سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیم فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والا ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ’’ٹیٹک‘‘ مارا گیا ہے۔ جمیل کو سیکیورٹی ادارے طویل عرصے سے دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے باعث تلاش کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق، جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا اور وہ2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔ اس کے علاوہ، وہ بلیدہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی، حملوں اور تخریب کاری کی کئی وارداتوں میں بھی سرگرم رہا۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ جمیل کی ہلاکت سے بلوچستان میں تخریب کاری کی سرگرمیوں کوبڑا دھچکا لگا ہے، اور یہ واقعہ دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
علاقے میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ خطے میں امن و امان کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار