2025-11-01@20:36:29 GMT
تلاش کی گنتی: 6579
«روز گار»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سری لنکا نے سمندری معیشت اور ساحلی ترقی میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتفاقِ رائے کا مقصد خطے میں میرین ٹورازم، روزگار کے مواقع، اور پائیدار ترقی کے اہداف کو فروغ دینا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار سے سری لنکا کے وزیر بمل نیروشن رتنا نائیک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان میرین اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وزیر بحری امور جنید انوار نے مشترکہ میرین ٹورازم منصوبے شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سمندری معیشت دنیا بھر میں تقریباً ساڑھے 6 ملین...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مودی حکومت کے دور میں بھارت کا نام نہاد “شائننگ انڈیا” کا چہرہ ایک بار پھر خون سے رنگ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے ایک کسان کو جیپ تلے کچل کر قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق گنیش پورہ گاؤں میں بی جے پی لیڈر مہندرا نگر نے زمین بیچنے سے انکار کرنے والے کسان رام سواروپ پر اپنی جیپ چڑھا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہندرا نگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کسان کو ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں سال اب تک 55 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً 33 فیصد ریٹرنز میں آمدن صفر یا برائے نام ظاہر کی گئی ہے۔اس صورتحال نے ایف بی آر حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس دہندگان ممکنہ طور پر اپنی اصل آمدن چھپا رہے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ایف بی آر کے مطابق تقریباً 10 لاکھ ٹیکس دہندگان نے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں اس سال کم آمدن ظاہر کی ہے۔ ادارے کے مطابق یہ فرق معمولی نہیں بلکہ کئی کیسز میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے،...
کیمرون کے 92 سالہ صدر پول بیا نے متنازع 8ویں مدت کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں 53.7 فیصد ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن رہنما عیسٰی چیروما بکاری نے 35.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ انتخابات کے نتائج کے بعد مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، جن میں دوآلا اور گروآ میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ حکمران جماعت سی پی ڈی ایم نے نتائج میں دھاندلی کی۔ مزید پڑھیں: کیمرون کے سابق وزیراعظم فائلیمن یانگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر منتخب پول بیا، جو 1982 سے اقتدار میں ہیں، دنیا کے سب سے معمر سربراہِ مملکت ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق متنازع نتائج نے ملک میں سیاسی...
سٹی42: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔واقعہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ تیز رفتار ڈمپر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد...
‘تیسری بار صدر بننا پسند کرونگا،’ امریکی آئین میں اجازت نہ ہونے کے باوجود ٹرمپ کی تیسری مدت کی خواہش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تیسری مدت کے لیے صدارت کی خواہش ظاہر کر دی ہے، حالانکہ امریکی آئین کسی بھی صدر کو دو سے زیادہ مدتیں مکمل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں تیسری مدت میں بھی صدارت کرنا پسند کروں گا۔ میرے اعداد و شمار پہلے سے بہتر ہیں۔ ٹرمپ، جو جنوری میں اپنی دوسری مدت کے لیے عہدہ سنبھال چکے ہیں، پہلے بھی جلسوں میں تیسری مدت کے اشارے دیتے رہے ہیں۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کے دوران ایک شریک شخص ٹرمپ 2028 کی ٹوپی پہنے دیکھا گیا، جس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔...
کراچی (کامرس رپورٹر+ این این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ چوتھا مسلسل اجلاس تھا جس میں مرکزی بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ 27 اکتوبر 2025 کو منعقدہ اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ملکی معیشت کے اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں، تاہم عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، تجارتی چیلنجز اور غذائی رسد میں ممکنہ رکاوٹ جیسے عوامل آئندہ مہینوں میں غیر یقینی حالات پیدا کر سکتے ہیں۔ ستمبر میں عمومی مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بنیادی یا قوزی مہنگائی 7.3 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-7 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے آبادگاروں اور ہاریوں نے دھان (چاول) کے نرخ کم ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ میر الیاس بھیو، محمد حنیف جکرانی اور سید عبدالرزاق شاہ کی قیادت میں شہید اللہ بخش سومرو پارک سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جو پریس کلب کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔احتجاج میں وکیل گلزار احمد رند سمیت بڑی تعداد میں کسان، ہاری اور شہری شریک تھے۔اس موقع پرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارا پیداواری خرچ سرکاری نرخِ خریداری سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ اب آپ بتائیں ہم اپنے معاملات کیسے چلائیں؟ حکومت ماں باپ کی مانند ہوتی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی نے 27 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں حالیہ اضافہ عارضی نوعیت کا ہے جبکہ مجموعی معیشت پچھلے اندازوں کے مقابلے میں بہتر سمت میں جا رہی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں عمومی مہنگائی بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ قوزی (کور) مہنگائی 7.3 فیصد پر مستحکم رہی۔ کمیٹی نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے اثرات توقع سے کم رہے اور زرعی پیداوار میں زیادہ نقصان نہیں ہوا۔پالیسی بیان میں کہا گیا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔ بڑے پیمانے کی صنعتوں میں...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ فیصلہ کرے گا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیر ملکی افواج کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اب تک واضح نہیں ہے کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس وجہ سے کہ حماس نے منصوبے کے مطابق اپنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے اس فورس کی ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی فوجیوں کو غزہ پٹی میں...
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی،،،،،رپورٹ کے مطابق معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں، آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات21 فیصد بڑھیں۔...
اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچائوں گا۔ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر مشاورت مکمل۔ پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین...
ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف...
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھارتی دورے کے دوران وہاں ہونے والے کنسرٹ میں ’دل دل پاکستان، جان جان ہندوستان‘ گانےکے بعد وہ حملے کا نشانہ بنتے بنتے بچ گئے۔ فرحان سعید نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکاری اور گلوکاری سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کےجواب میں انہوں نے بھارت میں میوزک کنسرٹ کا ایک واقعہ سنایا کہ کس طرح وہ اور ان کے دوسرے ساتھی حملے کی زد میں آتے آتے بچے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں امن کی آشا کے وقت ان کا میوزیکل بینڈ بھارتی دورے پر گیا تھا، ان کے کنسرٹ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔ ان کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ولی عہد عبدالحسین بن عبداللہ دوئم بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو سمیت علاقائی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شاہ عبداللہ...
دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ بڑا عرس مبارک 7سے9نومبرکو منعقد ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی)سالانہ بڑا عرس مبارک بیاد بانی موہڑہ شریف غوث الامت حضرت خواجہ پیر محمد قاسم موہڑوی المعروف بابا جی صاحب رح کی محافل ان شا اللہ 7،8،9نومبر بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں انعقاد پذیر ہوں گی۔ سالانہ عرس مبارک کی ان محافل میں اندرونِ اور بیرونِ ملک سے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔7 نومبر بروز جمعتہ المبارک عرس مبارک کی محافل کا آغاز ہو گا جبکہ 9 نومبر بروز اتوار مجلسِ کبری شریف میں تلاوتِ قرآنِ پاک، اورادِ نظیریہ شریف اور نعت خوانی کے بعد...
سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ سہولت 30...
اداکارہ صبا قمر شہر کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ ’آپ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟‘ اس سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا، ’استغفراللہ، کبھی نہیں، لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور فوراً واپس آجاتی ہیں۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ اپارٹمنٹس کے بجائے گھروں میں رہنا پسند کرتی ہیں انہیں کھلی فضا اور...
وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947 کشمیری عوام کے دکھ اور قربانیوں کی یاددلاتاہے ۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کشمیر میں یوم سیاہ پربیان میں کہاکشمیری عوام کودہائیوں سے ظلم وجبر،انسانی حقوق کی پامالی کاسامناہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ کشمیری عوام کاعزم اورجرات آزادی کی علامت ہے،بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تبدیلی کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں،عبدالعلیم خان نے کہااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیاجائے،بین عالمی برادری بھارت کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرجوابدہ بنائے،کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،استحکام پاکستان پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ہے۔
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ میچ کے دوران شریاس ائیر نے الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑتے ہوئے بائیں پسلی زخمی کر لی تھی، جس کے نتیجے میں اندرونی خون بہنے لگا اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی میں تقریباً ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوٹ جان لیوا بھی ہو سکتی تھی اور انہیں انفیکشن سے بچانے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 78 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 ء کو سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا، 78 برس سے کشمیری عوام بھارتی جبر و ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تقدس اور عملدرآمد...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کی صدارت گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے، جس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیاجائیگا۔ مانیٹری پالیسی میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا اعلان کیا جائیگا، اجلاس میں مہنگائی کی شرح، درآمدات برآمدات، ایکسچینج ریٹ کا جائزہ لیا جائے گا، اس وقت بنیادی شرح سود 11 فیصد پر ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔ تصاویر میں ان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے، گال زیادہ بھرے نظر آ رہے ہیں اور بھنویں بلند لگ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں اور فالوورز نے اپنی رائے دینا شروع کر دی۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ماہرہ نے دیگر شوبز شخصیات کی طرح بوٹوکس کروایا یا آئی برو لفٹ کروائی ہے، جس سے ان کے چہرے کے خدوخال بدل گئے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ کے مداح ان کی بات کا دفاع کر رہے ہیں کہ ماہرہ نے کئی بار واضح کیا ہے کہ وہ قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیتی ہیں اور کسی...
ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے صنعتی شعبے کیلئے ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد صنعتوں کیلئے بجلی کا نیا نرخ 38 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کاروباری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں ان کا کہنا...
آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کی معیشت تباہ، روزگار کے مواقع محدود WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ سات دہائیوں سے جاری ہے، کشمیری عوام آج بھی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ 1947 کے اکتوبر میں بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس اور آزادی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا، اس غاصبانہ اقدام کو بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا جہاں اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں تاہم ان میں سے کسی...
ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر جمیل احمد کی زیرِ صدارت ہوگا، جس میں ملکی و بین الاقوامی معاشی حالات، افراطِ زر، اور شرحِ نمو سمیت دیگر معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ (شرحِ سود) سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراطِ زر کی موجودہ سطح اور معاشی حالات کے پیشِ نظر شرحِ سود میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ مالیاتی صورتحال استحکام کی متقاضی...
پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آئیڈل کے مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکاروں کو اُن کے گانے گانے کی اجازت نہیں ہے۔ سجاد علی نے بتایا کہ پاکستان آئیڈل کی انتظامیہ نے اُن کے مشہور گانوں کے استعمال کے حقوق حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان مالی شرائط پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اس کے نتیجے میں مقابلے کے شرکاء کو اُن کے گانے پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید گلوکار کا کہنا تھا کہ ’میرے گانے ایسے معیار کے ہیں کہ اگر...
بلتستان کے دور افتادہ گاؤں ہوشے کی پولیو سے متاثرہ خاتون ہاجرہ نے اپنی معذوری کو ہمت اور خوداعتمادی کی علامت بنا دیا ہے۔ بچپن سے ہی محنت کی عادی ہاجرہ نے ہار ماننے کے بجائے اپنے گاؤں کی خواتین کو دستکاری اور کڑھائی کے ہنر سے آشنا کیا، یوں وہ نہ صرف خود بااختیار بنیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی روزگار کے قابل بنا دیا۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ ایشیا کے دوران ملائیشیا آمد، ایئرپورٹ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل آج ہاجرہ اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی دکان چلاتی ہیں جہاں وہ ثقافتی ملبوسات تیار کرتی ہیں۔ اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں اور پورے علاقے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ایک طویل عرصے سے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کی زد میں ہے مگر حالیہ برسوں میں مہنگائی کی شدت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ روزمرہ کے اخراجات سے لے کر بنیادی ضروریاتِ زندگی تک ہر شے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ متوسط طبقہ، جو کبھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا آج کچلے ہوئے طبقات کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔ غریب آدمی کا چولہا ٹھنڈا ہے۔ بچوں کی تعلیم خواب بن چکی ہے اور صحت کی سہولت ایک نایاب نعمت بن گئی ہیں۔ بازاروں کا حال یہ ہے کہ سبزی، دال، گوشت، دودھ، آٹا، چینی جیسی بنیادی اشیاء بھی عام آدمی کی دسترس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ستمبر 2025 کی ٹیکسٹائل رپورٹ دراصل ایک زخمی معیشت کی کراہ ہے۔ فیصل آباد سے کراچی تک مشینیں خاموش ہیں، بھٹیاں بجھ چکی ہیں، اور مزدوروں کے چہرے پسینے کے بجائے مایوسی سے تر ہیں۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ستمبر میں برآمدات 11.71 فیصد کم ہوئیں، لیکن یہ کمی صرف ایک عدد نہیں — یہ لاکھوں گھروں کی روٹی، بچوں کی کتابیں اور مزدوروں کے خوابوں کا زوال ہے۔ جو صنعت کبھی اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی تھی، آج قرضوں، ریفنڈز کی تاخیر اور خام مال کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے۔ توانائی کے بحران نے پیداواری لاگت کو آسمان پر پہنچا دیا، اور حکومتی پالیسیوں کی بے ربطی نے عالمی منڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (رپورٹ : میاں منیر احمد) ’’کیا اسرائیل غزہ میں مزید جارحیت سے باز رہے گا؟‘‘ جسارت کے اس سوال کے جواب میں سیاسی رہنمائوں‘ تجزیہ کاروں اور بزنس کمیونٹی اس بات پر متفق ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ اور غزہ میں امن قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور اس کی جانب سے امن معاہدے کی پاسداری کی توقع نہیں کی جاسکتی‘ یہود نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے‘ غزہ میں امن کے لیے حماس کا اب تک رویہ اسرائیل سے بہت بہتر ہے لیکن حماس کے غیر مسلح ہوجانے کے بعد اسرائیل ضرور اس پر دبائو بڑھائے گا‘ حماس نے اسرائیل کی جانب سے اب تک چودہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رھنماء علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ صوبہ سندھ میں بدامنی عروج پر ھے، حکومت ڈاکوں کو پکڑنے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کیلئے منت سماجت کررھی ھے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔اب پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ھیں، مدرسہ تفھیم القرآن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور موبائیل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ھیں۔حزب اللہ جھکرو نے کہا کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان اسٹریٹ کرائم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار رکن صوبائی اسمبلی حلقہ تلہار میراللہ بخش تالپور کو شہر کے نواحی گاؤں علی نواز لغاری میں لغاری برداری کی جانب ظہرانہ پیش کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں گاؤں کے معززین نے شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سندھی روایت کے مطابق پگڑی باندھی گئی اور اجرکوں کے تحفے پیش کیے گیے.تفصیلات کے مطابق. گزشتہ شام تلہار شہر کے نواحی گاؤں علی نواز لغاری میں لغاری برادری کی جانب سے ایک پر رونک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش تالپور تھے تقریب میں شرکت کے لیے جیسے ہی معزز مہمان گاؤں پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ یتیم اور مستحق بچوں کے لیے رنگا رنگ فن گالا کا انعقاد کراچی کے مقامی واٹر پارک میں کیا گیا۔ اس ایونٹ میں حیدرآباد، ٹنڈوالہٰیار، سکھر، تھرپارکر اور آغوش ہومز سمیت سندھ بھر کے 18 اضلاع سے ایک ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب قیم جماعت اسلامی سندھ سہیل احمد شارق، ریجنل ڈائریکٹرالخدمت آرفن کیئر پروگرام ابوریحان،الخدمت کے دیگر ذمہ داران، سماجی شخصیات اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مہمانوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، اْن کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہا۔ فن گالا میں بچوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا...
ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے ایک طلاق معاہدے نے سب کی توجہ حاصل کرلی، جس میں ایک غیر معمولی شرط شامل کی گئی ہے کہ شوہر اپنی سابق بیوی کی بلیوں کے اخراجات برداشت کرتا رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اب تک کی مختصر ترین شادی، صرف 3 منٹ میں طلاق، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات کے مطابق معاہدے میں طے پایا کہ بلیاں سابق بیوی کے پاس رہیں گی، جبکہ شوہر ہر 3 ماہ بعد تقریباً 10 ہزار تُرک لیرا اُن کی دیکھ بھال کے لیے ادا کرے گا۔ یہ ادائیگیاں 10 سال تک یا بلیوں کی زندگی تک جاری رہیں گی، جبکہ معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ رقم ترکی کی سرکاری افراطِ زر کی شرح...
انشائیہ کے لغوی معنی دل سے نئی بات کرنے کے ہیں، اصطلاح میں ایسی نثری تحریر جس میں کسی واقعہ یا کسی خیال یا کسی لمحاتی کیفیت کو آزادانہ، بے تکلف، پرلطف، غیر رسمی اور بغیرکسی منطقی ربط کے ہلکے پھلکے انداز میں تحریرکیا گیا ہو۔ خیال آرائی انشائیہ میں بنیادی جوہرکی حیثیت رکھتی ہے، انشائیہ خیال کی کڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے اسے شخصی نقطہ نظرکا نام بھی دیا جاتا ہے۔ ایک خیال کے بطن سے دوسرا خیال جنم لیتا ہے، ایک خیال سے دوسرے خیال میں ربط کے نتیجے میں انشائیہ میں حسن اور نکھار پیدا ہوتا ہے انشائیہ نگار زندگی کو جس رنگ میں دیکھتا ہے، وہ اسے اپنی تمام تر داخلی کیفیات کے ساتھ...
—فائل فوٹو کل (27 اکتوبر کو) کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کا دن ہے، اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں بھرپور انداز میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔کل صبح 10 بجےکشمیری شہداء کی یاد میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا یوم سیاہ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔وزارتِ اطلاعات، وزارتِ خارجہ، پی ٹی اے اور اسلام آباد پولیس نے بھی اس حوالے سے بھرپور انتظامات...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی غیرملکی طاقتیں ‘ناقابل قبول’ ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک خودمختار ریاست کے طور پر اسرائیل اپنی سیکیورٹی پالیسی کا تعین کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ کن غیرملکی افواج کے ساتھ کام کرنا ہے۔ نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے پہلے کہا کہ “ہم اپنی سیکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں، اور ہم نے بین الاقوامی افواج پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں اور ہم اسی طرح کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ یقیناً، یہ امریکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تنازع کے حل میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو جلد اور بہتر انداز میں حل کر لیں گے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک ہے جو میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دی ہیں، اب ایک اور جنگ رکوانا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل سر اٹھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ مؤثر...
ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جون لاک ہارٹ، جو ٹی وی سیریز لاسٹ اِن اسپیس اور لاسّی میں اپنے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں، 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، جون لاک ہارٹ کا انتقال جمعرات کی شب طبعی وجوہات کی بنا پر ہوا۔ ان کی بیٹی جون الزبتھ اور نواسی کرسٹیانا آخری لمحات میں ان کے ساتھ موجود تھیں۔ خاندانی ترجمان لائل گریگری نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں تک بہت خوش تھیں اور روزانہ نیویارک ٹائمز اور ایل اے ٹائمز پڑھتی تھیں، کیوں کہ وہ دنیا کے حالات سے باخبر رہنا ضروری سمجھتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی...
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رواں سال کے لیے گندم خریداری کا جامع منصوبہ تیار کرتے ہوئے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدیں گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گندم کی عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، پالیسی کے تحت وفاق کی جانب سے 1.5 ملین ٹن، پنجاب 2.5 ملین ٹن، سندھ ایک ملین ٹن، خیبر پختونخوا 7.5 لاکھ ٹن جبکہ بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔ ذرائع وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کے مطابق اس بار وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہِ راست خریداری نہیں کریں...
فائل فوٹو بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے اور جلد عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی۔ ان کے مطابق ملک اب مزید انتہا پسندی، نفرت اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور ہمیں اجتماعی محنت سے ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا، اور اسلامی نظریات و ناموسِ رسالت کی حفاظت مسلم لیگ (ن) سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو مذہب کے نام پر قوم میں نفرت یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔...
اوقیانوس میں اٹھنے والے طوفان ’ملیسا‘ سے امریکا میں اربوں ڈالرز کی تباہی کا خدشہ، ہنگامہ حالات کا اعلان
امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان ملیسا (Hurricane Melissa) نے بحرِ اوقیانوس کے وسطی حصے میں اپنی شدت بڑھا لی ہے اور آئندہ دنوں میں یہ کئی ملکوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں آنے والے سمندری طوفان اور دل کی بیماریوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف طوفان کی موجودہ پوزیشن اور رفتار تازہ اطلاعات کے مطابق ملیسا کی ہوائیں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو اسے درجہ 2 کا طوفان بناتی ہیں۔ طوفان کا مرکز بحرِ اوقیانوس کے وسطی حصے میں ہے اور یہ شمال مغربی سمت میں پیش قدمی کر رہا ہے۔ ممکنہ متاثرہ علاقے ماہرین...
ناظم علاقہ جماعت اسلامی لانڈھی غربی محمد کاشف کی والدہ کے انتقال پر شعبہ روزگار کے ناظم شکیل احمد اور این ایل ایف کے سیکرٹری قاسم جمال تعزیت کے موقع پر مرحومہ کے ایصال کے لئے دعا کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: ترکی میں طلاق کا ایک غیر معمولی کیس سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ طلاق کے معاہدے میں اپنی دو بلیوں کے لیے باقاعدہ بچوں جیسا خرچ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے رہائشی بُغرا بی اور ان کی بیوی ایزگی بی نے باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت میں جمع کرائے گئے معاہدے میں دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی مالی معاوضہ یا گزر بسر الاؤنس طلب نہیں کیا، ایک دلچسپ شق شامل کی گئی جس کے مطابق شوہر ہر تین ماہ بعد 10 ہزار ترک لیرہ (تقریباً 240 امریکی ڈالر) سابقہ بیوی کو اپنی دو بلیوں کی دیکھ بھال...
امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی ایم آر این اے (mRNA) ویکسینز کینسر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کورونا کی ایم آر این اے ویکسینز کینسر کی بیماری کو کم یا ختم نہیں کرتی بلکہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر اسے ٹیومر اور کینسر سے لڑنے کے لیے طاقت فراہم کرتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ ویکسینز مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر جدید کینسر علاج کو مزید مؤثر بنا دیتی ہیں، جس سے مریضوں کی زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی...
کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نئے ضوابط کے تحت ملک بھر میں لاکھوں شہریوں کے موبائل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس 25 اکتوبر 2025 سے بلاک کیے جا سکتے ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق وہ تمام صارفین جنہوں نے اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہیں کی، وہ آج سے اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے رقم بھیجنے یا وصول کرنے کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے جولائی 2025 میں جاری کیے گئے سرکلر نمبر 1 کے تحت واضح کیا تھا کہ تمام بینکوں، ڈیجیٹل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، ڈیولپمنٹ فنانس اداروں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو بنیادی شناختی طریقہ کار کے طور پر لازمی قرار دیا گیا...
لاہور(ویب ڈیسک) فاروق آباد میں برائلر مرغی ایک بار پھر مہنگی ہو گئی، گوشت کی قیمت 450/500 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ برائلز مرغی کی قیمت بڑھنے اور اس خود ساختہ مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، سرکاری نرخنامے صرف کاغذوں تک محدود ہوگئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول ریٹ 390 روپے مقرر ہے مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کر رہا ۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج مہنگائی سے پریشان شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ...
سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان سےمذاکرات سے معاملات طے نہ پائے تو کیا ہو گا ۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کھل کر بول پڑے ۔ سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔ پنجاب میں دفعہ...
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 5 دن بعد سونا پھر سے مہنگا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق سونے اور چاندی کی مسلسل گرتی قیمت کو بریک لگ گیا،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 433662 روپےہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 1543 روپے کے اضافے سے 371795 روپے ہوگئی ہے،فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے بڑھ کر 5124 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 4113 ڈالر...
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران اربوں روپے کی منشیات اور سونا برآمد کیا ہے۔ یہ کارروائیاں گوادر، پسنی اور حب بائی پاس روڈ کے علاقوں میں کی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گوادر کے پلیری علاقے میں ایک کارروائی کی گئی۔ اس دوران ایک سنگل کیبن گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح، پسنی کے علاقے پراگ میں 42 کلوگرام آئس اور بدوک روڈ پر ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔ حب بائی پاس روڈ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر بس کے خفیہ خانوں سے...
—فائل فوٹو پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ جس کے دوران چرس، آئس اور سونا برآمد ہوا۔اس حوالے سے ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ گوادر سے گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلو چرس برآمد ہوئی۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے 42 کلو آئس اور بدوک روڈ پر مشکوک گاڑی سے 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حب بائی پاس روڈ پر بس کے خفیہ خانوں سے 250 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن سمیت مختلف وزارتوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر سونے کی تجارت بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سخت اقدامات پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں وزارت تجارت نے تجویز دی کہ گاڑیوں کی درآمد صرف ان ممالک سے کی جائے جہاں بھیجنے والے شخص کا مستقل قیام ہو، تاکہ سکیموں کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ تاہم، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس تجویز پر اعتراض کیا، کیونکہ یہ پاکستانیوں کے لیے مشکل...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پیاز 5.62 فیصد ، انرجی سیور2.51 فیصد، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط 92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق چکن 2.51 فیصداور چاول 1.19 فیصد سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران دالیں، آٹا...
بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنے کیریئر کے مشکل اور مایوس کن دور کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے بوبی دیول نے انکشاف کیا کہ انہیں کام کے مواقع نہ ہونے کے باعث طویل عرصہ تک گھر پر رہنا پڑا تھا۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بوبی نے بتایا کہ 2010 کی دہائی میں وہ شدید مایوسی کا شکار ہوگئے تھے اور کام کےلیے خود فلم سازوں اور ہدایتکاروں سے رابطہ کرتے تھے۔ بوبی کا کہنا تھا ’’میں کہتا تھا، میں بوبی دیول ہوں، براہِ کرم مجھے کام دیں۔ اس میں شرم کی کوئی بات نہیں، کم از کم وہ یاد رکھیں گے کہ بوبی دیول اُن سے ملنے آیا تھا۔‘‘ اداکار نے بتایا کہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-14کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں20اشیائے ضروریہ مہنگی اورصرف6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز5.62فیصد مہنگی ہوئی، انرجی سیور2.51، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی...
اسلام آباد:۔ ملک میں مہنگائی کی رفتار کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں چوتھے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں مزید 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 5 روپے 81 پیسے، انڈے فی درجن 7 روپے، چینی 3 روپے 77 پیسے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو کریگا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27اکتوبر بروز پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں معاشی حالات ،بیرونی قرضہ اور دیگر اہم اشاریوں پر غور کیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کے خطرات کے باعث شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے ، کیونکہ سیلاب کے بعد غذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی شرحِ سود کی کمی میں رکاوٹ ہے ،معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ شرح سود کو برقرار رکھنے کے لیے مرکزی بینک...
کراچی: پی آئی بی کالونی میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ابتدائی طور واقعہ کو خود کشی قرار دیا ہے۔ ایس ایچ او پی آئی بی کالونی فیصل گل کے مطابق واقعہ مکرانی مسجد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ یاسر بخش کے نام سے ہوئی، لاش کے پاس سے پستول بھی ملا ہے۔ اہلخانہ نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ یاسر نے خود کشی ہے اور وہ کافی عرصہ سے بے روزگار تھا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلا دیش میں گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والوں میں مزید 4 افراد بھی جان سے گئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے ابتدائی طور پر 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح مزید 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اب ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں اب بھی کئی افراد زخمی ہیں جوکہ تشویشناک حالت میں ہیں، جس سے مزید ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بتایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ آتشزدگی دن دوپہر کے وقت ڈھاکا کے میرپور علاقے میں واقع فیکٹری کی تیسری منزل...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے، دوحہ مذاکرات کے...
ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی 0اعشاریہ22فیصد بڑھ کر سالانہ 5اعشاریہ3فیصد تک جا پہنچی، گزشتہ ہفتے 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 6 اشیا سستی ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پیاز، انڈے، چینی، لہسن، کیلے، خشک دودھ، بیف، کوکنگ آئل، انرجی سیور اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ چکن، چاول، دال مونگ، گڑ، گندم کا آٹا اور ایل پی جی سستی ہونے والی اشیا میں...
ویڈیو میں کانگریس لیڈر مختلف مواقع پر مختلف لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کچھ طلباء کانگریس کو بتاتے ہیں کہ بدعنوانی عروج پر ہے اور پیپر لیک کے خلاف کارروائی بھی نہیں ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی مستقل ملک کے نوجوانوں کے اہم مسائل اٹھاتے رہے ہیں۔ بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ان دنوں وہ زیادہ توجہ بہار کے نوجوانوں پر دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کو سامنے رکھ کر حل تلاش کر رہے ہیں، وہ لگاتار بے روزگاری اور ہجرت کے ایشوز اٹھا رہے ہیں، خاص طور سے نوجوانوں کی آواز وہ مستقل بلند کر رہے ہیں۔ اپنی ایک تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ای سی سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ای سی...
حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ای سی سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو...
لاہور کے بعد پتوکی میں نورجہاں کا گانا ’پائل دی پاواں چھنکار‘ بلند آواز میں چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ایمپلیفائر اور اسپیکر قبضے میں لیا اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گذشتہ ماہ لاہور میں تیز آواز میں نورجہاں کا یہی گانا سننے پر پولیس نے ایک شخص پر مقدمہ درج کیا تھا۔اس معاملے پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ گانا بلند آواز میں سننے پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے چارسدہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ چارسدہ کی عوام کے سامنے خطاب اس لیے ضروری تھا کیونکہ یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ ہوا، اور خیبرپختونخوا کے عوام ہمیشہ **بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے انہیں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا، بعض حلقوں نے کہا کہ وہ قبول نہیں ہیں، لیکن ان کی فکرعوام کے لیے ہے، نہ کہ کسی اور کے لیے۔ سہیل آفریدی نے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی...
پاکستانی اداکارہ امر خان دیوالی کی تقریب میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں کئی فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے اور روایتی انداز میں دیوالی مناتے دیکھا گیا۔ تاہم امر خان کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی مگر اس کا بلاؤز حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا گیا جس پر متعدد صارفین نے...
پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں اونچی آواز میں گانا لگانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی دکان پر اونچی آواز میں میڈم نور جہاں کے پنجابی گانے لگائے ہوئے تھے۔پولیس اہلکار گشت کے دوران جاوید نگر بائی پاس کے قریب پہنچے تو وہاں پر کچھ دکانداروں نے شکایت کی کہ ملزم فاروق نے اپنی دکان پر اونچی آواز میں گانے لگا رکھے ہیں جس سے ارد گرد کے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔پولیس نے دفعہ 144 اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو گرفتار کر کے اس کا ایمپلی فائر اور سپیکر بھی قبضے میں لے لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر...
ڈاکٹر راشد محمود نت وہ مسیحا جو بینائی سے محروم چہروں پر امید کی روشنی جگا رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آنکھوں کی بینائی اللہ تعالیٰ کی ایک انمول نعمت ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لاکھوں افراد آج بھی علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہی ضرورت مندوں کے لیے روشنی کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں معروف ماہرِ امراضِ چشم اور صدر چوہدری نت حسین ٹرسٹ آئی ہسپتال ڈاکٹر راشد محمود نت، جو اس وقت تین امراضِ چشم ویلفیئر ہسپتالوں کے بانی ہیں۔ ان ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کا آنکھوں کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر راشد محمود نت نے روزنامہ سب نیوز سے...
پاکستانی اداکارہ امر خان دیوالی کی تقریب میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں کئی فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے اور روایتی انداز میں دیوالی مناتے دیکھا گیا۔ تاہم امر خان کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی مگر اس کا بلاؤز حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا گیا جس پر متعدد صارفین نے...
علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی جانب سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں، ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس دوطرفہ اورعلاقائی روابط کے فروغ کے لیے اہم ہے، عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اورروابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی...
ویب ڈیسک: ملکہ ترنم نورجہاں کے اونچی آواز میں گانے سننے والے شہری کو گرفتارکرلیاگیا۔پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد سے اونچی آواز میں گانا چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا ایمپلی فائر اور سپیکر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار شخص کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے سن رہا تھا۔دوسری جانب اس شخص کی گانے سننے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا
اے ٹی پی (ATP) نے اعلان کیا ہے کہ 2028 سے سعودی عرب میں سالانہ بنیادوں پر ماسٹرز 1000 ٹینس ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جو ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا اور سیزن کے آغاز میں ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ یہ اعلان اے ٹی پی کے چیئرمین انڈریا گاوڈنزی نے پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مردوں کے ٹینس کے اعلیٰ درجے کے مقابلوں میں 1990 کے بعد پہلی بار توسیع ہے، اور سعودی عرب کے ایونٹ کے اضافے سے ماسٹرز کی مجموعی تعداد 9 سے بڑھ کر 10 ہو جائے گی۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت نیا ٹورنامنٹ SURJ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد ہی وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کی موجودہ حکومت سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کسی اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو لوگ امریکا میں منشیات لائیں گے، انہیں ختم کردیا جائے گا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے بی ون بمبار طیاروں کے وینزویلا کے قریب ہونے سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔ امریکی صدر نے الزام لگایا کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ میکسیکو...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے قبل تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کیلئے نامزد کردہ کاروباری و تاجر تنظیموں کےنمائندگان کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر نے جمعرات کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 02 آف 2025 کے تحت ایف بی آر نے کاروباری برادری کے نمائندگان کو نامزد کیا ہے۔ ان نمائندگان کا تعلق پاکستان بزنس کونسل، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)، ملتان چیمبر، کوئٹہ چیمبر، حیدرآباد چیمبر اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ہوگا۔...
CAIRO: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں اور یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور...
پاک مصر دفاعی تعاون امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں اور یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا...
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حوالے سے ایک نئی اور چونکا دینے والی پیشگوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں دنیا بھر میں اے آئی اور روبوٹس انسانوں کی جگہ کام کریں گے، اور انسانوں کے لیے کام کرنا ایک اختیار ہوگا، ضرورت نہیں۔ ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ مستقبل قریب میں تمام شعبوں میں روبوٹس انسانی ملازمتوں کی جگہ لے لیں گے۔اگر کوئی شخص سبزیاں اگانا چاہے گا، تو وہ یہ شوق سے کرے گا، ضرورت کے تحت نہیں، کیونکہ اسے سب کچھ روبوٹس سے مل جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹس اور اے آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا: اونٹنی کے دودھ کی غذائی اہمیت اور اس سے تیار ہونے والے پنیر نے ناشتے کے شوقین افراد کے لیے نئی خوشخبری لے آئی ہے۔صوفیہ خان، جو اٹک دیر کی رہائشی ہیں، نے اپنے کچن میں اونٹنی کے دودھ سے پنیر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ اسے کمرشل بنیادوں پر متعارف کروانے کی خواہشمند ہیں۔ صوفیہ کے مطابق یہ ان کا سب سے نمایاں کارنامہ ہے کیونکہ اس سے قبل وہ گائے، بھینس اور دیگر جانوروں کے دودھ سے پنیر بنا چکی ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے پنیر کے نمونے امریکا اور متحدہ عرب امارات بھی بھیجے جا چکے ہیں جہاں انہیں سراہا گیا۔ماہرین غذائیت کے مطابق اونٹنی کے دودھ میں چربی...
ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔ وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشارے بہتر ہوئے، مگر ہم سب کو مل...
عثمان خان :جمادی الاوّل کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیاگیا۔ ملک بھر میں زونل و ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج شام اپنے ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے جبکہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کوہسار بلاک پاک سیکریٹریٹ میں ہوگا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں ہونےوالے اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار اجلاس کانوٹیفیکشن بھی جاری کردیاگیاہے،مرکزی کمیٹی کے ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ چاند کی رویت سے متعلق تمام معلومات وزارتِ مذہبی امور کو فراہم کی جائیں گی اورچاند نظر آنے یا نہ...
ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 27 اکتوبر کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کیلئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں و کشمیر...