2025-10-19@01:29:43 GMT
تلاش کی گنتی: 25199

«آئی پی آئی»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے سینئر اداکار ایاز خان نے دبئی میں بھارتی کامیڈین و اداکار جانی لیور سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی پے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایاز خان نے جانی لیور کو روایتی سندھی اجرک بطور تحفہ پیش کی، جس کو بھارتی فنکار نے خوش اسلوبی سے قبول کیا۔ دونوں فنکار ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ایاز خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے دبئی میں جانی لیور کے ساتھ پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جہاں ہلکے پھلکے انداز میں بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی سرحدوں کی قید نہیں ہوتی اور ہنسی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔         View this post on...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج  کے  سلسلے میں درج مقدمے  کی سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں علیمہ خان کی عدم حاضری پر گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے ۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں  گرفتار کر کے 19 اکتوبر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے  ریمارکس دیے کہ علیمہ خان آپ کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کی جائے ؟  مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ کیوں نہ علیمہ خان کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کابینہ کی تشکیل اور گورننس پر رہنمائی کیلئے بانی سے مشاورت ضروری ہے،درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایاگیاہے۔ مزید :
    پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے ماضی کے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز راج کپور نے انہیں رشی کپور سے فرضی شادی کروانے کی پیش کش کی تھی تاکہ وہ بھارت آکر فلموں میں کام کرسکیں۔ اداکارہ نے یہ انکشاف کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی فنی زندگی، ذاتی معاملات اور فلمی سفر پر تفصیل سے گفتگو کی۔ سنگیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’گھرانہ‘ کے نام سے ایک فلم بنائی تھی جو اگرچہ زیادہ کامیاب نہیں ہوئی، مگر اس کی کہانی بعد میں بھارت کی مشہور فلم ’باغبان‘ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عہدے سے ہٹائے گئے خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک اور احتجاجی مارچ کے بجائے مذاکرات کے حامی تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ احتجاجی مہم کے نتیجے میں پارٹی کارکنوں کا مزید خون بہنے سے بچنا چاہیے۔تاہم پارٹی کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر یہ مشورہ قبول نہیں کیا اور اپنی سیاسی رہائی اور مقاصد کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک جاری رکھنے پر زور دیا۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور گزشتہ سال نومبر کے احتجاجی مارچ میں پیش آنے والے تشدد کے بعد دوبارہ کسی قسم کے تصادم کے حق میں نہیں تھے۔ ایک سینئر رہنما کے مطابق، وہ ان افراد میں شامل تھے جو سمجھتے تھے کہ...
     کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اب متبادل ذرائع سے محصولات میں اضافہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز کے تحت شمسی توانائی (سولر پینلز)، انٹرنیٹ سروسز اور دیگر شعبوں پر ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ اگر مالی سال کے وسط میں ریونیو ہدف سے کم رہ جائے تو ہنگامی بنیادوں پر اضافی محصولات حاصل کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ ’’ہنگامی ٹیکس اقدامات‘‘ آئی ایم ایف کے دوسرے جائزہ رپورٹ کا حصہ ہوں گے، جو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ایک ارب ڈالر...
    سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل تھے۔ وکیل اعجاز احمد زاہد کے دلائل مکمل درخواست گزاران کے وکیل اعجاز احمد زاہد نے تفصیلی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں اس وقت 10 ٹوبیکو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’ سگریٹ چھوڑ دیں‘، اردوان کی درخواست پر اطالوی وزیراعظم کا دلچسپ جواب   ان کے مطابق ایک سگریٹ کی ڈبی جس کی قیمت 173 روپے ہے، اس پر 44 روپے ٹیکس عائد ہے، جبکہ 77...
    بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں مختلف علیحدگی پسند گروپوں کے حملوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 35 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ صورتِ حال بی جے پی حکومت کے لیے آئندہ سال ہونے والے 2026 کے ریاستی انتخابات سے قبل ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔ کشمیری میڈیا سروس (KMS) کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو ناگا عسکریت پسندوں نے اروناچل پردیش کے علاقے چانگلانگ میں آسام رائفلز کے بیس کیمپ پر حملہ کیا، جس میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ اس سے قبل 19 ستمبر 2025 کو منی پور کے بشنوپور ضلع میں پیپلز لبریشن...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان کیخلاف تھانہ صادق آبادمیں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ  نے مقدمے کی سماعت کی،ملزمہ علیمہ خان عدالت پیش نہ ہوئیں۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے پانچ گواہ شہادت کیلئے پیش کئے اور ملزمہ کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے،عدم حاضری پر ضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس بھی جاری  کردیاگیا،عدالت نے ضامن کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔ ایرانی صدر...
    پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے تدریسی اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اوقات کار 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں اچانک چھٹی، والدین اور طلبا کو مشکلات اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا اور تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ سنگل شفٹ اسکولز کے اوقات نئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم...
    درجنوں صحافیوں نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی نئی میڈیا پالیسی پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اپنے دفاتر خالی کر دیے. اس تاریخی واک آؤٹ کی وجہ نئی میڈیا پالیسی ہے جس کے تحت میڈیا کو حساس مواد شائع نہ کرنے کا حلف نامہ دینے کا پابند کیا تھا، اس پالیسی کے تحت پینٹاگون کسی بھی صحافی کو ذمہ داریاں ادا کرنے سے بھی روک سکتا ہے۔ طویل عرصے تک پینٹاگون سے رپورٹنگ کرنے والے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ اگر ہم چبھتے سوالات نہیں کرسکتے یا معلومات حاصل نہیں کر سکتے تو ہم رپورٹر نہیں سٹینوگرافر ہیں۔ 30 بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس نے پالیسی پر دستخط کرنے سے...
    نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے ایم این اے چودھری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ  دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کر سکا کرتا رہوں گا۔ آزاد جموں و کشمیر میں مزید 2 وزراء نے بھی حکومتی...
    واشنگٹن: امریکا میں 30 سے زائد معروف نیوز اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، درجنوں صحافیوں نے محکمہ دفاع کے اندر اپنے دفاتر خالی کر دیے، جس کے بعد پریس ایریا تقریباً سنسان ہوگیا ہے۔ پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے اس اقدام کو "آزادی صحافت پر سیاہ دن" قرار دیا ہے۔ میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی آزادانہ رپورٹنگ کے لیے خطرہ اور آئینی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پینٹاگون نے صحافیوں کو حساس معلومات شائع نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کرانے کا پابند کیا تھا، تاہم تنقید کے بعد لفظ "حلف" کو "Acknowledge" سے بدل دیا گیا۔ امریکی...
    لاہور پولیس نے ہڑتال کی کال کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح وارننگ دی ہے کہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی صورت میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘...
    خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اس وقت عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں اپنے دفتر میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں تھا۔ تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس میں اس اقدام کو غیر آئینی، قومی وقار کے منافی اور سرکاری آداب کے خلاف قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں اسی تناظر میں ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے امریکی افواج کے لیے 21 جدید سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں پہنچا دیے۔کمپنی کے مطابق یہ مشن  اسٹارشیلڈ پروگرام کا حصہ تھا، جو امریکی فوج کے لیے تیار کردہ ایک مخصوص نیٹ ورک ہے جس کا مقصد دفاعی رابطوں اور خلائی نگرانی کے نظام کو مزید جدید بنانا ہے۔یہ مشن اسپیس ایکس کے مشہور فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔ لانچ کے چند منٹ بعد راکٹ کا پہلا حصہ نہایت درستگی سے زمین پر واپس اترا، جو اسپیس ایکس کی ری یوزایبل راکٹ ٹیکنالوجی کی ایک اور نمایاں کامیابی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ...
    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم ثاقب کا تعلق منانوالہ گاؤں سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ قدم ٹی ایل پی کے بعض عہدیداروں کی ہدایت پر اٹھایا۔ اس نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے مقامی عہدیداروں نے اسے طلال چوہدری کا فون نمبر فراہم کیا اور کہا کہ انہیں دھمکیاں دیں۔ طلال چوھدری کو دھمکیاں TLP کی قیادت نے دلوائیں انہوں نے ھی طلال چوھدری کا نمبر شیئر کیا تھا۰ یہ کہاں کےمسلمان ھیں جو اپنے بچوں سے نہی دوسروں کے بچوں سے جان سے مارنے کی دھمکی...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔ پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر لڑا ہے۔ پاکستان نے ہر طرح سے فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا۔ وفاقی وزراء محسن نقوی، سردار محمد یوسف، وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر فلسطینی سجدہ ریز ہوئے۔ مہذب دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔ وزیر اطلاعا ت نے کہا کہ لندن، اٹلی، برطانیہ میں احتجاج کے دوران ایک گملہ نہیں ٹوٹا۔ فلسطین کے حق میں یہ کیسا احتجاج ہے جس میں جدید...
    سینیئر صحافی اور افغان امور کے ماہر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کے بارے میں غلط اندازے لگائے تھے اور وہ اور ٹی ٹی پی ایک ہی ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ شاید ان کو اقتدار مل جائے گا اور پھر اقتدار ملنے کے بعد وہ کس طرح کا رویہ رکھیں گے حالانکہ ہمیں ان کے پہلے دور اقتدار میں ان کے طرز عمل کے کچھ اشارے مل گئے تھے جب انہوں نے ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق...
    لیما: پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے میںشدت پیدا ہوگئی۔ دارلحکومت میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری نظام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کی وجہ سے دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا کر تمام سڑکیں بند کردیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس حکام نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ جھڑپوں میں 55...
    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ راولپنڈی میں علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، جبکہ دیر سے انصاف ملنا دراصل انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھٹے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور مسلسل ناانصافی کا شکار ہیں۔ پاکستان میں 23 لاکھ سے زائد کیسز...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹیوں رینی اور علیشہ کو گود لینے کے دوران پیش آنے والی قانونی مشکلات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے اس فیصلے میں ان کا بےحد ساتھ دیا۔  سشمیتا کا کہنا تھا کہ سن 2000 میں جب انہوں نے پہلی بچی کو گود لینا چاہتا تو اُس وقت کے قوانین غیر شادی شدہ خواتین کو بچوں کو گود لینے سے نہیں روکتے تھے، مگر سماجی تعصب اور قانونی پیچیدگیوں نے ان کیلئے یہ عمل نہایت مشکل بنا دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ 21 برس کی تھیں مگر وہ شادی کرنے کے بجائے ایک بیٹی کو گود...
    اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اووری کینسر کی علامات کیا ہیں۔ یہ کینسر صرف...
    کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ افسران کے عہدوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے سینئر افسر مجیب الرحمٰن کو سیکریٹری صحت کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح سیکریٹری آبپاشی صالح محمد ناصر کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکریٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمٰن بلعچ...
    کراچی: شہر قائد میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، کراچی رینج میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار حیدر جعفری کو ڈی ایس پی سیکیورٹی زون ون کراچی رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حسین کو ہائی کورٹ بلڈنگ کراچی کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران جیل کے قریب پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی منعقد کرنے اور اْس میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرنے پر سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف پولیس افسر کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ...
    بیروت میں سکاؤٹس کے اجتماع میں 74,475 نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں کی موجودگی کو لبنانی قوم کی طاقت اور ایمان کی علامت قرار دیتے ہوئے سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ یہ اجتماع مزاحمت کی راہ پر قوم کے اتحاد اور استحکام کا پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل  شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے  کہ غاصب اسرائیل اور مجرم امریکہ ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکیں گے کیونکہ ہمارا وطن شہداء کے خون سے رنگا ہوا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں امام مہدی (ع) کے اسکاؤٹس کے ملک گیراجتماع کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ لبنان امریکہ اور صیہونی طاقتوں کی جارحیت اور سازشوں کے مقابلے میں...
    برسلز: یورپی کمیشن نے یورپ کے مشرقی کنارے پر مجوزہ ڈرون وال منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے پورے براعظم کے تحفظ کے لیے نئی یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کے آغاز کی تجویز دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو  کی تفصیلات یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے  ڈیفنس ریڈی نیس روڈ میپ  میں شامل ہوں گی، یہ منصوبہ یورپی یونین کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پورے براعظم میں ایک مربوط اینٹی ڈرون نظام قائم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 20 روسی ڈرونز نے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہو کر سکیورٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ مواچھ گوٹھ میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جھلسنے والے دو معصوم بہن بھائی دورانِ علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نشے کے عادی شخص نے مبینہ طور پر پڑوسی کے چار بچوں پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے میں 13 سالہ لڑکی اور 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو دیگر بچے جھلس کر شدید زخمی ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بچوں نے ملزم کو چھیڑا تھا جس پر اس نے کپڑوں کی گٹھڑی میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے شدت اختیار کر گئے اور مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری سیٹ اَپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا سڑکیں بند کردیں۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،جب کہ جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 30 سے زائد خبررساں اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ دفاع میں اپنے دفاتر خالی کردیے،جس کے بعد پینٹاگون کا پریس ایریا بھی سنسان ہو گیا۔ میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو آزادی صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پابندیاں امریکی فوج کی رپورٹنگ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے اسے صحافتی آزادی کے لیے سیاہ دن قرار دیا جبکہ ترجمان پینٹا گون کے مطابق نئی میڈیا پالیسی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتی مالیت 116.123 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 91,197 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت 82.857 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی (16.055 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (4.705 ارب روپے)،پلاٹینم (4.991 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (2.970 ارب روپے)، ایس پی 500 (1.186 ارب روپے)، کروڈ آئل (932.921 ملین روپے)، جاپان ایکوئٹی 225 / امریکی ڈالر (810.000 ملین روپے)، پیلیڈیم (763.294 ملین روپے)،تانبہ (302.600 ملین روپے)، ڈی جے (183.396 ملین روپے)، قدرتی گیس (287.129 ملین روپے)، برینٹ (31.876ملین روپے)، اور ایلومینیم (5.284 ملین روپے) شامل ہیں۔زرعی اجناس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اے سی پی آیل) کے اکثریتی حصص کے ممکنہ حصول کا مجوزہ منصوبہ باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا، جس سے ایک ایسے لین دین کا اختتام ہو گیا، جس نے حالیہ مہینوں میں مارکیٹ میں خاصی توجہ حاصل کی تھی۔اٹک سیمنٹ جو 14 اکتوبر 1981 کو پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی شامل کی گئی تھی بنیادی طور پر سیمنٹ کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ یہ کمپنی فیرون انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس اے ایل لبنان کی ذیلی کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے۔کمپنی نے اعلامیے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو اس بات سے آگاہ کیا کہ حصص...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اکتوبر 2025ء ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں، احتجاج کا سارا خرچہ بھی دیا جائے، جیلوں میں قید ملزمان اور قاتلوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد سرگرمیوں میں شمولیت سب سے زیادہ ٹی ایل پی کی ہے، ٹی ایل پی سے مذاکرات کیلئے مختلف اوقات میں مختلف ٹیمیں جاتی تھیں، جتھوں کی سیاست کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، کسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا  اختیار نیکٹا اور ای سی پی کو ہے۔ ٹی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔ دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
    کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا تجرباتی فارمیٹ ٹیسٹ20 متعارف کرایا گیا ہے، جسے اسپورٹس انٹرپرینیور گورو بھیروانی نے باضابطہ طور پر پیش کیا۔ اس فارمیٹ کا مقصد روایتی اور جدید کرکٹ کے انداز کو یکجا کرنا ہے، تاکہ وہ شائقین جو ٹیسٹ اور ٹی20 دونوں کو پسند کرتے ہیں، انہیں ایک نئی شکل میں کرکٹ سے جوڑا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ20 بنیادی طور پر 80 اوورز پر مشتمل ایک روزہ طرز کا ٹیسٹ میچ ہے، جس میں دونوں ٹیمیں دو دو اننگز کھیلیں گی۔ یعنی مجموعی طور پر میچ میں 4 اننگز ہوں گی، بالکل ٹیسٹ کرکٹ کی طرح۔  https://Twitter.com/arifamin045/status/1978894352161345746 میچ کا نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا کی صورت میں نکل سکتا ہے، جبکہ کھیل کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 17 اکتوبر کے مجوزہ احتجاج سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے بھر کے کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعے کے روز احتجاج کے حوالے سے جیل سے پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز جمعہ کو احتجاج میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عمران خان کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس احتجاج کا مقصد تحریک لبیک پاکستان کے ان بے گناہ کارکنان...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ تحریک انصاف کے پرچم کو دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے، شہداء کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت کرنے سے گریز کرتی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا وفاق پہ حملہ آور ہوں گے؟ کیا یہ حب الوطنی ہے؟ وطن سے محبت اقدار سے مشروط ہے؟
    امریکا میں ایک خاتون نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر (2 کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔ امریکی ریاست مشیگن کے شہر واینڈوٹ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ ٹیمی کاروے نے مشیگن لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ ستمبر میں جب جیک پاٹ زیادہ تھا تب انہوں نے پاور بال ٹکٹ آن لائن خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیمی کاروے کا کہنا تھا کہ وہ پاور بال صرف تب کھیلتے ہیں جب جیک پاٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس بار جیک پاٹ ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھا لہٰذا انہوں نے ٹکٹ خرید لیا۔ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے پاور بال نمبر کے سیٹ سے متعلق...
    اسلام آباد — وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو 3 فیصد سے زائد رہے گی اور ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے مقابلے میں 11 فیصد تک لے جانا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے موجودہ دور میں مالیاتی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اگرچہ سب سے بڑا چیلنج آبادی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر نے اعلان کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ (نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ) نومبر میں متوقع ہے، جو صوبوں اور مرکز کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا۔ محمد اورنگزیب نے اپنے مختلف بیانات اور...
    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران جیل کے قریب پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی منقعد کرنے اور اُس میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرنے پر سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف پولیس افسر کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ توشہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی  نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےان کوہرجگہ سپورٹ کیااوربھرپورساتھ دیا ، افغانستان بھارت کےہاتھوں کھیل رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق  پچھلے 4 سے 5 سال میں ہمارے 4 سے 5 ہزار بندے شہید کر دیئے گئے، افغانستان کادعویٰ  ہےکہ جہلم تک کاعلاقہ ہمارا ہے، انہوں نے ہر حربہ استعمال کیا،پاکستانی پرچم بھی جلائے گئے، بھارت نے اپنے مفادات کیلئے افغانستان کا انتخاب کیا۔ مزید :
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کے منصوبے کے خالق تھے، جنرل باجوہ اور عمران خان اس منصوبے میں ان کے ساتھ شریک تھے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے جنرل فیض کو کور کمانڈر پشاور لگایا گیا۔  پی ڈی ایم حکومت کے دوران جنرل باجوہ آرمی چیف تھے جبکہ جنرل فیض کور کمانڈر پشاور برقرار رہے۔انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان واپس ٹرانسپورٹ کیا،۔جنرل فیض نے کالعدم ٹی...
    سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی غیر قانونی افغان شہری مقیم ہے تو حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے، کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں اور گرفتاری کے بعد کئی افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی ایک ہنس مکھ انسان اور اچھے پارلیمینٹرین تھے اور سندھ اسمبلی کے بیلنس اسپیکر رہے، اسپیکر کے طور پر ان کی خدمات بہترین رہی ہیں، یہ ان کے لواحقین کے لیے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے، اللہ...
    راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے،  کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سہیل آفریدی نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے...
    اسلام آباد:۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹاﺅن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیسز کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور موبائل سمز بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مقدمات بحریہ...
    سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملاکنڈ میں خانہ بدوشوں کا ٹرک الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق خوفناک حادثے میں جاں بحق اور...
    بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بڑھتی آن لائن ہراسانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، انہیں فحش، غیر مہذب اور ذومعنی تبصرے موصول ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاہے پوسٹ خوشگوار ہو، ذاتی تجربات سے متعلق ہو یا کسی افسوسناک واقعے کی، ہر بار انہیں مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زرین نے سوال کیا کہ کیا ان کے فالوورز بھی ایسی ہراسانی کا شکار ہیں،  اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر اس رویے کی وجہ کیا ہے؟ A post common by Zareen...
    سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن سے پہلے تک مذاکرات ہوئے، ان کے مطالبے فلسطین نہیں ، قاتلوں، دہشتگردوں کی رہائی کے متعلق تھے،   آپریشن کے دوران تشدد  نہیں کیا، تشدد صرف ان پر ہوا جو ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے  اور خود تشدد کر رہے تھے۔  ٹی ایل پی کے ساتھ ابتدا سے آخر تک مذاکرات ہوئے؛ آخری مرتبہ آپریشن والی دوپہر سمجھایا مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان اسلام آباد میں وفاقی وزرا عطاتارڑ اور سردار یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  ٹی ایل پی سے مذاکرات اس کے لاہور سے نکلنے سے پہلے سے لے...
    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی سطح پر دیگر مغربی کرنسیوں کی نسبت ڈالر کمزور ہونے اور تجارتی جنگ سے ڈی ڈالرائزیشن رحجان کے اثرات زرمبادلہ کی مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں اور انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 281 روپے 12پیسے کی سطح پر بھی...
    یورپ نے اپنی فضائی حدود کے تحفظ اور دفاعی خودمختاری کے لیے دیوار چین کی طرز پر ایک شاہکار تعمیر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اس نئے دفاعی منصوبے "یورپی ڈرون ڈیفنس انیشی ایٹو" پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں یورپ کی مشرقی سرحدوں پر ایک "ڈرون وال" (Drone Wall) کی تعمیر کا تصور شامل ہے۔ یہ منصوبہ جمعرات کو پیش کی گئی ایک دفاعی روڈ میپ کا حصہ ہے، جس کا مقصد 2026 کے آخر تک ابتدائی دفاعی نظام کو فعال کرنا اور 2027 تک مکمل طور پر آپریشنل سسٹم قائم کرنا ہے۔ ڈرون وال کا یہ منصوبہ روسی ڈرونز کی مسلسل فضائی خلاف ورزیوں اور سیکیورٹی خدشات...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے آخری لمحے تک مذاکرات جاری رہے، مگر ہر بار ان کی شرائط میں اضافہ ہوتا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ صرف ایک جماعت کا نعرہ نہیں، یہ ہم سب کا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ایل پی سے مسلسل کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوگی، مگر ان کی ریلی کے مطالبات فلسطین سے زیادہ مخصوص افراد کی رہائی پر مرکوز تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی صرف ان عناصر کے خلاف کی گئی جنہوں نے اسلحہ اٹھایا اور تشدد کیا۔ان لوگوں نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنایا اور اسحلہ تانے جتھوں نے فائرنگ کی تاہم ٹی ایل پی کے عہدیداروں کے علاوہ کسی اور مدرسے یا علمائے کرام پر ایکشن کی نہ اجازت ہے اور نہ ہی اجازت دی جائے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہوئے، مذاکرات ان کے نکلنے سے لے کر آخری منٹ تک ہوتے رہے، ٹی ایل پی کے اعلیٰ عہدیدار خود بتائیں گے...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ بیانات اور ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کسی کو بھی ملک کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انتشار، شر انگیزی اور سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ کرکے ریاست کو بلیک میل کرنے کی روش اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی گروہ نے امن و امان کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد، یکجہتی اور استحکام کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور اس کے تین بنیادی مقاصد، امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تجاویز کا مجموعہ سامنے لائے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ تجاویز پیش کرتے ہوئے رکن ممالک کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کو موجودہ عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے کون سی بنیادی اصلاحات اور پروگراموں کی نئی ترتیب درکار ہے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نظام کے لیے ان کی سوچ بالکل واضح ہے۔(جاری ہے) اس کے اداروں کو آپس میں تعاون...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) عالمی ادارۂ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک دنیا بھر میں 14 کروڑ لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ انسانی امداد میں کمی کے باعث چھ بحران زدہ علاقوں میں خوراک پہنچانے کے لیے اس کی کارروائیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مککین نے کہا ہے کہ افغانستان، جمہوریہ کانگو، ہیٹی، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور سوڈان میں اس کے امدادی پروگرام کڑے مسائل سے دوچار ہیں اور یہ صورتحال مزید بگڑنے کو ہے۔ راشن کی فراہمی میں ہونے والی ہر کٹوتی کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بچہ بھوکا سوتا ہے، کوئی ماں اپنا...
    ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق "دوستاریم-5" انسدادِ دہشت گردی کے دائرہ کار میں 13 اکتوبر سے شروع ہوئی اور  24 اکتوبر 2025 تک اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات میں جاری رہے گی۔پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان آرمی کے اسپیشل فورسز کے دستے اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شرکت کرنے والے دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کے منتظر ہیں۔ روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی، بھارت نے...
    نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث زمین پر ہر سال اوسطاً 57 مزید انتہائی گرم دن شامل ہوں گے۔ یہ تحقیق ورلڈ ویدر ایٹری بیوشن اور امریکی ادارے کلائمٹ سینٹرل نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ مطالعے کے مطابق ’’سپرہاٹ‘‘ دن وہ ہوتے ہیں جو سال کے 90 فیصد دنوں سے زیادہ گرم ہوں۔ 1991 سے 2020 کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے اثرات سے ایسے دنوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اگرچہ پیرس معاہدے کے بعد عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے، لیکن موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2100 تک ہر سال مزید 57 سپرہاٹ دن دنیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور، سیشن کورٹ لاہور نے جمعرات کے روز فیصلہ سنایا ۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز ویرات کوہلی کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ ان دنوں خوب توجہ حاصل کر رہی ہے، جس نے ان کے کرکٹ کیریئر، خاص طور پر 2027 ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔ یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے والا ہے۔ آسٹریلیا پہنچنے کے بعد جمعرات کو کوہلی نے سابقہ ٹوئٹر، یعنی ایکس پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ’’تم حقیقت میں تب ناکام ہوتے ہو، جب تم ہار ماننے کا فیصلہ کر لیتے ہو۔ اس مختصر مگر گہرے پیغام نے مداحوں اور مبصرین کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ آیا کوہلی اپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے،  کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔سہیل آفریدی نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے...
    لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:۔ چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں 44سال بعد، اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ)کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے نائب صدر، جنرل سکریٹری اور 22 دیگر عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔نائب صدر کے عہدے کے لیے اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی 7,983 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار سجاد حسین کو 4,374 ووٹ ملے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے شبر کے حمایت یافتہ امیدوار سید بن حبیب 8,031 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھاترا دل کے حمایت یافتہ امیدوار محمد شفاعت حسین نے 2,734 ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار ایوب...
    اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل، پنجاب حکومت کی جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں جماعت کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران بھارہ کہو، سواں اور دیگر مقامات پر ٹی ایل پی کے دفاتر کو بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے اس انتہا پسند جماعت کے خلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت...
    پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل آفریدی کن ایف آئی آرز میں نامزد ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں خود بھی معلوم نہیں، ممکن ہے میں بھی کسی ایف آئی آر میں نامزد ہوں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  گفتگو میں خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کو...
    افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ہمارے تمام تر سنجیدہ کوششوں کے باوجود افغان حکومت امن کے قیام میں ہمارا ساتھ دینے سے گریزاں ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، وہاں بسنے والے لوگ ہمارے بہن بھائی ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ 2 ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کر تے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کی خلوص نیت کے ساتھ مدد...
    اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے Supporters of the banned Islamist political party Tehrik-e-Labaik Pakistan (TLP) chant slogans during a protest demanding the release of their leader and the expulsion of the French ambassador over cartoons depicting the Prophet Mohammed, in Lahore, Pakistan October 22, 2021. REUTERS/Mohsin Raza WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل...
    چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ سے تعمیری کردار ادا کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ بیان میں چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل، مکمل جنگ بندی اور دیرپا امن کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (UNAMA) کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے، جس میں دونوں ممالک سےشہریوں کے...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر سیل کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کیے گئے۔ لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیےگئے۔ مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی،...
    اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔ مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو سیل...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    لاہور: حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صوبے میں مچھلی کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں بحران کا شکار ہو رہی ہیں۔ محکمہ فشریز پنجاب کے مطابق قصور، حافظ آباد اور مظفرگڑھ وہ اضلاع ہیں جہاں درجنوں فش فارمز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ تیز بہاؤ نے لاکھوں مچھلیاں کھلے پانی میں بہا دیں اور فارمرز کے تیار شدہ تالاب، مٹی کے بند اور دیگر ڈھانچے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ قصور کے ایک فش فارمر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال 20 لاکھ روپے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا: چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ سوئمر ایریارن ٹٹمس نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا اختتام کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ کینسر کا خوف ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ رواں سال پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے کینسر کے ٹیومر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیو کراچی کے علاقے نور خان گوٹھ میں واقع ایک کلینک میں زہریلی دوا پینے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 22 سال بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم زہریلی دوا پینے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
    پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ملزمان کو سزائیں دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیارمسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان...
    چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کی فائر بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور دیرپا امن کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ چین ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی اس کردار کو جاری رکھے گا۔ پاکستانی دفترِ خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت نے باہمی اتفاقِ رائے سے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی فائر بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں ممالک ’’مثبت اور...
    خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سیکنڈری اسکول ٹیچرز (ایس ایس ٹی) کی اسامیوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق مختلف مضامین میں ایس ایس ٹی کی مجموعی طور پر 1581 اسامیاں مشتہر کی گئیں، جن کے لیے ایک لاکھ 84 ہزار 583 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ کمیشن کے مطابق درخواست گزاروں سے فیس کی مد میں 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ میل کیٹگری رپورٹ کے مطابق جنرل ایس ایس ٹی میل کی 575 پوسٹوں کے لیے 59 ہزار 410 امیدواروں نے درخواستیں جمع...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پر روک  دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹو کول میں اڈیالہ جیل پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچ گئے،تاہم اڈیالہ جیل سے ایک کلومیٹر دور داہگل ناکے پر ان کی گاڑی کو روک دیاگیا۔ مزید :
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
    وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر اور مساجد/مدارس کے خلاف کاروائی کا معاملہ، وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس سیل کر دیا گیا ، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو سیل کردیا گیا، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی،یوسی لیول دفتر ٹی ایل...
    شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم منتقلی کا عمل ہے، جس دوران موسم سرما کی ہوائیں جگہ لیں گی جبکہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور...