2025-09-18@17:41:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2536

«بھی شامل ہے»:

(نئی خبر)
    بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ووٹر لسٹ شدید تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور انتخابی شفافیت کے حامی اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ لسٹ میں بڑے پیمانے پر غلطیاں موجود ہیں اور اس عمل سے لاکھوں اہل ووٹرز، بالخصوص مسلم اکثریتی اضلاع کے رہائشی، ووٹ کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیشل انٹینسو ریویژن (SIR) 25 جون سے 26 جولائی تک جاری رہا جس میں ریاست کے 7 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز کی تصدیق کی گئی۔ نئی ڈرافٹ لسٹ میں ووٹرز کی تعداد کم ہو کر 7 کروڑ 24 لاکھ رہ گئی — یعنی 65 لاکھ نام...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی ایئر چیف کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، اس پر کیا تبصرہ کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کو 3 ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے اس پر بیانات بھی آگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں نے جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کو بتانا چاہیے کہ ہمارے 5 طیارے گرے ہیں۔ یہ...
    جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل ایک بار پھر پرتشدد واقعے کی لپیٹ میں آگئی۔ اعظم ورسک کے مصروف بازار کی طرف جاتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما، مولانا ثنا اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق، حملہ اچانک ہوا۔ مسلح افراد نے قریبی فاصلے سے فائرنگ کی اور فوری طور پر فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے مولانا ثنا اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ واقعے...
    پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نہ صرف ٹی وی اسکرین پر اپنی موجودگی سے لوگوں کے دل جیتتے آئے ہیں، بلکہ ہر کردار کو اس انداز میں نبھایا کہ وہ ناظرین کے دلوں پر نقش ہوگیا۔ ان کے فنی سفر کا آغاز ڈرامہ عروسہ سے ہوا، جہاں ’شہریار‘ نامی نوجوان کردار کے لیے انہوں نے اسکرپٹ ایسے یاد کیا جیسے وہ زندگی کا پہلا امتحان ہو۔ اس وقت انہیں ایسا لگا کہ اگر یہی جذبہ تعلیم میں ہوتا تو پڑھائی بھی کمال کی ہوتی۔ زیب النسا میں سارہ کاظمی کے کمنٹ نے انہیں جھنجوڑا، مگر وہی لمحہ ان کی اداکاری کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا۔ ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’جینٹل مین‘ جیسے ڈراموں میں انہوں نے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کیا...
    11 اگست کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آپ آزاد ہیں۔ آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے۔ آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ذات یا نسل سے ہو۔ ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘‘ اسی تناظر میں پاکستان میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم...
    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہے، ایسی تقریبات نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرئیر ہال میں تین روزسے جاری فیملی فیسٹول میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی و دیگر موجود تھے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، دنیا میں بہت ساری قومیں آزادی کی اس...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک میں عملا مارشل لاء لگایا ہوا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، نے تہیہ کیا ہے پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے میرے نام کے حوالے سے باتیں درست نہیں ہیں، ہمیں...
    برصغیر میں جب ہر سال شدید گرمی اور حبس کا موسم آتا ہے تو باغات میں ایک ایسا پھل پکنے لگتا ہے جو صرف ذائقے اور خوشبو کا تحفہ نہیں بلکہ تعلقات میں مٹھاس بھرنے کا پیغام بھی لاتا ہے۔ آم کو ’پھلوں کا بادشاہ‘ کہا جاتا ہے، مگر اس کا کردار ایک خاموش سفارتکار کا بھی ہے جو سیاست کی زبان بند ہونے پر بھی بات جاری رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھمبر آزاد کشمیر کے مشہور کھٹے میٹھے آم، پیداوار میں کمی کیوں؟ ساون کے آغاز کے ساتھ ہی آم کے ٹوکرے اور پیٹیاں خاموشی سے نہ صرف بازاروں بلکہ سفارتخانوں، وزارتِ خارجہ، ایوانِ صدر اور وزرائے اعظم کی رہائش گاہوں تک پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ صرف تحفے...
    غزہ کی تنگ و تاریک گلیوں میں ایک بچہ کبھی گیند کے پیچھے دوڑتا تھا جس کے خواب سمندر جتنے وسیع تھے۔ 24 مارچ 1984 کو غزہ شہر میں پیدا ہونے والے سلیمان احمد زاید العبید کو کون جانتا تھا کہ ایک دن وہ فلسطینی فٹبال کی تاریخ میں امر ہو جائیں گے اور دنیا انہیں محبت سے ’پیلے فلسطین‘ کہے گی۔ غربت، محاصرہ اور جنگی دھماکوں کے بیچ کھیلنا آسان نہیں تھا، مگر سلیمان کے پاؤں میں وہ جادو تھا جو ہر رکاوٹ کو شکست دیتا تھا۔ اپنے کلب کیریئر کا آغاز ’خدمات الشاطی‘ سے کیا، پھر ’مرکز شباب الامعری‘ اور ’غزہ اسپورٹ‘ کے لیے کھیلے۔ کھیل کا انداز ایسا تھا کہ لوگ انہیں ہرن، بلیک پرل، فلسطین کا...
    پاکستان کے دو صوبوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد اور ان کی پراکسیز ان صوبوں کے عوام اور ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف مسلسل کام کر رہی ہیں۔ یہ دونوں صوبے شمال مغرب میں افغانستان اور ایران کے ساتھ لگتے ہیں، گزشتہ ستر برسوں سے یہ سرحد خاصی نرم چلی آ رہی ہے لیکن کچھ عرصے سے یہ سرحد پاکستان کے لیے بے پناہ مسائل کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ویسے تو افغانستان کی ہر حکومت نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے لیکن افغانستان پر قابض حالیہ طالبان کی حکومت کے دور میں پاکستان کے لیے مسائل زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے گروہ افغانستان میں آزادانہ نقل وحرکت کر...
    وہ جو کائنات کا رنگ، دھرتی کی ہریالی، سمندرکی وسعت اور آسمان کی نیلاہٹ دیکھ کر خاموشی سے سوچتے ہیں کہ ہم کہاں سے آئے اورکہاں جا رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ امن فقط ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ انسان کی بقا کی شرطِ اول ہے۔ یہ زمین جو ہماری ماں ہے، لاکھوں کروڑوں برس پہلے وجود میں آئی اور ہم ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ وہ کون سے عوامل تھے جنھوں نے ماضی کی عظیم تہذیبوں کو مٹی میں ملا دیا اور وہ جانور جو کبھی اس دھرتی کے بادشاہ تھے، کیوں نابود ہو گئے۔ ہم صرف موجودہ لمحے میں زندہ ہیں اور اکثر تاریخ کو نظرانداز کرتے ہوئے خود کو ناقابلِ شکست سمجھ بیٹھتے...
    سیالکوٹ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 09 اگست 2025ء ) ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ کہ لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی، لیکن اے ڈی سی آر نے بری طرح ہارنے والے خواجہ آصف کو جعلی فارم 47 بنا کر بتا دیا، اب اے ڈی سی آر اللہ کی پکڑ میں ہے اور خواجہ آصف بھی اللہ کی سزا سے نہیں بچے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے مبینہ طور پر قریبی مانے جانے والے اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری پر تحریک انصاف کی بزرگ خاتون رہنما ریحانہ ڈار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 12 اگست کو مزارِ قائد پر رات میں لیزر لائٹ کا شو منعقد کیا جائے گا، اس وقت بھی فریئر ہال میں 3 روزہ فیملی فیسٹیول جاری ہے، پورے صوبے میں مختلف پروگرامز ہو رہے ہیں، امید ہے 14 اگست تک یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں سعید غنی اور وقار مہدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے لیے ایکسپو سینٹر میں آج مشاعرہ اور آتشبازی ہوگی۔...
    یہ دھرتی جو آج ہمارے قدموں تلے ہے، یہ محض مٹی کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ شہیدوں کی آنکھوں کا خواب، ماؤں کے سینوں کا دودھ، اور ان بزرگوں کی کمر کا جھکاؤ ہے جو ہجرت کی اذیت سے دہری ہوگئی۔ یہ زمین صدیوں کی غلامی کے بعد جب ہمارے حصے میں آئی تو یہ کسی سنہرے تحفے کے کاغذ میں لپٹی نہیں تھی، بلکہ اس پر لہو کے دھبے اور ہجرت کی گرد جمی ہوئی تھی۔ 1947 کا وہ موسم، گویا برصغیر کی تاریخ کا دل پھٹنے کا لمحہ تھا، جب فضا میں اذان کے ساتھ چیخوں کی بازگشت بھی گونجتی تھی، اور گلیوں کے سناٹے میں قدموں کی آہٹ نہیں بلکہ ٹوٹے خوابوں کی کرچیاں سنائی دیتی تھیں۔...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200  ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔ اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں۔ جمعہ کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں  کیلئے آواز بلند کی۔ پاکستان فلسطینی نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی نہ صرف مذمت...
    جب سے غزہ کا بحران شروع ہوا ۔مغربی میڈیا کی جانبداری پر درجنوں سوالات اٹھ چکے ہیں۔اگر اس وقت کھلی صحافتی جانبداری کا ورلڈ کپ منعقد ہو تو ٹیم امریکا کو یورپ بھی شاید نہ ہرا سکے ۔ مثلاً اخبار نیویارک ٹائمز کی مئی میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ میں غزہ کے لاکھوں قحط متاثرین میں سے ایک محمد زکریا المتواق ( عمر ڈیڑھ برس ) کا بھی ذکر ہوا۔ زکریا کی ماں نے بتایا کہ اس کا بچہ صحت مند پیدا ہوا تھا۔مگر مسلسل ناکافی غدائیت کے سبب ابتر حالت میں ہے۔ یہ رپورٹ شایع ہونے کے لگ بھگ ایک ماہ بعد اخبار نیویارک ٹائمز نے قارئین سے معذرت کرتے ہوئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں مزید...
    صدر ٹرمپ کا انتخابی نعرہ تھا ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ یعنی کہ امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنانا ہے۔ اس نعرے میں واقعی سچائی تھی کیوں کہ امریکا میں بعض ایسے صدور بھی برسر اقتدار آئے جن کے ادوار میں امریکا اندرونی طور پر کمزور ہوا اور عالمی سطح پر اس کی قدر و منزلت میں کمی آئی۔ اب صدر ٹرمپ نے امریکا کو ایک بار پھر عظیم ملک بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہ اس نعرے کی تکمیل کے لیے بڑی تندہی سے ایسے فیصلے اور اقدامات کر رہے ہیں جن سے امریکی معیشت اور قومی عظمت میں اضافہ ہو۔ اسی منصوبے کے تحت انھوں نے امریکی درآمدات پر مختلف ممالک پر پہلے سے عائد ٹیرف پر نظر...
    واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس الزام کو بنیاد بناتے ہوئے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔  امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دگنا کردیا گیا۔ نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ FARC کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (DEA) نے 30 ٹن...
    مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنےٹویٹ میں عرفان صدیقی نے کہاکہ اسرائیل کے اس شرمناک غیر قانونی اور غیر اخلاقی فیصلے پر بھی عالمی ضمیر نے شدید رد عمل نہ دکھایا تو ظلم، جبر اوراندھی طاقت کی حکمرانی کو جواز مل جائے گا اور خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو سمجھانے کا وقت آگیا ہے کہ اُس کے علاوہ دوسرے انسانوں کو بھی زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی اقدام پر خاموشی ظلم، ناانصافی اورانسانیت کُشی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا...
    ترجمان وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025 کو بھی جاری رہے گی، جس کے پیش نظر تمام نامزد بینکوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزارت کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتے کے روز بھی اپنے مخصوص حج کاؤنٹرز کھلے رکھیں تاکہ عازمین کو سہولت دی جا سکے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نامزد بینک برانچ کے ذریعے اپنی درخواست جمع...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی زیر گردش خبروں کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’محسن نقوی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں، آپ اس معاملے پر کیا سمجھتے ہیں اور کیا انہیں مبارکباد دیں گے؟‘، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ ’نہیں نہیں، ہنوز دلی دور است، وہ ابھی بچہ ہے، ابھی اس کی باری نہیں آئی‘۔وزیر داخلہ کے...
    اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ A post common by...
    اسلام ٹائمز: جی ایم سکندر مرحوم ان افسران میں شامل تھے، جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ ان کے اندر انکساری، رحم دلی اور انسانیت نوازی اس حد تک تھی کہ وہ ہر دل میں جگہ بنا لیتے۔ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پنجاب اور دیگر علاقوں کے لوگ آج بھی ان کے ذکر پر محبت و عقیدت سے سر جھکاتے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک قابلِ تقلید بیوروکریٹ بلکہ ایک نظامِ فکر، ایک نظریہ اور ایک مشن تھے۔ تحریر: شبیر احمد شگری کچھ لوگ دنیا میں آتے ہیں اور اپنے کردار، خدمت، انکساری اور دردِ دل سے ایسی مثال قائم کرتے ہیں کہ ان کے جانے کے بعد ایک خلا پیدا ہو...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اسد طور نے دعویٰ کیاہے کہ اس وقت جتنے بھی لوگ مال بنا رہے ہیں ان سب کا کھرا اسٹبلشمنٹ تک جاتاہے ، کس کو پکڑنا ہے ؟ 2 ہزار ارب کی آڑ میں پیپلز پارٹی کا بازو مروڑ کر 27 ویں ترمیم میں جو آپ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں کرلیں ، 75 سالوں کی کرپشن ایک طرف اور ان 2 سالوں کی کرپشن ایک طرف ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسد طور کا کہناتھا کہ فہرستیں بن رہی ہیں ، اس وقت جو مال بنا رہے ہیں ان ساروں کی سیاست میں آمد اور پیدائش، وفاقی کابینہ میں شمولیت کا کھرا اسٹبلشمنٹ تک جاتاہے ، کس کو پکڑنا ہے آپ نے سرکار،...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے والوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کی تقریبات چل رہی تھیں ، گیٹ کے اندر باہر سے آنے والے مظاہرین کو روکا، اندر سے باہر جانے کے لیے دوسرا گیٹ کھولا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسد قیصر خود بھی اسپیکر رہے ہیں، جس طرح اجلاس چلایا گیا، انہوں نے دس منٹ میں 54 بل منظور کروائے۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا ریکارڈ بھی چیک کر لیں،...
    موجودہ صدی میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ قدرت کس طرح انسانوں سے انتقام لے رہی ہے اور ایسا کیوں کر رہی ہے؟ اس کا جواب بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ موجودہ دور میں جتنے بھی مذاہب اس زمین پر موجود ہیں سب کا ماننا ہے کہ مرنے کے بعد اُنہوں نے آسمان پر جانا ہے اور وہاں اُنہیں جنت میں بھیج دیا جائے گا، کیونکہ ہر مذہب نجات کی بات کرتا ہے اور وہ اپنے پیروکاروں کو نجات کا دعویدار قرار دیتا ہے۔ گو کہ وہ اُنہیں اپنے اعمال بہتر بنانے کی بات بھی کرتا ہے۔ ہر قسم کی برائیوں سے بھی باز رہنے کی بات کرتا ہے۔ دُنیا بھر کے انسانوں سے پیار بانٹنے اور معاف کرنے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ معذرت کیساتھ ان صاحب نے اپنی خواھشات اس ٹویٹ میں لکھیں ھیں ۔ حقیقت نہیں pic.twitter.com/Awgm5EJHMT — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ ظلم و...
    پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے،...
    آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ہندو مذہب یہ بھی سکھاتا ہے کہ مختلف عقائد کے راستے ایک منزل کیطرف لے جاتے ہیں اور اسلئے کسی کو بھی زبردستی دوسروں کے راستوں کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آج کی تنازعات میں گھری دنیا کو "ہندومت" کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک عالمگیر مذہب ہے جو تنوع کو قبول کرنے اور ان کا نظم کرنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ انہوں نے ناگپور میں "دھرم جاگرن نیاس" کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو آج اس دھرم کی ضرورت ہے، دنیا اپنے تنوع کو سنبھالتے ہوئے...
    روس اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک پرانی لیکن خطرناک روسی ٹیکنالوجی دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے — اسے ڈیڈ ہینڈ یا جسے روس میں پیریمیٹر سسٹم کہا جاتا ہے۔ یہ ایک خودکار نیوکلیئر ریسپانس سسٹم ہے جو کسی انسانی مداخلت کے بغیر بھی ایٹمی میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کیا ہے یہ تباہ کن سسٹم؟ ’ڈیڈ ہینڈ‘ سرد جنگ کے دوران سوویت یونین (اب روس) نے بنایا تھا تاکہ اگر دشمن کے ایٹمی حملے میں روس کی پوری قیادت مار دی جائے، تو یہ نظام خود بخود جوابی حملہ شروع کر دے۔ یہ سسٹم ایٹمی حملے کی نشاندہی کرنے کے لیے مختلف ڈیٹا جیسے تابکاری کی سطح،زلزلیاتی جھٹکے ،ہوا کے...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس والے خود ہمیں بتا رہے تھے وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کراچی، لاہور اور پشاور میں لوگ نکلے ہیں، کل اڈیالہ جیل آنے سے روکا گیا۔ جیل روڈ پر 400 پولیس والے ٹیئر گیس لے کر کھڑے تھے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خوف ٹیسٹ نہ کریں، حکومت کا خوف ٹیسٹ کریں، کوئی بات نہیں، ارکان اسمبلی کل نہیں آئے، دوبارہ آئیں گے، ہمیں خوشی ہے لوگ اپنے حق کے لیے نکلنا چاہتے ہیں۔ بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیورو کریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں.(جاری ہے) اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ بزدار کا قریب ترین بیورو کریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر صرف چار ارب سلامی وصول کر چکا‘ اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔
    پنجابی گلوکار اور ریپر سدھو موسے والا، جو 2022 میں گولی مار کر قتل کر دیے گئے تھے، ان کے مجسمے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جسے ان کی والدہ نے روح پر حملہ قرار دیا ہے۔ ہریانہ کے ضلع دبوالی میں مرحوم گلوکار سدھو موسے والا کے مجسمے پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد ان کی والدہ چرن کور نے انسٹاگرام پر اس واقعے پر صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چرن کور نے انسٹاگرام پوسٹ میں اسے اپنی روح پر زخم قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے بیٹے کے دشمن اسے اس کی موت کے بعد بھی تنہا نہیں چھوڑ رہے۔ انہوں نے مزید لکھا، میرا بیٹا عوام کے حقوق کی آواز بنا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ملکی بیوروکریسی پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زائد بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں بنا رکھی ہیں اور شہریت لینے کی تیاریوں میں ہے، مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنا بچا ہوا کھا رہے ہیں اور سینے پیٹ رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب کی سلامی لی ہے اور اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان اپنا بچا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔(جاری ہے) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر صرف چار ارب سلامی وصول کر چکا‘ اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ...
    آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرتگال میں پراپرٹی لینے والے اور شہریت کی تیاری کرنے والے نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب روپے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔   خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ اداکارہ مہر بانو کی بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل, ایک بار پھر تنقید کی زد میں وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا...
    پاکستان کے لیے اچھی خبریں ہی سامنے آرہی ہیں۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری یقیناً اچھی خبر ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی بھی اچھی خبر ہے۔ دوست ممالک کے ساتھ دن بدن تعلقات میں بہتری اور مضبوطی آرہی ہے۔ حال ہی میں ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر کے گئے ہیں۔ پاک ایران تعلقات میں بھی دوستی کا نیا باب شروع ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس لیے بیرونی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری یقیناً پاکستان کے لیے اچھی خبریں ہیں۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل دوبارہ امریکا کے دورہ پر جا رہے ہیں۔ وہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی...
    بین الاقوامی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انٹرنل میڈیسن اور ریڈیالوجی جیسے شعبوں میں ایسی باریکیاں پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بعض اوقات ماہر ڈاکٹرز کی نگاہ سے بھی اوجھل رہتی ہیں۔اے آئی سی ٹی اسکین میں وہ چیزیں شناخت کر لیتی ہے جنہیں انسانی آنکھ نظر انداز کر دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اے آئی سرجری اور تحقیق سمیت میڈیکل فیلڈ کے مختلف شعبوں کو تیزی سے بدل رہا ہے۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ طبی ماہرین نے جناح اسپتال کراچی میں منعقد ہونے والی لیپرواسکوپی (laparoscopy) اور ویٹ لاس (بیریاٹرک) سرجری کی جدید تکنیکوں پر مبنی دو روزہ ورکشاپ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس ورکشاپ میں نیویارک سے...
    شور کی حساسیت اکثر نظر انداز کی جاتی ہے مگر یہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کانوں میں غیر حقیقی آوازیں، کن غذاؤں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟ برلن کے ایک رہائشی کے مطابق جب ان کے نئے اوپر والے پڑوسی تصاویر لگاتے یا فرنیچر سجا رہے ہوتے ہیں تو معمولی شور بھی ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ شور کی شدت دوسروں کو تکلیف نہیں دیتی مگر ان کے لیے یہ ایک مسلسل ذہنی دباؤ اور اضطراب کی وجہ بنتا ہے۔ دنیا کی 20 تا 40 فیصد آبادی شور کی حساسیت رکھتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 20 سے 40 فیصد آبادی...
    بھارت میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف عام لوگوں بلکہ ماہر ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔ مظفر پور کے سری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں ایک دو سر، چار ہاتھ اور دو پاؤں والی بچی کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا۔ بچی کی پیدائش راگھوپور پنچایت کے موشاچک گاؤں سے تعلق رکھنے والی شمسہ خاتون زوجہ شوکت علی کے ہاں ہوئی۔ حیران کن طور پر یہ ولادت نارمل ڈیلیوری کے ذریعے عمل میں آئی، مگر جیسے ہی بچی پیدا ہوئی، لیبر روم میں سناٹا چھا گیا ۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے چہروں پر حیرت کے تاثرات نمایاں تھے۔ گاؤں میں سنسنی، ہسپتال کے باہر ہجوم غیر معمولی ظاہری ساخت کے ساتھ بچی...
    غاصب اسرائیلی رژیم کے سابق وزیراعظم نے اس قابض رژیم کی امریکہ میں موجود عوامی حمایت میں نمایاں کمی کے بارے غیر معمولی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکیوں کی نوجوان نسل، حتی کہ ریپبلکنز کی بھی، اب اسرائیل کیلئے پہلے جیسی ہمدردی نہیں رکھتی! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اندھے حامی امریکہ میں 10 دن گزارنے کے بعد جاری ہونے والے اپنے تازہ بیان میں سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے درمیان استوار تعلقات کو "نازک" قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اسرائیل کی حیثیت کبھی بھی اتنی "کمزور" نہیں ہوئی جبکہ اس...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، ابھی احتجاج کا آخری دن نہیں بلکہ آغاز ہے، گرفتاریوں، مارپیٹ، چھاپے، سب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں، مگر کیوں؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت احتجاج کی قیادت کہاں سے کر رہی ہے، تو سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ارکانِ اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں، ابھی گھروں سے نکلیں گے، کیونکہ پارلیمانی سیشن جاری تھا۔ ????ابھی دن چل رہا...
    اسلام آباد:چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی زو-1 اے لانچ راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پی آر ایس ایس -01 کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔منگل کے روز وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سیٹلائٹ لانچ کے ساتھ ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی اب افلاک سے بھی زیادہ وسیع اور بلند ہو چکی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی بنی نوع انسان کا اہم ترقیاتی آلہ بن گیا ہے۔ چین اور پاکستان کی یہ رفاقت دیوارِ چین کی مانند ہے جو تاریخ میں ہر آزمائش سے گزری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) اسلام آبا میں دفتر خارجہ نے منگل کے روز یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کیا کہ روس اور یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہری بھی ملوث ہیں۔ صدر زیلینسکی نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں ان کی فوج چین، پاکستان اور افریقہ کے کچھ علاقوں سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکی "کرائے کے فوجیوں" سے لڑ رہی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے آج ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ "یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے غلط اور بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔" پاکستانی دفتر...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے ممبئی کے پالی ہِل، بندرا ویسٹ میں چار شاندار اپارٹمنٹس کرائے پر لیے ہوئے ہیں، جن کا ماہانہ کرایہ 24 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے ہے۔ یہ ایک عارضی انتظام ہے کیونکہ جہاں عامر خان کے متعدد فلیٹس ہیں، وہاں کی عمارت کی تعمیر نو شروع ہونے والی ہے۔ یہ تفصیلات پراپرٹی دستاویزات کے ذریعے سامنے آئی ہیں، جو Zapkey.com نے شیئر کیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عامر خان کے پاس ورگو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تقریباً 12 فلیٹس ہیں۔ چونکہ اس عمارت کی تعمیر نو کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر یہاں منتقل ہونا پڑے گا، نئی عمارت کے سامنے سمندر کا منظر ہوگا اور اس کی قیمتیں...
    کیف: یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مشرقی یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ لڑنے والوں میں پاکستان، چین اور افریقی ممالک کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ صدر زیلنسکی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر بات کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ ہم اس کا جواب دیں گے۔" تاحال پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم پاکستان پہلے ہی یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات کی...
    ویب ڈیسک: بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جارہا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس کشمیر میڈیا سروس کے...
    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین محمود خان کا کہنا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں جسیی ہے جو صوابی سے آگے نہیں جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں محمود خان نے کہا کہ اپنی حکومت کے دوران شدید مالی و سیاسی مشکلات کے باوجود انہوں نے صوبے کے عوام کی خدمت کی۔ محمود خان نے الزام لگایا کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت، جس کی قیادت گنڈا پور کر رہے ہیں، نے ان کے دور کے منصوبے ختم کرنے کے علاوہ تقریباً 18 ارب روپے کے فنڈز ملاکنڈ ڈویژن...
    غزل کچھ اس طرح سے وہ حجت تمام کرتے ہیں بریدہ سر کو بھی جھک کر سلام کرتے ہیں کبھی تو گھر میں خموشی کا راج ہوتا ہے کبھی کبھی سبھی کھل کر کلام کرتے ہیں بقایا جتنی رعایا ہے خیر مانگتی ہے بغاوتوں کے اشارے غلام کرتے ہیں ہمارے اپنے مسائل ہیں جس وجہ سے میاں تری طلب کے تقاضے تمام کرتے ہیں کبھی جو دل ہو تو آنا تمہیں دکھائیں گے فقیر کیسے کوئی اہتمام کرتے ہیں (اسد رضا سحر۔احمد پور سیال) غزل ہر طرف ہجر کی خوشبو سی مسلسل ہے میاں  باغ میں خوف سے لگتا ہے کہ جنگل ہے میاں  بے بہا اپنی محبت کو جتانے والے! یہ علاقہ تو مری آنکھ سے جل تھل ہے...
    انڈٖونیشیا کے شہر بالی کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام پر ممتاز اسلامی اسکالر اور تقابل ادیان کے ماہر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قدرے خطرناک اور حیرت انگیز کرتب کرکے اپنے فالورز کو حیران کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے نوسا پینیڈا کے ساحل ٹرٹل بیچ پر فطری حسن اور مہم جو سرگرمی ایک ساتھ دیکھنے کو ملی۔ یہ مہم جو کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت رکھنے والے اسکالر 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مکمل مہارت اور تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پُر اعتماد انداز میں انجام دی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جس بلندی سے بنجی جمپ لگانے کا مظاہرہ کیا وہ 430 فٹ اونچی تھی۔ وہ کافی دیر ہوا میں معلق رہے گویا فضاؤں میں تیر رہے ہوں۔ وہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فیس بک قومی اسمبلی  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کیا ہے تو بھگتنا بھی پڑے گا، ملزمان پر جرم ثابت ہوا، سوا سال بعد سزائیں ہوئیں، آپ نے 9 مئی کو کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے سمیت شہداء کی یاگاروں کو نقصان پہنچایا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے حملوں پر قانون کے مطابق سزائیں ہوئیں، فیصلے پر اعتراض ہے تو عدالت جائیں ایوان میں شور نہیں کریں۔اس قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل تھا، دونوں...
    — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جبکہ جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان ’معذور افراد کے لیے پیشہ ور سوشل ورکرز کا کردار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 میں سے 3 وفاقی جامعات اب تک کراچی میں آچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں بھی 70 برس بعد یونیورسٹی قائم ہوچکی، ہم مزید جامعات اس شہر میں لے کر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے اشتہار میں...
    آئس کریم اکثر تیز دھوپ میں جلد ہی پگھل جاتی ہے اور ہاتھوں پر بہتی رہتی ہے لیکن کیا کوئی ایسا جادوئی نسخہ تلاش کیا جا سکتا ہے جو اسے گرم موسم میں بھی ٹھنڈا اور مکمل برقرار رکھے؟ یہ بھی پڑھیں: گھر میں مزیدار آئس کریم کیک خود بنائیں، دوستوں کو بھی ساتھ شامل کریں بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کی ایک کمپنی Kanazawa Ice  نے کچھ سال پہلے ایسی آئس کریم بنائی جو دھوپ اور گرمی کی شدت کے باوجود پگھلتی نہیں تھی۔ یہ آئس کریم خاص طور پر پھلوں میں پائے جانے والے انٹی آکسیڈنٹ مالیکیولز یعنی پولی فینولز سے بھرپور تھی۔ اس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ ہاتھوں پر رگڑتے ہوئے...
    آج اگر تقویم کے صفحے پر امجد اسلام امجد کا نام لکھا ہو، تو یہ محض ایک تاریخ نہیں بلکہ اردو ادب کی نثر و نظم میں گونجتی ایک صدائے جاوید ہے۔ 4 اگست، وہ دن جب ایک شاعر، ڈرامہ نگار، مترجم، نقاد اور درد آشنا انسان نے اس دنیا میں آنکھ کھولی۔ آج ان کی سالگرہ ہے، اور اگرچہ وہ اب اس دنیا میں نہیں، مگر ان کی شاعری کی دھیمی خوشبو، ان کی نثر کی تہذیب، اور ان کے لہجے کی مٹھاس اب بھی ہماری سانسوں میں بسی ہوئی ہے۔ امجد اسلام امجد وہ نام ہے جس نے لفظ کو احترام دیا، جذبے کو وقار بخشا، اور نظم کو وہ نئی دھج عطا کی جو اس سے پہلے...
    پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ورلڈکپ کو کیسے جیتنا ہے، دبئی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں، ان کنڈیشنز کے بعد جب دبئی جائیں گے تو ہمیں اس کا کافی فائدہ ہوگا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ جتنی بھی سیریز کھیلی ہیں یا آگے کھیلنی ہیں وہ تمام ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم اور اوے سیریز، ابھی ویسٹ انڈیز پھر ٹرائی نیشن اور ایشیا کپ یہ تمام سیریز ورلڈ کپ کو دیکھ کر کھیل رہے ہیں۔انہوں...
    چین کی معیشت اس وقت مختلف پیچیدہ چیلنجز سے دوچار ہے، جن میں سب سے سنگین آبادی میں کمی کا بحران ہے۔ 2025 میں تیسری مرتبہ مسلسل آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس نے حکومت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے آبادی کے اس گرتے رجحان کو  ’قومی سلامتی کا مسئلہ‘ قرار دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار تشویشناک جنوری 2025 میں جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں 13 لاکھ 90 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ چین میں شادیوں کی شرح بھی تاریخی حد تک کم ہو چکی ہے، اور ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج بڑھائی جا رہی ہے تاکہ...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا مزارِ اقبال پر حاضری دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تہذیبی و فکری رشتہ بہت گہرا ہے۔ علامہ اقبال کی فکر ایرانی قوم کے دل کے قریب ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، لیکن ایک مخصوص طبقہ ہر قومی موقع کو متنازع بنانے میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا...
    اپنے پیغام میں کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی حکام بھی زائرین کی سکیورٹی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ناں یہ کہ انکی راہ میں رکاؤٹیں ڈال کر انہیں زیارت سے روکنے کی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائمقام قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے زائرین کو ویزا نہ دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک 1350 زائرین کو ویزہ مہیا کر چکے ہیں۔ پاکستان کے قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں کچھ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ ایران ویزا نہیں دے رہا،...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپوں کے بعد بالی ووڈ فلم ساز جنگی جذبات اور حب الوطنی کو کیش کروانے میں لگ گئے ہیں۔ اب متعدد فلمی اسٹوڈیوز نے ’مشن سندور‘، ’سندور: دی ریونج‘، ’دی پہلگام ٹیرر‘ اور ’سندور آپریشن‘ جیسے عنوانات رجسٹر کروائے ہیں۔ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگنی ہوتری کی فلم کو بھرپور سراہا باوجود اس کے کہ اس پر بھارت کے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کا الزام لگا۔ یہ بھی پڑھیے: 33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بالی...
    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وفد کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سرینہ چوک، کلب روڈ، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، کورال، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بعض اوقات میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایکسپریس...
    قلات میں یونین کونسل نیچارہ کی خواتین کی مخصوص نشست پر ضمنی انتخاب کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس نشست پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی رخسانہ، آزاد امیدوار نور النساء اور آزاد امیدوار حور جان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے بنجر میدان بھی اب زیتون سے آباد ہونے لگے اس انتخاب میں چھ جنرل کونسلرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی پریزائیڈنگ آفیسر خدابخش قمبرانی اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر آغا محبوب شاہ کر رہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مکمل سیکیورٹی اور شفافیت کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب قلات کی میونسپل کمیٹی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ اگر قاسم اورسلمان نے برطانوی شہری بن کر پاکستان آنا ہے توایسی صورت میں برطانوی حکومت ان کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ مظاہروں اورہجوم سےدور رہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ علیمہ خان کی شدید خواہش ہے کہ قاسم اور سلمان پاکستان آئیں ، ان کا خیال ہے کہ اس سے پارٹی پر خاندان کا کنٹرول بڑھ جائے گا لیکن ابھی ان کی بات سنی نہیں جا رہی ،انہوں نے مشعال یوسفزئی کی سینیٹر شپ کےمعاملے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا ہے، عمران خان باپ ہونے کی حیثیت سے اپنے بچوں کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے۔ عثمان شامی...
    علیمہ خان—فائل فوٹو بانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 5 اگست اہم ہے، 14 اگست بھی اہم ہے، اگلی تحریک 14 اگست کو ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا، عدلیہ کو حکومت کے تابع کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، عظمیٰ بخاری عمران خان کے بیٹے قاسم کا ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کی اموات کا دعویٰ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسترد کردیا...
    بھوک سے جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 162 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز بھی اسرائیلی حملوں میں 80 سے زائد فلسطینی اس وقت جاں بحق ہوئے تھے، جب وہ امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی غزہ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر Caroline Willemen کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ غزہ میں افراتفری اور قتلِ عام کی منظم اور ریاستی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محصور علاقے میں خوراک اب بھی انتہائی حد تک نایاب ہے، لوگ روزانہ خوراک کی تلاش میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو بچوں سمیت تین...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی قیادت کی حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے دو ایٹمی آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ روس کیساتھ ایٹمی لڑائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کے سابق صدر دمتری میدیدوف کی “احمقانہ اور اشتعال انگیز دھمکیوں” کے پیش نظر، یہ فیصلہ احتیاطاً کیا گیا ہے تاکہ اگر یہ صرف بیانات نہ رہے تو بروقت ردعمل دیا جا سکے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ الفاظ کی اہمیت ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ غیر متوقع نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ...
    اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا ایک بار پھر اپنی منفرد دعووں اور مزاحیہ ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ ایک اشتہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اروشی روٹیلا نے خود کو نہ صرف ریاضی کے میدان میں پائتھاگورس کے بعد سب سے بڑی شخصیت قرار دیا، بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کے نام سے جلد ایک نیا بینک قائم ہونے جا رہا ہے۔ ویڈیو میں اروشی نے ساتھی اداکار کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی ہے۔ اداکارہ نے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ مشہور سرمایہ کار وارن بفیٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمان کی خودمختاری ختم ہو چکی ہے، عدالتی فیصلے جانبدار ہو چکے ہیں اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، جس کا شوق ہے تحریک عدم اعتماد لے کر آئے، ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر پی ٹی آئی میں مشاورت اور پالیسی سازی سے لاتعلق، بڑی بات کہہ دی اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پارلیمنٹ اب آزاد ادارہ نہیں رہی، اراکینِ اسمبلی کی تقاریر تک فوجی افسران کی منظوری کے بغیر...
    پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔سابق سفیر نے کہا کہ جب تک تجارتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی نا اہلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور علی امین گنڈا پور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ خود کو بچانے کے لیے خدمات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کی کال کے پیچھے بھی گھناؤنا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف کی شکل بدلے جانے سے متعلق...
    قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناے۔قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔حسن نواز نے 24 رنز کی انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا...
    معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات  اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں،...
    پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی، دفاعی اور خارجہ پالیسیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے مرکزی لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے دور حکومت میں ہندوستان ایک "مردہ معیشت" بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے علاوہ ہر کوئی ملک کو درپیش معاشی بحران سے واقف ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی، دفاعی اور...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف صدر کے بننے یا کسی سیاسی عہدے پر واپسی کا ارادہ رکھنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں صدر آصف علی زرداری کے مستعفی ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی رد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم شہباز شریف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ نواز شریف نے صدر بننے کی...
    چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا ایشو اٹھا دیا جاتا ہے ، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے ڈیمانڈ سپلائی اور قیمت کے مسائل ہیں، کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹ ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیاں ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ابھی بھی بات چیت جاری ہے، یہ سیکیورٹی مقاصد کے لیے نہیں عام پاکستانیوں کے مفاد کا منصوبہ ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے چیئرپرسن کمیٹی کامرس انوشہ رحمان کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ نہیں ہو رہا، نئے ٹیرف پر بات چیت جاری ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلام آباد میں 6 ماہ سے ایران افغانستان ٹریڈ سے متعلق مسائل سامنے آ رہے...
    خیبرپختونخوا میں سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب ہوا جس میں مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔ حکومت کی طرف سے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اراکین اسمبلی کے لیے باربی کیو کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ عرفان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خیبرپختونخوااسمبلی کی فضا دنبوں کے نمکین تکوں کی خوشبوں سے معطر ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سرکاری اخراجات پر یہاں نمکین تکوں کا مزہ لیں گے اس کے بعد 5 اگست...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے ڈیمانڈ سپلائی اور قیمت کے مسائل ہیں، کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، ایک دو سال چھوڑ کر پہلے چینی بہت برآمد ہوتی رہی اور پھر امپورٹ بھی ہوئی، برسات کے مینڈک کی طرح ایک خاص وقت آتا ہے جب چینی کا ایشو اٹھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری...
    گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس پوری صورتحال پر ایک طرف بھارتی تجزیہ کاروں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور اِس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا عندیہ بھی دیا۔ اس پوری صورتحال پر بھارتی میڈیا نے جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے رائے جاننا چاہی تو انہوں نے توقف کیے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ 30 جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں ریکوری میں کمی اور ترسیلی نقصانات کے مالی اثرات شامل نہیں ہیں. یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی پاور ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا تھا کہ گردشی قرضہ 780 ارب روپے ہے تاہم سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو ریحان اختر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کے سوال پر واضح کیا کہ 1.6 کھرب روپے کے تخمینے میں مالی نقصانات شامل نہیں...
    کراچی :رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا ہے۔ پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ تسلسل سے زیادتی ہو رہی ہے، شہر کو اجاڑ دیا گیا ہے، یہ اب رہنے کی نہیں بلکہ سہنے کی جگہ بن چکا ہے، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال وفاق کو 1 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا لیکن یہاں جینے اور مرنے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہیں، اسکولوں کی تعلیم تباہ حال، تعلیم اور صحت کا سودا ہو رہا ہے۔ انہوں...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔ مختلف ادارے اس معاہدے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور علاقائی اثرات شامل ہیں۔ ذیل میں چند بڑے عالمی اداروں کے موقف پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، رائٹرز (Reuters) رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ ٹریف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں پاکستان کے...
    پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانے، شاید ایک دن وہ بھارت کو بھی تیل بیچنا شروع کر دیں۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستان میں تیل کے ذخائر تلاش کرنے پر مختلف تبصرے کرتے ںظر آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے میمز کا سہارا لیا تو چند صارفین پوچھتے نظر آئے کہ...
    اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام نے بھی شرکت کی۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو‘ شازیہ مری اور قاسم سومرو بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم‘ صحت‘ خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی پر غور کیا گیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی واضح ہو چکی ہے، جو آغاز سے پہلے ہی ایک فلاپ شو بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، پارٹی کارکنان اور خود ان کے قریبی رشتہ دار بھی اس احتجاج سے لاتعلق ہیں۔ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے۔ سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟ علیمہ باجی پہلے ہی اس احتجاج کی ناکامی کی پیش گوئی کر چکی ہیں اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی...
    مالی سال 2024-25 کی تجارت خارجہ کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آئی تو معلوم ہوا کہ ایک بار پھر وہی پرانا قصہ دہرا دیا گیا ہے۔ باہر سے خریداری زیادہ اور کمائی کم۔ 32 ارب ڈالر برآمد کے مقابلے میں مالی سال 2024-25 کی کل درآمدی مالیت 58 ارب 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی رہیں جب کہ اس سے بھی گزشتہ مالی سال 2023-24 کی درآمدات 54 ارب 77 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کے باعث 6.58 فی صد کا اضافہ ہوا۔ اس کے کئی الم ناک پہلو ہیں۔ 80 برس ہونے کو آئے ہیں، بہت سی درآمدات کا متبادل تیار کر سکتے تھے لیکن اس طرف توجہ کم اور درآمد پر توجہ زیادہ رہی۔ ہماری زمین زرخیز ہے،...
    بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سند ور پر بحث جاری ہے۔ لوک سبھا میں گرما گرم تقاریر ہورہی ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی تقاریر بھی سامنے آچکی ہیں ۔ امیت شاہ کی تقریر بھی سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی تقاریر ہوئی ہیں۔ اب دیکھنے کی بات یہ ہے کہ لوک سبھا کا یہ اجلاس مودی کو کیا پیغام دے رہا ہے؟ پاکستان کو کیا پیغام دے رہا ہے؟ دنیا کے لیے کیا پیغام ہے؟ نریندر مودی نے وزیر اعظم بنتے ہی بی جے پی میں ایک اصول بنایا تھا کہ 75سال سے زائد عمر کے کسی بھی رہنما کو لوک سبھا کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ اس صول کے...
    اداکار یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں ان کی دوست کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔  اداکارہ کومل میر ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں وہیں ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں اور کئی مداحوں نے اُن سے شادی کی خواہش بھی اظہار کردیا ہے۔ کومل میر کی قریبی دوست اداکارہ یشما گل نے بھی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بغیر نام لیے انکشاف کیا کہ ان کی ایک دوست کو ان دنوں کئی رشتے موصول ہو رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں یشما گل نے بتایا کہ وہ ان کی...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنی تجارتی ڈیل کیلئے مودی پر دباؤ بنا رہے ہیں اور دیکھنا ہوگا کہ یہ ڈیل کیسی بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان-پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے دعووں سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی صاف نہیں کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ وہ خود بول نہیں پا رہے ہیں۔ وہیں پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی اور ایس جے شنکر کے بیان گول مول ہیں اور انہیں صاف کہنا چاہیئے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ہندوستان اور...