2025-04-26@10:58:20 GMT
تلاش کی گنتی: 127
«اقوام متحدہ کی پولیس کو»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں پر پولیس اور رینجرز کو کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو...
کراچی ( پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک اضافے کو پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی غفلت کی وجہ سے مجرمانہ گروہ بے خوف ہو کر بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس اغواکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے، سی سی ٹی وی کے نظام کو شہر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گلیوں یا بازاروں میں اکیلے بھیجنے سے گریز کریں اور ان...
کراچی:کراچی کے بغدادی علاقے میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں گینگ وار کے کارندے فرحان عرف خلیفہ کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم لیاری کے جھینگو گروپ سے وابستہ ہے اور بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کر رہا تھا۔ پولیس نے وضاحت کی کہ فرحان عرف خلیفہ اپنے ساتھ اسلحہ اور گولیاں رکھتے ہوئے ایک بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کر رہا تھا، جب اسی دوران گشت پر مامور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق، فرحان عرف خلیفہ کا ماضی میں بھی...
لاہور پولیس کے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 15 پر کی گئی ایک کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق پبلک پارک بچوں کو ہراساں کرنیوالا 45 سالہ اوباش شخص گرفتارکرلیا گیا، ملزم نے بچے کو ورغلا کرا جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ترجمان ڈولفن نے کہا کہ ایف پی یو نے اطلاع ملنے کے بعد فوری رد عمل دیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔ ڈولفن نے 10 سالہ تنویر کو حفاظتی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کار روائی ہوگی۔
وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا پولیس سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو ہٹا کر نئے سربراہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے جو تحریک انصاف اور صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سرپرائز سے کم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا وفاقی حکومت نے بدھ کو تبادلوں کے حوالے سے معمول سے ہٹ کر احکامات جاری کیے جو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے تبادلے اور نئے آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے حوالے سے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کا پنجاب سے تبادلہ کر کے خیبر پختونخوا...
اسلام آباد پولیس نے شہری کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہری کو قتل کرکے اس کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے تحقیقاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو 6 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسلام آباد سے فرار ہوتے گرفتار کرلیا، ملزم نے...
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو چینی سرمایہ کاروں کو سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں 6 چینی باشندوں نے درخواست واپس لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامےجمع کرا دیے۔ چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزامعدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ اس موقع پر چینی باشندوں کی پاکستان میں موجود ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر لی بھی عدالت میں موجود تھے۔چینی باشندوں کے وکیل پیر رحمن ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ درخواست واپس لینے کی کل استدعا کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 6 چینی باشندوں نے سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں...
کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں نومولود سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولدگل فراز کے نام سے کی گئی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے چینی سرمایہ کاروں کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو چینی سرمایہ کاروں کی پولیس ہراسگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ہراسگی اور بھتہ خوری سے بچایا جائے ورنہ لاہور یا چین واپس چلے جائیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل رحمان محسود ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ چینی سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت اعلی حکام کی دعوت پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔ ایئر پورٹ سے لے کر رہائشگاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے۔ ایئر پورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجا اظہر نے کراچی میں مسلسل بچوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں حالیہ بچوں کے اغواء پر کراچی پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی، کراچی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ،کراچی کے شہریوں کو اغوا کرکے تاوان مانگے جارہے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نظر نہیں آتی، مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی میں کسی کی جان مال محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سندھ اس پر فوری ایکشن لیں، تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دی جاتی ہیں لیکن رزلٹ زیرو ہوتا ہے، قوم...
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے 2مختلف کا رروائیوں میں 3موٹر سائیکل سنیچرزسمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے 6موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکلوں کے پرزے اور اسلحہ بر آمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے کارروائی میں 3موٹرسائیکل سنیچرز محمد اعظم،محمد طلحہ اور احسان اللہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے پیزا ڈیلیوری بوائے سے چھینی گئی ایک عدد موٹر سائیکل سمیت 3 عددموٹر سائیکلیں ،ایک عدد ٹی ٹی پستول 30بور اور ایک موبائل برآمد کر لیاگیا ہے، ملزمان کے خلاف زرغون آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسی طرح ایس ایچ او صدر اور عملے نے کلی اسماعیل میں ایک گھر سے 3عدد موٹر سائیکلیں اور متعدد موٹر سائیکلوں کے پرزے برآمد کر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی/جوڈیشل کمپلیکس میںلیاری گینگ وار کے ملزم ملا نثار کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل سمیت تین مقدمات کی سماعت ،عدالت نے ملا نثار کی تین مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت میں ملزم کے وکیل کا کہناتھا کہ ملا نثار کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں ،مقدمات میں نامزد عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ،ملا نثار کو دیگر ملزمان کے انکشافات پر نامزد کیا گیا تھا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، پولیس کا الزام ہے کہ پولیس اہلکار محمد آصف کے قتل کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں درج ہے۔
وقاص احمد: لاہور پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے درخواستوں کا عمل جاری ہے, امیدوار 25 جنوری تک فارم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواست وصولی کا عمل 11 جنوری سے شروع ہو چکا ہے اور 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ اب تک 5500 مرد امیدوار اپنی درخواستیں جمع کروا چکے ہیں جبکہ فی میل کانسٹیبل کے لیے 750 سے زائد خواتین بھی درخواستیں جمع کروا چکی ہیں۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ درخواست وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا اور بھرتی کے اگلے مرحلے کا شیڈول سی پی او لاہور سے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی...
بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اصلاحات اور یکساں تبدیلیوں کے مطالبات کے پیش نظر عبوری حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نئی یونیفارم کو حتمی شکل دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش پولیس، ریپڈ ایکشن بٹالین سمیت انصار اور وی ڈی پی کے لیے نئی وردیوں سے متعلق فیصلے کی منظوری آج سیکریٹریٹ میں وزارت داخلہ کی ایڈوائزری کونسل کمیٹی برائے امن و امان کے امور کے اجلاس میں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کے لیے قوانین میں نرمی کا اعلان، اب ویزا آن لائن دستیاب ہوگا پولیس، انصار اور ریپڈ ایکشن بٹالین کے نمائندہ اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی مشاورتی...

نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بٹورنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈیفنس پولیس نے واقعے میں ملوث اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ، کاشف، اور عائشہ نامی خاتون نے ساز باز کرکے محسن محبوب نامی شہری سے رقم ہتھیالی۔ محسن محبوب نے پہلے عائشہ سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ چند روز قبل عائشہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے محسن محبوب کو دھوکے سے ڈیفنس میں بلایا۔ وہاں پہلے...
گلوکار جواد احمد کی جانب سے لیسکو حکام پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے اور لیسکو حکام کے مطابق پولیس صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ایئر لائن سب ڈویژن کی حدود میں لیسکو کی ٹیمیں معمول کی چیکنگ کردہی تھیں کہ ایک بیوٹی سیلون کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، جب اس کا لوڈ چیک کیا گیا تو بیوٹی سیلون کا سارا لوڈ اس ڈیڈفیز پر چل رہا تھا۔ ایکسیئن جوہر ٹاؤن احمد فراز کے مطابق لیسکوکی ٹیم نے میٹر اتارا تو بیوٹی سیلون سے ملازمین نے نکل کر لیسکو ٹیم کو یرغمال بنالیا۔ سیلون کے ملازمین نے بتایا کہ یہ معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین...
آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پر فالوور اور عطیات اکٹھا کرنے کی غرض سے ایک سال کے بچے کو زہر دینے اور ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کوئنز لینڈ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے مبینہ طور پر شیر خوار بچی کو کسی طبی منظوری اور نسخے کے بغیر 6 اگست سے 15 اکتوبر 2024 کے درمیان متعدد ادویات کھلائیں۔ خاتون مقامی میڈیا میں بچی کی والدہ قرار دیا گیا لیکن پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خاتون کے اوپر الزام ہے کہ انہوں نے بچی کی ویڈیو تکلیف کی تشہیر...
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے حقائق کے برعکس ضمانتیں مسترد کیں۔ عدالت 8 مقدموں میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔
فیصل آباد: بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر تشدد کر رہا ہے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی ہے، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اس بار تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب اور اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ان طالب علموں کی ماں ہوں، ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ محنتی طلبا کا حق ہے اور طلبا نے اپنے والدین کا سر فخر سے...
خیبرپختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے بھاری اسلحہ کو خیبرپختونخوا سے اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب نے تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب کا کہنا تھا کہ ملزم سے 272 مختلف بور کے پستول، 20 جدید خودکار بندوقیں معہ میگزنیز اور 23 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150گرام آئس اور 4 ہزار 450 کلوگرام...
کراچی: لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ تاحال جاری نہ ہوسکے، محکمہ داخلہ سندھ نے 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب وصی لاکھو کی گرفتاری کے لیے چند ماہ قبل وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو استدعا کی تھی کہ وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا جائے۔ اپنے مراسلے میں داخلہ سندھ نے کہا کہ وزارت داخلہ انٹرپول سے رابطہ کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس کا اجراء کرائے تاکہ ملزم گرفتار ہوسکے، آئی جی سندھ نے چند ماہ قبل وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ...

پولینڈ کی حکومت کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار نہ کرنے کا اعلان
وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...