2025-10-05@05:41:20 GMT
تلاش کی گنتی: 3610

«پیش کرتی ہوں»:

(نئی خبر)
    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا جب کہ پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلا گیا۔ اپنے خطاب میں سیکنڈ سیکریٹری نے بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ محترمہ صدر آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی، مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل...
     بھارتی وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی میں ہرزہ سرائی پر پاکستان نے مدلل جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پاکستانی سفارتکار محمد راشد نے جنرل اسمبلی میں جوابی بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے جبکہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار سے زائد قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کا سرپرست ہے، خطے میں نفرت ، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتا ہے ، بھارت سرحد پار دہشت گرد وں کا نیٹ ورک چلاتا ہے،...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے اہم ہدایات۔ نیویارک سے بذریعہ ویڈیو لنک منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم نے جلال پور پیر والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پڑنے والے شگاف کی فوری مرمت کا حکم دیا۔ انہوں نے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو دریائے ستلج سے متاثرہ ایم...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں آرمینیا اور ترکیہ کے درمیان بے مثال رشتہ قائم ہوا ہے اور صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔ وزیراعظم آرمینیا نے کہا کہ وقت کے ساتھ ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ نکول پشینیان نے مزید بتایا کہ آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی پر انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود دیکھا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) بھوٹان کے وزیراعظم تھاشرنگ ٹوبگے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل دونوں طرح کے ارکان کی تعداد میں توسیع ہونی چاہیے تاکہ انڈیا اور جاپان جیسے حق دار ممالک کے ساتھ دیگر باصلاحیت اور قائدانہ کردار ادا کرنے والے ممالک کو بھی نمائندگی ملے اور دور حاضر کے پیچیدہ حقائق کی درست عکاسی ہو سکے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں عام مباحثے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کا مطلب اقوام متحدہ کو موسمیاتی بحران کی صورت میں دور حاضر کے بہت بڑے مسئلے سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ جوہری قوت ہی دراصل ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ا±ن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری قوت کے ذریعے ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے جوہری مواد اور ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ مذکورہ حوالے سے انہوں نے اجلاس میں برملا کہہ دیا ہے کہ جوہری قوت کے ساتھ امن اور سلامتی ان کے ملک کا مستقل موقف ہے۔ اپنے حوالے میں انہوں نے کہا کہ جوہری جوابی کارروائی کے لیے ملک کی تیاریوںکو مسلسل کو...
    اقوام متحدہ:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی، جس پر پاکستان، روس اور چین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ 9ممالک (ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرالیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 2 ممالک (گیانا اور جنوبی کوریا) نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ماہ قبل معاہدے پر دستخط کرنے والے تین...
    سٹی 42 : جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو کرارا جواب دے دیا۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت واحد ملک ہے جو اندرون و بیرونِ ملک ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے پاکستان میں ہزاروں بے گناہوں کی جان لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں۔   لداخ کی حقوق کی تحریک کے رہنما پر پاکستان سے روابط کا...
    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل میں چین کی تیز رفتار فوجی توسیع کے پیشِ نظر شروع کردہ امریکی منصوبے ’’ریپلیکیٹر‘‘ کو اپنی توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ یہ پروگرام 2023 میں نائب وزیر دفاع کیتھلین ہکس نے متعارف کروایا تھا جس کا مقصد ہزاروں چھوٹے، خودکار اور مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرونز اور دیگر خودمختار نظام تیز رفتار انداز میں خریدنا اور میدان عمل میں لانا تھا۔ رپورٹ کے اہم نکات: منصوبہ اگست 2025 تک فضائی، زمینی اور بحری سطح پر ہزاروں خودکار نظام فراہم کرنے کا ہدف رکھتا تھا، مگر فنی خامیوں، پروڈکشن کی سست رفتاری اور بلند اخراجات کے باعث یہ اہداف پورے نہ ہو سکے۔ کچھ ڈرونز ناقابلِ اعتماد ثابت ہوئے،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف...
    نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔  بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس مین ہے جو کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے اور اسے بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسین لگانے کی 12 روزہ مہم آج اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔پروگرام برائے توسیعِ حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق مہم کے 11 روز مکمل ہونے تک مجموعی ہدف کا صرف 62 فیصد حاصل کیا جا سکا۔اس قومی مہم کے دوران ایک کروڑ 17 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم 11ویں روز تک صرف 67 لاکھ بچیوں کو ویکسین دی جا سکی، جبکہ تقریباً 40 لاکھ بچیوں کو یہ حفاظتی ٹیکہ نہ لگایا جا سکا۔ذرائع کے مطابق ویکسینیشن نہ ہونے کی وجوہات میں والدین کا انکار، بچیوں کی بیماری یا مقررہ دنوں...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں علی رضا زاکانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ڈیفنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے لئے یورپ کی باتیں قبول کرنا ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صدارتی امیدوار اور تہران کے میئر "علی رضا زاکانی" نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو كی، جس میں انہوں نے ایران كے میزائل پروگرام اور اس كی رینج سے متعلق امریكہ و یورپ کے خطرناک عزائم پر تبصرہ کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ یورپ اپنی خواہشات اور آرزووؑں کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے غیر قانونی مطالبے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے نہیں کہ ہم...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں بہت کم وقت کے بعد، پھر سے اس اہم ملک لبنان میں موجود ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ "علی لاریجانی"، حزب الله لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل شہید "سید حسن نصر الله" کی شہادت کی پہلی برسی میں شرکت کے لئے بیروت میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ واضح رہے كہ علی لاریجانی، قومی سلامتی کونسل کی سربراہی پر فائز ہونے کے بعد دوسری دفعہ لبنان گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے آج بیروت کے رفیق حریری ہوائی اڈے پر پہنچنے...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےنے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی،جس پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ 9 ممالک (ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرا لیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا) نے مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 ممالک (گیانا اور جنوبی کوریا) نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ماہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صدی اسلام کی صدی ہے، پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح،ایران کے اسرائیل پر حملوں سے وقار میں اضافہ ہوا، پہلے 700 سال علم مسلمانوں کی میراث رہا، اب مغرب کو منتقل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت اسلامی کی سب سے بڑی خوش بختی نبی مکرم سیدالمرسلین ختمی مرتب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی ہونا ہے۔ پہلے کی امتوں کیلئے بھی اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ پائیدار ترقی، معاشرتی ہم آہنگی اور بین الثقافتی روابط کے فروغ کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ ہفتہ کو عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ سیاحت کا شعبہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک ذمہ دار، مؤثر اور دیرپا ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی حسن، ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات، اور مہمان نوازی سے مالا مال ہے۔ یہاں کے بلند و...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔ روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران پر پابندیوں کی بحالی کو...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا۔ اقوام متحدہ میں صائمہ سلیم نے کہا کہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جو کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرکے عالمی قوانین کی خلا ف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پرظلم ڈھایا جا رہا ہے، انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کی اجازت نہیں، اقلیتوں کودبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے۔پاکستانی قونصلر نے کہا کہ گجرات فسادات کو دنیا آج بھی ظلم کی مثال کے طور پر یاد کرتی ہے، گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔بھارت میں اسلامو فوبیا کو سیاست میں معمول اور میڈیا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر کیے گئے جرمانے کی ادائیگی سے متعلق بھارتی میڈیا کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ نے پاکستانی نجی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی ذاتی طور پر حارث رؤف پر ہوئے جرمانے کی ادائیگی کریں گے۔ خیال رہے میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ جبکہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے جشن منانے...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کے متنازع بیانات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ پاکستان مشن میں تعینات قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 80 ویں سیشن کے دوران جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے۔ ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ...
    مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی شکایت پر پاکستانی کرکٹر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کر دیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک آنکھ نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-14 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔ بدھ کو جاری کیے گئے ابتدائی نتیجے میں شہنیلا عامر کو ٹائون میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 چیئر مین کی نشست پر فاتح قرار دیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 3 ہزار 801 ووٹ حاصل کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-14 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ راصب خان مانیٹرنگ ڈیسک
    عراقی وزیر خارجہ نے مزاحمتی فورسز کیخلاف غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی عراقی شہری پر حملہ، عراق کی ملکی خودمختاری کیخلاف جارحیت ہے! اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی فورسز کے خلاف حملوں سے متعلق غاصب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ ہم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی عراقی شہری پر حملہ، عراق کی ملکی خودمختاری پر حملہ ہے! عراقی وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عراق، غاصب صیہونی رژیم کے کسی بھی حملے کی شدید مخالفت کرتا ہے اور ملکی مزاحمتی فورسز پر کسی بھی...
    اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا كہ ہم "نتین یاهو" کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی عراقی پر حملہ عراق کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے آج اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران خطے کے مزاحمتی گروپوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح الزامات لگائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، عراقی مزاحمتی گروہوں کو تباہ کر دے گا۔ تاہم نتین یاہو کے ان دعووں کو عراق...
      اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ Post Views: 1
    نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔
    اپنی ایک پریس کانفرنس میں گو جیاکون کا کہنا تھا کہ چین، امن کے فروغ کیلئے بات چیت جاری رکھے گا اور ایسے حل تک پہنچنے میں تعمیری کردار ادا کریگا جس میں تمام فریقین کے جائز تحفظات کا خیال رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان "گو جیاکون" نے کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل کی حمایت کی۔ انہوں یہ بات ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ممکنہ طور پر دوبارہ عائد کئے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مغرب کی ایران مخالف پالیسیوں...
    سعودی عرب کے وزیرِ ثقافت اور ہیریٹیج کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے جزیرۂ عرب کی قدیم ترین انسانی بستی کے انکشاف کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: العلا: سعودی عرب کا ایک تاریخی شہر اور ثقافتی ورثہ یہ دریافت شمال مغربی شہر تبوک کے قریب واقع مصیون مقام پر جاری آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں کے دوران عمل میں آئی، جو سعودی ہیریٹیج کمیشن نے جاپان کی کانازاوا یونیورسٹی کے اشتراک سے انجام دی۔ ماہرین کے مطابق یہ بستی قبل از مٹی کے برتنوں کے عہدِ حجری (Pre-Pottery Neolithic) سے تعلق رکھتی ہے اور اس کا زمانہ تقریباً 11ہزار سے 10 ہزار سال قبل کا ہے۔ مصیون کا یہ...
     کل جماعتی حریت کانفرنس  کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔اپنے بیان  میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا...
     بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں میچ ریفری رچی رچرڈسن آج سہ پہر پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے کیس کی باضابطہ سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حالیہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے تماشائیوں کی طرف اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے بار بار ’’کوہلی، کوہلی‘‘...
    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسانوں کو سہولت دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے کیونکہ فوڈ سیکیورٹی کا تعلق براہِ راست کسان اور کاشتکاری سے جڑا ہوا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ آئی ایم ایف سے سبسڈی کے لیے بات کرے تاکہ کسان کو براہِ راست ریلیف مل سکے. ’قدرتی آفات اور بحرانوں پر سیاست کرنا ایک گری ہوئی حرکت ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر سنجیدگی سے بات کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔‘  یہ بھی پڑھیں: ’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آج میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد خوشی کے اظہار میں بلے کو بندوق کی شکل دے کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔اسی میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کے دوران بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب ایک طیارہ تباہ ہونے کے اشارے سے دیا تھا۔پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ اور شائقین کو حارث رؤف کا انداز ناگوار گزرا، جس...
    ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمع ادا کرنے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک...
    لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری...
    انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے...
    سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ لداخ کے لوگوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس حساس خطے میں بدامنی بڑھ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ لیہہ میں ہونے والے پرتشدد واقعات برسوں سے دور نہ ہونے والی شکایات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگ پچھلے پانچ سالوں سے چھٹے شیڈول کے نفاذ اور ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ان کے مطالبات پر کان نہیں دھرے گئے۔ ذرائٰع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان میں ’ ریاستی سرپرستی‘{ حاصل ہے جہاں سے وہ’ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔‘{ دہشتگرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہیں کسی صورت رعایت نہیں دیں گے۔ دہشت گردوں کو افغانستان میں ’ ریاستی سرپرستی‘{ حاصل ہے جہاں سے وہ’ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔’ دہشت گردوں کو افغانستان میں ’ محفوظ پناہ گاہیں’ اور تربیتی کیمپ چلانے کی جگہیں فراہم کی جاتی ہیں۔  وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ  حال ہی میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے بہت سے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان...
    کراچی: شہر قائد میں شہید ملت سروس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا جس کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ زخمی راہگیر کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوری طور مضروب کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اور خود کہا کہ ہم نے مسیح، عیسیٰ ابن مریم، رسول اللہ ؑ کو قتل کر دیا ہے حالانکہ فی الواقع انہوں نے نہ اُس کو قتل کیا نہ صلیب پر چڑھایا بلکہ معاملہ ان کے لیے مشتبہ کر دیا گیا اور جن لوگوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بھی دراصل شک میں مبتلا ہیں، ان کے پاس اس معاملہ میں کوئی علم نہیں ہے، محض گمان ہی کی پیروی ہے انہوں نے مسیح کو یقین کے ساتھ قتل نہیں کیا۔ (النساء: ۱۵۷)چارلی کرک کی میموریل تقریب میں چارلی کرک کی بیوہ ایرکا کی طرف سے ٹکر کارلسن کو اسٹیج فراہم کرنے پر صہیونی حلقے سخت مضطرب تھے اور ٹکر کارلسن نے اس تقریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور تعمیر و ترقی کے اس سفر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات یوسی 1 ویلفیئر کالونی کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاکس کی تنصیب کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیور بلاکس کی تنصیب سے علاقہ مکینوں کو طویل المدتی سہولت میسر آئے گی اور گلیاں مضبوط و پائیدار رہیں گی۔ یہ کام ماہر عملے کی نگرانی میں جاری ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیوریج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی کے بہت سے امکانات لائی ہے لیکن بے ضابطہ صورت میں اس سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے جنگی اثرات پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب کوئی دور کی چیز نہیں رہی بلکہ یہ دنیا میں موجود ہے اور حیرت انگیز رفتار سے روزمرہ زندگی، اطلاعاتی دنیا اور عالمی معیشت کو بدل رہی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ آیا مصنوعی ذہانت بین الاقوامی امن و سلامتی پر اثر ڈالے گی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ دنیا اس اثر کو کس...
    ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کیساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے کیوجہ سے بدقسمتی سے یہ واقعات پیش آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے آزادی پسند رہنما اور میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے لداخ میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ پُرتشدد مظاہرے جموں و کشمیر کی تقسیم اور تنزلی کے یکطرفہ فیصلے کا نتیجہ ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ لداخ کے مظاہروں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے، ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم اور تنزلی کے یکطرفہ فیصلے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے مسائل پر سیاست کرنے والے پہلے اپنے صوبے سنبھالیں، ہم اپنا کام خود کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پنجاب کو سنبھالنے کے لیے نہ امداد مانگی جائے گی اور نہ کسی سے مشورے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگتی؟ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ امداد مانگنا عزتِ نفس کے خلاف ہے۔ پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ سیاست کی جگہ خدمت کو ترجیح دیں...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، لیکن ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ “گزشتہ روز چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ ان میں سے ایک، جہانزیب، نے نہ صرف ہتھیار ڈالے بلکہ ویڈیو بیان میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔” وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہانزیب دالبندین میں اسلحہ اور دیگر مواد دہشتگردوں تک پہنچانے میں ملوث تھا۔ “وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27ستمبر کو عمران خان ریلیز جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں،علی امین گنڈاپور اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیاہے ،لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور...
    یمنی خودکش ڈرون تھا جو تقریباً 2000 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے تمام اسرائیلی فضائی دفاعی نظام سے بچنے کے بعد مقبوضہ بندرگاہ ایلات کو نشانہ بنانے کے بعد میں کامیاب ہوگیا۔ صیہونی حکومت کے سرکاری ذرائع نے اس حملے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بندرگاہ پر یمن کے ڈرون حملے کے ردعمل میں عرب دنیا کے ایک ممتاز تجزیہ کار نے اس کارروائی کو انتہائی اہم عسکری اور نفسیاتی جہت کا حامل قرار دیتے ہوئے اور اسے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے سمیت کسی بھی رسمی سیاسی معاہدے سے بالاتر قرار دیا ہے۔ عطوان نے اپنے تجزیے میں اس بات پر...
    اپنے دور کے معروف بیٹر اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست سے باہر نکلیں اور ٹیم کے لئے کھیلیں. پاکستان کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے۔ یونس خان نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شب نیپا اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا کہ اپنے لیے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لیے کھیلیں۔اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ میں اپنے جوہر دکھا سکتے ہیں تو دوسروں کو کیا دشواری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی میں اچھا آل راؤنڈر بننے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے، عالمی امن کیلیے اختراع کو ترجیح دیناہوگی، پاکستان نے حال ہی میں عسکری شعبے میں ذمہ دارانہ کرداراداکیا۔ توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر...
    نیویارک: سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں زور دیا ہے کہ امن و سلامتی خودبخود قائم نہیں رہتی بلکہ انہیں فعال اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم نے عالمی سلامتی کو درپیش نئے چیلنجز کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بڑی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ شیگیرایشیبا نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی بنیاد دوسری جنگ عظیم کے بعد رکھی گئی تھی لیکن آج یہ ڈھانچہ بدلتی دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔  انہوں نے مزید کہاکہ  پانچ مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور بارہا عالمی امن...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بات سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی مباحثے سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-23اسلام آباد: (خبرایجنسیاں) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے، ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ رشتہ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر قائم ہے۔ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف اے) کی چوتھی ایوارڈز تقریب 2025 کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے فوائد حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رحیم یار خان(کامرس ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ا?فیسر لیبر عامر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کم از کم اجرت 40ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر نے محکمہ کو کم از کم اجرت کے نوٹفیکیشن پر عملدرا?مد یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لیبر کے انسپکٹرز فیکٹریوں، صنعتی یونٹس اور کاروباری اداروں کو معائنہ کر رہے ہیں او رخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم اجرت مزدوروں اور صنعتی و دیگر کاروباری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) ویتنام کے سفیر فام انہ توان نے کہا ہے کہ ویتنام اور پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ کے مذاکرات جلد شروع ہونگے تاکہ باہمی تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور پاکستان میں ویتنام کے اعزازی قونصل رضوان فرید نے بھی خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سید سلمان علی، کرامت علی اعوان، محمد عمران سلیمی اور وقاص اسلم بھی موجود تھے۔ سفیر نے کہا کہ جولائی 2025 میں ہنوئی میں ہونے والے جائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے اجلاس میں دونوں...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ کبھی نہیں کہا گیا تھا کہ ریاستی درجہ صرف تب دیا جائے گا جب بی جے پی جیتے، اگر بی جے پی ریاستی درجہ کی مخالفت کرتی ہے تو وہ جموں و کشمیر کے عوام کی مخالفت کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اس لئے سزا نہیں دی جا سکتی کہ بی جے پی حالیہ انتخابات میں ناکام رہی۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستی درجہ ایک آئینی حق ہے اور اسے کسی پارٹی کی جیت یا ہار سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کو ایک "معمول کے طریقے"...
    کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری، سماجی پولرائزیشن اور آئینی اداروں کی کمزوری جیسے کئی مسائل سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر سفارتی ناکامیوں اور الیکشن کمیشن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر جن مسائل کا سامنا ہے، وہ سفارتی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے پٹنہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ہندوستان بین الاقوامی اور قومی دونوں سطحوں پر ایک بہت ہی مشکل دور...
    عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی مظاہرین بی جے پی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، اس دوران بی جے پی حامیوں کیساتھ انکی شدید جھڑپ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع لیہہ میں آج ریاستی درجے (اسٹیٹ ہُڈ) اور چھٹے شیڈول کے مطالبے پر شٹر ڈاؤن (ہڑتال) کے دوران احتجاج کے دوران تین سے چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ مظاہروں کے دوران درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے لیہہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو آگ لگا دی اور ایک سکiورٹی فورسز کی گاڑی بھی نذرِ آتش کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی...
    بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی تینوں مسلح افواج اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک مشترکہ مشق کریں گی جسے کولڈ اسٹارٹ کا نام دیا گیا ہے، اس مشق میں ڈرونز اور کانٹر ڈرون سسٹمز کا تجربہ کیا جائے گا، حکام نے اسے آپریشن سندور کے بعد ہونے والی سب سے بڑی مشق قرار دیا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ مشق مدھیا پردیش میں ہونے کا امکان ہے۔اس مشق کا مقصد موجودہ فضائی دفاعی صلاحیتوں کی افادیت اور خامیوں کا جائزہ لینا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے اس...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں،جبکہ بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لئے خطرہ ہیں.(جاری ہے) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ...
    نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پہنچنے پر اسکیلیٹر اچانک رک جانے کے واقعے کی وضاحت سامنے آگئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ اور ان کی اہلیہ اپنے عملے کے ہمراہ بالائی منزل کی جانب جا رہے تھے کہ برقی سیڑھیاں اچانک رک گئیں اور صدر ٹرمپ کو میلانیا کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنا پڑیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا کہ صدر ٹرمپ کے ویڈیو گرافر نے تصاویر اور ویڈیوز لینے کے دوران نادانستہ طور پر حفاظتی بٹن کو متحرک کردیا، جس کے باعث حفاظتی نظام نے فوری طور پر اسکیلیٹر کو روک دیا۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ یہ حفاظتی طریقہ...
    کولکتہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بارشوں کا 39 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 10 افرادہلاک ہو گئے ہیں ان میں سے نو اموت بارش کے بعد کھڑے پانی میں کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی ہیں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں پیر کی رات سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پانی کھڑا ہے شہر کی کئی اہم سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور ٹرین سروس میں بھی خلل پڑا ہے جس کے باعث مسافروں کو گھٹنے گہرے پانی سے گزرنا پڑ رہا ہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ چند روز میں درگا پوجا کا تہوار آ رہا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 13ہزار 290 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے باہمی تبادلوں کے لئے 529 درخواستیں جمع ہوئیں، اوپن میرٹ پر 12ہزار 761درخواستیں موصول ہوئیں، پرموشن پانے والے 178،تعیناتیوں کے منتظر 67اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔تبادلوں کے آرڈرز 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے دھاندلی الیکشن سے کامیاب ہونے والے میئر نے ٹھان لی کہ وہ کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سب میں ہوتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنا افسوس کی بات ہے، گرین لائن بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے، سرجانی سے نمائش تک گرین لائن مکمل ہے، نمائش...
    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران او آئی سی نے حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کے واقعات سے واضح ہے کہ مسئلہ کشمیرحل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارتی راہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال...
    کراچی: وفاقی حکومت کے ترجمان راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کہ مئیر نے گرین لائن پروجیکٹ پر سٹی وارڈنز بھیج کر زبردستی کام بند کروادیا۔  اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو یومیہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، منصوبے کی توسیع پر مئیر کراچی کو اگر کوئی اعتراض تھا تو باقاعدہ نوٹس کا اجراء کیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا دوسرا فیز کامن کوریڈور ہے، مستقبل میں ساری بی آر ٹی بسیں اس پر چلیں گی۔ یہ بے بنیاد بات ہے کہ گرین لائن کے دوسرے مرحلے کا کام 2035 تک بھی مکمل نہیں ہوگا۔ اگر کام کرنے دیا جائے...
    اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کراچی میں بھی یہ سب کچھ ہوتا ہے، مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جب کہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔ میمونہ قدوس نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور مختلف شہروں کے لوگوں کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔ ان کے بقول لاہور کے...
    پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے فلم کے سیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ حال ہی میں علی ظفر نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سونو نگم اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے سونو نگم کی گائیکی کی کھلے دل سے تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی سونو نگم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم گلوکار ہیں جنہیں موسیقی اور دھن کی گہری سمجھ ہے۔ اپنے کیریئر...
    پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ رات ہونے والے المناک سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے خیبرپختونخوا مسلسل بدامنی اور ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے، جس کے باعث عوام پر ڈالری جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور صوبہ بھر میں بدامنی کا راج...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی، نیویارک میں فرانسیسی صدر کو امریکی پولیس نے سرعام سڑک پر روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے روک لیا جس پر انھیں پیدل ہی جانا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا قافلہ اپنے ملک کے مشن دفتر کی جانب بڑھ رہا تھا۔ نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کے لیے حفاظتی طور پر بند کی گئی...
    ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دراصل نیتن یاہو کے دفتر میں سے جان بوجھ کر افشا کی گئی تھی، کیونکہ نیتن یاہو کا دفتر اس کارروائی کی ناکامی کا ملبہ موساد اور شن بیٹ کے سربراہوں پر ڈال کر ان پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی ناکامی کی وجہ سامنے آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی  دراصل حملے سے پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے ذریعے افشا ہوئی تھی۔ دوحہ میں حماس کے دفتر پر صیہونی حکومت کے حملے میں فلسطینی مزاحمت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے میں ناکامی کو دنیا کے تمام لوگوں کے ذہنوں میں انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی باور کیا...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان سنٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وہ اسلام آباد میں 7 آسیان ممالک کے سفرا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، برونائی، ویتنام اور میانمار کے سفرا شریک ہوئے۔ وزیر تجارت نے آسیان ممالک کو ٹیکنالوجی، ہنر اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آسیان کمپنیوں کے لیے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا، ان کے اس شاندار کارنامے کی ویڈیو سامنے آتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون لیلا جوز 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے کیرالہ کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ لیلا جوز نے بتایا کہ یہ خواب ان کے دل میں...
    بھارتی ریاست کیرالہ کی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ان کا یہ کارنامہ ویڈیو کی صورت میں سامنے آیا تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ لیلا جوز کیرالہ کی سب سے معمر خاتون قرار دی جا رہی ہیں جنہوں نے اسکائے ڈائیونگ کا شوق پورا کیا۔ لیلا جوز نے بتایا کہ ان کا یہ شوق بچپن سے پروان چڑھا، جب وہ اپنے آبائی شہر کے اوپر سے گزرتے ہوائی جہازوں کو دیکھتی تھیں۔ جب انہوں نے اپنے خواب کا ذکر دوستوں سے کیا تو سب ہنسنے لگے، لیکن انہوں نے اپنے جذبے کو مرنے نہیں دیا اور برسوں بعد اسے حقیقت...
    آئی ٹی سی این ایشیا 2025کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں-ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹرمیں جدت اورتکنیکی استعدادبڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے،ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے،نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید ’’آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب‘‘...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ کسی بھی قسم کی اجتماعی سزا یا نسلی صفایا فلسطینی عوام کے لیے جائز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ کسی بھی قسم کی اجتماعی سزا یا نسلی صفایا فلسطینی عوام کے لیے جائز نہیں ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، انتونیو گوترش نے کہا کہ میں فرانس اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ گوترش نے کانفرنس میں وضاحت کی کہ میں نیویارک سے فلسطینی وفد کی عدم موجودگی پر اپنی مایوسی کا...
    فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ واحد حل وہی ہے، جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے انکار ہر جگہ انتہاء پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ واحد حل وہی ہے، جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(کامرس ڈیسک)معروف تاجر رہنما شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی سیاسی غیر یقینی نئے دفاعی و تجارتی اتحاد اوربھارت اور افغانستان پر بڑھتے ہوئے امریکی دباؤ سے پاکستان کی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔ حکومت فوری طور پر تجارتی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔ جب عالمی معیشت اور جغرافیائی سیاست تیزی سے بدل رہی ہو تو پاکستان پرانی پالیسیوں پر قائم نہیں رہ سکتا۔ پاکستان کی تجارتی مسابقت بات پر منحصر ہے کہ اس کی تجارتی حکمتِ عملی نئے حقائق سے کس حد تک ہم آہنگ ہے۔کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رشید بٹ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش تجارتی مسائل صرف محصولات میں ردوبدل سے حل نہیں ہو سکتے بلکہ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-25امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے مقتول سی ای او 31 سالہ چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان ردیا۔ برطانوی جریدے ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر گلینڈیل میں اتوار کو عوامی یادگاری تقریب کے دوران چارلی کرک کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ ایریکا کرک نے بھرے مجمع کے سامنے جذباتی خطاب میں کہا کہ ’میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کو بچانا تھا، بالکل ویسے ہی نوجوان کو جس نے ان کی جان لی، میں اس نوجوان کو معاف کرتی ہوں، میں اسے معاف...
    راولپنڈی : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنت کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیشنز کی صفائی کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت کے اشتراک سے...
    فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے...
    اپنی آسٹرین ہم منصب سے ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ و صیہونی حملے کی مذمت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آج آسٹریا کی وزیر خارجہ "بیٹ مینل رائسینگر" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس ملاقات میں ایران اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات نیز علاقائی و بین الاقوامی واقعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں انہوں نے جوہری معاملے کے حوالے سے ایران کے ذمہ دارانہ رویے كی...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت...
    آڈٹ رپورٹ پر ایس بی سی اے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں پر بھی خاموش ہے۔ نئی ہاؤسنگ اسکیموں میں سہولیات کا تناسب نظر انداز، کمرشل رقبے میں غیر قانونی اضافہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود رہائشی و زرعی زمینیں کمرشل میں تبدیل کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں 588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں۔ آڈٹ رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آگیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سنگین غفلت، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ آڈٹ رپورٹ پر ایس بی سی اے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں پر بھی خاموش ہے۔ نئی ہاؤسنگ اسکیموں میں سہولیات کا تناسب نظر انداز، کمرشل رقبے میں غیر قانونی اضافہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ...