2025-05-09@10:35:42 GMT
تلاش کی گنتی: 212

«اسمگلنگ کی کوشش»:

(نئی خبر)
    فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی...
    وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات بتادیے۔قومی اسمبلی اجلاس میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف مناسب اقدامات نہ ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا گیا، جس پر وفاقی وزیر قانون نے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کےخلاف جنگی بنیادوں پراقدامات کررہے ہیں، 2024ء میں انسانی اسمگلنگ کے 3 ہزار 456 مقدمات رجسٹرڈ اور 1 ہزار 638 انسانی اسمگلرز گرفتار کیے گئے۔ ایف آئی اے نے گجرات، حافظ آباد سے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیےوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات اور حافظ آباد میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔ اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ 2024ء میں ریڈ بک میں شامل 38 انسانی...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کیس میں 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم صارم برنی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے اور ضمانت پر رہا ملزمہ عالیہ ناہید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت کیس کے 3 مفرور ملزمان بسالت خان، حمیرا ناز اور مدیحہ اسلام سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ملزم صارم برنی کے وکیل نے اپنے موکل سے ملاقات کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیے اور کیس...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینئر صحافی چیف رپورٹر روزنامہ اوصاف اے بی این نیوز جاوید شہزاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ سینئرصحافی جاوید شہزاد کو آہوں سسکیوں کے راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں روزنامہ اوصاف ، اے بی این کے چیئرمین مہتاب خان سی ای او محسن بلال خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد زمرد خان ڈاکٹر جمال ناصر سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم جاویدشہزاد کی نماز جنازہ میں سیاست دانوں سماجی رہنماو¿ں سمیت شعبہ صحافت سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔سینئرصحافی جاوید شہزاد کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل کل بروز منگل نماز عصر کے بعد ہو گی،سینئر صحافی جاوید شہزاد کی رسم قل...
      اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی میں چار بار 27جنوری ،10مارچ، 5مئی اور 16جون کومانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس ہونگے ، شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا سنہری موقع ،اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 5فیصد کمی کرے ، شرح سود میں فوری اور بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے ۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی 4.1فیصد تک گر گئی ، ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 29فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ،اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس پر،سرکاری...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے عملے نے ایک کروڑ مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ۔پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل،...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے کرسٹل آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، مسافر امتیاز علی سعودی ائر کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں کو سامان کی اسکیننگ پر منشیات کا شک ہوا، مسافر امتیاز کا تعلق خیرپور سے ہے، کراچی ایرپورٹ پر مسافر امتیاز علی کو جدہ جانے والی پرواز SV-700 پر سوار ہونے سے پہلے کسٹمز عملے...
    عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق،پاکستانی انگلش روزنامے کی رپورٹ میں اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے انگلش روزنامے نے دعوی کیا ہے کہ اگر عمران خان نے جارحانہ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات...
    بلوچستان کی باہمت خاتون گلشن بی بی کے شوہر نے اپنی ساری جمع پونجی گھر بنانے پر خرچ کر دی تھی، مگر اسے کیا پتا تھا کہ اُس کا گھر سیلاب میں بہہ جائے گا۔ گھر کی تباہی اس کے لیے شدید صدمے کا باعث بنی اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوگیا۔ ایسے میں اس کی باہمت بیوی گلشن بی بی آگے آئیں اور اب گلشن بی بی اپنا اور اپنے بچوں کا گزر بسر کرنے کے لیے کوئٹہ کی شدید ترین سردی میں  سبزی کی ریڑی لگاتی ہیں۔ گھر سے سبزی منڈی اور سبزی منڈی سے بازار تک کا یہ سفر کیسے طے ہوتا ہے ؟ جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    کراچی میں ایم 9 موٹروے پر کار سوار اسمگلر نے فرار ہونے کی کوشش میں کوسٹ گارڈ کے اہلکار کو ٹکر ماردی جس سے کوسٹ گارڈ کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو روز قبل ایم 9 موٹروے پر کاٹھور کے قریب کار سوار اسمگلر نے کوسٹ گارڈ کے اہلکار عادل کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں مدعی نے بتایا کہ کار میں اسمگلنگ کے سامان کی منتقلی کی اطلاع پر کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے...
    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا ہے کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور بانیٔ کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا، ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...