2025-10-05@01:58:23 GMT
تلاش کی گنتی: 29072
«کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق»:
(نئی خبر)
جنرل فیض نے رابطہ کرکے کہا آرمی چیف بنائیں تو جو عمران کے لیے کیا اس سے 10 گنا زیادہ ن لیگ کے لیے کروں گا، رانا مشہود
وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ساتھی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آئی ایس ائی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان سے رابطہ کرکے آرمی چیف بنانے کی درخواست کی تھی۔ سینئر صحافی عمار مسعود سے ایک انٹرویو کے دوران رانا مشہود نے بتایا کہ فیض حمید نے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ نواز انہیں آرمی چیف بنا دے تو جو 2018 میں انہوں نے عمران خان کے لیے کیا تھا اس سے 10 گنا زیادہ وہ ہمارے لیے کریں گے۔ رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کو لانے اور نواز لیگ کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے فیض حمید ماسٹر...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز میر کی صحافت کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ امتیاز میر کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے۔ اُنہوں نے آزادی صحافت کے لیے ہمیشہ جراتمندانہ کردار ادا کیا اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ امتیاز میر کو اپنی جوارِ رحمت...
پاکستان افغانستان تعلقات ایک مشکل دوراہے پر ہیں۔ایک دوسرے کے بارے میں بداعتمادی اور خدشات کا بڑھنا ظاہر کرتا ہے کہ دونوں اطراف سے ان معاملات کو سنجیدگی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔لیکن ایسے لگتا ہے کہ افغانستان ان معاملات کو حل کرنے میں کسی بھی طرح کوئی بڑی سنجیدگی دکھانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پاکستان داخلی دہشت گردی اور تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کے حوالے سے جو تحفظات کافی عرصے سے افغانستان کے سامنے پیش کررہا ہے، اس پر افغان طالبان کا طرز عمل وہ نہیں جو پاکستان کو درکار ہے۔ اگرچہ افغانستان کی طالبان حکومت ایک سے زیادہ مرتبہ پاکستان کو یہ یقین دہانی کراچکی ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی صورت میں پاکستان...
پاک بھارت جنگ کے بعد سے پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک کے بعد ایک بڑی کامیابی مل رہی ہے اور اس وقت پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ پاک سعودی عرب سٹرٹیجک معاہدے کی کامیابی کے بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے۔ اس موقع پر ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اسی دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور اسلامی ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی...
زیادہ پرانی بات نہیں جب ہمارا مشترکہ خاندانی نظام اور اِس میں بزرگوں کا مقام دنیا کے لئے باعثِ رشک تھا۔ صنعتی انقلاب ،شہروں کی طرف مراجعت ، رہایش کی تنگی نے مشترکہ خاندان کو’’جوہری کنبہ‘‘ (نیوکلیئر فیملی) میں بدل دیا اور اْس کے جوہر بھی کْھل ہی رہے ہیں۔ وہ گھر جہاں پانچ پانچ نسلیں ہنستے، روتے، گاتے مزے سے زندگی گزار رہیں تھیں، وہاں آج پانچواں فرد بھی خود کو ناجائز سا سمجھتا ہے۔ کیا ذمہ دار مغرب ہے؟ مگر غور فرمائیں صنعتی انقلاب سے پہلے معاشرتی اور معاشی حالات کسی طرح کے بھی ہوں، گھر اْن کے بھی محفوظ ہی تھے۔ موجودہ ابتلا میں اْن کی ریاست نے کسی حد تک ساتھ دینے کی کوشش کی مگر...
دور پہاڑوں میں ایک بڑا سا گھونسلا تھا جسے سب ترشنگ کے نام سے جانتے تھے۔ نہ جانے ترشنگ میں ایسی کیا بات تھی کہ جب بھی کوئی اجنبی پرندہ اس طرف کا رخ کرتا تو اسی گھونسلے میں کچھ دیر سستانا پسند کرتا اور پھر اپنی آگے کی منزلوں پر روانہ ہوجاتا۔ بڑے بڑے پرندے ہوں یا پھر کوئی اور ذی روح، سب ہی کا مسکن یہی ایک گھونسلا ترشنگ تھا۔ زیادہ تر پرندے یہیں ترشنگ میں آتے، نہاتے دھوتے، کچھ دیر وادی کا نظارہ کرتے اور پھر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے۔ اُس دن بھی ایک قافلہ ترشنگ کی طرف نکلا۔ قافلے میں طرح طرح کے پرندے تھے۔ کچھ بدبو دار اور غلیظ اور کچھ لومڑی کی...
اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے، صہیونی فوج نے غزہ سٹی کے کچھ علاقوں کی آبادی کیلئے ہنگامی جبری انخلا کا حکم جاری دیا، جنوبی لبنان پر بھی اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سےاب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونےو الے افراد میں سے 10 نُصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے، جبکہ 15 افراد غزہ سٹی میں شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان آویخائی ادرعی نے غزہ سٹی کے رہائشی علاقوں رِمال، صبرا، بندرگاہ کے علاقے اور بیروت اسٹریٹ کے کچھ حصوں کے رہائشیوں کے لیے ’ہنگامی‘ جبری انخلا کا حکم جاری کیا ہے۔ ایک...
دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
کراچی: ملیر کے علاقے کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اینکر اور صحافی امیتاز میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اینکر اور صحافی امتیاز میر ملیر کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو فائرنگ سے زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہفتہ زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ پولیس نے حملے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کیا تاہم اب تک کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ امتیاز میر کی تدفین کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کیا۔ تو حارث رؤف کی نقل اتارتے ہوئے ہاتھ سے جہاز گرنے کا اشارہ کر دیا۔ جسپرت بمرا نے اپنے طور پر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کا جشن منایا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ وہ اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسپرت بمرا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مذاق بن گیا۔ سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور ترقی کے لیے ’عظمت کے حقیقی امکانات موجود ہیں‘ اور پہلی بار تمام فریقین کسی خاص مقصد کے لیے یکجا ہیں۔ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اکثریتی مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی کثیرالجہتی ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا: ’ہم اسے مکمل کرلیں گے۔‘ ملاقات میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنما شریک تھے، جس میں بنیادی طور پر غزہ تنازع اور امن کوششوں پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے...
وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔ یہ مصرعہ خواتین کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور حقیقی زندگی میں دیکھا جائے تو خواتین انسانی معاشرے کا جزو لازم ہیں بقاء انسانی ان کے بنا نامکمل ہے۔ ایک عورت ہی نسل کو پروان چڑھاتی ہے مکان کو گھر بناتی ہے اور مرد کوا س قابل بناتی ہے کہ وہ گھر اور بچوںکی فکر سے آزادہو کر حصول معاش کے لئے جدوجہد کر سکے۔یہ سمجھنا اور قبول کرنا بے حد ضروری ہے کہ مرد اور عورت دونوں ہی بقاء معاشرہ اور خاندان کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں کو مل کر گھر بسانے اور شادی چلانے میں برابر حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔ ان کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی...
اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بیشتر حصے پر اتفاق رائے ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے ٹرمپ کی طرف سے غزہ جنگ کے خاتمے کی تجویز کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بہت سی تفصیلات “جس پر اتفاق کیا گیا ہے” کے مطابق ہے۔ شاہ عبداللہ کے تبصرے، جن کا اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حوالہ دیا ہے، منصوبے کے مندرجات نہیں بتائے گئے۔ ٹرمپ نے عرب اور مسلم رہنماؤں کو غزہ کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا، جو مبینہ طور پر حماس کو علاقے پر حکومت کرنے کے لیے مستقبل میں کسی بھی کردار سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا...
اس وقت وطن عزیز اپنے معاشی سفر کے دوران ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔سال رواں 411ارب ڈالر کا جی ڈی پی رکھنے کے ساتھ ملک میں معاشی ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔مسئلہ یہ کہ فی الحال آئی ٹی سیکٹر جی ڈی پی میں صرف ایک فی صد (3.5ارب ڈالر) کا حصّہ ڈالتا ہے لیکن پاکستان اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے بطن سے پھوٹنے والی معاشی تبدیلیاں قبول کر لے، تو اِس حصّے میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اے آئی دوستانہ پالیسیاں اپنانے، ضروری ٹیکنالوجی پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی اور اَے آئی صنعتوں کے لیے بجلی کے خصوصی ٹیرف وضع کرنے سے پاکستان اگلی دہائی میں ایک ٹریلین ڈالر کی...
ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، اچھے ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ اتوار کو برطانیہ میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2 سے 3 سال قبل پاکستان...
اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد میں موجود خاتون ڈاکٹر شمع جونیجو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اب متعلقہ خاتون کا تفصیلی بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مشن میں وزیراعظم کی ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحتی پیغام میں شمع جونیجو نے لکھا کہ میں پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے کام کر رہی تھی، پاک بھارت جنگ کے دوران میرے پالیسی بریفس، ایڈوائس اور پوائنٹس سب کچھ ریکارڈ کا حصہ اور محفوظ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور...
وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلی نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے بے بنیاد الزامات کو منطقی، مدلل اور ٹھوس انداز میں مسترد کر دیا۔ پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری برائے امورِ خارجہ، محمد راشد نے اجلاس سے خطاب میں بھارت کو خطے میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ محمد راشد نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے، جو کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بین...
کراچی: میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ ساؤتھ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار زریاب کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مبینہ زیادتی اور دھمکیوں سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ کے کمپلین سیل میں شکایت درج...

پی ٹی آئی کا پشاور جلسہ فلاپ یا کامیاب؟ 29ستمبر ہڑتال کے پیچھے بھارت کا ہاتھ،کشمیر میں کیا ہونے جارہا ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آزاد کشمیر ہڑتال ایکشن کمیٹی بھارت پاکستان پشاور جلسہ پی ٹی آئی
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار نور زمان نے ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے کینیڈا کے شہر لندن میں کھیلے گئے نیش کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نور زمان، جو پاکستان کے عظیم اسکواش گھرانے کی تیسری نسل سے تعلق رکھتے ہیں، نے فائنل میں مصر کے دوسرے نمبر کے سیڈ مصطفی السیرتی کو حیران کن انداز میں اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی۔ دلچسپ اور سنسنی خیز 52 منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے اسکورز 19-17، 7-11 اور 9-11 رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے 30 ہزار ڈالر انعامی رقم کے اس...
لاہور: پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سالٹ رینج، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں آپریشنز کے دوران بٹیر اور فالکن کے 62 نیٹنگ گیئرز ضبط کرلیے گئے۔ 57 شکاریوں کا چالان کیا گیا اور ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں 25 گیئرز ضبط کرکے 12 شکاریوں کو 6 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور درجنوں بٹیر آزاد کرائے گئے جبکہ ایک نیل گائے کا بچہ بھی ریسکیو کیا گیا۔ لاہور ریجن میں 2 پارٹیوں پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے، فیصل آباد میں مرغابی کے شکار پر ایک شخص کو 52 ہزار...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی ٹیکنیکل معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ مریم نواز نے جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ...
’سب کچھ محفوظ اور ریکارڈ کا حصہ ہے‘: شمع جونیجو نے خواجہ آصف کے بیان کا پوسٹ مارٹم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہِ اقوامِ متحدہ پر پاکستانی وفد میں شامل شمع جونیجو سے متعلق سامنے آنے والے تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ خود کو صحافی اور تجزیہ کار کہنے والی خاتون شمع جونیجو نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی تردید کے جواب میں ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف انہیں اچھی طرح جانتے تھے۔ جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں شمع جونیجو کو...
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی دن برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر انہوں نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاؤ شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا ہے۔ ان کے مطابق جعلی خبروں کا پھیلاؤ نہ صرف قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ اداروں پر عوامی اعتماد کو بھی مجروح کرتا ہے۔ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 ستمبر 2025ء) دو ہفتے قبل اسرائیل کی جانب سے قطر پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف خلیجی ریاست کی جانب سے کوئی موثر جوابی اقدام ممکن نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تقریباً 10 اسرائیلی لڑاکا طیارے 9 ستمبر کو بحیرہ احمر کے اوپر سے گزرے اور پھر "اوور دی ہورائزن" حملے کے تحت میزائل داغے۔ اسرائیل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کے لڑاکا طیارے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود میں نہ داخل ہوں۔ اسرائیل کے مطابق اس کے میزائلوں کا حتمی ہدف حماس کے عسکری ارکان تھے، جو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک اشرافیہ علاقے میں ممکنہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے...
ممبئی کرائم برانچ نے دلیپ چودھری نامی شخص کو مغربی بنگال کے ضلع سے گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما کو ایک کروڑ روپے کے بھتہ کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق، دلیپ نے کپل شرما کو ایک ای میل بھیجی جس میں اس نے خود کو گینگسٹرز گولڈی برار اور روہت گودارا کے گروہ کا رکن ظاہر کیا۔ اب یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا ملزم کے واقعی ان گینگز سے تعلقات ہیں یا وہ صرف ان کے نام استعمال کر رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق دلیپ نے کپل شرما کو سات فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی...
پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور مصنف شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ مقبول ڈرامہ ’جن کی شادی ان کی شادی‘ کا خیال، کہانی اور نام ان کی تخلیق ہے، لیکن انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ شمعون عباسی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ یہ آئیڈیا ان کا ہے، انہوں نے ہی نام تجویز کیا اور اسکرپٹ کے لیے مصنف کو ڈکٹیٹ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اصل میں اس ڈرامے کو خود ڈائریکٹ کرنا چاہتے تھے مگر بعد میں ہدایت کاری کے لیے سیفِ حسن کو لیا گیا، جنہوں نے ڈرامے کو عمدہ انداز میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’کاش تخلیق کار اتنی مہربانی کر لیتے کہ میرا نام...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران تمام افزودوہ یورینیم حوالے کرے تاہم ہم ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔ ہفتے کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے امریکا کی جانب سے ایران سے اس کا افزودہ یورینیم حوالے کرنے کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول“ قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس نے بھی پابندیوں میں ایک ماہ کی تاخیر کی پیشکش کی تھی۔ امریکا یورپ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جوہری مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی وسیع پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے...
چین کے شہر چونگ کِنگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون باس اپنے ہی ملازم سے محبت کر بیٹھی۔ اس رشتے کو پانےکے لیے اس نے نہ صرف کروڑوں روپے خرچ کیے بلکہ اپنے محبوب کی طلاق کی رقم بھی خود ادا کی۔ لیکن رشتہ ٹوٹنے کے بعد یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تو عدالت کا فیصلہ خلاف توقع نکلا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی چلانے والی ایک خاتون ژو اپنے دفتر میں کام کرنے والے ملازم ہی کو دل دے بیٹھی۔ دونوں شادی شدہ تھے لیکن آفس میں قریب آنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھنے لگے۔ ہی کی شادی ختم کروانے کے...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔ Post Views: 2
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کیلی فورنیا میں منعقد ہوئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایک سلائیڈ شو ’9.27.25‘ کی تاریخ کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Selena Gomez (@selenagomez) سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں 33 سالہ گلوکارہ سیلنا گومز کو سفید عروسی لباس جبکہ 37 سالہ میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو ٹکسڈو میں دکھائی دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنے یادگار دن کے لیے رالف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تامل ڈو:بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک بڑے سیاسی جلسے میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع کروڑ (Karur) میں پیش آیا جہاں علاقائی سیاسی جماعت تملگا ویٹری کژہگم (Tamilaga Vettri Kazhagam) کا روڈ شو جاری تھا، جلسے میں ہزاروں افراد شریک تھے، اسی دوران رش بڑھنے سے بھگدڑ مچ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک صورتحال اختیار کرلی۔ریاستی وزیر صحت ما سبرامنیم (Ma Subramanian) نے بتایا کہ 45 سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جنہیں...
امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے میں فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی، فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دینے اور پرامن حماس اراکین کو عام معافی دینے جیسے نکات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چند عرب اور مسلم ممالک کو پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں عبوری انتظامیہ کے لیے ٹونی بلیئر کا ممکنہ کردار، امریکی منصوبہ کیا ہے؟ امریکی تجویز میں غزہ کو ایک ’غیر انتہا پسند، دہشت گردی سے پاک زون‘ میں بدلنے، تعمیرِ نو، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور بین الاقوامی نگرانی میں امداد کی تقسیم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’بلیک ہولز‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ...
یورپ پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نےعالمی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ان کے ملک کا یورپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کے ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا “فیصلہ کن جواب” دیا جائے گا۔ روس نے اس بات سے انکار کیا کہ روس کے طیارے ایسٹونیا کی فضائی حدود میں داخل ہوئے یا اس کے ڈرونز نے پولینڈ کو نشانہ بنایا۔ روس کے وزیر خارجہ نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے “وحشیانہ قتل”...
یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف ہونے والی سماعت کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی کی سماعت مکمل ہوئے دو روز ہوگئے تاہم آئی سی سی نے اس سماعت کے فیصلے کا اعلان اب تک نہیں کیا۔ گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی...
سندھ کے ضلع سکھر میں 18 ستمبر 2025 کو ایک اونٹنی پر وحشیانہ حملہ ہوا جس میں اس کا پچھلا دایاں پیر کچل دیا گیا۔ مالک نے 3 مشتبہ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی، جن میں رسول بخش شیخ، قربان بروہی اور ملک عمر شامل تھے۔ پولیس نے 2 ملزمان بروہی اور شیخ کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا فرار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھر میں بہیمانہ تشدد کا شکار اونٹنی علاج کے لیے کراچی منتقل طبی امداد اور سرجری اونٹنی، جسے ‘چاندنی’ کا نام دیا گیا، کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کے جبڑے اور زخمی پاؤں کی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ سندھ کے لائیواسٹاک سیکریٹری کاظم جتوی کے مطابق 3 گھنٹے جاری رہنے والی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کرنےکے فیصلے کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہےکہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلےکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنےکا اشارہ کیا تھا۔ان کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک...
معروف کامیڈین اور اداکار شکیل صدیقی نے پاکستان میں فیملی ولاگنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے نوجوان نسل کےلیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’تفریح کے نام پر ماؤں اور بہنوں کو بلاوجہ دکھایا جا رہا ہے، جو کہ درست عمل نہیں ہے۔‘‘ شکیل صدیقی نے واضح کیا کہ اگر ماں کو کچن میں کھانا بناتے دکھایا جائے تو یہ قابل قبول ہے، لیکن موجودہ ولاگنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حدود سے تجاوز ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’’میرا 12 سالہ بیٹا بھی فیملی ولاگز دیکھتا ہے، جس پر مجھے شدید فکر ہے۔...
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 19‘ کو ایک نئی قانونی پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو گرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) نامی کاپی رائٹ لائسنسنگ فرم نے شو کے پروڈیوسرز کو دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ کمپنی کا الزام ہے کہ ’بگ باس 19‘ کے پروڈیوسرز نے ’چکنی چمیلی‘ اور ’دھت تیری کی‘ سمیت کئی بالی ووڈ گانے شو میں استعمال کرنے سے پہلے ضروری پبلک پرفارمنس لائسنس حاصل نہیں کیا۔ پی پی ایل نے 19 ستمبر کو جاری کردہ نوٹس میں اینڈیمول شائن انڈیا، ڈائریکٹرز تھامس گوسیٹ، نکولس چزارین، اور دیپک دھر کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ قانونی نوٹس اس وقت موصول ہوا ہے جب...
لندن کی ایک معروف نرسری چین Kido International کو ہیکرز نے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں 8,000 سے زائد بچوں کا ذاتی ڈیٹا چوری ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل پرائیویسی خطرے میں: لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا ہیکرز نے اپنے دعوے کی تصدیق کے لیے 10 بچوں کی تصاویر، نام، پتہ اور والدین کے رابطے کی معلومات ڈیپ ویب پر جاری کی ہیں۔ انہوں نے مزید 30 بچوں اور 100 ملازمین کے ڈیٹا کو افشا کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ حملہ بچوں کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے سنگین تشویش کا باعث ہے۔ ‼️ A hacker group named 'Radiant' is extorting a nursery, using 8,000 children's sensitive data, including safeguarding...
ارب پتی ایلون مسک نے اتوار کے روز واضح کیا کہ ملزم جنسی مجرم جیفری ایپسٹن نے انہیں امریکی ورجن جزائر جانے کی دعوت دی، جہاں متعدد خواتین نے ایپسٹن کے ساتھ زیادتی کے الزامات لگائے تھے، لیکن مسک نے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ یہ بیان اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب ایپسٹن کے فائلز میں مسک کا نام بھی شامل کیا گیا، جس میں دیگر معروف شخصیات جیسے بل گیٹس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حلیف اسٹیو بینن بھی شامل تھے۔ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کا جزیرہ مسک نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ایپسٹن نے مجھے اپنے جزیرے پر جانے کی...
امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بڑے کرائے کے قتل کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے جس میں بھارتی سرکاری اہلکار نکھل گپتا ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا گیا، جہاں اس پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکھل گپتا بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار کے کہنے پر اس منصوبے میں شامل ہوا اور قتل کے لیے روابط اور مالی لین دین کا بندوبست کیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران اس نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھوں...
ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دبئی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور شائقین کی سہولت کے لیے اردو میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے کم از کم 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچیں جبکہ ہر ٹکٹ صرف ایک بار داخلے کے لیے کارآمد ہوگا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کے بعد دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے انتظامیہ نے آتش گیر مواد، اسلحہ، لیزر...
بریشیا، اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا، جس میں چئیرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر (ستارہ خدمت) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ صدارت کے فرائض چوہدری قیصر بشیر کنگ نے انجام دیے۔ بڑی تعداد میں شرکت سیمینار میں اٹلی بھر سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کے افراد کے علاوہ جرمنی، فرانس اور اسپین سے بھی پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں مقیم محب وطن پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک مسترد کردی، زرمبادلہ بڑھانے کا عزم شرکا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حب الوطنی کے نعرے اور پرچموں کی بہار ہال میں سبز...

القادر ٹرسٹ میں سزا معطلی کا امکان مگر توشہ خانہ 2 کیس فیصلہ کن مرحلے میں، کیا عمران خان رہا ہو پائیں گے؟
سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کو امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں، لیکن دوسری جانب توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس کا فیصلہ عمران خان کی آئندہ سیاسی و قانونی زندگی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ 21 اگست کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کے بعد عمران خان صرف القادر ٹرسٹ کیس میں قید ہیں۔ عمران خان کس کیس میں جیل میں ہیں؟ القادر...
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم دورہ امریکہ مکمل کر کے جنیوا پہنچے تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکہ کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 3 دن قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ 7 روز سے جنیوا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان نیوی وار کالج کے55 ویں سٹاف کورس کے شرکاء نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسر اور 15 دوست ممالک کی مسلح افواج کے افسر شریک تھے۔ پاکستانی نیوی وار کالج کے وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور فلسطینیوں کیلئے حمایت کے اعلان کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد میں فلسطینی افسروں کی شمولیت کو سراہا۔ سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا-عوام کے فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات اور چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے پر بریفنگ دی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس کے باعث جہاز پر آگ لگی اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کو حوثیوں نے یرغمال بنایا جو کہ رہا ہوگئے۔ ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی شامل ہیں۔ جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا۔ چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پْرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور...
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے ، کشمیر ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا ردعمل نہیں ، پانچ دہائیوں کے تعلقات کو باضابطہ طور پرمعاہدے کی شکل دی گئی ہے، سعودی عرب میں ہماری ملٹری بھی ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے۔ مجھے بغیر کسی الزام کے 6 ماہ جیل میں رکھا گیا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی...
غزہ: اسرائیلی فوج نے7 اکتوبر 2023 کے بعد 722 ویں دن بھی غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری جاری رکھی۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی کارروائیوں میں مزید 90 افراد شہید اور 265 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر شہید ہونے والے ٰ65926 ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پٹی پر تقریبا 120 فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ سٹی میں پیش قدمی جاری ہے۔ ہر روز رہائشی عمارتیں زمین بوس کی جارہی ہیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا کہ غزہ سٹی سے 8 لاکھ فلسطینی نقل مکانی کر گئے ہیں۔ قابض اسرائیلی حکام نے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کا خطبہ حج الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکہ نے ہیرو شیما، ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں صحافی اور ہیومن رائٹس ورکرز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ بات سمجھ لی جائے کہ حماس کو مائنس کر کے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکے بغیر حقیقی اور پائیدار امن کبھی قائم نہیں ہو سکتا، اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے اسے روکنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا...
عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج کیجانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں، بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کی گئی۔ اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنیوالی نہتی خواتین اور بچوں پر ڈرون حملہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی، تازہ کارروائیوں میں مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں، بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کی گئی۔ اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنے والی نہتی خواتین اور بچوں پر ڈرون حملہ بھی کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ہفتے کی صبح...
اقوام متحدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مراکش کے وزیرخارجہ ناصر بوریتا نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور علاقائی امن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے پاکستان مراکش تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ Tagsپاکستان
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے التوا کی نئی درخواست بھی خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سرکار کے 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے گئے جب کہ عدالت نے وکلائے صفائی کی جانب سے کیس کے التوا کی درخواست خارج کردی جب کہ وکلائے صفائی کی جانب سے 8گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ کیس کے 71 گواہ غیر ضروری قرار عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 ستمبر تک...
حکومت سندھ موٹر سائیکلیں تقسیم کر رہی ہے لیکن پہلے شہر کی سڑکیں تو ٹھیک کرے، امیر جماعت اسلامی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فراڈ کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اپنے سسٹم کو مضبوط کرنا جانتی ہے ،خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں...
ریاض احمدچودھری بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی اور کمزوری کا شکار ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق مودی کی سفارتکاری ذاتی تعلقات، تصویری نمائش اور دکھاوے تک محدود رہی ہے، جس کا نقصان براہِ راست عوام اور ملک کے اسٹریٹجک مفادات کو ہو رہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ”ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ جیسی مہمات سے بھارت نے کیا حاصل کیا؟” ایچ ون بی ویزا پر پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا کو بھارت کی کوئی پرواہ نہیں۔کانگریس رہنما اروند کیجریوال نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:...

جنیوا: ہزاروں مظاہرین فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری و فوجی کارروائیوںکیخلاف مارچ کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں جرمنی کے شہر برلن میں بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آن لائن) شہر قائد میں کئی ہفتوں سے معتدل موسم کے بعد گرمی نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے اور تیز دھوپ اور صاف مطلع کے باعث حدت اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پیش گوئی کے مطابق پہلے پہر شمال مغربی ہوائیں چلیں گی جو بعد ازاں سمندر کی جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہواﺅں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں کئی ہفتوں سے معتدل موسم کے بعد گرمی نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے اور تیز دھوپ اور صاف مطلع کے باعث حدت اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پیش گوئی کے مطابق پہلے پہر شمال مغربی ہوائیں چلیں گی جو بعد ازاں سمندر کی جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہوائوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب شادی کی تقریب کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت فاطمہ دختر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو شادی میں شرکت کے لیے اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی۔ مقتولہ فاطمہ کو گردن پر گولی لگی جو اس کی موت کا سبب بنی۔ لڑکی کے ماموں نثار نے پہلے گلی میں ہوائی فائرنگ کی اور پھر گھر کے اندر بھی فائرنگ کی جس کے دوران کچن میں کھڑی فاطمہ گولی کا نشانہ بنی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول تحویل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے جامعہ الرشید احسن آباد کا دورہ کیا جہاں دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور جامعہ کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے جس کے قیام کے لیے ہمارے آباو اجداد نے عظیم قربانیاں دیں۔ قومی سلامتی اور ترقی کا تقاضہ ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ الرشید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور ضلع ملیر، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی استرکاری اور مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ڈپٹی میئر کراچی نے افسران سے جاری منصوبوں کی رفتار اور معیار پر بریفنگ لی اور واضح کیا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی کے مرکزی علاقے صدر میں واقع ایمپریس مارکیٹ اور شاہراہ لیاقت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کی مرمت کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کے ایم سی کے محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے میئر کراچی کو مرمتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں مختلف مقامات کا دورہ کرایا۔ میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے بعد شہر کی 106 اہم شاہراہوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے جسے آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سڑکوں کی مرمت کے کام تیزی سے جاری ہیں اور...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے جنرل مباحثہ میں خطاب کے دوران پاک بھارت تعلقات، تنازع فلسطین، اسرائیل، دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے بہت سی اہم باتیں کی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر انتباہی انداز میں گفتگو کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کی دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، تنازعات بڑھ رہے ہیں، بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انسانی بحران بڑھتے جا رہے ہیں، دہشت گردی اب بھی ایک طاقتور خطرہ ہے۔ غلط معلومات اور فیک نیوز اعتماد کو مجروح کر رہی ہیں، اسلحے کی بے لگام دوڑ اور نئی ٹیکنالوجیز تباہ کن غلطیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) عرب ممالک اسرائیلی پیش قدمی روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ہمت نہیں ہے‘ عافیت کو عذر بنالینے کی پالیسی عرب ممالک کو نہیں بچاسکے گی۔اسرائیل سے زیادہ سیاسی، عسکری اور معاشی طاقت کے باوجود عرب دنیا خوف کاشکار ہے‘ اصل مسئلہ عرب اتحاد کے فقدان اور سیاسی عزم کی کمی ہے‘ تقسیم کا شکار گھر اپنی حفاظت نہیں کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خان یونس شہر، غزہ، فلسطین سے تعلق رکھنے والے فرینڈز آف فلسطین پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل، پی ایچ ڈی و معروف اسکالر ڈاکٹر بلال الاسطل، معروف مذہبی اسکالر اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن مفتی محمد زبیر اور پاکستان کے معروف و سینئر تجزیہ کار زاہد حسین نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،نیویارک،جنیوا(آن لائن،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور (ن) لیگ برطانیہ کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔لندن پہنچنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے جینوا میں (ن) لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکا کے دورے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔ شہباز شریف لندن میں تین دن قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف 7 روز سے جینوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے ، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکا نے ہیرو شیما،ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا ، امریکا نے ویت نام ، افغانستان اور عراق پر چڑھائی کی ، 2006ء میں حماس نے جمہوری طریقے سے کامیابی حاصل کی لیکن امریکا و اسرائیل نے اسے چلنے نہیں دیا اس طرح جب الجزائر میں اسلامی فرنٹ نے 80فیصد ووٹ لے لیے تو ان کی حکومت نہیں بننے دی گئی ۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں جرنلسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد ضلع حیدرآباد کے نائب صدر عمر فاروق خانزادہ بدین ضلع کے صدر محمد عاطف جام شوروضلع کے صدر عبد التواب دیگر حیدرآباد بھر کے زمہ داران کے ہمراہ مدادی کیمپ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے قائم تین عدد خیمہ بستیوں جلال پور پیر والا اور جنوبی پنجاب کے تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہِ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لیے ہم پہلے روز سے میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد مرکزی مسلم لیگ مسلسل ریلیف ورک میں مصروف ہے۔عقیل احمد نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام شہر میں برائیلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی شہریوں کو ریلیف فراہم نہ ہو سکا منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے اورپرائیز کنٹرول اتھارٹی بالکل غیر فعال ہو چکی ہے اورشہریوں منافع خور پر چھوڑ دیا گیا ہے اس وقت منافع خور معافیہ برائیلر مرغی کے گوشت کے دام من مانے وصول کررہے ہیں سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے زندہ برائیلر مرغی کا ریٹ 286 روپے فی کلو کمی تک آنے کے باوجود شہر بھر میں برائیلر مرغی کا گوشت 550 سے لے کر...
بھارتی صنعتکار سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور نے وراثت کے مقدمے میں ایک نئی شرط رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مرحوم شوہر کے اثاثوں کی تفصیلات صرف اس صورت میں پیش کریں گی اگر انہیں خفیہ لفافے میں رکھا جائے اور تمام فریقین اس تک رسائی سے پہلے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔ دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پریا کپور نے کہا ہے کہ یہ شرط سائبر سیکیورٹی اور دیگر حفاظتی خدشات کے پیش نظر لازمی ہے۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنجے کپور کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرشمہ کپور کے دونوں بچوں سمیرا اور کیان، نیز ان کی دادی رانی کپور کو بھی اس معاہدے پر دستخط کرنا ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مغربی دنیا نے مذہب کے خلاف بغاوت کی اور مذہب کو سیاست سمیت زندگی کے تمام دائروں سے نکال باہر کیا۔ مغرب اس تجربے کو خود تک محدود رکھتا تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا تھا مگر مغرب نے ایسا نہیں کیا۔ مغرب چاہتا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان بھی سیاست کو مذہب سے بے نیاز کردیں۔ بدقسمتی سے مسلم معاشروں میں مغرب کے ایجنٹوں کی کمی نہیں، چنانچہ وہ ذرائع ابلاغ کی قوت کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلمانوں کو مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ مذہب اور سیاست کو باہم مربوط کرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن مسلمان ابھی تک مذہب سے اتنے جڑے ہوئے ہیں کہ ان میں اس طرح کے مشوروں کے خلاف شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> گزشتہ بیس پچیس برس سے اقوامِ متحدہ کور کرتا رہا ہوں اور پاکستانی سیاست و خارجہ پالیسی کا ادنیٰ سا طالب علم ہوں یقین مانیں، کئی برسوں کے بعد وہ احساس پیدا ہوا ہے کہ پاکستان ایک منفرد عالمی مقام پر کھڑا ہے۔ ایک ایسا مقام جسے ہم نے پہلے کم ہی محسوس کیا تھا۔ یہ بھی سچ ہے کہ اس پیش رفت کو اندرونِ ملک کئی حلقے شک و تردد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کا ماضی شفاف نہیں رہا، اسی بنا پر عوام میں ان کی نیت پر مکمل اعتماد موجود نہیں۔ تاہم تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اکثر اوقات ریاستی فیصلے مخصوص مفادات کے تابع رہے ہیں۔ پھر بھی موجودہ عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> او آئی سی رابطہ گروپ نے پہل گام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں کیے گئے جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ناممکن قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کا اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا جس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کی جبکہ آذربائیجان، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور نائجر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیری عوام کے نمائندوں نے بھارتی زیر ِ قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر...
ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی قونصل خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 (ترمیمی 2025) کی دفعات 3، 4 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عظمیٰ مصطفیٰ رہائشی ویلنشیا ٹاؤن لاہور اور محمد شبیر رہائشی شرقی کالونی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان پر منظم انداز میں تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے...
برکس ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی شہری مقامات سمیت پرامن ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے "اس مسئلے کو حل کرنے" کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ برکس گروپ کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اپنا سالانہ اجلاس منعقد کیا جس کے آخر میں بین الاقوامی مسائل پر 59 نکاتی بیان بھی جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں برکس اراکین نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پیراگراف 24 میں کہا ہے کہ وزراء نے 13 جون...
حال ہی میں مجھے دو کتابیں ’’ دعاؤں کا آنگن‘‘ اور ’’شہر نامہ (دوم)‘‘ موصول ہوئیں۔ مذکورہ کتاب کے مصنف امین جالندھری ہیں، ’’دعاؤں کا آنگن‘‘ شفیق احمد شفیق کی تخلیقات حمد و مناجات کا احاطہ کرتی ہے۔شفیق احمد شفیق کی پوری عمر لکھنے پڑھنے میں گزری، وہ صحافت کے ساتھ شاعر، نثرنگار اور نقاد بھی ہیں۔ صبح و شام کی علم و ادب کے حوالے سے کارگزاری، آخرکار رنگ لے آئی اس وقت وہ 15 کتابوں کے مصنف تو ہیں ہی ترتیب و تدوین کے اعتبار سے بھی ان کا کام اہمیت کا حامل ہے۔ زیر طبع کتب میں بھی 19 کتابوں کے نام درج ہیں۔ ’’دعاؤں کا آنگن‘‘ پر نقادوں اور تبصرہ نگاروں نے اپنی بہترین آرا سے...
دنیا آج تک یہ سمجھتی ہے کہ اسرائیل کا قیام ’’ اعلان بالفور‘‘ کے نتیجے میں ہوا ہے۔ اس اعلان کی علامت برطانوی دفتر خارجہ کے ایک خط کو سمجھا جاتا ہے جو 2 نومبر 1917 کو آرتھر جیمز بالفور (سیکریٹری خارجہ) نے صیہونیوں کے نام لکھا تھا۔ اس خط میں برطانیہ نے صیہونیوں کو اس بات کا یقین دلایا تھا کہ وہ فلسطین کی سرزمین میں ایک یہودی ریاست کے قیام میں بھرپور اور عملی مدد دیں گے۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس معاہدے کی توثیق برطانوی کابینہ کے ایک خفیہ اجلاس میں 31 اکتوبر 1917 کو ہوچکی ہے۔ اس خط میں حالانکہ اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ فلسطین کی موجودہ غیر یہودی...
علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں عمران خان کی ہدایت پر منعقد کیا جانے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میں جلسے کے دوران 4 نکاتی مطالبات پیش کردیا جسے متفقہ طور پر پیش کیا گیا۔ مطالبات قرارداد کی شکل میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجا نے پیش کی۔ جسے کارکنوں نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں ووٹ کی چوری کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے اور اس انتخابی دھاندلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ دوسرے نمبر پہ عوام پر مسلط کیے گئے جبر کو رد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ووٹ چوری کو چھپانا ہے، اور چھبسویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی محکومی کو بھی تسلیم نہیں کیا جاتا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی...