2025-05-05@05:42:14 GMT
تلاش کی گنتی: 436

«نشستوں کیلئے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے جو صارفین کو فراہم کیاگیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لئے سخت محنت کی ہے، امید ہے کہ ٹاسک فورس کی تجاویز اس شعبے کی بہتری کے لئے معاون ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر شعبے کے لئے اوسطاً ساڑھے7روپے کمی کی گئی، کئی ماہ کی سخت محنت کے بعد تمام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔  اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اوسطا ساڑھے 7 روپے کمی کی، پاکستان کی معیشت مسحتکم ہو رہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا شہباز شریف نے کہا کہ 72 گھنٹوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، سوچ بچار ہو رہی ہے جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب 9 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔(جاری ہے) گورنرنے دہشتگردوں کے انتہائی مطلوب سرغنہ کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔گورنرنے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم قابل تعریف ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شبعے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد آپشنز لائیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ شہبازشریف نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے 4کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نوکردی، تمام کمیٹیوں کے چیئرمین برقرار، وزرا کے پورٹ فولیو میں ردو بدل کے باعث کمیٹیوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے جن کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی ہے ان میں اقتصادی رابطہ کمیٹی، قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈٹریننگ اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات شامل ہیں وزیراعظم کابینہ کمیٹی امیگریشن اوورسیز ایمپلایمنٹ اینڈ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈٹریننگ کے چیئرمین برقرار رہیں گے، اس کمیٹی میں نائب وزیراعظم، وزیرتجارت، وزیر تعلیم وتربیت، داخلہ،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم  کا اعادہ کرنے کا دن ہے ، انسانیت کی بقا کے لئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے ،عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے، انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے ،دوہزار پچیس کیلئے عالمی یوم ضمیرکا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں ۔ وزیراعلیٰ...
    مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج...
    جماعت اسلامی نے7 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ’’ایک آواز، ایک پلیٹ فارم‘‘ کے عنوان سے احتجاجی تحریک کیلئے موقع فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف اتحاد بنانے کیلئے جماعت اسلامی متحرک ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے 7 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ’’ایک آواز، ایک پلیٹ فارم‘‘ کے عنوان سے احتجاجی تحریک کیلئے موقع فراہم کیا جائیگا۔ کانفرنس کا ایجنڈا نمبر ون کسانوں کے مسائل، ٹیکس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروانا ہوگا۔ گندم کی کٹائی سے قبل بُلائی جانیوالی کانفرنس کا مقصد گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کیلئے حکومت...
    کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل نے پی سی بی پر طنز کرتے ہوئے مستقل کوچ کی تقرری کا مطالبہ کر دیا۔ ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ اگر وہ چیئرمین بنے تو سب سے پہلے تین سال کے لیے مستقل کوچ مقرر کریں گے۔ سعود شکیل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی کوچنگ اسٹاف میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں مورکل، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔ پی سی بی کے انتظامی امور میں عدم استحکام پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے جبکہ میدان میں بھی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار کاکہنا ہے کہ وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے،کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکرئیے کے فون آئے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا۔ یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی  ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس شفیع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت نے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے67 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیے ہیں جبکہ 101 سے 200 پروٹیکٹڈ یونٹ کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 51 پیسے یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔  300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، ان صارفین کے لیے نرخ 41 روپے26 پیسے سےکم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لئے 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ آئندہ 5 سالوں میں گردشی قرضوں کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ سالہا سال سے بند پڑے زنگ آلود "جنکوز " کو بیچا جائے گا، ڈسکوز کو پرائیویٹائز یا پروفیشنلائز کیا جائے گا، سالانہ 600 ارب روپے کی بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا، نجکاری...
    اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے  قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے  کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ...
    امیر جماعت اسلامی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ معاہدوں پر نظر ثانی اور فی یونٹ قیمت میں کمی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...
    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء تک 3 ماہ کیلئے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل بھی شروع ہوگیا، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی...
    بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، تقریب میں تقریب کے دوران وزیراعظم پہلے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کو اضافہ کہہ گئے، پھر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 34 روپے 37 پیسے بتائی۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئیجنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 37  روپے 64 پیسے ہوگا۔بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے  کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں کی گئیں، معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے،آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کیلئے بھرپور تعاون رہا۔ اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  شہبازشریف نے کہاکہ حکومت سنبھالی تو ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی،حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،ملک میں عدم استحکام عروج پر تھا،آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، کاروباری حضرات ، پوری قوم خوفزدہ تھی کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے،ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا...
    وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ  دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر  ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔ ظہور پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس مسئلے کے حل کیلئے ان کیمرہ اجلاس کی تجویز دی ہے، اُمید ہے اس مسئلہ کو جلد حل کر لیاجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے نہیں ہو جاتا، نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں، چھوٹے ڈیمزسے 30میگا واٹ  تک بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے، وفاقی حکومت دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کیلئے آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ اگلے ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا تاہم شائقین کی جانب وہ پذیرائی نہیں ملی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل انتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3 لاکھ افراد نے گانے کو سُنا ہے، اسکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وینیوز الگ...
    پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر  پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔  مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
    وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات کی ادائیگیوں کے لیے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق آرٹیکل161ٹومیں پن بجلی کےخالص منافع کا معاملہ واضح ہے، پن بجلی گھروں سےحاصل منافع متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل (2) 161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، پن بجلی...
      کوئٹہ: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر 2 دن میں گرفتار خواتین کو رہا نا کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق لک پاس مستونگ پر بی این پی (مینگل) کا دھرنا اختر مینگل کی قیادت میں پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا،ماورائے آئین خواتین کی گرفتاری قابل قبول نہیں، 2 دن میں خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کی رہائی تک واپس نہیں آئیں گے اور احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ Post Views: 1
    فوٹو: آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کیلئے مثالی خدمت کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔ اسپتال انتظامیہ کےمطابق تونسہ میں مزید ایک بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 107 ہوگئی جب کہ اسپتال میں روزانہ بچوں سمیت لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے جو ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔ پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا جوائنٹ مشن 7 اپریل سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے وفاقی وزارتوں اور محکموں سے آئندہ تین سال کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔  سرمایہ کاری بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزارتوں کو بھجوائے جانے والے مراسلے سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ نے ان منصوبوں کا ڈیٹا جمع کرانے کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی ہے، سرمایہ کاری بورڈ وزیراعظم آفس کے اشتراک سے ایف ڈی آئی کا...
    سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل...
    سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست...
    افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی31 مارچ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔ آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی مزید :
    نومئی مقدمات: عمران خان نے ضمانتوں کی فوری سماعت کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے تھے، 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو...
    خیبر پختونخوا میں صنعتوں کےلیے الاٹ اراضی دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکرٹری کے پی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے کے مطابق ماضی میں حکومت نے صنعتوں کے قیام کےلیے زمینیں خرید کر الاٹ کیں۔ مراسلے کے مطابق بعض زمینیں غیرفعال یا دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ زمینوں کا غیر صنعتی استعمال شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق محکمہ صنعت، قانون اور ریونیو حکام پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ اور قانونی حیثیت کا تفصیلی جائزہ لینے اور صوبے بھر میں صنعتی مقاصد کےلیے حاصل زمینوں کا مکمل آڈٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ مراسلے کے...
    خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کےلیے سول انتظامیہ کو لیڈ رول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردی رکوانے کے لیے افغان جرگے سے مذاکرات صوبائی حکومت کرے گی، پالیسی وفاق دے گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کائینیٹک آپریشنز جاری رہیں گے۔ پولیس میں نئی بھرتیاں ہوں گی، جدید اسلحہ و دیگر آلات خریدے جائیں گے۔ اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ جن دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر ہیں، ان کی فہرست بھی ہر ماہ اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ سہولت کاری میں ملوث سرکاری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے۔ جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے ان کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان...
    وزیراعظم سے کہا ہے سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے پیپلز پارٹی جو کر سکتی ہے وہ کرے گی، وزیراعظم ایک مہینے کے بعد ہی سہی ایک میٹنگ اور بلائیں، امید ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرسکیں گے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائے ملک اور قوم کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، ہماری سیاست میں تقسیم ہے ، قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہوگیا ، گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے ، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ...
    لاہور (نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپی کے کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول  نے بلوچستان اور خیبرپی کے  کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے، کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ ہمیں بلوچستان اور خیبرپی کے پر خصوصی توجہ دینے کی...
    وفاقی وزیر خزانہ چین میں بوآؤ فورم برائے ایشیا فورم میں شرکت کے دوران مختلف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے جبکہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025ء میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئے۔ بوآؤ فورم برائے ایشیا چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فورم میں شرکت کے دوران مختلف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں...
    قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔لاہور میں گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ نے 30ہزار طلبا کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان  کردیا،مراد علی شاہ نے 30ہزارگوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالر شپ کا افتتاح کردیا۔ نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلاب لا رہی ہے،سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی ترقی کو فروغ ملے گا، سندھ کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، ایک اور مقدمہ درج مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے سال 1500طلبا کو...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...
    — فائل فوٹو کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، جو 13 روز سے معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکیں۔ ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل صوبۂ بلوچستان کے د صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔  حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔یاد رہے کہ صوبے کے ضلع کچھی میں...
    مظفرآباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، قیام پاکستان کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قاعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال سمیت ان ہیروز کو آج کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی ہے، ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوہالہ...
    اسلام آباد‘کوئٹہ (این این آئی‘نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں‘ اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنیوالوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پراتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں حافظ حسین احمد کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور اہلخانہ سے تعزیت کی اس...
    گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
    پاکستان میں ارتھ آور، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا۔ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔ ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاوس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند ہیں۔ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کیلئے بند کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
    تہران(نیوزڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
     وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے ۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پرآئی ایم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے...
    سوال: اعتکاف کن کن صورتوں میں فاسد ہوجاتا ہے ؟   جواب:رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف ’’سنّتِِ مُؤَکَّدہ عَلَی الْکِفایہ‘‘ ہے،جس کیلئے روزہ شرط ہے ۔  اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’مُعتکف کیلئے صحیح طریقہ یہ ہے کہ وہ نہ کسی مریض کی عیادت کو جائے ،نہ کسی جنازے میں شریک ہو،نہ کسی عورت کو چھوئے ،نہ ازدواجی عمل کرے ،نہ ہی کسی ناگُزیر ضرورت کے بغیر کسی ضرورت کیلئے (مسجد سے) باہر نکلے اور روزے کے بغیر اعتکاف نہ کرے اور جامع مسجد میں (ہی اعتکاف کرے )،(سُنن ابو داؤد ،رقم الحدیث:2473)‘‘۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔  حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری)چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ، شہریوں کی سہولیات اور اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف شہریوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کریں گے بلکہ اسلام آباد کو سیاحت کے لحاظ سے بھی ایک اہم مرکز بنائیں گے. انہوں نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کی جائیں اس ضمن میں انہوں نے تمام منصوبوں کے حوالے سے ابتدائی ورکنگ اور فزیبلٹی رپورٹس تیار کرکے جلد کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی. واضح رہے موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ شہریوں...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے محکمہ یوایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کی بھرتی کے لئے معروف ایچ ون بی ویزے کا نیا اور شفاف نظام متعارف کرادیا ۔ رپورٹ کے مطابق H-1B ویزا پروگرام آج 20 مارچ سے اہم تبدیلیوں کے بعد نافذالعمل ہوگیا ہے جس کے تحت فارن لیبر ایکسیس گیٹ وے (FLAG) پانچ سال سے پرانی تمام درخواستوں کو حذف کر رہاہے۔ لہذا، اگر کسی کیس کی حتمی تاریخ 22 مارچ 2020 ہے، تو درخواست اس سال 22 مارچ کو حذف کر دی جائے گی۔ پرانی H-1B درخواستوں کو حذف کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، H-1B سمیت تمام عارضی لیبر کنڈیشن ایپلی کیشنز کو...
    — فائل فوٹو   کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 9 روز سے معطل ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل صوبۂ بلوچستان کے د صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11مارچ کو دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے، دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے لیے...
    قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ نے گزشتہ 5 سال کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے سے متعلق اخراجات کی تفصیلات پیش کر دیں، گزشتہ 5 سال میں ریڈ زون میں اعلان کردہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ کردیے گئے، کس سال میں کس کی حکومت میں تھی اور اس نے کتنی رقم اسلام آباد میں مظاہروں اور دھرنوں کو کنٹرول کرنے کے لیے خرچ کی۔ سال 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی تو اسے مولانا فضل الرحمان کے ایک، پی ڈی ایم کے 2 اور پیپلز پارٹی کے ایک مارچ کا سامنا کرنا پڑا، جن پر سال 2019-20 میں...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کےلیے کیش لیش خیبرپختونخوا کے نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مطابق "کیش لیس خیبر پختونخوا" کے برانڈ نام سے یونورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کےلیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، اس سسٹم کے نفاذ سے کاروباری لوگوں کے...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے23 مارچ کو بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ کی کمی کا اعلان متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور پاور ڈویڑن کے حکام بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے فی یونٹ کی کمی لانے کیلئے مختلف اختیارات پر غور کر رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی جانب سے 23 مارچ کو کیے جانے والے اعلان سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ کمی یکم اپریل 2025سے نافذ ہوگی اور صارفین کو مئی سے کم بل دیکھنے موصول ہونگے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 8 روپے فی یونٹ کی مجموعی کمی میں سے...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) زراعت نظر ثانی پالیسی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کپاس کے حوالے سے  خصوصی توجہ دیتے ہوئے مقامی پیداوار پر عائد اٹھارا فیصد جی ایس ٹی پر کمیٹی کا قیام کیا جو چئیرمین FBR, وزیر ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وزیر خزانہ اورنگزیب پر مشتمل ہے کو ھدایت کی کہ  فوری طور پر اس پر اہنی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعظم نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے ھنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ بائیر کے ساتھ رابطہ کیا جائے تاکہ ماضی میں مونسنٹو کے ساتھ طے کئے گئے معاملات کا از سر نو جائزہ لیا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) ملک میں چینی مہنگی ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ حکومت نے ایک ماہ کیلئے چینی کی نئی قیمت مقرر کردی۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159روپے ہوگی، چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی، وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی کے اجلاس میں شوگرملزمالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا اور قیمتوں میں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں بارباراضافہ ہورہاہے، رانا تنویرحسین کی سربراہی...
      — فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی، کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل کی بندش کو 8 روز ہو گئے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطلصوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے ۔ حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے اور ٹرین سروس بھی جلد بحال کی جائے گی۔یار رہے کہ11 مارچ کو ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کیلئے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ محنت خیبرپختونخوا نے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ای مزدور کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام معلومات دستیاب ہوگی۔ صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں انہیں مزدوروں کی سہولت کیلئے ای مزدور کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان نے کہا کہ محکمہ محنت میں ڈیجیٹلائزیشن عمل تیزی سے جاری ہے، نظام میں اصلاحات اور بہتری لانے کیلیے ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔ بابراعظم کے ستارے گردش...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایف پی سی سی آئی وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے معیشت کیلئے جامع چارٹر وزیر خزانہ کو پیش کیا، چارٹر میں توانائی صنعت زراعت سمیت کئی شعبوں میں اصلاحات  کی تجاویز شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے ایف پی سی  آئی کے معاشی کردار کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے چارٹر آف اکانومی میں شمسی اور ہوائی توانائی کو سستا ذریعہ قرار دیا، وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے یکساں گیس کی قیمتوں کا مطالبہ بھی چارٹر میں شامل ہے۔ وفد نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کرنے کی تجویز دی۔ صنعتی شعبے کیلئے توانائی کے اخراجات میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ وفد نے...
    مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد محکموں میں ہونے والی بدعنوانی کے حوالے سے درجنوں کیسوں کی تحقیقات کی ہیں جس میں گندم، ادویات کی خریداری سمیت کئی کیس سامنے آئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے’’ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ‘‘ کے نام سے نیا قانون تیار کرلیا جو کسی بھی وقت کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے قانون کے تحت وزیراعلیٰ سمیت وزراء بھی احتساب کی زد میں ہوں گے۔ مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس...
    فوٹو: فائل سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایک سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی جگہ بیٹی کو نوکری کےلیے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہوسکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے...
    سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایک سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی جگہ بیٹی کو نوکری کےلئے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہوسکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی...
    فوٹو: فائل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے، اگر کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ریاست پاکستان ہر قسم کے وسائل مہیا کرے گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایک جامع معاشی رستے پر ڈالنا ہے،  دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کےلیے قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہر...
    سٹی 42 : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔   یوسف رضا گیلانی نے کاروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔   یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔  اسلاموفوبیا...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔ اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں یہ موقف اپنایا سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے دائر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ...
    سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے میں دوریاں پیدا کرنےکا کام کر رہی ہے اور وہ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فرقہ وارانہ کشیدگی کو دانستہ طور پر ہوا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دئیے ہیں کہ آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دئیے کہ  عدالتیں آرٹیکل 175 کے تحت بنیں، کیا فوجی  عدالت بھی آرٹیکل 175 کے تحت بنیں؟ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کوئی ایسا فورم ہے جو آرٹیکل 175 کے تحت نہ بنا ہو اور شہریوں کا ٹرائل کر سکتا ہو؟ جسٹس محمد علی  مظہر نے کہا آرمی...
    عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باعث اس بار حکومت کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک میں پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے ساتھ تحفہ دینے کی توقع ہے۔سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں  13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت  کے دوران جسٹس محمد علی  نے  ریمارکس دیے ہیں کہ  آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر افواج پاکستان کے ممبران کیلئے ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی  نے ریمارکس دئیے کہ  عدالتیں آرٹیکل 175 کے تحت بنیں، کیا فوجی عدالت عدالت بھی آرٹیکل 175 کے تحت بنیں؟ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کوئی ایسا فورم ہے جو آرٹیکل 175 کے تحت نہ بنا ہو اور شہریوں کا ٹرائل کر سکتا ہو؟ جسٹس محمد علی  نے کہا آرمی ایکٹ تو خصوصی طور پر...
    لاہور (خبر نگار) بانی تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے  ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے متفرق درخواست دائر کی  جس میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان مقدمات میں سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔ 
    پاکستان تحریک انصاف نے جعفر ایکسپریس سانحے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم تنظیم کے حملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اب تک موصول ہونے والی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ جعفر ایکسپریس پر قبضے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی نہایت تشویشناک اطلاعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے حقیقی صورت حال اور شہریوں اور ٹرین کے عملے کی سلامتی کے حوالے سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ شکر کی برآمد سے مسئلہ میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو معاشی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں میں چینی فراہم کرنا ہے۔ دوسری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفے کمال نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، انسانی جانوں کو لاحق خطرات سے ہمیں ہر حال میں بچانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ کرنے کے دوران کیا ۔سی ای او ڈریپ کی وفاقی وزیر کو ادارے کے فنکشنز کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفننگ دی۔وزیر صحت کی سربراہی میں ڈریپ کے افسران کا اجلاس ہوا ۔وزیر صحت سید مصطفے کمال نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کے اثرات براہ راست انسانی زندگیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔ہمارے فیصلوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر کر دیں، عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں دائر کیں۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل حکام کوعمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر پیش کرنیکی ہدایت دائر درخواست میں کہا گیا کہ آٹھ مقدمات میں...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ شکر کی برآمد سے مسئلہ میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو معاشی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں میں چینی فراہم...
    ڈی پی او صوابی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کا دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے، ملزم کی کی گرفتاری جلد یقینی بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر خبر پختونخوا و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق ملزم نے پہلے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے، بیچ بچاؤ کے درمیان شکیل خان خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ڈی پی او صوابی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کا دماغی توازن...
    پشاور‌(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کیلیے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ ارسال کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ تمام اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں متعلقہ حکام بطور ممبر کمیٹی میں شامل کیے جائیں۔ مراسلے کے مطابق کمیٹی نشاندہی کے بعد مجوزہ منصوبے حتمی منظوری کیلیے متعلقہ محکمے کو ارسال کریں گی، کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں کاموں کی سالانہ رپورٹ شائع کریں گی، ہنگامی مرمت اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام کمیٹی کی سفارشت پر ہوگا۔ دوسری جانب، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں...
    خیبرپختونخوا حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال، فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے فریم ورک بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر)کے کاموں کی موثر نگرانی اور فنڈز کے دانشمندانہ استعمال کے لئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں، نہروں، آبنوشی اسکیموں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے استعمال کے لئے...
    صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہے، آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہوں گے، بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں کے لیے ٹیکس شرح میں کمی ترجیح ہونی چایئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے...
    کے پی حکومت کا کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے وزارت انوائرنمنٹل کوآرڈینیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پھیلے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کے لئے مذکورہ صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کوہ سلیمان بعض نایاب نباتات...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئیاور نو کارکنان کی جانب سے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کی، عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت10 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر ختمی دلائل بھی سوموار کو ہوں گے،پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے،تھانہ رمنا کے مقدمہ میں گرفتار دیگر متعدد ورکرز کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