2025-09-26@12:57:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1156
«گوسل کو»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امدادی کارروائیوں کے لیے...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹۃائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کیا اور سیلاب سے تباہی پر ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر ہاؤس کے پی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلٰی سندھ نے گورنر خیبر پختونخوا کو سندھ حکومت کی یجانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے مکمل تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔گورنر اور وزیراعلیٰ سے الگ الگ گفتگو میں وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ، بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایتوزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ وفاقی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات تک پہنچایا جائے، جبکہ خیمے، ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر امدادی سامان ترجیحی بنیادوں پر ٹرکوں کے ذریعے فوری روانہ کیا جائے۔ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت دی کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یہ ہدایات وزیراعظم نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے جائزے کے...

ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے،سپارکو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریبا 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔
پاکستان بھر کے مسلمان ایک بار پھر ایمان، محبت اور عقیدت سے بھرے مہینے ربیع الاول — کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے سے متعلق اپنی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔ اگلے دن یعنی 24 اگست کو چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، جو کہ چاند دیکھنے کے لیے ایک مناسب دورانیہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاص طور پر ساحلی علاقوں میں چاند اور سورج کے غروب ہونے کے درمیان تقریباً 45...
کراچی : اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 45...
فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے موبائل ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 78 افراد جاں بحقڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق صرف بونیر میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے متاثرین کی جانیں بچانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین نہ صرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ یوم آزادی پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس نے کہا کہ پوری قانونی برادری اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی پختہ یاد دہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے،آئین یقینی بناتا ہے کہ انصاف ہمارے معاشرے کی بنیاد رہے۔ کمزوروں کےحقوق کے تحفظ اور اس بات کویقینی بنانے میں ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا معاشرہ پروان چڑھانا چاہیے جہاں تنازعات منصفانہ طریقے سے حل ہوں...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ مئی 2023 ء میں مہنگائی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
ویب ڈیسک: سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت بارے پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر 2025 میں متوقع آئی فون 17 سیریز میں کئی نئے اور دلکش رنگوں کی جھلک سامنے آ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابقن کمپنی نہ صرف اپنے کچھ کلاسک رنگوں کو بحال کر رہی ہے بلکہ پہلی بار جرأت مندانہ اور نمایاں رنگوں کو پرو ماڈلز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آئی فون 17 کے متوقع ماڈلز آئی فون 17 آئی فون 17 ایئر آئی فون 17 پرو آئی فون 17 پرو میکس بنیادی ماڈل کے ممکنہ رنگ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 میں سیاہ، جامنی، سفید اور دیگر رنگ شامل ہوں گے جو...
کراچی: جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جو رات 12 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوا۔ اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود تھے تاکہ اس تقریب کو عالمی ریکارڈ میں شامل کیا جا سکے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں جشنِ آزادی کے موقع پر خصوصی آتشبازی کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر ہاؤس میں ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا، جس پر ملکی فنکاروں نے پرفارمنسز پیش کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا...
گلگت بلتستان میں ہنزہ کے گلمت گوجال نالے میں اچانک سیلابی ریلا آنے سے افراتفری پھیل گئی۔ واٹر چینل پر کام کرنے والے 50 سے زائد افراد نے سیلائی ریلے سے بمشکل جان بچائی۔سیلابی ریے کے ساتھ پہاڑی پتھر آنے سے شاہراہ قراقرم بھی کئی مقامات پر بند ہوگئی، جس کے باعث مسافر پھنس گئے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ہے، سیلاب سے واٹر چینلز، تیار فصلوں اور مکانات کو نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے علاقے شگر میں بھی سیلاب سے زرعی اراضی اور درخت بہہ گئے ہیں، سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ترجمان جی بی حکومت نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خونی ڈمپر شہر میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، سندھ حکومت اس معاملے پر قانون سازی کرے ورنہ کہیں دیر نہ ہوجائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جانبحق اور والد کے زخمی ہونے کا واقعہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری زخمی شہری شاکر کی عیادت اور بچوں کے انتقال کی تعزیت کیلیے نیو کراچی اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ گورنر سندھ نے حادثے میں زخمی ہونے والے محمد شاکر کی عیادت کی اور بیٹے، بیٹی کی اندوہناک موت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمی شہری کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ژوب میں مزید تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ، حکومت کی حمایت سے آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ناپاک عزائم سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمنوں کو کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
میاں رضا ربانی(فائل فوٹو)۔ سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، عوام کو امریکی صدر سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ایسے منصوبے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں، آئین کے تحت معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مغربی ایما پر کیے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ حکومت کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ حکومت کو ایسے اور دیگر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے انگور اڈہ میں این ایل سی بارڈر ٹرمینل کو کسٹمز پورٹ کا درجہ دے دیا ہے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے این ایل سی بارڈر ٹرمینل انگور اڈہ کو باضابطہ طور پر کسٹمز پورٹ قرار دیا ہے۔ انگور اڈہ جنوبی وزیرستان کے ضلع اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے درمیان سرحد پر واقع ایک قصبہ ہے۔ مذکورہ فیصلہ پاکستانی حکومت کی جانب سے سرحدی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کسٹمز کے عمل کو آسان بنانے اور سرحد پار...
مغربی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ اسے اور صیہونی رژیم کو عالمی سطح پر ہمیشہ سے زیادہ گوشہ گیر اور تنہا کر دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز چینل سی این این نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا: "غزہ جنگ کو تقریباً دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے فوجی آپریشن میں وسعت دینے کے ایک اور منصوبے کی منظوری دی ہے اور پورے غزہ پر فوجی قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یہ منصوبہ نیتن یاہو کی طرف سے پیش کیا گیا ہے اور اسی نے اس کی منظوری میں بھی اہم...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نےمقبول احمد گوندل کو پاکستان کا نیا آڈیٹر جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ںوٹیفکیشن کے مطابق مقبول گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔مقبول گوندل موجودہآڈیٹر جنرل کی مدت مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر اپنا چارج سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ آڈیٹر جنرل کا شمار ملک کے اعلیٰ ترین احتسابی عہدوں میں ہوتا ہے.جس کا کردار سرکاری مالیاتی امور میں شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنانا ہوتا ہے
اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔ واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگئے۔
صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز بی ایس-22 کے افسر اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ سے تعلق رکھنے والے مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کیا ہے، اس وقت وہ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول احمد گوندل موجودہ آڈیٹر جنرل کی مدت پوری ہونے کے بعد آئندہ ماہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے رمضان پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی وزیراعظم شہباز شریف نے اس عہدے کے لیے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے سینئر افسران کے ناموں کی سمری ارسال کی تھی، جس پر صدر نے مقبول احمد گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل تعیناتی کی منظوری...
(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگیا ہے۔حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔
جموں و کشمیر کی 25 کتابوں پر پابندی کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی تاریخ پر بات کرتے تھے، وہ اسے بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ نے کہا کہ محمد علی جناح کا خیال تھا کہ کشمیر ایک مسلم ریاست ہے، یہ ان کے ساتھ چلے گا، جناح کا خیال تھا کہ کشمیر کہیں اور نہیں جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اس وقت انگریزوں نے یہی کیا تھا، اگر کوئی ہندو بادشاہ ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ تر مسلمان ہیں تو عوام کی مرضی ہوگی کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ کہاں جانا...
مٹیاری (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور "اچھے بچے" ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے ہر ٹاسک کو پورا کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہے قلعہ بالاحصار سے نکلنا ہو یا ڈی چوک سے، گنڈاپور ہمیشہ ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ جب بھی نمبرز مکمل ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق پی ٹی آئی کے منتخب 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف لینے نہیں آ سکتا، جبکہ باقی 5 میں سے بھی ایک سینیٹر ان کے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ان کے حق میں ووٹ...
اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا۔ جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مقبول احمد گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے عہدے پر فائز ہیں، آئین کے آرٹیکل 168 (ون) کے تحت آڈیٹر جنرل پاکستان کے عہدے پر تعیناتی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق موجودہ آڈیٹر جنرل کی مدت مکمل ہونے پر مقبول احمد گوندل عہدہ سنبھالیں گے، ان کی مدتِ ملازمت چار سال ہوگی۔ Post Views: 6
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ جب قوم متحد ہوئی، تو بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹائون نمبر8میں معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ جب قصبہ علی گڑھ، اورنگی ٹائون نمبر 8 پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ لوگوں نے گورنر سندھ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ گورنر سندھ نے معرکہ حق...

گورنرسندھ کا سمبازہ آپریشن میں 47بھارتی انسپانسرڈخوارج واصل جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سمبازہ آپریشن میں 47 بھارتی انسپانسرڈ خوارج واصل جہنم کرنے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے محافظ دہشت گردی کے خاتمہ کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیانِ پاکستان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کا خاتمہ قومی یکجہتی کا ثبوت ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد کویت کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کی جا رہی ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن حکام نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی سازگار اور نتیجہ خیز پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی محنت کشوں کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کویت کےلئے ایسی افرادی قوت کا انتخاب کیا جائے گا جو ذیل میں درج مقررہ قابلیت اور تجربے پر پورا اتریں گے۔ انہوں...
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے بعد 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھلوال کے چک 7 شمالی کی چاروں بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔ خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکیوں میں 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے چاروں بہنو کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے چاروں بہنوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کول ایسوسی ایشن کے صدر محمد ثقلین عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تھر میں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا،پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے،شہید بی بی نے تھرکول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی کام بند کر دیا گیا، 2008 میں صدر زرداری نے شہید بی بی کے وژن کے تحت تھرکول پر کام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے شروع کئے...
گوجرانوالہ میں پولیس ایک اہلکارکو شہید اور 2 کو زخمی کرنے والا تیسرا ڈاکوبھی مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا۔ سی سی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سبحان اس تین رکنی گینگ کا حصہ تھا جس نے یہ جرم کیا، جمعرات کو مقابلہ کے دوران ملزم فرارہوگیا تھا جس کی ناکہ بندی پورے ضلع میں جاری تھی۔ ملزم کا سامنا صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں ہوگیا، سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں حطرناک ملزم سبحان ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ہلاک ملزم نے دو دن قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گجرانوالہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کیا تھا جب کہ سِیالکوٹ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو شہید اور ایک کو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کول ایسوسی ایشن کے صدر محمد ثقلین عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تھر میں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا،پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے،شہید بی بی نے تھرکول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی کام بند کر دیا گیا، 2008 میں صدر زرداری نے شہید بی بی کے وژن کے تحت تھرکول پر کام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اربعین کے لیے عراق جانے والے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، امید ہے کہ آج دوپہر تک معاملات حل ہو جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ملک کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر کچھ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے میری درخواست پر بذریعہ روڈ روانگی مؤخر کر دی ہے، جبکہ کراچی سے حب جانے والا قافلہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ...
ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل...
پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مقامی حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور کر لیا، بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ اب بل اسمبلی سے منظور ہو گا، حکومت پنجاب اس سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا، بل کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیوں میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرے گی۔چیئرمین کمیٹی کے مطابق یونین کونسل میں سے وارڈ سسٹم ختم ہو جائے گا، ایک یونین کونسل سے 9 ممبر منتخب ہوں گے، منتخب ہونے والے ممبرز کو ایک ماہ میں...
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب سرگودھا کے علاقے لک موڑ سیم نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے دو روز کا نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کے ورثا کی کی تلاش جاری ہے۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ورثا نوزائیدہ کو بے رحمی سے چھوڑ کر فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق، سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ ہوں گے،...
لاہور: پنجاب حکومت دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی خواہاں ہے، اس سلسلے میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور کروا لیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی پیر اشرف رسول کے مطابق ہم نے بل منظور کر لیا ہے اور اب اسمبلی سے منظور ہو گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اس سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔ بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا، نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، جن میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرے گی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی کے مطابق یونین کونسل میں سے وارڈ سسٹم ختم، ایک یونین کونسل سے...
ویب ڈیسک: ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سے مذاکرات کے بعد اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا، 7 نکات پر اتفاق کر لیا گیا، عراقی ویزے کی مدت میں 60 روز تک توسیع ہو گی، جن کے عراق کے ویزے جاری ہو چکے، حکومت انہیں رعایتی ٹکٹ دلائے گی، سرحد پر موجود طلبا کو بغیر رکاوٹ ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی: معرکہ حق کی یاد میں محفلِ موسیقی کا انعقاد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’کل کا بچہ‘ قرار دیا اور ان کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے ان کے نہ تو دوستانہ تعلقات ہیں اور نہ ہی علی امین صوبے کے امور میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری، گورنر وزیراعلیٰ سے جگت بازی کرتے رہے ان کے بقول حالیہ جرگے میں علی امین گنڈا پور کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو اب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) تک جا پہنچا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے نہ دوستی ہے اور نہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جرگے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو FATF تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو راستہ دیا اور صوبے کو ٹھیکے پر دے دیا، صوبائی حکومت منفی چیزوں کو پروموٹ کررہی ہے۔گورنز کے پی کا کہنا تھا کہ جب بھی اپوزیشن کے ساتھ نمبر گیم پوری ہوئی، عدم اعتماد لائیں گے۔
فوٹو: اسکرین گریب مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے اربعین مارچ کا فیصلہ موخر کردیا، حکومت، شیعہ علما کونسل اور ایم ڈبلیو ایم نے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کرلیا ہے۔وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ گورنر سندھ کا مشکور ہوں، انہوں نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ اس سال بذریعہ سڑک اربعین کے لیے سفر نہ کیا جائے، حکومت عراقی ویزے کی 60 روز تک توسیع کرائی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر پر موجود طلبہ کو ایران داخل ہونے دیا جائے گا اور جن کے عراقی ویزا جاری ہوچکے ہیں انہیں رعایتی ٹکٹ دلوائیں گے۔وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2 سے 3...
’’پاکستان اگرچہ ایک آئین اور باقاعدہ تعزیراتِ پاکستان کے تحت چلنے والا ملک ہے، لیکن یہاں ایسے سفاکانہ واقعات بار بار پیش آتے ہیں جو اس کے قانونی ڈھانچے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ عمومی جرائم اور قتل وغارت گری عدالتوں میں زیرِ سماعت آتے ہیں، مگر ایک زیادہ خطرناک رجحان ملک کے عدالتی نظام کی رُوح کو چیلنج کر رہا ہے: غیر قانونی طور پر جرگہ کے ذریعے ہونے والی ہلاکتیں۔ یہ جرگے، جو مقامی بزرگوں پر مشتمل غیر رسمی اجتماعات ہوتے ہیں، روایات اور عزت کے محافظ سمجھے جاتے ہیں، مگر ان کے فیصلے نہ صرف ملکی قانون سے باہر بلکہ اخلاقیات سے بھی عاری ہوتے ہیں۔ ان کے ہاتھوں دی جانے والی سزائیں اکثر انتہائی ظالمانہ اور...
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع...
کراچی: پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے گوشت سپلائی کا پہلی بار معاہدہ طے پاگیا، اس ضمن میں مقامی لسٹڈ کمپنی دی آرگینگ میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو باقاعدہ خط کے ذریعے مطلع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی میٹ کمپنی کی یہ تاریخی کامیابی ہے کہ اسے متحدہ عرب امارات کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت برآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ خط کے مطابق کمپنی نے یو اے ای کے ماجد الفطیم گروپ سے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89نمبرز حاصل کیے۔ دی آرگینگ میٹ کمپنی متحدہ عرب امارات میں کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کیلئے منظور شدہ سپلائر بن گئی ہے۔ خط کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب...
پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گوشت سپلائی کا اہم معاہدہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا، دی آرگینک میٹ کمپنی کو منظور شدہ سپلائر ہونے کا اعزاز مل گیا۔اس معاہدے کو پاکستانی کمپنی کی تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے، یو اے ای کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری مل گئی ہے۔اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی...
سوات کے علاقے مینگورہ میں واقع زمرد کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چار مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث چار مزدور زیر زمین دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جدید آلات کی مدد سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ تنازع حل کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک اہم ملاقات واشنگٹن میں طے پا گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوگی جس کی میزبانی صدر ٹرمپ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو غزہ پر مکمل قبضہ کی کھلی چھوٹ دیدی آرمینیا کی حکومت نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم نیکول پشینیان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ باضابطہ ملاقات کریں گے۔ آرمینیائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے کی جا...
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے کیپٹل مارکیٹ کو ایک متبادل اور پائیدار مالیاتی ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 33ویں رابطہ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ اس طریقہ کار سے بینک نجی شعبے کی مالی معاونت پر زیادہ توجہ دے سکیں گے، جو معاشی ترقی کے لیے مددگار ہوگا۔ انہوں نے مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا اور اصلاحات میں مشترکہ تعاون کے لیے اسٹیٹ بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای...
13 ہزار تھیلے برآمد،سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا، ڈی جی زاہد حسین شر کراچی کے مختلف بازاروں میں چھاپہ مار ٹیمیں چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درامد کروانے کیلئے سرگرم حکومت سندھ نے چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے لیا، کورنگی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد کر لیے ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی کارروائی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 4 ہزار چینی اور 9 ہزار چاول کے تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔دوسری جانب صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی...
چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والے وائرس چکن گونیا کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد حکام نے کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ سخت اقدامات دوبارہ اپنانا شروع کردیے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، یہ وبا سب سے زیادہ فوشان شہر میں پھیلی ہے، جو اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جب کہ صوبے کے کم از کم 12 دیگر شہروں میں بھی انفیکشن رپورٹ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 3 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ ہانگ کانگ نے بھی پیر کے روز چکن گونیا...
غیر سرکاری موسمیاتی ادارے نے 17 اگست کو مون سون کے پہلے طاقت ور سسٹم کی سندھ میں آمد کا امکان ظاہرکردیا جب کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتنی دور کی پیشگوئی ممکن نہیں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق موسم کی پیش گوئی کرنے والے غیرسرکاری پلیٹ فارم ویدراپ ڈیٹ کے مطابق ایم جے ویو (بارش اور ہواؤں سے منسلک ایک استوائی نظام) کی آمد کے سبب بحیرہ عرب میں جنوبی پاکستان کے لیے مثبت ردعمل آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں راجستھان پر ایک کمزور سرکولیشن (گردش) بن سکتی ہے جوکہ 9 تا 10 اگست کے دوران سندھ کی جانب بڑھ سکتی ہے۔ غیر سرکاری موسمیاتی ادارے کے مطابق مذکورہ موسمیاتی صورتحال کی وجہ سے...
سندھ حکومت کی چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی، 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور چاول کے 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق گودام محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی ہدایات...
کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور چاول کے 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق گودام محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی ہدایات پر مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے...
حکومت سندھ نے چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے لیا، کورنگی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد کر لیے ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی کارروائی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 4 ہزار چینی اور 9 ہزار چاول کے تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔ دوسری جانب صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی مؤثر کارروائی جاری ہے۔ کراچی کےمختلف بازاروں میں بھی چھاپہ مار ٹیمیں چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درامد کروانے کے لیے سرگرم ہیں۔ کمشنر کراچی نے چینی کی ریٹیل قیمت 173...
کراچی: ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا، ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمہ معصوم بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی، ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پرعمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ ملزمہ کو ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے پرگرفتار کیا گیا،اسپیشل جج سنٹرل کراچی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
امریکا میں 5 فٹ لمبا ایک آبی چھپکلی نما جانور بالآخر 2 ہفتے طویل تلاش کے بعد پکڑا گیا۔ گوس نامی یہ جانور 18 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر ویبسٹر میں واقع ایک گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے فرار ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا مذکورہ جانور کی آخری بار 25 جولائی کو ہمسایہ ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے تھامسن میں لٹل جھیل کے قریب نشاندہی ہوئی تھی، جو ویبسٹر سے تقریباً 5 میل دور ہے۔ بعد ازاں میساچوسٹس کے علاقے ڈگلس میں دوبارہ اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس سے واضح ہوا کہ جانور ریاستی سرحدوں کو عبور کرتا رہا۔ میساچوسٹس میں اس قسم کے جانور کو بغیر خصوصی...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اکثریت ملی تو نیا صوبہ ضرور بنائیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے حق میں ہے، یہ ہمارے منشور کا بھی حصہ ہے۔جس پر جیو نیوز نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی سندھ میں بھی نئے صوبے کے حق میں ہے؟ گورنر پنجاب نے جیو نیوز کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی آزادی صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے 75 سالہ جدوجہد کی مناسبت سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پروقار تقریب منعقد ہوئی مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے. تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب نے پی ایف یو جے کے بانی راہنماﺅں ابرار احمد، عبدالحمید چھاپرا ، عبدالشکور ، منہاج برنا اور نثار عثمانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی ایف یو جے کی قیادت کو تاریخی جدوجہد کے 75 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.(جاری ہے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا کہ ان شخصیات نے آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ غلط عناصر کو خود اپنے علاقوں سے نکالیں، بصورت دیگر ریاست خاموش نہیں رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ عسکریت پسندوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مقامی قبائل شرپسندوں کو اپنے علاقوں سے نکالیں، اگر مقامی قبائل شرپسند عناصر کو بے دخل کرنے میں ناکام رہے تو فوج اور حکومت خود ایکشن لے گی، کیونکہ ریاست کسی سے منتیں نہیں کرتی‘۔...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )یمن کی مسلح افواج نے فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطین ٹو نامی ہائپرسانک بیلسٹک میزائل کے ذریعے صیہونی حکومت کے سب سے اہم ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق یمنی افواج نے ایک بیان میں اس کارروائی کا اعلان کیا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو فلسطین 2 پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی اور 40 لاکھ سے زائد صیہونی حملہ آوروں کو پناہ گاہوں میں فرار ہونے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں یہ حملہ اس...
یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے ہماری عام آبادی پر حملہ کیا مگر ہماری بہادر آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ دنیا نے حیرت سے دیکھا، ہم نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کے پانچ جنگی جہاز گرائے اور اسے شاندار شکست دی، یہ ہماری بہادری اور دفاع کی طاقت کی واضح مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معرکہ حق کے جشن آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میں ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کے درمیان موجود ہیں،...
عمر خطاب یوسفزئی: سوات میں مٹہ مینگورہ روڈ پر گزشتہ تین گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جن میں بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا ہے۔ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ناقابل برداشت ہے، عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔
اپنی ایک آنلائن پریس کانفرنس میں میخائل اولیانوف کا کہنا تھا کہ ایران کو پُرامن جوہری توانائی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے اور اس پر شک کرنا احمقانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے "میخائیل اولیانوف" نے اُن یورپی ممالک کے ایرانی جوہری پروگرام پر موقف کو بالکل غیرمنطقی قرار دیا جو JCPOA میں شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپی ممالک کا یہ برتاو ایران پر حملے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک آنلائن پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ E3 کہلانے والے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کے بارے میں موقف، سنگین سوالات...
وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر کوئی دو رائے نہیں یہ ملک دشمنی تھی، پاکستان کے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کرنے والا سیاسی کارکن ہو یا لیڈر سزا ملنی چاہیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بلاشبہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کچھ لوگ ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ...
پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز وہاڑی(سب نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ پاک بھارت جنگ اللہ تعالی کی طرف سے انعام تھی بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مودی مسلسل تذلیل کا شکارہے جب کہ امریکی صدر 27...

سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت مزید :
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس...
معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔ عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ ان 22 بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے جنہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ لڑائی کے دوران اپنے والدین کو کھو دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے ان 22 یتیم بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات اٹھائیں گے جو مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران یتیم ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر کانگریس کے مطابق راہول گاندھی ان بچوں کی تعلیم کا خرچ ان کی گریجویشن تک خود برداشت کریں گے۔ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید...
آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال کو پاکستان سمیت عالمی معیشت کےلئے خطرہ قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے، عالمی معیشت...
آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح...
پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی میں گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔نتھیا گلی میں گورنر ہاؤس کو کے پی حکومت کی تحویل میں لینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے: فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے۔ وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے، گورنر ہاؤس کی آئینی حیثیت ہے، صرف صدارتی آرڈر سے تبدیل...
—فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
موزمبیق میں زیر حراست بحری جہاز کو رہائی مل گئی جب کہ اس کا عملہ بدستور محصور ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی سپورٹ سے عدالتی بیلف نے جہاز کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد جہاز سے کارگو ڈسچارج کرنے کی اجازت مل گئی۔ سائوتھ افریقہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے عملے کی مشکلات میں کمی کے لیے کردار ادا کیا، کارگو ڈسچارج کرنے کے بعد جہاز کو اینکریج پر بھیج دیا گیا، کارگو کی فروخت سے 11 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے جس سے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ کپتان محمد اسلم نے کہا کہ موزمبیق کی میرین اتھارٹی سے کارگو کی فروخت کے اجازت نامے کے منتظر ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی مداخلت پر جہاز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے ان 22 یتیم بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات اٹھائیں گے جو مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران یتیم ہوئے تھے۔ یہ بچے اس متنازعہ علاقے کے مغربی حصے پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز بھارتی حکام نے بتایا کہ پہلگام حملے میں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کا اقدام چیلنج کر دیاگیا، فیصل کریم کنڈی کی درخواست عدالت میں ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواستگزارنے کہاکہ صوبائی حکومت نے نتھیاگلی گورنر ہاؤس کو تحویل میں لیاہے،صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، عدالت نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی،عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جمشید دستی نااہلی کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی...
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک، فعال اور مضبوط بنانا ہے۔ پیپلز پارٹی ہر سوچ اور ہر طبقے کو ساتھ لے چلتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک میں جمہوریت کا چلنا صدر آصف علی زرداری کی بدولت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر کی قیادت میں لاہور کے سماجی خدمت کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، ایم پی اے مخدوم عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب...
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2025-26 کیلیے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.6 فیصد پر رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔ حکومت نے غیر ملکی سفیروں کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی نے امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، سعودی عرب، جاپان سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو معاشی اور توانائی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ حکومت نے بتایا کہ 2.4 کھرب روپے کے گردشی قرضے کم کرنے کیلیے 1.25 کھرب روپے کے نئے قرض لیے جا رہے ہیں، جس کا بوجھ صارفین پر...
—فائل فوٹوز بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمۂ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔بٹگرام پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے گوشت کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمداسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ گدھے کا گوشت غیر ملکیوں کے کیمپ بھجوایا جانا تھا۔ڈی ایف سی شاد محمد خان کے مطابق ملزمان کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ملا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی طور پر گدھے کا گوشت فروخت کرنے کا ابھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن (مونوسکو) نے 26 اور 27 جولائی کو الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کی جانب سے شہریوں پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں بچوں سمیت 49 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ شمالی کیوو میں کیے جانے والے اس حملے میں لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر ہلاکتیں ایک چرچ میں عبادت کے دوران ہوئیں جس میں لوگوں کو تیز دھار آلات سے نشانہ بنایا گیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی صوبے کے علاقے اتوری میں 'اے ڈی ایف' کے...