2025-11-05@08:19:10 GMT
تلاش کی گنتی: 735
«پہ بھی»:
(نئی خبر)
یو اے ای میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاؤنڈیشن کا نیا ایئر ایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو ریگولیٹری معاملات پر یو اے ای میں 3 ماہ قبل روکا گیا تھا، کلیئرنس کے بعد ہائپر سینکا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائپر سینکا طیارے کی شمولیت سے ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس کے فلیٹ کی تعداد 3 ہوگئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ایئرایمبولنس سروس میں 2 ہائپر سینیکا اور ایک سیسنا طیارہ شامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب کل بتاریخ 14 اگست کو ہوگی۔
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے علیمہ خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ کارکنوں نے احتجاج کیا، جس پر پولیس نے انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج منتقل کردیا اور بعد ازاں رہا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ داہگل اور فیکٹری ناکہ پہنچے۔ عمران خان کی دوبہنیں علیمہ خان اور نورین خانم اسلام آباد سے اڈیالہ روڈ کے راستہ داہگل ناکہ پہنچیں جہاں پولیس نے انہیں روک لیا اور اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اگست 2025ء) یورپ میں جاری گرمی کی لہر جرمنی بھی نہ صرف پہنچ چکی ہے بلکہ اس کے تسلسل اور شدت دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں ہفتے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ سے ایئر کنڈیشنرز کی مانگ اور فروخت بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات نے بتایا کہ 2024 میں ایئر کنڈیشنرز کی مقامی پیداوار میں 92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2023 میں 1,64,000 یونٹوں سے بڑھ کر 2024 میں 3,17,000 یونٹس تک پہنچ گئی۔ گزشتہ پانچ برسوں میں جرمنی میں ایئر کنڈیشنرز کی مجموعی پیداوار میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ایئر کنڈیشنرز کی...
بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک) عراق اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اور اسی ہیٹ ویو کے دوران ملک کو بڑے پیمانے پر بجلی کے بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔ درجہ حرارت کئی شہروں میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ لہر ایک ہفتے سے بھی زیادہ جاری رہ سکتی ہے۔ وزارتِ بجلی کے مطابق غیر معمولی گرمی، صارفین کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور بابل و کربلا میں زائرین کی بڑی تعداد نے پاور سسٹم پر بے پناہ دباؤ ڈال دیا۔ اس دباؤ کے باعث دو اہم ٹرانسمیشن لائنیں بند ہو گئیں، جس سے 6 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی اچانک گرڈ سے نکل گئی اور ملک بھر کے متعدد...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل کو) بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں کاروبار کا آغاز 687 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 617 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ پر تیزی کا غلبہ رہا اور انڈیکس 803 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 47 ہزار 733 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر پی...
تقریباً ایک دہائی کے تعلق کے بعد فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک، کرسٹیانو رونالڈو، نے اپنی دیرینہ محبت جارجینا روڈریگز کو آخرکار منگنی کی انگوٹھی پہنا دی۔ چند دن پہلے، 31 سالہ جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہے اور انگلی میں جڑا ہوا چمکتا ہوا ہیرا سب کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہاں — اس زندگی میں بھی اور ہر زندگی میں بھی۔” رونالڈو اور جارجینا کی کہانی 2016 میں شروع ہوئی، جب وہ میڈرڈ کے گچی اسٹور پر کام کر رہی تھیں اور قسمت نے دونوں کو آمنے سامنے کر دیا۔ اس ملاقات نے...
معروف بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ حمل پروڈیوسر نے انہیں تنگ لباس پہننے پر مجبور کیا تھا۔ رادھیکا آپٹے نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران بالی ووڈ میں پیش آئے تلخ تجربات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروڈیوسر انہیں شوٹنگ کے دوران طبعیت بگڑنے پر ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کے "فریڈم ٹو فیڈ” لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رادھیکا نے بتایا کہ ایک بھارتی پروڈیوسر نے ان کے حاملہ ہونے پر منفی ردعمل دیا اور انہیں تنگ لباس پہننے پر اصرار کیا، حالانکہ وہ جسمانی تبدیلیوں اور تکلیف سے گزر رہی تھیں۔ رادھیکا نے کہا کہ انہیں کھانے کی شدید خواہش رہتی...
’’ سی سی ڈی نے 10 لاکھ مانگے ، جتنے ہوئے دیئے لیکن پھر بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا ، بوڑھی ماں عدالت پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں کیئے جانے والے کئی انکاونٹرز پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ایک بوڑھی ماں بھی اپنے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کیئے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سریا بی بی نے انکشاف کیا کہ رات 2 سے 3 بجے پولیس ان کے گھر پر آئی اور بیٹے کو لے گئی ، جب ہماری ان سے بات چیت ہوئی تو اہلکاروں نے بیٹے کو چھوڑنے کیلئے 10 لاکھ روپے رشوت مانگی، پولیس والوں سے جب بات چیت طے ہو گئی تو کہنے لگے کہ تمہارے بیٹے کی ضمانت ہو جائے گی لیکن جب عدالت پہنچے تو بتایا گیا...
پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں پیا گھر سدھار گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے عروسی لباس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ آئمہ بیگ کی شادی کی تصاویر حال ہی میں سامنے آئیں جس کے بعد گلوکارہ نے خود سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔ ان تصاویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے انہیں نکاح کی مبارکباد دی وہیں ان کے عروسی لباس کی بھی خوب تعریف کی۔ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے اس خوبصورت اور بڑے دن کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کی ویڈنگ کلیکشن سے اس سنہرے اور سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت 2800...
بھارت میں ایک ریسٹورنٹ کے منیجر نے خاتون کو روایتی لباس یعنی شلوار قمیض پہننے کی وجہ سے داخلے سے روک دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جوڑا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آیا تھا، لیکن خاتون کو ملبوسات کی وجہ سے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ جوڑے نے الزام لگایا کہ منیجر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، جبکہ وہ گاہک جو پینٹ اور شرٹ میں ملبوس تھے، انہیں بغیر کسی روکاوٹ کے داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے نے اپنی ٹیبل بک نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں داخلے سے روکا گیا۔ ان کا...
طیب سیف: پی ٹی آئی کا پانچ اگست احتجاج کا معاملہ،پی ٹی آئی کا دھوکہ ،محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق ناراضگی کے باعث محمود خان اپوزیشن لابی میں بھی نہ گئے ۔محمود خان اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی کی کسی بھی مشاورت میں شامل نا ہوئے ۔ بانی تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کے لیے صرف سات ایم این ایز اور عہدیدار پہنچے، 35 ایم این ایز پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے اور محصور ہونے کا ڈرامہ کرتے رہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل فیصلہ ہوا تھا محمود خان کے پیچھے سب ایک ایک کر کے پہنچے گے...
اے آئی چشمے فونز اور کمپیوٹرز کی جگہ لے لیں گے، جو لوگ نہیں پہنیں گے وہ۔۔۔زکربرگ نے بڑی پیشگوئی کردی
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں کہا ہے کہ مستقبل میں انسانوں کا اے آئی کے ساتھ بنیادی رابطہ موبائل فونز یا کمپیوٹرز کے ذریعے نہیں بلکہ اے آئی چشموں کے ذریعے ہوگا۔ اُن کا کہنا ہے کہ جو افراد یہ چشمے استعمال نہیں کریں گے، وہ دوسروں کے مقابلے میں ذہنی لحاظ سے پیچھے رہ جائیں گے اور کمزور تصور کیے جائیں گے۔ یہ بیان انہوں نے میٹا کی Q2 2025 کی آمدنی کانفرنس کے دوران دیا، انہوں نے واضح کیاکہ میرا یقین اب بھی یہی ہے کہ چشمے ہی اے آئی کے لیے بہترین ذریعہ ہوں گے، کیونکہ یہ اے آئی کو وہ دیکھنے، سننے اور سمجھنے کی صلاحیت دیتے ہیں جو آپ خود...
اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچ جائے گی، جو مارچ میں 50 کروڑ تھی، اس سے واضح ہوتا ہے کہ کمپنی کی سالانہ ترقی میں 4 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار چیٹ جی پی ٹی کی تمام مصنوعی ذہانت پر مبنی مصنوعات یعنی فری، پلس، پرو، انٹرپرائز، ٹیم، اور ایجو پر مشتمل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، اب روزانہ صارفین کی جانب سے 3 ارب سے زائد پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت ترقی کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے، جو اس وقت 2.5 گنا تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی...
سٹی42: پی ٹی آئی کے پنجاب کے اہم لیڈر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کروں گا، احتجاج بہتر ہوسکتا تھا اور آئندہ ہوگا، لوگ کیوں نہیں نکلے اس پر عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ سلمان اکرم نے انکشاف کیا کہ مکل پانچ اگست کو وہ خود اور محمود اچکزئی کل رات11 بجے تک عمران خان کی بہنوں کےساتھ چکری انٹرچینج پر رہے، سلمان اکرم راجا نے کہا، عمران خان کی کال ہو تو کوئی ایم این اے بغیرمعقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونےکی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تواسکا جواب دینا پڑے گا۔ کل پانچ اگست کو پی ٹی...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سائیکلسٹ سیاحت کے فروغ اور امن کے پیغام کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے یہ نوجوان نہ صرف پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال بن رہے ہیں۔ دیکھیے فواد عباسی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلوچستان تا کشمیر بلوچستان کا سائیکلسٹ...
سپین میں تعطیلات گزارنے کے بعد ایک برطانوی لڑکے کو اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ واپس جانا تھا، مگر حیران کن طور پر وہ بغیر ٹکٹ اٹلی جا پہنچا۔ والدین سے بچھڑا، غلط فلائٹ میں جا بیٹھا برطانوی اخبار’’دی گارڈین ‘‘ کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف ہسپانوی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکا اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔ غلطی سے وہ لندن جانے والی پرواز کی بجائے اٹلی کے شہر میلان جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا — اور کسی نے نوٹس تک نہ لیا! والدین کی پریشانی، ایئرپورٹ پر خطرے کا الارم بجا دیا گیا لڑکے کے لاپتہ ہونے پر والدین نے فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو مطلع کیا اور ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی...
پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد اور خریداری کے رجحان کے باعث منگل کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1,43,000 کی نئی سطح عبور کرگیا۔ منگل کی صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,200.51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,43,253.15 پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.85 فیصد کے نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمایاں شعبے جیسے کہ آٹوموبائل، کمرشل بینکس، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔ اہم کمپنیوں جیسے ایس این جی پی ایل، وافی، ایم سی بی، ایم بی ای ایل اور یو بی ایل میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پیر...
ناگپور(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈیا کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک یا دو نہیں بلکہ آٹھ بار شادی کرنے اور پیسوں کے لیے آٹھ شوہروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ خاتون کے خلاف ناگپور کے تین پولیس سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی اور پاوانی کے تھانوں میں بھی ایسے ہی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ خاتون کے پہلے شوہر سے لے کر اُن کے آٹھویں شوہر تک سبھی نے مل کر عدالت میں ایک حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں کس طرح دھوکہ دیا گیا۔ ’میں طلاق یافتہ ہوں، دوبارہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں‘ گٹی کھادن پولیس...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران ان کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں، جنہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ سمیت دیگر عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ایرانی صدر نے کہاکہ سرحدی منڈیاں اور رابطے نئی راہیں کھول سکتے ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس موقع پر نائب...
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ایرانی صدر ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ...
ایران کے صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ ایران کے صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ 2 روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے دورہ پاکستان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان لاہور پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، ایران کا وفد شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئر پور ٹ پر ان کا استقبال کیا۔آج صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت بھی دی...
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان آج (ہفتہ) دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا بطور صدر پہلا دورہ پاکستان ہے اور حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے بعد بھی ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ ڈاکٹر پزیشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آ رہا ہے جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، دیگر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے،اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، نیا ’’ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ‘‘ پاکستان کی خلائی تحقیق کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور زمین کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ- 1 (پی آر ایس ایس1) کو جمعرات کو ’’کائیژو-1اے‘‘ کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے صبح 10 بجے لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق سپارکو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے، خوراک کی سکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرے گا۔(جاری...
شادی سے متعلق ویڈیوز آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کی جوڑی اپنی شاندار رقص سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہے اور کبھی کوئی رشتہ دار اپنی شاندار پرفارمنس سے شو چرا لیتا ہے۔ یہی نہیں کئی بار دولہے کے دوست شادی میں ایسے تحفے دیتے ہیں کہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جارہے ہیں، جس میں ایک مذاق کی وجہ سے شادی تقریباً ٹوٹ گئی۔ اس ویڈیو میں دولہا شادی کے لیے دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے، جب اس کا عاشق سرخ برقعے میں پہنچا۔ اس سے پہلے کہ دولہا کچھ سمجھ پاتا، دلہن اپنا دماغ کھو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ 30 جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں ریکوری میں کمی اور ترسیلی نقصانات کے مالی اثرات شامل نہیں ہیں. یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی پاور ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا تھا کہ گردشی قرضہ 780 ارب روپے ہے تاہم سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو ریحان اختر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کے سوال پر واضح کیا کہ 1.6 کھرب روپے کے تخمینے میں مالی نقصانات شامل نہیں...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے سیمی فائنل میں بڑا موڑ سامنے آ گیا ہے، جہاں انڈیا چیمپئنز کی جانب سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پاکستان چیمپئنز بغیر کھیلے ہی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کا انکار، بھارتی میڈیا انڈیا چیمپئنز نے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، اور وہ پاکستان چیمپئنز کے خلاف...
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل میں رسائی بھی مل گئی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی دستبرداری پر پاکستان چیمپئنز کو واک اوور مل گیا جس سے پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں...
امریکا میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو گزشتہ 33 سالوں کا بلند ترین سطح ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں تقریباً 1,300 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ٹیکساس ہے جہاں کل رپورٹ شدہ کیسز کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ یعنی 75 فیصد سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پھیپھڑوں کی جان لیوا بیماری کے خلاف ویکسین منظور واضح رہے کہ امریکا میں سن 2000 ہزار میں اس مہلک بیماری کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ کسی بھی بیماری کے ‘خاتمے’ کا مطلب یہ ہے کہ بیماری مسلسل 12 مہینوں تک مقامی طور پر نہیں پھیلی ہو۔ اگرچہ...
امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئے تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کر دی گئیں، جو کہ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے بایو ریسرچ شعبے کے سربراہ جارج اسمتھ کے مطابق پیر کے روز مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئی تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کی گئیں جبکہ منگل کے روز بھی 180 گائیں اس سینٹر میں منتقل کی گئی، اس مرحلہ وار منتقلی کو ’اکیسویں صدی کی مویشی منتقلی‘ قرار دیا۔ گائیں یونیورسٹی کے پرانے اور نئے فارم کے درمیان بنائی گئی باڑ کے ذریعے، تالیاں بجا کر اور سیٹیاں...
ایک غیر معمولی واقعے میں کم از کم 54 بچوں اور 30 بالغ افراد مراکش سے تیر کر سرحد عبور کرتے ہوئے اسپین کے شمالی افریقی خود مختار شہر سیئوٹا پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد نے موسم کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ سمندر میں شدید لہریں اور دھند چھائی ہوئی تھی جس میں ان کو چھپنے کا موقع مل گیا۔ تاہم اسپین کے ساحل کے نزدیک پہنچ کر یہ افراد کوسٹ گارڈ کی نظروں میں آگئے اور کیمروں میں فلم بند کرلیے گئے۔ یہ فوٹیجز اسپین کے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیا کہ اسپین کی سول گارڈ کی کشتیاں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران کچھ تیراکوں کو سمندر سے...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک ہی لڑکی سے شادی کے دعویدار تین دلہا ایک ساتھ تھانے پہنچ گئے۔ نہ صرف یہ کہ وہ ایک ہی دلہن کے امیدوار نکلے بلکہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا بھی شکار ہوئے۔ پولیس کے مطابق کراچی، دادو اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد، عبدالجبار، میر بخش اور ایک تیسرے دلہا نے الگ الگ اوقات میں ایک ہی لڑکی سے شادی کا رشتہ طے کیا۔ کل ملا کر تقریباً آٹھ لاکھ روپے جہیز، رسم اور شادی کے اخراجات کے نام پر ادا کیے گئے۔ کراچی کے عبدالجبار نے بتایا کہ اس نے رشتہ طے ہونے پر دو...
ملک بھر میں مون سون کے سپیل نے شدت اختیار کر لی ہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے صوبائی دارالحکومت کے علاقوں اسلام پورہ گلشن راوی مال روڈ لوئر مال مزنگ اور انارکلی میں بادل جم کر برسے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا نالہ لئی میں پانی کی سطح دس فٹ تک بلند ہو گئی جبکہ راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار سات سو انچاس فٹ تک...
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:مون سون سیلاب سے بچاؤ: سی ڈی اے کے ہنگامی اقدامات، ریسپانس...
نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 61 سالہ شخص ایم آر آئی مشین کی شدید مقناطیسی کشش کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ ویسٹ بری کے ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق کیتھ کیلسٹر نامی شخص کی اہلیہ ایڈرین کیلسٹر گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروا رہی تھیں، جب انہوں نے اسکین کے بعد اپنے شوہر سے مشین سے اٹھنے میں مدد مانگی۔ کیتھ جیسے ہی ایم آر آئی روم میں داخل ہوئے، ان کے گلے میں موجود بھاری میٹل چین ایم آر آئی مشین کے مقناطیسی میدان میں کھنچتی چلی گئی اور وہ مشین سے جا ٹکرائے۔ عینی شاہدین کے مطابق روم...
9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر والد کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ، حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے، حماد اظہر 9 مئی کیسز کی وجہ سے مفرور تھے۔ سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر بعد قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی، سینئر وزیر مریم اورنگزیب دوبارہ میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچ گئیں۔ مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں، رکن صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون،بھی حماد اظہر کی رہاش گاہ پر موجود ہیں۔ فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا،...
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا قہر، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں، مزید گلیشئیر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
پاکستان میں مون سون بارشیں شدت اختیار کر چکی ہیں، اور اس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔ کراچی سے لے کر خیبر اور گلگت بلتستان تک، ہر طرف بارشوں کا راج ہے۔ ندی نالے بپھر چکے ہیں، دریاؤں میں طغیانی ہے، اور شہری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بارشوں کی تازہ ترین صورتحال، متاثرہ علاقوں، جانی و مالی نقصان، حکومتی امدادی کارروائیوں اور عوام کے لیے اہم احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔ شدید بارشیں اور تباہی کا منظرنامہ کراچی سے لاہور تک بارشوں کی شدت کراچی میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لاہور میں موسلا دھار بارش...
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی زائرین اور بارڈر ایشوز پر کل تہران میں منعقدہونےوالی سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے،اس سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔پاکستان کی درخواست پر زائرین، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے.وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی
لاہور‘ فیروز والہ‘ گوجرانوالہ‘ اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے سب کو اکٹھا کرنا ہو گا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہم اپنے آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رکھی گئی۔ اسلام آباد سے آنے والے قافلے میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، پارٹی چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ایم این اے شاہد خٹک...
شلوار قمیض پہننے کی وجہ سے کراچی کے ریسٹورنٹ میں گھسنے کی اجازت نہ ملنے پر شوبز شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ حال ہی میں کراچی میں ایک ایسا واقعہ رپورٹ ہوا جس نے عوام سمیت فنکاروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا جب ایک ریسٹورنٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانے پر ایک شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مذکورہ شخص نے ریسٹورنٹ کیخلاف کنزیومر کورٹ میں کیس دائر کردیا جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا صارفین سمیت فنکاروں کی جانب سے اس خبر کے وائرل ہونے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ View this post on Instagram ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی عوام کو ایک اور معاشی جھٹکا، چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے کئی شہروں میں 200 روپے فی کلو کی حد عبور کر لی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار نے تصدیق کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 44 پیسے تک جا پہنچی ہے۔ یہ اضافہ نہ صرف گھریلو بجٹ کو تباہ کر رہا ہے بلکہ ملکی صنعتی شعبے کو بھی شدید دھچکا دے رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ایک غیر معمولی اور...
اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کراچی کے علاقے ڈیفینس کے ایک فلیٹ سے انتہائی خراب حالت میں لاش برآمد ہونے کا معاملہ کراچی کی ضلعی عدالت تک جا پہنچا ہے، جہاں ایک شہری نے ان کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز 6کے ایک اپارٹمنٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب مالک مکان کی جانب سے کرایہ ادا نہ ہونے پر عدالتی حکم کے تحت بے دخلی کی کارروائی کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق لاش انتہائی گل سڑ چکی تھی اور بظاہر یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے تناظر میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سیاسی مرکزِ نگاہ بن گئے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کا وفد خورشید شاہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کیلئے پہنچا۔ وفد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ظاہر شاہ شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود اور اسجد محمود شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی، اور باہمی تعاون سے انتخابی حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔ معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نجی ٹی وی جیو نیوز...
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)کویت کے ایک سرکاری چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران کھانا ڈیلیور کرنے والا شخص اچانک اسٹوڈیو میں داخل ہو کر سیٹ پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے پر وزارت اطلاعات نے اسٹوڈیو ڈائریکٹر کو معطل کردیا اور تکنیکی عملے کو بھی پوچھ گچھ کیلیے طلب کرلیا ہے۔اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔
ہیوسٹن: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں شدید سیلاب میں اب تک 120 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 170 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ساتویں روز بھی لاشوں اور ممکنہ زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ٹیکساس ہل کنٹری ہے، جہاں کیر کاونٹی میں بچوں کے سمر کیمپس اور دیگر مقامات پانی کی زد میں آگئے۔ متاثرہ علاقوں میں کیچڑ اور ملبے کے بڑے ڈھیر اب بھی موجود ہیں جنہیں سینکڑوں ریسکیو اہلکار چھان رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کی سست روی اور ابتدائی وارننگ میں تاخیر پر حکام شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ABC نیوز کی رپورٹ کے مطابق 4...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا گیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی، لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔ اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔(جاری...
کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا جس پر شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ شہری عبداللطیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ 18 مئی کو نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے۔ سب دوستوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی جس پر ریسٹورںٹ انتظامیہ نے شلوار قیمض کو ’چیپ ڈریسنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم اس ڈریس کوڈ پر کھانا فراہم نہیں کر سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمیں کہا کہ ’تماشا نہ لگائیں ورنہ ہم آپ کو زبردستی یہاں سے نکالیں گے‘۔ شہری نے ریسٹورنٹ کے اس رویے پر کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا چائینیز ریسٹورنٹ اس قدر زیادہ...
اقوام متحدہ کی ایک ٹیم نے بالآخر کل غزہ میں تقریباً 75 ہزار لیٹر ایندھن پہنچا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ 130 دنوں علاقے میں ایندھن کی پہلی ایسی ترسیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی جو مقدار کل غزہ پہنچائی کی گئی وہ توانائی کی ایک دن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھی کافی نہیں ہے۔ ایندھن تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر بڑی مقدار میں ایندھن داخل نہ ہوا تو خدمات بند ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی کشتی پر چھاپہ، گریٹا تھنبرگ اور گیم آف تھرونز کے اداکار سمیت تمام کارکن گرفتار واضح رہے...
اپنے ایک تازہ ترین خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں انسانوں کو روٹی کے ایک ٹکڑے سے محروم رکھا گیا ہے، یہ کون سی دنیا ہے جو یہ منظر دیکھتی ہے اور پھر بھی مہذب ہونے کا دعویٰ کرتی ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں انقلاب کے روحانی پیشواء اور مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے آج تازہ ترین خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے خطے کے تازہ ترین واقعات، بالخصوص صیہونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی جارح کشتیوں پر یمن کے حملوں کی بات کی۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ وحشی صیہونی رژیم نے اس ہفتے غزہ میں بدترین مظالم ڈھائے ہیں۔ فلسطین کی موجودہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک بڑا طوفان اٹھ چکا ہے، جہاں بٹ کوائن نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 111,988 امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے — اور یہ سب کچھ کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی عالمی قبولیت اور بڑے مالیاتی اداروں کی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق، بٹ کوائن 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 111,259 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن میں 18 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔ بٹ کوائن جتنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی فارم میں پی ٹی آئی لکھا ہے، ہم پی ٹی...
—’جیو نیوز‘ گریب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ضلع جہلم ویلی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں، ہٹیاں بالا کےعلاقہ گوہر آباد میں کلاؤڈ برسٹ ہونے سے 4 گھر تباہ ہو گئے، جبکہ متعدد مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، مویشی بھی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سےمتعدد رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔وادیٔ نیلم، سماہنی، نکیال سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کےضلع دیامر میں بارشوں سےنظام زندگی درہم برہم ہے، چلاس میں متعدد مقامات پر سیلاب سے فصلوں، زرعی زمینوں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے، شہر سمیت دیگر مضافات میں پانی اور بجلی کی سپلائی معطل ہے۔وادیٔ بابوسر میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال ہے،...
پی ٹی آئی بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے موقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں...
انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس یا اسٹوریز کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بغیر انٹرنیٹ کے چلنے والا بٹ چیٹ واٹس ایپ کا متبادل بننے جا رہا ہے؟ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق،واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے تمام گروپس کو اسٹیٹس میں مینشن کرسکیں گے۔ فی الحال صارفین صرف انفرادی نمبرز یا محفوظ شدہ رابطوں کو ہی اسٹیٹس میں مینشن کرنے کی سہولت رکھتے ہیں، جبکہ گروپس کو مینشن کرنے کا آپشن موجود نہیں۔ کمپنی...
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر نے وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے علاقے گوہر آباد میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ ہوا، کلاؤڈ برسٹ سے ایک گھر مکمل تباہ جبکہ 23 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 01رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے ایک پن چکی، ایک مویشی خانے سمیت 6 دکانیں پانی اور ملبہ آنے کے باعث متاثر ہوئیں، طغیانی کے باعث 4 گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: آندھی اور طوفان،...
سائبر سیکیورٹی ماہر کیٹلن سارین نے فیس بک کے صارفین کی تصاویر کے استعمال کے حوالے سے ایک سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن پالیسی سخت کردی کیٹلن نے اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ فیس بک اب صارفین کی وہ تصاویر تک بھی رسائی حاصل کر رہا ہے جو انہوں نے اپ لوڈ نہیں کیں۔ اس کا مقصد تصاویر کی بنیاد پر خودکار طور پر کہانیوں کے آئیڈیاز تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک اب آپ کے فون کی کیمرا رول تک رسائی حاصل کر رہا ہے اور وہ تصاویر جو آپ نے ابھی تک اپ لوڈ نہیں کیں وہ بھی اپنے قبضے میں لے رہا ہے۔ اس کا...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو...
اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو روکنا ناممکن ، قومی حکومت کی طرف بڑھاجائے: اسد طور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی قومی حکومت کی طرف بڑھا جائے گا، موجودہ حکومت جو مرضی کرلے،الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہی جیتے گی، پیکا ایکٹ، گرفتاریوں اور آئینی ترامیم سے عمران خان کو باور کرایا جا رہا ہے کہ وہ دباو ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اسد طور نے اپنے حالیہ ولاگ میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ یہ لوگ (موجودہ حکمران) جتنا مرضی زور لگا لیں، جتنا مرضی اکانومی کو ٹھیک کرلیں، جتنا مرضی ڈیلیور کرلیں، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی اور بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ پارلیمنٹ میں اس وقت...
شہر قائد میں لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں واقع ایک 7 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو خالی کرانے کی کارروائی شروع کر دی۔ رات کے وقت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جہاں انہیں مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ عمارت کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت بھی عمارت کو خالی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مکینوں کی مزاحمت کے باوجود پولیس نے اپنی کارروائی جاری رکھی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، لیاری میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے میڈیا سے گفتگو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔(جاری ہے) لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ پہنچے ۔ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایران، ترکیہ، آذر بائیجان ،ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ باکو پہنچنے پر اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں خطاب بھی کریں گے اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما نور نبی پلیجو، ماہ نور ملاح اور ایڈووکیٹ سروائی جتوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے ڈیموں اور نہروں کی حمایت میں جاری مہم سندھ کے وجود پر حملہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی پنجابی شاونزم پر مبنی سوچ ملک کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا وقتاً فوقتاً ڈیموں کی حمایت میں بیانات دے کر سندھی قوم کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اس تمام سندھ دشمن مہم میں شہباز حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ بلاول زرداری وزیراعظم بننے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:مہنگی پروازوں سے تنگ ایک چینی شخص نے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا اور پولیس دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔اپنے آبائی علاقے تک جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اس شخص نے ایک ایسا راستہ چنا جس نے اسے جیل کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 8 گاڑیاں چوری کرنا، 7 شہروں سے گزرنا اور پولیس سے بچنے کے نت نئے حربے اپنانا ، یہ سب کچھ اس نے صرف فلائٹ کے پیسے بچانے کے لیے کیا۔یہ غیرمعمولی واقعہ چین کے صوبہ لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ’’چِن‘‘کے ساتھ پیش آیا، جس کا اصل مقصد صرف گھر پہنچنا تھا،مگر اس نے جس طریقے کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف...
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل جیف بیزوس اور لورین سانچز کی 3 روزہ شادی کی شاندار تقریب اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں ہوئی جس میں عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس شادی کو سال کی سب سے پُرشکوہ اور مکمل رازداری کے ساتھ انجام پانے والی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی جزیرے سان جیورجیو ماجیور پر منعقد ہونے والی تقریب میں 200 قریبی مہمان شریک تھے۔ اس شادی کو دنیا کی مہنگی ترین تقاریب میں شمار کیا جارہا ہے جس پر تقریباً 55 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 15 ارب پاکستانی روپے) خرچ ہوئے۔ شادی کی اختتامی تقریب آرسینالے میں منعقد ہوئی، جو قرون وسطیٰ کا بحری جہاز ساز مرکز رہا ہے اور آج کل وینس بینالے جیسے عالمی فنون...
واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعوی، وائٹ ہاوس کابھی ردعمل آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر یہ دعوی کیا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں ہوا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے سینئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت ریکارڈ کرنے کے بعد کہی ہے، جس کے مطابق امریکی حملوں نے صرف کچھ ماہ تک جوہری پروگرام کو پیچھے کیا ہے۔ادھر وائٹ ہاوس کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا گیا ہے۔وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا ہے...
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افرادکی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی، ریسکیو اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی جس کے بعد ریلے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال کی لاش نکالی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کر...
ریسکیو ٹیم موقع پر 15 منٹ میں پہنچ گئی تھی لیکن وقت کم اور پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا: ڈی جی ریسکیو کے پی کے
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا 1122 شاہ فہد نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری ٹیمیں 15 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں تھیں لیکن پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا اور وقت بہت کم، جس کی وجہ سے صرف 3 لوگوں کو بچایا جا سکا، ہم نے ہیلی کاپٹر طلب نہیں کیا ، اگر پی ڈی ایم اے نے کیو ہو تو مجھے اس کا علم نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فہد کا کہناتھا کہ میں خود بھی سوات میں آیاہوں، اور اس جگہ کا دورہ کیا، سسٹم میں کالز کا ریکارڈ دیکھا تو پتا چلا کہ پہلی کا 9...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین نے اس ہفتے 3.7 ارب ڈالر کے مساوی کمرشل قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے 8.9 بلین ڈالرکی نازک سطح سے دوبارہ دہرے ہندسوں تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ معاہدے آئی ایم ایف کے ساتھ رواں مالی سال کے اختتام پر مجموعی زرمبادلہ ذخائر14 بلین ڈالر تک پہنچانے کے وعدے کو پورا کرنے میں بھی مدد دیں گے۔ سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اور بینک آف چائنا نے جمعے کو مجموعی طور پر 1.6 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ رقم کل تک جو موجودہ مالی سال کا آخری دن ہے، جاری کی جائے گی۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کے لڑکے عامر کی محبت میں گرفتار تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی کی خودکش ی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تش دد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤنگی۔ 19 سالہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود رہی،...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کے لڑکے عامر کی محبت میں گرفتار تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی کی خودکش ی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تش دد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤنگی۔ 19 سالہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود...
اسکرین گریب کراچی کے علاقے لیاری کے لڑکے عامر کی محبت میں گرفتار تیونس سے پاکستان آنے والی لڑکی کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تشدد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا۔تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤنگی۔ 19 سالہ لڑکی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود رہی، اس پر وہ اتنا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی حالیہ کامیابی کو تین بڑی جہتوں میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں بھارتی فوج کو شکست دی، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی تاریخی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے بیانیے میں بھی واضح فتح حاصل کی، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھرپور مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا نے مؤثر کردار ادا کیا اور دنیا نے اس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مشکلات کے باوجود میڈیا نے پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا تک کامیابی سے پہنچایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”میٹ دی...
جمعرات کی علی الصبح پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فضائی نظام متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی ایک پرواز روٹ سے ہٹ کر بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز EK-715 صبح4 بجے اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث جہاز اپنی متعین پروازی راہ (فلائٹ پاتھ) سے بھٹک گیا اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر غیر ارادی طور پر...
مری (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آئندہ چند روز کے لیے قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے اور کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مری میں چند روز گزارنے کے بعد چھانگلہ گلی بھی جائیں گے، جہاں ان کا مزید قیام متوقع ہے۔ اس دوران وہ اہم سیاسی و تنظیمی مشاورت بھی کریں گے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے۔ مریم نواز کے ممکنہ دورے کو پارٹی امور اور خاندانی ملاقاتوں کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیٹو کا یہ سربراہی اجلاس دنیا کی اس سب سے بڑی سکیورٹی تنظیم کو دفاعی اخراجات کے نئے وعدوں کے لحاظ سے آپس میں متحد بھی کر سکتا ہے یا پھر اس اتحاد کے 32 اراکین کے درمیان اختلافات کو وسعت بھی دے سکتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اتحادی ممالک اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا پانچ فیصد اپنی سلامتی پر خرچ کرنے کے ہدف کی توثیق کریں گے، تاکہ بیرونی حملوں کے خلاف دفاع کے لیے اتحاد کے منصوبوں پر پورا اترنے کے قابل ہو سکیں۔ نیٹو کیا ہے اور اسے کیوں بنایا گیا؟ نیٹو کے سربراہ کا فضائی...
لاہور: زاگرس پہاڑی سلسلے کی گہرائی میں بنا ایرانی فردو ایٹمی پلانٹ بقول مغربی ماہرین قدرتی یورینیم میں یورینیم۔235 کی مقداربذریعہ جدید سینٹری فیوج مشینوں 90 فیصد تک کرنے کیلیے تعمیر ہوا کہ اس سے ایٹم بم بن سکتا۔ اسی لیے وہ خاص امریکی ٹارگٹ تھاجس پر 13600کلو پے لوڈ والے چھ سات امریکی بنکر بسٹر بم گرے تاہم یہ واضح نہیں کہ پلانٹ کیا مکمل تباہ ہو گیا؟۔ دراصل یہ امریکی بم 5 ہزار پی ایس آئی(psi) والے کنکریٹ کی18 میٹر گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا کہ اگر ایران نے پلانٹ کی تعمیر میں 10ہزار پی ایس آئی تک کا کنکریٹ استعمال کیا تھا تو بموں نے صرف بالائی زمین کو نقصان پہنچایا جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ایک خاتون زبیدہ خاصخیلی نے پریس کلب ٹنڈوجام میں پہنچ کر صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ اُس کے شوہر کچھ سال قبل وفات پا گئے تھا جس کے بعد اُس کی زندگی کا سہارا اُس کا بیٹا تھا، لیکن اب وہی بیٹا اُس کی زندگی کا عذاب بن گیا ہے اسکا کہنا تھا کہ اُس کا سگا بیٹا محمد زاہد خاصخیلی اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اُس پر روزانہ تشدد کرتا ہے اور زندگی اجیرن بنا دی ہے اُس نے مزید کہا کہ بیٹا اُسے گھر فروخت کرنے کے لیے زبردستی دباوڈال رہا ہے، اور انکار کی صورت میں روزانہ جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ بھی کرتا ہے اور جان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دھابیجی(نمائندہ جسارت)پاک سول سولجر آرگنائزیشن سندھ کے صدر ندیم سیال,نائب صدر میر باز خان،سید ریاض شاہ،عمر گوگا،سردار محمد عبداللہ،غلام نبی شیر خانی،حنیف منان،ظفر علی وارثی کا ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ دورہ کے موقع پر دھابیجی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ضلع ٹھٹھہ کے صدر عمران آرائیں،شکیل افضل بھٹی،ایاز احمد بھٹو،ندیم اشرف انصاری،نادر مری اور مولانا عامر انصاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دھابیجی میں منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر ندیم سیال،غلام نبی شیرخانی،سردار محمد عبداللہ،میرباز خان کا کہنا تھا کسی بھی مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کی عوام کو پاک سول سولجر کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ پاک سول سولجر کوئی سیاسی جماعت نہیں...
سیالکوٹ: گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف موترہ نہر پہنچ گئے۔ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں خواجہ آصف نہر پر نہانے گئے تو ان کے ہمراہ انکے مقامی قریبی دوست بھی تھے،انہوں نے نہر میں چھلانگ لگائی تو دیگر دوستوں نے بھی چھلانگیں لگا دیں۔ خیال رہےکہا 75 سالہ وزیر دفاع خواجہ آصف تیراکی کے ماہر ہیں، موترہ نہر میں تیراکی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دوسری جانب واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔ Post Views: 4
پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ سجل علی کو ایک نئے ڈرامے میں اپنی منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے اس ڈرامے کے ٹیزر کے بعد نہ صرف سجل اور ہمائیوں سعید کے درمیان عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے، بلکہ سجل کے لباس نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔ بعض صارفین نے اس عمل کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے مضحکہ خیز اور غیر ضروری حرکت کہا۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سجل اپنا کوئی کپڑا ضائع نہیں جانے دیتیں۔ دوسری جانب، کئی صارفین سجل کے...
مشرقی وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری مسلح تنازع کے دوران حکومت نے ملک میں پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران سپلائی چین میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کے لیے 14 کروڑ لیٹر پیٹرول منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ اس کے علاوہ اوگرا نے آئیل کمپنیوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے کم از کم 20 دن کے لیے پیٹرول ذخیرہ کریں۔ اس کے علاوہ پی ایس او نے...
نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کو اپنے نئے ڈرامے ‘میں منٹو نہیں ہوں’ میں اپنے سابق شوہر و اداکار احد رضا میر کے ساتھ منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑگیا۔ شاندار اسٹار کاسٹ سے بھرپور میگا بجٹ ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا پہلا ٹیزر گزشتہ روز جاری کر دیا گیا۔ ٹیزر سامنے آتے ہی جہاں سوشل میڈیا پر ڈرامے کے مرکزی کردار ہمایوں سعید اور سجل کی عمر میں بڑا فرق موضوع بحث بنا ہوا ہے وہیں سجل کو ڈرامے میں اپنی منگنی کے جوڑے میں دوبارہ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک صارف نے لکھا کہ ’سجل...
مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
NASA نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 200 فٹ (60 میٹر) چوڑا سیارچہ 2024 YR4 اب چاند سے ٹکرانے کا زیادہ امکان رکھتا ہے۔ نئے ڈیٹا کے مطابق اس سیارچے کے 22 دسمبر 2032 کو چاند سے ٹکرانے کی احتمال 3.8 سے بڑھ کر 4.3 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جاپانی کمپنی ‘آئی اسپیس’ کا دوسرا چاند مشن بھی ناکام، ‘ریزیلینس’ لینڈر چاند پر گر کر تباہ اس سے متعلق سیارچہ پہلے زمین سے ٹکرانے کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا، لیکن مزید مشاہدات نے واضح کر دیا کہ اب زمینی خطرہ بالکل ختم ہو چکا ہے۔ ناسا کے Center for Near-Earth Object Studies کے مطابق یہ امکان صرف چاند پر ٹکرانے کا ہے، جس کے نتیجے میں چاند کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمیں خبر ملی ہے کہ امریکا کی فصیلوں میں ایک دروازہ کھلا، اور اْس دروازے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قافلہ داخل ہوا۔ وہی امریکا جس نے کبھی ہمارے وزیراعظم کے فون تک نہ اٹھائے، آج اس کا صدر آپ سے ملاقات کو اعزاز کہہ رہا ہے اور ہمیں خوشی ہوئی… بے حد خوشی۔ لیکن اے سردار! یہ خوشی تاریخ کی تھکن سے نکلی ہے اور اس کے پیچھے بہت سے سوال، خدشے، زخم اور امیدیں چھپی ہیں۔ ماضی کی گرد اْڑتی ہے… اور ہمیں یاد آتا ہے کہ ہم نے وعدے سنے، وفاداری نبھائی، لیکن 1965 کی جنگ میں ہم تنہا تھے، 1971 میں ہمارا بازو کاٹ دیا گیا، افغان جہاد کے بعد ہمیں پْشیمانیوں...
فلائٹ میں تہران میں مقیم سفیروں کے اہل خانہ سوار تھے حالانکہ ان کی تعداد کے بارے میں فی الحال کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے۔ ان دونوں ممالک میں پھنسے دیگر ممالک کے باشندے جلد از جلد اپنے وطن واپسی کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ اس بیچ آج ہندوستانی باشندوں کو لے کر دوسری فلائٹ نے دہلی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ بھارتی حکومت نے ہندوستانی افراد کی وطن واپسی کے لئے "آپریشن سندھو" شروع کیا ہے، جس کے تحت تہران سے نکالے گئے 110 ہندوستانی طلباء کو لے کر پہلی فلائٹ آج علی الصبح دہلی پہنچی تھی۔ اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی...
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق تمام طلبہ محفوظ ہیں اور انکی واپسی کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ بھارت نے ایران میں پھنسے ہوئے اپنے طلبہ کو نکالنے کے لئے انخلاء کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے تحت ایران کی میڈیکل یونیورسٹی ارومیہ میں زیر تعلیم تقریباً 110 بھارتی طلبہ، جن میں 90 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے، ایران سے سرحد پار کرتے ہوئے آرمینیا میں داخل ہوگئے۔ ان طلبہ کو آرمینیا کے دارالحکومت یریوان پہنچنے کے بعد پہلے سے منتخب ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق تمام طلبہ محفوظ ہیں اور ان کی واپسی...
کوئٹہ: جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرین کی دو کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا، جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلیف ٹرین روانہ کر دی ہے تاکہ متاثرہ کوچ کو بحفاظت ہٹایا جا سکے اور ٹریک کو جلد از جلد قابل استعمال بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی ادارے بھی جائے...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 فیصد اضافے بعد جنوری کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق خام تیل کی قیمت 74.84 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جو رواں سال کی بلند ترین سطح ہے۔ علاوہ ازیں امریکی خام تیل (U.S. oil futures) میں اس مہینے اب تک 23 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی طرح برینٹ کروڈ جو کہ عالمی معیار کا تیل ہے۔ اس کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کے علاوہ خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں کے تصادم کے بعد دنیا کے سب سے اہم تیل بردار بحری راستے "آبنائے ہرمز" کے حوالے...