پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

ازبک سفارتکار اویبک کامباروف نے ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان اور ازبکستان کی باہمی تجارت 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اگست تک 320 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبہ پاکستان کے لیے کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟

دونوں ممالک نے آئندہ برسوں میں باہمی تجارت کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ازبکستان نے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس رعایتوں اور خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے عہد کی تجدید بھی کی ہے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تین براہِ راست پروازوں کے آغاز اور بزنس ویزا صرف تین دن میں جاری کرنے کی سہولت نے تجارتی روابط کو مزید سہل بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان تا ازبکستان ریلوے ٹریک کی راہ ہموار، منصوبے پر کام کب شروع ہوگا؟

ازبک سفارتکار نے پاکستان کی ٹیکسٹائل، پولٹری، فوڈ پروسیسنگ اور لیدر انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا اور ان کے معیار اور جدت کو سراہا۔ دونوں ممالک نے بی ٹو بی میٹنگز، تجارتی میلوں اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہونے والی یہ پیشرفت نہ صرف باہمی تجارت بلکہ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی نئے مواقع فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ازبکستان پاکستان پاکستان ازبکستان باہمی تجارت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ازبکستان پاکستان پاکستان ازبکستان باہمی تجارت باہمی تجارت ملین ڈالر کے لیے

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے