2025-09-18@16:49:29 GMT
تلاش کی گنتی: 2265
«بجلی پیدا کی گئی»:
(نئی خبر)
بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے کہا وہ استعفے منظور نہیں کریں گے لیکن ہمارا فیصلہ اٹل ہے، ہم استعفے واپس نہیں لیں گے کیونکہ یہ بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم 91 ممبران کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھے، آج ہمارے پاس 76 ممبران ہیں، پرسوں تک 25 ایم این ایز نے استعفے جمع کروائے تھے، آج تک سارے ایم این ایز کے استعفی ہو گئے، صرف ان ایم این ایز...

تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے
تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ہی ترجمان پر برس پڑے۔ترجمان نے دورانِ گفتگو وزیراعلی کو جرمن سفیر کی ملاقات کا وقت یاد دلایا تو علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے۔وزیراعلی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سفیر آ گیا ہے تو کیا ہوا، تھوڑا انتظار کر لے گا۔ تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو۔علی امین گنڈا پور نے ترجمان کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو جاری رکھی۔...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کلاس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کایا کلاس نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری ریسکیو اور ریلیف اقدامات کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں یورپی یونین کی ہمدردی اور حمایت ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔” انہوں نے کایا کلاس...
علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں ،سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی حمایت پر پارٹی میں اندرونی اختلافات سامنے آ گئے اور پارٹی کے اعلیٰ رہنما اور چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس کی مخالفت کر دی۔ وزیر اعلیٰ علی امین نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر کالا باغ ڈیم بننا چاہیے۔ تاہم انھوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی جماعت اس کی حمایت کرے گی یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کھل کر...
اسلام آباد: چیئرمین اوگرا اور ارکان کی تنخواہوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن نے تحریری طور پر چیئرمین اوگرا اور ممبران کی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں، جس میں بتایا گیا کہ چیئرمین اوگرا کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ممبر آئل اور ممبر فنانس کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر الیاس فضل، اعجاز سڈل اور بریگیڈیئر شہباز ایڈوائزرز کے طور پر تعینات ہیں۔ ایڈوائزرز کا ماہانہ معاوضہ 8 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ایڈوائزرز ابتدائی طور پر ایک سالہ کنٹریکٹ پر تعینات ہوتا ہے۔ کنٹریکٹ میں 3 سال تک توسیع کی جا سکتی ہے ۔ پیش کی...
چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیا نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک پیش کیا۔منگل کو ترجمان پاور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق چیک میپکو ملازمین کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ کے مد میں پیش کیا گیا،میپکو ملازمین نے رضاکارانہ طور پر وزیراعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ جمع کروائی ہے۔اس سے قبل لیسکو ملازمین کی طرف سے بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر...
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم اور علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی جس میں ملزم شیرشاہ کے وکلا اور ان کے والد سہیل امیر نیازی بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کا ریکارڈ ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوشن کا مؤقف تھا کہ کیس کا ریکارڈ اس وقت ہائیکورٹ میں ہے، اس کے بغیر دلائل نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی جاوید کو ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈووکیٹ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اپنے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قرارداد میں صوبائی حکومت سے زلزلے سے متاثرہ افغان...
ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق گزشتہ برس نیوکلیئر ری ایکٹرز نے ماضی کے مقابلے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کی۔ 2024 میں نیوکلیئر ری ایکٹرز نے مجموعی طور پر 2667 ٹیرا واٹ آور بجلی پیدا کی جو کہ ماضی میں ہونے والی پیداوار سے بہت زیادہ ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا بھر میں موجود 440 کے قریب نیوکلیئر ری ایکٹر تقریباً نو فی صد بجلی پیدا کرتے ہیں۔ نیوکلیئر توانائی کے سبب تابکار فضلا وجود میں آتا ہے اس کے باوجود ادارے نے نیوکلیئر تونائی کو پائیدار اور دیر پا بجلی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ساما بلباؤ وائی لیون کا کہنا...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ غیر قانونی اور انسانی حقوق کے خلاف رویہ اپنایا جارہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کو اخبارات اور ٹی وی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ دونوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔ اس قرارداد کی اپوزیشن اراکین نے مخالفت کی تاہم عددی اکثریت کی وجہ سے حکومت کثرت رائے سے اس کو منظور کروانے...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی۔ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مالی سال 2023-24 کی سالانہ آڈٹ رپورٹ، جس میں تین لاکھ 75؍ ہزار ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا، ایک نئے تنازع کا باعث بن گئی ہے۔ قومی اسمبلی نے یہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے بجائے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو واپس بھیج دی۔ ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی نے سخت ناراضی ظاہر کی کہ رپورٹس وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے بھیجے بغیر براہِ راست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچا دی گئیں تاکہ ایوان میں پیش ہوں، حالانکہ عرصہ دراز سے یہی طریقہ کار لازمی سمجھا جاتا ہے۔ نتیجتاً، رپورٹ کی کاپیاں واپس اے جی پی کو بھیج دی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق اے جی پی نے جواب...

