2025-08-02@22:47:56 GMT
تلاش کی گنتی: 406
«الاسلام کے»:
(نئی خبر)
کمشنر لاہور زید بن مقصود—فائل فوٹو کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز لاہور سمیت پورے ڈویژن میں صفائی مہم جاری ہے۔ عید کے تینوں دن ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز کام کریں گے: وزیرِ بلدیات پنجابوزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ہر تحصیل و اضلاع میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو تینوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔ زید بن مقصود نے بتایا ہے کہ عید کے پہلے روز لاہور سے 18ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید الاضحیٰ پر فوری آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور بہترین صفائی کے لیے پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں بڑا کلین اپ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس حوالے سے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ گھروں کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق آپریشن کلین اپ لیڈ کر رہے ہیں اور مقامی سطح پر نمائندے آپریشن کی نگرانی پر مامور ہیں۔...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ اعلامیے کے مطابق بیشتر شہروں کے برعکس آج شام کو سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعد ازدوپہر میدانی اضلاع میں...
عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوبی علاقوں (بالائی /وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں) میں 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم...
عیدالاضحیٰ پر سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد سب سے بڑا مسئلہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا ہوتا ہے۔ بعض اوقات شہریوں اور کبھی حکومتی اداروں کی غفلت کے باعث آلائشوں کو بروقت اور درست طریقے سے تلف نہ کیا جا سکا، جس سے نہ صرف متعدد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ مقامی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرِ ماحولیات محمود عالم خالد کا کہنا ہے کہ 2015 میں فرانس کے شہر پیرس میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں “پیرس کلائمیٹ ڈیل” کے تحت دنیا بھر کے ممالک نے عہد کیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ تاہم...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجة الاسلام والمسلمین مولانا سید جان علی کاظمی نے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے تاسیس کردہ حوزہ علمیہ میں بڑے بڑے مجتہدین کی تربیت کرکے دنیائے اسلام کے مختلف علاقوں میں بھیجے، آج کے حوزات علمیہ اسی حوزہ علمیہ کا تسلسل ہیں جس کی بنیاد امام محمد باقر علیہ السلام نے مدینہ میں رکھی تھی، حوزہ علمیہ سے ہی امام خمینی جیسی شخصیات نکلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا، ننھے...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز کے اوقات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے، جن کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی ایچ اے اسلام آباد کی متعدد مساجد میں نماز عید ادا کی جائے گی۔ ہر مسجد میں نماز کی امامت کرنے والے علمائے کرام کے نام اور نماز کے اوقات کا اعلان ڈی ایچ اے اتھارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا تاکہ شہری بروقت معلومات حاصل کر سکیں۔ مسجد کا نام وقت جامع مسجد ابو ہریرہ، ایف-7 5:20 صبح جامع مسجد...

عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر عالم ِاسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد ، یہ دن ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے ،صدر مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پرعالم ِاسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے ،عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے ،اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جمعہ کو جاری...
— فائل فوٹو ضلع باجوڑ اور مہمند کے بیشتر علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ضلع باجوڑ میں ناوگئی، ماموند تحصیلوں میں نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیل خار، برنگ اور سلارزئی میں کل عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ دبئی: متحدہ عرب امارات میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعاتابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید اداکی گئی۔ مہمند میں بھی مقامی لوگوں نے اپنے مقررہ اوقات پر نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کے تحت جانور قربان کیے۔تحصیل یکہ غنڈ اور تحصیل پڑانگ غار میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے 3000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔فیصل مسجد سمیت تمام اہم مساجد اور عیدگاہوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ عید کے دنوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک اسکواڈ بھی تعینات ہوگا۔شہر کے مختلف علاقوں میں ڈولفن فورس کے اہلکار گشت پر مامور رہیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات...
خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک اہم اور دور رس فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے درمیان مالی مراعات کے غیر متوازن نظام کو درست کرنا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ خزانہ نے افسران کے بلند الاؤنسز میں کمی اور نچلے درجے کے ملازمین کے لیے الاؤنسز میں اضافے کی تجویز تیار کر لی ہے، جو بجٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الاؤنسز میں طبقاتی فرق کا بحران سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران اور نچلے درجے کے ملازمین کو دی جانے والی مراعات میں نمایاں فرق موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ایس ایس، سیکریٹریٹ اور پولیس افسران کو ان کی بنیادی تنخواہ کے...
مشیرِاطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹرمحمد علی سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی۔انہوں نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور مانیٹرنگ کےلیے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ عیدنماز سے قبل تمام عیدگاہوں کی مکمل صفائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے بجٹ سے پہلے این ایف سی اجلاس بلا کر ضم اضلاع...
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیرنے عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمراسیران کو عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے قریبی عزیزوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ ملاقات صرف والدین، بہن بھائی، بیٹا بیٹی یا بیوی سے کرائی جائے گی، دیگر رشتہ دار یا دوست شامل نہیں ہوں گے، ملاقات انٹرویو شیڈ میں ہوگی، ڈیوڑھی میں اجازت نہیں دی جائے گی۔لواحقین کی جانب سے لایا گیا کھانا مکمل تلاشی کے بعد قیدیوں کو دیا جائے گا۔کسی بھی بدنظمی سے بچنے کے لیے خصوصی...
پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے،عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی جبکہ قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی شامل نہیں ہے،منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں...
ویب ڈیسک:عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنرل ہسپتال لاہور میں مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کے مطابق تمام انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے تمام شعبہ جات کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ ورکس کے ملازمین جنریٹرز اپ ڈیٹ اور فنکشنل رکھیں۔الیکٹریشن و دیگر عملہ اپنی...
پشاور: خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر...
پاکستان محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں ( پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد ) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں( بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں ) دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟...
ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 7 جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ 7 سے 12 جون کے دوران ملک بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ملک کے جنوبی علاقوں، بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصے میں دن کے درجہ حرارت 7 سے 12 جون کے دوران معمول سے 4 سے 6 ڈگری...
اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے اور وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ...
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی سزا معافی دے دی گئی ہے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلان کردہ معافی سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 450 قیدی مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدی فوری طور پر رہا ہو کر عیدالاضحیٰ اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائیں گے۔ سزا میں یہ رعایت پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق معافی ان قیدیوں کو دی گئی ہے جنہوں نے جیل میں اچھا کردار دکھایا، اور نادار قیدیوں کے جرمانے مخیر حضرات نے ادا کیے۔ تاہم، یہ معافی مخصوص نوعیت کے قیدیوں پر...
الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویژن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام کے مطابق معاملہ ابھی سپریم کورٹ کی زیر...
علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلئے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی...
سٹی 42 : قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں 2025-2026 کے سالانہ ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی گئی، ان ترقیاتی منصوبوں میں صحت، تعلیم، انفرا سٹرکچر، واٹر سیکٹر، اور ہاؤسنگ کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس کے آغاز میں وزیراعظم نے شرکاء کو 10 مئی کے معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے نوازا، بھارت کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جس سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویڑن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔آڈٹ حکام...
الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویژن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام کے مطابق معاملہ ابھی سپریم کورٹ کی زیر سماعت...
ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آبا د (سب نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحی کے دوران میدانی علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گا۔چترال،...
کراچی(نیوز ڈیسک) یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی، بوئنگ طیاروں میں اکنامی اور بزنس کلاس کی نشستوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ بوئنگ طیاروں میں نیاان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، یورپ اور برطانیہ کے مسافروں کو قومی ایئرلائن کے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔ قومی ایئرلائن کو برطانیہ ،امریکا میں پروازوں کی...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ پر 5 سے 8 جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ حکومت نے 6 سے 9 جون تک چھٹی کا اعلان کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبےمیں عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ جس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کی تعطیلات 5 سے 8 جون تک ہوں گی۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے عید قرباں کے موقع پر تعطیلات کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر 6 سے 9 جون تک چار دن کی تعطیلات ہوں گی، کابینہ ڈویژن کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحیٰ...
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے 3 دن ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت کا بڑا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینز چلائی جائیں گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ کیے گئے معاہدے مکمل طور پر نبھائیں گے، پاکستان ریلوے نے 77 سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کیں، گیارہ مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی لیز شدہ جگہوں سے بھی آمدن حاصل ہو رہی ہے، وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بولی کے عمل میں شفافیت، بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیسکو نےمتعلقہ حکام کوعید کےدنوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایات کی ہے۔ عید کےدنوں میں لائن اسٹاف اورشکایت سینٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہےکہ عید کے دنوں میں اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیزکا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے،ہیٹ ویو کی صورت میں بھی سٹاف اسٹینڈ بائی ہوگا۔ مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد نے تنخواہوں میں اضافے کے حق میں قلات پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا، جہاں مظاہرین نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ قلات پریس کلب کے باہر اس بھو ک ہڑتالی کیمپ میں 3 اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، بھوک ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ ہےکہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے کیونکہ شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین کی گزر اوقات نہایت ہی مشکل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جامعہ بلوچستان: 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین 16دن سے سراپا احتجاج ملازمین کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا چارٹر آف ڈیمانڈ جلد از جلد منظور کیا جائے، شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین...
