2025-11-03@21:34:46 GMT
تلاش کی گنتی: 5684

«جیل کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم  دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عمل یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔لارجر بینچ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سیکورٹی پالیسی آرڈرز (SPOs) کے مطابق کرائی جائیں گی۔ عدالت نے 24 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی عدالت نے اپنے...
    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر نام نہاد خودمختاری بڑھانے کے مسودہ قانون کی سخت مذمت کی ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید...
    بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو پولیس کی حراست میں دے دیا، ان پر سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے کا موجب بننے والی 2024 کی بغاوت کے دوران جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے، اور پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران کو ایک سول عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبری گمشدگیوں کے مقدمے کا سامنا کرنے والوں میں 5 جرنیل بھی...
     المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صوبائی کوارڈینیٹر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنوبی پنجاب بھر میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مختلف تحصیلوں میں میڈیکل کیمپس کے علاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے خشک راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر مکانات تباہ ہوئے ہیں وہاں متاثرین خیمے کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ضلع وہاڑی کی سیلاب سے متاثرہ تحصیل میلسی میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں پر میل ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفت چیک کیا اور ادویات بھی دیں، اس موقع پر وحدت یوتھ تحصیل میلسی کے رہنما حسنین رضا اور اعظم...
    غزہ کے علاقے دیر البلاح میں 54 شہدا کو ایک مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی لاشیں معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو واپس کی گئی تھیں۔ یہ لاشیں اُن 145 فلسطینی افراد میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے ایک معاہدے کے تحت واپس کیا۔ واپسی کے بعد تشخیصی مراحل کے دوران یہ 54 لاشیں شناخت کے قابل نہ ہونے کی بنا پر اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔  فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کے جسموں پر تشدد، اندھا فائرنگ اور قریبی فاصلے سے شیلنگ کے نشانات موجود تھے جنہیں “میدانی ایگزیکیوشن” کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔  دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے...
    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلسطینی خودمختاری کو کمزور کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر ناجائز قبضہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جب کہ قابض اسرائیلی پارلیمان میں پیش کیا گیا متنازعہ بل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید پڑھیں:پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی انہوں نے واضح کیا کہ...
    اجلاس کے دوران سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹک گروپ کی سربراہ ایراٹکسیہ گارسیا پیریز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی اذیت ناک حالت پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا نہیں ملتی تب تک حقیقی امن ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر جاری درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو یورپی یونین کے رہنماؤں کی کل ہونے والی برسلز سربراہ کانفرنس...
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو آج اسرائیل پہنچیں گے۔ یہ واضح کرتے چلیں امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ...
    اسرائیل کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن ، فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،شہدا کی تعداد 110 ہوگئی غزہ سے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں۔اسرائیل نے مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کیا، فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا، غزہ میں 24 گھنٹے میں مزید 13 فلسطینی شہید کر دیٔے گئے، جنگ بندی معاہدے کے نفاذ سے لیکر اب تک شہدا کی تعداد 110 سے زائد ہوگئی۔تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، مختلف ہسپتالوں میں مزید 57 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں، شہدا کی تعداد 68 ہزار 229 ہوگئی۔غزہ میں لاشوں کے انبار...
    ایران نے فرانسیسی جیل سے ایرانی طالب علم مہدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کی مکمل رہائی کیلئے کوشش کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری فرانس کے شہر لیون میں رہائش پذیر ہیں اور اس سال سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹ پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ فرانس نے ایرانی طالبہ کو بلاجواز حراست میں لیا ہے۔
    پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور جدید سکیورٹی خصوصیات کو یکجا کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) کو منصوبے پر عمل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کی چھپائی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے، اور مرحلہ وار طور پر موجودہ پاسپورٹس کی جگہ نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے تاریخی ورثے کی جھلکیاں شامل ہوں گی نئے پاسپورٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تجدید شدہ جمالیاتی ڈیزائن ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت خیبر پی کے کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر...
    ماضی کی معروف اسٹیج رقاصہ اور اداکارہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنے ہمراہ عمرہ کروایا۔ نرگس نے نیکی کے اس سفر کے دورام ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ اداکارہ نرگس کی زندگی میں تبدیلی اور مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان میں مولانا طارق جمیل کا اہم کردار رہا ہے۔ انسٹاگرام پر نرگس نے مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں اور بالکل ایک الگ شخصیت نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ میری خوش قسمتی تھی جب میں نے اپنا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز کی سماعت میں طلب کیے گئے 3 گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )ترجمان پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جائزے کو پورے ملک اور خاص طور پر کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاور ڈویژن اس جائزے کو وقت پر فائل کرنے اور میرٹ پر مبنی نکات نیپرا کے سامنے رکھنے پر فخر محسوس کر رہا ہے ، ترجمان کے مطابق کچھ حلقے نیپرا کے کے الیکٹرک کے ملٹی ائر ٹیرف کے جائزے کوگمرا کن طور پر پیش کر رہے ہیں اور ایک ریگولیٹری اصلاح کو ایک مالیاتی چال یا صارف پر بوجھ کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق حقیقت میں اتھارٹی...
    اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ نے ایک ایسے متنازع بل کو ابتدائی منظوری دے دی جو اسرائیلی قوانین کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت یہ اقدام الحاق (Annexation) کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ اقدام فلسطینی علاقوں کے الحاق کے مترادف اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔ 120 رکنی کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ منظوری ابتدائی ہے اور اس قانون کے مکمل نفاذ کے لیے 4 مراحل درکار ہیں۔ مزید پڑھیے: عالمی عدالت انصاف نے...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ای میل ہیک کر کے سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے نازیبا مواد پھیلانے والے شاطر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے سائبر ہراسانی اور غیر اخلاقی مواد کے کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم سید مطہر عباس کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 297/2025 درج کیا گیا تھا جس کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، گاؤں خاص خانوال سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے علی حمزہ نامی شہری کے جی میل اکاؤنٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کی اور متاثرہ شخص کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ جیسی جعلی آئی ڈی بناکر نازیبا مواد شیئر...
    ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر خاص علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کا ردعمل سامنے آگیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کے ہمراہ شادی ہال میں داخل ہوتے ہیں اور اسٹیج تک جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دلہن نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ مغربی انداز کا اور نہایت مختصر ہے جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ جو دوسروں کی بیٹیوں کو حجاب کرواتے ہیں وہ خود کیا ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے جاری بحث و تکرار کے بعد عل شمخانی نے پہلی بار ناقدین کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر جواب دیا ہے۔ علی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے کل (بدھ) لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس اہم معاملے پر تین رکنی لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے، جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ مقدمات کی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت لینے کی درخواست بھی شامل ہے، جو کل اسی بینچ کے روبرو پیش ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے...
    حکومتِ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کا معروف تعلیمی ادارہ امپیریل کالج لندن، لاہور کے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نہ صرف اپنا کیمپس قائم کرے گا بلکہ اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید اسپتال بھی بنایا جائے گا۔ یہ دعویٰ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے 18 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جسے بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ بیان ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا، سینکڑوں بار شیئر کیا گیا اور وسیع سطح پر زیرِ بحث رہا۔ تاہم اب اس دعوے کی حقیقت سامنے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست بھی کل لارجر بینچ کے روبرو سنی جائے گی۔ اس سلسلے میں تشکیل دیے گئے لارجر بینچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان شامل ہیں۔ اسی طرح قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی...
    — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائمہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی۔مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے تعزیتی پیغام شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں اس افسوس ناک خبر کے بارے میں گزشتہ روز علم ہوا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال کی افسوس ناک خبر کے بارے میں میرے اہلِ خانہ سے ابھی معلوم ہوا، یہ جان کر بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے بیٹوں کی بہترین نانی اور ایک نہایت مہربان اور ہمدرد انسان تھیں۔ میں جب بھی لندن جاتا تو اپنے بیٹوں کے ساتھ ان...
    علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری  کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
    بیلجیئم کے سابق وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سربراہ ہوں گے۔ بیلجئین نیوز ایجنسی نے ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ڈی کرو کو اعلیٰ عہدے کے لیے تجویز کیا ہے، ان کی تقرری کے لیے ابھی بھی UNDP بورڈ سے باضابطہ منظوری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے بعد ووٹ درکار ہے۔ ڈی کرو کے ترجمان نے کہا کہ “تعیناتی کے طریقہ کار کے لیے، جیسا کہ مناسب ہے، ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رجوع کر رہے ہیں۔” اس موقع پر ان کی پارٹی اوپن وی ایل ڈی کے چیئرمین فریڈرک...
    امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فورسز خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ جان ہیلی کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجی ایک سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جس میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے عملی کردار ادا کر رہا ہے، اور یہ مشن اسی کوشش کا حصہ ہے۔ دوسری جانب امریکی...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام  ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش...
    حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس کے ذریعے دو یرغمالیوں کی لاشیں وصول کی گئی ہیں، جنہیں بعد ازاں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فرانزک میڈیسن منتقل کیا گیا ہے تاکہ ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق حماس اب تک ہلاک 28 مغویوں میں سے 15 کی لاشیں اسرائیل کو واپس کر چکی ہے، جن میں سے تازہ دو لاشیں بھی شامل ہیں جو آج حوالے کی گئیں۔ اسرائیلی حکام کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ آج ہونے والی کارروائی میں 3 گواہ، جو پولیس سب انسپکٹرز تھے، عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق متعلقہ افسران کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، اسی باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔جج امجد علی شاہ نے عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے تینوں گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرنے کا حکم...
    سعودی عرب نقل وحمل کے شعبے میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جہاں مملکت نے بری پل کے نام سے ایک عظیم ریلوے منصوبے کا آغاز کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کو ساحلی شہر جدہ سے صرف 4 گھنٹوں میں جوڑ دے گا۔ 7 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ مملکت کی جدید ترین انجینیئرنگ کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے اور اسے سعودی وژن 2030 کے اہداف میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ریاض سے جدہ تک کا سفر، جو اس وقت گاڑی سے قریباً 12 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اب تیز رفتار ریل کے ذریعے صرف 4 گھنٹوں میں ممکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کی اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق، ان لاشوں کو بین الاقوامی انسانی تنظیم ریڈ کراس کے توسط سے وصول کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ریڈ کراس کے نمائندوں نے دونوں لاشوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں فرانزک میڈیسن کے نیشنل انسٹیٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہاں میڈیکل ماہرین کی ٹیم لاشوں کی شناخت اور فرانزک معائنہ کرے گی تاکہ موت کے حالات اور وقت سے متعلق مکمل رپورٹ تیار کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، حالیہ پیشرفت کے بعد اسرائیل...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسے تسلیم کیا۔ ’’فارن پالیسی‘‘ کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط  ہیں، یہ معدنی ذخائر  اعلیٰ عالمی معیار اور برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں۔ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری،  باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ کرنے کے لئیے قومی معدنی پالیسی 2025ء مرتب کی گئی، قومی معدنی پالیسی کے2025ء کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ بین...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے اور امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے، جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشت کاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی...
    خیبر پختونخوا میںہماریحکومت ہے اور کے پی کے کے عوام کو جواب دے ہے،مینڈیٹ کے بعد حق ہے اپنی پالیسی خود ترتیب دیں، وزیر اعلیٰ کا حق ہے وہ مجھ سے ملاقات کرے،بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں10 ماہ سے فکس نہیں ہو رہی،پی ٹی آئی کے تمام وکلائ،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسوں کی پیروی پر عدالتوں میں پہنچیں، وکیل فیصل ملک کی میڈیا سے گفتگو بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کے بانی کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام کیسز کی پیروی کے دوران پی ٹی آئی کے تمام وکلاء تمام ایم این ایز ، تمام ایم پی ایز اور لیڈر شپ عدالتوں میں جائے گی، بانی نے کہا کے خیبر پختونخوا...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اہلیہ  جمائمہ خان کی والدہ کے انتقال پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کا اپنی فیملی کو اڈیالہ جیل میں دیا گیا پیغام ان کے ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا "مجھے لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے خاندان نے یہ  افسوسناک خبر آج مجھے جیل میں بتا ئی۔" عمران خان نے مزید کہا " اینابیل میرے بیٹوں کی ایک شفیق نانی  تھیں اور بے حد مہربان، ہمدرد اور شفیق انسان تھیں۔ لندن کے دوروں کے دوران میں اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے گھر ٹھہرتا تھا۔ 1985 میں میری والدہ...
    غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے آج مزید 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کیں، جس کے بعد واپس کی گئی میتوں کی مجموعی تعداد 135 ہو گئی ہے۔ ان تمام افراد کو اسرائیلی جیلوں میں قید کے دوران بدترین حالات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب، حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج رات مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ اب تک حماس 9 لاشیں واپس کر چکی ہے، جبکہ تقریباً 19 لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ قبل ازیں، قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت حماس 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کر چکی ہے، جن کے بدلے اسرائیل نے1700 سے...
    حماس آج رات مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جب کہ غزہ کو آج 15 فلسطینیوں کی میتیں واپس کی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان لاشوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کی گئی تھی۔ حماس نے آج رات مزید دو لاشیں اسرائیل کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ملبے تلے دبی دیگر لاشوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔ جیسے جیسے یرغمالیوں کی لاشیں ملتی جائیں گے۔ انھیں اسرائیل بھیجا جائے گا۔ یاد رہے کہ حماس 28 میں سے اب تک 9 لاشیں واپس کرچکا ہے جب کہ  تقریباً 19 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے...
    ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ نرگس، جو اب ایک تبدیل شدہ زندگی گزار رہی ہیں، حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں۔ اس روحانی سفر کے دوران ان کی ملاقات ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی، جو ان کی زندگی میں تبدیلی کا ایک اہم سبب رہے ہیں۔ نرگس نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ مکمل پردے میں، نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی انداز میں بتاتی ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خوش نصیبی کا لمحہ ہے، کیونکہ اُن کا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ہوا تھا — وہ حج جس نے اُن کی زندگی...
    پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔ جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ 95 بینک اکاونٹس کے علاوہ ان کی مسروقہ اور غیر مسروقہ جائیدادیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس مذہبی جماعت کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کسی مسجد کو مسمار نہیں کیا جا رہا اور تمام مساجد کھلی ہیں جہاں نمازی آزادانہ طور پر عبادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ذہن میں جو انتہا پسند اور خرافاتی خیالات ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ مساجد اور مدارس کا انتظام محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو  2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔فارن پالیسی  کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے  کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025ء کے ثمرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔جریدے کے مطابق معدنی ذخائر کے مؤثر استعمال سے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس اور مسروقہ و غیر مسروقہ جائیداد سیل کر دی گئی ہے، اس مذہبی جماعت کی لیڈرشپ کو تین ٹئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن چل رہا ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے سیلاب زدگان سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے تینتیس موبائل پولیس اسٹیشنز کا افتتاح کر دیا ہے، ان میں سے سات پنک موبائل پولیس اسٹیشنز ہیں، پنک موبائل پولیس اسٹیشنز میں خواتین پولیس اہلکار بیٹھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے شیڈول کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا، علاقے کے...
    سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے غزہ سیزفائر ڈیل کی ’مسلسل خلاف ورزی،‘ قطر کے امیر کی طرف سے اسرائیل کی مذمت سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کو منگل 21 اکتوبر کی صبح ملکی دارالحکومت پیرس کی ایک جیل پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں پانچ سالہ سزائے قید کاٹنا ہے۔ انہیں یہ سزا 2007ء کی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی رقوم کے حصول کی مجرمانہ اسکیم کی وجہ سے سنائی گئی تھی۔ نکولا سارکوزی کے جیل پہنچائے جانے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر پولیس کی حفاظت میں گاڑی میں...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جب تک فلسطینی عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست نہیں ملتی، اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہر باشعور مسلمان کی ذمہ داری ہے، اسرائیل کی ریاست ظلم، نسل کشی، اور بربریت کی علامت بن چکی ہے، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے اسرائیل و فلسطین تنازعے پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل وہ ملک ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اس کی...
    نوابشاہ میں آئی ایس او کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو منافقین فلسطین اور غزہ کے شہداء کیساتھ خیانت کرکے امریکہ و اسرائیل کے حواری بنے، وہ غدار ہیں، اور انکے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ محاذ مقاومت کے شہداء کے پاکیزہ لہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا کا سب سے بڑا عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اقوام عالم، محور مقاومت کی مظلومیت و صداقت اور اسرائیل و امریکا کے مکر و فریب، ظلم و بربریت کو بخوبی پہچان چکی ہیں۔...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ عمل میں اسرائیل کی فائرنگ اور 100 سے زائد فضائی حملوں میں غزہ میں متعدد افراد جان سے چلے گئے اور سیز فائر کو بہت بڑا دھچکا...
    غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکا متحرک ، سفارتی کوششیں تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس):امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ حماس نے غزہ میں یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی جس کے بعد اس نے لاش کو اسرائیلی فوج کے سپرد کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیاگیا جہاں لاش کی شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک 13 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 15 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، انہوں نے حماس کو پیغام دیا کہ وہ جلد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تنخواہ دار نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے زیادہ ،برآمد کنندگان کے مقابلے میں تین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش انسانی بنیادوں پر ریڈ کراس کے حوالے کردی ہے، جسے بعد ازاں اسرائیلی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یرغمالی کی لاش واپس کرنے کی کارروائی غزہ میں انجام دی گئی، جہاں ریڈ کراس کے نمائندوں نے لاش وصول کرنے کے بعد اسے اسرائیلی فوج کے حوالے کیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق یہ لاش پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردی گئی ہے، جہاں شناخت کا عمل کم از کم 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک مجموعی...
    مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ترمس عیا میں ایک 55 سالہ فلسطینی خاتون پر غیرقانونی یہودی آبادکار نے ڈنڈے سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو امریکی صحافی جیسپر نیتھانیئل نے ریکارڈ کی۔ رپورٹ کے مطابق نقاب پوش آبادکار نے خاتون کے سر پر ڈنڈے کا پہلا وار کیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئیں، بعد ازاں اس نے زمین پر گری ہوئی خاتون کو دوبارہ مارا۔ زخمی خاتون کی شناخت ام صالح ابو علیا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ابتدائی طور پر انتہائی نگہداشت یونٹ میں تھیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کی...
    کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلاء برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب انتہائی سادگی، وقار اور عدالتی روایات...
    اسرائیل کی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ پانچ روزہ فوجی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فوجی مشق کا مقصد “غیرمتوقع حالات” کی تیاری کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ ​​ختم نہیں ہوئی اور نئے سرے سے کشیدگی کا خطرہ باقی ہے۔ یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جب لبنانی سرزمین پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور حزب اللہ نے غیر مسلح کرنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو از سر نو تعمیر کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایدرائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق، جو اتوار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    یاد رہے کہ جنگ بندی سے پہلے یورپی یونین نے اسرائیل کے چند وزراء کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے، تجارتی تعلقات میں کٹوتی اور مالی پابندیوں کی تجاویز پیش کی تھیں، تاہم امریکی ثالثی میں ہونیوالی جنگ بندی کے باعث ان پر عمل فی الحال روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہوچکا، لیکن ان کے خلاف پابندیوں کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالس نے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر پابندیوں کا امکان اب بھی برقرار ہے اور اس وقت...
    غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے کے برعکس کہ لبنانی حکومت تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیکی کوشش میں ہے، لبنانی ڈپٹی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان نے قابض صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی کوشش کبھی نہیں کی اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میتری (Tarek Mitri) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں قابض صیہونی رژیم نے ثالثوں کے ذریعے بیروت سے سیاسی مذاکرات کی درخواست کی تھی لیکن لبنان نے اسے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ المیادین کے ساتھ انٹرویو میں طارق میتری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھی ایسی ہی ثالثی کی تجویز پیش کی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ امریکی کوششوں سے، معاہدے کی پاسداری کے لئے اسرائیل...
    غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے کے برعکس کہ لبنانی حکومت تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیکی کوشش میں ہے، لبنانی ڈپٹی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان نے قابض صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی کوشش کبھی نہیں کی اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میتری (Tarek Mitri) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں قابض صیہونی رژیم نے ثالثوں کے ذریعے بیروت سے سیاسی مذاکرات کی درخواست کی تھی لیکن لبنان نے اسے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ المیادین کے ساتھ انٹرویو میں طارق میتری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھی ایسی ہی ثالثی کی تجویز پیش کی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ امریکی کوششوں سے، معاہدے کی پاسداری کے لئے اسرائیل...
    گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے قریب دب شاخ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین شہر میں دودھ فروخت کرکے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے جنرل محمد رضا نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کا میزائل اسلحہ خانہ محفوظ رہا یہاں تک کہ اس پر کوئی خراش تک نہیں آئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل محمد رضا نقدی نے اسرائیل دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس جنگ میں ہمارے 3 فیصد میزائل لانچرز ہی تباہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی خالصتاً مقامی ہے اور ہماری تکنیک اتنی سادہ ہے کہ ہم ہزاروں کی تعداد میں لانچرز دوبارہ تیار کرسکتے ہیں، تمام تر معلومات کی فراہمی کے باوجود ہمارے دشمن کو 12 روزہ جنگ میں شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا اسی لیے اس نے جنگ بندی...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور اُن کے مشیر برائے مشرقِ وسطیٰ جیرڈ کشنر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ساری توجہ  فلسطینیوں کی زندگی بہتر بنانے پر مرکوز رکھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کُشنر نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں ضم ہونا ہے تو غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دینا ہوگا۔ سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں جیرڈ کُشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیلی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ مشرقِ وسطیٰ کے بڑے اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو فلسطینی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار...
    اپنے ایک بیان میں حسن فضل الله کا کہنا تھا کہ آج حزب الله اپنی سرزمین، جنوبی لبنان اور وہاں کے دیہاتوں کی حفاظت، تعمیر نو اور زندگی کی بحالی کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" کے پارلیمانی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" کے رکن "حسن فضل‌ الله" نے کہا کہ لبنان بالخصوص جنوبی علاقے پر صیہونی جارحیت، ان مقاصد کے حصول کی کوشش ہے جو دشمن، ماضی کے حملوں میں حاصل نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے اہم مقاصد جنوبی لبنان کے لوگوں کو بے گھر کرنا، دریائے لیطانیہ پر قبضہ کرنا اور ملک کے جنوبی گاؤں خالی کرانا ہیں۔ تاہم استقامتی فورسز کی قربانیوں اور لبنانی عوام...
    غزہ میں جاری نازک جنگ بندی اس وقت بڑے امتحان سے دوچار ہوگئی، جب اسرائیلی افواج نے یہ الزام لگاتے ہوئے فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کردی کہ حماس کے جنگجوؤں نے 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کے بعد ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے تصدیق کی کہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بعد ازاں اسرائیلی فوج نے کہاکہ وہ دوبارہ جنگ بندی پر عملدرآمد کر رہی ہے، جب کہ مذکورہ اہلکار کے مطابق امدادی ترسیل پیر سے بحال کردی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کا ردعمل آگیا امریکا کی تجویز کردہ اس...
    جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلا برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے نئے قائم مقام چیف...
    غزہ میں 98فلسطینیوں کا خون بہانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کے نفاذ کے بعد اسرائیل اب تک غزہ میں 98 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے جبکہ 230 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی...
    ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دو جدید اور اپ گریڈ شدہ بیلسٹک میزائلوں — ’عماد‘ اور ’قدر‘ — کی باضابطہ رونمائی کر دی ہے۔ یہ میزائل ایرانی انقلابی گارڈ (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’قدر‘ میزائل کو خاص طور پر الیکٹرانک وارفیئر سے نمٹنے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس میں ایسے سسٹمز شامل کیے گئے ہیں جو دشمن کے ریڈارز، کمیونیکیشن سسٹمز اور دیگر الیکٹرانک آلات کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب، ’عماد‘ بیلسٹک میزائل کو بھی تکنیکی طور پر جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے تو اسے فلسطینی عوام کے لیے ترقی اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ جیرڈ کشنر نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اب اسرائیل کے لیے ضروری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس فی الحال اپنے معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے، اگرچہ حالات بدل سکتے ہیں، لیکن امن کی کوششیں جاری ہیں۔ اسی حوالے سے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس...
    امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ ایسے شیطانی منصوبوں میں شریک ہونا نظریۂ پاکستان کیساتھ کھلی خیانت کے برابر ہے۔ لہٰذا ہم حکومتِ پاکستان سے، جو اس معاہدے میں شریک تھی، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اس سنگین خلاف ورزی پر فوری، سخت اور عملی ردِعمل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے دنیا کے سامنے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔ حالانکہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ یہ شیطانی منصوبہ محض ایک وقتی چال اور دھوکہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ حماس کے ساتھ امن برقرار رہے۔ ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ صورتِ حال پُرامن رہے"۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں حماس کے مبینہ حملوں کے جواب میں فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنگ بندی کے "عمل درآمد کی تجدید" شروع کر دی ہے، جب کہ دونوں فریق ایک دوسرے...
    اسرائیل کی فوج نے لبنان کی سرحد کے ساتھ پانچ روزہ فوجی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس فوجی مشق کا مقصد "غیرمتوقع حالات" کی تیاری کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ ​​ختم نہیں ہوئی اور نئے سرے سے کشیدگی کا خطرہ باقی ہے۔ یہ مشق ایسے وقت میں ہورہی ہے جب لبنانی سرزمین پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور حزب اللہ نے غیر مسلح کرنے سے انکار کا اعادہ کیا ہے۔ حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو از سر نو تعمیر کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایدرائی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ مشق، جو اتوار کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جنگ بندی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کر رہی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور ایک مستقل امن کی جانب بڑھنے کے لیے تمام فریقین کی جانب سے معاہدے کی مکمل پاسداری نہایت ضروری ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق، امریکہ کے نائب صدر جی ڈے وینس، جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل اعلیٰ سطحی امریکی وفد جنگ بندی معاہدے کو محفوظ بنانے اور مزید پیش رفت کے لیے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ دوران سماعت، علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد...
    غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے لے کر اب تک جنگ بندی کی 80 بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔ غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اقدامات اس کے جارحانہ رویے اور خون خرابے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کو حماس کی جانب سے مبینہ جنگ بندی...
    یروشلم: غزہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑنے کے بعد امریکی قیادت نے ہنگامی طور پر مداخلت کر دی ہے۔ امریکی نائب صدر جی ڈے وینس، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف امن معاہدہ بچانے کے لیے اسرائیل روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفد کا مقصد غزہ سیز فائر معاہدے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا اور فریقین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ دوسری جانب حماس کے وفد کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو قاہرہ میں مصری حکام کے ساتھ جنگ بندی پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کر رہے ہیں۔ جیرڈ کشنر نے روانگی سے قبل...
    غزہ ( نیوزڈیسک) جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کے نفاذ کے بعد اسرائیل اب تک غزہ میں 97 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔،...
    فوٹو بشکریہ ایکس اکاؤنٹ سندھ کے سینئر وزیر، شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔راہوکی میں سندھ میمن اتحاد کے اجلاس کے دوران سندھ میمن اتحاد سے متعلق دیگر اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر راول شرجیل میمن نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ میمن برادری کے اتحاد اور امن و انصاف کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
    صیہونی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ جارح فوج نے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بم برسا دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید کر کے خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا۔ صیہونی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ...
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔ جنگ بندی کے باوجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جارحیت پسند اسرائیل نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ انسانی جانوں کے اس ضیاع کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی بحالی کا اعلان کردیا، تاہم اس کے دعوے پر عالمی برادری اور مقامی مبصرین کی جانب سے شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے مبینہ اہداف کو نشانہ بنانے کے نام پر کم از کم 120 راکٹ حملے کیے، جن میں کئی شہری آبادی والے علاقے بھی زد میں آ گئے۔ ان حملوں میں سرنگوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے...
    مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بنے گی اور جی بی میں نون لیگ کی حکومت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ چند ہفتوں کے بعد حکومت تبدیل ہو گی اور وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو گی جبکہ گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت نون لیگ کی ہو گی۔ مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار...
    غزہ:  اسرائیل نے بڑے فضائی حملے میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے عرب میڈیا کو جنگ بندی کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگ بندی کی بحالی میں مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی غزہ پر شدید فضائی حملے کیے گئے جن میں 42 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کل صبح سے اب تک 45 افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں...