2025-07-26@12:26:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1875
«پرچم لہرایا گیا»:
(نئی خبر)
آغا باقر کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر سیکوریٹی اداروں کی حمایت کرنے کی تاکید کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکز امامیہ بلتستان میں انچن فاونڈیشن برائے ترقیاتی امور بلتستان (ادارہ آفتاب) کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں پاک بھارت صورت حال پر بھارت کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر سیکوریٹی اداروں کی حمایت کرنے کی تاکید کی گئی۔...
آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے بھارتی جارحیت کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے ملٹری ٹرائل کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ رات مودی نے پاکستانیوں پر حملہ کیا آج انہوں نے اپنے سویلینز پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سویلینز کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائیل کا فیصلہ بڑی عجلت میں سنایا گیا، رات مودی نے پاکستانیوں پر حملہ کیا آج انہوں نے اپنے سویلینز پر حملہ کردیا۔ رات کو مودی نے حملہ کر کے ہمارے 26 لوگ مارے جس کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا...
بھارت کے بزدلانہ حملے میں اس کی جارحیت اور بلااشتعال کارروائی سے بہاولپور کی ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے لیے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بھارتی فوج کے شرمناک حملوں میں نہ صرف نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کے حملےمیں بہاولپور کی مسجد سبحان کو بھی شہید کردیا گیا، بھارتی حملے کی وجہ سےمسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں پر حملے نہیں کئے جاتے، بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کردیا...
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شہید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ ان کی اپیل پر سکھ فوجیوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرادیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice) کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ ’سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں...
لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید...
حکومت پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد معطل کردی۔ رپورٹ کے مطابق قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد کا حکم 60 دن کے لیے معطل کردیا گیا، SRO 760(I)/2013 کی معطلی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔ درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت فیصلہ کیا گیا، قیمتی اشیاء کی تجارت پر 60 دن کی پابندی عائد کی گئی۔

بھارت کا پاکستان پربزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مارگرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ...

بھارت کا رات گئے پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملہ،8شہری شہید،پاک فوج کا منہ توڑجواب،بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور5طیارے تباہ
بھارت نے رات کے اندھیر میں پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5مقامات پر میزائل فائر کیئے تاہم پاک فوج کی جانب سے فوری بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے دو طیارے مار گئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا...
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے نے 12 گھنٹے کے لئے پروازیں منسوخ کیں، مسافر پی آئی اے کے کال سینٹرز سے رابطہ کریں۔ بھارت کا بزدلانہ حملہ/ لائن...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا – ایک پوسٹ تباہ، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی ،بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان ہوا بھارتی جارحیت: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے۔عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے پانچ طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، پوری قوم کو ناز ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے یہ برتری حاصل کی ہے بھارت سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا، ہم نے بھارت کے جنگی جہاز گرائے، کسی شہری کو ٹارگٹ نہیں کیا۔عطا...

بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا ، بھارتی فوج نے پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے ، بھارت نے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنی شکست تسلیم کرلی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان،بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی،دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے افواج پاکستان کا بھارتی...
راولپنڈی/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) پاکستان کی جوابی کارروائی پر شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے سفید جھندا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، اس دوران پانڈو سکیٹر میں بھارت کی پوسٹ تباہ کردی گئی، موثرجوابی کارروائی میں پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ جنگل 1 کو تباہ کیا گیا، چیک پوسٹ پرتباہی کےبعد شدید دھواں اٹھ رہا ہے، بھارتی بربریت کا منہ توڑجواب دیاجارہا ہے، پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے سفید جھندا لہرا دیا، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرایا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ مزید :
مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے مئی کے مہینے میں حملہ کیا، جس کا جواب 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ انداز میں دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کا ہر بچہ اس کڑے وقت میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی قوم کا مقدر بنے گی۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا ہے، بھارت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد...
ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل حملہ کیا ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بزدل دشمن بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغے ہیں، میزائل حملوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وقت کا تعین کرکے بھارت کو بھرپور جواب دے گا، کوٹلی، مظفرآباد میں بھارت کی جانب سے میزائل داغے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا، پاکستان کی فضائیہ الرٹ تھی اسی لیے کسی بھارتی جہاز کو حدود میں نہیں آنے دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے...
آپریشن سندور میں پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز) پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں “غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔” بیان میں کہا گیا کہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ احمد پور شرقیہ، بہاولپور اور مرید کے پر بھی حملہ ہوا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے کی شہادت ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ...
بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید، دو شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ بہاولپور پر بھی...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شرمناک حملہ کیا گیا ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں فضا سے میزائل داغے ہیں، ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
ترک انٹیلیجنس نے لبنان پیجر دھماکوں جیسا ایک اور حملہ ناکام بنادیا، ترک اخبار کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز انقرہ(سب نیوز) ترک اخبار نے دعوی کیا ہے گزشتہ ستمبر میں لبنان میں پیجر دھماکوں کے فوری بعد ترک انٹیلیجنس نے لبنان میں ویسا ہی ایک اور حملہ ناکام بنایا۔رپورٹ کے مطابق ترک انٹیلیجنس نے گزشتہ سال ستمبر میں لبنان پیجر دھماکوں کے چند روز بعد استنبول ائیرپورٹ پر ہانگ کانگ سے براستہ ترکیہ لبنان جانے والا کارگو ضبط کیا جس میں سیکڑوں ایسے پیجر موجود تھے جن میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ترک انٹیلیجنس کے اطلاع ملی کہ پیجرز پر مشتمل گارکو ترکیہ کے راستے لبنان جارہا ہے جس میں حکام...
اسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنیکا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملے کرکے ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا دعوی کردیا۔اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ یمنی حوثی صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال کررہے تھے جبکہ سمینٹ فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ائیرپورٹ...
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ گیارہ ای ٹیکسیزسےپائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پراتفاق کرلیا گیا جبکہ ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنےکا بھی فیصلہ کرلیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ اور ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی،اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نےعوام کی سہولت کےمطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے جناح ٹرمینل سے ہربنس...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات کے دائرہ کار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق نظرثانی صرف آرٹیکل 188 اور متعلقہ رولز کے تحت ہو سکتی ہے۔ نظرثانی کے لیے لازمی ہے کہ فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی کی جائے، محض کسی ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جو نکتہ پہلے مسترد ہو چکا ہو اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ یہ دلیل بھی ناقابل قبول ہے کہ فیصلے میں دوسرا نکتہ نظر بھی...
— فائل فوٹو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ’پاکستان-بھارت مسئلہ‘ پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور کیا گیا جس اجلاس کے دوران فوجی تصادم سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور جنگی بیانات پر پاکستان کی درخواست پر یہ اجلاس بلایا گیا تھا جس میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار...
بھارتی میڈیا نے ”پاکستان سائبر فورس“ نامی گروہ کی جانب سے بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملے اور حساس ڈیٹا تک رسائی کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان سائبر فورس کے اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گروپ نے بھارتی ملٹری انجینئرنگ سروس اور منوہر پارکیر انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے دفاعی اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی، جس میں ان کے لاگ اِن کریڈنشلز بھی شامل ہیں۔ اس ڈیٹا لیک کے علاوہ، یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ...
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں دریائے گمبیلا پل کے قریب مسافر گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم طبی عملہ مکمل نگہداشت فراہم کر رہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر...
پہلگام پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او) انسپکٹر ریاض احمد کا تبادلہ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے 6 پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق پہلگام پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او ) انسپکٹر ریاض احمد کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر ریاض احمد کو پہلگام پولیس اسٹیشن سے ہٹا کر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کیمپ ایشمقام تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ انسپکٹر پیر گلزار احمد کو پہلگام پولیس اسٹیشن کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا...
انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی نے پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دی گئی۔خریف سیزن میں پنجاب کو 3کروڑ 13لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی فراہمی کا تخمینہ ہے جب کہ سندھ کو 2کروڑ 89لاکھ ایکڑ، بلوچستان کو 29لاکھ ایکڑ فٹ اور خیبر پختونخوا کو 8لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہمی کا تخمینہ ہے۔ ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ملک میں پانی کی دستیابی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی دستیابی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ارسا کا کہنا ہے کہ ملک میں خریف سیزن...
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پہلگام واقعے اور پانی کے معاملے کی مذمت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے بار بار آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا، پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے نقصان سے کون واقف ہے۔ پہلگام واقعے پر بحث کرانے کیلئے ایوان میں تحریک پیش کی گئی اور اس دوران قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کردی گئی۔ یہ تحریک وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے پیش کی بعد ازاں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں...
نئی دہلی: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارتی عوام نے مودی سرکار اور بی جے پی کی سازشوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کے مختلف علاقوں سے سامنے آنے والی عوامی آراء میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ حملہ دراصل ایک سیاسی منصوبہ تھا جس کا مقصد ووٹ حاصل کرنا اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھارتی شہری نے میڈیا کے رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا، “ہم سب جانتے ہیں کہ یہ حملہ مودی اور بی جے پی کی چال ہے، جو ہر الیکشن سے پہلے سستی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے اس قسم کے ڈرامے کرتے ہیں۔” عوام نے سوال اٹھایا...
—فائل فوٹو پاکستان نے خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بند کمرہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست کرنے کی ہدایت کی تھی۔اجلاس سے متعلق قواعد اور ضابطے کی کارروائی اور عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی مشن میں سفیر اور عملہ دستاویزی تقاضوں اور عملی اقدامات میں مصروف ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور عملے کے سلامتی کونسل کے رکن ملکوں سے رابطے کرہے ہیں،...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت صورتحال پرحکومتی بریفنگ میں نہ جانےکافیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، بانی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم...
دوحہ (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک چشم کشا رپورٹ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ پہلگام حملے کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کے سیاسی مفادات کے لیے ایک “ڈرامہ” تھا، جس کا مقصد انتہاپسند قوم پرستی کو فروغ دینا اور کشمیریوں کو مزید دباؤ میں لانا تھا۔ الجزیرہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی کی کشمیر سے متعلق حکمت عملی آمریت پر مبنی ہے، جس کے تحت گودی میڈیا کے ذریعے شدت پسند بیانیہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 1500...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حکومت بلوچستان کو کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ سے حاصل آمدنی میں بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ کا آپریشنل انتظام چین کی کمپنی کے پاس ہے۔ مراسلے کے متن کے مطابق بندرگاہ کے 2 آپریٹنگ ادارے گوادر پورٹ اتھارٹی کو 9، 9 فیصد آمدنی دے رہے ہیں، ایک ادارہ اپنی آمدنی کا 15 فیصد گوادر پورٹ اتھارٹی کو دے رہا ہے ۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد...
بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور...
کراچی: پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ حالیہ سمندری کشیدگی کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہازوں کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی بحری خودمختاری، قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب بھارتی پرچم بردار کوئی بھی تجارتی یا غیر تجارتی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہو سکے گا جبکہ پاکستانی پرچم بردار جہاز بھی بھارت کی کسی بندرگاہ پر نہیں جائیں گے۔ اس ضمن میں کہا...

جنگی جنون کا منہ توڑ جواب ،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند کردیا گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہےجس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے...
پشاور: خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے...
اکیڈمک کونسل کی رکن مونامی سنہا نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی سیاست سے متاثر معلوم ہوتی ہے اور تعلیمی فیصلے لینے میں نامناسب مداخلت کو ظاہر کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی یونیورسٹی نے سائیکولوجی یعنی نفسیات کے نصاب میں کچھ اہم تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سائیکولوجی کے نصاب میں اب مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسئلے پر مبنی مواد مبینہ طور پر شامل نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ جمعہ کو منعقد تعلیمی امور سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کی نصاب پر مبنی میٹنگ کے دوران لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں شامل فیکلٹی ممبرس نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر پرکاش سنگھ نے...
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کی انجری کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا۔اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت،صیہونی طیاروں کی البریج پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے نو افراد شہید ہوگئے،چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تینتالیس فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل کی بین الاقوامی سمندری حدود میں بھی دہشتگردی جاری ہے،غزہ کیلئے امداد لے جانے والے بحری جہازپرمالٹا کے قریب ڈرون حملہ کردیا گیا،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی،عملے کے بارہ افراد اور چار امدادی کارکنوں کو ریسکیوکرلیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے شام پربھی حملہ کردیا،حما کے دیہی علاقے کو نشانہ بنایا ۔۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد شام کی نئی قیادت کو دروز کے خلاف جارحانہ اقدام سے روکنا ہے بھارت کی اناڑی فضائیہ ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ اتارنے کی کوشش میں ناکام
چلی (نیوزڈیسک)چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔ چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔ چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق جمعہ کو وزیردفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری ، وزیرمملکت بیرسٹر عقیل شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے اور اس کے مسودے پر بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی کا...
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں حکومیی بیانیے، بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد اور اس کے مسودے پر مشاورت اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غور ہوا۔اس سلسلے میں قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی مشاورت کیا گیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2025ء) زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔(جاری ہے) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔ ...
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی تحقیقات میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ لیکڈ فائل جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئی تھی، لیکڈ فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں، جنرل رانا کو فوری طور پر ڈی آئی اے کی سربراہی سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان کو نکوبار (المعروف کالا پانی) میں جبری طور پر بھیج دیا گئا۔ ذرائع کے مطابق جنرل رانا کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ہٹا دیا گیا، دور دراز اور سخت کالے پانی کے علاقے میں تبادلے کو خفیہ RAW دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے جو کہ ٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اسرائیلی فضئی حملہ شامی حکومت کے حامی مسلح افراد اور دروز اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے درمیان دمشق کے قریب کئی روز سے جاری جھڑپوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ جنوبی شام میں اسرائیلی حملے، پانچ افراد ہلاک شام پر اسرائیلی فضائی حملے لازمی بند ہونے چاہئیں، اقوام متحدہ اسرائیل کا شام میں رواں ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے اور صدارتی محل کے قریب ایک علاقے کو نشانہ بنانے کا مقصد شام کی نئی قیادت کو سخت انتباہ کرنا تھا جو ھیتہ تحریر الشام کی سربراہی میں...
پارلیمان کے فلور سے بھارت کو مؤثر جواب دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ رویے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جہاں خطے کے موجودہ حالات کا جامع جائزہ بالخصوص پاک-بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) غزہ پٹی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور کارکنوں کو لے جانے والے ایک بحری جہاز پر آج دو مئی جمعے کی صبح مالٹا کے قریب بین الاقوامی سمندری پانیوں میں ایک ڈرون کے ذریعے بمباری کی گئی۔ اس امدادی بحری جہاز کے منتظمین نے الزام لگایا ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے غیر سرکاری تنظیموں کے ایک گروپ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی جانب سے لگائے گئے اس الزام پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہ دیا۔ مالٹا حکومت نے کہا ہے کہ آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران ایک چھوٹی کشتی کی مدد سے...

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور بالخصوص پاک،بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا ۔آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے وہ کردکھایا جو کبھی کوئی نہ کر سکا، فیصل واوڈا کور...
پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخی لائبریری کو ختم کر کے اہم شخصیت کے مشیر کا دفتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں لائبریری کتابیں اور فرینچرر بھی اٹھا لیا گیا ہے۔ اس ساری صورتحال پر پی ٹی وی پشاور کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک حساس جگہ ہے اور یہاں پر پی ٹی وی ملازمین اور افسران کے علاوہ کسی کا دفتر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پشاور کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازم اس اقدام کے خلاف قرار داد پیش کریں گے ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے پاکستان کے مندوب عاصم افتخار کی ملاقات ، خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی کے مندوب عاصم افتخار احمد نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں جنوبی ایشیا میں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد...
—فائل فوٹو بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر چند روز کے اندر نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت کی جارہی ہے، اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کرلیا ہے۔ذارائع نے بتایا کہ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ختمرپورٹس کے مطابق بھارت اسی سال پاکستانی حکام کو متنازع پن بجلی منصوبوں کا دورہ...
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان قانونی سبقت رکھتا ہے، امید ہے بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر چند روز کے اندر نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت کی جارہی ہے، اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے۔ ذارائع نے بتایا کہ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں معاہدہ معطلی...
کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض ائیر کوریڈور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے نوٹم کے مطابق لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی روٹ صبح 8 تا شام 4 بجے تک بند رہیں گے، کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔
اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں یہ ذمہ داری اضافی چارج کے طور پر سونپی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مشیر قومی سلامتی کے منصب پر ان کی تقرری سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔ وہ پاک فوج کے تجربہ کار افسران میں شمار ہوتے ہیں اور قومی سلامتی، دفاعی حکمت...

بھارت نےتصادم کاراستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے،ترجما ن پاک فوج
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں...
خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی، تو یہ مودی اور بھارت کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے ایک نیا ملک، خالصتان، قائم ہوگا۔ گرپتونت پنوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو خالصتان ریفرنڈم کی باقاعدہ تحریک پیش کرنی چاہیے تاکہ دنیا سکھوں کی آزادی کی خواہش کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پنجاب میں پاکستان آرمی کے لیے لنگر لگائیں...
احتساب عدالت اسلام آباد نے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب اصل ملزمان کیخلاف نیب کیس واپس لے چکی تو دیگر ملزمان بھی بری ہونے کے حقدار ہیں۔ رینٹل پاور کیس کا تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے جاری کیا، فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے 30 مارچ 2012ء کو رینٹل پاور پلانٹس کے معاہدوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نقصانات مارک اپ کے ساتھ ریکور کرنے کا حکم دیا تھا، اسی کی روشنی میں نیب نے انکوائری کا آغاز کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کارکے کمپنی سمیت متعدد منصوبوں کی انکوائری کے...
اسرائیل کے علاقے رَعنانا کے ایک اصلاح پسند یہودی عبادت گاہ میں انتہاپسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد شرکا زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں اسرائیلی-فلسطینی مشترکہ یادگاری تقریب کی ویڈیو اسکریننگ جاری تھی جس کا مقصد اسرائیل عرب کمیونیٹی کے درمیان امن اور مفاہمت کو فروغ دینا تھا۔ دائیں بازو کی جماعت کے درجنوں حملہ آوروں نے اصلاح پسند یہودی عبات گاہ کے باہر توڑ پھوڑ کی، آگ لگائی اور اندر گھس کر شرکا کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ حملہ آوروں نے اسرائیلی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور شرکاء کو دھمکا رہے تھے کہ "غزہ چلے جاؤ" اور "تمام عرب طوائفیں ہیں"۔ پولیس نے بمشکل شرکاء کو چھوٹے گروپوں میں اپنی حفاظت میں باہر نکالا تاہم مظاہرین نے ان...
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے فیصلے کے تحت 7 ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی خاتون کو بھارت چھوڑنے کا حکم ’دے دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی بی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے کہا کہ میں کام پر تھا جب مجھے فون آیا، گھر گیا تو سب رو رہے تھے، پولیس اہلکار گھر پر آئے اور کہہ رہے تھے کہ ماریہ کو فوری طور پر اپنے ملک پاکستان واپس جانا پڑے گا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔‘ رپورٹ کے مطابق بھارتی ضلع گورداسپور سے تعلق رکھنے والے سونو یہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے، سونو مسیح نامی نوجوان نے تقریباً ایک سال قبل 8 جولائی 2024 کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ...
— فائل فوٹو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی جاری ہے۔محکمۂ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز طورخم سرحد سے 1100 غیر قانونی تارکین وطن بےدخل کیے گئے جبکہ 631 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی افغانستان واپس بھجوایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے طورخم سے 3 ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء محکمۂ داخلہ نے بتایا کہ7 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو انگور اڈہ سرحد سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔محکمۂ داخلہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 50 ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں کو افغانستان بجھوایا گیا۔
لاہور کے علاقے ہنجروال میں منشیات کے عادی شخص نے نشے سے منع کرنے پر اپنی ہی بیوی، بیٹی اور بیٹے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب افتخار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اہلِ خانہ سے جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں مریم بی بی، ان کی بیٹی ماہم اور بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید پڑھیں: نشئی شوہرکے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق واقعے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اسلام آباد میں سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کسی کو دوسرے کا حق نہیں کھانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کو اب این ایف سی ایوارڈ ملے گا، ہر صوبے کو پانی میں اس کا حصہ دیا جائے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کےلیے خوشخبری ہے ارسا سے خط واپس لے لیا گیا، تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے...
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کی تعمیر کے لیے 7 فروری 2024 کو ایکنک کی عارضی منظوری اور 17 جنوری 2024 کو جاری ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس کردیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے وفاقی حکومت کی...
سٹی42: مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے لئے منظور کرا لئے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔ تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک علی امین نے کہا، یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔ علی امین نے انکشاف کیا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت ہوگئی، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی، کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان نے حملہ آور بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہر کر دی۔ ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس گنگسٹن و چیلسی نے کہا کہ 41 سالہ انکیت لوو، پر اتوار، 27 اپریل کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی نژاد 41 سالہ انکیت لوو کی تاریخ پیدائش 07 اگست 1983 ہے۔انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) یمن میں حوثی باغیوں کے زیر انتظام المیسرہ ٹی وی کے مطابق ملک کے صعدہ نامی صوبے میں افریقی مہاجرین کے ایک حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملے کے بعد 68 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ اس واقعے میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صعدہ یمن میں حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں اس سے قبل بھی امریکی حملے کیے گئے تھے۔ تاہم وہاں حراستی مرکز پر کیے جانے والے تازہ حملے پر، جس کی اطلاع المیسرہ ٹی وی کی جانب سے آج بروز پیر دی گئی، اب تک امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔...
لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا۔ تفصیلات کے مطابق 12سال سےبجٹ افسران محکمہ خزانہ کوگریڈ 18میں ترقی نہ مل سکی،بجٹ افسران کی پروموشن کا کوئی سرےسےسروس سٹرکچرہی موجودنہیں ہے،محکمہ خزانہ کی 100سےزائدافسران کی ترقی کامعاملہ رک گیا۔ افسران پی پی ایس سی سےبھرتی ہوکر آئے تھے،پی پی ایس سی سے بھرتی ہونے والے افسران کی ترقی بھی رک گئی۔ سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ بجٹ افسران نےفوری سروس سٹرکچر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
لندن (نیوزدیسک) برطانیہ میں بھارتی شرپسند عناصر کا پاکستانی ہائی کمیشن پرحملہ ، کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے برٹش پولیس سٹیشن میں ایف آر درج کروانے کے بعد لندن پولیس نے حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا جب کہ نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،نائب وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے چین کے ہمہ وقت تعاون اور مضبوط دوستی کو سراہا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ٹیلفونک گفتگو میں خطے میں امن سیکورٹی اور استحکام...
ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا۔ صوبہ بھرکی جیلوں میں موجود قیدیوں کا بھی ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیا جائیگا۔ تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا ہوگا۔سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد کو ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی بروقت شناخت کیلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ماہرین کا ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے احکامات پر محکمہ...
— فائل فوٹو پنجاب میں ڈی این اے کے لیے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ڈیٹا بیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد...
ملزم کو اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا گیا انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے ، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ،عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے ۔عدالت...
مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
پاک بھارت سفارتی اور تجارتی تعلقات پہلے ہی کم ترین سطح پر تھے، اس سے مزید گراوٹ کیا ہو سکتی تھی! تاہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے نے ثابت کیا کہ ہوش کے ناخن فوری کام نہ آئیں تو سب کچھ ممکن ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے اس دشوار گزار علاقے میں ہوئے اس واقعے کی اطلاع ملنے میں مقامی پولیس اسٹیشن کو بھی وقت لگا لیکن بھارتی میڈیا اور حکومت کو چند منٹ بھی نہ لگے یہ بتلانے میں کہ یہ سب کیا دھرا پاکستان کا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مودی سرکار کے حالی موالی اور میڈیا کے ساتھ اللہ دے بندہ لے کا معاملہ شروع ہو گیا، جنگی جنون فوارے کی طرح ابلنا شروع ہو گیا۔...
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ...
سکھر جیل روڈ کے مقام پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ ترجمان صدر پی پی پی سندھ کے مطابق پتھراؤ سے گاڑی کے پچھلےحصے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ گاڑی میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سکھر ضلع کے جنرل سیکریٹری ویرم مہر بھی تھے۔ حملے میں تمام رہنما محفوظ رہے۔ Post Views: 1
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت، پشاور، مردان، کوہاٹ، لوئردیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، اپر ہزارہ، چترال میں بھی شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔لاہور کے مضافات سرگودھا، چنیوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، پنڈی بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کی...
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور 24 حکام کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس بلانے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ...
لاہور: پنجاب میں عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور امن و امان کے قیام کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی جائے گی۔ ٹریکنگ ڈیوائسز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پیرول ڈیپارٹمنٹ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب 1500 دستیاب ٹریکنگ ڈیوائسز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تقسیم کر رہا ہے۔ نئے تشکیل شدہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 500 ٹریکنگ بینڈز دیے جائیں گے۔...