2025-09-18@08:15:41 GMT
تلاش کی گنتی: 3574

«کی بی جے پی حکومت»:

(نئی خبر)
    رپورٹ: سعید وزیر پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم...
    پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان کے علاقے شامیلات میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید مہمند کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد، قربانیوں اور موجودہ حالات میں قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزاء میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے پہلے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزاء میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اس وقت پنجاب بھر کے اضلاع میں پولیس انتطامیہ عزاداری کے منتظمین کو...
    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر اور وزیراعظم کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947ء کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مارکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانا ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ ہم نہ صرف اپنے ہیروز کو یاد رکھیں بلکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے...
    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبہ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم...
    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ یومِ آزادی مبارک! Members of the Pakistan men's team extend wishes to every citizen on Independence Day ????????????#PakistanZindabad pic.twitter.com/dRJw5enPwJ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 14, 2025 وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے عوام کو خوشی کا پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ جشنِ آزادی ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔ کپتان بابر اعظم نے بھی یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس دن کی اہمیت یاد دلائی جب پاکستان وجود میں آیا۔ یہ بھی پڑھیں:ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ارشد ندیم کا 78ویں یومِ آزادی پر...
    صدر ایف پی سی سی آئی کی قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ پاکستان کے لیے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔  پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات تبھی ممکن ہے جب دونوں فریق اس پر آمادہ ہوں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جمعے کو الاسکا میں پیوٹن کے ساتھ ہونے والے تاریخی سربراہی اجلاس کے فوراً بعد ایک اور میٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں زیلنسکی کی شمولیت بھی چاہتے ہیں۔  یہ ملاقات 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کو جمعے کی ملاقات میں باضابطہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا، جس سے خدشہ ظاہر...
    پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کو ایک بار پھر میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اگست کوئی عام دن نہیں بلکہ طویل تاریخ ہے، جس کے ہر موڑ پر ہمارے بزرگوں کی قربانیاں، شہیدوں کے لہو اور آزادی کے متوالوں کے جوش اور ولولے کی نشانیاں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم، علامہ اقبال، تحریک پاکستان کے تمام قائدین و کارکنان کو سلام عقیدت پیش کرتا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو زمین سے متعلق کسی بھی ممکنہ جنگ بندی یا امن معاہدے کا براہِ راست حصہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی سرزمین پر صرف یوکرینی قیادت کو بات کرنے کا حق ہے، کوئی بیرونی طاقت یہ فیصلہ نہیں کر سکتی۔ یہ بیان صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جمعہ کو الاسکا میں ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل دیا۔ اس سے پہلے ٹرمپ کی یورپی اتحادیوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں برطانوی وزیراعظم، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک میرٹز، نیٹو چیف اور دیگر یورپی رہنما شامل تھے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ یورپی تحفظات...
    بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، 6افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقا کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔فہرست کے مطابق ہمایوں خان، زبیر خان، شاکر اعوان ملاقات کے لئے آئیں گے، مرتضی طوری، فیصل خان ترکئی، صفی اللہ خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، خیبر پختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے قانون سے لوگوں کو مہم سے روکا جائے گا، مجھ پر ریاست نے بغاوت کا مقدمہ درج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، سعد رفیق بار بار ہمیں کہتے تھے ہم بھگت چکے، یہ بھگتیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہم پہلی بار حکومت میں آئے اور ہمیں سمجھ نہ تھی، آج جو قانون سازی ہورہی ہے، یہ لوگ بھگتیں...
    اسلام آباد: یوم آزادی پر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو خاص ہدایات دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی،  جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گے۔ ریلی رات 9 بجے زیروپوائنٹ سے نکالی جائے گی۔ اس حوالے سے عامر مغل نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام کارکنان اور عوام ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر لے کر نکلیں گے۔ عامر مغل نے کہا کہ پارٹی ہدایت کے مطابق کوئی احتجاج نہیں ہو گا صرف جشن...
    5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان  میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر...
    ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ملنے والی سالانہ پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ سال 2010ء سے 2024ء تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ملنے والی سالانہ پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، 2010ء میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011ء میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار ہو گئی۔ 2012ء میں چیف جسٹس کی پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہو گئی، 2013ء میں 8 لاکھ...
    قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا...
    بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کیا۔بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے...
    سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے  کارکنوں کے ساتھ   تاحال موجود  ہیں۔  پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں  کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق  موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بعد میں پولیس نے  علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے  پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے  نکال کر چھوڑ دیا۔ Waseem Azmet
    یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں۔ ویڈیوز میں مشہور ملی نغمے ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان“ اور جیوے جیوے پاکستان“ جیسے جذبہ حب الوطی سے  سرشار گیت پیش کئے گئے ہیں۔ ویڈیو میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخی اور اہم عمارتوں کی جاذب نظر روشنیوں اور دلکش آرائشوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہائوس، شاہراہ دستور، ڈی چیک سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔   یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں ویڈیوز میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دی ہے، تاہم پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ 14 اگست جشن آزادی کا دن ہے، اس روز کوئی احتجاج نہیں ہوگا، ہم جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منائیں گے۔ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، اس روز ہم آزادی کا جشن منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے انہوں نے کہاکہ اس روز پوری قوم باہر نکلے...
    خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دی گئی سب سے کم قیمت کا اندازہ 539 ڈالر فی میٹرک ٹن( کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) لگایا گیا ہے. برطانوی جریدے کے مطابق یورپی تاجروں نے کہا کہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر میں پیش کی گئی بولیوں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی.(جاری ہے) گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے کیوں کہ خوردہ چینی کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس کر دیتے ہیں، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں جانب کے وکلا اس قانونی سوالات پر معاونت کریں، عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، وکلاء آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری کرلیں۔  نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء )  انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت دو مقدمات میں گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اے ٹی سی فیصلے کے مطابق عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی۔(جاری ہے) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوسری طرف عدالت نے پی ٹی آئی رہنما...
    فائل فوٹو سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کے فیصلے میں فائنڈنگ ٹھیک ہے یا نہیں، اس کو فی الحال ٹچ نہیں کرنا، فی الحال ابھی ہم قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی قانونی فائنڈنگ کو ٹچ کیا تو کسی ایک کے لیے کیس متاثر ہوسکتا ہے، آج فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں کچھ بولنا چاہتا ہوں۔ بانی پی ٹی...
    کراچی: مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ...
    سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی سوالات پر مکمل تیاری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جس میں ضمانت درخواستیں خارج کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں اور دونوں جانب کے وکلاء سے کہا کہ وہ قانونی نکات پر معاونت کریں۔ مزید پڑھیں: طبیعت ناساز، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے...
    سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بہتر مستقبل کے لیے امیدیں باندھ لیں۔نیا ناظم آباد میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں مواقع ملنا مثبت اور اچھا عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گا، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ہمیشہ بہت سازگار اور سود مند رہی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ وہاں...
    پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔ جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 9 مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت ہو گیا اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ ناانصافی کی چھری اِسی طرح چلتی رہی تو ملک مزید تقسیم ہوگا۔ پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا اس موقع...
    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت  8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا...
    حکومت کے چینی کی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے سے بحران پیدا ہوا، کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن نے وزیر خزانہ کو رپورٹ پیش کردی جس میں کہا ہے کہ شوگر سیکٹر نے حکومت کو چینی کی پروڈکشن سے متعلق غلط اعداد و شمار فراہم کیے اور حکومت نے ایکسپورٹ کی اجازت دی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن سے شوگر سیکٹر کے مسائل پر بریفنگ حاصل کی، چئیرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی کارٹل کے کمیشن کے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ڈاکٹر کبیر نے وزیر خزانہ کو چینی کے حالیہ بحران کی وجوہات...
    سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا، شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا گیا, محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، بدنیتی واضح ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، دیگر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے، پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے۔ لاہور کی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...
    اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن نے وزیر خزانہ کو رپورٹ پیش کردی جس میں کہا ہے کہ شوگر سیکٹر نے حکومت کو چینی کی پروڈکشن سے متعلق غلط اعداد و شمار فراہم کیے اور حکومت نے ایکسپورٹ کی اجازت دی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن سے شوگر سیکٹر کے مسائل پر بریفنگ حاصل کی، چئیرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی کارٹل کے کمیشن کے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر کبیر نے وزیر خزانہ کو چینی کے حالیہ بحران کی وجوہات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ چینی کی ایکسپورٹ سے ملک میں چینی کے اسٹاک ضرورت سے کم ہوگئے، شوگر ایڈوائزی بورڈ نے گزشتہ سال جون سے...
    پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جارہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہاہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی ،نیلامی میں حصہ لینے والے  ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا، اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری...
    صحافی انس نے پیغام میں کہا کہ اللہ کے سامنے گواہی دیتا ہوں کہ میں اسکے فیصلے پر راضی ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اللہ کے پاس جو ہے، وہ بہتر اور دائمی ہے۔ مجھے معاف کرنا، اگر مجھ سے کوتاہی ہوئی، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ انہوں نے آخری میں کہا کہ غزہ کو مت بھولنا اور مجھے اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھنا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کی شہادت کے بعد ان کا آخری پیغام جاری کر دیا گیا۔ اسرائیل کی غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری میں الجزیرہ  کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، ہم نے تہیہ کیا ہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے راہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر معذرت کرتے ہیں، آج ملک کا موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، نے تہیہ کیا ہے پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر معذرت کرتے ہیں، آج ملک کا موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک...
    بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے۔میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا اس کے بعد ان میں ایسی حرکت کی ہمت نہیں ہوئی، یوم استحصال کشمیر پر بھی 9 مئی کی سوچ کی طرح انہوں نے احتجاج کی کال دی تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ...
    کوئٹہ: سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے اطلاع نہیں ملی، تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جعفر ایکسپریس صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہی تھی، ریلیف ٹرین مسافروں کو لینے سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن روانہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
    یوکرین علاقہ چھوڑے تو اسےنیٹو رکن بنانےکا وعدہ کیاجائے، یورپی ممالک کی امریکا کو تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز یورپی ممالک نے الاسکا میں طے ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے تاہم تجویز پیش کی ہے کہ کسی بھی اقدام سے پہلے جنگ بندی کی جائے اور یوکرین کو روس کے زیرقبضہ اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے تو یوکرین کو تحفظ دینے کی خاطر اسے نیٹو رکن بنانے کاوعدہ کیاجائے۔ فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، فن لینڈ اور یورپی کمیشن کی صدر نے مشترکہ بیان جاری کردیا جس میں یوکرین میں جنگ روکنے، دیرپا امن اور سلامتی کےلیےٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ یوکرین میں امن کے راہ کا...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے موبائل فون کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگوہوئی عامر ابراہیم نے موبائل سیکٹر میں بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب کومقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں  گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک ہے کاشتکارکی سپورٹ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا۔ مریم نواز  نے گندم کے کاشتکار کی...
    مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2025ء) حکومت ساڑھے 3 سال بعد بھی نیلم جہلم ڈیم سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے میں ناکام، پی ڈی ایم حکومت میں بند ہو جانے والے پاور پلانٹ سے قومی خزانے کو 135 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق بزنس ریکارڈر کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیلم جہلم منصوبے کی بندش سے قومی خزانے کو اب تک 135 ارب روپے کا نقصان ہو چکا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیم کے اسٹرکچر کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 35 ارب روپے ہے، جبکہ بجلی کی پیداوار نہ ہو پانے کے باعث 100 ارب روپے کا نقصان ہو چکا۔ اس حوالے سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر...
    اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر کو پینشن کی رقم 2 ماہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کو پینشن ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعیناتی پر اعتراض نہیں کیا۔عدالت نے فیصلے کی کاپی دونوں جامعات اور سیکریٹری فنانس بلوچستان کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پروفیسر ظفر الیاس 1987ء سے 2009ء تک بلوچستان یونیورسٹی میں پروفیسر رہے، وہ علامہ اقبال یونیورسٹی کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا لہٰذا اس اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے جس سے اہم شخصیات نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ان کا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہندو برادری کے آنے والے مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔(جاری ہے) اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رکشا بندھن صرف ایک تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، تحفظ اور اعتماد کی ایک خوب صورت علامت ہے جو بہن بھائی کے رشتے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج جس اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، وہ اسی طرح کے تہواروں سے ممکن ہے، جو انسان کو انسان سے جوڑتے ہیں...
    لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کردیا۔ شیخ امتیاز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں شیخ امتیاز نے موقف اپنایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر انکی رکنیت 15 نشستوں کیلئے معطل کردی گئی۔ شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں، گورنر کو بھی اس حوالے سے لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شیخ امتیاز نے لائیور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ انکی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
    اقوام متحدہ : اسرائیلی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے  منصوبے کی منظوری کے بعد، متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس اقدام کی مذمت کی اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنے “جنگی منصوبے” کو فوری طور پر روک دے۔ اردن، مصر، سعودی عرب، ترکی، ایران، اور عرب لیگ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اسرائیلی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر فوجی کنٹرول کو جامع طور پر بڑھانے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کی گئی۔ ان ممالک نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کو روکنے کے لیے اقدامات اُٹھائیں۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان میں کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر، ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک اور چیلنج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔پاکستان کاٹن جنرز کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی پیداوار جولائی 2025 میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی۔موسمی حالات، زرعی لاگت بڑھنے سے سندھ میں کپاس کی پیداوار 47 فیصد کمی سے صرف 2 لاکھ 92 ہزار بیلز رہی۔(جاری ہے) پاکستان کاٹن جنرز کے مطابق پنجاب میں کپاس کی آمد 3 فیصد بہتری سے 2 لاکھ 93 ہزار بیلز سے بڑھ کر صرف 3 لاکھ 1 ہزار بیلرز رہی۔ملک بھر میں کپاس کی پیداوار ایک سال کے دوران 30 فیصد کم رہی، 31 جولائی 2024 میں ملکی...
    کراچی: برطانوی نشریاتی ادارے نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے زیادہ تفریح فراہم کرنے والی لیگ قرار دے دیا۔ بی بی سی اسپورٹس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) عالمی درجہ بندی میں صرف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پیچھے ہے۔ بی بی سی اسپورٹس نے کرکٹ اینالیسس ’’فرم کریک وِز‘‘ کے تعاون سے ٹی ٹوئنٹی اور دیگر شارٹ فارمیٹ کی بڑی فرنچائز لیگوں کا تجزیہ کیا، جن میں آئی پی ایل، جنوبی افریقہ کی ایس اے 20، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)، یو اے ای کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) اور انگلینڈ کی...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم کے  مشیر رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ  وزیراعظم نے تو کہا ہے ملک کی بہتری کیلئے آپس میں بیٹھ جائیں۔ سپیکر آفس میں وزیراعظم کو بھی بلا لیں گے۔ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھیں گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بائیکاٹ سے معاملات نہیں سنبھلتے، سسٹم میں رہ کر ہی جدوجہد کی جاسکتی ہے۔  بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔ وہ وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کیلئے آئے تھے۔ آئندہ دو تین سال میں ملک...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پی کے  میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے۔ 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپی کے  میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں (ن) لیگ خیبر پی کے  کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی ایسا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے عالمی ادارہ جی ایس ایم اے کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولیان گورمن، ہیڈ آف پبلک پالیسی ایشیا پیسیفک جینیٹ وائٹ اور کنٹری لیڈ پاکستان سائرہ فیصل شامل تھیں۔ ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جی ایس ایم اے جولیئن گورمن نے کہا کہ آج ہماری ایک مفید ملاقات ہوئی...
    سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ایک مذاق میں دیئے گئے بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے سنجیدگی سے لے لیا۔ شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں” سے بھرچکا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے!‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، میں واقعی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ کبھی کبھار شوہروں کو تھوڑی ٹینشن...
    —علامتی فوٹو سکھر میں ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سکھر پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بااثر شخص دوستی کے لیے طالبہ کو پیغام بھیجتا تھا۔ اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرفصوبائی وزیر مینا خان نے بتایا ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر کو طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے، محکمۂ اعلیٰ تعلیم کو طالبہ نے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے کے بعد بھائیوں کو دھمکیاں ملنے پر طالبہ اور اس کا خاندان صالح پٹ سے سکھر منتقل ہوگئے۔مقدمے کے متن کے مطابق یونیورسٹی جاتے ہوئے راستے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی کی مقبول پلے بیک سنگر حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر والدین نے انہیں گلوکاری کی اجازت دی، والد ان کی گلوکاری کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئےگلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے گلوکاروں سے بھی سیکھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں سے نصرت فتح علی خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔حمیرا ارشد کے مطابق وہ استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد بننا چاہتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر)کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی، پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے...
    — تصویر بشکریہ رپورٹر کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز 2025 کے دوران سوالیہ پرچوں کے افشاء (لیک) سے متعلق تفتیشی رپورٹ آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کے دفتر میں پیش کی گئی۔یہ رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے چیئرمین ایم این اے عظیم الدین زاہد لکھوی، سب کمیٹی کے اراکین ایم این اے سبین غوری اور ایم این اے پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پیش کی۔ رپورٹ طلبہ، والدین اور ماہرین تعلیم کے شدید خدشات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے، جس میں امتحانات کی شفافیت، بین الاقوامی تعلیمی اصولوں کی بالا دستی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے سفارشات شامل کی گئی ہیں۔اراکین پارلیمنٹ نے...
    — فائل فوٹو  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قبائلی جرگہ ایک منطقی قدم ہے تاکہ کارروائی سے پہلے عوامی تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج باجوڑ میں دہشتگرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، خیبر پختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلا نکتہ زیادہ تعداد میں افغانوں پر مشتمل خارجیوں کو باہر نکالیں، دوسرا یہ کہ قبائل خارجیوں کو نہیں نکال سکتے تو 1 یا 2 دن کے لیے علاقہ خالی کر دیں تاکہ فورسز یہ کام کرلیں، تیسرا یہ کہ قبائل اگر دونوں کام نہیں...
    اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ ہم اپنے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا، یہ میرا فرض ہے کہ ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مِس انفارمیشںن سے متعلق وزارتِ اطلاعات...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف کا میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے مادرِوطن پر جان قربان کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ میجر طفیل محمد شہید نے شجاعت و بہادری کی لازوال داستان رقم کی، شہباز شریف وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ...
    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت سے ایوان کو...
    باجوڑ میں قبائل اور خوارج کے حوالے سے کی جانے والی بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جانے لگی، جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل مختلف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس سیکورٹی ذرائع کے مطابق خوارج باجوڑ میں عام آبادی کے درمیان چھپ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت، وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے مقامی قبائل کے سامنے تین واضح نکات رکھے۔ ایک یہ کہ ان خارجی عناصر کو جن کی اکثریت افغان شہریوں پر مشتمل ہے، علاقے سے نکالا جائے۔ دوسرا یہ کہا گیا ہے کہ اگر قبائل خود ان خوارج کو...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔  اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت  سے ایوان کو آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کے لیے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا کہ معرکہ حق کے بعد بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے یومیہ 100 سے150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگائی گئی، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش سے پی اے اے کو 401 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 2019 میں...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے اہم ملاقات کی ہے۔  یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث بھارتی اشیاء پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا یہ نیا ٹیرف تین ہفتوں میں نافذ العمل ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد روس پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرے، اور روسی تجارت کرنے والے ممالک کو متاثر کیا جائے۔ روسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں پیوٹن اور اجیت ڈووال کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ملاقات...
    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب عدلیہ جیل ٹرائل میں لگی ہوئی ہیں جبکہ ہم بدقسمتی سے ایک ظالم حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اپنا ظلم کم نہیں کر رہے اور یہ اپنی نالائقیاں، پورا نظام انصاف شرمسار ہے۔ جو فیصلے آ رہے ہیں سب آپ کے سامنے ہیں، عدالتی نظام کو بہت نقصان پہنچا اور اب عام آدمی کو اس پر اعتبار نہیں رہا۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح ایک بندہ اٹھ کر کہہ دیتا ہے آج ہم...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے مادر وطن کے عظیم سپوت میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کی 67 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم میجر طفیل محمد شہید کی عظیم قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ان ہیروز پر فخر کرتا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ہمیں اپنی بہادر افواج...
    ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی  ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں...
    وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔جس پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ پہلے بھی مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف تک رسائی کروا دیں مگر نہیں کروائی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف تک سیاسی لوگوں کو رسائی دیں، اس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یقین دہانی کروائی کہ اگر تحریک انصاف امن و امان کو خراب نہ کرنے کا وعدہ کرے تو وہ تحریک انصاف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی کے ملکی شعبے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، پاور ریفارمز اور ایس آئی ایف سی کی نیشنل کمیٹیز، فنانس اینڈ پاور کے سیکرٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کے دوران توانائی کی کھپت کے اعدادوشمار، قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار، سبسڈی کے انتظام اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن کے نقصانات میں کمی سمیت مالیاتی استحکام اور طویل مدتی استحکام کو متاثر کرنے والے کلیدی مسائل پر...
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے...
    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں آمد کے فوراً بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پوٹن نے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی، سرمایہ کاری...
    عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی چودہ اگست کی احتجاج کی کال افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار جشن آزادی پر کسی سیاسی جماعت کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے تو فسادی گروپ سرگرم ہوجاتا ہے، فسادیوں کو ملکی ترقی اور سفارتی کامیابیوں سے جلن ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو 14 اگست کو اپنے گندے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) سعودی اقدامات کے معترف اسے ''سفارتکاری میں ماسٹر کلاس‘‘ قرار دے رہے ہیں، جو مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک حقیقی موقع ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ دراصل اپنے مفادات پر مبنی اقدام ہے، ایک ''پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ جس کا مقصد کسی ملک کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بین الاقوامی امیج خراب کرنے میں مدد کرنا ہے۔ سعودی عرب کی حالیہ مہم کا آغاز ستمبر 2024ء میں ناروے کے ساتھ مل کر ''دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد‘‘ کے آغاز کے ساتھ ہوا تھا، اور اس کے لیے دو اولین ملاقاتیں بھی ریاض میں ہی منعقد ہوئی...
    سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ عمران خان اس وقت رہا ہوں گے جب 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ 5 اگست کو اڈیالہ جانے سے کون سی احتجاجی تحریک کامیاب ہونی تھی، اڈیالہ جیل جانے کی باتیں فضول ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ اب 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی ہے، لیکن ایک ہفتے...
    ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر دوسرے دن یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ اُن کی حکومت کو ممالک پر لگائے نئے ٹیرف یعنی درآمدی اشیاء پر اضافی ٹیکسوں کی مد میں ریکارڈ آمدنی ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ ’ہمارے پاس بے حد پیسہ آ رہا ہے، جتنا اس ملک نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘ اور یہ سچ بھی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق گزشتہ ماہ حکومت کو تقریباً 30 ارب ڈالر کی ٹیرف آمدنی ہوئی، جو کہ پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں 242 فیصد زیادہ ہے۔ لیکن...