2025-05-11@15:37:26 GMT
تلاش کی گنتی: 476
«بابر اعظم کے والد»:
(نئی خبر)
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں مقتول کی والدہ نے اہم انکشافات کیے ہیں، انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ ان کے بیٹے کی لاش ٹھکانے لگانے کا آئیڈیا کس کا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے مقتول کی والدہ وجیہہ عامر نے گفتگو میں بتایا کہ تفتیش سے مطمئن ہوں، ملزم ارمضان ایک جملہ بولنے کے بعد گھنٹوں کے لیے سُن ہو جاتا ہے۔ ارمغان کو ہینڈل کرنا آسان نہیں، اس لیے پولیس اس کا بار بار ریمانڈ حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے بیان دیا۔ مصطفیٰ کے کیس میں ارمغان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سہیل محمود ہرل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیزی سے زوال پذیر کاٹن انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے انہوں نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فوری حکومتی مداخلت کے بغیرملک کا ایک بار پھلنے پھولنے والا کپاس کا شعبہ جلد ہی ناقابل واپسی تباہی کا سامنا کر سکتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار اور فی ایکڑ پیداوار 1990 کی دہائی سے مسلسل کم ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ حکومت کی عدم فعالیت ہے انہوںنے کہا کہ حکومت صنعت کی مسلسل زوال کو دور کرنے میں ناکام رہی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع نوشکی میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا، جس میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اُڑایا، خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔ دبئی کے ویزے بند کیوں ہو گئے؟ اصل وجہ سامنے آگئی ہر پاکستانی کے لیے شرم کا مقام آئی...

ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے‘سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا موقف بھی آگیا
لاہور( آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،سرفراز بگٹی تو ابھی آئے ہیں ان کو ابھی سال بھی نہیں ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہوئے ٹرین واقعہ پر پی ٹی آئی اور پاکستان دشمن ممالک کے ہم آواز ہونے سے...
پشاور کے مدرسے میں ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے مفتی منیر شاکر کے بیٹے کا مفتی منیر کی تدفین سے انکار۔ پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے معروف مفتی منیرشاکر کے بیٹے نے والد کی تدفین سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس افسران جواب نہیں دینگے کفن دفن نہیں ہوگا۔ مفتی منیر کے بیٹے کے مطابق ہم نے بار بار ہم منتیں کی تھیں کہ ہمیں خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ نے میرے ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے کہ کوئی مفتی صاحب کو کوئی شہید کر دیے۔ مفتی منیر شاکر کے بیٹے نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک جواب نہیں ملے گا،احتجاجاً تدفین نہیں ہوگی۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر بڑی چوری کی واردار ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹر اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ چور دن دہاڑے سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے تھے۔ کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل لگوایا تھا اور آج چور لے گیے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا...
سابق قومی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر پینل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوری کی واقعہ لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں پیش آیا ہے، چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاؤس میں داخل ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟ رپورٹ کے مطابق کامران اکمل کے والد نے کہاکہ ابھی کل ہی 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم لگوایا تھا جو آج چور لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چوری کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے...
علامتی فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ڈی آئی خان نے بچی ونی کرنے پر باپ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں متوفی کے جسمانی نمونے میڈیکل کالج لیب پشاور بھیج دیے ہیں۔ڈی آئی خان کی سیشن عدالت میں گاؤں بگوانی میں بچی کو ونی کرنے اور باپ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ متوفی کے جسمانی نمونے میڈیکل کالج لیب پشاور بھیج دیے ہیں۔ ڈی آئی خان: پنچایت کی طرف سے کمسن بیٹی ونی کرنے پر باپ کی مبینہ خودکشیڈی آئی خان کے گاؤں بھگوانی میں ایک شخص کی مبینہ خود کشی کی تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک کالر نے ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے وظیفہ پوچھا کراچی سے تعلق رکھنے والے اس کالر نے بتایا کہ وہ ملیر کے رہائشی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس ان کا چالان کردیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں ان کے پاس گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہوتا ہے اس کے باوجود پولیس اہلکار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر جرمانہ کر دیتے ہیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں پروگرام میں موجود مفتی نے نہ صرف کالر کی بات سنی بلکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں...
امریکا میں ایک 28 سالہ خاتون نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اسے معلوم ہوا کہ اسے کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ خفیہ طور پر ایک گھر خرید لیا ہے۔ خاتون نے منگیتر کی اس حرکت کو سوشل ویب سائٹ reddit پر ایک سرخ بتی کے طور پر بیان کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اور اس کا منگیتر شادی کی تیاری کر رہے تھے۔ اس نے کہا کہ ان کے پاس بچت کرنے، کوئی اچھی جگہ تلاش کرنے اور اسے اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے اور وہ اس پر بہت بات کرتے تھے۔ خاتون نے مزید کہا کہ ہم اس موسم گرما میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور...
لاہور: سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نئے سولر پینل کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیر کے علاقے میں سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوئی ہے، چوروں نے فارم ہاؤس کے مرکزی دروازے کا کنڈا توڑا، اور اندر داخل ہو کر سولر اتار کر لے گئے۔ کامران اکمل کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل ہی لگوایا گیا تھا اور آج چوری ہو گیا۔ تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران فروری 2023 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، انھوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا...
لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور...
ابھیشک بچن کو ابتدا سے ہی اپنی اداکاری اور بگ بچن کا بیٹا ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے یہاں تک کہ وہ مایوس ہوکر فلم انڈسٹری چھوڑ دینا چاہتے تھے۔ یہ اُن دنوں کی بات ہے جب مداح ابھیشک بچن سے اسی کارکردگی کی توقع رکھتے تھے جیسا وہ امیتابھ بچن کو کرتا دیکھتے آئے ہیں۔ فلم ناقدین نے بھی ابھیشک بچن کو کبھی خوش دلی کے ساتھ فلم انڈسٹری میں خوش آمدید نہیں کہا تھا۔ پھر ابھیشک ابھی اداکاری کے رموز سیکھ ہی رہے تھے۔ ایک انٹرویو میں ابھیشک بچن نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ تاہم والد امیتابھ بچن نے انھیں روکا اور مزید محنت کرنے کی ترغیب دی۔ ابھیشک بچن پورے واقعے کو یاد کرتے ہوئے...
لالی ووڈ فلموں کے نامور رائٹر ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ میرے ریما خان سے متعلق دیے گئے بیان پر بیٹی، اداکارہ زویا ناصر نے میرا ساتھ دینے کے بجائے اداکارہ ریما خان کی حمایت کی تھی۔ اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اپنے والد ناصر ادیب کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر زویا ناصر اور ناصر ادیب نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے۔ ایک سوال کے جواب میں رائٹر ناصر ادیب نے کہا کہ بیٹیوں کے رشتے ڈھونڈنے نکلیں تو لڑکے میں صرف دو باتیں دیکھیں، پہلی یہ کہ لڑکا خواتین کی عزت کرتا ہوں اور عورت ذات کا دل...
اسلام آباد (آئی این پی)سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی آسلام آباد نے کی، عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ میں نے ایف آئی آر میں آپ کو نامزد کیا ہوا ہے، آپ کیسے جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمر ایوب نے کہا کہ جو تحقیقات کا معاملہ ہے مجھے تحریری شکل میں دیا جائے، سوشل میڈیا سے ہی مواد اکٹھا کیا گیا ہے، ہمیں یہ...
’’ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا، ٹیل آیا تو مار دوں گا‘‘ تین بار پانچ روپے کے سکے سے ٹاس کیا گیا، بالکل فلمی انداز میں، نہایت ہولناک طریقۂ واردات۔ یہ میڈیا میں آئی ہوئی روداد ہے مصطفیٰ عامر قتل کی ۔ اس کیس سے جڑی تمام تر تفصیلات آپ روز اخبارات میں، ٹیلی وژن پر اور سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ، سن اور پڑھ رہے ہیں اور کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہوں گے۔ پاکستان میں خوشحال گھرانوں کے نوجوان کس طرح منشیات کی لت اور اس کے کاروبار سے منسلک ہیں، بیشتر والدین کو کچھ پتا ہی نہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ والدین کو پتہ بھی ہو اور وہ سرپرستی بھی کرتے ہوں گے۔ ارمغان، مصطفیٰ عامر...

30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے،مسافروں نے حملے کے بعد کا احوال بتا دیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
فوٹو: فائل لاہور میں سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک شخص نے گولی مار کر خود کشی کرلی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکشی کرنے والا ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس کے مطابق حسنین نامی شخص نے سحری کے بعد خود کو کمرے میں بند کیا اور گولی مار لی۔حسنین کمالیہ کا رہائشی تھا ،ایک بیٹا ڈیڑھ سال پہلے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ دو بچے معذور ہیں، اسی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
فائل فوٹو چونیاں میں پارک سے دسویں جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق قتل کیے گئے طالب علم کے والد نے بتایا کہ 2 نامعلوم نوجوان رات 11 بجے گھر سے بیٹے کو لے کر گئے تھے۔والد نے موقف اختیار کیا کہ صبح اطلاع ملی کہ بیٹے کی لاش پارک میں پڑی ہے، خودکشی کا ڈرامہ رچانے کےلیے بیٹے کے ہاتھ میں پستول تھمایا گیا۔قتل کیے گئے نوجوان کے والد نے پولیس اور حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں 28 سالہ لڑکی نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کردی جب اسے پتا چلا کہ منگیتر نے والدہ کے ساتھ مل کر خفیہ طور پر گھر خریدا ہے۔ ریڈٹ پر دلہن نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے منگیتر پانچ سال سے ساتھ ہیں اور 2025 کے موسم خزاں میں شادی کے منتظر تھے، اس کے پاس بچت کرنے اور اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے۔ دلہن نے لکھا کہ ’ہم اس موسم خزاں میں شادی کی منصوبہ بندی کرررہے تھے اور سالوں سے اپنے مستقبل جیسے بچوں، مالی معاملات اور ایک ساتھ گھر خریدنے کے بارے میں بات کررہے تھے لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ اس کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ...
لاہور: آئی جی پنجاب کے نوٹس لینے پر جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلی والدہ کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نارنگ کے علاقہ کالا خطائی میں سوتیلے بیٹے نے شارع عام پر فائر کرکے والدہ کو قتل کر دیا تھا، ملزم حسنین قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، خاتون مصباح کے قتل پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں تھیں، تھانہ نارنگ پولیس نے مجرم اشتہاری حسنین کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا، مجرم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
ٹک ٹاک نے والدین کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے فالورز کی لسٹ چیک کریں اور مخصوص اوقات میں بچوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روکیں۔ منگل کے روز ٹک ٹاک نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنی ایپ پر نوعمروں کی حفاظت کے لیے نئی خصوصیات متعارف کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا ’کریئٹر ایوارڈز 2024‘ کا اعلان، کون سے پاکستانی نامزد؟ سوشل نیٹ ورک والدین کو یہ اہلیت دے رہا ہے کہ وہ اپنے نوعمروں کو مخصوص گھنٹوں کے دوران ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں اور فیملی پیئرنگ کی نئی خصوصیات کے ذریعے اپنے نوعمروں کی پیروی اور پیروکاروں کی فہرستیں دیکھ سکتے ہیں۔...
مقدمے میں نامزد 2 ملزمان ملک عنایت اور رمضان نے خود کو عدالت میں پیش کردیا جنہیں 15 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی جبکہ ایک ملزم جلال تاحال مفرور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بچی کو ونی کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان فرید اور کفایت کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان ملک عنایت اور رمضان نے خود کو عدالت میں پیش کردیا جنہیں 15 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی جبکہ ایک ملزم جلال تاحال مفرور ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خودکشی کرنے والے بچی کے والد عادل کی قبر کشائی کا حکم بھی دے دیا جبکہ عادل کے آڈیو پیغام کا فارنزگ کرانے کابھی حکم...
سٹی42: جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کے لواحقین کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ٹرین میں یرغمالی بنائے گئے بہت سے افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے اور ان کو کوأٹہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔ بلوچستان مین درہ بولان کے قریب ڈھاڈر کے علاقہ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر غدار دہشت گردوں کے حملے کے بعد 400 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا اور اس وقت کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔یرغمال ہونے کے بعد رہائی پانے والے ایک شخص غلام مرتضیٰ کے بیٹے عادل نے میڈیا کے نمائندوں کو ...
فوٹو: فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ڈی آئی خان نے ونی کیس میں لڑکی کے والد عادل کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ متوفی عادل کی قبر کشائی کی جائے۔علاوہ ازیں عدالت عدالت نے لڑکی کے والد عادل کا آڈیو پیغام فارنزک کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ ڈی آئی خان: پنچایت کی طرف سے کمسن بیٹی ونی کرنے پر باپ کی مبینہ خودکشیڈی آئی خان کے گاؤں بھگوانی میں ایک شخص کی مبینہ خود کشی کی تحقیقات جاری ہے۔ کیس کے دو اہم ملزمان ملک عنایت اور رمضان نے خود کو عدالت میں پیش کردیا۔ دونوں ملزمان نے 15 مارچ تک عبوری ضمانت حاصل کرلی۔پولیس نے بتایا کہ کیس میں دیگر...
مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس نے خصوصی عدالت میں ریمانڈ رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا تھا اور والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ ریمانڈ رپورٹ میں ملزم نے انکشاف کیا کے والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا, ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم اپنے باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔ یہ بھی پڑھییں: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع ملزم ارمغان سے برآمد...
ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں بھگوانی میں بچی کو ونی کرنے کے کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اب تک مرکزی ملزم سمیت 3 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنچایت کی جانب سے 12 سال کی بچی کو ونی کیے جانے پر والد نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی تھی۔ بچی کے والد نے خود کشی سے پہلے اپنے آڈیو پیغام میں 6 افراد کو بچی کو ونی کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
مصطفی عامر قتل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں نے ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اور تفتیشی افسر کے نام خط لکھ کر گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد اور مقتول مصطفی عامر کی والدہ کو شامل تفتیش کیا جائے، ملزم ارمغان اور اس کے ساتھیوں کا تعلق دہشتگردی یا دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں میں ہوسکتا ہے۔ خط کے مطابق ملزم ارمغان منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہوسکتا ہے۔ ملزم ارمغان کا تعلق ملک دشمن عناصر سے ہوسکتا ہے۔ سچائی جاننےکیلئے پیرا ملٹری فورس اور حساس اداروں سے مدد لی جائے۔ ملزم ارمغان کا تعلق منشیات کے بین الاقوامی ڈیلرز...
---فائل فوٹوز مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فوراً فرانزک کے لیے بھیجی جائیں۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی جاری کی گئی گائیڈ لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ ارمغان کے والد سے تحقیقات کی جائیں اور ان کا بھی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ارمغان کی رہائش گاہ سے ملنے والے ممنوعہ اسلحے، واکی ٹاکی، ڈیجیٹل سیف لاکرز اور 2 شناختی کارڈ سے متعلق بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیش و پیشرفت پربریفنگ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مختلف پہلوؤں،پس پردہ عوامل اور محرکات...
— فائل فوٹو لاہور موٹر وے پولیس نے موٹر وے سے ملنے والے 3 اور 4 سال کے گمشدہ بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 4 سالہ سدرہ اور 3 سالہ علی گھر سے ٹافیاں لینے نکلے اور بھٹک کر موٹر وے پہنچ گئے۔ قیوم آباد سے گمشدہ بچہ بازیاب کراچی ساؤتھ زون پولیس نے قیوم آباد سے گمشدہ تین... موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں بچے روتے ہوئے شیخوپورہ کے نزدیک موٹر وے پر ملے تاہم قریبی مساجد میں اعلانات اور مقامی لوگوں سے رابطے کے بعد بچوں کے والدین کو تلاش کر لیا گیا۔تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر...
کوئی ڈھائی مہینے قبل کراچی کے ایک پوش ایریا میں میری نئی گاڑی ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔کراچی کی تمام وکلاء بار ایسوسی ایشنز نے اس واردات کے خلاف قراردادیں پاس کیں۔ بات یہاں تک بھی پہنچی کہ اب ہمیں سٹی کورٹ سے گزرنے والی سڑک یعنی ایم اے جناح روڈ کو بلاک کرنا چاہیے،جسے میں نے مسترد کیا۔ گو اس واردات کے ایک گھنٹے بعد ہی ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ لیکن ہوا وہی جو کراچی میں ایسے کاموں میں ہوتا ہے ۔ میں پیشے کے اعتبار سے فوجداری مقدمات کا وکیل ہوں چونکہ یہ کرائم میرے ساتھ ہوا تھا ، لہٰذا مجھے اس پر غور کرنے کا موقعہ ملا۔پھر میری ایک تھیوری بنی...
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے پر والد نے خودکشی کر لی جبکہ وصیت میں نامزد 3 میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور بچی کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر کم سن بچی کے ونی کرنے کی خبر پر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا (کے پی) نے فوری نوٹس لیا اور پولیس نے کارروائی کرکے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی گوہر خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرہ بچی کو بحفاظت ورثاکے حوالے کردیا گی اہے اور واقعے میں...
والد غلام رسول بھٹ نے بتایا کہ اسکی بیٹے کیساتھ ہر دو دن میں ایک بار فون پر بات ہوتی تھی۔ پہلے فیضان ٹھیک تھا لیکن ایک ماہ بعد وہ گھر واپس آنے کیلئے کوشاں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سرینگر کے ایک چھوٹے سے کمرے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ یاسمینہ انتہائی غمگین حالت میں دکھائی دے رہی ہے جبکہ ان کی آنکھوں سے آنسوؤں رواں ہیں۔ یاسمینہ کا 28 سالہ بیٹا فیضان رسول بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک سفر کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ فیضان نے بہتر مستقبل کی تلاش میں گذشتہ ماہ بیرون ملک روانہ ہوا تھا، لیکن اب وہ لاپتہ ہے، اس کا فون بھی بند ہے۔ فیضان کے والد غلام رسول بھٹ، جو جموں و کشمیر...
(تحریر: سہیل یعقوب) آج کی اس تحریر کی تحریک کراچی میں منشیات کا ایک اہم کیس بنی ہے۔ ویسے تو ہمیں اگر اپنا حال اور مستقبل عزیز ہوں تو منشیات کا ہر کیس انتہائی اہم ہونا چاہیے مگر بدقسمتی سے اس ملک میں کیس جرم کی نوعیت کے بجائے جرم کرنے والے کے معاشی، سیاسی، سماجی اور کاروباری قد کاٹھ پر اس کا تعین ہوتا ہے۔ اس زاویے سے دیکھیں تو یہ کیس واقعی ایک ہائی پروفائل کیس ہے۔ یہ کیس اتنا ہائی پروفائل ہے کہ اس کیس میں پولیس نہ صرف اب تک اپنی کوتاہی کا اقرار کرچکی ہے بلکہ ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اعتراف کررہی ہیں کہ اس کیس سے جڑے کردار اس کےلیے مسائل کا...
کراچی(نیوز ڈیسک) عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح کو درست قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ میں معزز جج نے دعا زہرا اور ظۃیر کے نکاح نامہ کو جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے لیے متعلقہ فورم کو استعمال کیا جائے، دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا۔ شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ دعا زہرا نے والد کے ذریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی یاد رہے کہ گزشتہ سدال جولائی میں عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ...
مصطفی نواز کھو کھر کے والد نواز کھو کھر مرحوم کو ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست ان کے انتقال کے بعد منظور کرلی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے2018 میں دائر کیے گئے مقدمے کا7سال بعد فیصلہ سنا دیا ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار نواز کھوکھر انتقال کرچکے ہیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے ورثا نے مقدمے کی پیروی کی۔جسٹس اعظم خان نے ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے والد مرحوم نواز کھوکھر نے بطور ایم این اے 8مارچ 1987کو اسلحہ لائسنس لیا، پاکستان آرمز رولز 41کے مطابق وہ اسلحہ لائسنس...
کراچی(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مقامی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات کے دوران ایک کالر نے کال کرکے مذہبی علما سے ایک سوال پوچھا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کالر نے رمضان نشریات میں شامل مذہبی علما سے روزے کی حالت میں اہلیہ کے ساتھ ازدواجی تعلق سے متعلق سوال کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کالر نے پروگرام میں کال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد اور بڑے بھائی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق کرکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں اگر پلٹ کر کسی نے جواب دیا تو شاید وہ برداشت نہ کر پائیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’Boss is ALways RiGHT آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 آف دا ائیر ٹیم کا رُکن اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہو اکوئی بات نہیں نیشنل ٹی 20 میں اور پی ایس ایل میں انشاء اللہ پرفام کر کے جلد دوبارہ آجائے گا ٹیم میں ‘۔ انہوں نے لکھا ’جو محترم بہت بڑےسابقہ کھلاڑی ہیں اُن سے درخواست ہے کہ اپنے...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی ایک بار پھر بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے، انہوں نے سابق کرکٹرز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بابراعظم کے والد نے لکھا ’بابر اعظم کو آئی سی سی کی ٹی20 ٹیم آف دا ائیر کا رُکن منتخب کرنے اور کیپ ملنے کے باوجود مختصر فارمیٹ سے ڈراپ کیا گیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا کوئی بات نہیں، وہ نیشنل ٹی20 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ ٹیم میں واپس آجائے گا۔ View this post on Instagram A post shared by Muhammad...

’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی‘، بابر اعظم کے والد کا بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ ’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی۔ بابر اعظم کے والد نے بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ باس از آل ویز رائٹ۔ یہ بھی پڑھیے’پیسے نہیں ہوتے تھے، میں بابر سے جھوٹ کہتا کہ میں نے کھانا کھا لیا اور بابر مجھ سے‘، والد بابر اعظم ’(بابر اعظم) آئی سی سی کی ٹونٹی 20 آف دا ایئر ٹیم کا رُکن منتخب ہونے اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہوا، کوئی بات نہیں۔ نیشنل ٹی 20 اور پی...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔ اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آجائے گا۔اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ باپ...
بھارت کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دن اور غربت کے حالات سے متعلق بتایا۔ پرینیتی چوپڑا نے بچپن میں اپنی سالگرہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والدین کے پاس کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ میرے والد مارکیٹ سے صرف ایک رس گلہ یا رسملائی کا ٹکڑا خریدتے تھے جسے ہم سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتے تھے۔ پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ دوسری جانب میرے نانا اور نانی نہایت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے۔ وہ ہر سال مجھے اور میرے بھائی کو بزنس کلاس سفر کے ساتھ اپنے پاس بلاتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم دونوں بھائی بہن امبالا سے کینیا جاتے اور...
کراچی(نیوز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود اس سال ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں ناظرین لائیو کال کے ذریعے دینی اسکالرز سے سوالات کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں ایک کال کے دوران ایسا سوال سامنے آیا، جس نے نہ صرف جویریہ بلکہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔ گوجرانوالہ سے سیمیہ نامی خاتون نے کال کر کے دریافت کیا کہ اگر اسلام میں مردوں کو چار شادیوں کی اجازت ہے تو عورتوں کو ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی اجازت کیوں نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ورکنگ وومن ہیں اور اپنے شادی شدہ کولیگ سے محبت کرنے لگی ہیں، جس پر پورے سیٹ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی ٹیم مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر تفتیش کے لیے پہنچی مگر دروازہ نہ کھولے جانے پر ناکام واپس لوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے ارمغان قتل کیس کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔ تفتیش کیلیے ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم ارمغان کے گھر دورہ کیا لیکن گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے اہلکار ایس ایچ او گزری کے ہمراہ ملزم ارمغان کے گھر کے باہر تقریبا ایک گھنٹے تک کھڑے رہے ۔ اس موقع پر ملزم ارمغان کے وکلا بھی گھر کے باہر...
کراچی: کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ گئے اور کہا کہ پولیس سے چھتر کھانے پر تو کالا بھی خود کو گورا بولتا ہے۔ ملزم ارمغان کی عدالت میں پیشی کے بعد والد سے روانگی کے وقت میڈیا نے سوال کیا کہ ارمغان کا دوسرا دوست شہریار کیا اپنے بیان میں ٹھیک کہہ رہا ہے؟ اس پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ ’’کون شہریار؟ کون شہریار صحیح بول رہا ہے؟ کبھی پولیس کے پاس پکڑے گئے ہو؟ کبھی چھتر کھائے ہیں؟ کالا بھی بولے گا میں گورا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شیراز جو بعد میں گرفتار ہوا ہے وہ جے سی دے رہا ہے...
صارم کے غمزدہ والدین نے کہا ہے کہ بچے کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو پانی کے ٹینک سے لاش ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 فلیٹ ہیں، پولیس تفتیش کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچہ 5 دن زندہ تھا تو کدھر تھا، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی، قاتل کو منظر عام پر لایا جائے۔
صارم کے غمزدہ والدین نے کہا ہے کہ بچے کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو پانی کے ٹینک سے لاش ملی۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 فلیٹ ہیں، پولیس تفتیش کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچہ 5 دن زندہ تھا تو کدھر تھا، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی، قاتل کو منظر عام پر لایا جائے۔
متحدہ عرب امارات میں بھارتی نژاد 33 سالہ خاتون کو چار ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پھانسی ملنے سے مودی حکومت بے خبر تھی یہاں تک کہ خاتون کے والد نے عدالت سے رجوع کیا۔ خاتون کے والد شبیر خان نے عدالت میں بتایا کہ ان کی بیٹی دسمبر 2021 میں ابوظہبی گئی تھی اور اگست 2022 میں اس کے آجر نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ میری بیٹی اپنے آجر کے بیٹے کی نگہداشت پر مامور تھی اور معمول کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کے باعث بچے کی 7 دسمبر 2022 کو موت ہو گئی تھی۔ عدالت میں ایک ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا گیا جس میں مبینہ طور پر شہزادی خان کو شیر خوار کے قتل کا اعتراف...
کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کم سن صارم کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ننھے صارم کے قاتل / قاتلوں کو گرفتار نہیں...
خیبر پختونخوا اسمبلی فوٹو فائل خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رکن اسمبلی کو ایک سال بعد سوال کا جواب مل گیا۔جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک عدنان کا سوال ایک سال بعد ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ سال رمضان پیکیج سے متعلق سوال جمع کیا تھا۔عدنان خان کا کہنا ہے کہ معلومات گزشتہ سال مارچ میں مانگی گئی تھیں۔رکن اسمبلی ریاض شاہین نے کہا کہ کرم میں ایک بھی مستحق بندے کو رمضان پیکیج نہیں ملا۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن والے ناراض نہ ہوں وزیر اعلیٰ ان کو کچھ نہ کچھ دیں گے۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ دورانِ سماعت سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ سوال یہ نہیں کہ 105 ملزمان کو ملٹری ٹرائل کے لیے منتخب کیسے کیا، معاملہ یہ ہے کیا قانون ملٹری ٹرائل کی اجازت دیتا ہے؟ جسٹس امین الدین نے وکیل سے کہا کہ ملزمان کی حوالگی رکارڈ کامعاملہ ہے، کیا آپ نے آرمی ایکٹ کے سیکشن 94 کو چیلنج کیا ہے؟ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کے وقت جرم کا تعین نہیں ہوا تھا، سیکشن 94 کی لامحدود صوابدیدی اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے،...
والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے ماہ رمضان میں تمام سرکاری اسکولوں کی اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، جس کے تحت طلبہ و طالبات صبح ساڑھے 7 بجےا سکولوں میں حاضری دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک میں صبح ساڑھے 7 بجے حاضری طالبات کے غیر محفوظ ہونے کا باعث بن سکتی ہے، پچھلے سال بھی رمضان المبارک میں اندروں اور بیرون شہر طالبات اور کمسن بچیوں کے ساتھ متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، والدین نے صوبائی حکومت سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے ماہ رمضان میں تمام سرکاری اسکولوں کی اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، جس کے تحت...
پشاور: رمضان المبارک میں صبح ساڑھے 7 بجے حاضری طالبات کے غیر محفوظ ہونے کا باعث بن سکتی ہے، پچھلے سال بھی رمضان المبارک میں اندروں اور بیرون شہر طالبات اور کمسن بچیوں کے ساتھ متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، والدین نے صوبائی حکومت سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے ماہ رمضان میں تمام سرکاری اسکولوں کی اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، جس کے تحت طلبہ و طالبات صبح ساڑھے 7 بجےا سکولوں میں حاضری دیں گے۔ سحری کے بعد کاروباری اور دفاتر کو جانے والے لوگ 9 سے پہلے نہیں نکلیں گے، اور گلی کوچوں کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے سڑکیں اور...
کراچی میں تفریح گاہوں کی کمی اور اور معاشی مسائل کے سبب کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین اپنے بچوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں، تفریحی سہولیات میں کمی کے باعث بچوں کا بیشتر وقت موبائل فون دیکھنے میں صرف ہو رہا ہے۔ بچوں کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ سائیکلنگ ہے ۔ سائیکلوں کی قیمتوں میں گزشتہ دو برسوں میں 50 سے 70 فیصد تک اضافے کے باعث والدین کی اکثریت اپنے بچوں کو سائیکل دلانے کی استطاعت نہیں رکھتی ہے ۔ اکثر والدین پرانی سائیکلیں خرید کر اپنے بچوں کا شوق پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایکسپریس نے بچوں کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ سائیکل کی قیمتوں میں...

مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف،والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی ، عبدالحق ثانی
مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف،والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی ، عبدالحق ثانی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خودکش حملے میں شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم حامد الحق کے بیٹے عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی۔ انہوں ںے کہا کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی، نماز جمعہ کے بعد واپسی پر گھر کے قریب خارجی راستے پر میرے والد کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید والد کے مشن کو جاری رکھیں گے، والد کا مشن تھا کہ ملک میں...
مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز پشاور: خودکش حملے میں شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم حامد الحق کے بیٹے عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی، نماز جمعہ کے بعد واپسی پر گھر کے قریب خارجی راستے پر میرے والد کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید والد کے مشن کو جاری رکھیں گے، والد کا مشن تھا کہ ملک میں امن قائم ہو۔قبل ازیں والد کے جنازے پر خطاب...
کراچی: مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین نے سول سوسائٹی کے ہمراہ سی ویو کلاک ٹاور کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت مقتول کے رشتے داروں اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے مقتول مغوی نوجوان کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارمغان اور شیراز میرے بیٹے کے قاتل ہیں، اس کیس کو بلاوجہ منشیات کے کیس سے جوڑا جا رہا ہے۔ قاتل...
نوشہرہ: نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنرغلام علی اور دیگر رہنماؤں سمیت دینی مدارس کےعلماء اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مولانا حامد الحق کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تدفین کی گئی ہے۔ مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد...
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے پر بیان جاری کیا تھا کہ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے دورانیے میں بہترین ٹیم بنا کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے پاکستان سابق کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارز موجودہ ٹیم کی کوچنگ کرکے ان کی مدد کیوں نہیں کررہی۔ بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت میں کرکٹ اکیڈمی چلانے والے یوگراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف داری کی ہے بلکہ ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا...
—فائل فوٹو جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نمازِ جنازہ میں سابق امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنر غلام علی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہیدنوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا حامدالحق سمیت 5 نمازی شہید ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی رہنما، دینی مدارس کے علماء اور طلباء کی بڑی تعداد نے نمازِ...
ویب ڈیسک — ایک نئی امریکی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ والدین کے دماغ ان افراد کے مقابلے میں زیادہ جوان رہتے ہیں جن کے بچے نہیں ہوتے۔ امریکی ریاست کنکٹیکٹ کی "ییل یونیورسٹی” اور نیوجرسی میں صحت کے ادارے "روٹگرز صحت” کی مشترکہ ریسرچ نے ظاہر کیا ہے کہ والدین میں دماغی رابطوں ے کے ایسے نمونے بنتے ہیں جو دماغوں کے بوڑھا ہونے کے مخالف اثرات رکھتے ہیں۔ دلچسب بات یہ ہے کہ ہر نئے بچے کی آمد سے والدین کے دماغوں میں روابط کے نمونوں میں مزید مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے”پروسیڈنگز آف دی نیچرل اکیڈمی آف سائنسز ” میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق یہ دماغی نمونے ماں اور باپ دونوں...
مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں ارمغان کی والدہ نے ملزم سے ملنے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کی والدہ کو روک دیا اور کہا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے افسران بالا نے منع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، کیا ارمغان بھی منظر سے غائب ہونے کے بعد بری ہوجائے گا؟ ملزم ارمغان کی والدہ نے بیٹے سے مخاطب ہو کر کہا کہ ارمغان میں نے آپ کے لیے وکیل کیا ہے، طاہرالرحمان اچھے وکیل ہیں یہ شاہ رخ جتوئی اور بلدیہ ٹان کا کیس بھی لڑچکے ہیں، وکالت نامے پر دسخط کردو آپ کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں وکیل فیصل صدیقی نے احمد فراز کیس میں عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ احمد فراز پر الزام تھا کہ شاعری کے ذریعے آرمی افسر کو اکسایا گیا،احمد فراز اور فیض احمد فیض کے ڈاکٹر میرے والد تھے،مجھ پر بھی اکسانے کا الزام لگا لیکن میں گرفتار نہیں ہوا، جسٹس جمال مندوخیل نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ آپ کو اب گرفتار کروا دیتے ہیں،فیصل صدیقی نے کہاکہ آپ ججز کے ہوتے مجھے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان...
ریلویز پولیس راولپنڈی نے گھر سے 14 لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے والا بچہ ورثا کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار چھپا کر نکل گیا، پولیس نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس دوران عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی، ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت حوالے کیا گیا۔ ایس پی...

عالمی دباؤ کے بعد حکمراں طالبان نے برطانوی جوڑے کی افغانستان میں گرفتاری کی وجہ ’غلط فہمی‘ قرار دیدی
عالمی دباؤ کے نتیجے میں افغانستان میں حکمراں طالبان نے گزشتہ دنوں ایک معمر برطانوی جوڑے کو ایک ’غلط فہمی‘ کی وجہ سے گرفتار کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہےکہ ان کے پاس جعلی افغان پاسپورٹ تھے۔ 70سال سے زائد عمر کے پیٹر اور باربی رینالڈس کو طالبان کی وزارت داخلہ نے یکم فروری کو افغانستان کے وسطی صوبے بامیان میں اپنے گھر واپس جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ افغانستان میں تعلیم اور تربیتی پروگرام کے روح رواں اس برطانوی جوڑے کو ان کے چینی نژاد امریکی دوست فائی ہال کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا، جو کے کاروبار سے تعلق رکھنے والا ایک مترجم ہے۔...
نیتن یاہو کے بیٹے نے والد پر حملہ کیا؟ اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائیر نیتن یاہو، کو والد پر مبینہ حملے کے بعد میامی، امریکہ بھیج دیا گیا ہے۔یہ الزام لیبر پارٹی کی رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) نعامہ لازیمی نے لگایا، جنہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ یائیر نیتن یاہو کی امریکہ میں قیام کے لیے سیکیورٹی فنڈز جاری رکھنے کا کیا جواز ہے؟نعامہ لازیمی نے کہا کہ یائیر نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے “ریاستی اختیار کی علامت” کی بے حرمتی کی، اس لیے عوامی فنڈز کے ذریعے ان کے میامی قیام...
2021 میں افغانستان پر قابض ہونے کے بعد طالبان نے ہر ممکن قدم اٹھا کر خواتین کو گھروں تک محدود اور خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا کر 14 لاکھ سے زائد لڑکیوں کو اسکول جانے سے محروم کر دیا۔ حال ہی میں افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے برطانوی جوڑے کو طالبان نے حراست میں لے لیا، 70 سالہ برطانوی جوڑے کا حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے بچوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ پیٹر رینالڈز اور ان کی اہلیہ باربی کو طالبان نے 18 سال افغانستان میں رہ کر خواتین کے لیے تعلیمی پروگرام چلانے پر گرفتار کیا، ان کی ’ری بلڈ‘...
بھارت کیخلاف میچ کے دوران چاچا پاکستانی نے شکست کو قریب سے دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئے۔ دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ناقص ناقص بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں جبکہ دفاعی چیمپئینز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس نے گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دفاعی چیمپئین کے طور پر داخل ہوئی تھی تاہم تین میں سے 2 ابتدائی مقابلوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں قومی...
اسلام ٹائمز: دھمکی آمیز بیانات میں کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم تحریک طالبان، کالعدم لشکر اسلام، کالعدم سپاہ صحابہ، لال مسجد، شہدا فاونڈیشن جیسے فتنۃ الخوارج گروہوں نے اپنے غیر قانونی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے سرکاری ایکشن کو کیوں چیلنج کیا ہے؟ فتنۃ الخوارج کے سیاسی ونگ اہل سنت والجماعت کے علاوہ کوئی بھی دیوبندی مذہبی سیاسی جماعت لال مسجد کی مہم جوئی کی کیوں حمایت نہیں کرتی؟ کیا ان دیوبندی علما اور جماعتوں کے پاکستانی ہونے میں شک ہے؟ واضح اور اعلانیہ دھمکیوں اور فتنۃ الخوارج کی سہولت کاری کے باوجود ان کے سیاسی ونگ اہل سنت والجماعت کے نام سے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیاں کیوں منعقد کر رہے ہیں؟ لال مسجد جیسا دہشت گردی کا اڈا عزیز برادران...
اسلام ٹائمز: دھمکی آمیز بیانات میں کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم تحریک طالبان، کالعدم لشکر اسلام، کالعدم سپاہ صحابہ، لال مسجد، شہدا فاونڈیشن جیسے فتنۃ الخوارج گروہوں نے اپنے غیر قانونی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے سرکاری ایکشن کو کیوں چیلنج کیا ہے؟ فتنۃ الخوارج کے سیاسی ونگ اہل سنت والجماعت کے علاوہ کوئی بھی دیوبندی مذہبی سیاسی جماعت لال مسجد کی مہم جوئی کی کیوں حمایت نہیں کرتی؟ کیا ان دیوبندی علما اور جماعتوں کے پاکستانی ہونے میں شک ہے؟ واضح اور اعلانیہ دھمکیوں اور فتنۃ الخوارج کی سہولت کاری کے باوجود ان کے سیاسی ونگ اہل سنت والجماعت کے نام سے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیاں کیوں منعقد کر رہے ہیں؟ لال مسجد جیسا دہشت گردی کا اڈا عزیز برداران...
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو بیٹیوں کی یاد ستانے لگی جس کا اظہار نہایت جذباتی انداز میں ایک ویڈیو بیان میں کردیا۔ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے ایک وی لاگ میں بیٹیوں مِیرا اور نریمان انصاری کا جذباتی انداز میں زکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ اداکارہ نے روہانسی ہوتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے میری بیٹیاں میرے پاس کراچی واپس آ جائیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ بیٹیوں کی بھی مجبوریاں ہیں کیوں اب وہ بچوں کی مائیں ہیں اور ان کے بچے یہاں آکر پریشان ہوجاتے ہیں۔ A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ نے اس تلخ حقیقت کو بھی بیان کیا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اپنے والدین کا مرکز تھے اور جب ہمارے بچے ہوئے تو والدین...
مبصرین کا کہنا ہے کہ ان فن پاروں کی ڈیزائننگ اور اشاعت، مقاومت کی فن کے قیمتی بنیادوں کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ فن پارے، عالم اسلام کی انقلابی میراث کا حصہ بن کر ہمیشہ باقی رہیں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس سید مقاومت...
گلوکار و اداکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھتے کی پرچیاں ملنے اور لوگوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے باعث انہوں نے ملک چھوڑا جب کہ ان ہی دھمکیوں کی وجہ سے دل برداشتہ ہوکر ان کے والد بھی چل بسے۔ علی حیدر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت ملک چھوڑنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔ان کے مطابق 2010 کے بعد کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ پہلے ہی میوزک سے دور ہو چکے تھے اور انہوں نے نعتیں پڑھنا شروع کردی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلےہی وہ خاندان مسائل اور پریشانیوں سے گزر رہے تھے لیکن اس دوران...
بھارت کے مقتول گلوکار شبھدیب سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور کلائی سے نیچے ایک ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔ جب ٹیٹو مکمل ہوجاتا ہے تو والدہ مداحوں کو اپنا ہاتھ دکھاتی ہیں جس پر سدھو موسے والے کا نام کندہ ہے اور ساتھ ہی ان کی تاریخ پیدائش بھی لکھی ہے۔ اس ٹیٹو میں ایک معصوم بچے کے قدموں کے نشان بھی ہے جس کے ایک اور تاریخ پیدائش لکھی ہے۔ جو سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی ہے جس کی پیدائش گلوکار کے قتل کے 22 ماہ بعد ہوئی تھی۔ سدھو موسے والا...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترکیہ کے سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھر پور اعادہ کرتے ہوئےاس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا’’ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ہم نے ترک سفیر...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترکیہ کے سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھر پور اعادہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا”ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے...
آئی جی پنجاب عثمان انور کے پسندیدہ وزیرِ اعلی کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور نے ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ وزیرِاعلی پنجاب سے متعلق سوال پر دلچسپ دیا تھا۔عثمان انور نے یوٹیوب پلیٹ فارم دی کرنٹ کیلیے دیے گئے ایک انٹرویو میں دلچسپ گفتگو کی۔ان سے پسندیدہ وزیرِ اعلی پنجاب سے متعلق سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار، شہباز شریف یا پرویز الہی، ان میں سے آپ کے پسندیدہ وزیرِ اعلی پنجاب کون ہیں؟ اس سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ میرا کوئی پسندیدہ وزیرِ اعلی نہیں ہے، جو پنجاب کا حاضر وزیرِ اعلی ہو وہی مجھے پسند ہوتا ہے۔عثمان انور...
—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے والد عامر شجاع کا کہنا ہے کہ ارمغان میرے بیٹے کا دوست نہیں تھا، ارمغان نے قتل کے روز مصطفیٰ کو ٹریپ کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، کسی طور پر ملزم کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہ سکتا۔تفتیش سے مطمئن ہوں، آج قبر کشائی کر کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، لاش سے نمونے حاصل، سرد خانے منتقلنوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے۔ عامر شجاع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو سزا دلوائی جائے۔واضح رہے کہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس...
راولپنڈی: تھانہ آر بازار کے علاقے فیصل کالونی میں بیٹے نے والد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی باپ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق باپ بیٹے کی بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر بیٹے نے پستول سے فائرنگ شروع کر دی اور والد عبدالقیوم زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی: کراچی کے علاقے تیموریہ میں گزشتہ شب ایک افسوسناک حادثے میں 10 سالہ بچہ صائم واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ نمبر 153/2025، بچے کے والد شیخ عبدالرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ والد کے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا جب واٹر ٹینکر جو گارمنٹ فیکٹری میں پانی دینے کے بعد باہر نکل رہا تھا، نے بچے کو کچل دیا۔ یہ واقعہ تیموریہ کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔ پولیس نے...

89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس یا آن لائن گیمنگ کی سہولت مہیا کرتے ہیں: کیسپرسکی سروے
اسلام آباد : کیسپرسکی کے جانب سے حالیہسروے کے مطابق، سروے کیے گئے 89 فیصد والدین اپنے بچوں سفر کے دوران یا اپنے لیے کچھ فارغ وقت حاصل کرنے کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز یعنی موبائل فون، ویڈیو گیمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ (52 فیصد بچے 3-7 سال کی عمر میں اپنی پہلی ذاتی ڈیوائس – ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ – بہت جلد حاصل کرتے ہیں۔ تاہم تقریباً ایک چوتھائی جواب دہندگان یعنی 22 فیصد نے اپنے بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ کے حفاظتی اصولوں پر بات نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ بچے، جو اکثر اکیلے میں موبائل فونز یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں، ہمیشہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے ہیں کہ آن لائن محفوظ...

چین نے ہمیشہ متعلقہ ممالک کے غیر قانونی قبضہ کیے گئے جزائر اور چٹانوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کی مخالفت کی ہے،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ چین نے ہمیشہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ جزائر نانشا میں واقع بائی ریف چین کی سرزمین ہے لیکن 1980 کی دہائی سے یہ علاقہ ویتنام کے قبضے میں ہے۔ چین کے قدرتی وسائل کی وزارت کی ایک تحقیق کے مطابق، ویتنام نے بائی ریف کے علاقےکو 10 گنا بڑھا دیا ہے۔ اسی دوران ویتنام نے 299 میٹر چوڑی ایک آبی گزرگاہ بھی تیا رکی ہے جو بائی ریف کے مغربی سرے پر واقع ہے اور اس کی چوڑائی بحری جہازوں جیسے بڑے جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے لیے کافی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا چین کے لیے بائی ریف پر کنٹرول کرنے کے امکانات...
پاکستان شوبز کے اداکار محسن عباس حیدر نے حال ہی میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحات اور مردوں سے معاشرے کی توقعات سے متعلق گفتگو کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے کہا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ تھا جب ان کی والدہ اس دنیا سے رخصت کر گئیں۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئے تھے اور انزائٹی سے بھی دوچار رہے۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ رات گئے والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کی قبر پر جا کر آنسو بہاتے تھے کیونکہ انہیں کبھی کھل کر رونے پر اپنے غم کا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش واپڈا ٹائون لاہور جا کر شہید کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر...
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون لاہور پہنچے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی، جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی واپڈا ٹاؤن لاہور میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد سمیت دیگر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کو بہادری پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے والد و بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں اداوزیراعظم شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہید نے دہشت گردوں...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن پہنچے جہاں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنمامولانا کاشف علی کی دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،امن و امان کی صورتحال روزبروز تشویشناک ہوتی جارہی ہے، علماء کرام کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں قیام امن کے معاملات میں بے بس دیکھائی دیتی ہیں جس کی وجہ سے دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کر کے دندناتے پھررہے ہیں ،انہوں نے حکومت پاکستان وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور مولانا کاشف علی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکیم ایوب قریشی کی اہلیہ اور تنظیم اساتذہ پاکستان وجماعت اسلامی پھلیلی پریٹ آباد کے رہنما جاوید اخلاق کی والدہ کے انتقال پر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،سابق نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ان کی رہائش گاہ پریٹ آباد میر نبی بخش ٹائون میں جاکر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی، اس موقع پر حکیم ارشد قریشی،زین قریشی اور اویس قریشی سماجی رہنما عبدالرحیم قریشی شکیل قریشی بھی موجود تھے ۔