2025-11-04@17:06:20 GMT
تلاش کی گنتی: 4318
«کی بی جے پی حکومت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا پاکستان نے بھارتی اطلاع کی روشنی میں الرٹ جاری کردیا ذرائع نے بتایا کہ یہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ Post Views: 4
سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور بعض پوسٹ میں یہ تیزی سات سو ملی میٹر سے گیارہ سو ملی میٹر تک بھی بتائی گئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت اور شدید تباہی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں شدید بارشوں کی ہونے والی پیشگوئی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ لیکن فیکٹ چیک...
دنیا چاند پر ایک نئی دوڑ میں شامل ہو چکی ہے اور اس دوڑ میں چین نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔2030 تک چاند پر خلا باز بھیجنے کے ہدف کے تحت چین نے دو بڑے تکنیکی تجربات کامیابی سے مکمل کرلئے ، جو اس مشن کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ پہلا تجربہ: انسان بردار چاندی لینڈر “Lanyue” کی آزمائش اگست 2025 میں کیے گئے پہلے تجربے میں “Lanyue” نامی انسان بردار لینڈر کی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت کو جانچا گیا۔ یہ آزمائش صوبہ حُوبئی (Hebei) میں کی گئی اور چین کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ کسی انسانی مشن کے لیے تیار کردہ چینی لینڈر کی حقیقی ماحول میں جانچ کی...
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ ضلعی کچہری میں پیش کر دیا۔ این سی سی آئی اے نے عدالت سے ڈکی بھائی کے 28 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔ دوسری طرف ڈکی بھائی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کتنے سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے؟ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے گزشتہ روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال...
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کسی بھی قسم کی سیاسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،یہ جماعت ایک ایسے بھوسے کے ڈھیر کی مانند ہو چکی ہے، جس میں لاکھ کوششوں کے باوجود بھی کوئی تحر یک پیدا نہیں ہو سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی بارہا احتجاجی سیاست آزما چکی ہے، مگر اب یہ تھک چکے ہیں۔ ان کے پاس نہ کوئی ٹھوس لائحہ عمل ہے، نہ ہی قومی ڈائیلاگ کے لیے سنجیدہ سوچ۔ وہ ایک تخیلاتی دنیا میں رہتے ہیں جہاں باتوں سے تبدیلی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے پی پی 87میانوالی سے آزادامیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کرلی اور سردار بہادر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں پی پی 87میانوالی سے آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے آزادامیدوار سردار بہادر خان کی اپیل پر سماعت کی،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اپیل کنندہ کیخلاف 27مقدمات ہیں۔ ناروے کی ولی عہد شہزادی کے 28 سالہ بیٹے پر 4 خواتین کے ساتھ ریپ کا الزام الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ مقدمات درج ہونے پر کوئی نااہل نہیں ہو سکتا، الیکشن ٹریبونل نے...
ایمل ولی نے سیلابی صورتحال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کردیا—فوٹو فیس بک عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پیکا ایکٹ جیسے قوانین ختم کیے جائیں، مولانا خانزیب کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایمل ولی نے سیلابی صورتِ حال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے، ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، ان...
اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ
اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے 18ویں آئینی ترمیم کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ جس کی صدارت مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی نے کی جبکہ کانفرنس میں تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کوحکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قراردیا گیا ہے۔فورم نے مسائل کے خاتمے کے لیے جامع...
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پی ٹی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین زیروبیلنس کے باوجود اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ روزانہ...
ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق صارفین زیروبیلنس کے باوجود اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛...
جب بھی آر ایس ایس اور بی جے پی اقتدار میں آتے ہیں تب تاریخ کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، اسد الدین اویسی
رکن پارلیمنٹ نے تعلیمی مواد میں وزیراعظم کی تصویر کشی کو بھی چیلنج کیا اور آر ایس ایس کی حلف اور بنیادی اصولوں کے بارے میں شفافیت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ "این سی ای آر ٹی" کی نصابی کتابوں میں منتخب تبدیلیوں کے ذریعے منظم طریقے سے تاریخ کو مسخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب جب اقتدار میں آتے ہیں تب تب تاریخ کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک ٹیلی ویژن بحث میں اسد الدین اویسی نے اسکول کے نصاب سے اہم تاریخی حقائق...
راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل...
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس کی عزاداروں کے خلاف کارروائیاں رپورٹ ہو رہی ہیں، تین اور بھی صوبے ہیں مگر وہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا، ن لیگ کی حکومت بتائے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اس تعصب کی کیا وجہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ احمد اقبال رضوی پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے مرکزی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک جید عالمِ دین، مقرر اور تنظیمی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم (ایران) سے دینی تعلیم حاصل کی اور فقہ، اصول، تفسیر اور فلسفہ میں تخصص کیا۔ پاکستان واپسی کے بعد مختلف دینی مدارس اور...
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔ سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔ اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک...
ایران نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں سیلاب سے شہریوں کی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔ صدر پزشکیان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی پیشکش بھی کی۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)نے شہریوں کو موبائل سم کے حوالے سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیر قانونی سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشتگردی کیلیے استعمال ہو سکتی ہے۔(جاری ہے) پی ٹی اے نے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کی معلومات فوری پر حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد معلوم کرنے کیلیے cnic.sims.pk وزٹ کریں۔اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں تو 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور معلومات...
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں...
—فائل فوٹو اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی سے متعلق انسپیکشن رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسپیکشن کے دوران اسپتال کے بیشتر ڈاکٹرز کو غیر حاضر پایا گیا، اسپتال میں ہیلتھ ڈلیوری اور بنیادی سہولتوں کا انتہائی برا حال ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے۔اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریضوں سے سرجری کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رش کے باوجود صرف دو کاؤنٹر فعال ہیں، 80 فیصد ادویات اسپتال میں دستیاب نہیں، مریض باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ٹوائلٹس گندے اور ناقابل استعمال ہیں...
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی...
سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم ،قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے) ہفتہ کے روز سماعت پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل سمیت غیر ملکی قیدیوں کا معائنہ کرنے والے پنجاب انسٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈاکٹرز کے علاہ پنجاب حکومت کے دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر 35 مرد اور4 خواتین غیر ملکی قیدی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیے گئے۔ان قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اورسمگلنگ کے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ الخدمت ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حکومت کی معاونت کرے گی جبکہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام تر سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیاسی اختلافات سے بالا ہو کر مشکل کی اس گھڑی میں اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی علاقہ جات میں سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ حافظ نعیم الرحمن کا...
اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کیساتھ خصوصی نشست
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے مفصل جواب بھی دیے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑے آپریشن کے مطالبے پر...
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور طلبا کی قومی جذبے سے بھرپور اظہار یکجہتی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے کہا کہ فوج کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ...
حاشر احسن:حالیہ سوات سیلاب میں بہادری اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کی خدمات کا وفاقی حکومت نے باضابطہ اعتراف کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں نوجوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بروقت امدادی کارروائیوں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر دیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ سرانجام دیا، وہ انسانیت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد ہماری قومی طاقت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے موجود تھی مگر بدقسمتی سے ہم سائنس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کے مناظر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ہمارے ہاں بار بار وارننگ دی جاتی ہے لیکن بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال المیہ اختیار کر لیتی ہے۔ ہم یا تو خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں یا پھر شدید سیلاب کا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں انتہاؤں سے نمٹنے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی سم نکلوا سکتے ہیں، جو فراڈ، مجرمانہ سرگرمیوں یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی فوری جانچ کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ پر وزٹ کریں، یا اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کریں۔...
خیبر پختونخوا حکومت کو سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔موصولہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلار زئی کےلیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر حادثہ ضلع مہمند میں پیش آیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہیدخیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا، جسے تلاش کرنے کے لیے ڈرون کیمروں کو...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان، حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی، پٹرول کی قیمت 264 روپے پر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کر دی گئی، ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 272 روپے 99 پیسے ہو گی۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے آج ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی۔ پیٹرول کی قیمت...
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعلی...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کیا اور سیلاب سے تباہی پر ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر ہاؤس کے پی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلٰی سندھ نے گورنر خیبر پختونخوا کو سندھ حکومت کی یجانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے مکمل تیار ہے۔
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کو ایک بار پھر میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اگست کوئی عام دن نہیں بلکہ طویل تاریخ ہے، جس کے ہر موڑ پر ہمارے بزرگوں کی قربانیاں، شہیدوں کے لہو اور آزادی کے متوالوں کے جوش اور ولولے کی نشانیاں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم، علامہ اقبال، تحریک پاکستان کے تمام قائدین و کارکنان کو سلام عقیدت پیش...
پاکستان بھر کے مسلمان ایک بار پھر ایمان، محبت اور عقیدت سے بھرے مہینے ربیع الاول — کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے سے متعلق اپنی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔ اگلے دن یعنی 24 اگست کو چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، جو کہ چاند دیکھنے کے لیے ایک مناسب دورانیہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاص طور پر ساحلی علاقوں میں چاند اور سورج کے غروب ہونے کے درمیان تقریباً 45...
اسلام آباد: آپریشن سندور کے متاثرین نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کر دی۔ معرکہ حق شہدا فورم کے پریزیڈینٹ اور جنرل سیکرٹری نے یاداشت اقوام متحدہ کے نمائندوں کے حوالے کی۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے یاداشت کی متعلقہ حکام کو حوالگی کی یقین دہانی کروائی۔ بھارتی افواج نے 7 مئی کو پاکستانی شہروں پر بلا اشتعال حملے کیے، جس میں درجنوں بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نومولود، بچے، خواتین اور بزرگ شامل تھے۔ معرکہ حق شہداء فورم کے مطابق حملوں میں مساجد، اسکول اور چرچ سمیت شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم اقوام متحدہ سے بھارتی جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متاثرین کا...
سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد منظور، اکابرین کو خراج عقیدت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، جس میں تحریک آزادی کے اکابرین، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور آئین ساز ارکان پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قرارداد میں ملک کی سلامتی، آزادی، خود مختاری اور علاقائی تحفظ کیلئے قربانیاں دینے والے فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نوجوان نسل سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی، ترقی...
سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں، بلکہ صدیوں سے ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہے۔ جب بھی بدہضمی یا پیٹ کے پھولنے کی شکایت ہو، تو سب سے پہلا اور آزمودہ گھریلو نسخہ جو ذہن میں آتا ہے، وہ سونف ہی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا سونف کو ویسے ہی چبانا زیادہ فائدہ مند ہے، جیسے ہماری دادی نانی کھانے کے بعد کرتی تھیں؟ یا پھر جدید غذائی ماہرین کی تجویز کے مطابق سونف کا پانی پینا زیادہ مؤثر ہے؟ دونوں طریقے اپنے اپنے انداز میں فائدہ پہنچاتے ہیں اور الگ طریقے سے جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اسی سوچ میں ہیں کہ سونف...
سندھ کے کھجور کے شعبے کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ مل کر حکومتی حکمت عملی میں تبدیلی نے سندھ کے کھجور کے شعبے کو نئی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ترغیب دی ہے، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پیداوار کے زیادہ حجم کے باوجودسندھ کا کھجور کا شعبہ تاریخی طور پر فصل کے بعد کے نقصانات، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی کمی اور غیر معیاری پیکیجنگ اور پروسیسنگ کے طریقوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں تک محدود رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما رہا ہے.(جاری ہے) ان سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ زراعت سندھ، ٹریڈ...
مصروف شیڈول میں کھانا پکانا واقعی ایک مشکل کام ہوتا ہے اور وقت بچانے کے لیے اجزاء کو پہلے سے تیار کر لینا ایک بہترین طریقہ ہے۔ لیکن اگر ساری محنت ضائع ہو جائے تو فائدہ کیا؟ اس سے زیادہ مایوس کن کچھ نہیں کہ آپ کی پہلے سے کٹی ہوئی پیاز گل جائیں یا ادرک لہسن کا پیسٹ اپنا ذائقہ کھو دے۔ خوش قسمتی سے، چند آسان تدابیر اپنا کر آپ اپنے تیار کردہ اجزاء کو کئی دنوں تک تازہ اور خوشبودار رکھ سکتی ہیں۔ چاہے آپ ہفتے کے آخر میں سلاد کے لیے ہری سبزیاں تیار کر رہی ہوں یا پورے ہفتے کے کھانوں کے لیے سبزیاں کاٹ رہی ہوں، درست طریقے سے اسٹوریج ہی وہ فرق...
بیجنگ: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مارکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔...
رپورٹ: سعید وزیر پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم...
پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان کے علاقے شامیلات میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید مہمند کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد، قربانیوں اور موجودہ حالات میں قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزاء میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے پہلے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزاء میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اس وقت پنجاب بھر کے اضلاع میں پولیس انتطامیہ عزاداری کے منتظمین کو...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانا ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ ہم نہ صرف اپنے ہیروز کو یاد رکھیں بلکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے...
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبہ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم...
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ یومِ آزادی مبارک! Members of the Pakistan men's team extend wishes to every citizen on Independence Day ????????????#PakistanZindabad pic.twitter.com/dRJw5enPwJ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 14, 2025 وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے عوام کو خوشی کا پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ جشنِ آزادی ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔ کپتان بابر اعظم نے بھی یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس دن کی اہمیت یاد دلائی جب پاکستان وجود میں آیا۔ یہ بھی پڑھیں:ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ارشد ندیم کا 78ویں یومِ آزادی پر...
صدر ایف پی سی سی آئی کی قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ پاکستان کے لیے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص...
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ، ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا، محسن نقوی کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات تبھی ممکن ہے جب دونوں فریق اس پر آمادہ ہوں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جمعے کو الاسکا میں پیوٹن کے ساتھ ہونے والے تاریخی سربراہی اجلاس کے فوراً بعد ایک اور میٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں زیلنسکی کی شمولیت بھی چاہتے ہیں۔ یہ ملاقات 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کو جمعے کی ملاقات میں باضابطہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا، جس سے خدشہ ظاہر...
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو زمین سے متعلق کسی بھی ممکنہ جنگ بندی یا امن معاہدے کا براہِ راست حصہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی سرزمین پر صرف یوکرینی قیادت کو بات کرنے کا حق ہے، کوئی بیرونی طاقت یہ فیصلہ نہیں کر سکتی۔ یہ بیان صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جمعہ کو الاسکا میں ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل دیا۔ اس سے پہلے ٹرمپ کی یورپی اتحادیوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں برطانوی وزیراعظم، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک میرٹز، نیٹو چیف اور دیگر یورپی رہنما شامل تھے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ یورپی تحفظات...
بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، 6افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقا کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔فہرست کے مطابق ہمایوں خان، زبیر خان، شاکر اعوان ملاقات کے لئے آئیں گے، مرتضی طوری، فیصل خان ترکئی، صفی اللہ خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، خیبر پختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے قانون سے لوگوں کو مہم سے روکا جائے گا، مجھ پر ریاست نے بغاوت کا مقدمہ درج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، سعد رفیق بار بار ہمیں کہتے تھے ہم بھگت چکے، یہ بھگتیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہم پہلی بار حکومت میں آئے اور ہمیں سمجھ نہ تھی، آج جو قانون سازی ہورہی ہے، یہ لوگ بھگتیں...
اسلام آباد: یوم آزادی پر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو خاص ہدایات دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گے۔ ریلی رات 9 بجے زیروپوائنٹ سے نکالی جائے گی۔ اس حوالے سے عامر مغل نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام کارکنان اور عوام ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر لے کر نکلیں گے۔ عامر مغل نے کہا کہ پارٹی ہدایت کے مطابق کوئی احتجاج نہیں ہو گا صرف جشن...
5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر...
ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ملنے والی سالانہ پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ سال 2010ء سے 2024ء تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ملنے والی سالانہ پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، 2010ء میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011ء میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار ہو گئی۔ 2012ء میں چیف جسٹس کی پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہو گئی، 2013ء میں 8 لاکھ...
قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا...
بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کیا۔بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے...
سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے کارکنوں کے ساتھ تاحال موجود ہیں۔ پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بعد میں پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے نکال کر چھوڑ دیا۔ Waseem Azmet
یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں۔ ویڈیوز میں مشہور ملی نغمے ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان“ اور جیوے جیوے پاکستان“ جیسے جذبہ حب الوطی سے سرشار گیت پیش کئے گئے ہیں۔ ویڈیو میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخی اور اہم عمارتوں کی جاذب نظر روشنیوں اور دلکش آرائشوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہائوس، شاہراہ دستور، ڈی چیک سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں ویڈیوز میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دی ہے، تاہم پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ 14 اگست جشن آزادی کا دن ہے، اس روز کوئی احتجاج نہیں ہوگا، ہم جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منائیں گے۔ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، اس روز ہم آزادی کا جشن منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے انہوں نے کہاکہ اس روز پوری قوم باہر نکلے...
خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دی گئی سب سے کم قیمت کا اندازہ 539 ڈالر فی میٹرک ٹن( کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) لگایا گیا ہے. برطانوی جریدے کے مطابق یورپی تاجروں نے کہا کہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر میں پیش کی گئی بولیوں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی.(جاری ہے) گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے کیوں کہ خوردہ چینی کی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس کر دیتے ہیں، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں جانب کے وکلا اس قانونی سوالات پر معاونت کریں، عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، وکلاء آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری کرلیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے...
9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط ، شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء ) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت دو مقدمات میں گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اے ٹی سی فیصلے کے مطابق عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی۔(جاری ہے) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوسری طرف عدالت نے پی ٹی آئی رہنما...
فائل فوٹو سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کے فیصلے میں فائنڈنگ ٹھیک ہے یا نہیں، اس کو فی الحال ٹچ نہیں کرنا، فی الحال ابھی ہم قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی قانونی فائنڈنگ کو ٹچ کیا تو کسی ایک کے لیے کیس متاثر ہوسکتا ہے، آج فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں کچھ بولنا چاہتا ہوں۔ بانی پی ٹی...
کراچی: مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ...
سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی سوالات پر مکمل تیاری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جس میں ضمانت درخواستیں خارج کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں اور دونوں جانب کے وکلاء سے کہا کہ وہ قانونی نکات پر معاونت کریں۔ مزید پڑھیں: طبیعت ناساز، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے...
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بہتر مستقبل کے لیے امیدیں باندھ لیں۔نیا ناظم آباد میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں مواقع ملنا مثبت اور اچھا عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گا، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ہمیشہ بہت سازگار اور سود مند رہی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ وہاں...
پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔ جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 9 مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت ہو گیا اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ ناانصافی کی چھری اِسی طرح چلتی رہی تو ملک مزید تقسیم ہوگا۔ پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا اس موقع...
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا...
حکومت کے چینی کی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے سے بحران پیدا ہوا، کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن نے وزیر خزانہ کو رپورٹ پیش کردی جس میں کہا ہے کہ شوگر سیکٹر نے حکومت کو چینی کی پروڈکشن سے متعلق غلط اعداد و شمار فراہم کیے اور حکومت نے ایکسپورٹ کی اجازت دی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن سے شوگر سیکٹر کے مسائل پر بریفنگ حاصل کی، چئیرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی کارٹل کے کمیشن کے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ڈاکٹر کبیر نے وزیر خزانہ کو چینی کے حالیہ بحران کی وجوہات...
سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا، شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا گیا, محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، بدنیتی واضح ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، دیگر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے، پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے۔ لاہور کی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...
اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن نے وزیر خزانہ کو رپورٹ پیش کردی جس میں کہا ہے کہ شوگر سیکٹر نے حکومت کو چینی کی پروڈکشن سے متعلق غلط اعداد و شمار فراہم کیے اور حکومت نے ایکسپورٹ کی اجازت دی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن سے شوگر سیکٹر کے مسائل پر بریفنگ حاصل کی، چئیرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی کارٹل کے کمیشن کے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر کبیر نے وزیر خزانہ کو چینی کے حالیہ بحران کی وجوہات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ چینی کی ایکسپورٹ سے ملک میں چینی کے اسٹاک ضرورت سے کم ہوگئے، شوگر ایڈوائزی بورڈ نے گزشتہ سال جون سے...
پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جارہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہاہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی ،نیلامی میں حصہ لینے والے ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا، اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری...
صحافی انس نے پیغام میں کہا کہ اللہ کے سامنے گواہی دیتا ہوں کہ میں اسکے فیصلے پر راضی ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اللہ کے پاس جو ہے، وہ بہتر اور دائمی ہے۔ مجھے معاف کرنا، اگر مجھ سے کوتاہی ہوئی، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ انہوں نے آخری میں کہا کہ غزہ کو مت بھولنا اور مجھے اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھنا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کی شہادت کے بعد ان کا آخری پیغام جاری کر دیا گیا۔ اسرائیل کی غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری میں الجزیرہ کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، ہم نے تہیہ کیا ہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے راہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر معذرت کرتے ہیں، آج ملک کا موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس...