2025-11-04@16:33:35 GMT
تلاش کی گنتی: 992
«ایران عراق جانے والے زائرین»:
(نئی خبر)
’’ گاڑی تحفہ کرنے کی سکیم ختم اور گاڑی درآمد کرنے کی سکیم سخت کی جائے گی ‘‘ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کی شرائط سخت ہیں اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، معاملہ منظوری کےلیے اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش ہوگا۔ فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر...
ایشیا کپ میں چار بار اور رواں سال چھ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب کا ڈومیسٹک کرکٹ میں بلا چل گیا۔ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں کراچی بلوز کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ایوب نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگ میں 63 رنز بنائے۔ مرغزار گراونڈ، اسلام آباد میں منگل کو پہلی اننگ میں صائم ایوب نے 142 منٹ کی بیٹنگ میں 89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے بھی لگائے۔ ایشیا کپ میں ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے صائم ایوب نے راؤنڈ میچز میں عمان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف مسلسل صفر پر آؤٹ ہو کرہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف سپرفور کے میچ...
اسلام آباد میں اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر واپس آنے والے نوجوان کو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے گولڑہ موڑ چوک پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے نوجوان پر فائرنگ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ملزمان موٹرسائیکل پر واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کردی۔ نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت امین کے نام...
—جنگ فوٹوز چھٹیوں پر اہلیہ کے ساتھ کراچی آئے برطانوی پولیس کے افسر کی کراچی ایئر پورٹ سے گمشدہ جیکٹ اور سامان ایئر پورٹ پولیس نے برآمد کر کے جوڑے کے حوالے کر دیا۔ایس ایچ او ایئر پورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق برطانوی پولیس افسر ڈنکن وروی 5 اکتوبر کو چھٹیوں پر اپنی پاکستانی اہلیہ کے ساتھ قطر ایئر ویز کی پرواز سے کراچی پہنچے۔امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد مسٹر وروی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹرمینل سے باہر نکلے اور پارکنگ ایریا سے گاڑی میں سوار ہو کر منزل پر چلے گئے۔بعد ازاں انہوں نے پولیس کو اطلاع دی کی انہوں نے غلطی سے اپنی جیکٹ پارکنگ میں سامان کی ٹرالی پر چھوڑ دی تھی، جیکٹ میں چابیاں، برطانوی...
سٹی42: سیرین ایئر کی بندش اور ایئر سیال کی اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی نے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ طیاروں کی کمی کے باعث لاہور سے کراچی سمیت دیگر روٹس پر ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، لاہور سے کراچی کا ایک طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ پی آئی اے کا ارجنٹ ٹکٹ 60 ہزار 760 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ فلائی جناح کا کرایہ 52 ہزار اور ایئر بلیو کا کرایہ 36 ہزار روپے سے بھی اوپر جا چکا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا تاہم 8 سے 18 اکتوبر کے درمیان کرایے نسبتاً کم...
وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور کے قریب سلطان کوٹ گاؤں کے نزدیک ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ٹرین متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، جو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔webپولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریلوے ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، اور متاثرہ مسافروں کو بسوں کے ذریعے منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق متاثرہ ریلوے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-01-14 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان حکومت نے بگرام فضائی اڈے کو امریکا کے حوالے کرنے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو بے جا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے بگرام کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دیتے ہوئے امریکا سے’’حکمت اور حقیقت پسندی‘‘ پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان طالبان نے بگرام ائربیس کو حوالے کرنے کے امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے،امریکا دوحا معاہدے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کو آن لائن انٹرویومیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئربیس واپس لینے کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی صورت بگرام ائیر بیس امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔اسکائی نیوز ایشیا کی نامہ نگار کورڈیلیا لنچ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ طالبان بگرام ایئربیس کا کنٹرول چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں، تاہم امریکی حکام کے ساتھ سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم...
رہنمائوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے امریکی منصوبے کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، گرین پاسپورٹ پر درج اسرائیل کے خلاف ہمارا موقف آئین کا حصہ ہے، جو بھی اس حوالے سے نرم گوشہ رکھے گا مزاحمت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان،شیعہ میانی یونٹ کی جانب سے بعد نمازِ مغربین مسجد جعفریہ تا علمدار چوک تک وزیراعظم پاکستان کی امریکی منصوبہ کی حمایت اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکائے احتجاج سے ضلعی نائب صدر مطاہر حسین، مولانا شاہد نذیرصدیقی اور سابق ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین فخر نسیم صدیقی نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے مردہ باد امریکہ و نامنظور...
طالبان حکومت نے بگرام فضائی اڈے کو امریکا کے حوالے کرنے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو بے جا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے بگرام کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دیتے ہوئے امریکا سے’’حکمت اور حقیقت پسندی‘‘ پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان طالبان نے بگرام ایئربیس کو حوالے کرنے کے امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔ طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے امریکا کو یاد دلایا کہ آپ نے دوحہ معاہدہ...
کوئنسی انسٹی ٹیوٹ نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت 14 سے 18 سوشل میڈیا کے ایک گروپ کو صیہونی حکومت کی حمایت میں ایک ایک پوسٹ کے تقریبا 7،000 ڈالر ادا کرتی ہے، تاکہ امریکی عوام میں اسرائیل کا مثبت امیج پیدا کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت کی جانب سے سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا پر کام کرنیوالے موثر لوگوں کو ہزاروں ڈالرز دینے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر جھوٹ بولنے والے کسی بھی فرد کو پیسے نہیں دیتے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم سوشل میڈیا...
بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک میں درگا پوجا کی نمائش کے دوران پرتشدد واقعات میں 25 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے دفعہ 163 کے تحت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق درگا نمائش کی تقریب کے بعد پرتشدد واقعات میں 25 اڑیسہ حکومت نے اتوار کی شب کٹک کے 13 پولیس اسٹیشنز والے علاقوں میں دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔ اڑیسہ کے ایڈیشنل پولیس کمشنر ناراسنگھا بھولا نے بتایا کہ مجسٹریٹ کی جانب سے دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت پابندی کا حکم جاری کیا گیا ہے، جسے عام طور پر کرفیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ھالا (نمائندہ جسارت )سندھ ایمپلائیز الائنس کے رہنماؤں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ آج (پیر) کو کراچی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں لوئر اسٹاف ملازمین کی طویل عرصے سے رکی ہوئی ترقیاں یقینی بنائی جائیں۔رہنماؤں میں کریم دنو کاکا، رحمان کشمیری اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کے مسائل پر بھی غور کرے، کیونکہ کئی برسوں سے تمام سرکاری محکموں میں افسران کی غیرقانونی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوئر اسٹاف کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہیجو کیسراسر ناانصافی ہیان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آنے سے قبل جلسوں...
سٹی42: این اے 120 اور پی پی 151 سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ صدر صرافہ یونین جلو موڑ اعجاز احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ سابق کونسلر وارڈ نمبر ایک اسلم بھٹی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔ شمولیتی تقریب میں سابق صدر واہگہ ٹاؤن یوسف لدھڑ، راشد کرامت بٹ، چودھری یعقوب اور سابق جنرل سیکرٹری واہگہ ٹاؤن سید جبران حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج تقریب میں موجود رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں...
—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال اب معمول کے مطابق ہے، سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ موسمیاتی شدت سے ایک ادارہ نہیں نمٹ سکتا: ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون کا ساتوں اسپیل جاری ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے بڑے بڑے دعوے، پرجوش تقریریں اور خودساختہ غیرت کے نعرے وقت کے امتحان میں اکثر کھوکھلے ثابت ہو جاتے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں ایک ایسا ہی نعرہ ’’ایبسولیوٹلی ناٹ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا تھا۔ اس نے عوام کو وقتی طور پر جوش و خروش دیا، حکمران طبقے کے خلاف غصہ نکالا اور خودداری کی ایک لہر پیدا کی۔ لیکن آج جب اصل وقت آیا ہے، جب فلسطین لہو میں نہا رہا ہے اور امت مسلمہ کی غیرت کو آزمایا جا رہا ہے، تو وہی ’’ایبسولیوٹلی ناٹ‘‘ والے کہیں دکھائی نہیں دیتے۔ یہی وہ گھڑی ہے جہاں قائداعظم محمد علی جناح کے اس جملے کو یاد کرنے کی ضرورت ہے کہ: ’’پاکستان کبھی اسرائیل کو...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسرائیل کو تسلیم کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں مزاحمت کرے گی، یہ ایک گھناونا کھیل ہے جو کھیلا جارہا ہے جسے ہرگز نہیں کھیلنے دیں گے، ٹرمپ ہمیشہ سے اسرائیل کے ساتھ کھڑاہے لہذا یہ نہیں ہوسکتا ہم ٹرمپ کے ایجنڈے کے حامی بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائز علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، سلیم عباس صدیقی، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے مظلوم فلسطنیوں کی امنگوں کے برخلاف پاکستان حکومت کی جانب سے امریکی غزہ پلان کی حمایت کے...
کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور ویڈیو بنانے والے درندہ صفت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف ڈاڈا ولد محمد حسین اور عبداللہ ولد محمد مبارک کے نام سے کی گئی، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایاکہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ متاثرہ بچی کے والد کو واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ابراہیم حیدری پولیس نے متاثرہ بچی کے والد محمد یوسف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج...
پشاور: گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود گڑھی قمر دین میں بارودی مواد دھماکے میں زخمی اور بعد ازاں ایل آر ایچ اسپتال میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار محمد سجاد کی نماز جنازہ آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا پولیس محمد علی بابا خیل، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، فوجی افسران، ایس ایس پی کوارڈی نیشن خالد خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر، سی ٹی ڈی آفیسرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس...
سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایمپریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمران خائن عرب بادشاہوں کے طرز عمل اپنا رہے ہیں، خائن عرب حکمرانوں کی طرح فلسطین کا سودا نہ کیا جائے، فلسطین میں موجود مزاحمتی جماعتیں غاصب اسرائیل کے خلاف اپنا جائز دفاع کر رہی ہیں۔ نے کہا کہ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ٹرمپ منصوبے کو سختی سے مسترد کرتی ہے، ہمیں ٹرمپ کا نہیں قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستا ن چاہیئے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار عوام کو معاہدے سے مطلق بے وقوف نہ بنایئے، کل اگر کشمیری عوام کے بغیر...
پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی تھانے کی حدود میں کوہاٹ روڈ پر ایک سرکاری وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے کم از کم 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) ڈاکٹر میاں سعید نے ڈان کو بتایا کہ حملے کا ہدف پولیس تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کی گزرگاہ پر نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پشاور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نے بتایا کہ یہ ابھی واضح نہیں ہو...
لاہور: پولیس نے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد علی گھر سے بال کٹوانے گیا تھا مگر ملزمان نے انہیں زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا اور ملزمان متاثرہ بچے کو شاہین سویٹس اینڈ بیکرز ملک پارک روڈ پر لے گئے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم عمیر نے بیکری کا شٹر ڈاؤن کیا اور علی ساجد نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی جبکہ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026 کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والےایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس چیئر کیا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ نے تیاریوں کے عمل کی رہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کو پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکریٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین CDA، IG ICT اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
ترک اخبار کے مطابق ترکی میں اثاثے منجمد ہونے سے ایران کے جوہری مراکز، شپنگ کمپنیاں، توانائی کمپنیاں اور تحقیقی مراکز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں متاثر ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ترکی نے متعدد ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ترکی نے 20 افراد اور 18 اداروں کے اموال، اثاثوں اور اکاؤنٹس کو منجمد کیا ہے۔ ترک اخبار تودی نے اس اقدام کو تہران پر دباؤ ڈالنے کی وسیع تر بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ایک مربوط اقدام قرار دیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ترک صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اس فیصلے میں ان افراد اور تنظیموں...
ترک اخبار کے مطابق ترکی میں اثاثے منجمد ہونے سے ایران کے جوہری مراکز، شپنگ کمپنیاں، توانائی کمپنیاں اور تحقیقی مراکز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں متاثر ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ترکی نے متعدد ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ترکی نے 20 افراد اور 18 اداروں کے اموال، اثاثوں اور اکاؤنٹس کو منجمد کیا ہے۔ ترک اخبار تودی نے اس اقدام کو تہران پر دباؤ ڈالنے کی وسیع تر بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ایک مربوط اقدام قرار دیا ہے۔ یکم اکتوبر کو ترک صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اس فیصلے میں ان افراد اور تنظیموں...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خواتین کے لباس میں بزدلانہ طریقے سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے...
طیب سیف :پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ کے استعمال کے معاملے پراین سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی سے تفتیش سوالنامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹوئیٹس کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے،پہلی تفتیش میں بھی این سی سی آئی اے نے تین گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی ،بانی تحریک انصاف نے سوالوں کے تحریری جواب دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹس کر دیئے ،این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹویٹس کو بھی تفتیش کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارے کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صوبوں کی مشاورت کے بعد جلد نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس بلایا جائے گا۔مذاکرات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم ملک کے معاشی استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو ہدایت کی گئی کہ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کے بجٹ میں کمی سے گریز کیا جائے اور...
مظفرآباد : مسلم کانفرنس ریلی پر عوامی ایکشن کمپٹی کے کارکنوں کا حملہ ، فائرنگ 11افراد زخمی : ایمبولینس روکنے سے مریض جاں بحق
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) آزادکشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض محمد صادق دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا۔ مظفر آباد سے نامہ نگار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کشمیر کے عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال...
ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حسن علی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: تنازعات سے بھرپور ایشیا کپ 2025 اختتام پذیر، اگلا ایونٹ اب کب اور کہاں ہوگا؟ واپس آنے والے کھلاڑیوں کی پرواز لاہور میں اتری۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک کے تمام ٹورنامنٹس میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق 1984 کے پہلے ایشیا کپ میں یہ اعزاز کسی کھلاڑی کو نہیں دیا گیا، تاہم 1986 میں سری لنکا کے ارجنا راناٹنگا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ اسی طرح 1988 اور 1995 میں بھارت کے نوجوت سنگھ سدھو نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کے محمد یوسف نے سال 2000 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ 2010 میں شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔ حالیہ برسوں میں بھی یہ ایوارڈ...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران تمام افزودوہ یورینیم حوالے کرے تاہم ہم ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔ ہفتے کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے امریکا کی جانب سے ایران سے اس کا افزودہ یورینیم حوالے کرنے کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول“ قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس نے بھی پابندیوں میں ایک ماہ کی تاخیر کی پیشکش کی تھی۔ امریکا یورپ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جوہری مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی وسیع پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے...
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری رہے اور گزشتہ روز پاور سیکٹر کے حوالے سے اعدادوشمار پر بات چیت ہوئی‘ذرا ئع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاور سیکٹرکو یہ کہا گیا ہے کہ بجلی چوری روکنے لائن نقصانات اور کپیسٹی چارجز میں کمی کے حوالے سے تجاویز دی جائیں،بات چیت کے اس دور میں سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلز میں دیئے جانے والے ریلیف کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مزید ریلیف کی ضرورت رہے گی،اجلاس میں سیلاب متاثرین کو بجلی کے حوالے سے اب تک فراہم کی جانے والی ریلیف کے مالی بوجھ...
بالی ووڈ کے پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی حکومت اور میڈیا پر کڑا طنز کرتے ہوئے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ پر لگنے والی پابندی کو غیر منطقی قرار دیا۔ دلجیت نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ان کی فلم پر تو پابندی لگ گئی، لیکن ایشیا کپ 2025 جاری ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’میری فلم ’سردار جی 3‘ فروری میں شوٹ ہوئی تھی، جبکہ پہلگام واقعہ اپریل میں ہوا۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ مجرموں کو سزا ملے، لیکن فرق صرف یہ ہے کہ میری فلم حملے سے پہلے بنی تھی، جبکہ کرکٹ میچ تو اس وقت بھی کھیلے جا...
ایشیا کپ کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستان اتوار کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا بھارت نے اب تک ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹائٹل بچانے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم پُرجوش ہے اور حریف کو ہرانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ دوسری جانب...
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان عمران، عماد اور اسلام کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دو لیپ ٹاپ، تین موبائل فون اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں پر بھی شرطیں لگاتے تھے۔ ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے جوا کھیلنے کا انکشاف کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر...
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عمران ، عماد اور اسلام کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جوا کرواتے تھے۔ ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا کروانے کا انکشاف کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش...
کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے بزنس مین پینل کی جانب سے منعقدہ تقریب کے مو قع پر امیدواروں کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
لاہور: اسلام پورہ پولیس نے گلی میں کھڑے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق 8 سالہ بچہ گھر سے دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہا تھا اس دوران اوباش ملزم نے بچے کو اٹھا کر اُس کے ساتھ فحش حرکت کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی میں ملزم کو فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اسلام پورہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے...
ایشیاکپ: پاکستان کا تباہ کن آغاز، بنگلہ دیش کی 44 پر 4 وکٹیں گر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑیوں کو صرف 44 رنز پر پویلین بھیج دیا۔دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے...
ویب ڈیسک : موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب کار اور مزدا میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان موٹروے نے بتایا کہ کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے سے حادثہ پیش آیا، تاہم موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں کی۔ جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا گیا ۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا۔ ملاقات تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی ایلچی کی وضاحت امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں غزہ کے حوالے سے کسی بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔ ایران سے مذاکرات کی کوشش اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایران سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ 5 روز قبل اغوا ہونے والے پولیس اہلکار فضل الرحمن کھوسو کو پولیس کی جانب سے مقابلے میں بازیاب کروانے کا دعویٰ پولیس اہلکار کی بازیابی پر پولیس اور اہل خانہ کی جانب سے خوشی کا اظہار ڈاکوؤں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگا ۔ ایس ایس پی محمد گھانگھرو ۔ کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود میں سے پانچ روز قبل قنبرانی پولیس چوکی پر بھیو گینگ نے حملہ کر کے پولیس اہلکار فضل الرحمن کھوسو کو اغوا کر گئے جس کے بعد پولیس کے مسلسل چلنے والے آپریشن کے باعث پولیس اہلکار کو مقابلے میں بازیاب کروانے کا دعویٰ اس حوالے سے ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو کے ترجمان...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا، جس میں 13 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں ہونے والا خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری...
ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے جہاز میں پاور بینک کے استعمال اور چارجنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ایئرلائن کے مطابق مسافر صرف ایک پاور بینک اپنے کیبن بیگ میں رکھ سکیں گے، تاہم یہ سامان چیک اِن بیگیج میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاری اپڈیٹ کے مطابق ہر مسافر کو صرف ایک پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کی گنجائش زیادہ سے زیادہ 100 واٹ آور تک ہو۔ Emirates reminds passengers: New rule starts October 1 Flying with Emirates? Major travel rule change in October....
واشنگٹن: امریکا نے برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کر نے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ضرورت محسوس کرنے پر برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ مذکورہ حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آجائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب مذکورہ بیان...
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ حملوں اور جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تاریخ کا ایک سیاہ اور خطرناک موڑ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس مشترکہ اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ محترمہ کایا کالاس نے بھی شرکت کی، ایران کیساتھ جوہری مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سید عباس عراقچی نے ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (جسارت نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے روک لیا جس پر انہیں پیدل ہی جانا پڑا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا قافلہ اپنے ملک کے مشن دفتر کی جانب بڑھ رہا تھا۔نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ فی الحال سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کیلئے حفاظتی طور پر بند کی گئی ہے۔پولیس اہلکار نے کہا کہ سر، معاف کیجیے، ابھی سب کچھ بند ہے، صدر ٹرمپ کا موٹرکیڈ آنے ہی والا ہے،آپ کو کچھ دیر رکنا ہوگا۔جس پر فرانسیسی صدر نے مزاحیہ...
کراچی: کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے پولیس اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے ریکور کیے گئے22 لاکھ روپے مالیت کے 145عدد موبائل فون سی پی ایل سی کے حوالے کردیے۔ صدر ایسوسی ایشن محمدرضوان عرفان نے بتایا کہ بہت جلد ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ایڈیشنل آئی جی، سی پی ایل سی کے چیف اور پولیس کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے اور اس تقریب میں یہ مسروقہ یا چھینے گئے موبائل فون ان کے مالکان کے سپرد کیے جائیں گے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ایسوسی ایشن اب تک 26 کروڑ روپے مالیت کےچوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فون فروخت کے لیے مارکیٹ آنے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے روک لیا جس پر انھیں پیدل ہی جانا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا قافلہ اپنے ملک کے مشن دفتر کی جانب بڑھ رہا تھا۔نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ فی الحال سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کے لیے حفاظتی طور پر بند کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ سر، معاف کیجیے، ابھی سب کچھ بند ہے، صدر ٹرمپ کا موٹرکیڈ آنے ہی والا ہے،آپ کو کچھ دیر رکنا ہوگا۔جس پر فرانسیسی صدر نے...
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر کو پولیس نے روک لیا؛ پیدل سفر پر مجبور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے روک لیا جس پر انھیں پیدل ہی جانا پڑا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا قافلہ اپنے ملک کے مشن دفتر کی جانب بڑھ رہا تھا۔ نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کے لیے حفاظتی طور پر بند کی گئی ہے۔پولیس اہلکار نے کہا...
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے کھلاڑی عثمان ڈیمبیلے نے پیر کے روز دنیا کے سب سے بڑے انفرادی فٹبال اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کر لیا اور اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان بن گئے۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ خواتین کا ایوارڈ اسپین کی اسٹار آئتانا بونماتی نے مسلسل تیسری بار جیتا۔ یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا 28 سالہ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے نوجوان سینسیشن لامین یامال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل 2024 میں یہ ٹرافی اسپین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کے مرجرز، ایملگیشنز، وائنڈنگ اپ اور بحالی کے حوالے سے وضاحت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان شعبوں کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں سٹیک ہولڈرز کے فہم میں اضافہ کر کے ان سب کی سہولت فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے) یہ سوالات و جوابات متعلقہ حکام کے دائرہ اختیار، درخواست کے طریقہ کار، درکار دستاویزات، ضروری منظوریوں اور کلیدی تصورات سمیت مختلف موضوعات پر جامع رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔کمپنیوں، قانونی پریکٹیشنرز، مشیروں اور دیگر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں ادارے کے مشن سے وابستہ چار اہلکاروں کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہ واقعہ 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب امن کاروں کی بکتر بند گاڑی بنگوئی سے بامباری جاتے ہوئے دریائے اومبیلا ایمپوکو میں گر گئی۔ اس حادثے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام اہلکار مشن کے پولیس یونٹ میں تعینات تھے اور ان کا تعلق جمہوریہ کانگو سے تھا۔اقوام متحدہ کے ترجمان ستیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے ہلاک ہونے والے امن کاروں کے خاندانوں اور کانگو کے عوام...
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔...
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی بنیاد پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جن میں 3 افغان شہری اور 2 خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے...
بگرام کی تاریخ بالکل مختلف ہے، یہ اڈہ 1950 کی دہائی میں سابق سوویت یونین نے بنایا تھا، اور سوویت یونین کے انخلاء کے بعد، امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام اڈے کو امریکی ساختہ کہا ہے، حالانکہ یہ 1950 کی دہائی میں سوویت یونین نے تعمیر کیا تھا اور امریکہ نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔ ماہرین ان بیانات کو صدر ٹرمپ کی جہالت اور ملکیت کے فریب کی ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس نیٹ ورک پر اپنے تازہ ترین ریمارکس میں خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس کو تعمیر...
بگرام کی تاریخ بالکل مختلف ہے، یہ اڈہ 1950 کی دہائی میں سابق سوویت یونین نے بنایا تھا، اور سوویت یونین کے انخلاء کے بعد، امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام اڈے کو امریکی ساختہ کہا ہے، حالانکہ یہ 1950 کی دہائی میں سوویت یونین نے تعمیر کیا تھا اور امریکہ نے صرف اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔ ماہرین ان بیانات کو صدر ٹرمپ کی جہالت اور ملکیت کے فریب کی ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس نیٹ ورک پر اپنے تازہ ترین ریمارکس میں خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس کو تعمیر...
اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافرآف لوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اےترجمان کےمطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پرہانگ کانگ جارہےتھے،مسافروں کے گھروالوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپےایجنٹ کو ادا کیے،ایجنٹ نےجعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں بشری،امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں،مسافرامجد علی خاتون مسافربشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے،دیگرمسافروں کو بچے ظاہر کر...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )جنوجی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ، سکھر پولیس ان ایکشن ، مقدمے میں نامزد دوملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے سخت احکامات اور نوٹس لینے کہ بعد ایس ایچ او تھانہ کندرا نے خفیہ اطلاع پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان قربان بروہی اور رسول بخش شیخ کو گرفتار کر لیا ، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق تھانہ کندھرا کی حدود جنوجی کے علاقے میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ پیش آیاتھا جہاں ملزمان نامی عمر ملک، قربان بروہی اور رسول بخش شیخ نے انکی زمینوں میں گھسنے والے اونٹ کو پکڑ کر کلہاڑی سے ٹانگ کاٹ کر ٹریکٹر سے باندھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انتہائی اہم سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل اپنی طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور ایشیا کپ کی انتظامیہ نے بھی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ پاکستان نے اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے پہلے بھی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔پریس کانفرنس منسوخی کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔علاوہ ازیںایشیا کپ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے دھوراجی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے تاجر سے بھتا طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان حیات، اسامہ خان اور عبدالغفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے بھتے کے لیے استعمال ہونے والاموبائل فون، سم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم عثمان نے 11 ستمبر کو کپڑے کے تاجرمحمد انشال کے دفتر ایک لفافہ بھجوایا تھا۔
ملتان میں ایم 5 موٹروے پر پڑنے والا نیا شگاف پانی کے بہاؤ سے بڑھنے لگا۔محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اردگرد پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، اس وقت موٹروے کے دونوں ٹریک کی 6 لین بہہ چکی ہیں۔ملتان میں جلال پور پیر والا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔...
سٹی 42 : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل جعلی نوٹس کے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔ پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نوٹس زیرِ گردش ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو بی آئی ایس پی ادائیگیاں روک دے گا۔ بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک جعلی نوٹس کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایچ پی وی ویکسین نہ لگوانے والوں کو ادائیگیاں روک دی جائیں گی۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ...
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز چوہدری چھٹی پر چلے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیے: جوئے کی پروموشن کا الزام: ڈکی بھائی کے بعد مزید 2 ٹک ٹاکرز این سی سی آئی اے کے نشانے پر، نوٹسز جاری سرفراز چوہدری جوئے کی پروموشن اور مالیاتی فراڈ سے متعلق جرائم کے خلاف کارروائیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے تدارک کے حوالے سے کافی متحرک سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت کئی اہم سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف جوئے...
پنجاب کے علاقے جلال پور پیروالا کے قریب موٹر وے ایم-5 کا مشرقی حصہ سیلابی پانی نے بہا دیا ہے، جس کے بعد موٹر وے پولیس نے اس سیکشن کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ہے۔ مٹی، پتھروں اور سینڈ بیگز سے محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع سیلاب کا سبب اور رسپانس چناب اور ستلج دریاؤں سے آنے والا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ موٹر وے کے قریب پہنچا، جس سے زمین کٹاؤ کا خدشہ پیدا ہوا۔ پنجاب ڈاکومنٹس کے مطابق، متعلقہ محکموں نے شگاف والے مقام پر پتھر ڈال کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے نقصان سے بچنے کی کوشش کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو...
وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی)...
لاہور: ڈولفن پولیس نے گلشن راوی واسا موڑ کے قریب اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے مشکوک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈولفن ٹیم نے بینک الارم کی بنا پر ملزم کو موقع سے گرفتار کیا، ملزم اے ٹی ایم مشین کا مین لاک کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم حبیب الحق کا تعلق ضلع باجوڑ ایجنسی سے ہے، ملزم کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں، ملزم کو تفتیش کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔
راولپنڈی: ریس کورس پولیس نے بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا چار رکنی خطرناک گینگ گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 75 لاکھ روپے اور 20 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں، گینگ کے ارکان نے دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی بھی کیا تھا. گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس نے تمام ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے...
سماء نیوز علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر پر معافی مانگے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
شہریار سید کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ بطور بورڈ ممبر نہ انہوں نے کسی قسم کی مراعات حاصل کی ہیں اور نہ ہی اب تک زائرین بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہریار سید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سماء نیوز کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بارے میں نشر کی گئی خبر حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بطور بورڈ ممبر نہ انہوں نے کسی قسم کی مراعات حاصل کی ہیں اور نہ ہی اب تک زائرین بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ ہم سماء نیوز اور متعلقہ صحافی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس...
— فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے مرنے والے بچوں کے کھانے میں زہر کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں 29 جون کو زہریلے کھانے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی جس کے باعث 3 بچے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ چوتھی بچی گزشتہ رات انتقال کرگئی۔ اس حوالے سے پنجاب فارنزک لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بچوں کی موت زہر سے ہوئی ہے اور مرنے والے 3 بچوں میں فاسفین پوائزن کے شواہد ملے ہیں۔ سی پی او کے مطابق کھانے میں کوئی زہریلی چیز گری یا زہر ملایا گیا، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ نے سوئٹزرلینڈ، سویڈن، امریکہ، جمہوریہ کوریا اور سنگاپور کو دنیا میں سب سے زیادہ ایجادات کرنے والے ممالک قرار دیا ہے۔انٹیلیکچوئل پراپرٹی سے متعلق اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارے 'ڈبلیو آئی پی او' کے جاری کردہ بین الاقوامی اختراعی اشاریے کے مطابق، برطانیہ، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور ڈنمارک کا شمار بھی 10 بڑے اختراعی ممالک میں ہوتا ہے جبکہ پہلی مرتبہ چین نے بھی اس فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ اختراعی سرمایہ کاری میں ترقی کی رفتار سست ہے جس کے باعث انٹیلیکچوئل پراپرٹی سے متعلق آئندہ رجحانات کے بارے میں درست پیشگوئی کرنا ممکن نہیں۔اختراعی متوسط آمدنی والے ممالکادارے کا کہنا...
صدر آزاد جموں و کشمیر نے محکمہ پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ خریداری کا مقصد نئی بھرتی ہونے والے ریکروٹس اور موجودہ اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 5 کروڑ روپے مالیت کی اینٹی رائیٹ کٹس خریدی جائیں گی، جن میں ہیلمٹ، جیکٹس، شیلڈز اور دیگر حفاظتی سامان شامل ہیں۔ یہ فنڈز بجٹ 26-2025 میں نئی بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں خاتون کو پولیس کے ہاتھوں تشدد اور ہراسگی کیوں جھیلنا پڑی؟ مزید برآں، پولیس کے 8,651 اہلکاروں کو یونیفارم الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ہر اہلکار کو 6,935 روپے 61 پیسے کے حساب...
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔ ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔ معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ...
ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، فیصلہ پاکستان کےمفاد کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا، پی سی بی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت...
اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مریم نواز خان نے کہاہے کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹ ہینڈل کرنے والی شخصیت کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کافی سخت جوابات دیئے ۔ صحافی مریم نواز خان کے مطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے! سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری جبران الیاس چلاتا ہے؟ جس پر عمران خان نے نفی میں جواب دیا، اگلا سوال ہوا کہ کیا یہ موساد، سی آئی اے یا بھارتی خفیہ ایجنسی را...
سی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد :پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک )کے تحت چلنے والے فلیگ شپ پراجیکٹ ایس کے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے ، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔چائنا انجینئرنگ کارپوریشن ( سی ای ای سی ) ، جس کا نام گلوبل 500کمپنیوں میں آتا ہے ، نے اس پراجیکٹ پر سرمایہ لگایا ، تیار کیا اورآپریٹ کیا ۔اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال،پاکستان میں قائم چین کے سفارت خانے میں تعینات چارج ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے سالانہ گلوبل انوویشن انڈیکس میں چین پہلی بار دنیا کے ٹاپ 10 ایجادات کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ چین نے جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 10واں نمبر حاصل کیا، جس کی بڑی وجہ چینی کمپنیوں کی جانب سے تحقیق و ترقی میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔فہرست میں سوئٹزر لینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے، جو 2011 سے مسلسل اس پوزیشن پر قابض ہے۔ سویڈن دوسرے، امریکا تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ایشیا میں سب سے نمایاں ملک جنوبی کوریا ہے جو چوتھے نمبر پر آیا۔ اس کے بعد سنگاپور پانچویں، برطانیہ چھٹے، فن لینڈ ساتویں، نیدرلینڈز آٹھویں اور ڈنمارک نویں نمبر پر رہے۔انڈیکس کے مطابق چین تحقیق و ترقی پر سب سے زیادہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر...
—فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔ یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئے ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ایف آئی اے کے...
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی...
پشاور: ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے...
لاہور: ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔ جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس...