2025-11-05@08:06:58 GMT
تلاش کی گنتی: 735
«پہ بھی»:
(نئی خبر)
اسلام ٹائمز: اس قافلے میں دیگر ممالک کے رضاکاروں کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کر رہے ہیں اور وہ بھرپور عزم اور جوانمردی کے ساتھ گذشتہ 15 روز سے اس قافلے میں شامل ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر دنیا کو اپنے موبائل پیغامات کے ذریعے آگاہ بھی کر رہے ہیں۔ مشتاق احمد خان نے جس دلیری اور بہادری کے ساتھ غزہ کے مسئلے کو اجاگر کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل رہتے ہوئے اہلیان غزہ کے لیے امدادی سامان لے جا رہے ہیں، یہ اقدام تاریخی طور پہ دیکھا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس گلوبل صمود فلوٹیلا، جس میں 40 ممالک کے 500 سے زائد رضاکار شامل ہیں، غزہ...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے. بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی نے عوام کو فوج کا ساتھ دینے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے، کیونکہ جب تک تمام ادارے آئین کے تحت کام نہیں کریں گے، آواز بلند کرتے رہیں گے۔ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ آئین کے مطابق...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد سنٹرل لندن میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے، وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں وفد کے اہم اراکین بھی لندن پہنچ گئے ۔ وزیراعظم لوٹن ائیر پورٹ سے گاڑیوں کے قافلے میں اپنی رہائش گاہ پہنچے ،ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور عملے نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم چند روز لندن میں قیام کریں گے ، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔ بازوؤں سے محروم تیر انداز لڑکی عالمی چیمپئین بن گئی وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں خطاب اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا سے لندن پہنچے۔ اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر او بی ایف...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 759ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ مقامی سطح پر 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 97ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کے اضافے سے 3لاکھ 40ہزار 963روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 105روپے کے اضافے سے 4ہزار 704روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت...
گرین شرٹس نے زبردست بولنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی شاہین آفریدی، حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کیساتھ جوڑ پڑے گا۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین30رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سیف حسن نے 18 ، نور الحسن نے16، مہدی حسن نے 11،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی نہ صرف سانس کی بیماریوں اور اموات کا باعث بنتی ہے بلکہ بچوں کی بصارت (آنکھوں کی بینائی) پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔تحقیق کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے خطرناک اخراج دنیا بھر میں پہلے ہی سالانہ 16 ہزار قبل از وقت اموات اور 30 ہزار نئے دمے کے کیسز سے منسلک ہیں، تازہ نتائج نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی، خصوصاً نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور باریک پارٹیکیولیٹ میٹر (PM2.5)، بچوں میں دور کی نگاہ کمزور (مائیوپیا) ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں کی گئی جس کے نتائج نے ماہرین کو...
شمال مغربی بحرالکاہل کے اس سال کے طاقتور ترین طوفان ’راگاسا‘ نے تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد بدھ کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث تائیوان میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جبکہ 152 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ تائیوان کے مشرقی علاقے ہوالین میں بارشوں سے بننے والی دہائیوں پرانی جھیل کی قدرتی بند ٹوٹنے سے پانی اور کیچڑ کا ریلا گاؤں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے، ایک پل بہہ گیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوالین کے مقامی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ دوپہر 2 بجے تک بینچ مارک 100 انڈیکس 158,871.96 پر موجود تھا، جو 926.94 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ دورانِ کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس نے 159,046.60 کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1002.28 points (+0.63%) at midday trading. Index is at 158,947.31 and volume so far is 503.64 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/etrEUQo0YE — Investify Pakistan (@investifypk) September 24, 2025...
بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت پر امریکی ٹیرف کی وجہ سے شدید معاشی نقصانات اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈیا پر امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد کوئمبیٹور میں کئی کارخانے بند ہوئے، اسی طرح سورت میں ایک لاکھ 35 ہزار ورکرز کو فارغ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ویشاکاپر جو امریکا کو بڑے پیمانے پر سمندری خوراک ایکسپورٹ کرتا ہے، وہاں بھی بھاری ٹیرف عائد ہونے کے بعد صورتحال گھمبیر ہے اور وہ امریکا ایکسپورٹ کرنے سے قاصر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا...
اسلام آباد( آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) اور پاکستان کے مابین ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کل 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہو گے۔وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ مذاکرات ایجنڈے کا حصہ ہوگا، جبکہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف جائزہ مشن کے صوبائی حکومتوں سے بھی الگ الگ مذاکرات کے شیڈول بھی طے پا گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مشن کے دورہ پاکستان کے لئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-24 کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے فیس لیس نظام ای چالان پر بہت کام کیا ہے اور موٹر وہیکل آرڈیننس میں بھی ترامیم کرائی گئی ہیں اب ٹریفک پولیس کراچی بھی فیس لیس ای ٹکٹنگ کی طرف جا رہی ہے‘ پاکستان پوسٹ شہریوں کے گھروں تک چالان پہنچانے کا کام سر انجام دے گا، دنیا کے تمام ممالک اور جدید شہریوں میں یہ سسٹم...
فائل فوٹو۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ سال 2014 اور 2015 میں صرف افغانستان کے ساتھ اس سے کہیں زیادہ تجارتی حجم تھا۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ اس کی وجہ افغانستان سے انخلا سے پہلے سیمنٹ سمیت تعمیراتی سامان کی ترسیل زیادہ تھی۔ وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق افغانستان جانے والی ٹرین 30 میل فی گھنٹہ سے زیادہ اسپیڈ پر نہیں چل سکتی، ایران اور روس کے ساتھ پابندیوں کی وجہ سے ڈالرز کی ترسیل آسانی سے نہیں ہو رہی۔ وزارت خارجہ کے حکام کے...
کراچی: شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ یونس چانڈیو، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ منظور احمد سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) اور پاکستان کے مابین ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہو گے. وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ مذاکرات ایجنڈے کا حصہ ہوگا، جبکہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے صوبائی حکومتوں سے بھی الگ الگ مذاکرات کے شیڈول بھی طے پا گئے ہیں.(جاری ہے) وزارت خزانہ کے ذرائع کے...
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف پالیسی سے عالمگیر سطح پر غیر یقینی اقتصادی صورتحال، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی اور یو ایس ٹریژری کی سونا کے ذخائر محفوظ رکھنے کے اقدامات کے باعث عالمی سطح پر سونا محفوظ سرمایہ کاری کا اہم اور قیمتی دھات بن گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 51ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 770ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج دوسرے دن بھی 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 98ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح...
اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل کے 80ویں اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک پہنچے، وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ شہباز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر...
جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران کئی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ...
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سےغزہ کیلئے بھجوائی گئی امداد کی چوتھی کھیپ مصر پہنچ گئی ہے۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق این ڈی ایم اے نے فلسطینی عوام کیلئے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کی تھی۔ پاکستان سے خصوصی طیارہ سو ٹن سامان لے کر العریش پہنچا۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے امدادی اشیا مصری ہلال احمرکے حوالے کیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مصری ہلال احمر یہ سامان غزہ کے متاثرین تک پہنچائے گی ۔ پاکستان سے بجھوائے گئے سامان میں آٹا، چاول، چنے، خوردنی تیل، ڈبہ بند پھل اور مکئی شامل ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ پہنچے، وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم راہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ پہنچے، وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم رہنماں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ شہباز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔نیویارک پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے دیگر سینئر حکام نے کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم امور...
ویب ڈیسک :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف آج نیویارک پہنچیں گے اور وہ بھی اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نیویارک آمد پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور دیگر سینئر حکام نے کیا۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ خاص طور پر مقبوضہ...
افغانستان میں قریباً 8 ماہ تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والا ضعیف العمر برطانوی جوڑا برطانیہ واپس پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر کی ثالثی کام کرگئی، افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کردیا اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز قطر سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کی آمد کا مشاہدہ ایک صحافی نے کیا۔ قطر نے ان کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ ایئرپورٹ پر آمد کے وقت باربی رینالڈز خوش دکھائی دیں اور مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو قید سے...
سٹی42: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے زنجیانگ اینڈ یغور اٹانومس زون (سنکیانگ) کے دورہ کے دوران آج کاشغر شہر کے فری ٹریڈ زون کا وزٹ کیا۔ کاشغر فری ٹریڈ زون پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاو ننگ نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر کو فری ٹریڈ و زون کے قیام اور ترقی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے؛ خواجہ آصف کاشغر فری ٹریڈ زون ساڑھے تین مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس علاقہ میں ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس، پروسیسنگ، کسٹمز اور ائیر فریٹ کی سہولیات موجود ہیں۔ کاشغر فری ٹریڈ زون...
پاکستانی معاشرہ عمومی طور پر قدامت پسند سمجھا جاتا ہے جہاں کئی عالمی رواج اور انداز اب بھی کھلے عام قبول نہیں کیے جاتے۔ میڈیا بھی اس رجحان کی عکاسی کرتا ہے، اور اکثر اداکارائیں ٹی وی پر بازو کھلا یا بغیر دوپٹے کے لباس پہننے سے گریز کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکاراؤں نے عمر چھپانے کی روایت توڑ دی، کون کب پیدا ہوا، سب بتا دیا تاہم چند ایسی فنکارائیں بھی ہیں جو تنقید یا ردعمل کی پرواہ کیے بغیر اپنی مرضی کے فیشن اور انداز کا برملا اظہار کرتی ہیں۔ یہ وہ اداکارائیں ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور انداز بلا جھجک شیئر کرتی ہیں اور اپنی حقیقی شخصیت کو مداحوں کے سامنے لے آتی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 700 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری دن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ سرمایہ کاروں کے مطابق حکومتی اقدامات، روپے کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات نے اسٹاک مارکیٹ کے رحجان کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، وہ لندن میں چار دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم ہفتے کے روز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ شہباز شریف لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے، اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں موجود ہیں اور ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے۔ ان کے مطابق “بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں”۔ تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔ پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں۔ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر...
اپنے ایک بیان میں شامی رژیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر سیکورٹی معاہدہ طے پا گیا تو دیگر معاہدوں کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے، لیکن تاحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی باغی و عبوری حکومت کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی نتیجہ نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیکورٹی معاہدہ طے پا گیا تو دیگر معاہدوں کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے، لیکن تاحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پروزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا، ریاض آمد پر وزیراعظم کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 22 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پیشہ ور فٹبالرز کا روپ دھار کر جاپان جانے کی کوشش کر رہے تھے مگر جاپانی امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار یہ تمام افراد فٹبال کٹس میں ملبوس تھے اور دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں اور جاپان میں ایک مقامی فٹبال کلب کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ جاپانی حکام کی جانب سے تفتیش کے دوران جعلسازی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا...
مدینہ منورہ/ لاھور (نوائے وقت ) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے، جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے طے پا گئی ہے۔یہ ملاقات پاک سعودی تعلقات کی موجودہ صورتحال اور خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و سلامتی کے حالات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورت حال، بالخصوص اسرائیلی جارحیت کے واقعات اور ان کے خطے پر اثرات پر بھی مشاورت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات بھی زیرِ غور...
شنگھائی(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔ صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ اس...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ بادشاہ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے دوران ان کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ان کے ساتھ ہیں، ایئر پورٹ پر بادشاہ کے نمائندے لارڈان ویٹنگ ویز کاونٹ ہڈ نے صدر ٹرمپ کا استقبال کیا جب کہ فارن سیکرٹری یوونٹ کوپر اور امریکی سفیر بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ امریکی صدر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی دعوت پر لندن پہنچے ہیں، برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی۔ صدر ٹرمپ کے وفد میں شامل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی برطانیہ پہنچ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دوسرے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ برطانیہ پہنچنے پر نئی برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ ریجنٹس پارک میں امریکی سفیر کی سرکاری رہائش گاہ وِن فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے جب کہ بدھ کو ونڈسر کیسل میں ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ اور ضیافت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، روس کو رعایت دینے سے خبردار کردیا دورے کے دوران ہزاروں افراد کے احتجاج متوقع ہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کوئی عوامی...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں. پی ٹی آئی سینیٹرز نے کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔ قبل ازیں سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے 17 ارکان کے استعفے میرے پاس آگئے آج جمع کرواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے استعفے بعد میں آئین گے تو وہ بعد مجھے جمع کرادیں...
غزہ کے 31 سالہ فلسطینی محمد ابو دخہ نے دو ساتھیوں کے ہمراہ جیٹ اسکی کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرتے ہوئے یورپ پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ سفر ایک سال سے زائد عرصے پر محیط تھا، جس میں ہزاروں ڈالر، کئی ناکام کوششیں اور غیر معمولی ہمت شامل تھی۔ ابو دخہ اور ان کے ساتھیوں نے لیمپیڈوسا (اٹلی) کے قریب سمندر میں ایندھن ختم ہونے کے بعد مدد کے لیے کال کی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے انہیں بحفاظت ساحل تک پہنچایا گیا۔ ابو دخہ نے بتایا کہ انہوں نے جیٹ اسکی لیبیا سے خریدی اور جی پی ایس، سیٹلائٹ فون اور لائف جیکٹس کے ساتھ سفر کیا۔ ان...
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری اینٹن علیخانوف سے ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے بھی ملاقات کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔ علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی...
ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں شروع ہوچکا ہے جہاں بھارت نے کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں میزبان ٹیم اور پاکستان کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات میچ سے پہلے ہونے والے ٹریننگ سیشنز میں سب کی توجہ بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کی انتہائی قیمتی گھڑی نے اپنی جانب کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر نے ریچرڈ میل RM 27-04 ماڈل کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی قیمت تقریباً 23 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 64 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟ یہ گھڑی ایشیا کپ کے فاتح کو ملنے والی انعامی رقم سے...
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں اس سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 24 ہوگئی پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ دو آخری ممالک ہیں جہاں پولیو تاحال وبائی صورت اختیار کیے ہوئے ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق ایک کیس شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں 19 ماہ کے بچے میں سامنے آیا، جبکہ دوسرا کیس لکی مروت کی تحصیل سلیمان خیل میں 11 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا۔ اس طرح خیبرپختونخوا...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے جہاں وہ پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تجارت جام کمال ڈھاکا پہنچ گئے، بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات طے وزارتِ تجارت کے مطابق جام کمال خان اپنے دورے کے دوران پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کی صدارت کریں گے اور پاکستان ایران مشترکہ بزنس فورم کی کو چیئرمین شپ بھی کریں گے۔ اتوار کے اور تہران پہنچنے پر امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں ایران کی وزارتِ شاہراہ و شہری ترقی کے مشیر امین طرفاع نے خوش آمدید کہا۔ ترجمان...
کراچی کے مارشل آرٹس ماہر محمد راشد نے اب تک 30 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف 100 ریکارڈز تک پہنچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز نے بھارت کو ہرا کر مکسڈ مارشل آرٹس کا میلہ لوٹ لیا محمد راشد نے ہاتھ اور سر سے اخروٹ توڑنے اور انتہائی تیز رفتاری سے بوتلوں کے ڈھکن کھولنے جیسے کارناموں کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔ ان کا ایک ریکارڈ 10 بوتلوں کے ڈھکن محض 17.82 سیکنڈز میں کھولنے کا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کراچی میں قائم پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے ذریعے نہ صرف خود ریکارڈ بنائے بلکہ نئی نسل کو بھی اس میدان...
برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کے دوران اچانک یوکرین کا دورہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل وہ لندن پہنچے تھے جہاں ایک سال سے زائد عرصے بعد اپنے والد بادشاہ چارلس سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف روانہ ہوئے جہاں انہوں نے زخمی فوجیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ یہ بھی پڑھیے: میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری اور بادشاہ چارلس کی صلح پر پانی پھیر دیا ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شہزادہ ہیری کی مخصوص مصروفیات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی گئیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل میوزیم آف دی ہسٹری آف یوکرین اِن دا سیکنڈ ورلڈ وار کا...
وفاقی حکومت نے سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے ملاقات کا امکان جبکہ اُن کی اتوار کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں چیف سیکرٹری اور فوڈ سیکرٹری پنجاب بھی شرکت کریں گے۔ ملاقات کے لئے صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو ہوگیا، سیلابی ریلا موٹروے تک جا پہنچا، تعلیمی ادارے بند، مدد کیلیے فوج طلب
کراچی ایک بار پھر شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں واقع تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرنے کے بعد اوورفلو ہوگئی، جس سے نکلنے والا طاقتور سیلابی ریلا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ سنگین صورتحال ایم نائن موٹروے پر دیکھنے میں آئی جہاں پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق پانی موٹروے کے کناروں سے ٹکرا کر کئی حصوں کو زیر آب کر چکا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔ سپر ہائی وے پر...
فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے میدان میں آگئیں۔ گلوکارہ کئی روز سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کیلیے امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سیلاب متاثرین کیلیے ضروری سامان کی خریداری منفرد انداز سے کی اور وہ خود برقع پہن کر بازار گئیں۔ A post common by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial) حدیقہ کیانی بازار میں تھیں کہ اس دوران بارش بھی شروع ہوئی جس کے دوران انہوں نے چھتری بھی استعمال کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے متاثرین کیلیے لحاف، کمبل کی خریداری کرتے وقت دکاندار سے بھاؤ تاؤ بھی کیا۔ A post common by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial) ...
کراچی: کراچی میں جاری مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان رینجرز سندھ کے اہلکار بھی ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر، ایم نائن موٹروے، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی، ملیر ندی اور مچھر کالونی سمیت متاثرہ علاقوں میں رینجرز کے افسران اور اہلکار پہنچ چکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ایدھی فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر رینجرز اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ...
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 3 روپے ہزار 514 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے کا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 654 ڈالر پر جاپہنچا۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلباء 11ویں انٹرنیشنل ینگ نیوٹرلسٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے قازقستان پہنچ گئے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری ویسٹ ایشیا سید علی اسد گیلانی اور دیگر سینیئر حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔ مراد نرتلیو کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران دو طرفہ مذاکرات، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے...
دنیا کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنان، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، غزہ کی جانب امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں شامل ہونے کے لیے تیونس پہنچ گئے ہیں۔ اس فلوٹیلا کا مقصد اسرائیلی محاصرے کو توڑنا اور غزہ کے متاثرہ عوام تک امداد پہنچانا ہے۔ سابق پاکستانی سینیٹر مشاق احمد خان بھی اس قافلے کا حصہ ہیں، جبکہ آسٹریلیا، جرمنی، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، کویت، مالدیپ، ناروے اور دیگر ممالک کے کارکنان بھی شریک ہیں۔ اتوار 7 ستمبر کو امدادی جہاز تیونس کے دارالحکومت کے قریب "سیدی بوسعید" بندرگاہ پر پہنچے، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ منتظمین کے مطابق آئندہ دو دن میں مزید 20 جہاز تیونس...
وہاڑی: پنجاب کے ضلع وہاڑی میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جہاں ہیڈ اسلام کے مقام پر ایک بڑا ریلا پہنچ چکا ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، اور ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد اور اخراج 1,20,865 کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جس سے سیلابی صورتحال میں شدت آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب کی شدت کے باعث دریائے ستلج کے اہم بندوں، بشمول کالیہ شاہ، شرف، حسن شاہ اور میاں حاکم کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تمام بند مضبوط ہیں اور ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ...
اسلام آباد : قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق یہ دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے پاکستان کے متوقع دورے سے پہلے ہو رہا ہے، قازق وزیر خارجہ کے ہمراہ 13 رکنی اعلیٰ سطحی وفد ہوگا،قازق وزیر ٹرانسپورٹ بھی وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے موقع پر زراعت اور آئی ٹی کے مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس ہوں گے۔ قازق وزیر خارجہ مرات نورتلو پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، قازق وزیر خارجہ صدر اور وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے۔ قازق نائب وزیراعظم کی ملاقاتوں...
اسلام آباد: پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امریکا کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر پہنچا دیا گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ امداد پاکستانی فوج کی درخواست پر فراہم کی گئی۔ امریکی فوجی طیارے خصوصی پروازوں کے ذریعے ضروری امدادی سامان پاکستان لائے، تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس امدادی سامان میں عارضی شیلٹرز، خیمے، کمبل، طبی اشیاء اور دیگر بنیادی ضرورت کا سامان شامل ہے جو براہِ راست متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ نور خان ایئر بیس پر امدادی کھیپ وصول کرنے کے موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 922 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کے ساتھ ساتھ بتدریج 1285، 1426، 1648 اور 1719 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 684 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ آج اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا مسلسل تیسرا دن...
انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ "اے 23 اے" آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریباً چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔ اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 اسکوائر میل) سے بھی بڑا ہے۔ تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔ 2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساؤتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا...
پچاسویں عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاوّل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں متعدد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ برادر ملک بنگلہ دیش سے وفد بھی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں...
بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2829روپے بڑھ کر 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ Tagsپاکستان
ملک میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران قدرتی گیس کے دریافت شدہ ذخائر میں 4.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کی مجموعی گیس پیداوار 621 ارب کیوبک فٹ (BCF) تک پہنچ گئی ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ملک میں گیس کے ذخائر 18,142 ارب کیوبک فٹ تھے، جو اب بڑھ کر 18,981 ارب کیوبک فٹ ہو چکے ہیں۔ اس دوران کل 621 ارب کیوبک فٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ گیس ذخائر میں اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ ماڑی انرجی کے ذخائر میں 996 ارب کیوبک فٹ کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ، سوہو اور سپن وام کے علاقوں میں بالترتیب 125 اور 92...
بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔ یہ...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفد پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرے گا۔ جنوبی افریقی وفد کو لاہور سیف سٹی کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ ویمنز اور مینز کرکٹ ٹیموں کے انتظامات سمیت دیگر لاجسٹک امور پر وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے بعد وفد کو فیصل آباد اور اسلام آباد میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی، جب کہ مینز ٹیسٹ ٹیم اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کا...
شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز تیانجن(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ...
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہ اجلاس باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ اجلاس کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِاعظم پاکستان کا استقبال کیا۔ افتتاحی سیشن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر رکن ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے، جبکہ اجلاس سے قبل تمام سربراہانِ مملکت نے اجتماعی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس: دہشت گردی کے خلاف جامع طریقہ کار اپنانے کی ضرورت استقبالیہ تقریب سے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہاکہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور باہمی تعاون...
لاہور: دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد شہری سیر و تفریح کے لیے پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری دریا کی سیرکے لیے کشتی میں سوار ہو کر تفریح کرنے لگے، جن میں خواتین، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دریائے راوی کے اطراف رضاکار اور سول ڈیفنس کشتیاں لے کرکھڑے ہیں جہاں لوگ زبردستی کرتے ہوئے کشتیوں میں سوار ہو کر سفر کرنے لگے۔ موقع پر موجود حکومتی اداروں کی جانب سے کشتی میں سفر کرنے والوں سے روکا نہیں جا رہا ہے، راوی میں پانی کی سطح بھی کم ہوگئی ہے بظاہر اسی وجہ سے حکومتی اداروں کی توجہ بھی کم ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی خاتون ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ امریکا سے آنے والی ڈاکٹر سندس علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں جب بھی آتی ہوں، میں ان کے لیے کتابیں لے کر آنا چاہتی ہوں، بانی جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے، ان کتابوں سے وہ مطالعہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو بھی جو کتابیں بانی پی ٹی آئی کو دی گئیں، وہ بھی عمران خان کے لیے امریکا سے لائی تھی۔ ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو اچھا نہیں سمجھتے ہوں گے لیکن وہ اقتدار میں ہیں۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ ازبک سفارتکار اویبک کامباروف نے ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان اور ازبکستان کی باہمی تجارت 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اگست تک 320 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مزید پڑھیں: ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبہ پاکستان کے لیے کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟ دونوں ممالک نے آئندہ برسوں...
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے انسپکٹرز کی ایران واپسی کا مقصد صرف بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں ایندھن کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی ہے، اور یہ تعاون مکمل طور پر ملکی قوانین کے مطابق ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:’کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے‘، بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی درخواست پہلے قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کو بھیجی جاتی ہے اور...
سی این این کے مطابق کاربن کے اخراج میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سمندر ماحول سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پی ایچ لیول کم ہو رہا ہے اور پانی تیزابی ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمل سے سمندری جاندار اور ماحولیاتی نظام متاثر ہو رہے ہیں۔ مطالعے کے مرکزی محقق اور ماہر حیاتیات میکسیمیلیان باؤم نے کہا کہ چونکہ سمندری تیزابیت مرجان اور خول جیسی کیلشیم سے بنی ساختوں کو نقصان پہنچاتی ہے، ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا شارک کے دانت بھی متاثر ہو سکتے ہیں، خصوصاً وہ اقسام جو منہ کھلا رکھ کر تیرتی ہیں اور مسلسل سمندری پانی کے رابطے میں رہتی ہیں۔...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں غزہ پر نئے فوجی آپریشن کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جن میں امداد کے منتظر 13 شہری بھی شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 819 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 629...
اسلام آ باد: پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ تین افغان خواتین نے افغانستان واپس بھجوانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تین افغان خواتین کی افغانستان واپس نہ بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت کی جو پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ہیں۔ درخواست گزاوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیرملکی خواتین شہریت کی حق دار ہیں، درخواست گزار خواتین کے بچے پاکستانی ہیں، ان کے فارم بی بنے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بچوں کی ماؤں اور پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو ملک بدر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے جاری حتمی سفارتی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی کی یہ سفارتی کوشش دو سے تین ہفتوں میں ایک اچھے فیصلہ کن انجام تک پہنچ جائے گی۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس سفارتی کوشش کے باعث دو سال سے جاری غزہ جنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔ امریکی صدر نے اس سفارتی کوشش اور جنگ بندی کے حتمی ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ وہ کافی پُراعتماد نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں حماس کی طرف سے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی اور اس کے...
پاکستان کے نوجوان جیولین تھرور یاسر سلطان ایشین تھرونگ چیمپئن شپ کے لیے کوریا پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری بھی ان کے ہمراہ کوریا گئے ہیں۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے گزشتہ ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں بھی میڈل جیتا تھا۔ ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا اس ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ یاسر سلطان واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے جو 22 اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری کے مطابق یاسر سے گزشتہ ایونٹ کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی کی امید ہے، پاکستان کو میڈل کا تحفہ دیں گے۔ جیولین تھرو کے ساتھ شاٹ پٹ،...
سٹی 42 : آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے المناک واقعہ مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی رپورٹ کے مطابق حالیہ...
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔ 31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے جو شہری منصوبہ...
ایک بے گھر امریکی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ان کی تصویر پوسٹ کرکے بے گھر افراد کو پارک سے نکالنے کا اعلان کیا، اس اعلان کے چند دن بعد ہی بلڈوزر پہنچ گیا اور اس کا کیمپ اکھاڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: بے گھر افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں اپنے موٹرکیڈ کے دوران ایک بے گھر افراد کے کیمپ کو دیکھا۔ یہ منظر انہیں ناگوار گزرا اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام دیا کہ بے گھر افراد کو فوراً یہاں...
ویب ڈیسک : وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ دورہ برطانیہ کے دوران اسحاق ڈار کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔ وزیرخارجہ کے اِس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ کسان کوٹارگٹڈڈ سبسڈی نہیں فصلوں کا ریٹ چاہئے:خالد محمود کھوکھر دورے کے دوران برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کشمیری...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا...
صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، ان شاء اللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں...
فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں معذور افراد کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ کسی بھی چیز تک رسائی سے محروم ہو چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) نے غاصب صیہونی رژیم کے مجرمانہ محاصرے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں انروا کا لکھنا ہے کہ غزہ میں معذور افراد کو اپنی روزمرہ زندگی اور ضروری خدمات تک رسائی میں بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ ہر...
— تصویر بشکریہ رپورٹر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی دورۂ جاپان کے تمام انتظامات حتمی طور پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف 17 اگست کو ایک بڑے وفد کے ہمراہ جاپان پہنچیں گی، جہاں جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ اس موقع پر جاپانی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔دورۂ جاپان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مختلف حکومتی شخصیات، بڑے کاروباری اداروں اور جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گی۔ وہ ایک خصوصی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گی اور جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو جاپان میں بھی شریک ہوں گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان...
ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران سدھنوتی میں نالہ میں طغیانی سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالہ بپھرنے سے تین دکانیں تباہ، ایک گراٹ کو بھی نقصان پہنچا، مچھیارہ کے علاقے میں بھی نالہ بپھرنے سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخصیت اپنا تعارف میجر نوید کے نام سے کرواتے ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ان کے کورس میٹ ہیں ، وہ آج بھی انہیں سرنوید کہہ کر بلاتے ہیں، عاصم منیر ولی اللہ ہیں، نماز میں سجدہ اتنا طویل کرتے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ سو گئے ہیں یا جاگ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میجر نوید کا ویڈیو میں کہناتھا کہ عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، عاصم نیر ولی اللہ ہے، میں نے انہیں جتنا قریب سے دیکھا ، ان کے ماں باپ کو سیلیوٹ کرتاہوں جنہوں نے اچھا بچہ تیار کیا،یہ...
پاکستان کے معروف اداکار، ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور پروڈیوسر اعجاز اسلم نے انہتائی جوش و خروش سے جشن آزادی منانے کے حوالے سے اپنی بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس عظیم دن کی خوشیاں کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر منائیں تاکہ اتحاد کی فضا قائم رکھتے ہوئے ایک زندہ قوم کے طرز عمل کا مظاہرہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے مداح انہیں پہچان نہ سکے،ویڈیو وائرل اعجاز اسلم 3 دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ سنہ 1993 میں ڈرامہ کشکول سے روشو کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے اعجاز اسلم نے نہ صرف اداکاری بلکہ فیشن اور کاروبار میں بھی نمایاں مقام...
متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔ پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