پنجاب اور کے پی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، سکول کھل گئے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، سرکاری و نجی سکولز کھل گئے۔ تاہم لاہور اور دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 45 سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں چوہنگ، موہلنوال، ملتان روڈ، موڑ فرخ آباد اور ریٹیگن روڈ کے سرکاری سکول شامل ہیں۔ اسی طرح مراکہ، مانگا، شاداب کالونی، سگیاں، تارگڑھ شاہدرہ، بند روڈ اور پری محل شاہدرہ کے سکول بھی بند رہیں گے۔ مزید علاقوں میں شفیق آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہ پور کانجراں، گاؤں شالا، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ اور مانوال شامل ہیں۔ قلعہ تراڑ، مصطفیٰ آباد، ملک...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پوری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کی، ان کی زندگی قربانی اور ثابت قدمی کی علامت ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر دیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ظلم و ستم اُن کے عزم اور جراّت کو غیر متزلزل نہ کر سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کے مؤقف نے کشمیری عوام کو آزادی کی جدوجہد پر ثابت قدم رکھا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا لہو تحریکِ آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا، پاکستان کشمیری عوام...
سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاؤں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان والد بن گئے ہیں۔ شاداب خان نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے 2 تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔ Alhamdulillah, Allah has blessed us with our first child, a beautiful daughter. Grateful beyond words for this blessing. Please keep us in your duas as we begin this new journey ❤️ pic.twitter.com/QUbcD7e1HI — Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 30, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ اس نعمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں اور مداحوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی، کیونکہ...
اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیش کش کی۔ وزیراعظم شبہاز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے حالیہ سیلاب میں جانی اور مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کے برادر عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی جانب سے ہمدردی و یک جہتی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سےایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ٹیلی فون پررابطہ کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ وزیراعظم شبہاز شریف سے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے حالیہ سیلاب میں جانی اور مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کے برادر عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی جانب سے ہمدردی و یکجہتی کے اظہار اور ایران کی طرف سے دکھ...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رکن اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عمران خان کی ہدایات پر کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی ہدایت، جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا استعفے میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے غربت مٹاؤ و سماجی تحفظ، قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی اور قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رکنیت سے فوری طور پر دستبردار ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ منظور...
دبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں شائقین کی دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔ اہم نکات بھارتی بورڈ نے کشیدگی کے باوجود ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ سیاستدانوں اور سابق کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ شائقین کی دلچسپی برقرار ہے، ٹکٹس کی فروخت ہفتے سے شروع ہونے کی توقع۔ دبئی میں 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں بکنے کی پیشگوئی۔ جعلی ٹکٹس کا مسئلہ اے سی سی اور ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس بک رہے ہیں۔ بلیک مارکیٹ میں ٹکٹس کی قیمت 15.75 لاکھ بھارتی روپے تک جا...
پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی دباؤ کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل نجی چینل کی رپورٹر ام فروا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں زیر غور آیا۔ اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اسٹیشن اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 79 فیڈرز مکمل جبکہ 12 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ گیپکو کے زیر انتظام سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اسٹیشن اور 86 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 62 فیڈرز مکمل اور 19 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے لاہور، قصور اور اوکاڑہ ریجن میں 46 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ مکمل بحالی 31 اگست سے یکم ستمبر...
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔ آج سے 2 ستمبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: بارشوں کے دوران بہہ نکلنے والی اربوں روپوں کی لکڑی دریائے نیلم کی نذر پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کو شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفیٰ علی نے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی،کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
پیٹرولیم سیکٹر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ اوگرا (OGRA) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی طور پر اپنائیں۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق تمام لائسنس یافتہ ادارے — جن میں ایل پی جی، سی این جی، ریفائنریز اور آئل انڈسٹری شامل ہیں — کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ “راست کیو آر کوڈ” پر مبنی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنائیں اور اسے نمایاں طور پر اپنے کاروباری مقامات پر آویزاں کریں۔ ادارے اب صارفین کو کیش کے بجائے ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اور **31 اکتوبر کے بعد کوئی بھی...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق نجی ٹی وی سے گفتگو میں کی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی ہدایات پر استعفیٰ دیا ہے۔ ان کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔‘ پی ٹی آئی کے استعفیٰ...
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسپین کی سینیٹ کے رکن، وِسینتے اَزپیتارٹے پیریز نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور اسپین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے اور سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے خارجہ سے ملاقات ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے سینیٹر پیریز کی پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر سینیٹر پیریز نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کو اسپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں پر بجلی کی طویل بندش پر کے الیکٹرک سی ای او سمیت افسران نے معذرت کرلی۔ شہر میں بارشوں کے بعد بجلی کے بڑے بریک ڈاون سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش کے معاملے پر کے الیکٹرک کے سی ای او اور افسران پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈیشن نے 22 اگست کو کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا 20 اگست کو بارش کے دوران طویل غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے ججز، سینئر افسران...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین قومی اسمبلی فیصل امین خان اور علی اصغر خان کے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ، نج کاری اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین خان قائمہ کمیٹی اقتصادی امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دو اراکین کے علاوہ کسی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا...
اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے چھوٹے...
حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی اس نقصان کے ازالے کے لیے دی جا رہی ہے جو بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے بعد ادارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ سبسڈی کی تقسیم اور مقصد وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے 11 ارب روپے کی سبسڈی میں سے 3.8 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی،جبکہ باقی رقم سہ ماہی اقساط میں جاری کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟ یہ رقم تنخواہوں،...

خیبرپختونخوا میں دھاندلی سے الیکشن لڑنے کی تیاری مگر پنجاب میں ہمت نہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے انتخاب لڑنے کی تیاری ہے، جبکہ پنجاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شکست کا خوف ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا، جو بالکل غیر معتبر ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا ، خواجہ آصف اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات سے متعلق فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں حکومت اور کرسی ہو، وہاں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات نہ صرف جماعتی معاملات پر مشاورت کے لیے ضروری ہے بلکہ حکومتی وزراء کے فیصلوں میں بھی ان کی رہنمائی درکار ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی ) کمیٹی کے ممبر ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔ اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔ سیکریٹری کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔ کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے...
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے پشاور کے سینیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے نائب صدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمہ درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔ سی پی این سی کے صدر سیکریٹری جنرل نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں صحافی عرفان خان کی سوشل میڈیا ایکٹیوٹیز کو بنیاد بنا کر کارروائی کے مطالبے کو ریاستی عناصر کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے آئینی اور جمہوری حق پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی...
سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور بعض پوسٹ میں یہ تیزی سات سو ملی میٹر سے گیارہ سو ملی میٹر تک بھی بتائی گئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت اور شدید تباہی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں شدید بارشوں کی ہونے والی پیشگوئی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ لیکن فیکٹ...
پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمین، سیکریٹریز اور کنٹرولرز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کردیا گیا اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب براہ راست تعیناتی کے بجائے تعلیمی بورڈز کی ان تینوں اہم آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا، ان آسامیوں پر مسابقتی عمل کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی، امیدوار ان آسامیوں پر تعیناتی کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 5 سے 10 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے کل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائے۔ اگر پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں تو تحریک انصاف سینیٹ کی 8 اور قومی اسمبلی کی 5 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو جائے گی۔ پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 84 کمیٹیاں کام کرتی ہیں ان میں سے قومی اسمبلی کی اسپیشل اور دیگر قائمہ کمیٹیوں سمیت 43 کمیٹیاں ہیں جبکہ سینیٹ کی مجموعی طور پر 41 کمیٹیاں ہیں۔ ان کمیٹیوں کی سربراہی حکومت اور...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے لیے موسم کے حوالے سے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج سے 28 اگست تک کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ سمندری ہوائیں بھی مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقے آئندہ چند روز تک گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دوسری جانب سکھر بیراج میں درمیانے درجے اور گڈو اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ حکام...
کراچی: ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے معاملے میں ذمہ داران کے تعین کی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تحقیقات مکمل ہوگئیں اور رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کردی گئی جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل توڑنے کا واقعہ انتظامی اور ادارہ جاتی ناکامی کا نتیجہ ہے، جیل میں تیاری، تربیت اور...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا، جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف مالی امداد کا نظام نہیں بلکہ ایک جدید، شفاف اور کرپشن سے پاک ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔ کیش لیس معیشت کی طرف...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجرا کردیا۔ جس کے تحت اب مستحقین کو گھر بیٹھے رقوم ملیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: مستحق خواتین کب رقم وصول کرنے جائیں؟ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی اہم ہدایات اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مستحقین کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم اب گھر بیٹھے ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کا قیام کیش لیش معیشت کی طرف بڑا قدم ہے۔ کیش لیس معیشت سے کرپشن ہوگی اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد سمیت...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بالترتیب محمود خان اچکزئی اور اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے فیصلے کو مؤخر کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر غور و خوض کیا گیا اور سیاسی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کو مؤخر کر دیا ہے اور سینیٹ میں شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں عمر ایوب حکم امتناع کی بنیاد پر اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی ہدایت پر مختلف امور پر مشاورت کی گئی،...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےقومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے دو تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اہم سیاسی، قومی اور پارلیمانی امور زیر بحث آئے اور بالآخر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر پی ٹی آئی کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے، یہ حق پی ٹی آئی کا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر نامزد کرے۔ ہم چاہتے...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹایزیشن اور لین دین کے نظام کو کیش لیس اور ڈیجیٹل نظام پر لے جانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ راست کے نظام کو ضلعی حکومتوں کی سطح پر لے جانے کے حوالے سے تمام چیف سیکریٹریز وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کرکے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران حکومت کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے کیونکہ پورے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ بہار میں ایس آئی آر کرکے، حقیقی ووٹروں کو کاٹ کر، نئے ووٹروں کو شامل کرکے الیکشن جیتنے کی کوشش کریں گے، لیکن بہار کے لوگ انہیں ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، یہ بات پورا ملک جانتا ہے۔ بہار کے ساسارام سے شروع کر رہے "ووٹ ادھیکار یاترا" کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے کیونکہ آر...
راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل...
لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے...
چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں دو لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے کم بولی کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے مہنگی پیش کش کو قبول کرلیا گیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن نے مسترد کی جانے والی دونوں کمپنیوں کے متعلقہ دستاویزات مکمل نہ ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا تاہم مجموعی طور پر 5 کمپنیوں میں سے 2کمپنیوں کی کم قیمتوں کی پیش کش کو مسترد کیا گیا، دو کمپنیوں کی جانب سے چینی درآمد کرنے کی مہنگی پیش کش کو قبول کیا گیا جبکہ ٹینڈر کے دوران ایک متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے بولی...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی...
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں...
—فائل فوٹو اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی سے متعلق انسپیکشن رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسپیکشن کے دوران اسپتال کے بیشتر ڈاکٹرز کو غیر حاضر پایا گیا، اسپتال میں ہیلتھ ڈلیوری اور بنیادی سہولتوں کا انتہائی برا حال ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے۔اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریضوں سے سرجری کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رش کے باوجود صرف دو کاؤنٹر فعال ہیں، 80 فیصد ادویات اسپتال میں دستیاب نہیں، مریض باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ٹوائلٹس گندے اور ناقابل استعمال ہیں...
مینٹورز کی پوسٹ ختم ہونے کے باوجود 4 سابق کرکٹرز کو بدستور تنخواہوں کی ادائیگی ہو رہی ہے، ثقلین مشتاق اور وقار یونس نوٹس پیریڈ پر ہیں، انھیں برطرفی کے خطوط موصول ہو چکے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور مصباح الحق کوئی نئی ذمہ داری ملنے کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں شعیب ملک، سرفراز احمد،مصباح الحق،وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو نئے پروجیکٹ چیمپئنز کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا تھا،ان کو50 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا رہا۔گزشتہ عرصے چیمپئنز کپ کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یوں مینٹورز کی بھی ضرورت باقی نہ رہی، شعیب ملک پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے،البتہ دیگر...
فوج کی دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور گرج چمک کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شام اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواؤں...
حاشر احسن:حالیہ سوات سیلاب میں بہادری اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کی خدمات کا وفاقی حکومت نے باضابطہ اعتراف کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں نوجوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بروقت امدادی کارروائیوں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر دیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ سرانجام دیا، وہ انسانیت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد ہماری قومی طاقت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ...
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی...
پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیراخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کی جانب پیش رفت کی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اس حوالے سے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور ترویج کو روکنا ہے۔ بل کے متن کے...

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعلی...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کیا اور سیلاب سے تباہی پر ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر ہاؤس کے پی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلٰی سندھ نے گورنر خیبر پختونخوا کو سندھ حکومت کی یجانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے مکمل تیار ہے۔
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم...

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ، ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا، محسن نقوی کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 14 اگست کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ Tagsپاکستان
فائل فوٹو یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں خلیجی میڈیا ٹیم سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور یورپی سطح پر میڈیا تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے میڈیا ٹیم کو جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر مثبت رپورٹنگ کو سراہا اور یورپ کی سطح پر پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے شاندار تقریب جاری ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، دوست ممالک کے سفراء اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کیا۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی خصوصی طور پر پریڈ میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کا...
پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اب صوبے میں امن چاہتے ہیں تاہم پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی ہیں جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جشن آزادی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے مئی میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو زمینی فضائی اور...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق نے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی مزید :
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اقبال آفریدی نے قبائلی آپریشن کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے ٹوک دیا۔ روکے جانے پر اقبال آفریدی ناراض ہوگئے۔ کہا یہ توہین آمیز رویہ ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا صرف آپ ہی رکن نہیں ۔ سب ارکان کو بات کرنے کا موقع دیں ۔ باقی ارکان نے بیچ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اقبال آفریدی نے قبائلی آپریشن کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے ٹوک دیا۔ روکے جانے پر اقبال آفریدی ناراض ہوگئے۔ کہا یہ توہین آمیز رویہ ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا صرف آپ ہی رکن نہیں ۔ سب ارکان کو بات کرنے کا موقع دیں ۔ باقی ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا،کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ بھارت میں اسرائیلی سفیر کی پریانکا گاندھی...
بلوچستان ہائیکورٹ نے موبائیل انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اہم سماعت کی اور سیکرٹری داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل کو ان پرسن پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور سردار حلیم احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں پٹیشنر کی جانب سے مکمل تفصیلات 15 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ پٹیشن کنزیومر سول سوسائٹی کے چیئرمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موبائیل انٹرنیٹ کی بندش کے قانونی اور صارفین پر اثرات سے متعلق اقدامات پر عدالت کی توجہ مبذول...
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں، تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر...
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر پیر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، یہ کمٹمنٹ لازوال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ابھرتی تحریک طالبان کشمیر کے دعوے اور حقائق انہوں نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مظلوم نہیں بلکہ بہادر کشمیری کہتا ہوں، جو عزم و استقامت کے ساتھ بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اہل کشمیر غلامی کی...
انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی رولز کو معطل کر کے پیش کی جائیگی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری قومی اسمبلی رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی رولز معطل کر کے پہلے بل پیش کیا جائے گ اور پھر اسے منظور کرایا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے، تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 5 اگست کو شیخ وقاص اکرم کی غیر حاضری کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، نوشین افتخار نے 5 اگست کو ہی تحریک پیش...
شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے، تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر قومی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا سپیکر کی رولنگ پر عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟کیا اسمبلی کنڈکٹ پر ہم مداخلت کرسکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپیکر آرڈر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر پابندی لگائی گئی، ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا کورم کی گنتی کرانا عدالت کا کام ہے۔ مکمل الیکٹرک Mercedes G Wagon اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب مزید :
محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ موسمی نظام کے مطابق آج (13 اگست) اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں۔ تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں...
قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا...