2025-11-26@02:44:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1101

«ا گیا کہ»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پانی کا ٹینکر سڑک پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بائیک سوار شخص زخمی حالت میں سڑک پر گر گیا۔واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے، بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی،  مشتعل مظاہرین نے کچھ دیر تک سڑک...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے لانڈھی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر عمارت کی چوتھی منزل سے پھینکا گیا ہے۔ عمارت میں موجود دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کپڑوں میں لپٹی ہوئی تھی۔ بھارت: اسپتال کی غفلت سے نومولود بچی کے مرنے پر والد لاش بیگ میں رکھ کر عدالت پہنچ گیا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کے والد وپین گپتا نے الزام لگایا کہ اسپتال نے بار بار فیس بڑھائی اور ڈلیوری میں تاخیر کی، جس کے نتیجے میں نومولود کی جان چلی گئی۔  ابتدائی اطلاع کے مطابق بچی چوتھی منزل سے پھینکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چمن : پاکستان اور افغانستان کے درمیان اسپن بولدک بارڈر کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال سرحد صرف تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند حساس معاملات کے باعث عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کی اجازت تاحال نہیں دی گئی، سرحد کے دونوں جانب ٹریڈ کراسنگ اور کلیئرنس سے متعلقہ حکام اپنی ذمے داریاں سنبھال چکے ہیں۔ پیر کو صرف خالی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگل کو انہی شرائط پر طورخم بارڈر بھی کھولا جائے گا، جس سے متعلق افغان ایمبیسی اسلام آباد کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے...
    ---فائل فوٹو  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیاںاے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ...
    سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیم فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والا ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ’’ٹیٹک‘‘ مارا گیا ہے۔ جمیل کو سیکیورٹی ادارے طویل عرصے سے دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے باعث تلاش کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق، جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا اور وہ2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔ اس کے علاوہ، وہ بلیدہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی، حملوں اور تخریب کاری کی کئی وارداتوں میں بھی سرگرم رہا۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ جمیل کی ہلاکت سے بلوچستان میں تخریب کاری کی سرگرمیوں کوبڑا دھچکا لگا ہے، اور یہ واقعہ دہشتگرد نیٹ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئر فورس( پی اے ایف )کے طیاروں نے ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے پرواز مکمل کی اور اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کی شاندار مشق کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔ توصیف احمد، عمران احمد اور عمیر چیمہ کی پروموشن پر پروقار تقریب،کمپنی افسران،...
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور سندھ رینجرز نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئےکروڑوں روپے کی غیر ملکی اشیا برآمد کرلیں۔ ایف بی آر کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)، کراچی کی اے ایس او ٹیم نے قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملنے پر سندھ رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 اور 17 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس،گٹکا اور دیگر ممنوعہ اشیا کی غیرقانونی تجارت کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ یہ کارروائی سہراب گوٹھ کراچی میں واقع الاصف اسکوائر کے قریب دکان نما گوداموں میں کی گئی جہاں سے اسمگل شدہ اشیا کی...
    — فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چمکنی پھاٹک کے قریب 50 دیہاتوں کو آپس میں ملانے والا مرکزی لنک روڈ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، جس کے باعث بچوں، خواتین اور رکشہ ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق، سڑک کی تباہ حالی کے باعث روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں جبکہ اطراف میں تعمیر ہونے والے پلازے اور نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہو چکا ہے۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسکول جانے والے بچے گندے پانی میں گر کر زخمی ہو جاتے ہیں اور خواتین کو آمدورفت میں شدید دقت پیش آتی ہے۔ حیران کن طور پر یہ خستہ حال سڑک ٹی ایم اے دفتر کے بالکل قریب واقع ہے لیکن حکام کی توجہ تاحال...
    پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5 واں بڑا ملک اور اب سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس نے افغانستان و بھارت سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے تحریری جواب کے مطابق سنہ 2017 سے سنہ 2023 کے درمیان پاکستان کی آبادی میں سالانہ 2.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ افغانستان 2.50 فیصد، بھارت 0.80 فیصد، ایران 0.72 فیصد اور بنگلہ دیش میں آبادی بڑھنے کی شرح 1.22 فیصد ہے۔ عراق میں یہ شرح 2.27 فیصد، نیپال میں 2.31 فیصد اور سریلنکا میں 1.1 فیصد ہے۔...
    اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی 7 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کاروائیوں میں 1 کروڑ  85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 205.291 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.562 کلوگرام ہیروئن ،0.219کلوگرام وزنی آئس بھرے 94 عدد کیپسولز بھی برآمد ہوئے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.442 کلوگرام وزنی 73 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے جبکہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 68 گرام ویڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-18  کراچی (رپورٹ: حماد حسین ) ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی پیداوار ناکافی، ضائع ہونے کی شرح خطرناک حد تک زیادہ، اور غذائی عادات غیر متوازن ہیں، جس کے باعث قومی سطح پر صحت، معیشت اور خوراک کی سلامتی خطرے میں ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک کہلانے کے باوجود گندم، دالیں، تیل اور دیگر اجناس درآمد کرتا ہے۔ ہماری پیداوار یا تو ضروریات کے مطابق نہیں یا پھر ناقص منصوبہ بندی اور ناکام پالیسیوں کی نذر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کم رقبے پر جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہیں جبکہ پاکستان...
    پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے،  پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جبکہ افغان وفد کے  ہفتے کو دوحہ پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
    کراچی: شہر قائد کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت اسماعیل کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    مظاہرے پر 2716 کارکنان گرفتار،مدارس کیخلاف بھی ایکشن کی تیاری جیوفینسنگ مکمل، واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے 251 ، شیخوپورہ سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں...
    شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں بھڑکنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی تھی۔ آگ بے قابو ہونے کے بعد شعلے دور دور سے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے جبکہ اطلاع پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا۔  آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان...
    پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے...
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے)نازیہ زیب علی نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی ریسورس، پاک ای پی...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ مسلم سٹی میں مسمی فضل حیدر ولد شیر غنی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2 کمسن بیٹیوں میرحا اور منتہا کو قتل کرنے کے بعد خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے متوفی کے بھائی شیر اکرم کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ واقعہ کے اصل حقائق جاننے کے...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ مسلم سٹی میں مسمی فضل حیدر ولد شیر غنی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2 کمسن بیٹیوں میرحا اور منتہا کو قتل کرنے کے بعد خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے متوفی کے بھائی شیر اکرم کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ واقعہ کے اصل حقائق جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے...
    صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل مراحل میں ہے اور بہت جلد سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرچی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، وہ دو خواتین کی لڑائی میں آئے ہیں اور علیمہ باجی کے کہنے پر لگائے گئے ہیں، ایک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بیگم کے کہنے پر لگایا گیا دوسرا وزیر اعلیٰ باجی کے کہنے پر لگادیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص...
    سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق لاہور سے اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے عبدالحکیم موٹروے ایم تھری کو بھی دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دونوں اطراف سے بند کی گئی ہے۔ فیروز پور روڈ پر شنگھائی پل چونگی امرسدھو بھی دونوں اطراف سے بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہونے پر شہریوں کے تحفظ کیلئے موٹروے کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ شہر کی مختلف شاہراہیں بھی بند ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق لاہور سے اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو دونوں...
    پاکستان نے بھارت و افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور بھارت میں افغان نگران وزیرِ خارجہ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ویسٹ ایشیا و افغانستان) نے آج افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے گہرے خدشات سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان سفیر کو بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اس اقدام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف شدید بے...
    شہر قائد میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گرید کے واقعات کی روک تھام کیلیے رینجرز و پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز (سندھ) میں میجر جنرل محمد شمریزاور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقا د کیا گیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، تمام ڈی آئی جیز، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شہر کی امن و امان کی مجموعی صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبے میں بالخصوص کراچی...
     وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی بہتری کے بجائے ذاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جس پر تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی بھی ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تشدد، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ان کا ذہن ہے...
    مذہبی جماعت کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران لاہور کے یتیم خانہ چوک پر کارکنان کے پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں 11 نامزد افراد سمیت 400 نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، کارِ سرکار میں مداخلت اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم سعد رضوی اور انس رضوی کی فائرنگ سے ایک شرپسند ہلاک ہوا، جبکہ ملزمان کے...
    کراچی: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ...
    سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔  سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ سے پی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
    پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا انسانی صحت کےلیے مضر ہے، اب دکانوں پر فروخت ہونے والی منرل واٹر بوتلوں کے مضر صحت ہونیکا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں واٹربوٹلڈ چیکنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے، صوبائی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پانی کی جن کمپنیوں سے سیمپل لیا گیا ان میں سے 40 فیصد واٹر بوتلوں کا پانی انسانی صحت کےلیے مضر تھا جبکہ 60 فیصد واٹر بوتلوں کا پانی معیاری قرار دیا گیا۔ ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی واصف سعید نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 23 اگست سے 19 ستمبر تک صوبے بھر سے واٹر بوتل انڈسٹری سے سیمپلز لیے گئے۔ انھوں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔وزیردفاع نے لکھا کہ 60لاکھ افغان مہاجرین کی 60سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے لکھا کہ 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے درست فیصلے کیے جائیں، ہم نے اگر اب فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو قوم معاف نہیں کرے گی، ان خوارج کے سہولت کار بھی ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورکزئی میں واقعہ ہوا، افسران کے ساتھ پاک فوج کے 9 جوان بھی شہید ہوئے، پاک فوج کے جوانوں نے فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، میں آج بھی ایک شہید میجر سبطین حیدر کے جنازے میں شریک ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں بچوں...
    —فائل فوٹو گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کے قتل کا مقدمہ میرپورماتھیلو تھانے میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں 2 نامعلوم اور 8 افراد کو نامزد کیا گیا، صحافی کے قتل کے الزام میں زیرِ حراست 2 افراد سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے گھوٹکی: صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق واضح رہے کہ صحافی طفیل رند کو گزشتہ روز میرپور ماتھیلو میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی...
    قطر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    پی ٹی آئی رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔  محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ گئی۔  سیاسی تنازعات کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چار پولیس مقابلوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پہلا مقابلہ ابراہیم حیدری کے علاقے ریھڑی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔دوسرا مقابلہ گلشن اقبال بلاک 7...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے تاریخی ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بین الاقوامی ڈونرز ایجنسیز کے ساتھ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈونرز ایجنسیز میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشنز، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور یورپین بینک شامل ہیں، یہ ایجنسیز آئندہ 45 سے 90 دنوں میں شرائط پوری کرنے کے بعد فنانسنگ کا عمل شروع کریں گی۔معاہدے کے تحت ڈونرز کو 4 سے 5 سال کا گریس پیریڈ جبکہ قرض کی واپسی 12 سال میں مکمل کرنا ہوگی، فنانسنگ پر شرح سود سنگل ڈیجٹ میں رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق اگر شرائط پر عملدرآمد تیزی سے مکمل ہوا تو 2...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس نے فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا۔رائل سویڈش اکیڈمی کے مطابق 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر فزکس کا نوبیل انعام دیا گیا۔ انعام پانے والوں میں جان کلارک،مشیل ڈیوورینٹ، اورجان مارٹینیس شامل ہیں۔ اکیڈمی کاکہنا ہے کہ فزکس کا نوبیل انعام کوانٹم میکینکس کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ پیر کے روز طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت دنیا کی نگاہیں امن نوبیل انعام پر مرکوز ہیں کیوں کہ ٹرمپ اس کے زبردستی امیدوار بنے ہوئے ہیں۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق لڑکی اسپتال میں 10 روز زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسی۔ یہ بھی پڑھیے پشاور: میاں بیوی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی 12 ستمبر کو کلاسکے کے رہائشی سے شادی ہوئی تھی، جہیز کم لانے پر شوہر اور ساس کا بہو سے جھگڑا ہوا تھا۔گوجرانوالہ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے تیزاب خود پیا یا اسے پلایا گیا، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر زیرِ حراست ہے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرے ،اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں 67 ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا، انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی، فلسطین و غزہ کے شہدا...
    سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد بھی شامل ہے جو پاکستان میں مختلف ملاقاتیں کرے گا۔ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے دورۂ پاکستان کے دوران، سعودی وفد پاکستانی قیادت، سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس اور نجی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔دونوں ممالک سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں تجارت و سرمایہ کاری...
    فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں رانا ثناءاللہ کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ کو چھ سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق سی سی ڈی نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے عدالت میں پیش ہو کر تحریک انصاف کے ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام لگا دیا۔ زوہیب نامی شوٹر نے عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار نے   بلال چیمہ کی مخبری کے لیے 25 ہزار روپے دیے۔ اس کے بعد اس نے ...
    افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
    لکی مروت(این این آئی) لکی مروت میں عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کر دیا۔لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف مقامات پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں چار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے دونوں کارروائیوں میں اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا مبینہ مقابلہ ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں نشتر آباد ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان رفیق الرحمن اور مہر محمد زخمی حالت میں گرفتار کیے...
    نئی دہلی: بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جبکہ 5 مریضوں کی گیس اور آگ کی شدت سے حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے زہریلی گیسیں بھی خارج ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے 5 تشویشناک مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC)  کاکہنا ہے کہ غزہ میں جاری خونریز صورتحال کے خاتمے اور شہریوں کے دکھ درد کو کم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی ناگزیر ہے اور ادارہ تیار ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گمشدہ خاندانوں کو دوبارہ ملانے اور امداد کی محفوظ ترسیل میں اپنا کردار ادا کرے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریڈ کراس کی صدر میریانا سپولیارچ نے کہا کہ ایک مستقل جنگ بندی ہی زندگیوں کو بچانے اور موت و تباہی کے اس شیطانی چکر کو توڑنے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کی ٹیمیں غیر جانب دار ثالث کے طور پر یرغمالیوں اور قیدیوں کی واپسی کے...
    دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب کا انعقاد ہوا جس میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی فصلوں سے آگے بڑھ کر زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف توجہ دی جائے، خصوصاً کینولا جیسی فصلوں پر جو کسانوں کے لیے بہتر آمدنی اور منڈی میں زیادہ طلب رکھتی ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی/ سیلابی ہنگامی حالات کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، یہ کمیٹی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو کسی نے بتایا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد ان کو یہاں سے شفٹ کردیا جائے گا، مکمل طور پر قید تنہائی میں ڈال دیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آپ کے ذریعے جو بیان دیا اس کا بوجھ کوئی اور اٹھا نہیں سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ جدوجہد بانی کو جیل سے نکالنے کے لیے کرتے ہیں، بانی چئیرمین ہیں اور رہیں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ بھول جائیں کہ بانی اگلے 10 سال جیل میں رہیں گے، بانی...
    جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسمِ سرما کی دوسری موسلا دھار بارش نے سردی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے، جیکٹس اور مفلر نکال لیے ہیں۔ اسلام آباد میں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے، اور دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے لگا، جبکہ اسکول جانے والے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدھیہ پردیش : بھارتی فارما کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کا مشتبہ زہریلا شربت پینے سے 8 بچوں کی موت واقع ہو گئی گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فارما کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ماضی میں بھی درجنوں اموات دنیا کے کئی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہیں اور اب پھر ان ہی کمپنیوں کے تیار کردہ کف سیرپ نے 8 کمسن بچوں کی جان لے لی ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں کہرام مچ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اچانک اموات کے دل دہلانے والے واقعات مدھیہ پردیش اور راجھستان میں رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث متوفی بچوں کے والدین اور اہل علاقہ...
    آیکن کانتوگلو نے کہا کہ ہمیں جانوروں کے پنجرے نما کمروں میں بند کیا گیا، دیواروں پر خون سے عربی میں بچوں کے نام لکھے تھے جبکہ ہمیں 40 گھنٹوں تک بھوکا پیاسا رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترک کارکنوں کو برہنہ کرکے تلاشی لی گئی جبکہ گریٹا تھنبرگ کے ساتھ بھی بہت برا سلوک کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے ترکیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن آیکن کانتوگلو نے اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز سلوک پر خاموشی توڑ دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گرفتار کیے گئے 137 انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ استنبول پہنچے۔ رہائی پانے والے کارکنوں...
    صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے ترکیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن آیکن کانتوگلو نے اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز سلوک پر خاموشی توڑ دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گرفتار کیے گئے 137 انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کیا گیا جس کے بعد وہ استنبول پہنچے۔ رہائی پانے والے کارکنوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جبکہ ان میں ترک صحافی بھی شامل ہیں جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ گریٹا تھنبرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں اسرائیلی پرچم زبردستی چومنے پر مجبور کیا گیا۔ استنبول پہنچنے والے ترک کارکن آیکن کانتوگلونے اسرائیلی حراست میں بدسلوکی کی تفصیلات بتائیں اور انکشاف کیا کہ حراست میں لینے کے بعد اسرائیلی...
    فائل فوٹو  ترجمان پاک فوج نے بھارتی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ہے، بھارت اجتماعی بھول کا شکار ہو کر اب ایک نئے تصادم کی خواہش میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کے جارحانہ بیانات نوٹ کیے گئے ہیں، بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی...
    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن طوفانِ الاقصیٰ اتنے سخت خفیہ انتظامات کے تحت کیا گیا کہ نہ صرف مرحوم حماس رہنما اسماعیل ہنیہ بلکہ سید حسن نصراللہ بھی اس کے وقت سے لاعلم تھے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں جنرل قاآنی نے بتایا کہ جب آپریشن غزہ میں شروع کیا گیا، اس وقت ہنیہ عراق کے سفر کے لیے ایئرپورٹ جا رہے تھے اور واپسی پر ہی انہیں اس کی اطلاع ملی۔ ان کے مطابق اگرچہ...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 18 لاکھ 59 ہزار 587 روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ادویات کی خریداری صرف کاغذوں تک محدود رہی جبکہ مہنگے نرخوں پر بلز کلیئر کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خریداری کے عمل میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی اور بغیر کسی باقاعدہ ڈیمانڈ کے ادویات خریدی گئیں۔ 100 بنیادی مراکز صحت میں جعلی سپلائیز ظاہر کی گئیں جبکہ 13 میونسپل میڈیکل سینٹرز اور 15 ڈسپنسریز میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 6 زچہ بچہ مراکز میں صرف کاغذوں پر ادویات کی سپلائی دکھائی گئی، جبکہ مارکیٹ ریٹس سے...
    قومی شاہراہ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سبزی سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس پہنچی، جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اورمجھ سے کہتے ہیں معافی مانگو۔ پنجاب کے خلاف کوئی بولے گا تو اُس کو جواب دوں گی، پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کے لوگوں نے غلط تنقید کی ۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خواتین کے سر کا دوپٹہ، مردوں کے سر کی پگڑی ہے، آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا،پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سندھی ، بلوچی یا خیبرپختونخوا کے عوام ہوں ، وہ بھی میرے عوام ہیں، میرے بہن بھائی ہیں۔ اُن کا کہنا...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے، رات ایک بجے مسودے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ معاملے کے لیے اہم نکات پیش کیے تھے۔ نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطین غزہ کا معاملہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے، مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مغربی کنارہ غزہ کا حصہ ہوگا۔ غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے ہم نے ترمیم شدہ 20 نکاتی پلان دیا لیکن...
    انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امدادی سامان لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک کر اسرائیل نے ثابت کردیا کہ وہ غزہ میں قحط جاری رکھنا چاہتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اسرائیلی محاصرہ توڑ کر امدادی فلوٹیلا غزہ کے لیے امداد لے جارہا تھا جب اسرائیل نے طاقت کے زور پر 39 کشتیوں اور ان پر سوار درجنوں امدادی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا فلوٹیلا روکنے کا مقصد نسل کشی کے خلاف آوازیں دبانا ہے۔ ایمنسٹی نے واضح کیا کہ 47 ممالک کے 443 سے زائد رضاکاروں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان...
    —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ صمود فلوٹیلا دنیا میں مزاحمت کی ایک بہت بڑی علامت بن گیا۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو امن منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا ہے اس میں بنیادی فریق کا تذکرہ ہی نہیں، فلسطینی اتھارٹی تک کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں کہ فلسطینی ریاست قائم ہو گی، فلسطینی ریاست کو دنیا کے 160 ممالک نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت...
    خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے باعث حکومت کا شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، جس سے بڑے پیمانے پر سرکاری ادارے بند اور لاکھوں ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دیے گئے۔ خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ خلا...
    بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ جی ٹی روڈ اور کاروباری مراکز میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ ہلکی پھلکی سردی محسوس ہونے لگی۔ بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ جی ٹی روڈ اور کاروباری مراکز میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاوزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 268روپے 68پیسے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 276روپے81 پیسے ہوگئی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    مودی کے جنگی جنون نے بھارتی نوجوانوں کو غیرملکی جنگ کا ایندھن بنادیا،بھاری ٹیرف کے باوجود فاشسٹ مودی عالمی سطح پر اشتعال انگیزکارروائیوں میں مصروف ہیں،امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں روس یوکرین جنگ میں بھارتی سہولت کاری کا پردہ چاک کر دیا-امریکی صدرٹرمپ نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران کہا ہے ہندوستان روس سے تیل کی خریداری جاری رکھ کرجنگ کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے،جبکہ دوسری طرف بھارتی نوجوانوں نے کہا ہے ہمیں کوئی تربیت نہیں دی گئی اورزبردستی جنگ کے محاذ میں دھکیل دیا گیاہے،ان کا کہنا ہے کام کے بجائے ہمیں فرنٹ لائن پر بھیج دیا گیا ہے،ہمارے ساتھ زبردستی کی جا رہی ہے، یہ ہماری آخری ویڈیو ہو سکتی ہے،کچھ روزقبل کانگریس ایم...
    پشاور: پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں ورکرز کو کنٹینرز پر سے دھکے دینے اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تحریک انصاف کے ورکرز نے شرکت کی۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ جلسے میں ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ورکرز کو کنٹینرز پر سے اتار دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ورکرز کو عزت نہ دی گئی تو وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج جلسوں میں اپنے پیسوں شرکت کرتے ہیں لیکن ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی احتجاج میں ورکرز کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے
    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے...
    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پہلا حادثہ پنجگور بازار کے علاقے گومازین میں اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )پاکستان، چین، ایران اور روس نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اعلامیہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی دعوت پر منعقد ہوا.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنا خطے کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے فریقین نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچے کو...
    کانپور میں میلاد النبی ۖ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لَو محمد ۖ کا بینر لگایا گیا انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا، توڑ پھوڑ کی، جمعہ کی نماز کے بعدپولیس کا ریلی پر لاٹھی چارج بھارت میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ۖ سے محبت و عقیدت رکھنا جرم بنا دیا گیا اور ‘آئی لَو محمد ۖ’ کہنے پر ریاست اترپردیش میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ۖ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لَو محمد ۖ کا بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں...
    بھارت میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کے اظہار کو جرم بنا دیا گیا اور ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنا مسلمانوں کے لیے مشکل بنا دیا گیا ہے۔ ریاست اترپردیش کے مختلف شہروں میں پولیس نے جلوسوں اور ریلیوں پر دھاوا بول دیا، درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے دوران مسلمانوں نے ’’آئی لَو محمد ﷺ‘‘ کا بینر آویزاں کیا۔ اس پر انتہاپسند ہندو بھڑک اٹھے، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، جبکہ پولیس نے الٹا کئی دن بعد 20 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ اس اقدام پر بھارت بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شہروں میں احتجاجی...
    ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے سبب متعدد افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل کے بیٹری چارجر کے ذریعے چارج ہورہی تھیں، جہاں ہائی اوولٹیج کی بنا پر پورے اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی ۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ آتشزدگی کے باعث 6 سے زاید افراد بری طرح زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال پہنچادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ میں واقع 5 منزلہ عمارت کے ایک رہائشی نے بیٹری پھٹنے کی اطلاع دی تھی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 29 گاڑیاں جائے وقوع پر پہچ گئیں، جہاں تقریباً 2 گھنٹے کی تگ و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے، ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سعید غنی کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ اس سے قبل وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی تھے جبکہ سعید غنی وزیر بلدیات سندھ تھے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمد اسمٰعیل راہو سندھ کابینہ میں بطور وزیر شامل کیے گئے ہیں جبکہ گیان چند ایسرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی مقرر کر دیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جام خان شورو کو ایریگیشن کے ساتھ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کا اضافی قلمدان مل گیا جبکہ مخدوم محبوب الزماں صوبائی وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی جمعہ حمایتی گوٹھ میں ڈھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت سمیرولد عامر کے نام سے ہوئی ہے جو اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سمیر گھر کے قریب کھیلتے ہوئے اچانک لاپتا ہوگیا تھا، جس کے بعد اہلِ محلہ اور رشتے داروں نے تلاش شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی جستجو کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ بچہ علاقے میں موجود ایک کھلے گٹر میں گر گیا تھا۔ پولیس اور مقامی افراد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نکالا اور ضابطہ کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ حکام کا...
    صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سابق وزیر بلدیات کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے 4 خصوصی معاونین کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے. صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سعید غنی کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، محمد اسماعیل راہو سندھ کابینہ میں بطور وزیر شامل کیے گئے ہیں جبکہ گیان چند ایسرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے...
    اسلام آباد: مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوت یا شدید بیمار عازمین کے حوالے سے وزارتِ مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی ہے، جس کے تحت کسی بھی مجبوری کے تحت حج پر نہ جانے والے یا فوتگی کی صورت میں ان افراد کا کوئی دوسرا رشتے دار حج پر جانے کا اہل ہوگا۔ دستاویز کے مطابق مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کو نامزد کرسکتا ہے، جبکہ بوجہ مجبوری حج پر نہ جاسکنے والے شخص کو رقم واپس لینے کا بھی اختیار ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانے کے...
    بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا، بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا اور ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ۖ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لو محمد ۖ کے بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوں نے نا صرف اس بینر پر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک کالونی اور مچھر کالونی میں دو علیحدہ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی کے مطابق، تھانہ پاک کالونی کی حدود میں واقع حافظ مل گلی گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت سلیمان ولد نصیب زادہ اور شعیب ولد مسکین لالہ کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے ملزم کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ اوورز 20 میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف...
    امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں جاری شاہی اعلامیہ کے مطابق شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے، مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی سے فقہ کی ڈگری حاصل کی۔ واضح رہے کہ شیخ صالح بن حمید 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوریٰ کے اسپیکر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    موسم سرما آنے سے قبل ہی لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی۔ لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا۔ ائیرکوالٹی انڈکس 185 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ خطرے کی گھنٹی بجانے لگا۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈکس دنیا کے باقی تمام ممالک سے انتہائی ناقص ہوگیا۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں ناقص ترین آب و ہوا میں پہلے نمبر پر ہے بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے جبکہ انڈونیشیا کا شہر جاکرتا تیسرے نمبر پرہے۔طبی ماہرین نے کہا کہ یہ فضا سانس لینے کیلئے مہلک ہے جبکہ ماحولیاتی ماہرین نے کہا کہ ابھی سے مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو موسم سرما میں اس کے سنگین نتائج...
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی بڑھتی رسائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال 263 یونیورسٹیوں کے گردونواح سے منشیات پکڑی گئی ہیں، جبکہ 4 ہزار کالجز میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، پاکستان سے 87 فیصد "آئس" جی سی سی ممالک میں جاتی ہے، کوریئر پارسلز اور آن لائن شاپنگ کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے پاکستان میں زیادہ تر منشیات افغانستان سے سمگل ہو کر آتی ہیں اور پاکستان کے راستے دیگر ممالک تک پہنچائی جاتی ہیں، جبکہ اندرون ملک اور بیرون ملک کوریئر کمپنیوں کے...
    کراچی: شہر قائد میں سکھن کے علاقے میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: پاک فوج اور سعودی رائل لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان جاری تعاون کی ایک اہم کڑی ہے جو پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے امریکی جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقعے پر امریکا کے ناظم الامور اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے دوطرفہ بحری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید پڑھیے: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام  کاکہنا ہے کہ واقعہ مستونگ کے علاقے دشت میں پیش آیا, دھماکے کے بعد ریل گاڑی کی کئی بوگیاں الٹ گئیں، جس سے ٹرین میں سوار افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اضافی عملہ طلب کرلیا ہے تاکہ متاثرین کو فوری سہولت...