2025-09-18@23:17:23 GMT
تلاش کی گنتی: 3428

«بلند ترین سطح پر پہنچ»:

(نئی خبر)
      اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر اب بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 22 اگست 2025 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہو چکی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے قریب ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کے استحکام کی طرف ایک مثبت اشارہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی خاتون ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ امریکا سے آنے والی ڈاکٹر سندس علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں جب بھی آتی ہوں، میں ان کے لیے کتابیں لے کر آنا چاہتی ہوں، بانی جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے، ان کتابوں سے وہ مطالعہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو بھی جو کتابیں بانی پی ٹی آئی کو دی گئیں، وہ بھی عمران خان کے لیے امریکا سے لائی تھی۔ ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو اچھا نہیں سمجھتے ہوں گے لیکن وہ اقتدار میں ہیں۔
    پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کاوشوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ ازبک سفارتکار اویبک کامباروف نے ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان اور ازبکستان کی باہمی تجارت 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اگست تک 320 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مزید پڑھیں: ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبہ پاکستان کے لیے کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟ دونوں ممالک نے آئندہ برسوں...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے انسپکٹرز کی ایران واپسی کا مقصد صرف بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں ایندھن کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی ہے، اور یہ تعاون مکمل طور پر ملکی قوانین کے مطابق ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:’کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے‘، بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی درخواست پہلے قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کو بھیجی جاتی ہے اور...
    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پلے بیک سنگر سونُو نگم نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنا محسن قرار دیا۔ بھارتی گلوکار سونُو نگم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب انھوں نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا مشہور زمانہ گانا "اچھا صلہ دیا تُو نے میرے پیار کا” گایا۔ سونو نگم نے مزید کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے اس گانے نے نہ صرف پورے بھارت میں میری آواز کو پہنچایا بلکہ میرے لیے کامیابی کے دروازے بھی کھول دیئے۔ سونُو نگم نے جذباتی انداز میں کہا کہ عطاء اللہ صاحب ایک عظیم انسان ہیں اور میری زندگی میں ان کی بہت اہمیت ہے۔ جب میں نے ان کا گانا...
    سی این این کے مطابق کاربن کے اخراج میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سمندر ماحول سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پی ایچ لیول کم ہو رہا ہے اور پانی تیزابی ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمل سے سمندری جاندار اور ماحولیاتی نظام متاثر ہو رہے ہیں۔ مطالعے کے مرکزی محقق اور ماہر حیاتیات میکسیمیلیان باؤم نے کہا کہ چونکہ سمندری تیزابیت مرجان اور خول جیسی کیلشیم سے بنی ساختوں کو نقصان پہنچاتی ہے، ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا شارک کے دانت بھی متاثر ہو سکتے ہیں، خصوصاً وہ اقسام جو منہ کھلا رکھ کر تیرتی ہیں اور مسلسل سمندری پانی کے رابطے میں رہتی ہیں۔...
    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار700 روپے پر پہنچ گئی۔  اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار99 روپے پر پہنچ گئی۔ اُدھر عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3390 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
    بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سربراہ سون مے جون نے “اعلیٰ معیار کے ساتھ14ویں پنج سالہ منصوبے کو مکمل کرنے” کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ “14ویں پنج سالہ منصوبے” کے آغاز سے اب تک چین کے کسٹمز نے بیرون ملک تعاون کے 519 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ 2024 میں چین اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شامل ممالک کے درمیان تجارت 22 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو چین کے کل تجارتی حجم کا نصف سے زیادہ ہے۔ آسیان ، لاطینی امریکہ، افریقہ اور وسطی ایشیاء جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ تجارت میں سالانہ 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ چین اب دنیا کے 157 ممالک اور خطوں کے لیے...
    بیجنگ: چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے خدمات میں چین کی تجارت کی ترقی اور چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کی تیاریوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔اس سال 70 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی ادارے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں شرکت کریں گے اور آسٹریلیا پہلی بار میزبان ملک ہوگا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فی الحال ، تقریباً 2،000 کاروباری ادارے آف لائن نمائش میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس میں تقریباً 500 فارچیون 500 اور صنعت کے معروف کاروباری ادارے شامل ہیں ،...
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں غزہ پر نئے فوجی آپریشن کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جن میں امداد کے منتظر 13 شہری بھی شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 819 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 629...
    امریکا نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا، جس کے بعد مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آج سے نافذ ہوگیا ہے۔  رپورٹوں کے مطابق اضافی ٹیرف کے بعد متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح یوکرین جنگ کو سہارا دے رہا ہے، اس لیے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اچھا...
    یو ایس اوپن  2025 ٹینس گرینڈ سلیم کے دوران اسٹار کھلاڑیوں کے مہنگے اور پرتعیش فیشن نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ سی این این کے مطابق ورلڈ نمبر ون ارینا سبالانکا نے خصوصی طور پر تیار کردہ جیولری پہنی، جس کی درست قیمت کا تو علم نہیں لیکن ایک اندازے سے ان زیورات کی مالیت 2800 ڈالر سے 13 ہزار 400 ڈالر کے درمیان ہے۔ دوسری جانب جیسیکا پگولا نے سوئس برانڈ کی نایاب اور قیمتی گھڑی پہنی جس کی قیمت 90 ہزار ڈالرز ہے۔ اٹلی کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار یانک سنر کے ہاتھ میں بھی ایک معروف برانڈ کا بیگ دیکھا گیا، جس کی قیمت 2 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔ گزشتہ ہفتے سارا ایرانی کے...
    اسلام آ باد: پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ تین افغان خواتین نے افغانستان واپس بھجوانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  کے جسٹس انعام امین منہاس نے تین افغان خواتین کی افغانستان واپس نہ بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت کی جو پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ہیں۔ درخواست گزاوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیرملکی خواتین شہریت کی حق دار ہیں، درخواست گزار خواتین کے بچے پاکستانی ہیں، ان کے فارم بی بنے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بچوں کی ماؤں اور پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو ملک بدر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے جاری حتمی سفارتی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی کی یہ سفارتی کوشش دو سے تین ہفتوں میں ایک اچھے فیصلہ کن انجام تک پہنچ جائے گی۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس سفارتی کوشش کے باعث دو سال سے جاری غزہ جنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔ امریکی صدر نے اس سفارتی کوشش اور جنگ بندی کے حتمی ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ وہ کافی پُراعتماد نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں حماس کی طرف سے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی اور اس کے...
    لندن (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کر دی۔ یارکشائر نے امام الحق کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ہوم سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے جبکہ وہ دو نصف سنچریز بھی بنا چکے ہیں۔ اب تک امام الحق 6 اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بنا چکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ Pakistan's Imam-ul-Haq scored his...
    لاہور: غزہ کے لیے پاکستانی امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مصر کے راستے غزہ کی پٹی کے برادر لوگوں کے لیے  امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ روانہ کی۔  پاکستان کے شہر لاہور کے ایئرپورٹ سے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کر آج مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ جہاں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان وصول کیا اور غزہ کے اندر فلسطینی شہریوں...
    شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد برساتی پانی کے ریلے میں بہہ کر لاکھوں ٹن کچرا سمندر میں پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ساحلوں بالخصوص سی ویو، کلفٹن اور کے پی ٹی پر لاکھوں ٹن کچرا جمع ہونے سے نہ صرف تعفن اٹھ رہا ہے بلکہ آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر کے پی ٹی نے سمندری آلودگی کے تدارک اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی ہدایت پر کراچی کی بندرگاہ کے مختلف حصوں میں بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ "پوسٹ رین کلین اپ" مہم کے تحت برتھوں، جیٹیوں اور نیوی...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں مسلسل خلاف ورزیاں دو ریاستی حل کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو کمزور کررہی ہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ مملکت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے جاری عالمی مہم میں مزید ممالک شامل ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دو ریاستی حل ہی امن کی کنجی ہے، نیویارک میں عالمی کانفرنس شہزادہ فیصل نے کہاکہ وہ ممالک جنہوں نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی پی سی بی کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر تیمور علی پی سی بی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ تیمور علی پاکستان کا بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہے۔ تیمور علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔ ٹی...
    نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے تاکہ آج او آئی سی سیکرٹریٹ میں ہونے والے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ میں شرکت کریں۔ مزید پڑھیں: او آئی سی اجلاس: سعودی عرب کا پھر آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت ان کے استقبال کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے او آئی سی کے مستقل نمائندہ سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید موجود تھے۔ مزید پڑھیں: غزہ : حماس کا بڑا حملہ، اسرائیلی فوج کا پلاٹون کمانڈر لیفٹیننٹ اوری گرلیک ہلاک، متعدد زخمی اس غیر معمولی اجلاس میں او آئی...
    گجرات(نیوز ڈیسک)گجرات کے علاقے کھوکھا اسٹاپ پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس نے ہر سننے والے کو غمزدہ کر دیا۔ دو کم عمر لڑکے، جن کی عمریں محض 14 اور 15 سال تھیں، ایک مسافر بس کی چھت پر سفر کر رہے تھے—شاید جگہ کی کمی یا ایڈونچر کا شوق انہیں چھت تک لے آیا۔ لیکن یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، بس جب گجرات روڈ پر کھوکھا اسٹاپ کے قریب پہنچی تو ایک درخت کی شاخ سے ٹکرا گئی۔ شاخ کی زد میں آکر دونوں لڑکے بس کی چھت سے نیچے جا گرے۔ بدقسمتی سے، پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا،...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آگئی ہے۔  فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق صرف آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور امداد کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانچ افراد کو نشانہ بنایا جو خوراک حاصل کرنے کے لیے جی ایچ ایف کے فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے قریب موجود تھے۔ اس سے قبل بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں امداد کے متلاشی کئی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارتِ صحت غزہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 62 ہزار 686 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 57 ہزار 951...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں منعقد ہوگا۔ اسحاق ڈار کا جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مستقل نمائندہ پاکستان برائے او آئی سی فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔ او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ...
    لاہور: امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد زائد ٹیرف اس لیے لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر مودی نے امریکی ٹیکس بھارتی عوام پر تھوپ دیئے اور تیل خریداری جاری رکھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل سے کھرب پتی مکیش امبانی کو مالی فائدہ ہو رہا تھا، اسی لیے وہ ختم نہیں کیا گیا۔ گویا مودی نے گجراتی ہم وطن امبانی کی خاطر اپنے وطن کا نقصان کردیا۔ یہ لالچ واقربا پروی کی کوکھ سے جنم لیتی بدترین داستان ِغداری ہے۔ ہالینڈ کی تنظیم، ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق بھارت میں مکیش امبانی کی جام نگر والی ریفائنری روسی تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے۔...
    بیجنگ: چین کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت کی ہے اور رواں سال جنوری سے جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 293.18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ چین کے میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 سال میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم یکے بعد دیگرے 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کرتے ہوئے  2024 میں 512.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ چین کی 2024 میں دیگر رکن ممالک سے ای کامرس درآمدات میں سال بہ سال 34...
    سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عدم حاضری پر ارکان کی شدید تنقید کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اور کمیٹی ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور نہ وہ یہاں آتے ہیں،ان کو فورا یہاں بلائیں،اگر چیئرمین نہ آئے تو ہم آج کوئی آرڈر جاری کر یں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم کوئی فارغ نہیں بیٹھے ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید...
    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک - چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک - چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحٰق ڈار کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک - چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 16...
    بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ صفا بیگ کو شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر بارہا نشانہ بنایا گیا، کبھی نیل پالش لگانے پر تو کبھی بلرڈ (دھندلی) تصویر پوسٹ کرنے پر۔ ابتدا میں یہ سب دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ ایک انٹرویو میں عرفان پٹھان نے کہا کہ شروع میں برا لگتا تھا، لگتا تھا اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ میرے لیڈر کے بارے میں اگر کوئی کچھ کہے تو اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفا بیگ گھر کی “لیڈر” ہیں، اور کسی بھی منفی تبصرے پر وہ تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے۔ ان میں اشیاء کی تجارت کا پیمانہ بڑھتا رہا۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی رکن ممالک کے ساتھ اشیا کی تجارت 247.7 ارب ڈالر تک پہنچی جو سال بہ سال 0.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور 2024 میں یہ حجم 512.4 ارب ڈالر تک پہنچا ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔تجارت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی و تکنیکی تعاون...
    پاکستان کے نوجوان جیولین تھرور یاسر سلطان ایشین تھرونگ چیمپئن شپ کے لیے کوریا پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری بھی ان کے ہمراہ کوریا گئے ہیں۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے گزشتہ ایشین تھروئنگ  چیمپئن شپ میں بھی میڈل جیتا تھا۔ ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا اس ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ یاسر سلطان واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے جو 22 اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یاسر سلطان کے کوچ  فیاض بخاری کے مطابق یاسر سے گزشتہ ایونٹ کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی کی امید ہے، پاکستان کو میڈل کا تحفہ دیں گے۔ جیولین تھرو کے ساتھ شاٹ پٹ،...
    راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی آفس میں تعینات سب انسپکٹر صارم علی خان واپس گھر پہنچ گئے۔ صارم علی خان جمعہ کو دفتر سے نماز جمعہ پڑھنے نکلے تھے لیکن واپس نہیں پہنچے تھے۔ بھائی کی درخواست سول لائن پولیس نے سب انسپکٹر صارم علی خان کے اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مدعی مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر صارم علی خان 15 اگست کو گھر سے دفتر کے لیے نکلا تھا، جس کی گاڑی مسجد کے باہر سے ملی تھی۔ بھائی نے مقدمے میں بتایا تھا کہ صارم علی خان کا موبائل فون نمبر مسلسل بند ہے، نامعلوم افراد نے بھائی کو اغواء کر لیا۔ Tagsپاکستان
    چین کے وزیرِ خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پولیٹ بیورو کے رکن، مسٹر وانگ ای آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ چھٹے پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ مکالمہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد ’ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کو مزید گہرا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت: سرحدی کشیدگی میں کمی اور اعتماد کی بحالی ایجنڈے میں...
    سابق کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئےبابر اعظم امریکا سے براستہ دبئی اور پھر لاہور پہنچے، انہوں نے ٹرینیڈاڈ سے واپسی پر چند روز امریکا میں قیام کیا جس کے بعد وطن واپس پہنچنے پر بابر کو ائیرپورٹ پر لینے کے لیے ان کے بھائی اور کزن پہنچے۔واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے اراکین گروپس میں پہلے ہی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔بابر اعظم کو 3 ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
    ہینڈا ایئرپورٹ ٹوکیو پنچنے پر جاپان گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور سفارتی حکام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا، جاپان میں متعین پاکستان کے سفیر نے پنجاب کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے استقبال کے لئے موجود تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تھائی لینڈ سے جاپان پہنچ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہینڈا ایئرپورٹ ٹوکیو آمد ہوئی، مریم نواز شریف کا ٹوکیو ایئرپورٹ پہچنے پر پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ جاپان گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور سفارتی حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا، جاپان میں متعین پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے پنجاب کے وفد کو خوش...
    رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 238 سڑکوں اور 266 مقامات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ 47 روڈز کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 172 سڑکوں کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور نالوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 238 سڑکوں اور 266 مقامات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ 47 روڈز کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 172 سڑکوں کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں...
    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد اضافے کے بعد 323 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ُپی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 323 افراد جاں بحق اور 156افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں...
    سٹی 42 :  آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔  اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے المناک واقعہ مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی رپورٹ کے مطابق حالیہ...
    رانا تنویر حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین ایران کے 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کا فروغ ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق رانا تنویر کے ایرانی وزیرِ زراعت سے ملاقات اور زرعی تعاون کے نئے اقدامات زیر غور آئیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایران کے ساتھ تکنیکی اور تحقیقی اشتراک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بیجوں کی بہتری اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر بات ہو گی۔رانا تنویر نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تبادلے پر پیش رفت متوقع...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن خیبر پختون خوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقے پیر بابا میں گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں عوام صبر اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار اور ہمارے کارکن خدمت کے لیے موجود ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی امدادی کارروائیوں کو بہتر، تیز اور شفاف بنائیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگنا چاہیے۔
    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔ 31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے جو شہری منصوبہ...
    پشاور: کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور نالوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 238 سڑکوں اور 266 مقامات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ 47 روڈز کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 172 سڑکوں کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 47 سڑکیں ابھی تک ٹریفک کے لیے بند ہیں، سوات میں 25 سڑکیں سیلاب سے متاثر ہوئیں جس میں سے 2 پر مکمل طور پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے، سوات میں 21 روڈز کو جزوی طور پر ہلکی ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے جبکہ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج اپنے اہم سرکاری دورۂ جاپان پر ٹوکیو پہنچ رہی ہیں جہاں اُن کے شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹوکیو کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں مسلم لیگ ن جاپان کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد پہلے ہی جمع ہو چکی ہے۔پرجوش کارکنان بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے، نعرے لگاتے اور خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے سابق انٹرنیشنل افیئرز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود، مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، چیئرمین ملک یونس، جنرل سیکریٹری شمس بٹ، سینیئر نائب صدر قدیر مغل، چوہدری عنصر، انفارمیشن سیکریٹری ملک کاشف اعوان، سینئر رہنما ناصر...
     سٹی 42: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے  لاہور میں وارث میر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار بعنوان "بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی اثرات" سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا پاکستان کی عسکری و سفارتی فتوحات اور عالمی پذیرائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا۔پاہلگام واقعے پر بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔پاکستان نے دفاع کے ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ کشیدگی نہ بڑھے۔افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا بہترین مظاہرہ کیا۔پاکستان نے امن کی خاطر مذاکرات...
    ایک بے گھر امریکی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ان کی تصویر پوسٹ کرکے بے گھر افراد کو پارک سے نکالنے کا اعلان کیا، اس اعلان کے چند دن بعد ہی بلڈوزر پہنچ گیا اور اس کا کیمپ اکھاڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: بے گھر افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں اپنے موٹرکیڈ کے دوران ایک بے گھر افراد کے کیمپ کو دیکھا۔ یہ منظر انہیں ناگوار گزرا اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام دیا کہ بے گھر افراد کو فوراً یہاں...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔  دورہ برطانیہ کے دوران اسحاق ڈار کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔ وزیرخارجہ کے اِس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔  کسان کوٹارگٹڈڈ سبسڈی نہیں فصلوں کا ریٹ چاہئے:خالد محمود کھوکھر دورے کے دوران برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کشمیری...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے تین روزہ سرکاری دورے (17 تا 19 اگست 2025) پر برطانیہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔دورہ برطانیہ کے دوران ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔اس دورے کے دوران...
    — فائل فوٹو  پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد جاں بحق جبکہ 156 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 159 گھروں کو نقصان پہنچا، 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے...
    پشاور+اسلام آباد(بیورو رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ...
    یاد رہے کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں کمرشل فارمنگ کے لیے کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاج پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ کے آبائی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ ڈی ایس پی اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمرشل فارمنگ کے لیے زمین مختص کرنے، 6 کینالز کی تعمیر، پیکا ایکٹ اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ، جنرل...
    د رہے کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں کمرشل فارمنگ کے لیے کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاج پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے آبائی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ ڈی ایس پی اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمرشل فارمنگ کے لیے زمین مختص کرنے، 6 کینالز کی تعمیر، پیکا ایکٹ اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز...
    فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے سپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد...
    سٹی 42 : صوبے میں ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔  وزیر اعلیٰ سیلابی ریلوں سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ علی امین کو جانی و مالی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی جائے گی۔  وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ،  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی بونیر پہنچ چکے ہیں۔
      اسلام آباد:نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے۔ نائب وزیر اعظم پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔ سینیٹر اسحاق ڈار ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی۔ اسحاق ڈارکی برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور کمیونٹی نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ Post Views: 7
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے متعدد شراکت داروں کی جانب سے بھیجا گیا امدادی قافلہ 30 میٹرک ٹن ادویات، پانی اور صحت و صفائی کا سامان لے کر یوکرین کے جنگ زدہ علاقے کیرسون میں پہنچ گیا ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یہ سامان کیرسون میں محاذ جنگ کے قریب رہنے والے 500 شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں بڑھتے ہوئے حملوں سے لوگوں اور امدادی کارکنوں کو سلامتی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے جن میں ڈرون حملے بھی شامل ہیں۔ Tweet URL اس قافلے کی قیادت یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمل نے کی...
    سٹی 42 : گلگت بلتستان اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچا دی گئیں۔  سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بروقت، فعال امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ابھی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج اور گلگت بلتستان  اسکاؤٹس کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب شدید زخمیوں کو بروقت فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی، وزیر خارجہ کی برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری راہنماؤں اور کمیونٹی نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے، پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، ہائی کمیشن لندن...
    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 308 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 308 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے، پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی، اسحاق ڈارکی...
    سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے ہیں ۔  پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑکےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا ۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ...
      پشاور:پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی بونیر پہنچے اور وزیراعظم کی فراہم کردہ امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر و...
    فوٹو: پی ٹی وی  پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد...
    مالاکنڈ(نیوز ڈیسک) مفتی کفایت اللہ کے گھر پہ فائرنگ، بیٹی بیٹا جاں بحق اہلیہ سمیت زخمی Post Views: 4
     پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ کسی علاقے کو خالی کرکے واپس جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، بلکہ...
    مالاکنڈ: مفتی کفایت اللہ کے گھر پہ فائرنگ، بیٹی اور بیٹا جاں بحق اہلیہ زخمی آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں مفتی کفایت اللہ
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے عدلیہ میں فیصلوں میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسی روش عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے، قانون کی حکمرانی کو کمزور بناتی ہے اور خاص طور پر ان کمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ فیصلوں میں تاخیر شدید معاشی اور سماجی اثرات مرتب کرتی ہے، یہ سرمایہ کاری کو روکتی ہے، معاہدوں کو بے معنی بنادیتی ہے اور عدلیہ کی ادارہ جاتی ساکھ کو کمزور کرتی ہے یہ ریمارکس انہوں نے عبدالاسلام خان کی اپیل کی...
    سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینک سٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ آن لائن پورٹل رات بارہ بجے بند کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، درخواستیں 16 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں ترجمان نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 8 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ درخواست گزار بینک سے تصویر اور بار کوڈ والی کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں تاکہ ریکارڈ میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا...
    ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔  آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
    —فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیم امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے خیبرپختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے، این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔ خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہوگئیخیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں اب تک 214 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔یہاں جاری بیان میں ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخواکی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے۔گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کو تمام صورت پر بریفنگ دی تھی۔ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے...
    مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے علامہ سید جواد موسوی کی اقتداء میں مسجد کشمیریاں چوک میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی تیل اور گیس کی پیداوار دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سالانہ بنیاد پر تیل کی پیداوار میں 12 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس تاریخی کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت ضرورت سے زائد درآمد شدہ گیس کو ترجیح دی گئی جو عالمی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی ٹیک اور پے معاہدوں کے تحت درآمد کی جا رہی ہے۔ ان معاہدوں کے باعث ملکی طلب میں شدید کمی کے باوجود حکومت کے پاس درآمد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔اس پالیسی...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے۔ مزید پڑھیں: صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11 ملین ڈالر بڑھ کر 14 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ذخائر میں اضافہ کرنسی کے استحکام اور درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مزید پڑھیں: آٹو فنانسنگ میں 20 فیصد کی لمبی چھلانگ،اسٹیٹ بینک نے ڈیٹا جاری کردیا تاہم کمرشل بینکوں کے...
    کراچی:  جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے پیش نظر 85 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے سوکار  کے ذریعے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) قائم کر دیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے تمام ایل سیز باضابطہ طور پرکھولے اور متعلقہ بینکوں کے ذریعے ترسیل کر دی گئی ہیں۔ سوکار کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت چینی کی یہ کھیپ مرحلہ وار پاکستان پہنچائی جائے گی اور پہلی کھیپ آئندہ چند ہفتوں میں بندرگاہ پر پہچنے کی توقع ہے۔ حکومت نے یہ اقدام اندرون ملک چینی کے ذخائر میں اضافے اور مستقبل میں کسی ممکنہ قلت یا قیمتوں میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق کیو این اے کی رپورٹ کے تحت عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.21 ڈالر (1.8 فیصد) بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.31 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے سے 63.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 5 جون کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 جون کے بعد کی کم ترین سطح پرآ گئی تھی۔امریکی توانائی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن...
    فوٹو: اے ایف پی  آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں سیلابی ریلے دریا پر بنے 6 رابطہ پل بہا لے گئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے 400  سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا، 100 سے زائد مکان مکمل تباہ ہوگئے، رتی گلی جانے والی سڑک مختلف مقامات پر بہنے سے بیس کیمپ میں پھنسے 800 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کشمیر کو راولپنڈی سے ملانے والی شاہراہ کوہالہ اور شاہراہ نیلم...
    صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، ان شاء اللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں...
    فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں معذور افراد کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ کسی بھی چیز تک رسائی سے محروم ہو چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) نے غاصب صیہونی رژیم کے مجرمانہ محاصرے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں انروا کا لکھنا ہے کہ غزہ میں معذور افراد کو اپنی روزمرہ زندگی اور ضروری خدمات تک رسائی میں بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ ہر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی بینک کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 45 فیصد ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو 11 لاکھ 37 ہزار ٹن رہی، جس کی مالیت 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے، یہ 2024 کے مالی سال میں قائم کردہ 9 لاکھ 90 ہزار 266 ٹن (43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) کے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے،یہ نمایاں اضافہ ایک طرف سستے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر...
    — تصویر بشکریہ رپورٹر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی دورۂ جاپان کے تمام انتظامات حتمی طور پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف 17 اگست کو ایک بڑے وفد کے ہمراہ جاپان پہنچیں گی، جہاں جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ اس موقع پر جاپانی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔دورۂ جاپان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مختلف حکومتی شخصیات، بڑے کاروباری اداروں اور جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گی۔ وہ ایک خصوصی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گی اور جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو جاپان میں بھی شریک ہوں گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ مل کر حکومتی حکمت عملی میں تبدیلی نے سندھ کے کھجور کے شعبے کو نئی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ترغیب دی ہے، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پیداوار کے زیادہ حجم کے باوجودسندھ کا کھجور کا شعبہ تاریخی طور پر فصل کے بعد کے نقصانات، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی کمی اور غیر معیاری پیکیجنگ اور پروسیسنگ کے طریقوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں تک محدود رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما رہا ہے.(جاری ہے) ان سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ زراعت سندھ، ٹریڈ...
    لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ مکی میڈن اور کیتھرن بلیئر بومین کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھرن بلیئر بومین نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کانٹی کی عدالت میں 12 اگست کو اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔خاتون نے درخواست میں اپنے خاوند پر گھریلو زیادتی کا الزام لگایا ہے جبکہ طلاق کے حوالے سے اختلافات کا ذکر کیا ہے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر)  وزیراعلیٰ مریم نواز نے یادگار معرکہ حق، میوزیم اور پارک پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب میں  کہا میں وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی۔ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو غربت سے آزاد کرانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی۔ فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی۔ جنگ جیتنے کے لئے جنگی سازوسامان نہیں بلکہ اللہ پر غیر متزلزل ایمان ضروری ہے۔ پاک فضائیہ نے جے ایف تھنڈر، رافیل مار گرائے تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا۔ سیاسی طورپر تقسیم ہو کر لڑتے...
    ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران سدھنوتی میں نالہ میں طغیانی سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالہ بپھرنے سے تین دکانیں تباہ، ایک گراٹ کو بھی نقصان پہنچا، مچھیارہ کے علاقے میں بھی نالہ بپھرنے سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف...