2025-09-18@11:15:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2188
«پرچم لہرایا گیا»:
(نئی خبر)
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی۔ ملزم کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس مقدمہ میں بے گناہ ہوں ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔ حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا سابقہ منگیتر ہے۔ سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔ یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
اسلام آباد ہائی کورٹ کی آج کی فل کورٹ میٹنگ کا ایجنڈا سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ہائیکورٹ سروس رولز کا معاملہ فل کورٹ ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر میں مسائل کو ایجنڈے میں رکھا گیا ہے اور فیملی ججز کے اختیارات کے حوالے سے معاملہ بھی فل کورٹ کے اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...

بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک
بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش...
BANNU: خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا...
بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں(سب نیوز)ایف سی لائن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی پر حملے کے بعد فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رہا اور اس دوران شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق 5 دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے، جن کے ساتھ سکیورٹی...
اسلام آباد: راول ڈیم کے پانی کی سطح 1751.70 فٹ تک پہنچنے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز آج صبح 7 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اسپل ویز کھلنے کے باعث کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں واضح اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کورنگ نالہ کے اطراف میں آباد رہائشی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے بہاؤ میں تیزی کے...

افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی متفقہ قرارداد، شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان لانے کی تجویز
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
سیشن کورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزمہ عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدرى عثمان علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عروب جتوئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس بھجوایا ہے۔ ڈر ہے کہ این سی سی آئی اے گرفتار کرلے گا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انکوئری میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کی بیرونِ ملک سرمایہ کاری کی نگرانی اور زرمبادلہ کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا آن لائن رپورٹنگ سسٹم متعارف کروادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم فار انویسٹمنٹ ابراڈ (پی ای ایس آئی اے) تیار کیا ہے جو ایک آن لائن طریقہ کار ہے۔ اس کے ذریعے مجاز ڈیلرز (اے ڈیز) اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا اکوزیشن پورٹل (ڈی اے پی) پر بیرونِ ملک ایکویٹی سرمایہ کاری (ای آئی اے) کے لین دین کا ڈیٹا جمع کرائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق یہ نظام 10 ڈیٹا فائل اسٹرکچرز...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتہ کے دن دوپہر چار بجے تھانہ لوئی ماموند پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملہ ہوا جس کے ذریعے تھانے کے صحن پر بم گرایا گیا۔ ڈرون دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد حبیب اور ایک سویلین نجیب اللہ ولد محمد زمین سکنہ لغڑئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ اس کے علاؤہ گزشتہ رات گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق...
محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
امریکا کی وفاقی اپیلز کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی اشیاء پر عائد بیشتر ٹیکسوں (ٹیرِفس) کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ 11 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ’ان دیکھی مدت‘ کے لیے تقریباً تمام ممالک پر یکساں اور وسیع ٹیکس لگانے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ سپریم کورٹ میں اپیل کا امکان عدالت نے اپنے فیصلے پر فوری عمل درآمد روک دیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کو امریکا کی سپریم کورٹ میں اپیل کا موقع مل سکے۔ فیصلے کے مطابق، ٹرمپ کے حکم ناموں کے تحت عائد شدہ ٹیکس ’انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ‘ کے تحت جائز نہیں۔ ٹرمپ کا ردِعمل فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے...
پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ،...
کراچی: شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، جس کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس اور رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں 12 سال سے قید والد کو بری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دی اور کہا کہ ملزم کو فوری رہا کیا جائے اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو۔ جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا گیا، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ متاثرہ (بچی) کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانون شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ...

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
لاہور (نیوز ڈیسک) سکھوں کی نمائندہ تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ نے بھارت کی جانب سے کرتاپور پر پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا جسے پاکستان آرمی نے ناکام بنایا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں گرودواروں پر حملے کیے گئے اور الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ ان کے مطابق آج بھارت نے گرونانک کرتاپور میں آبی جارحیت کرکے بے حرمتی کی ہے، جس کے باعث گرودوارے کے کمروں میں 5 فٹ تک...
ہری پور: ملک بھر میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور بعض علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب ان ہی حالات کے پیشِ نظر تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے اور ڈیم اپنی زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج دوپہر 1:30 بجے کھولے جائیں گے جس کے بعد ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ...
سکھ برادری کی جانب سے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دے دیا گیا۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ کی بھارت کی آبی جارحیت پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے سندور آپریشن کو مکمل ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا۔ پاکستان آرمی کا شکریہ جس نے اس حملے کو مکمل ناکام بنایا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں سکھوں کے گرودواروں پر حملے کیے اور الزام پاکستان پر لگایا۔ ضروری نہیں حملے...
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پھنسے تقریباً دو ہزار افغان شہریوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے گا جنہیں طالبان حکومت کے تحت خطرے سے دوچار سمجھا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کئی ماہ کی پابندی اور جرمنی میں دائر قانونی مقدمات کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمن وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ افغان شہری مختلف مراحل میں تھے اور ان کی جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام پاکستان میں موجود ہیں تاکہ داخلے کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ وزارتِ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ صرف وہی افغان شہری جرمنی داخل ہو سکیں گے جن کے کیسز عدالت میں کامیاب ہوئے ہیں یا جنہیں پہلے سے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے وزارتِ داخلہ میں اہم انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے سینئر بیوروکریٹ کی جگہ ایک حاضر سروس فوجی افسر کو ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا ہے، جسے ملک میں انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات میں سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیر کے روز ایک حاضر سروس میجر جنرل کو وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے اہم عہدے پر تعینات کردیا، یہ عہدہ روایتی طور پر سینئر سول افسران کے پاس ہوتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ میجر جنرل نور ولی خان ایچ آئی (ایم) کو ایڈیشنل سیکریٹری (بی...
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنوبی غزہ کے النصراسپتال پر بمباری میں کم از کم 14 افراد شہید ہو گئے ہیں، جن میں 4 فلسطینی صحافی بھی شامل ہیں۔ غزہ کی سرکاری میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ناصر اسپتال پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا: ناصر اسپتال کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں چار صحافیوں کی شہادت کے اعلان کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 244 ہو گئی ہے۔ میڈیا آفس نے شہید صحافیوں کے نام جاری کیے: حسام المصری(فوٹو جرنلسٹ، رائٹرز)، محمد سلامہ(فوٹو جرنلسٹ الجزیرہ)، مریم ابو دقہ(متعدد اداروں سے وابستہ صحافی)...
یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں صدارتی کمپلیکس کے نزدیکی علاقوں اور میزائل گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے تیل کمپنی کے اسٹیشن اور ایک پاور اسٹیشن پر بمباری کی۔ 2 روز پہلے یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو اسرائیل نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ Post Views: 22
اسلام آباد(اصغر چوہدری)پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جنرل باڈی اجلاس کا اہم ترین مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے پریس لاونج میں پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر عثمان خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری نوید اکبر چودھری نے ارکان کو ایجنڈا پڑھ کر سنایا اور پی آر اے کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان نے دو سال کی مجموعی کارگزاری، کمیٹیوں کی پرفارمنس،اہم کامیابیوں اور عملی اقدامات کو اجلاس کے شرکا ء کے سامنے رکھا،اجلاس میں موجودہ باڈی کی احتجاجی حکمت عملی، آزادی صحافت کے دفاع اور پی آر اے کے ہر فورم پر...
شہر اقتدار میں ساڑھے چار سالوں میں ریپ کے 567کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ریپ کیسز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری 2021سے 20جون 2025تک اسلام آباد میں ریپ کے 567 کیس رپورٹ ہوئے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کیسز میں سے 485کیسز میں چالان کیا گیا، 80 کا جرم ثابت ہوا اور 23 ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ 406 کیسز میں ابھی تک مقدمہ چل رہا ہے۔ 29کیسز پر انویسٹیگیشن چل رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا...
—فائل فوٹو وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ریپ کیسز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری 2021 سے 20 جون 2025 تک اسلام آباد میں ریپ کے 567 رجسٹر رپورٹ ہوئے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کیسز میں سے 485 کیسز میں چالان کیا گیا، 80 کا جرم ثابت ہوا اور 23 ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ 406 کیسز میں ابھی تک مقدمہ چل رہا ہے۔ 29 کیسز پر انویسٹیگیشن چل رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ریپ ٹرائلز میں مدد کیلئے عدالتوں کو ٹیکنالوجی اور اسٹاف کو اسپیشلسٹ ٹریننگ کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی پائلٹ اسکیملندن حکومت کا کہنا...
—فائل فوٹو ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت ولی کاکڑ کو تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر شیرانی تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ محمد عارف کاکڑ کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین تاندہ ڈیم پر پکنک منانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کرفیوکے دوران سڑک پر آنا اور گھروں سے باہر نکلنا ممنوع ہوگا۔ کرفیو16 اگست شام 5 بجے سے 21 اگست شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کر کے اپنے گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ان میں ملنگی، سپرائی،...
لیاری میں پینے کے پانی کی تاریخ پر طائرانہ جائزہ لیتے ہیں۔ لیاری میں قلت آب کا مسئلہ دیرینہ اور پیچیدہ رہا ہے۔اس ضمن میں اب تک اربوں روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ہیں۔ 2006کے وسط میں اس وقت کے ناظم شہر کراچی مصطفیٰ کمال نے انتیس کروڑ روپے کی لاگت سے 33 انچ قطر کی پائپ لائن غریب آباد سے لے کر لیاری تک بچھائی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس لائن کو k-3 پروجیکٹ کا پانی سپلائی کیا جائے گااور لیاری میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان دنوں لیاری ٹاؤن کے ناظم ملک محمد فیاض تھے جن کی کوششوں سے یہ...
جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں طور پر مقبول گانے ’بے بی شارک‘ کا برسوں پرانا کاپی رائٹ کیس کا فیصلہ سنادیا۔ اس نغمے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے والا گانا بھی کہا جاسکتا ہے جس کے ویوز اربوں ہیں۔ امریکی گیت نگار جوناتھن رائٹ دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے 2019ء میں یہ گیت تخلیق کیا تھا اس لیے کاپی رائٹ ان کا ہے۔ جس کے بعد ایک قانونی جنگ چھڑ گئی تھی۔ دوسری جانب کاپی رائٹ رکھنے والی پنگ فانگ نے اس نغمے کارٹون ورژن 2015ء اور 2016ء میں ریلیز ہوا جو دنیا بھر میں بچوں کا ترانہ بن گیا۔...
سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں تقریباً گیارہ ہزار گھروں اور عمارتوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ جیو سائنس آسٹریلیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ گزشتہ 50 برسوں میں کوئنز لینڈ کے ساحلی علاقے میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔ اس سے قبل 1988 میں آسٹریلیا میں سب سے بڑا زلزلہ شمالی علاقے کے ٹینینٹ کریک میں آیا تھا جس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس جھٹکے سے ایک بڑی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ Post Views: 7
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔ لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے،لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا،لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخاں کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور...
سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔ لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا، لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخان کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکاؤنٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ٹیکس چوری پر قابو پانے اور منی لانڈنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا عمل بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فنانس بل 2025 کے تحت ایف بی آر کو اختیارات سونپ دیئے گئے۔ ایف بی آر کے مطابق کمرشل بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ کراس چیکنگ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قوانین کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ”میرا برانڈ پاکستان“ حکومت کیلیے...

پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب کو خواجہ آصف کے ہمراہ مسلح افواج کے سربراہ کے گزرنے تک سڑک پر رک کر انتظار کرنا پڑ گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے انکشاف کیا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان کیلئے کانسٹیٹیوشن ایونیو پر روٹ لگایا گیا جہاں مجھے 15 منٹ انتظار کرنا پڑا لیکن یہ سن کر حوصلہ ہواکہ خواجہ آصف بھی اپنے ماتحتوں کے گزرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ تقریبا رات ایک بجے جب میں پارلیمنٹ لاجز سے نکل رہا تو مجھےروک دیا گیا کیونکہ کانسٹیٹیوشن ایونیو پر آرمی ، ایئر فورس اور نیوی کے چیفس کیلئے روٹ لگایا گیا تھا ، مجھے وہاں پر 15 منٹ انتظار کرنا پڑا جس دوران...
ویب ڈیسک: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آج 15 اگست کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس معطل کرنے کا مقصد شہداء کربلا کے چہلم پر سکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی سیکرٹری کو موبائل سروس معطل کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے میں قائد آباد، بروری اور گوالمنڈی تھانوں کی حدود میں مو بائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی محکمہ داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 9 سے رات 8 بجے تک معطل رکھی جائے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس معطل کرنے کا مقصد شہداء کربلا کے چہلم پر سکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی سیکرٹری کو موبائل سروس معطل کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 15 اگست کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس معطل کرنے کا مقصد شہداء کربلا کے چہلم پر سکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی سیکرٹری کو موبائل سروس معطل کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے میں قائد آباد، بروری اور گوالمنڈی تھانوں کی حدود میں مو بائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے...
بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا وہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے جو پاکستان کے حق میں سنایا گیا تھا۔ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کو بلاروک ٹوک فراہم کرنے کا پابند ہے۔ تاہم، بھارت کا مؤقف ہے کہ عالمی عدالت کو اس معاہدے پر فیصلہ سنانے کا اختیار ہی نہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت نے کبھی عالمی ثالثی عدالت کی اتھارٹی کو تسلیم نہیں کیا۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ 8 اگست کو عالمی عدالت کی جانب سے سنایا گیا تھا، اور اسے پیر کے روز عدالت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔ پاکستان کے...
روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرتے ہوئے 84 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ دونوں ملکوں نے قیدیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں رہا ہونے والے روسی قیدیوں کو بیلاروس میں دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ درست مقام ظاہر نہیں کیا گیا، لیکن بتایا گیا ہے کہ یہ قیدی بیلاروس میں طبی اور نفسیاتی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ 84 جنگی قیدیوں کو واپس لایا گیا ہے، جن میں عام شہری اور فوجی دونوں شامل ہیں۔ کچھ قیدی ایسے بھی تھے جو 2014، 2016 اور 2017 سے روسی حراست...
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ساہیوال میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوئی ،جہاں کمشنر ساہیوال نے پرچم کشائی کی۔ مزدور پلی چوک میں پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائ ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔(جاری ہے) حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک" ساہیوال میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل کے جناح ھال میں منعقد ہوئی ،پرچم کشائی کے موقع پر انتظامیہ اور سیاستدانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔تقریب میں انڈیا کے خلاف معرکہ حق میں فتح حاصل کرنے پر پاک فوج...
کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ محافظ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ خیابانِ محافظ اسٹریٹ نمبر 26 کے قریب پیش آیا، جہاں مشتبہ فرد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔
پشاور: پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیس پر دہشت گردوں کے سلسلہ وار حملے، سیکیورٹی فورسز نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے ناکام بنا دیے، جبکہ ایک حملے میں پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق، تھانہ حسن خیل پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے مورچہ سنبھالتے ہوئے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ابوبکر شہید جبکہ اہلکار ہارون زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کو پسپا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ فوری طور پر علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، اور اضافی نفری طلب کر کے علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔ دوسری...
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی کے فرار ہونے کا واقعے کا مقدمہ گرفتار 2 پولیس کانسٹیبلز کے خلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی شاہراہ پر واقع ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی محمد جاوید کے فرار ہونے کا واقعے کا مقدمہ بجرم دفعات 223 اور 34/224 کے تحت شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں کورٹ پولیس کے اے ایس آئی طلعت انور کی مدعیت میں گرفتار 2 پولیس کانسٹیبل محمد خالد اور نور احمد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق منگل کو سٹی کورٹ سے پرانے 14 قیدی اور 24 نئے قیدی جمع کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے گیٹ پر پہنچا تھا، پرانے 14 قیدیوں کو میں جیل...
نارتھ ہالی ووڈ میں ایک 70 سالہ سکھ بزرگ ہرپال سنگھ کو ایک گوردوارے کے قریب گالف کلب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ یہ واقعہ 5 اگست کو پیش آیا، جس کے بعد مقامی سکھ برادری نے علاقے میں پولیس کی نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہرپال سنگھ اپنی روزانہ کی سیر پر تھے جب ملزم، بو رچرڈ ویٹاگلیانو (عمر 44 سال)، نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔ حملے میں ہرپال سنگھ کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور دماغ میں خون جم گیا، جس کے علاج کے لیے انہیں پچھلے ایک ہفتے...
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو پشاور میں دہشتگردی کا حملہ بروقت ناکام نہ بناتے تو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بڑی تباہی ہوتی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہدف جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جلسہ تھا جنہیں ہدف پر پہنچنے نہیں دیا گیا، یہ رواں سال دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی جو ناکام بنائی گئی۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا جلسہ تھا جس کے لیے 4خود کش بمبار آئے تھے جن میں سے تین کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ایک کو پولیس نے...
کراچی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کو بھی عمدہ کارکردگی پر ترقی مل گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی منیبہ علی اور فاطمہ ثنا نے حالیہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث عالمی رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ سیریز کے آخری میچ میں منیبہ علی نے ناقابل شکست سنچری سے پاکستان کو فتح دلائی تھی، انھیں اس کارکردگی کا صلہ رینکنگ میں تین درجے ترقی کی صورت میں ملا اور وہ 32 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اسی طرح، آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو فائدہ پہنچایا، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی حاصل کی اور 59ویں نمبر پر پہنچ...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خواجہ آصف بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے معاملے کانوٹس لے لیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیاکہ یہ سنگین معاملہ ہے‘کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ ‘سٹیٹ بنک اور ایف بی آر کوطلب کرلیا۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے 23-2022 اور 24-2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں...
کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد پولیس کی عائشہ منزل فلائی اوور پر کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں عائشہ منزل فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اس کی شناخت محمد راجا کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر...

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کا تحریری فیصلہ جاری، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں دونوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے جج منظر علی گل کی جانب سے تحریر کردہ 93 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، دونوں خواتین پر سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلانے، عوام کو اکسانے اور اشتعال انگیز پوسٹوں و ویڈیوز کے ذریعے عوامی املاک پر حملوں کی ترغیب دینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں خواتین کے موبائل فونز سے اہم مواد...

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کا تحریری فیصلہ جاری،صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کا 93 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جسے اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے تحریر کیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹ کرتی رہیں، دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے چیزیں ریکور بھی ہوئیں ہیں، صنم جاوید سوشل میڈیا پر کافی اثر رکھتی ہیں جبکہ عالیہ حمزہ بھی سینئر پی ٹی آئی کی لیڈر ہیں، دونوں...

نومئی جلاو گھیراو کیس کا تحریری فیصلہ جاری،صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم
نومئی جلاو گھیراو کیس کا تحریری فیصلہ جاری،صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی جلاو گھیروا سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی عدالت نے نو مئی جلا گھیرا کے دو مقدمات کا 93 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جسے اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے تحریر کیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹ کرتی رہیں، دونوں...
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں...
علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 2 علاقوں میں تقریبا 300 دہشتگرد موجود ہیں جب کہ خیبراور باجوڑ میں موجود دہشتگردوں میں 80...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا، قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے مگر فتنہ الخوارج نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دوعلاقوں میں تقریبا 300 دہشت گرد موجود ہیں، تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے، 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان سرکاری ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ خیبر میں بھی 350 سے زیادہ...
فائل فوٹو عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھارت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے بلا روک ٹوک استعمال کے لیے چھوڑے۔ یہ فیصلہ بھارت کو زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ عالمی ثالثی عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ فیصلہ حتمی اور فریقین پر لازم ہیں۔پاکستان کی جانب سے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ثالثی عدالت کا فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے پس منظر میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق فیصلہ پاکستان کے تاریخی مؤقف کی توثیق ہے۔ پاکستان ٹریٹی پر مکمل عملدرآمد کا پابند ہے اور بھارت سے فیصلے پر عمل...
اکتوبر 2023میں جب میاں صاحب جلاوطنی گزارکر وطن عزیز واپس لوٹے تو ایک تاثر یہ تھا کہ وہ واپس آکر پھر پہلے کی طرح عملی سیاست میں حصہ لے کر چوتھی بار وزیراعظم کے منصب سے مشرف بااختیار ہو جائیں گے، مگر انھوں نے ایسا کرنے کے بجائے خاموش رہنے اور کنارہ کشی کو اپنانے میں ہی اپنی عافیت جانی۔ ڈیڑھ برس سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن وہ عملی سیاست سے مسلسل دور ہی رہ رہے ہیں۔ اُن کے مخالفوں کو اُن کی یہ خاموشی بھی طبع نازک پرگراں گزر رہی ہے اور وہ اس میں بھی کوئی راز اور خفیہ پہلو تلاش کرتے پھر رہے ہیں، جب کہ ہمارا خیال ہے کہ انھوں نے عملی سیاست...
پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فیصلہ 8 اگست کو سنایا گیا اور آج عدالت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فیصلہ بھارت کے نئے رن آف ریور منصوبوں کے ڈیزائن معیار کی تشریح کرتا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ بھارت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے بلا روک ٹوک استعمال کیلئے چھوڑے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہائیڈرو پاور منصوبوں کے استثنیٰ معاہدے میں طے شرائط کے مطابق ہوں، فیصلہ لو لیول آؤٹ لیٹس، گیٹڈ اسپل ویز، ٹربائن انٹیک اور فری بورڈ پر پاکستان کے مؤقف کے مطابق ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق فیصلہ بھارت...
سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا عمان میں پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان نہایت اہم تھا, ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے, آئندہ ہفتے میں اس حوالے سے تفصیلی اعلان کروں گا,بزنس مینوں کے لیے بھی ہم نے ایک میکنزم مرتب کیا ہے, اگر کوئی بزنس مین پاکستان سے آنا چاہتا ہے ویزا کیسے حاصل کرے گا اگلے ہفتے تفصیلی ویڈیو جاری کروں گا۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان اب ہماری کوشش ہے کہ اپنے ان سکلڈ ورکز, لیبر کلاس اور سیمی سکلڈ ورکز...
رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اہم سرکاری اداروں کی بندش جاری ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں بتایا گیا کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی و ٹیکنالوجی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اداروں کی بندش کے بعد تمام فنکشن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو منتقل کیے جائیں گے۔
بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا اور نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ان کے گھروں میں گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتا فوقتا معطل کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کو دیے گئے رہائشی مکانات خالی کرنے کے احکامات کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کر دیے گئے اور اب تک چار سے پانچ سفارتکاروں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔گھر خالی...
ویب ڈیسک :باجوڑ میں آج صبح 11 بجے سے شروع ہونے والا کرفیو 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 11 بجے سے 12 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ رہے گا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق شہری صبح 10:30 بجے تک تمام سرگرمیاں ختم کر کے گھروں میں محدود رہیں، کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت پر شہری خود ذمہ دار ہوں گے۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ دریں اثنا، جشن آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تفریحی مقام مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ...
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو پر واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا، جب جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے ایک نامعلوم شخص نے خاتون کو پیچھے سے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ خاتون کے منہ کے بل گرنے سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور بآسانی سڑک کے دوسری جانب چلا گیا۔ خاتون کے بیٹے محمد ظہیر نے بتایا کہ اس کی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر...
ویب ڈیسک : یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ہفتے کو رات دیر گئے ملک کے ایک مشرقی شہر ہالے میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کے باہر ایک 47 سالہ خاتون کو چاقو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک 37 سالہ خاتون کو مشتبہ حملہ آور کے طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت یہ خاتون بہت زیادہ نشے میں تھی۔ ہیمبرگ چاقو حملہ: دائیں بازو کی نفرت پھیلاتی جعلی تصاویر میونخ میں مبینہ چاقو حملہ کرنے والی خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک اطلاعات کے مطابق چاقو کے حملے سے قبل اس خاتون نے گلی سے گزرتی متاثرہ خاتون کو زبانی طور...
یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے، ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہوں گی۔
کراچی(نیوز ڈیسک) راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے زندگی کے دو چراغ بجھا دیے۔ ایک بہن اور بھائی لمحوں میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے، اور باپ اسپتال میں بے ہوش پڑا ہے—اسے ابھی تک یہ خبر نہیں دی گئی کہ اس کے دل کے ٹکڑے ہمیشہ کے لیے جدا ہوچکے ہیں۔ بائیس سالہ ماہ نور کی شادی چند ہفتوں بعد ہونی تھی۔ گھر والے ایک ایک پیسہ جوڑ کر اس کا جہیز بنا رہے تھے۔ آج انہی ہاتھوں میں کپڑوں اور زیورات کے بجائے کفن کی تیاری ہے۔ مقتولہ کے چچا ذاکر، جن کی آواز دکھ سے لرز رہی تھی، کہہ رہے تھے: “ہم جہیز جمع کر رہے تھے، اب جنازے کا انتظام کر رہے ہیں۔...
کراچی: شہر قائد میں ملیر، تھانہ سکھن کے علاقے مکئ شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ گولیوں کی بارش کے دوران ایک ڈاکو آفسر ولد عبدالرشید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ساتھی کی...
روسی خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، امریکی جیولوجیکل سروے اور روسی زلزلہ پیما مرکز نے اس زلزلے کی تصدیق کی ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے دور دراز کوریل جزائر کے مشرقی علاقے میں ہفتے کے روز 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ روسی خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، امریکی جیولوجیکل سروے اور روسی زلزلہ پیما مرکز نے اس زلزلے کی تصدیق کی ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حکام نے متاثرہ علاقوں میں سروے شروع...
حکومت گذشتہ ایک دہائی سے شرح پیدائش بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جن میں بچوں کی پیدائش اور رہائش پر سبسڈی اور مردوں کو والد بننے کی چھٹی لینے کی ترغیب شامل ہے، مگر اس سب کے باوجود بھی خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان کی آبادی میں کمی کی رفتار تیز تر ہوگئی ہے، 2024ء میں ملک کی آبادی 9 لاکھ 8 ہزار سے زائد کم ہو کر 12 کروڑ رہ گئی، جو ریکارڈ کی سب سے بڑی سالانہ کمی ہے۔ کم شرح پیدائش جاپان کے لیے بڑا مسئلہ بن گیا، ماہرین کو آبادی میں کمی سے معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل مدتی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، جاپانی حکومت نے شرح پیدائش بڑھانے کے مختلف...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے دونوں مقدمات میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے بتایا کہ محفوظ شدہ فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ پولیس نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا، جن میں سے 25 کا ٹرائل کیا گیا، 15 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس...
لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلا گھیرا اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دونوں مقدمات کا فیصلہ پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے سے متعلق دو اہم مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں کیسز میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات گئے تک مقدمات کی سماعت کی۔...
فوٹو: اسکرین گریب سکھر میں مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت حملہ کرکے بیوی کو بچالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نہر سے کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کیا اور ٹانگ جبڑے میں دبا کر خاتون کو نہر میں گھسیٹ کر لے گیا، شوہر حُب علی ملاح نے بروقت چھلانگ کر بیوی کو مگرمچھ سے بچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر مگرمچھ کے حملے کا واقعہ نارا کینال کی آر ڈی 115 شاخ میں پیش آیا۔
سکھر میں کپڑے دھوتی خاتون کو مگرمچھ حملہ کرکے پانی میں لے گیا، تاہم شوہر نے چھالانگ لگا کی بیوی کو مگرمچھ سے بچالیا۔ یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ریاض آباد میں نارا کینال پر کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑوں میں دبا کر کئی میٹر پانی میں گھسیٹ لے گیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا شوہر، ملاح حب علی، فوراً کینال میں کود گیا اور بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ کے جبڑوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جسے فوری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوﺅں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ) رواں سال 5 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا پی ایم ڈی سی ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے معیار کو منظم کرنے والا قومی قانونی ادارہ ہے پریس ریلیز میں پی ایم ڈی سی نے اعلان کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) اتوار 5 اکتوبر کو منعقد ہوگا اور فیس سے متعلق خدشات کا جواب دیا.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ پاکستان...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارتِ خزانہ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی۔ وزارت کی جانب سے جاری نئے آفس میمورینڈم کے مطابق یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کی پنشن میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ اضافہ برابری کی بنیاد پر تمام وفاقی پنشنرز پر لاگو ہوگا۔ 2011 سے 2024 کے درمیان دیے گئے پانچ مختلف ایڈہاک ریلیف الاؤنس اب مستقل طور پر پنشن کا حصہ بن جائیں گے۔ اس کے لیے گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ رقم منہا کرنے کے بعد ان پانچ اضافوں کو شامل کیا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان پانچ...
ڈی پی او بنوں کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں فرینٹر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر...
فائل فوٹو وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت سے متعلق سروے کرایا جارہا ہے۔بتایا گیا کہ سروے 2026 میں مکمل ہوگا جو ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات کے استعمال کا بتائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیے، اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369 آپریشن کیے گئے۔بتایا گیا کہ ان آپریشنز کے دوران...
بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید ،3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی اوکے مطابق واقعہ کے بعد فرینٹر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) امریکہ ریاست ٹیکساس میں ایک فوجی اڈے پر تارکین وطن کو حراست میں لینے کی اپنی اب تک کی سب سے بڑی سہولت بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پینٹاگون نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ٹیکساس میں میکسیکو کی سرحد کے قریب فورٹ بلس بیس پر حراستی مرکز قائم کرنے کا جو منصوبہ ہے، اس کے تحت ابتداء میں رواں ماہ سے ہی تقریباﹰ ایک ہزار تارکین وطن کو رکھا جا سکے گا۔ محکمہ دفاع کے مطابق کیمپ ایسٹ مونٹانا کے نام سے قائم اس سہولت کو پھر "آنے والے ہفتوں اور مہینوں" میں تارکین وطن کے لیے 5,000 بستر فراہم کرنے کے لیے بڑھایا جائے گا۔ امریکی...
لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی...