ کی آواز اور مزاحمت کا حقیقی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اور امریکی ظلم و جبر کیخلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں میں یمن کے کامیاب ڈرون حملوں پر مبارکباد پیش کی ہے، ان حملوں میں صیہونیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ فلسطینی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمنیوں نے غاصبوں کے غرور اور تکبر کو نیست و نابود کر دیا ہے اور اسرائیل کے دفاعی، فوجی اور انٹیلی جنس نظام کی نزاکت اور کمزوری کو بے نقاب کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ...
    لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نے  ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئرقانون دانوں کے محاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اکتوبر  2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے، پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز...
    وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلا دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو اگر ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلنا ہے تو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اب تک 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، حسن نواز کو میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر...
    اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، وہی آنے والے وقت میں معاشی طاقت بھی بنیں گے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی 250 ملین کی نوجوان آبادی اور دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہونے کی حیثیت سے، پاکستان کے پاس ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے عمران خان کی وٹس ایپ کال پر پیشی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ کی اینکرپرسن عاصمہ شیراری نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،آپ میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر  عدالت آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،ان کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی،وہ کہیں باہر نہیں آسکتے ، وہ عدالتوں کے سامنے خود پیش نہیں ہوسکتے،اس طرح کے ماحول میں کیا حاصل ہوگا، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں نئے ایکسپو اور ڈسپلے سینٹرز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی توجہ اسلام آباد میں ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر کے قیام اور کوئٹہ ایکسپو سینٹر کے لیے نئی زمین کی نشاندہی پر مرکوز ہے جو پاکستان کے وسیع تر منصوبے کے تحت جدید نمائش اور ڈسپلے کی سہولیات کا ملک گیر نیٹ ورک بنانے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت تجارت میں پاکستان ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں تمام صوبوں میں...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں،مصنوعی ذہانت امن کا ذریعہ بنے، ہتھیار نہیں، مصنوعی ذہانت کی عسکریت پسندی عدم تحفظ کو بڑھاتی ہے،اگر اس ٹیکنالوجی کو ذمہ داری سے استعمال کیا جائے، تو یہ جامع ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے، عالمی سطح پر کسی بھی واضح اصولی یا قانونی فریم ورک کی غیر موجودگی میں، مصنوعی ذہانت انقلاب ڈیجیٹل تقسیم کو مزید گہرا، انحصار کو مزید پیچیدہ، اور امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی...
    چیئرمیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کرنی چاہیے تھی، مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں کیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے الزام عائد کیا کہ شاید یہ فیصلہ انا کی بنیاد پر کیا گیا یا کسی اور وجہ سے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ قدرتی آفات کے دوران وفاقی حکومت کو عالمی سطح پر امداد کی اپیل کرنی چاہیے تاکہ متاثرین کو زیادہ مؤثر انداز میں سہارا دیا جاسکے۔ بلاول بھٹو نے  کہا کہ سندھ حکومت نے زراعت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں لیکن وفاقی سطح پر مزید...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا،  گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں...
    برادر ملک بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی ۔ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک بحرین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش۔ بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی ۔ بحرین کا طیارہ بوئنگ 707 ایف متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے اور 13 الیکٹرک جنریٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی شامل ہیں۔ بحرین کی جانب سے موصول ہونے والی امداد کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں...
    امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں ہنر مند افراد کے لیے مواقع حاصل کرنے کی دوڑ ہمیشہ جاری رہی ہے۔ کبھی امریکا اس میدان میں سب سے آگے تھا، لیکن اب چین بھی اپنی پالیسیوں کے ذریعے بڑی تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکا نے اپنے مشہور ایچ ون بی ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ چین نے ایک نیا اور سہل پروگرام ’کے ویزا‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین دنیا کے بہترین ٹیلینٹ، بہترین دماغوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ اس...
    وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔مذاکرات کے دوران جب بھی کسی معاہدے کی صورت بنتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نئے مطالبات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
    ویب ڈیسک: فوت  ہونےوالے یا بیمار عازمین حج کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی  پالیسی سامنے آگئی۔وزارت مذہبی امور کی پالیسی دستاویز کے مطابق بیماری کے باعث سفر نہ کرنے والا شخص پیسے واپس یا کسی اور کو نامزد کرسکتا ہے، تاہم حج پر نہ جانے کی ٹھوس وجہ اور ثبوت پیش کرنا ہوگا، فوت ہونے والے کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔دستاویزکے مطابق مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کونامزد کرسکتا ہے، بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کورقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا، رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی۔ ماڈل ٹاؤن کانشترکالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہاہے کہ ’’جو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، سب جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ نے پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دے دیا، کیونکہ اسوقت غربت آٹھ سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہے، اچھی خبر اب سعودی پاکستان معاہدے کی وجہ سے شاید آجائے مگر کیونکہ ہمارا موجودہ ماڈل ہی غلط ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 6 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں‘‘  تفصیلات کے مطابق عامر متین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان...
    اپنے دور کے معروف بیٹر اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست سے باہر نکلیں اور ٹیم کے لئے کھیلیں. پاکستان کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے۔ یونس خان نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شب نیپا اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا کہ اپنے لیے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لیے کھیلیں۔اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ میں اپنے جوہر دکھا سکتے ہیں تو دوسروں کو کیا دشواری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی میں اچھا آل راؤنڈر بننے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) بدھ کے روز ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جب کہا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی بم بنانے کی کوشش نہیں کرے گا، تو اس کے چند ہی گھنٹے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا، ''ہم انہیں نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔‘‘ وٹکوف نے نیویارک میں کونکورڈیا سمٹ میں کہا،''ہم ان سے بات کر رہے ہیں۔ اور کیوں نہ کریں؟ ہم سب سے بات کرتے ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ہمارا کام مسائل کو حل کرنا ہے۔‘‘ قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بغیر کچھ کہے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو جہاز کے اڑان بھرنے اور نیچے کی طرف آنے کے اشارے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کوئی کیپشن مینشن نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے جہاز گرانے کی شیئر کردہ ویڈیو نے بھارتیوں کے زخم ہرے کردیے۔ اس سے قبل پاکستانی اسپنر صفیان مقیم...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف شکایت کی تھی۔ ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں سوریا کمار یادیو کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت منظور کر لی۔ پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے شکایت کا جائزہ لے رہا ہے، جلد اس کی باضابطہ سماعت ہوگی،...
    ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں برقی سیڑھی کی خرابی ’سازش‘ قرار دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک ’سازش‘ قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر آمد کے دوران تین طریقوں سے جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا الیکٹرک سیڑھی پر سوار ہوئے تو وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور امن کے لیے مشترکہ عزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اقوام متحدہ میں پیش آئے واقعے کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ٹیلی پرومٹر بند ہوا تھا اور ٹرمپ اور میلانیا کے جاتے ہی ایسکلیٹر بھی بند ہوگیا تھا۔ ہال میں بھی لوگوں کو ٹرمپ کی آواز نہیں سنائی دی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے خلاف سازش ہے۔ تمام سیکریٹس ٹیپس کو محفوظ کردیا جائے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیکریٹس سروس کو ٹاسک سونپا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی انتظامیہ کو شرم آنی چاہئے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و یوٹیوبر مطیع اللہ جان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے سپریم کورٹ بار سے خطاب کی روداد بیان کردی۔ صحافی مطیع اللہ جان نے نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں بڑے فخر سے  بتایا کہ میرے پاس لوگ آئے اور کہا کہ ہم نے اتنے ترقیاتی کام بلوچستان میں کئے ہیں،تو ان کیلئے ایک اشتہار بنا کر میڈیا کو دیا جائے،تو میں (وزیراعلیٰ بلوچستان)نے کہاکہ میں اس کے سرکاری سکول کیوں نہ بنا دوں۔ اختیار ولی فیصل مسجد میں جا کر حلف دیں کہ مریم نواز اور شہبازشریف الیکن جیتے ہوئے ہیں: شوکت بسرا کا...
    عثمان خان:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالیاتی فراڈ کے متاثرین کو بازیاب ہونے والی رقوم آن لائن منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔  لائن ادائیگیوں کے اس نئے نظام  کا باقاعدہ آغاز نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی۔  اس موقع پر ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے متاثرین کو ان کی رقوم براہ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن کانشترکالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک  تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، مختلف ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ چیئرمین نیب نے خود آن لائن...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس مقابلے میں فاتح ٹیم بھارت کے خلاف ٹائٹل میچ کھیلے گی، جبکہ سری لنکا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ’ٹائیگرز‘ اب بھی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ پاکستان کو فائنل میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیرقانونی کام کررہے ہیں،ضروری ہے ہر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس کرکے کام کرایا جائے؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔ China ASEAN ایکسپو جاری، چین میں منعقد کی جانے والی اس نمائش کی...
    مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت پر سلامتی کونسل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا، ایک ایٹمی طاقت نے دوسری ایٹمی طاقت پر تیز رفتار میزائل اور کروز داغے، اے آئی کے استعمال سے سفارت کاری کا راستہ محدود ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی۔ امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز بتایا ہے کہ توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی، وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد میدان میں پیدا ہونے والی کشیدگی نے سرکاری سطح پر شکایات کی شکل اختیار کر لی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بلے باز صہیبزادہ فرحان کے خلاف ان کے رویے اور اشاروں پر آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ #BCCI lodges complaint with ICC against Haris Rauf, #SahibzadaFarhan for ‘provocative gestures’ https://t.co/PhQ1e3OGT7 #INDvsPAK pic.twitter.com/MyS16kM65k — THE WEEK (@TheWeekLive) September 25, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شکایت بدھ کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی، جس کی وصولی آئی سی سی نے تصدیق کر دی ہے۔ شکایت میں الزام...
    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ گول کرنے کے بعد مخصوص انداز میں ’جہاز گرنے‘ کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ رونالڈو کی اس ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔ pic.twitter.com/1zbuJvz7m0 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 24, 2025 سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈو کے اس جشن کو حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ کے تناظر میں دیکھا، جس میں 7 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے گئے تھے۔ صارفین نے اس جشن کو...
    اسلام آباد: دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کر دیں۔ کوٹری بیراج پر حالیہ تقریباً 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کوٹری پر ستمبر کے آخر تک صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی جبکہ معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔ دریائے راوی میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے جبکہ سلیمانکی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی حکمرانی کو اقوام متحدہ کے نظام کی قانونی حیثیت سے جوڑا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:بوئنگ اور پیلنٹیئر کا دفاعی پیداوار میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر اشتراک نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس برائے اعلیٰ سطحی اوپن ڈبیٹ “مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اے آئی کو امن اور ترقی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اے آئی گورننس پر سالانہ مکالمے (Annual Dialogue) اور بین الاقوامی سائنسی پینل کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ  4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ خصوصی ایلچی نے مزید بتایا کہ ایران سے بھی مذاکرات کی...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔ پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ سٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کر دیے ہیں، اس بار ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار امریکی ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگائی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ بولی قرار دی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمۂ جنگلی حیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  اس پروگرام سے صوبے کو مجموعی طور پر 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے،  اس آمدنی کا بڑا حصہ ان مقامی کمیونٹیز پر خرچ کیا جائے گا جو جنگلی حیات کے تحفظ اور دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بات سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی مباحثے سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بارے میں گمراہ کن بیانیے سے دنیا کے سامنے حقیقت کو مسخ کیا جاتا ہے، وائلنس کے ذریعے ریاست کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ، حکومت نے جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے قانون میں واضح ترامیم کی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حوالے سے جو بیانیہ پیش کیا جاتا رہا ہے وہ محض ایک تصور ہے، اصل حقیقت نہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کی خواہش تھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
      کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا کہ آپ صوفے پر لیٹے، جاگے تو متلی،سستی اور سوئی چبھنے جیسے سر درد میں گرفتار ہوں۔ سوچا ہوکہ کیا یہ فلو ہے؟ کیا میں نے کچھ غلط کھا لیا ؟ میرے گال پر تھوک بھی لگا ہوا تھا ۔پھرگھڑی کی طرف دیکھاہو،تو یاد آیا کہ آپ دوپہر میں چند گھنٹے سوئے رہے تھے۔ یعنی آپ نے قیلولہ لے لیا تھا۔یہ عمل جھپکی لینا بھی کہلاتا ہے جس کا دورانیہ اگرچہ قیلولے سے کم ہوتا ہے۔بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ایک اچھے قیلولے جیسی کوئی چیز نہیں لیکن کچھ کے لیے ایسا نہیں۔ کچھ لوگوںکو یہ سست الوجود بنا دیتا ہے اور عموماً دن کے بقیہ وقت جسم میں درد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ رشتہ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر قائم ہے۔ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف اے) کی چوتھی ایوارڈز تقریب 2025 کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے فوائد حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) ویتنام کے سفیر فام انہ توان نے کہا ہے کہ ویتنام اور پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ کے مذاکرات جلد شروع ہونگے تاکہ باہمی تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور پاکستان میں ویتنام کے اعزازی قونصل رضوان فرید نے بھی خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سید سلمان علی، کرامت علی اعوان، محمد عمران سلیمی اور وقاص اسلم بھی موجود تھے۔ سفیر نے کہا کہ جولائی 2025 میں ہنوئی میں ہونے والے جائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے اجلاس میں دونوں...
    رپورٹ کے مطابق محمد اسلامی اور لیکاشیف کے درمیان ملاقات باہمی اعتماد کے ماحول میں ہوئی جو روساٹم اور ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے درمیان تعاون کی خصوصیت ہے۔ ارنا کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ 21 ستمبر کو ماسکو پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملکیت کی حامل روسی کمپنی Rosatom نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور ماسکو نے ایران میں چھوٹے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر بدھ کو ماسکو میں ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد سلامی اور Rosatom کے سی ای او لیکا شیف کے درمیان ملاقات کے بعد دستخط کیے گئے۔ ایران اور روس کے درمیان...
    رپورٹ کے مطابق محمد اسلامی اور لیکاشیف کے درمیان ملاقات باہمی اعتماد کے ماحول میں ہوئی جو روساٹم اور ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے درمیان تعاون کی خصوصیت ہے۔ ارنا کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ 21 ستمبر کو ماسکو پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملکیت کی حامل روسی کمپنی Rosatom نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور ماسکو نے ایران میں چھوٹے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر بدھ کو ماسکو میں ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد سلامی اور Rosatom کے سی ای او لیکا شیف کے درمیان ملاقات کے بعد دستخط کیے گئے۔ ایران اور روس کے درمیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور صرف ملک و قوم کے لیے میدان میں اتریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہ کمزوری جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، میچز میں کامیابی صرف بہتر منصوبہ بندی اور کم سے کم تبدیلیوں سے ممکن ہے، جبکہ بار بار تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلیں،  اگر شاہین شاہ آفریدی جیسا فاسٹ بولر بیٹنگ میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جو ملکی ڈیجیٹل فنانس سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں اس وقت تقریباً 40 ملین صارفین اور 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم موجود ہے جو دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔ ایشیا کپ، ابھیشیک کی آج بی دھماکے دار پرفارمنس، بھارت نے بنگلہ دیش کوشکست دے دی اتھارٹی کے...
      دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔ بھارت کی اننگز بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان...
      ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی اوپنر فخر زمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ ابوظبی میں منگل کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کے دوران فخر زمان کو ہیلمٹ پر فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی گیند لگی جس کے بعد فخر کو طبی امداد دی گئی اور پھر انہوں نے 19گیندوں پر 17رنز کی اننگز کھیلی۔ فخر زمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں تاہم انہیں نے سر میں تکلیف کی تا حال کوئی شکایت نہیں کی جس پر ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد...
      اسلام آباد:ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے پہلے اعلامیے میں رقم منتقلی یا نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی اور غیرشرعی قرار دیا تاہم کچھ دیر بعد کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحت جاری کردی۔ کونسل نے تصحیح نامہ کے عنوان وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں حتمی رائے قائم کر لی ہے، حقیقتاً چند اراکین نے اس پر ابتدائی بحث کی اور جس میں اراکین کے آراء مختلف تھیں۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اراکین نے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں 7 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کا بیان منظرِ عام پر آ گیا، دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔2 روز قبل لانڈھی 36 بی کی کچرا کنڈی سے 7 سال کے سعد کی لاش ملی تھی، پولیس ابتدائی تحقیقات کے بعد جلد ہی حقائق تک پہنچی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی جانب سے پولیس کو دیا گیا ویڈیو بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا ہے جس میں ملزمان نے ناصرف جرم کا اعتراف کیا ہے بلکہ یہ تفصیل بھی بتائی ہے کہ انہوں نے کس سفاکی کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کیا۔ملزم سہیل نے اپنے اعترافی بیان میں...
    —فائل فوٹو قومی احتساب بیورو (نیب) نے فراڈ متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کر دیا، جس سے متاثرین کو براہِ راست رقوم منتقلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرلز ، نیشنل بینک کے حکام اور دیگر افسران شریک تھے۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے رقم کی واپسی کا عمل زیادہ شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔نیب حکام کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بازیاب شدہ رقم اب براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، رقم کی واپسی...
    انڈیا: لداخ میں خودمختاری کے مطالبے پر احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز لداخ (سب نیوز )انڈیا کے ہمالیائی علاقے لداخ میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مظاہرین علاقے کو زیادہ سے زیادہ خودمختاری دینے کا مطالبہ کرکے احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق لداخ کے مرکزی شہر لیہہ میں مظاہرین نے پولیس کی ایک گاڑی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں سری لنکن صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم نے آسٹریا کے چانسلر سے گفتگو کے دوران 80 کی دہائی میں اپنے دورہ آسٹریا کا ذکر کیا اور اس دور کی یادیں تازہ کیں، ملاقات کے دوران جرمن زبان میں بھی خوشگوار تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک: وزیراعظم کی ترقیاتی اقدام اجلاس میں شرکت، چینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات کویتی ولی عہد سے ملاقات میں وزیراعظم...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کی سربراہی میں منعقدہ عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے "Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development" کے موضوع پر اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی۔  وزیرِ اعظم کی اس موقع پر چینی وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی. وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی.  بجلی کے نظام میں خرابی، کوسٹاریکا نے  فضائی حدود اور پروازیں معطل کر دیں وزیرِ اعظم کی اجلاس میں شرکت پاک چین مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے....
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعٰفی دے دیا۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حامد رضا کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صاحبزاد حامد رضا نے کہا کہ اپنے خلاف کیسز اور سزا کی وجہ سے بطور سیکریٹری اطلاعات تحریک کو وقت نہیں دے پا رہا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان  کے عہدے سے استعفی قبول کیا جائے۔ ترجمان اخونزادہ حسین کے مطابق حامد رضا نے چند روز پہلے مستعفی ہونے کا پیغام بھیجا تھا، البتہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حامد رضا کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عزم مصمم ہو تو میرٹ، محنت، دیانت، عدل و انصاف...
    نئی دہلی:- نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت نے تحقیقاتی ادارے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) کے ذریعے امریکا میں قائم خالصتان حامی سکھ تنظیم سکھس فار جسٹس ایس ایف جے کے اعلیٰ عہدیدار گرو پتونت سنگھ پنن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔این آئی اے کی ایف آئی آر میں پنون پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ان سکھ فوجیوں کے لیے 11 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا جو مودی کو ترنگا...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر شروع ہونے والا احتجاج شدید پرتشدد ہوگیا۔ لیہہ شہر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی اور پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں عمارت سے اٹھتے دھوئیں اور سینکڑوں مظاہرین کو نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک لداخ کو ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظ واپس نہیں ملتا، احتجاج...
    اسلام آباد: صاحبزادہ حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے استعفیٰ سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد دیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ پارٹی ہدایات پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کو آگاہ کر دیا۔ Post Views: 1
    وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹیکس معاملات طے پاگئے، گلگت چیمبر آف کامرس کے صدر نے کل سے گلگت بلتستان میں ہڑتال ختم کرکے کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر، سینیٹ کی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا اور گلگت بلتستان کونسل کے ممبران و گلگت چیمبر کے صدر کے ہمراہ، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کی۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکورہوں، گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئیں، کمیٹی ن ڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں،...
    اسلام آباد: ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے پہلے اعلامیے میں رقم منتقلی یا نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی اور غیرشرعی قرار دیا تاہم کچھ دیر بعد کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحت جاری کردی۔ کونسل نے تصحیح نامہ کے عنوان وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں حتمی رائے قائم کر لی ہے، حقیقتاً چند اراکین نے اس پر ابتدائی بحث کی اور جس میں اراکین کے آراء مختلف تھیں۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اراکین نے...
    صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گزشتہ رات کی تاریکی میں ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیراہ پر سیکیورٹی ادارے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور اس سفاکانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر مرکز اسلامی پشاور سے...
    نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے  اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
    اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں طلبا اور پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران 2 طلبا زخمی ہوگئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فارغ کیے گئے 4 طلبا کی بحالی کے حق میں احتجاج کیا جارہا تھا۔ پولیس نے طلبا سے مذاکرات کے لیے یونیورسٹی پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن طلبا کی جانب سے پتھراؤ شروع کردیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق...
    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اولاد کو عربی زبان، اماراتی لباس اور روایتی سلام کے تحفظ کی بھی تعلیم دیتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی عمر یا روزمرہ زندگی کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں اپنی چار بیویوں اور 100 بچوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کر دیا۔ گلف نیوز کے مطابق سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے...
    مسعود پزشکیان نے نیو یارک میں رہبر انقلاب کے اس بیان کو دوبارہ پڑھا اور بیان کیا کہ کوئی عقل مند سیاستدان دھمکی کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق نہیں کرتا، حقیقتاً امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے باعزت اصولوں کی پاسداری کا واضح پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے موضوع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے گزشتہ شب کے بیانات کو دوبارہ دہراتے ہوئے دنیا کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔ پزشکیان نے اپنے پاس ایک صفحے پر لکھے رہبر انقلاب اسلامی کے اس فرمان کو دوبارہ بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی 20ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کی عدم موجودگی میں جاکر علی ٹیم کی قیادت کریں گے، لٹن داس تاحال انجری سے نجات حاصل نہیں کر سکے۔بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ بھارت نے سپر فور راؤنڈ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے جب کہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔سپر فور راؤنڈ میں پوائنٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے نے جی میل صارفین کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کروا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک بظاہر چھوٹی مگر نہایت کارآمد اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اب اینڈرائیڈ فونز پر نوٹیفکیشن میں ہی مارک ایز ریڈ کا بٹن شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر اُن صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ہوگا جن کے ان باکس میں ہزاروں غیر پڑھی گئی (Unread) ای میلز موجود ہوتی ہیں۔کمپنی کے مطابق اس نئے آپشن کی آزمائش کئی ماہ سے جاری تھی اور اب اسے باضابطہ طور پر تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کر دیا گیا ہے۔ اس بٹن...
    امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا اور نواہ کے مشنز خلا میں بھیج دیے ہیں، جن کا مقصد سورج کی سرگرمیوں اور اسپیس ویدر کے اثرات کو سمجھنا ہے۔ یہ لانچ بدھ کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس مشن کے تحت تین خلائی جہاز خلا میں روانہ کیے گئے ہیں جن میں سب سے اہم ’آئی میپ‘ (IMAP) یعنی Interstellar Mapping and Acceleration Probe ہے، جس پر تقریباً 600 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا اسٹارشپ، 10ویں ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریوں کا اعلان یہ خلائی جہاز 10 جدید سائنسی آلات سے لیس ہے، جو سورج سے خارج ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج  اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
    سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف نہ تو رٹ جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی توہینِ عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔ یہ اصول آئین اور عدالتی نظائر کے مطابق طے شدہ ہے۔ نذر عباس توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو 11 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا آئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد اب چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔ایونٹ کے اس مرحلے میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلنے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت نے ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، پاکستان 2 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، بنگلا دیش تیسرے اور سری لنکا لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔بنگلا دیش نے سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ کا آغاز کیا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنے امکانات روشن...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیو یارک میں آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسٹین سٹاکر اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقاتوں میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو کی اور ان کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔(جاری ہے) بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی دونوں رہنمائوں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں ہوئیں۔ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے 1980ء کے عشرے میں اپنے دورہ آسٹریا کی یادیں تازہ کیں۔ کویت کے ولی عہد...
    اسلام آباد: پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔ پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی، پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ...
    سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہوسکتا ہے جب قلیل مدتی مالیاتی استحکام کو دیرپا اور پائیدار ترقی میں بدلا جائے، جس کے لیے حکومت، بزنس کمیونٹی اور عالمی شراکت داروں کو مل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت غیر معمولی چیلنجز اور تضادات کے دور سے گزر رہی ہے، ایک طرف پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار اور اثر...
    آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔ پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
    پشاور: خیبر: وادی تیراہ شاڈالے اکاخیل سانحہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور مظاہرین سے مذاکرات کے لیے باڑہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے قبیلہ اکاخیل کے ملک ظاہر شاہ آفریدی کے حجرے میں تیراہ واقعے کے متاثرین سے تعزیت کی اور کہاکہ تیراہ واقعے قابل افسوس ہے، شہداء کے لئے جو اعلان کیا گیا ہے وہ رقم متاثرہ خاندانوں کو دی جائیگی، انہوں نے شہداء کو دہشت گرد کہنے کی بھی مذمت کی۔ وزیر اعلی نے مشران سے کہا کہ آپ لوگ ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ عسکری حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، کمشنر پشاور،...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع کلی لنڈی کی تنگ و تاریک گلیوں میں ایک گھریلو جھگڑا خوفناک سانحے میں بدل گیا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے اس وقت بیوی پر فائرنگ کر دی جب اس نے اسے دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کیا، گولی لگتے ہی خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق شوہر کافی عرصے سے بیوی پردوسری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا مگر وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔ اسی انکار نے پیر کی شام اچانک ایک تلخ بحث کو جان لیوا انجام تک پہنچا دیا، قتل کے اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی...
    ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اگر کراچی کا درد ہے تو کے-فور منصوبے کے لیے وفاق سے فنڈز لے کر آئیں، فاروق ستار سمیت بعض رہنما اپنی سیاست کے بجائے دوسروں کی محنت کو اپنا ظاہر کرنے پر اکتفا کر رہے ہیں، جو کراچی کے مسائل کا حل نہیں بلکہ رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاسی حقیقت سب کے سامنے ہے، جھوٹے مینڈیٹ پر سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جن کا ماضی منفی سیاست اور دباؤ کی روایت سے جڑا ہو اور مستقبل بھی دوسروں پر انحصار کرتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) بھارت کے زیر انتظام خطہ لداخ کے لیہہ شہر میں بدھ کے روز مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور مشتعل ہجوم نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پولیس ایک گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا۔ مودی حکومت نے لداخ کو کشمیر علیحدہ کر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا تھا، جس کے خلاف اب تحریک جاری ہے، تاہم اس دوران تشدد کی یہ پہلی مثال ہے۔ بدھ کے روز سینکڑوں مظاہرین ریاست کا درجہ بحال کرنے اور آئینی تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے لیہہ کی سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے لداخ کے لیہہ میں بی جے پی کے دفتر پر حملہ...
    —فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔جج ریاض احمد نے کہا کہ مجرم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے مجرم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات 2 بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کر دی تھی۔واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
    ویب ڈیسک :یانگو کے ساتھ گاڑی چلانا محض پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کے کہیں بڑے فوائد ہیں،یہ ڈرائیورز کو آزادی، حفاظت، برادری کا حصہ بننے اور نئے مواقع کے دروازے کھولنے کا موقع دیتا ہے۔  یانگو کے پارٹنر ڈرائیور صرف ڈرائیور نہیں بلکہ ایک بڑھتی ہوئی تحریک کی دھڑکن ہیں جو پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو آزادانہ اور باوقار انداز میں سفر کرنے کا اختیار دیتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی شرائط پر باعزت روزی بھی کما رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا  ذیل میں درج یہ 6 وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یانگو پر بطور پارٹنر ڈرائیور شامل ہونا آپ کے لیے سب سے زیادہ فائدہ...