— فائل فوٹو سندھ میں عیدالاضحیٰ کے دوران کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر کی 53 مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا گیا اور کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر 66 کمیونٹی سیشنز منعقد کیےگئے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کھال میں چپکی ہوئی ٹک سے پھیلنے والا کانگو وائرس خطرناک ہے، کانگو وائرس سے شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے، کانگو وائرس جانوروں کی کھال میں چپکی ہوئی ٹک میں پایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مویشی منڈی جانے والے افراد کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدام کریں، ماہرین صحت بلوچستان: رواں سال کانگو وائرس کا...

سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے میں مسلسل ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں یا کس کا ڈر نہیں، سی ڈی اے نے غریب عوام کو جڑواں شہروں میں سفری سہولت فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سبسڈی کے اضافی بوجھ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے...
حکومت پنجاب کا عوامی تحفظ کیلئے اہم فیصلہ, محکمہ داخلہ نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مستقل نصب میکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے عید...
افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفاتخانوں کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بیجنگ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھایا جائے گا۔افغان وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا...
عید الاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی ہدایات جاری کردیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکریٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑیوں کو مین ہولز، نالیوں اور نہروں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی اسی طرح منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاؤں، نہروں، ڈیمز اور جھیلوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران سابق صدر تحریک حسینی اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جب لاشرقیہ ولا غربیہ کا نعرہ بلند کیا تو اس وقت دنیا کو یہ ماورائے عقل لگا، مگر آج اس نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف...

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب کا انعقاد
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ تقریب میں ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور یورپ کے 60 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ سمیت تقریباً 20 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں ، سابق ممتاز سیاستدانوں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت...
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں...
متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودیہ نے بھی عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 5 جون بروز جمعرات سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔ اتوار تک عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد مملکت میں پیر 9 جون سے لوگ ملازمتوں پر لوٹ آئیں گے۔ سعودی وزارت محنت اور افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی یہ چھٹیاں شہریوں کو عبادتوں، فریضہ قربانی اور ثقافتی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے عید الاضحیٰ پر 5 جون سے 8 جون تک 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یاد...
اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کی سات دہائیوں پر محیط تاریخ میں 235,000 سے زائد پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں امتیازی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ 181 پاکستانی امن فوجیوں نے بین...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ نے طالب علم کی ہلاکت پر انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 3 رکنی بورڈ طالب علم سالار کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کرے گا۔کالج کے اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی بورڈ کی رپورٹ سامنے آنے پر سالار کے والدین کو بھی آگاہی دی جائے گی۔اس سے قبل سالار کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا تھا کہ سالار کی طبیعت خراب ہونے پر کالج انتظامیہ نے غفلت برتی، اس لیے وہی موت کی ذمے دار ہے۔اہلِ خانہ نے استفسار کیا تھا کہ اسپتال کی ہدایت کے باوجود سالار کو آئی سی یو میں منتقل کیوں نہ کیا گیا؟
اسلام آباد: ماہ ذی الحج کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہورہا ہے۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی نمازمغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی۔ مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہورہے ہیں، جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد انہیں مرکزی کمیٹی کو پہنچایا جائے گا۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین...
ڈھاکہ: بنگلادیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر رہائی کاحکم دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق عدالت نے سزائے موت کےقیدی اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کردیا۔ اظہر الاسلام 2012سےقید میں تھے، انہیں گزشتہ سال حسینہ واجد حکومت کے دور میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اظہرا الاسلام ان 6 سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں حسینہ واجد حکومت کے دور حکومت میں سزائے موت سنائی گئی تھی، ان افراد میں سے جماعت اسلامی کے 4 اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کو گزشتہ دور حکومت میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔ اظہر الاسلام کے وکیل کے مطابق وہ خوش قسمت ہیں کہ...
جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی بریت کے بعد نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے ناردرن ریجن کے چیف آرگنائزر سرجیس عالم نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید صلاح الدین قادر چودھری یا دلاور حسین سعیدی اسی طرح ہمارے پاس واپس آئے ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام کو ملک کی سابقہ فاشسٹ حکومت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک مقدمے میں سنائی گئی سزائے موت سے بری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس سے سوشل میڈیا پر اہم بحث اور رد عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی...
بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے اپیلٹ ڈویژن نے منگل کو جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کو 1971 کی جنگ کے دوران ہونے والے مبینہ جنگ جرائم کے مقدمے سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس سید رفعت احمد کی قیادت میں 7 رکنی بنچ نے سنایا۔ اظہر الاسلام کون ہیں؟ اے ٹی ایم اظہر الاسلام جماعت اسلامی بنگہ دیش کے سینئر رہنما ہیں۔ بنگلہ دیش میں یہ سیاسی جماعت 1971 کے جنگی جرائم کے الزامات کے حوالے سے طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے۔ جنگ کے وقت اظہر الاسلام کو اسلامک چھترہ سنگا کے طالب علم رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا جو جماعت اسلامی کا اسٹوڈنٹ ونگ تھا۔ اس کے...
بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اظہر الاسلام کی رہائی کا حکم بھی دے دیا۔ عدالت نے سزائے موت کے قیدی اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر الاسلام 2012 سے قید میں تھے۔ Post Views: 5
محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 27 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 27 مئی (شام/رات) سے 31 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور...
عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا، جس میں چاند کی شہادتوں اور فلکیاتی مشاہدات کا جائزہ لیا جائے گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر آج اجلاس منعقد کریں گی۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل دکھائی دینے کا قوی امکان یاد رہے کہ سپارکو نے گزشتہ ہفتے اپنے فلکیاتی تجزیے اور جدید مشاہداتی تکنیکوں کی بنیاد پر پیش گوئی کی تھی کہ ذی الحجہ کے نئے چاند...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عید الاضحٰی کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی آمد کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے معروف ماہر فلکیات نے...
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں رواں ہفتے آندھی، گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔27 سے 31 مئی کے درمیان کشمیر، گلگت، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی بارش کا امکان ہے ، جبکہ پنجاب...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ 28 مئی سے مغربی ہواﺅں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوسکتا ہے، جس کے باعث 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور گجرات، آزاد کشمیر ، مظفرآباد، راولا کوٹ اور باغ، گلگت بلتستان ، گلگت میں گرج چمک کے بارش کا امکان ہے...
اپنے بیان میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے کہا کہ جامعات کے ملازمین کے الاؤنسز کا خاتمہ نہ صرف انکے معاشی استحکام کیخلاف ہے، بلکہ یہ تعلیمی نظام کی بنیادوں کو بھی کمزور کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جامعہ کے بعض اخراجات خود جامعہ کو اٹھانے کی پالیسی تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ بلوچستان محرومی کا شکار ہے اور جامعہ کے ملازمین کے الاؤسنز کا خاتمہ بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے الاؤنسز...
اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی49، دادو، موہنجودڑو، روہڑی، لاڑکانہ، نوابشاہ 47، سکھر 46،حیدرآباد 45، ملتان 44، لاہور، فیصل آباد 41، کوئٹہ، پشاور 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گلگت میں 36، اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Post Views: 3
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپان تیزی سے عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کا مرکز بن رہا ہے، جس کا ہدف 2033 تک 4 لاکھ بین الاقوامی طلبہ کو اپنے تعلیمی اداروں میں شامل کرنا ہے۔ اس وقت مئی 2024 تک، جاپان میں 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 2010 سے لے کر اب تک، غیر ملکی طلبہ کی تعداد 228,000 سے بڑھ کر 312,000 سے زائد ہو چکی ہے، یعنی کل تعداد میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو جاپان کی بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کا ثبوت ہے۔ ویزا کے آسان عمل جاپان نے ویزا کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے اصلاحات کی...
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا جن میں پولیس پر حملے، لوٹ مار کے دوران شہریوں کا قتل، ڈکیتی اور راہزنی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو عبدالغفور عرف غفوری کلہ مارا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا جن میں پولیس پر حملے، لوٹ مار کے دوران شہریوں کا قتل، ڈکیتی اور راہزنی شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ صدر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ بندی کے دوران روکنے کی کوشش کی۔ اس پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ ایک سے 2 گھنٹوں کے دوران تیزبارشوں کا امکان ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک، مری گلیات،کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے، شہریوں سے گزارش ہے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش سے بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے پریشان عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ادھر بارش کے باعث دریائے سوات...
ویب ڈیسک : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے کہا کہ جس وقت ہم نے وار کیا تو پوری دنیا کو پتا لگا کہ اب پاکستان نے وار کیا، ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان نے بھارت کا وہ حال کیا جس کے بعد وہ پوری دنیامیں معافیاں مانگتے پھرتے تھے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمارے معصوم بچوں کی شہادت ہوئی، اگلے تین دن اس پوری قوم نے بھی دیکھا اور پوری دنیا نے بھی دیکھا کہ کس طریقے سے پاکستان پر دشمن حملہ آور ہوا، یہاں پر ڈرون آئے اور پاکستان کو نشانہ بنایا، پاکستان کی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ، ہمارے ایئر پورٹ پر میزائل مارے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی...
محکمہ موسمیات نے 23اور 24مئی کو ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 23اور24مئی کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 24مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ایبٹ آباد، ہری...
اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں 23 اور 24 مئی کو گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں گرد آلود طوفان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،...
قطر ( نیوزڈیسک) عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر 5 دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ قطری حکام کے مطابق چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو کہ یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔ قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جب کہ عید الاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو...
اسلام آباد‘ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر نٹالی بیکر اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ روبینہ خالد نے بینظر انکم سپورٹ...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کی قیادت میں وفد نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، اور ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اسحاق ڈار نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی کے تحت معاونت...
اسلام آباد / لاہور — عیدالاضحیٰ 2025 کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے لیے مقامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اسلام آباد میں پانچ مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن (DMA) کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ مقامات پر کیٹل منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ رہائشی علاقوں میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں اور عوام کو بہتر سہولیات...
سکھر تعلیمی بورڈ(فائل فوٹو)۔ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر زاہد چنڑ کو چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ سکھر بورڈ کے چیئرمین رفیق احمد پل نے دو سال مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور عدالت میں اپنے کیس کی پیروی نہیں کی جس کے بعد ان کی درخواست نمٹادی گئی۔ واضح رہے کہ پروفیسر زاہد چنڑ کو سرچ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔تاہم چیئرمین بورڈ رفیق پل کی جانب سے عدالت میں کیس اور اسٹے ملنے کے باعث پروفیسر زاہد چنڑ کی تقرری روک دی گئی تھی۔
عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحی کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذی القعدہ 27مئی کو وزرات مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔واضح رہے کہ 27مئی کو ذوالحج کا...
وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ...
ویب ڈیسک : ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ۔ وزارت مذہبی امور نےعید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ حج پرواز ؛ دورانِ سفر طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ دوسری جانب ماہر فلکیات نے...
فوٹو: فائل آج سے 24 مئی کے دوران سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 مئی تک سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔ آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج اور کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔اس دوران دن میں درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوب مغرب...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت کمپنی اپنی ہر پراڈکٹ کو اپ ڈیٹ کرے گی۔ ایپل کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 9 جون سے 13 جون کے درمیان ہوگا جس میں کچھ ایونٹ فرداً جبکہ زیادہ تر ایونٹ آن لائن منعقد ہوں گے۔ یہ آن لائن ایونٹس 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو اسٹریم کی نوٹ سے شروع ہوں گے جو کہ ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور یوٹیوب پر اسٹریم کیا جائے گا۔ساتھ ہی ایونٹ ختم ہونے کے بعد اس کا ری پلے بھی دستیاب ہوگا۔ واضح رہے ایپل کی جانب سے اس ایونٹ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں پھیلائیں تھی کہ بھارت ایشیاکپ 2025 سے دستبردار ہورہا ہے اور...
مریم نواز(فائل فوٹو)۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بارہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔ خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے۔ ان کے ہوتے ہوئے کرپشن افسوسناک ہے، کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی، کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ اسٹینڈ بنانے اور سڑکوں کے درمیان سے بجلی کے کھمبے ہٹانے کا حکم دیا۔انھوں نے تجاوزات...
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے بیشتر علاقے اگلے 3 سے 4 روز کے دوران شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ 16 سے 20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ،...
بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون پر اعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کا 2025 کےلیے اجلاس چین کے صوبہ زےجیانگ کے شہرننگ بو میں منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے عالمی ترقی میں استحکام پیدا کیا ہے اور یہ عالمی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ موجودہ صورتحال میں، ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترک تعمیر کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چھاؤ شو نے کہا کہ فی الحال، چین 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار...
قومی ایئر لائن پی ائی اے کو قومی خزانے پر گزشتہ چند سالوں سے بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ 850 ارب روپے کی مقروض بھی ہو گئی تھی۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی پی آئی اے کے ایک سال میں کتنے اخراجات ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقہ جات کے لیے پی آئی اے کی پروازویں منسوخ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا وزارت دفاع کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں پی آئی اے کو 9 ارب 35 کروڑ کا آپریشنل پرافٹ جبکہ 26 ارب 20 کروڑ روپے کا نیٹ پرافٹ ہوا ہے۔ اس عرصے میں پی آئی اے نے مجموعی طور پر 198 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات کیے۔ پی آئی اے کے سال 2024...
کراچی: سفاری پارک کی مدھوبالا اور ملکہ کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکن ڈاکٹر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا اور کمیٹی ممبر یسرہ عسکری ٹیم کے ہمراہ سترہ روز کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔سری لنکن ڈاکٹر سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ سری لنکن ڈاکٹرز نے سفاری پارک میں ہاتھیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔سری لنکن ڈاکٹر بدھیکا بھنڈارا نے بریفنگ میں کہا کہ ہر دو ماہ میں سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کا علاج جاری ہے، علاج کے دوران ہاتھیوں کے پاس کسی کو آنے کی اجازت نہیں...
چین-فرانس اعلیٰ سطح اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ کے دسویں اجلاس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :دسواں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں منعقد ہوا۔ ڈائیلاگ کےلیے چین کے سربراہ اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور فرانس کے سربراہ، فرانس کے معیشت، خزانہ، صنعت و ڈیجیٹل خودمختاری کے وزیر ایرک لومبارڈ نے مشترکہ طور پر ڈائیلاگ کی صدارت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ تھی۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر ایمانوئل میکرون نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سعودی خلائی ایجنسی اور امریکی خلائی ایجنسی (ناسا)کے درمیان خلا کے موسم کا مطالعہ کرنے کے لئے وقف پہلے سعودی سیٹلائٹ کو آرٹیمس 2 مشن کے تحت لانچ کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ ا قدام خلائی شعبوں میں سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے اور جولائی 2024 میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان دستخط شدہ فریم ورک معاہدے کو فعال کرنے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔یہ معاہدہ فریقین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کے دوران طے پایا جسے سعودی عرب کے بین الاقوامی آرٹیمس معاہدےمیں شمولیت کی توسیع سمجھا جا رہا ہے۔ یہ پرامن مقاصد کے لئے چاند، مریخ، سیارچوں...
پاکستان میں مئی 2025 کی پہلی ہیٹ ویو کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جو آئندہ 3 سے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق 15 مئی سے ملک کے بالائی و جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دن کے وقت درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 15 سے 20 مئی تک معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 15 سے 19 مئی کے دوران درجہ حرارت...
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا،15سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا 15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا...
—فائل فوٹو مئی میں گرمی کی پہلی لہر کا امکان ہے، 15 سے 20 مئی کے دوران ملک کے بیشتر مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا دباؤ ملک کے بیشتر مقامات پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ 15 سے 20 مئی کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی...
7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو زمینی اور فضائی کارروائی میں ناکوں چنے چبوا دیے۔ اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ اور پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ دوسرا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانا، اس ساری صورتحال نے دنیا میں بھارت کی ساکھ کو برے طریقے سے مجروح کیا...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی والی جنگ بندی کے بعد پروازیں کے بدتریج معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیز فائز ہونے کے باوجود ہفتے کے روز 150 کے قریب پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں تاہم اب اتوار کے روز پروازیں معمول پر آنا شروع ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ اتوار کو ‘فلائی دبئی’ سمیت 10 بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کردیا، اس کے ساتھ ہی حج آپریشنز بھی دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام ہورہا ہے جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپوں میں شدید متاثر ہوئے تھے۔ اس سے قبل خبر آئی...
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ امر اہم ہے کہ اس پیش رفت کو درست تناظر میں دیکھا جائے، بھارت نے 7 مئی 2025ء سے پاکستان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں، جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑگیا اس کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا...