2025-09-18@17:38:15 GMT
تلاش کی گنتی: 5268

«انصاف اور وقار کے»:

(نئی خبر)
    برطانیہ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لندن کے وسطی علاقے میں ‘یونائیٹ دی کنگڈم’ کے عنوان سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ کیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ یہ مظاہرہ ٹامی رابنسن کی جانب سے منظم کیا گیا جس میں ارب پتی امریکی صنعت کار ایلون مسک نے بھی ویڈیو خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی امیگریشن: درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی سخت جانچ ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ ایلون مسک نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ معصوم لوگوں، بالخصوص بچوں کو گینگ ریپ سے نہیں بچا پا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں ملک کے تباہ ہونے اور طرزِ زندگی کے ٹوٹنے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے...
    MADRID: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے علاقے ویلیکاس میں گزشتہ رات ایک بار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق دھماکے سے متاثرہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، جبکہ موقع پر موجود فائر فائٹرز ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق عمارت کی جزوی طور پر منہدم چھت، زمین پر بکھری اینٹیں، اکھڑے ہوئے دروازے اور سڑک پر شیشے کے ٹکڑے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسٹریچرز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ موقع پر فائر بریگیڈ،...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع دیر لوئر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ متوفین کی لاشیں رات گئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئیں، ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی اور ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ جبکہ متوفین کی شناخت کے حوالے سے بھی پولیس کوششیں کر رہی ہے ۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 13 ایچ حرمین پارک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 17 سالہ سمیع کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ایف میں فائرنگ سے 35 سالہ فرحان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ...
    حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف کردیے جبکہ وزارت توانائی نے ادا کیے گئے بلوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی معاف کرنے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے گئے ہیں اور جن لوگوں نے بل ادا کیے انہیں جمع شدہ رقوم واپس ہوں گی۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف ہونے کے فیصلے پر فوری عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے آج خیبرپختونخوا میں ہمارے 12 جری سپوتوں کو شہید کیا۔ آج KPK میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دھشت گردوں نے ھمارے 12جری جوان بیٹے شہید کیے۔ انکے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ KPK کے وزیر اعلی سمیت pti لیڈرشپ کا کوئ فرد شریک نہ ھوا۔تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ھے ؟ کیا وہ ھمارے جوان بیٹوں کے...
    پاکستان یا دہشت گرد،افغانستان انتخاب کر لے ،وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کے ہمراہ بنوں کا دورہ،شہید جوانوں کے جنازے میں شرکت،اعلی سطح اجلاس کی صدارت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نیکہا ہیکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہے کے خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو سرحد پار سےآ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب...
    جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی صوبہ ایکویٹیئر میں اس ہفتے 2 الگ الگ کشتی حادثات میں کم از کم 193 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔ حکام کے مطابق پہلا حادثہ بدھ کے روز باسانکوسو علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹرائزڈ کشتی الٹنے سے 86 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر طلبا شامل تھے۔ جمعرات کی شام دوسرا بڑا حادثہ لوکولیلا علاقے میں پیش آیا جب تقریباً 500 مسافروں سے بھری کشتی میں آگ لگنے کے بعد وہ ڈوب گئی۔ وزارتِ انسانی امور کے مطابق حادثے میں 107 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 209 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ وزارتِ سماجی امور کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 146 افراد لاپتا ہیں۔ ریاستی میڈیا...
    حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے پروویڈنٹ فنڈز پر منافع کی شرح کم کر کے 12.46 فیصد کر دی ہے، جو گزشتہ سال کی 13.97 فیصد شرح کے مقابلے میں 1.51 فیصد پوائنٹس کی کمی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی شرح جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی ایف) اور کنٹریبیوٹری پروویڈنٹ فنڈ (سی پی ایف) دونوں پر لاگو ہوگی، اور مالی سال کے دوران ان فنڈز میں تمام سبسکرپشنز اور بیلنسز اس شرح کے تحت آئیں گے۔ یہ کمی حکومت کے اُس رجحان کا تسلسل ہے جس کے تحت پروویڈنٹ فنڈز پر منافع کی شرح بتدریج کم کی جا رہی ہے، مالی 24-2023 میں بھی شرح کو 14.22 فیصد...
    ڈھاکا/لندن(نیوز ڈیسک) عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کو آمرانہ، بدعنوان اور کرپٹ قرار دیا گیا ہے۔ فلم میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی تحقیقات شامل ہیں جنہوں نے ان کے طرزِ حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھائے۔ طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کے مطابق شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طرح جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف جان ریڈ نے کہا کہ نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور آمرانہ رویے کے باعث طلبا کی تحریک اپنے عروج پر پہنچی۔ ان کے بقول بنگلا دیش میں کرپشن کی وسعت دنیا میں منفرد تھی، حتیٰ...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار اور موسیقار ثمر جعفری نے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری اور موسیقی کے حوالے سے اپنے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ ثمر جعفری نے ایک پوڈ کاسٹ گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو عالیہ بھٹ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرن جوہر کی فلموں کے مداح ہیں، خاص طور پر ان فلموں کے جن میں کالج لائف کو دکھایا گیا ہے جیسے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔ اپنے پسندیدہ بھارتی کرکٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ویرات کوہلی کے مداح رہے ہیں۔ موسیقی کے میدان میں ثمر جعفری نے اپنی خواہشات...
    امریکا میں دکانوں اور آن لائن دستیاب زیادہ تر شارک گوشت گمراہ کن یا غلط لیبل کے ساتھ فروخت ہونے اور معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب شارک کی اقسام بھی بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف حال ہی میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا ایٹ چیپل ہل کی ایک تحقیق میں ہوا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کیے گئے 93 فیصد نمونے یا تو غلط لیبل شدہ تھے یا اتنے مبہم انداز میں بیان کیے گئے تھے کہ خریدار اصل نسل کا پتا نہیں لگا سکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: سمندری تیزابیت شارک مچھلیوں کی سب سے بڑی طاقت کو کیسے نقصان پہنچا رہی ہے؟ تحقیقی ٹیم نے 29 شارک گوشت کی مصنوعات کو سپرمارکیٹس، فِش مارکیٹس اور...
    انگلینڈ نے مانچسٹر میں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 304 رنز بنائے جو کہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ یہ ریکارڈ مجموعی طور پر مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے بڑے اسکور زمبابوے کے 344 رنز (4 وکٹ پر) بمقابلہ گیمبیا (2024) اور نیپال کے 314 رنز (3 وکٹ پر) بمقابلہ منگولیا (2023) ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز اس اننگز میں فل سالٹ نے 141 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ یہ ان کا...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنے بوئنگ 777 طویل فاصلے کے طیاروں کی ضروری مینٹیننس کے باعث پاکستان سے کینیڈا کے لیے پروازیں 13 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: پی آئی اے کے لوگو والے غبارے نے بھارتی حکام کی دوڑیں لگوا دیں ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کے 2 طویل فاصلے کے طیاروں کی تکنیکی جانچ پڑتال 3 ہفتے تک جاری رہے گی، جس میں بنیادی پرزہ جات کی تبدیلی شامل ہے۔ یہ عمل ہر 10 سال بعد لازمی قرار دیا جاتا ہے تاکہ مسافروں کے تحفظ اور بین الاقوامی ایوی ایشن معیار کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ پروازوں کی معطلی...
    لنڈی کوتل میں پہلی بار معذور افراد کے لیے مفت مصنوعی اعضا لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ کامیابی سے چلنے پھرنے اور روزگار کے حصول کے قابل ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: معذوری کے باوجود ہمت نہ ہارنے والی ڈاکٹر انعم نجم کی دلچسپ کہانی آئی سی آر سی اور بی پاس کے تعاون سے قائم اس سینٹر میں سینکڑوں مریضوں کو مصنوعی ہاتھ اور پاؤں لگائے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں قائم اس سینٹر کے بقول اس عمل پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں لیکن مریضوں سے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا جاتا۔ یاد رہے کہ پہلے یہ معذور افراد علاج کے لیے افغانستان کے شہر جلال آباد جاتے تھے لیکن...
    غزہ میں کل صبح سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 65 فلسطینی جامِ شہادت نوش کرگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے غزہ میں 2 مکانات کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جبکہ شاتی پناہ گزین کیمپ میں قائم ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا، جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ تازہ حملوں کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 756 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 59 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے فلسطینوں کے گھروں پر غیر قانونی...
    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں دو دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق کرفیو 13 اور 14 ستمبر (ہفتہ، اتوار) کو نافذ العمل ہوگا۔ ضلعی افسر نے بتایا کہ کرفیو کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کرفیو کے دوران تمام تجارتی مراکز، بازار اور مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی، اِس کے علاوہ ضلع کی حدود میں ہر قسم کی عوامی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور کرفیو کے دوران اپنی تمام روزمرہ سرگرمیاں روک دیں،اُنہیں...
    لاہور: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 45 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث ساڑھے 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2335 موضع جات، ستلج میں 672 موضع جات اور راوی میں 1482 موضع جات متاثر ہوئے۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں...
    پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد دریاؤں کا شدید سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگیا۔ کچے کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے تاہم بعض مقامات پر مکین علاقے چھوڑنے سے انکار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کشتی حادثات، جانی نقصانات اور متاثرہ دیہات کی تازہ رپورٹ نے مجموعی صورتحال کی سنگینی کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ سندھ میں سیلابی ریلا اور نقل مکانی سیلابی پانی کشمور اور دادو کے کچے کے علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ کشمور میں مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دادو کے رہائشیوں نے اپنے علاقے خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار کارروائی میں ایک ایرانی شہری سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 6 کا تعلق بنوں، 5 مالاکنڈ، 4 فیصل آباد، جبکہ 4 ملزمان ملتان اور خانیوال سے ہیں۔ اسی طرح 2 کا تعلق بونیر سے جبکہ دیگر ملزمان کا تعلق حافظ آباد، وزیرستان، وزیرآباد اور کراچی سے ہے۔ گرفتار ہونے...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنہ الخوارج کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے۔ عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں میں نے کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ حاصل کی اور اس کے بعد منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ گزارے۔ خارجی نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں زنگوٹی خرسین آیا جہاں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد سے ملا اور گروپ میں شامل ہوا، زنگوٹی کی مینار والی مسجد میں اسد ملا فوج...
    اسلام آباد: دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور موثر حکمتِ عملی کیلیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاترہو کرقومی اتحادمیں مضمر ہے۔  عالمی جریدے نے خیبرپختونخواہ حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کودہشتگردی کے خاتمے میں بڑاچیلنج قرار دے دیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنزکیے ،گزشتہ دورحکومت میں فتنہ الخوارج سے مذاکرات اورواپسی کی غلط پالیسی نے دہشگردوں کوحوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کیے ہوئے ہے ،وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو...
    پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے بھٹائی آباد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل اور دو معصوم بچیوں سمیت خواتین کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا اور بزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری اقلیتی برادری اور انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے یقین دلایا کہ...
    کراچی: مری کی طرز پر سندھ کے منفرد تفریحی مقام گورک ہل اسٹیشن کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا جہاں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں گورک ہل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سمیت فرنیجر اور دیگر اشیا کی  خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔ محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم گورک ہل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا، جس پر پی اے سی نے گورک ہل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا ارلی ہارویسٹ پروگرام، جسے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے، بلوچستان کے زمینداروں اور تاجروں کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آٹے کا بحران کیسے پیدا ہوا؟ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی محنت اور پیداوار کو تباہ کرنے اور معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ معاہدے کے مطابق ایک سال کی مدت کے دوران پاکستان سے کیلا، کینو، آلو اور آم افغانستان برآمد ہوں گے جبکہ افغانستان سے انار، انگور، ٹماٹر اور سیب پاکستان درآمد کیے جائیں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سینیئر...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جن کی جلد از جلد تلاش کے لیے وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے ریسکیو حکام کو آپریشن کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے...
    تیونس کے ساحل پر بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے اور غزہ کے لیے روانہ ہونے والے عالمی صمود فلوٹیلا کو الوداع کہا۔ رپورٹس کے مطابق شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلوٹیلا کے رضا کاروں کو نعرے اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔  اس فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک انسانی ہمدردی اور مزاحمتی یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے۔ On the shores of Tunisia, crowds gathered to bid a heartfelt farewell to the Global Sumud Flotilla for Gaza. pic.twitter.com/Aa9oE3Da8O — Global Sumud Flotilla (@GlobalSumudFlot) September 11, 2025 فلوٹیلا میں شریک کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ سفر صرف سمندری راستے کا نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی کے لیے دنیا بھر کے ضمیر کو جھنجھوڑنے...
    کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور  پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...
    ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ پر بڑی فتح کے باوجود افغان کوچ  جوناتھن ٹروٹ ٹیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے ہانگ کانگ کیخلاف ایشیا کپ میں ابتدائی فتح کے باوجود بہتری کے امکان پر زور دیا ہے۔ افغان ٹیم نے میچ میں 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ افغان ہیڈ کوچ نے بیٹنگ لائن میں شامل کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ مقابلوں کے لیے بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹروٹ نے تسلیم کیا کہ کچھ ڈراپ کیچز بھی ہمارے حق میں رہے، لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلے بازوں...
    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع مشہور سفاری ورلڈ اوپن ایئر زو میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب 58 سالہ تجربہ کار ملازم  جیان رنگکھاراسی شیروں کے جھُرمٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رنگکھاراسی، جو 20 برس سے زائد عرصے سے چڑیا گھر میں خدمات انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران شیروں نے ان پر حملہ کر دیا، جو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک عینی شاہدین کے مطابق بعض سیاحوں نے گاڑی کے ہارن بجا کر اور شور مچا...
    پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا اور لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دو لاکھ مظاہرین نے صدر ایمانوئیل میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ مغربی شہر رینس میں ایک بس کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین نے سڑکوں اور ہائی ویز کو بند کر دیا جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق اب تک تقریباً 500...
    آج سے 24 سال قبل 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے دہشتگرد حملوں نے دنیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔ القاعدہ کے خودکش حملہ آوروں نے 4 طیاروں کو اغوا کرکے امریکا کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا، جس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 977 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ہزاروں بعد ازاں بیماریوں کا شکار ہو کر جان سے گئے۔ حملے کی تفصیل امریکن ایئرلائنز فلائٹ 11 اور یونائیٹڈ ایئرلائنز فلائٹ 175 کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی شمالی اور جنوبی ٹاورز سے ٹکرا دیا گیا۔ صرف 17 منٹ کے وقفے سے ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا، جو آگ اور دھویں میں گھِر گئے اور دو گھنٹے کے اندر زمیں بوس ہوگئے۔ ایک اور طیارہ، امریکن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 19 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ...
    ایتھوپیا میں افریقہ کے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح، مصر اور سوڈان نے خدشات کا اظہار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈیم کے افتتاح کو ایتھوپیا اپنی توانائی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم پر واقع مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی وجہ سے دریائی پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا، جس سے ان کے زرعی اور پینے کے پانی کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ ڈیم...
    اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائیہ حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بدھ کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ الجوف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 118 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کو نشانہ بنانے کے ایک روز پر یمن میں یہ کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔ یمنی وزارتِ صحت کے مطابق...
    اسلام آباد:   وزارتِ قانون و انصاف اور ہانگ کانگ کے محکمہ انصاف کے درمیان دسویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے موقع پر تعاون کی مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط کیے گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب میں ہونے والے اس معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف راجا نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری برائے انصاف پال ٹی کیلام نے دستخط کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں فریق قانونی امور میں تعاون کو فروغ دیں گے اور قانونی معاملات میں افراد کی تربیت و صلاحیت سازی کے لیے اقدامات کریں گے، معاہدے کے تحت ہانگ کانگ پاکستان کو کاروباری تنازعات کے حل کے لیے ثالثی اور...
    گریڈ 22کے افسر انعام اللہ خان دھریجو صدر مملکت کے سیکرٹری تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،گریڈ 22کے افسر انعام اللہ خان دھریجو کو صدر مملکت کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعام اللہ خان دھریجو کا تعلق ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے اور وہ اس وقت سیکرٹری اسٹیبملشمنٹ ڈویژن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کرپٹو کرنسی، ٹیکسیشن، منی لانڈرنگ اور کسٹمز کے کردار پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں اور اجلاس میں کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ڈیلنگ ہنڈی اور حوالے کے ذریعے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہوا، جس میں ورچوئل ایسٹ بل 2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے بتایا کہ پاکستان میں ورچوئل ایسٹ کی کوئی ریگولیشن موجود نہیں تھی، حکومت اب شفافیت اور ریگولیشنز متعارف کروا رہی ہے۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک میں مختلف قسم کے ٹیکسز عوام پر بوجھ ہیں، اگر پورے...
    گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ۔نبیل احمد اعوان کا تعلق ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے جبکہ وہ اس وقت پنجاب میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی فون کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ سرگرمیاں نگرانی کے عمل سے گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد، صحافیوں اور سیاسی شخصیات سمیت متعدد افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے بیک وقت40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ’’ڈبلیو ایم ایس ٹو‘‘ نامی ایک انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ سیشنز کو بلاک یا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایک فون کالز اور میسجز تک رسائی دیتا ہے ، جبکہ دوسرا ویب سائٹس اور...
    پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔   وزارتِ قانون و انصاف اور ہانگ کانگ کے محکمہ انصاف کے درمیان دسویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے موقع پر تعاون کی مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط کیے گئے۔ ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب میں ہونے والے اس معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف راجا نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری برائے انصاف پال ٹی کیلام نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت دونوں فریق قانونی امور میں تعاون کو فروغ دیں گے اور قانونی معاملات میں افراد کی تربیت و صلاحیت سازی کے لیے اقدامات کریں گے۔ معاہدے کے تحت ہانگ کانگ پاکستان کو کاروباری تنازعات...
    چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت حال ہی میں بڑھائی گئی عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز کی وصولی 1980 کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے فیسوں میں حالیہ اضافے کے خلاف تحریری تجاویز پیش کیں۔ اُنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی فیس میں اضافہ، آئین کے آرٹیکل 37...
    ایشیا کپ کے آغاز سے پہلے سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے مسلسل میچز اور سفر کے سخت شیڈول پر سوال اٹھا دیا۔ اسالنکا نے کہا کہ زمبابوے میں دو دن میں دو میچز کھیلنے اور پھر براہ راست دبئی پہنچنے سے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، پے درپے میچز کھیل کر فوراً سفر کرنا بہت مشکل ہے، کھلاڑیوں کو کم از کم دو دن کا آرام ملنا چاہیے۔ راشد خان نے بھی تسلیم کیا کہ شیڈول مثالی نہیں ہے، مگر شکایت کرنے کے بجائے توجہ کارکردگی پر ہونی چاہیے، اگر ہم سفر یا گرمی کی شکایت کریں تو کھیل پر اثر پڑے گا، پروفیشنل کرکٹرز کو ہر حال میں 100 فیصد...
    غیرقانونی طورپربارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے6افغان تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔   دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن اور باڈر کراسنگ کے حوالےسےانتہائی سخت قوانین موجودہیں ۔ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی سرحدکوپارکرنےکی کوشش میں افغان تارکین وطن پر ایرانی سکیورٹی فورسز  نے فائرنگ کی، جس سے 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اورمتعددشدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز  کی جانب سے  فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب افغان تارکین وطن نے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی۔  اس کے علاوہ ایرانی سکیورٹی فورسز  نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے۔  ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 120افغان تارکین وطن پر گولیاں...
    اسٹیٹ بینک کے مالی امور میں 243 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مالی امور میں 243 ارب روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے اربوں روپے کی بدانتظامی، خردبرد اور ڈیفالٹ کی نشاندہی کردی۔ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف اسٹیٹ بینک کے 23-2022 کے آڈٹ میں کیا گیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی بطور ریگولیٹر کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کئی مرتبہ قومی خزانے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ نہ کرسکا، بدانتظامی، خردبرد، ڈیفالٹ سمیت 243 ارب روپے سے زیادہ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف...
    افغان سر زمین سے دہشتگرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ میں زخمی ہو کر شہادت کا رتبہ پانے والے میجر عدنان اسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہماری دھرتی پر روزی کما رہے ہیں اور افغان سر زمین سے دہشت گرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا، 5 دہشت گردوں میں سے 3افغان تھے جب کہ 2 کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ انہوں نے کہا...
    بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور:بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا،مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی، جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے کے بارے میں پاکستان کو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغانیوں کیلیے دو جنگیں لڑیں اپنی معیشت تباہ اور لاکھوں لوگ شہید کروائے مگر آج بھی افغان سرزمین سے ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر میجر عدنان کی شہادت پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آج پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا۔ اُن کے مطابق شہید کی والدہ کا کہنا تھا میرے 10 بيٹے ھوتے تو وہ پاکستان کی ناموس قربان کردیتیں، میجر عدنان کی شہادت پر بہنیں اور اور بیوی دکھ میں ڈوبی تھیں ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’والد کو گلے لگایا تو وہ کہنے لگے میں مضبوط...
    حماس کے رہنما سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الخلیل الحیا سمیت تمام رہنما محفوظ ہیں۔ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے حماس کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل الہندی نے تصدیق کی اسرائیل نے اُس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ قیادت غزہ جنگ بندی پر امریکی تجویز پر مشاورت کر رہی تھی۔ سہیل الہندی نے مزید بتایا کہ حملے میں حماس کی پوری قیادت محفوظ رہی البتہ الخلیل الحیا کے صاحبزادے ھمام الحیا اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ اُن کے بقول شہید ہونے والوں میں حماس رہنماؤں کے محافظ اور ایک قطری اہلکار بھی شامل ہے۔  سہیل الہندی نے الجزیرہ سے گفتگو میں مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد سے...
    سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک اہم تحریک جمع کر ائی جس میں حالیہ سیلاب کے دوران سرکاری افسران کے رویے پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینیٹر کا کہنا ہے کہ جہاں متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں بعض سرکاری افسران ریلیف اور ریسکیو کی ذمہ داریوں سے زیادہ اپنی سوشل میڈیا تشہیر میں مصروف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے تحریک میں مؤقف اختیار کیا کہ کچھ افسران متاثرہ علاقوں میں سوٹ بوٹ اور مہنگے چشمے لگا کر ویڈیوز اور تصاویر کے لیے پوز بنا رہے ہیں، جیسے کہ وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ ہوں، نہ کہ ایک انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہوں۔ سینیٹر دنیش کمار نے ایسے طرز...
    جماعت اسلامی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کل  ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ انجئینر نعیم الرحمان نے قطر میں حماس رہنماوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم پر اسرائیلی حملہ شرمناک دہشتگردی ہے اور یہ امریکا کے تعاون و حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا، غزہ ، ایران کے بعد قطر میں اسرائیل نے  حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے خلاف جماعت اسلامی کل ملک بھر میں احتجاج...
    لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کیے، پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، ممبران مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان...
    دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پانی کی سطح تین سو چورانوے عشاریہ پانچ صفر پر پہنچے پر بریچنگ کر دی جائے گی۔شیرشاہ کے مقام پرپانی کا بہاو 4لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈتریموں،5لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکا،انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،سیلاب کے باعث 10افراد کے جاں بحق ہونیکی تصدیق ہوگئی ہے،سیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے،جبکہ اب بھی...
    نیپال کے وزیرِاعظم کے پی شرما اولی نے پُرتشدد مظاہروں اور سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیرِاعظم کے معاون پرکاش سلول نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ “وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا ہے”۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہزاروں افراد نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ حالات اس وقت مزید بگڑ...
    ڈبلیو ایچ او نے طالبان حکومت سے افغانستان میں زلزلے کے فوری بعد امدادی کارکنان خواتین پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا جس میں زور دیا گیا کہ خواتین بغیر مرد سرپرست کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر زخمی خواتین کو طبی امداد فراہم کریں۔ 1 ستمبر 2025 کو آنے والے زلزلے سے مشرقی افغانستان میں تقریباً 2,200 افراد ہلاک اور 3,600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مردوں کی جانب سے امدادی عمل حجاب جیسی پابندیوں کے باعث متاثرہ خواتین تک پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔ ڈاکٹر مُکتا شرما، ڈبلیو ایچ او کی افغانستان آفس کی ڈپٹی نمائندہ نے بتایا کہ...
    این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اسلام آباد کے زون 5 میں واقع بحریہ ٹاؤن فیز تھری اور فیز فور میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے 5 ستمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی شرائط پوری نہیں کیں اور اسکیم کا این او سی حاصل کیے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا آغاز...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دریا کے قدرتی راستوں پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ چوہنگ میں الخدمت فاونڈیشن کی خیمہ بستی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی این او سی حاصل کرکے دریائی زمین پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سوسائٹیاں نہ صرف ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ سیلاب کے دوران انسانی جانوں اور کھیتوں کو بھی شدید خطرات میں ڈال رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک منظم نظام کے تحت ریلیف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے اور خواتین...
    نئی دہلی ( نیوزڈیسک)بھارتی مسلح افواج کے درمیان ایک بار پھر سنگین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ اعلیٰ سطح پر اختلافات موجود ہیں لیکن فوج، فضائیہ اور بحریہ کا مشترکہ کمانڈ کے تحت انضمام ناگزیر ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنرل دویدی نے نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمانڈ آج نہیں تو کل ضرور بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سائبر اور خلائی یونٹس، اسرو، سول ڈیفنس، ریلوے اور ریاستی ادارے پہلے ہی مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں، لہٰذا کمانڈ کا...
    نیپالی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے تصدیق کی کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے لگائی گئی سوشل میڈیا پابندی واپس لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اب تمام پلیٹ فارمز کام کر رہے ہیں، دوسری طرف ملک کے وزیر داخلہ رمیش لکھک نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات پابندی...
    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان شہریوں نے قائم کیے ہیں جہاں اساتذہ اور طلبا بھی افغان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ شرکا نے بتایا کہ ان اسکولوں کی اکثریت ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہے۔ متعلقہ افسران نے ان اداروں کا معائنہ...
    ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک...
    نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں “دارالجمال” میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں تقریباً 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ فوجی نفری اتنی نہیں ہے کہ ہر علاقے کو مکمل تحفظ فراہم کر سکے، اس لیے...
    ہری پور: ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک ٹریلر میں جالگی۔کار میں سوار افراد ایک ہی خاندان کے تھے جن کا تعلق گلگت سے...
    ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور کرولا کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 39 سالہ رضا سلیم سکنہ گلگت سمیت 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 24 زخمی حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو ضروری کارروائی...
      پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے لیے وطن واپسی کی مہلت ختم ہونے کے بعد حکومت نے واپسی کے اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ اب نہ صرف قانونی کارروائیاں بڑھا دی گئی ہیں بلکہ افغان شہریوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سمز بند کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق، اب تک 5 لاکھ سے زائد ایسی موبائل سمز بلاک کی جا چکی ہیں جو افغان شہریوں کے زیرِ استعمال تھیں۔ یہ عمل مرحلہ وار جاری ہے اور ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود مزید سمز بند کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ جن افغان شہریوں کی سمز درست شناختی...
    اسلام آباد: سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی ایک اور کھیپ گرفتار کر لی گئی۔ ایف آئی اے نے نوجوانوں کو جیوانی سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے 24 ملزمان ایران اور آگے دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں 11 کا تعلق گجرانوالہ سے، 7 کا تعلق حافظ آباد اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ایف آئی اے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ Tagsپاکستان
    پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک 21 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مختلف حادثات اور واقعات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس آفت میں مجموعی طور پر 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 21 لاکھ 47 ہزار کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ 60 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عظمیٰ...
    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے،...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں زرعی ایمرجنسی لگانے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور قصور کے بعد آج مظفرگڑھ میں، میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگ کن مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان ہماری زرعی معیشت اور کسان بھائیوں کا ہوا ہے، اس مشکل وقت میں ہم سب پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے سیلاب متاثرین لوگوں کا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت اور غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس سب سے...
    لاگوس: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں "دارالجمال" میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں تقریباً 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ فوجی نفری اتنی نہیں ہے کہ ہر علاقے کو مکمل تحفظ فراہم کر سکے، اس لیے حال ہی میں تربیت...
    باجوڑ (ویب ڈیسک) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے باجوڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے شدید متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر سعد رفیق نے خاص طور پر ہدایت دی کہ کسی بھی شخص کی تصویر بنانے کی اجازت نہ دی جائے، تاکہ متاثرین کی عزت نفس اور پرائیویسی کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔ اس اقدام کو سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے بھرپور سراہا گیا۔ دورے کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ باجوڑ ایک ایسا علاقہ ہے جو دہشت گردی، جوابی کارروائیوں، سیلاب، غربت، بے روزگاری اور بداعتمادی کے باعث زخم زخم ہے۔...
    لاگوس کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک اور خونی وار کیا ہے جس میں کم از کم 63 افراد جان سے گئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں دارالجمال میں ہوا، جہاں حال ہی میں بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم فوری طور پر متاثرہ گاؤں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس المیے پر انتہائی رنجیدہ ہیں لیکن اعتراف کیا کہ فوجی نفری اتنی نہیں کہ ہر گاؤں کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔ گورنر کے مطابق حال ہی...
    جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں ایک کمیونٹی ہال کی عمارت گرنے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ مغربی جاوا کے ضلع بوگور میں پیش آیا، جہاں تقریباً 100 افراد میلاد النبیؐ کے سلسلے میں قرآن خوانی کے لیے جمع تھے۔ بیشتر شرکا خواتین تھیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے افسر محمد آدم حمدانی نے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئیں اور تمام متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق عمارت رش کی شدت اور دباؤ برداشت نہ کرسکی اور اچانک منہدم ہوگئی، تاہم تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ Post Views: 5
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی سب سے زیادہ خطرناک صورتحال اس وقت پنجند اور تریموں کے مقامات پر ہے جبکہ گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے لیکن گڈو، سکھر اور کوٹری میں حالات قابو میں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ پنجند میں پانی کی آمد و اخراج دونوں تقریباً 5لاکھ 4ہزار 604 کیوسک ہے جو انتہائی بلند سطح ہے، تریموں پر آمد و اخراج 5لاکھ 43ہزار579 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گڈو بیراج پر آمد 4لاکھ ایک ہزار352 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 80ہزار896 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر آمد 3لاکھ 40ہزار766 کیوسک اور اخراج 3...
    واشنگٹن: امریکی ایئر فورس کے بریگیڈیئر جنرل شریفل ایم خان کو پینٹاگون کے "گولڈن ڈوم" منصوبے کا ڈائریکٹر آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کا آئرن ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹمز کی تیاری اور تنصیب کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ شریفل خان پہلی بار کسی مسلم اور بنگلا دیشی نژاد افسر کے طور پر اس ذمہ داری پر فائز ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ صنعتوں، یونیورسٹیوں، نیشنل لیبز اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس منصوبے کی حکمت عملی اور پالیسیوں کی نگرانی کریں گے۔ بریگیڈیئر جنرل خان نے 1997 میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی سے گریجویشن کی اور اسپیس...
    کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم رحیم اللہ کا تعلق محمد خان گوٹھ سے ہے اور اس پر سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رحیم اللہ نے 14 جون 2023 کو سید حسنین حیدر نقوی کا قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں الزام نمبر 832/2023 کے تحت درج ہے۔ پولیس نے کہا کہ رحیم اللہ کئی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس نے متعدد بار جیل کی ہوا کھائی ہے۔ رحیم اللہ، جسے پولیس نے انتہائی خطرناک ملزم قرار...
    نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جانبحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد جانوری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاؤں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا۔ علی احمد جانوری کے والد غلام محمد جانوری کی کراچی میں وفات ہو گئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گاؤں لے جارہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی احمد جانوری، اس...
    خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے کنڈاکو ڈھیری میں مسلح ملزمان گھر میں گھس کر سوئے ہوئے پانچ افراد کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔ لیویز پوسٹ خارکے رپورٹ کے مطابق نازیہ بی بی زوجہ عبدالوکیل دختر شاہ زمین نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان منصور ولد ظریف اللہ، شریف اللہ، ظریف اللہ پسران زیب اللہ ساکنان میخ بند نے گزشتہ رات ان کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے ان کے والد شاہ زمین، دادا سعید گل، والدہ عامر زاد گئی، دادی مہر زمینہ اور بہن نازش کو اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ خاتون کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔  مقدمے کے مطابق ملزمان نے...
    پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز جھنگ (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران اب تک 910 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1044 افراد زخمی ہوئے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں، سیلاب اور ان سے جڑے حادثات کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون سے اب تک ملک بھر میں 910 اموات اور 1044 زخمیوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: بارشیں، اموات اور بڑھتے خطرات، حل کیا ہے؟ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 442 افراد دریائی سیلاب میں بہہ گئے، 252 گھروں کے گرنے سے، 65 ڈوبنے سے جبکہ...
    لندن: برطانیہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔  ریلی کے شرکاء اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ ریلی کے موقع پر پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قحط اور بھوک کی شدت سے 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد دم توڑ گئے۔ عالمی تنظیم “سیو دی چلڈرن” کے...
    ماسکو: روس نے یوکرین پر حملے میں اہم سرکاری عمارت کو پہلی بار نشانہ بنایا اس دوران ماں اور بچے سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کا کہنا ہے کہ حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے، 7 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔ شہر میں اب تک دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں ایک خاتون اور اس کا دو ماہ کا بیٹا شامل ہیں، تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے رات...
    روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ مختلف عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام کے نے بتایا کہ روس نے اس حملے میں 805 ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: امن معاہدے پر پیشرفت، روس یوکرین جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ ماسکو کی جانب سے سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔ روس نے اس کے ساتھ 13 مختلف نوعیت کے میزائل بھی داغے۔ فضائیہ کے بیان کے مطابق یوکرین نے 747 ڈرون اور 4...
    فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...