2025-11-23@08:19:22 GMT
تلاش کی گنتی: 28433
«بندش سے افغان»:
(نئی خبر)
شہزاد خان: اوکاڑہ کے علاقہ 44 تھری آر شادی پورہ کے پاس مزدا بس اُلٹ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 15 افراد زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس اور 3 ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 6 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 9 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور ابتدائی میچز کے خدوخال منظر عام پر لانے کی تصدیق کردی ہے۔ باضابطہ اعلان 25 نومبر کو ممبئی میں متوقع ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس میں 20 ٹیمیں 4 گروپس میں 5، پانچ ٹیموں کے ساتھ تقسیم ہوں گی۔ ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کا اعلان پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور ان کا تاریخی مقابلہ 15 فروری کو کولمبو، سری لنکا میں ہوگا۔ اس گروپ میں ممکنہ طور پر نیدرلینڈز، نمیبیا اور امریکا کی ٹیمیں...
ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 6 افراد جان بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود تمام 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں امتحان دینے کے لیے جانے والی دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ یہ گاڑی بیرن گلی سے ایبٹ آباد جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو کی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید...
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میری ذاتی زندگی کی وجہ سے بہت شدت سے نشانہ بنایا گیا۔ڈرامہ خانی کے ذریعے مقبولیت پانے والے فیروز خان نے کہا کہ ان کی پہلی شادی علیزہ شاہ سے ہوئی تھی جو اختلافات کے باعث طلاق پر ختم ہوگئی، اس دوران علیزہ کی جانب سے تشدد کے الزامات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید نے اداکار کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اب ڈاکٹر زینب کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن پرانی زندگی سے جڑے تنازعات آج بھی ان کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا کی مخالفت، عدالتوں کے چکر اور بچوں...
ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب ایک دل خراش حادثے میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تھانہ بگنوتر کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کیری ڈبہ توازن بگڑنے کے بعد ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گرا۔ یہ بھی پڑھیے: ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق ریسکیو کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا ذوالفقار اور زبیر، دو سگی بہنیں، ڈرائیور یاسر خلیل اور ایک اور شخص اختر شامل ہیں۔ کھائی کی غیر معمولی گہرائی...
دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف مستحکم آغاز کیا ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔ ایڈن مارکرام 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رائن ریکلٹن 35 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
معروف بالی ووڈ اداکار اور بزنس مین وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 15 سال کی عمر میں مالی طور پر خود مختار ہو گئے تھے اور 16 سال کی عمر تک اپنی محنت سے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے اپنا پہلا ایک کروڑ روپے کما چکے تھے۔ ایک انٹرویو میں وویک نے بتایا کہ ان کے خاندان کے پاس تقسیم سے پہلے بہت جائیداد تھی لیکن سب کھو جانے کے بعد انہیں اپنی زندگی خود بنانا پڑی، اسی تجربے نے انہیں پیسہ کمانے کی اہمیت سمجھائی۔ وویک نے 19 سال کی عمر میں پہلا کاروبار شروع کیا جس سے وہ 12 کروڑ روپے اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے، حالانکہ ان کی اپنی سرمایہ کاری صرف 20–25 لاکھ تھی۔...
گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے...
ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ وسطی ویتنام کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1,900 ملی میٹر (74.8 انچ) سے تجاوز کر گئی۔ یہ خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماجگاہ ہے۔ تقریباً نصف ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئیں جہاں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 14 افراد کھان ہوا صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و...
بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 اعلیٰ افسران نے گزشتہ روز استعفٰی دے دیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلٰی افسر مستعفی ہوگئے، اکتوبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے دوران 11 اعلٰی افسران نے استعفٰی دیا۔ دستاویز کے مطابق افسران نے 17 اکتوبر 2024 سے 29 اکتوبر 2025 تک استعفے دیئے، ممبر، ایف پی ایس سی کا استعفیٰ صدر مملکت جبکہ دیگر وزیراعظم نے منظور کئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات فیصل اقبال رتیال، ڈائریکٹر جنرل (ٹیلیکام) آئی ٹی ڈویژن مستعفی، ممبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن افضل لطیف مستعفی، ٹیم لیڈ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم آفس نظام الدین ارشد مستعفی ہوئے۔...
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی...
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ 27 ویں ترمیم والے سن لیں کہ اللہ کے نزدیک کسی وڈیرے جاگیردار، آرمی چیف یا صدر کو استثنیٰ حاصل نہیں، حکمران سمجھ لیں کہ اگر فلسطین کے مسئلے پر ابراہم ایکارڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی گئی تو 25 کروڑ عوام انہیں نشانِ عبرت بنادیں گے، 78 سال قبل لاہور مینار پاکستان میں قرارداد پاکستان کیساتھ ایک اور قرارداد اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بھی شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے تحت مینار پاکستان لاہور میں ملک گیر اجتماع عام ’’بدل دو نظام ‘‘ جاری ہے۔ اجتماع میں ملک کے تمام صوبوں سے بڑی تعداد میں مردوخواتین و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت...
نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ڈنمارک اور روس نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا۔ اقوام متحدہ اجلاس میں ڈنمارک اور روس کا وسطی اور جنوبی ایشیا میں فتنہ الخوارج کو سنگین خطرہ قرار دیکر پاکستانی موقف پر مہر ثبت کردی۔ روسی مستقل مندوب واسیلی نیبینزیا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی سے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے، افغانستان سے دہشت گردی وسطی ایشیا اور اس سے آگے بھی پھیلنے کا واضح خطرہ موجود ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ خراسان صوبے میں داعش تیزی سے سرگرم اور خطرناک ہو رہی ہے۔ افغانستان مغربی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے...
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔ بھارتی رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔ عالمی سطح پر پہلگام حملے کو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ڈنمارک اور روس نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس میں ڈنمارک اور روس کا وسطی اور جنوبی ایشیا میں فتنہ الخوارج کو سنگین خطرہ قرار دیکر پاکستانی موقف پر مہر ثبت کردی روسی مستقل مندوب واسیلی نیبینزیا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی سے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے۔ مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی وسطی ایشیا اور اس سے آگے بھی پھیلنے کا واضح خطرہ موجود ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ خراسان صوبے میں داعش تیزی سے سرگرم اور خطرناک ہو رہی ہے۔ افغانستان مغربی افواج کے انخلا...
لاہور: مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو عبرت کا نشان بنادیں گے، کشمیر پر سودے بازی بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج مینارپاکستان کا دامن شرکا کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے، اس اجتماع میں ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ تاریخی اجتماع ناصرف پاکستان کے لیے اتحاد یگانگت کی علامت بن گیا...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیٔے۔اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا حواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پولیس یا کسی ادارے کو فون کرکے نہیں کہا کہ فلاں امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے بلکہ صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، کسی کو دھمکی نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ...
نائجیریا کی ریاست نائجر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کیتھولک اسکول پر حملہ کرکے 215 بچوں اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا۔ یہ ایک ہفتے میں اسکول میں پیش آنے والا دوسرا بڑا اجتماعی اغوا کا واقعہ ہے۔ اغوا کی یہ واردات پپیری کمیونٹی میں واقع سینٹ میری اسکول میں علی الصبح پیش آئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد بچے جان بچا کر بھاگ نکلے، مگر بڑی تعداد میں مغویوں کو حملہ آور جنگل کی طرف لے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: نائجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 25 طالبات اغوا، وائس پرنسپل ہلاک ریاست نائجر گزشتہ ایک...
جنوبی افریقہ کے G20 اجلاس میں عالمی طاقتوں نے امریکی بائیکاٹ کے باوجود ایک متفقہ مسودہ اعلامیہ تیار کر لیا ہے۔ یہ اعلامیہ اقتصادی تعاون، عالمی ترقیاتی منصوبوں، اور ماحولیاتی مسائل پر مشترکہ موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکی حکومت نے اجلاس میں حصہ نہیں لیا، جس سے عالمی سطح پر اجلاس کی اہمیت اور دباؤ میں اضافہ ہوا۔ دیگر بڑی معیشتوں نے اپنے موقف کو مضبوطی سے پیش کیا تاکہ اقتصادی اور ماحولیاتی تعاون جاری رہ سکے۔ مزید پڑھیں: روس امریکہ کشیدگی: جی 20 اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا یہ اقدام دنیا کے 20 اہم معیشتوں کے اتحاد اور ملّی تعاون کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعلامیہ مستقبل کے بین...
فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاندان کے 7 افراد سمیت 20 جاں بحق، 21 زخمی: وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب
لاہور‘اسلام آباد‘ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+نیوز رپورٹر+نامہ نگار) فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے چار فیکٹریاں اور 9 گھر تباہ ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 20افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر تک آواز سنائی دی اور ارد گرد کی آبادیوں میں کئی گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام اور پولیس کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ کے لگ بھگ اس وقت ہوا جب ملک پور کی بونڈ بنانے والی فیکٹری میں کیمیکل کا کنٹینر...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے ’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام کا آغاز نماز جمعہ سے ہوا۔ ڈاکٹر علی محی الدین رئیس الاتحاد العالم العلماء اور ڈاکٹر عطاء الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی نے خطبہ جمعہ اور جمعہ کی نماز کی امامت کی۔ اجتماع عام کے افتتاحی سیشن کا آغاز لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی اور پھر حافظ نعیم الرحمن ، امیر جماعت اسلامی کے خطاب سے ہوا۔ شرکاء نے ان کا غیر معمولی استقبال کیا۔ ’’سید مودودی تفکر، تحریک انقلاب اور جماعت اسلامی منزل بہ منزل‘‘ کے موضوع پر سلیم منصور خالد اور امیر العظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے خطاب کیا۔’’پاکستان سیاست کے موضوع پر‘‘ ڈاکٹر اسامہ رضی خان نائب امیر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پراکسی وار میں شدت آئی ہے۔ اس کی وجہ بھارت کو پڑنے والی مار ہے۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے افغانستان کے ذریعے ہمیں متاثر کرنا چاہتا ہے۔ دہشتگردی 80ء کی دہائی میں شروع ہوئی۔ ہم اس پر قابو پائیں گے۔ پاکستان میں کبھی پراکسی وار ختم نہیں ہوئی تھی، اب دوبارہ شدت آئی ہے۔ یہ دہائیوں سے چل رہی ہے۔ ہم امریکہ کے ساتھ دو جنگوں میں شریک رہے۔ انڈیا پر ہماری فتح کا امریکہ اعلان کر رہا ہے، اور ہماری فتح کی تصدیق کر رہا ہے۔ ہمیں کبھی اتنا بڑا بریک تھرو نہیں ملا۔ ہم طالبان سے متعلق...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر بندش اور تجارت پر حکومتی پالیسی برقرار ہے۔ طالبان ایسے افغان شہریوں کو روکیں جو پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ پاکستان کا کابل میں سفارتخانہ کھلا اور فعال ہے۔ ایس سی او کے مستقبل کی حکمت عملی پر تمام ارکان نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی صدر پیوٹن سے اہم ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے...
اسلام آباد‘ پشاور (وقائع نگار+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے وکیل کو بھیج دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ملازمین کو دھمکیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وکیل علی بخاری الیکشن کمشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے بھی پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ایک ہی وقت میں ڈی آر او نے نوٹس کر رکھا ہے۔ ایک ہی وقت میں 2 جگہ سے نوٹسز ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن بینچ کے...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات کے افسر احسان الحق کی سروس پروموشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمے میں جاری تمام ڈیپارٹمنٹل پروموشنز فی الفور روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ادارے کی تمام ترقیوں اور ڈی پی سی کے فیصلوں پر پابندی عائد رہے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جب تک کیس یہاں چل رہا ہے، تمام پروموشنز فائنل آرڈر تک معطل رہیں گی۔ کسی بھی ترقی یا ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا فیصلہ اس عدالت کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔ پہلے کیڈر کے مطابق معاملات طے ہوتے...
جرگے سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر اظہار برہمی، تحفظ دینا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری: پشاور ہائیکورٹ
پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیسز میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرگے میں شرکت کرنیوالے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلی کی ذمہ داری ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیسز پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران امن جرگہ میں شرکت کے بعد لاپتہ ہونے والے محمد ناظیف سمیت دیگر افراد کی درخواست پر بھی پیش رفت ہوئی، عدالت نے جرگہ سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جرگے میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کو واپسی پر اٹھا لیا جائے؟۔عدالت...
لیہ کروڑ لعل عیسن میں ایک سال قبل نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایک سال بعد معاملے کی حقیقت پتا چلنے کے بعد ماں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا، بچے کے باپ اور دیگر 4 افراد گرفتار کرلیا گیا۔خاتون کا الزام ہے کہ شوہر نے اپنی، بہن، اسپتال کی ملازمہ اور ڈاکٹر کے ساتھ مل کر بچے کو 8 لاکھ میں فروخت کر دیا تھا۔ بچے کو برآمد کر لیا گیا ہے۔
انڈونیشیا: وسطی جاوا کے دو علاقوں میں لینڈ سلائیڈز کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 21 افراد لاپتہ ہیں، اور ان کی تلاش جاری ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پندانارم، بنجارنیگارہ ریجنسی میں 15 نومبر کو ہونے والے لینڈ سلائیڈ کے بعد 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ 18 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیم نے مٹی کھودنے کے لیے 17 بھاری مشینری استعمال کی اور تلاش میں کھوجی کتوں کی مدد بھی لی گئی۔ دوسری جانب ماجینانگ ڈسٹرکٹ، سِلَکاپ ریجنسی میں سرچ ٹیم نے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 20 لاشیں برآمد کیں جبکہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے چیف ایئر مارشل...
راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جن کے دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز انجام دیے گئے اور 36 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد کو بعد میں ملک بدر کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سرچ آپریشنز راولپنڈی کے تینوں ڈویژنز کے 24 تھانوں کی حدود میں کیے گئے، جن میں بس اور تین ٹرک اسٹینڈز کی تلاشی بھی شامل تھی۔ اس دوران مجموعی طور پر دوہزار ایک سو پینتیس...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ منصفانہ نظام قائم کیے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اس کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی طاقت انکے آگے نہیں ٹھہر سکتی، جماعت اسلامی ذاتی مفادات یا کسی خاندان و ادارے کے اشاروں پر چلنے والی قوت نہیں ،کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں کی آواز بنے گی۔ گریٹر اقبال پارک میں اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے مرحلے پر واضح سمت اور آئینی بالادستی کی ضرورت ہے، جہاں ہر شہری خود کو ایک منصفانہ نظام کا حصّہ محسوس کرے۔آج کا یہ اجتماع اپنی وسعت اور نظم و ضبط کے اعتبار...
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، فیکٹری اور ملحقہ رہائشی مکانات گر گئے، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ پولیس نے قتل، اقدامِ قتل، ایکسپلوزو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔حادثے میں فیکٹری مالک اور منیجر کو نامزد کیا گیا ہے، فیکٹری مالک محمد قیصر نے گرفتاری دے دی جبکہ فیکٹری منیجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریب واقع متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر رات گئے حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا جسے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ’’غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی‘‘ قرار دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ ہونے تک افغانستان کے ساتھ تجارت بند رہے گی۔ جمعے کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ تجارت بند کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، افغانستان نے پاکستان کے تاجروں اور تجارت پر حملے کیے، پاکستان اپنے شہریوں کی زندگی کی قیمت پر افغانستان کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتا‘ پاکستان نے ہمیشہ سیکورٹی اور تجارت کو الگ رکھنے کی کوشش کی مگر افغانستان سے پاکستان پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا...
لاہور: اجتماع گاہ میں ایک بچہ حافظ نعیم الرحمن کی تصویر والی ٹی شرٹ ، ایک شخص جماعت اسلامی کے جھنڈے کے کلر کی پگڑی باندھا ہوا ہے، بچیاں پارٹی کے جھنڈے تھامے جبکہ ایک خاتون موٹر بائیک پر شرکت کے لیے آرہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اجتماع گاہ:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین ،نامور وکیل اکرم شیخ کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
لاہور:بادشاہی مسجد میں عارضی قیام گاہ میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کی سہولت کیلیے لفٹ نصب کی گئی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان کی حمایت یافتہ تحریک طالبان، پاکستان کے خلاف متعدد ہائی پرو فائل حملے کرچکی ہے، جن میں بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔ اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب اور داعش و القاعدہ پر سین کشنز کمیٹی 1267 کی سربراہ ایمبیسڈر سینڈراج نسن لانڈی نے سلامتی کونسل کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً چھ ہزار جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اسے طالبان کی عبوری حکومت کی جانب سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ رپورٹ نے ایک بار پھر اس حقیقت کو نمایاں...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق آئین کے آرٹیکل 220 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کے مطابق جاری کیا گیا ہے جو قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے نافذ ہوگا۔ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا کہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار آرٹیکل 245 کے تحت اپنے مقررہ کردار کے مطابق فرائض انجام دیں، ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک محفوظ رسائی فراہم کرنا، پولیس پہلے رسپانڈر، سول آرمڈ فورسز دوسرے رسپانڈر (اسٹینڈ بائی) اور پاک فوج تیسرے رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی۔ فورسزکو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور(جسارت نیوز ) خیرپور میں ڈاکوئوں کے خلاف کریک ڈاون ڈاکوئوں کی پناہ گاہیں نذر آتش 20 سے زائد شک افراد گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل ڈاکوئوں کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیگا ایس ایس پی خیرپور کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی قیادت میں ڈاکوئوں کے خلاف خیرپور کے کچے میں آپریشن شروع کیا ہے آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن 23 مشتبہ افراد گرفتار جبکہ فیض محمد بھنڈو تھانہ کی حد میں کاروائی دس سے زائد افراد گرفتارجبکہ گمبٹ کے تھانہ کھوڑا کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کیا جا رہا ہے سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی...
اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے سکردو حلقہ دو میں کاظم میثم کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم آئینی ترامیم کیخلاف ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت گلگت بلتستان میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔ بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر جلسہ کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اور تحریک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے سنٹرل جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتا ہوگئے۔ ضلع پانداناروم کے گاؤں پانداناروم میں طوفانی بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی،جس سے 48 مکانات مکمل طور پر تباہ یا منہدم ہوئے جبکہ 195 کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد 934 رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی باسارناس، فوج، پولیس، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروںکے 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام ٹائمز: آج سے ٹھیک ایک سال قبل ضلع کرم کے علاقہ بگن میں ایک ایسا اندوہناک اور دلخراش سانحہ پیش آیا، جہاں مسافر کانوائے کو تکفیری دہشتگردوں نے نشانہ بنانا، اس سانحہ میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 55 مسافر شہید اور 70 کے قریب زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ میں ظالم دہشتگردوں نے نہتے مسافروں پر مظالم کے وہ پہاڑ توڑے جس کی مثال کرم کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس کہا جاتا ہے کہ جنگ کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں، جہاں نہ مسافروں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور نہ ہی خواتین اور بچوں کو۔ لیکن آج سے ٹھیک ایک سال قبل ضلع کرم کے علاقہ بگن میں ایک ایسا اندوہناک اور دلخراش سانحہ پیش آیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے زیر تعمیر گھر میں چوری، پی ٹی آئی مورو کے رہنما پرین سندھی کے مطابق ملک کالونی مورو میں ان کے زیر تعمیر گھر سے نامعلوم چور تعمیراتی کام کی چیزیں چرا کر لے گئے ہیں، واقعہ پولیس کی نااہلی ہے جس کی وہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں دوسری طرف کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں چھنڈن موری کے پاس سجاد کھوسو کے گھر میں چوری کرنے والے ایک مبینہ چور ذیشان کلہوڑو کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس حوالے کر دیا ہے، ایس ایچ او کنڈیارو اسد النبی کچھی کے مطابق پکڑے گئے چور سے تفتیش کی جارہی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل سامنے آگیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جو ہوگیا وہ اچھا نہیں ہوا۔ سابق کپتان نے کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی ٹیلنٹ ہے، ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے، ورلڈکپ میں بھی اچھا کرے گی۔ ایس ایل میں2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا...
سٹی42: افغان سرزمین قتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ افغان رہنما کی جانب سے 4 ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ بات پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں پاکستانی اور غیر ملکی صحافیوں کے لئے نیوز بریفنگ میں بتائی۔ پاکستان کے فارن آفس کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ افغان طالبان حکومت کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی حمایت کرنے کی وجہ سے پاکستان نے سرحد بند کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل...
افغان رہنما کی 4 ہزار خود کش حملہ آور بھیجنے کی دھمکی ہمارے مؤقف کی سچائی کو ثابت کرتی ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفترِ خارجہ نے واضح کہا ہے کہ افغان سرزمین کو ’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے عناصر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ایک افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش حملہ آور بھیجنے کی دھمکی ہمارے مؤقف کی سچائی کو مزید ثابت کرتی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے ان گروہوں کی سرپرستی کے باعث پاکستان کو سرحد بند کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت اپنی جگہ، مگر افغانستان کی جانب سے ہمارے شہریوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستان کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ اولین...
کراچی: دو شہریوں کے اغوا اور 3 ارب روپے تاوان کے معاملے میں کراچی اور بلوچستان پولیس کے اہل کار سمیت لڑکی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے تاہم کراچی پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے دو شہریوں کے اغوا اور بھاری تاوان طلب کرنے کی سنگین واردات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، اغوا کی کارروائی میں ایک لڑکی سمیت کراچی اور بلوچستان پولیس کے اہلکار ملوث پائے گئے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر کنول نامی لڑکی نے کراچی میں اغواکاروں کی مدد اور سہولت کاری کی، عامر اور شاہزیب نامی شہریوں کو 23 ستمبر کو گارڈن کے علاقے سے گاڑی سمیت اغوا...
احتجاج میں صدر جنوبی پنجاب سینٹر عون عباس بپی، ضلعی صدر ملتان چوہدری خالد جاوید وڑائچ، ملک عامر ڈوگر، انصاف لائرز فورم کے عہدیدران بلال شہباز، ملک عثمان ڈوگر، مخدوم عامر عباس، زاہد بہار ہاشمی، راو آصف انور، مظفر جمیل، عزیز خان و دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا، پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر پولیس کے گھیرائو کے باعث پی ٹی آئی کچہری پہنچے جہاں اُنہوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں صدر جنوبی پنجاب سینٹر عون عباس بپی، ضلعی صدر ملتان چوہدری خالد جاوید وڑائچ، ملک عامر ڈوگر، انصاف لائرز فورم کے عہدیدران بلال شہباز، ملک عثمان ڈوگر، مخدوم عامر عباس، زاہد...
برطانیہ کی ایک عدالت میں افغان نژاد شہری 23 سالہ احمد ملاخیل نے 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق احمد ملاخیل نے اس سے قبل اپنے جرم سے انکار کرتے ہوئے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ تاہم اب ملزم نے واروک کراؤن کورٹ میں اپنے سنگین جرم کا اعتراف کرلیا لیکن ایک بچے کو اغوا کرنے اور 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے دو الزامات سے انکار کیا۔ احمد خلیل ملا کو اس کے ساتھی محمد کبیر کے ساتھ پیش کیا گیا تھا جس نے ان تینوں الزامات کو ماننے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور اب اگلی سماعت 26 جنوری کو ہوگی۔...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بات کو غلط انداز میں لیا، سہیل آفریدی نے فری اینڈ فیئر الیکشن کی بات کی جو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ہری پور میں ضمنی انتخابات اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آَفریدی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہری پور میں عمران خان کو بہت زیادہ حمایت حاصل ہے۔ ٹیکنیکی طور پر سہیل آَفریدی نے اس حلقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں میں دہی کھانے سے زکام یا فلو ہونے کے حوالے سے عام تاثر کافی عرصے سے گھریلو سوچ کا حصہ رہا ہے، لیکن سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق نہیں کرتی۔ماہرین کے مطابق دہی ایک غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جو جسم پر متعدد مثبت اثرات ڈالتی ہے، البتہ اس کے استعمال میں درجہ حرارت اور وقت اہم عوامل ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دہی کھانے سے زکام یا فلو نہیں ہوتا کیونکہ یہ بیماری صرف وائرس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، اور دہی میں کوئی ایسا وائرس موجود نہیں جو انسان کو بیمار کرے۔تاہم، فریج سے نکالی گئی انتہائی ٹھنڈی دہی فوراً کھانے سے کچھ لوگوں کے حلق، ناک اور گلے کی...
ملک میں مافیاز کاراج،ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا؛ حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہا ہے کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں،ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدل دونظام تحریک کا مقصد ملک میں عدل، شفافیت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے، سازشوں یا فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں جماعت اسلامی کے ’’ بدل دو نظام‘‘ کے سلوگن پر تین روزہ ’’اجتماع عام‘‘ میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 3 روزہ اجتماعِ عام کا آغاز، لاکھوں...
افواجِ پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد انڈین اور افغان میڈیا نے ایک بار پھر جھوٹے پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بوگس ذرائع سے پھیلائی جانے والی ویڈیوز کے ذریعے جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنا کر پاکستانی افواج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انڈیا کے دوسرے درجے کے تجزیہ کاروں کی جانب سے افواجِ پاکستان کے سابق سربراہان اور سینئر افسران کے بارے میں بیرونِ ملک مستقل طور پر مقیم ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جنہیں افغان میڈیا اکاؤنٹس بھی بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔ حالانکہ پاکستان کا کوئی آرمی چیف بیرونِ ملک مستقل طور پر مقیم نہیں رہا۔ صرف جنرل پرویز مشرف علاج کی غرض...
نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالروف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا، انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی...
بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ کئی عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں جمعہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس مچا دیا، جس کی شدت 5.7 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے تقریباً 26 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور شہر میں اضطراب کی فضا قائم ہو گئی۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب نرسنگدی شہر تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے نہ صرف بنگلا دیش میں محسوس...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف وزرا اور رہنماؤں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو این اے-96 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر کو طلب کر لیا۔ ای سی پی کے مطابق طلال چوہدری نے حلقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی برائے وزیر...
سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔ بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر جلسہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم...
لندن: برطانوی حکومت نے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے رہائش کے لیے درکار مدت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں رہنے والے لاکھوں تارکینِ وطن کے مستقبل پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت برطانیہ آنے والے افراد کو مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ وقت انتظار کرنا ہوگا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ قانونی طور پر آنے والے افراد کے لیے مستقل رہائش تک رسائی کا وقت بڑھا کر 20 برس تک کیا جا رہا ہے، جب کہ غیر قانونی طور پر پہنچنے والوں کو اس عمل کے...
اسلام آباد: آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی عدالت کے قیام کو ملک کی قانونی تاریخ کا غیر معمولی موڑ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ عدالت آئین کی تشریح، شہری آزادیوں کے تحفظ اور شفاف قضائی عمل کو نئی سمت دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکی عدالتی ڈھانچے میں اس نئے فورم کا قیام اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان کے دستور کو حقیقی معنوں میں بالادستی اور احترام فراہم کیا جائے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے پر آئینی اصولوں کی روشنی میں یکساں انصاف مہیا ہو۔ چیف جسٹس نے اپنے پہلے باضابطہ پیغام میں کہا کہ آئین کی تشریح نہ صرف...
راولپنڈی(نیوزڈیسک)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالرؤف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احسان اللہ چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرراولپنڈی زون ، مدثرشاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور اور طارق خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ...
پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، بھارت افغانستان کے راستے پاکستان کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خواجہ آصف
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور پراکسی وار کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی، یہ پچھلی کئی دہائیوں سے چل رہی ہے اور ماڈرن وار فیئر کا ایک ہتھیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف پراکسی وار کی شدت خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پراکسی وار رک گئی تھی، تاہم اب پھر تیز ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کو بڑی مار پڑی ہے اور وہ اپنی خفت...
دونوں فریقوں نے دوا سازی، کولڈ اسٹوریج چینز، فروٹ پروسیسنگ یونٹس، صنعتی پارکس، ایس ایم ای سینٹرز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور افغانستان نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں وقف تجارتی اتاشیوں کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس وقت ایک بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی دو طرفہ تجارت کو بحال کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ یہاں افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت حاجی نورالدین عزیزی اور وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جتن پرساد کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا ہے۔ ایم آنند پرکاش، جوائنٹ سیکریٹری (پی اے آئی ڈویژن) نے جمعہ کو کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر...
جے رام رمیش کے مطابق اس غیر معمولی صورتحال نے وزیراعظم کو بغیر کسی سیاسی دباؤ کے جنوبی افریقہ پہنچنے کا موقع فراہم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کے جنوبی افریقہ میں جاری جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنی تفصیلی ایکس پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کا یہ دورہ اسی لئے ممکن ہوا کیونکہ امریکہ اور اس کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے رام رمیش کے مطابق اس غیر معمولی صورتحال نے وزیراعظم کو بغیر کسی سیاسی دباؤ کے جنوبی افریقہ پہنچنے کا موقع فراہم کیا۔ جے رام رمیش نے اپنی...
فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس )فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکے سے فیکٹری اور قریب مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، اب تک 20 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں...
شہر رحیم یارخان کی قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے ذرائع کے مطابق واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ویلڈر سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا، ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا۔ ریسکیو کے حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
اسلام آباد (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔ انٹرویو میں شیرافضل نے دعویٰ کیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی بانی اور بشریٰ بی بی نے انکار کیا تھا۔علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلیٰ رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی، پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں بانی جو حکم دیں گے وہ اس پر من وعن عمل کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس کسی کو ٹرانسفرکرنے کے اختیارات ہیں۔ 7مرتبہ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل آئے پھر...
کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ کے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس،مقدمہ درج کرنے کا حکم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے لاپتہ شہری پرویز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا اور شہریوں کی گمشدگیوں سے متعلق 18دسمبر تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس مبین لاکھو نے کہاکہ لگتا ہے تربیت کے کتابچے بھی تفتیشی افسران کو نہیں پڑھائے جاتے،کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں 10سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،مختلف علاقوں سے لاپتہ 4شہری بازیابی کے بعد عدالت پیش ہوئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ دونوں کی بازیابی کیلئے 3ارب روپے مانگے جا رہے تھے،جسٹس یوسف علی سعید نے استفسار کیا کہ کیا تاوان ادا کرکے شہری واپس آئے؟وکیل درخواست...
لاہور: ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ ایکسپریس کے مطابق محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ...
ابھی تک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تنازع میں ثالثی پر عملی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تنازع میں ثالثی پر عملی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، بہت سے ممالک نے پاکستان افغان ثالثی کی بات کی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چار سال ہم نے جانی نقصانات، کالعدم ٹی ٹی پی، فتنہ الہندوستان حملوں کے باوجود افغانستان سے رابطے بحال رکھے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل عام کا لائسنس نہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 4 سال افغان طالبان سے بار بار بات کی، ان چار برسوں میں افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کم ہونے کی بجائے کئی گنا بڑھ گئی، افغانستان سےحالیہ تصادم میں افغان سرزمین سے سرحدی تجارتی...
پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات 22 سے 24 نومبر تک کیلئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رینجرز کو تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تعینات فورسز کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاریالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر...
طلال چوہدری اور سہیل آفریدی—فائل فوٹوز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ضمنی الیکشن کے دوران ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت 25 نومبر کو دن 12 بجے ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف سماعت: سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے کمیشن نے سہیل آفریدی، پی ٹی آئی امیدوار شہر ناز، عمر ایوب اور ن لیگ کے امیدوار...
تصویر سوشل میڈیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے دوستی اور فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، ہم چاہتے ہیں کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہ ہو۔لاہور میں مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عدالت میں سب ایک جیسے ہوتے ہیں کسی کو استثنیٰ نہیں ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نظام سب کے لیے، یہ عدل اور انصاف کا نظام ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے، محروموں، مجبوروں، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کی آواز بنیں گے۔انھوں نے کہا کہ اجتماع کے تیسرے دن میں لائحہ عمل کا اعلان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے ممتاز جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی عمران خان پر گہرے اثرات رکھتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں۔ یہاں تک کہ عمران خان کی فیصلہ سازی پر ’’روحانی مشاورت‘‘ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی اور عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق عمران خان کے ڈرائیور اور گھر کے ملازمین نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد گھر میں عجیب و غریب رسومات شروع ہوگئیں۔ جیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں موت کا رقص قبیلی جھگڑے میں چار افراد قتلِ ، ایس ایس پی خیرپور کا نوٹس عارضی پولیس پکٹ قائم لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا حوالے دونوں گروپ مورچہ بند ہوگئے علاقے میں خوف کے سائے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب پریالو تھانہ کی حدود میں قبائلی تصادم شدت اختیار کر گیا فائرنگ میں 4 افراد موت کے آغوش میں چلے گئے جبکہ اْلرا اور جتوئی گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے صورتحال کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف وحراس کی فضا قائم ہے جبکہ افراد جاں بحق لاشوں کی شناخت نوجوان ماجد الرو ، گلن الرو، دھنی بخش الرو ، اعظم جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے علاقے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) کوٹ لالو کے گائوں ملوی عثمان سے مبینہ گولی لگی لاش،محرابپور نوناری قبرستان سے پرائیوٹ اسکول ٹیچر کی مبینہ لاش برآمد،گھروں میں کہرام،تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ لالو گائوں ملوی عثمان سے محنت کش مزدور کی گولی لگی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا،جہاں متوفی کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔دوسرے واقعے میں محرابپور نوناری قبرستان کے قریب مبینہ لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ غائب کرنے کے مقدمہ میں عدالت کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر سمیت 9افراد کی ضمانت مسترد،ملزمان عدالت سے فرار۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے محمدی چوک اور سٹی تھانے سے چند قدم فاصلے پر پرائیوٹ مرک اسپتال میں سنجھوروکے دیہات گائوں سلیمان چانگ کے رہائشی محبت مری نے سٹی تھانے پر مرک اسپتال کے مالک اسلم میمن،لیڈی ڈاکٹر خورشید ظفر چنا، لیڈی ڈاکٹر شگفتہ میمن،لیڈی ڈاکٹر سمیرا کرن،ڈاکٹر شعیب میمن، نرس ثانیہ،آمنہ اور روزینہ سمیت 9 افراد پر جڑواں بچے پیدا ہونے پر ایک بچہ غائب کرنے کا ڈاکٹر ولیڈی ڈاکٹر اور عملے کے 9 افراد پر مقدمہ درج کرایا تھا جس پر ایڈیشنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-8 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کی پاک بھارت جنگ سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کیا۔ عالمی جریدے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن کی رپورٹ میں مئی میں جھڑپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کا اعتراف کیا گیا۔ امریکی رپورٹ میں اعتراف کیاگیا کہ 7 سے 10مئی کی 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پرفتح حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق شواہد، رپورٹس اورعالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی مؤقف کو سچ ثابت کررہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بھی کئی مرتبہ معرکہ حق میں پاکستان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلزپاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔فوزیہ صدیقی نے کہا پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کے بے وقوف بنانے کے لئے کراچی پیکیج کے نام پر ایک افسانہ سنایاہے میئر کراچی نے کراچی کے انفرااسٹریچکر کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ہوئی جس میں ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔محمد ریحان نامی ملزم فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے سعودی عرب ملازمت کے لئے ایجنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو پھٹنے کے بعد 900 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جاوا جزیرے پر سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔آتش فشاں سے تقریباً 6.4 کلومیٹر دور ایک جھیل کے کنارے کوہ پیما کیمپنگ ایریا میں رات بسر کررہے تھے۔ آتش فشاں کے دھماکے سے تمام کوہ پیما پھنس گئے تھے جنہیں محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے۔ 3 ہزار 676 میٹر اونچا ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جس نے پیسیفک رنگ آف فائر کو گھیرے میں لیا...
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچیوں اور والدہ کے اغوا کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ 5جعلی مقدمے کروا کے بچیوں اور عورت کو اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟۔سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین تنازع پر وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے، اسی کیس میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ معطل کردیا ہے...
افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سخت گیر پالیسیوں نے افغان طالبان رجیم کو عالمی سطح پر مکمل تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک نے طالبان حکومت پر کھلا عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی فورمز سے دور رکھنے کی پالیسی برقرار رکھی ہے۔ افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، اجلاس میں پاکستان، چین، بھارت اور دیگر رکن ممالک شریک تھے تاہم طالبان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اقتصادی تعاون، تجارت،...
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، اُنہوں نے سمندری حدود کے تحفظ کیلئے پاک نیوی کی جنگی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے روابط مضبوط بنانے کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سلامی دی گئی، اُنہوں نے نیول افسروں سے ون ٹو ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔ ...
مشرقی پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا انکشاف، مکتی باہنی کے نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ کے خونی منصوبے بے نقاب ہو گئے۔ تاریخ ایک بار پھر اس حقیقت کی گواہی دے رہی ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، 1971 کی جنگ سے قبل بھارت اور اس کے سرپرست دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کی جانب سے مشرقی پاکستان میں باضابطہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جسے بعدازاں “آپریشن جیک پاٹ” کا نام دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فروری 1971 سے بھارت نے مشرقی پاکستان میں منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کیں جبکہ 15 اگست 1971 کو اس منصوبے کو...
لاہور: امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر حکومت کی حالیہ اقدامات کی تعریف کی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تحسین کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے حوالے سے خط لکھ کر سرکاری سطح پر اظہارِ اعتراف کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے خط میں خاص طور پر اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تعریف کی ہے اور اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے، ماحولیات کے تحفظ اور...
راجن پور کے کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرکے انتہائی مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ خیرپور، کچے میں 2 قبائل میں تصادم، 4 افراد جاں بحقایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے۔دوسری جانب خیرپور کے کچے کے علاقے میں فیض محمد بنڈو میں دیرینہ دشمنی پر دو قبائل میں تصادم کے دوران...
حضرت ابُو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے لہٰذا نہ خود اس پر ظلم و زیادتی کرے۔ نہ دوسروں کو ظالم بننے کے لیے اس کو بے یار و مددگار چھوڑے۔ نہ اس کی تحقیر کرے۔ (آپؐ نے تین مرتبہ سینے کی طرف اشارہ کر کے فرمایا) تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔ کسی شخص کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے اور اس کی تحقیر کرے ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان کے لیے حرام ہے اس کا خون، اس کا مال اور اس کی آبرو۔‘‘ (مسلم شریف) اﷲ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا فرما کر مختلف قبیلوں اور خاندانوں میں تقسیم فرما...
کراچی: شہر میں بھتہ خوری کے پے در پے واقعات سامنے آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے کی بھتہ مافیا کے خلاف 2 اہم چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر...