2025-05-17@04:07:04 GMT
تلاش کی گنتی: 4504

«سیف نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے تحمل پر مبنی اقدامات کی تعریف کی ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو بھارتی حملوں اور پاکستانی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے تحمل پر مبنی اقدامات کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں کا قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹرین آپریشن بغیر کسی رکاوٹ، منسوخی کے بغیر شیڈول کے مطابق جاری ہے۔(جاری ہے) محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کو علاقائی صورتحال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات پر پاکستان کے ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹرین آپریشنز کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر فعال رہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام ٹرینیں اپنے وقت پر چل رہی ہیں اور کوئی بھی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ۔(جاری ہے) پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان ا فواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری...
    پرنس رحیم آغاخان پنجم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیددگی پر گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے سربراہ پرنس کریم آغاخان پنجم نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششوں اور معاونت کی پیشکش کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لزبن، اسماعیلی برادری کے 50ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم تخت نشین ہوگئے خط میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ صورتحال پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ‘یہ میری امید اور دعا ہے کہ دونوں طرف انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصان کو...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات چیت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کے بڑے لیڈر بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو بحیثیتِ بانی پی ٹی آئی کے نمائندہ آپ سے بات کر رہا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، تو یہ قوم کو متحد اور یکجا کرے گا۔ پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی...
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف — فائل فوٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جوابی وار کے بعد بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔حمزہ شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کےتحت بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین اور قابل ستائش ہے، پاکستان ایک زندہ قوم اور شہیدوں کی سرزمین ہے۔ پاکستان اب مزید کیا کرے گا؟ خواجہ آصف نے بتادیاوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی۔...
    صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں صدر آصف زرداری نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، صدر نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے pic.twitter.com/8ST4gEpbGe — WE News...
    وزیراعلی مریم نواز شریف کا اہم اقدام صوبہ بھر میں 48گھنٹے میں 50ہزار سے زائدرضا کاروں نے شہری دفاع ٹریننگ مکمل کرلی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرریسکیو اور سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں بھی جاری وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہنگامی حالات کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کا ٹریننگ پروگرام سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈکٹر رضوان نصیرکی زیر نگرانی صوبہ بھر میں کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کا دورانیہ چارگھنٹے مقرر ”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ پروگرام کے تحت رضا کاروں کی ایمرجنسی سروسزاورسول ڈیفنس بم ڈسپوزل ٹریننگ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی ذمہ داریوں اورسوشل میڈیا سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے ٹریننگ کے دوران ہنگامی صورتحال میں...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک...
    بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا ،سفارتی و عسکری حکام کی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی : بھارتی وزارت خارجہ اور فوجی حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج نے کہا کہ مغربی بھارت کے سرحدی علاقے میں پاکستان کی مسلسل مسلح کارروائیوں سے بھارتی فضائیہ کی کئی ایئر بیسز اور فوجی اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔بھارتی فوج نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جن میں تکنیکی سہولیات، کمانڈ کنٹرول سینٹر، ریڈار اسٹیشن اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی جنگی جہاز اور میزائلوں نے پاکستان کے متعدد فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔علاوہ ازیں بھارتی فوج کا مشاہدہ ہے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے صدر مملکت کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے آپریشن  ’’بنیان مرصوص‘‘ کی صورت میں بھارت کو دیے جانے والے موثر جواب بارے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج...
    پاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی صدرِ مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے صدر کو بھارت کے خلاف آپریشن سے متعلق ابھی تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاسی لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تھا۔وزیرِ اعظم شہباز...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی صدرِ مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی۔ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے صدر کو بھارت کے خلاف آپریشن سے متعلق ابھی تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی لیڈرشپ سے ٹیلی فونک رابطہ بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی...
    ---فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی صورتحال کے پیشِ نظر سیاسی لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، حافظ نعیم الرحمان، خالد مگسی، چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللّٰہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا، پہلگام واقعے پر حقائق جاننے کےلیے غیرجانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری موجودہ کشیدہ صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔
    وزیراعظم محمد شہباز کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سیاسی راہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون...
     وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر  سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول ، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہے کہ ’ الحمدللہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا ہے، پہلگام واقعے پرحقائق جاننے کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا،بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے...
    وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم بھارت کی ان پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بیگناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر  سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول ، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17  تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہے کہ ’ الحمدللہ...
     حسن علی: وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے حافظ نعیم الرحمان کو ہندوستان کے حملے بارے بتایا۔ وزیراعظم نے بھارت کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔
    راؤدلشاد :وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ ، وزیراعظم نےسیاسی رہنماؤں کوموجودہ کشیدہ صورتحال بارےآگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موجودہ کشیدہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں کے تناظر میں ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، بی این پی کے خالد حسین مگسی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے رابطہ کیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی وزیراعظم نے سیاسی قائدین کو بھارت کی...
    وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری موجودہ کشیدہ صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔ پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہامریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ بھارت میں ایئر بیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے...
    سٹی42: امریکی ماہرسیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے بھی پاک فوج کی بہادری اور صلاحیت کی تعریف کردی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہامسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہےبھارت فوجی حکمت عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔پاکستان کے پاس قابل ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا برائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ بھی اتھارٹی کا حصہ ہیں۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000 میں قومی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔ Post Views: 3
    آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی ۔اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَہ َ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ صَفًّا َأَنَّ مْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” ترجمہ:- “بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔” آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص”کے تحت...
    وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، وزیراعظم کے طلب کردہ اجلاس میں چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف اور پاک فوج کے دیگر سربراہ شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نیوکلیئر ایسڈ بارے حکمت عملی طے کی جائے گی، یاد رہے کہ یہ وہ اتھارٹی ہے جو نیوکلیئر ایشوز کو بھی ڈیل کرتی ہے۔واضح رہے کہ فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے...
     اسلام آباد؍ ریاض (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ آئی این پی) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔ عادل الجبیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ موجودہ سکیورٹی صورتحال‘ پاکستان بھارت کشیدگی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور علاقائی امن قائم کرنے کے لیے سعودی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے  کہا ہے کہ  بھارت...
    ایئروائس مارشل نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے لیے وہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ رافیل کی کال سائن کو گاڈزیلا کا نام دیا گیا تھا، گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، اس لیے رافیل کو بھی ناپید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر فورس ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بھارتی رافیل گرانے کے ثبوت دے دیے۔ نیوز کانفرنس کے دوان انھوں نے کہا کہ گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، رافیل کو بھی ناپید کر دیا ہے۔ بھارت نے 4 اطراف سے 60 طیارے بھیجے، بھارتی حملہ آور طیاروں میں 16 رافیل بھی تھے۔ اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کے...
    سٹی42:   بھارت کی مایوسی میں جلد ہی اضافہ ہو گا۔پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات بھارت کے تین ائیر بیسز پر ناکام میزائل حملوں کے بعد کہی ہے۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کے ناکام میزائل ھملوں کی ابتدائی اطلاع دینے کے بعد کہا تھا کہ بھارت تیار رہے، پاکستان جواب دے گا۔ اس کے بعد جنرل احمد شریف چوہدری دوبارہ ٹی وی پر ظاہر ہوئے، انہوں نے بتایا ک ہبھارت کے تینوں ائیر بیسز پر حملے  عملاً ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  اس کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم ک یکمرشل فلائتس کے لئے بند کر دی گئیں۔ اب جنرل احمد شریف بتا...
    سٹی42:  پاکستان آرمی کے ترجمان جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تین ائیر بیسز پر بھارت کے حملے بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  میڈیا کو بتا رہے ہیں کہ بھارت کے فائر کئے ہوئے زیادہ تر میزائلوں کو پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے فضا مین ہی تباہ کر دیا۔ بھارت کے پاکستانی ائری بیسز پر حمےل ناکام بنا دیئے گئے۔ اگر کچھ میزائل ائیر بیس پر گرے بھی تو ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  کچھ دیر پہلے جنرل احمد شریف چوہدری نے  نیوز چینلز کے ذریعہ پاکستان کے تین ائیر بیسز پر  انڈیا کے میزائل ھملوں...
    سٹی42: بھارت نے پاکستان پر  فضا سے  میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ پاکستان کے شہروں شورکوٹ ائیر بیس اور  راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس،   کو نشانہ بنایا ہے۔ آج نصف شب گزرنے کے بعد  کینہ پرور مودی پڑوسی کی مسلسل جارحانہ حرکتوں کے بعد سوشل میڈیا پر اطلاع آئی تھی انڈیا نے نور خان ائیر بیس، شور کوٹ ائیر بیس پر میزائلوں کے حملے کئے ہیں۔ اب پاکستان آرمی کے ترجمان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔  آج صبح پونے دو بجے یہ بریکنگ نیوز آئی تھی کہ انڈیا کی فوج نے آدم پور...
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل راجا رب نواز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے شواہد پیش کرنے کے بجائے اس واقعے کی آڑ میں بھارت نے کشمیر کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا، 50 گھر بارود سے اڑا دیئے گئے ہیں اور ڈھائی ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، کشمیر میں بھارت اب یہ کر رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس...
    نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ہے۔ شہباز شریف اور عادل الجبیر کی ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے ہیں۔
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل راجا رب نواز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے شواہد پیش کرنے کے بجائے اس واقعے کی آڑ میں بھارت نے کشمیر کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا، 50 گھر بارود سے اڑا دیے گئے ہیں اور ڈھائی ہزار سے کشمیریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، کشمیر میں بھارت اب یہ کررہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)...
    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ہے۔شہباز شریف اور عادل الجبیر کی ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئےسعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے ہیں۔
    پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف اور عادل الجبیر کی ملاقات کے دوران موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاکستان آمد سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔ وہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔...
    این اے 145 خانیوال کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کے والد ، پنجاب کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا انتقال کر گئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کو فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے محمد خان ڈاہا سے ان کے والد سابق صوبائی وزیر، رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھی مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد...
      افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ Post Views: 4
    کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنیکی سازشیں کی گئیں، تاہم آج ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے نو مئی کے واقعات میں جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر زین العابدین خلجی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے نو مئی کے واقعات کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی...
    سٹی42:  این اے 145 خٓنیوال کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا  کے والد ، پنجاب کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا   انتقال کر گئے۔ وزیرِاعظم  شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کو فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔   مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی وزیراعظم  شہباز شریف نے محمد خان ڈاہا سے ان کے والد سابق صوبائی وزیر، رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعلی  مریم نواز شریف نے...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو اس حوالے سے خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ ریلوے اراضی پر پارکنگ پلازے بناکر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔خط میں میئر کراچی نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج کے قریب اراضی پارکنگ کے لیے موزوں ہے، سٹی اسٹیشن کے سامنے ریلوے گراؤنڈ پارکنگ میں تبدیل ہو۔مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر ریلوے کو خط کے ذریعے بتایا کہ غیر منظم پارکنگ سے ٹریفک بدترین صورتحال میں داخل ہوچکی۔انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہ سرگرمیوں سے دباؤ مزید بڑھےگا، جس کا حل پارکنگ پلازے ہیں، ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے ریلوے اراضی کا...
    افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر میں انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے، پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر اور بنڈلی میں کم سن بچی اور خاتون سمیت 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 پوسٹیں، مقبوضہ کشمیر میں جھنڈا زیارت پوسٹ اور پانڈو سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا، سماہنی باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی بجٹ 2025-2026ء کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین سے بجٹ پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہے.آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے. غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔شہباز شریف نے...
     عقیدت سے لبریز دلوں اور فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ، پاکستانی حرم گائیڈز جو وزارت مذہبی امور کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہوتے ہیں،  مسجد الحرام میں حاجیوں کی رہنمائی اور مدد کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر، پاکستانی معاونین حج نہ صرف پاکستانی حاجیوں کی خدمت کررہے ہیں بلکہ دیگر ممالک کے حاجیوں کی بھی مدد کررہے ہیں۔ خواہ یہ کسی بزرگ حاجی کو راستہ دکھانا ہو، مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کرنا ہو، یا زیادہ بھیڑ والے علاقوں میں حاجیوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہو، ان کی موجودگی ہزاروں حاجیوں کے...
    حنیف عباسی— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو مارا اور دنیا ہندوستان کا یہ چہرہ اپنے سامنے رکھے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ موقع ہے جب پاکستانی کو یک زبان ہو کردشمن کو پیغام دینا ہے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں جو پاکستان پر حملہ کیا وہ نئی بات نہیں، بزدل دشمن نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسیوزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہمارے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانور ریپاتی نے ملاقات کی جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز اور فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی کی ملاقات میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اس دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلی سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی...
    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہنا ہے کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہہ دیا ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کاکہنا ہے کہ فریقین سے کہتے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ اقدامات کریں۔ پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے پر بات کی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیرداخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے بھارت کی ڈورنز دہشت گردی کے بارے میں بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔(جاری ہے) جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔بیرسٹرسیف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیر ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کیلئے امید کا باعث ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کیلئے پٴْرعزم ہے۔
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے  بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کےلیے امید کا باعث ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔ یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے۔  رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے...
    مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیبانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کےحقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے، لیکن جعلی حکومت قوم کو متحد کرنے کے بجائے مزید تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے ہی بانی چیئرمین سے ملاقات سے روکنا آئینی اور قانونی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلیٰ کو پنجاب حکومت کے احکامات پر روکا گیا جو آئین اور جمہوریت کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے احکامات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر نوازشریف، اعلیٰ  سول  اور عسکری  قیادت  بھی موجود  تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں  پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔  پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پرعزم ہے۔ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ان کے صاحبزادے احمد میر سے ٹیلی فون پر  تعزیت کرتے ہوئے، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ ساجد میر کے ساتھ طویل رفاقت میرا اثاثہ ہے۔ساجد میر ایک بااصول شخصیت تھے۔ ان  کی وفات  جہاں ان کے خاندان اور جماعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے وہیں ان  کی وفات کو اپنا ذاتی نقصان سمجھتا ہو۔
    امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قوم  منتظر ہے کہ  نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں، بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین امریکہ کی اسرائیلی حمایت کی مذمت کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اچھا جواب دیا گیا تاہم یہ کافی نہیں، قوم بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں کے ایسے بدلے کی منتظر ہے کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں اور آرایس ایس کی جنونی حکومت کو دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔ جماعت اسلامی کے تحت کل (جمعہ کو) ملک گیر یوم عزم کے موقع پر پوری قوم جہاں افواج پاکستان...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود ہے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سکیورٹی حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا...
    عالمی دفاعی ماہرین نے پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کو فی الفور کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عالمی برادری نے بھارت کی پاکستان میں جاری اشتعال انگیزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جب کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دفاعی اقدامات کو سراہا گیاہے۔ بھارت کی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی تجزیہ کار ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی ایٹ آلبانی کرسٹوفر کلیری نے پاکستان کے ذمہ دار کردار کی تعریف کی۔ کرسٹوفر کلیری نے کہا کہ بھارت کے ممکنہ فضائی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کا جوابی اقدام مکمل اور مؤثر تھا۔ علاوہ ازیں سابق امریکی سفارتکار الزبتھ تھریلكیڈ نے بھی...
    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم ہاوس میں اعلی سطح کا اہم اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں، اجلاس میں اعلی سول اور عسکری قیادت موجود ہے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاوس پہنچے۔وزیراعظم کی صدارت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جب پاکستان حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی، بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا لیکن پوری دنیا جان جائے گی۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میڈیا کو بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر ہوئے، ان میں سے ایک پروجیکٹائل (میزائل) انہوں نے خود امرتسر میں گرایا، باقی 2 بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے، ان میں سے ایک کو...
    شہر لاہور میں گراں فروشوں نے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بائث زندہ برائلر 368 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 255 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے تاہم متعدد علاقوں میں اس سے بھی زائد نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید ، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے حملوں نے ناصرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پر واضح کردیا ہے کہ  پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ  رکھتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے آج شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے  میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو شرمناک قرار دے دیا وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے حملوں نے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی...
    اسلام آباد:   وزیر اعظم   محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔   وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید ، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے حملوں نے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا  ۔ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے...
    صدر مسلم لیگ نون نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان پر بھارتی جارحیت اور کشیدہ صورتحال پر مشاورت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے ملاقات کی۔ صدر مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف اسلام آباد میں موجود ہیں، ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاکستان پر بھارتی جارحیت اور کشیدہ صورتحال پر مشاورت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچ گئے، نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں سیاسی راہنماؤں سے ملاقات کی۔
    وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم...
    ظفروال(نیوز ڈیسک)شہریوں نے جاسوسی کی غرض سے آنے والے بھارتی ڈرون پکڑلیا، ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ظفروال میں سرحدی گاؤں بھولیاں میں مقامی شہریوں نے بھارتی ڈرون کو پکڑلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاسوسی کی غرض پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون صحیح حالت میں پکڑا گیا، پکڑا گیا ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔ حکام نے مزید تفتیش کے لیے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور سیکیورٹی ایجنسیاں اس کے ڈیٹا اور پرواز کے راستے کا تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ اس کے مشن کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل...
    سٹی 42 : سابق وزیراعظم، مسلم لیگ نون کے صدر اور مینٹور میاں نواز شریف پاکستان کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبہ کو بڑھانے کے لئے متحرک ہو گئے۔ میاں نواز شریف آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں اور کارنوں سے ملاقاتوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے اسلام آباد میں پہلی ملاقات چھوٹے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کی۔ وزیراعظم ہاؤس مین ہونے والی اس خاص ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے قائد کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میاں نواز شریف پنجاب ہاؤس آ گئے ہیں جہاں وہ قیام کریں گے اور...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، اب وزیراعلیٰ پنجاب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھائیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے یا اپنوں کیلئے ، یہ ہمیں یہاں روک رہے ہیں بھارت ڈرون پر ڈرون مارے جا رہا ہے ،انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان کی فورسز اپنے لوگوں کے ساتھ ہی مصروف ہے، میرا عمران خان سے ملنا ان کیلئے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لئے تیار ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لئے پ±رعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک افواج دشمن کے...
    بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے مغربی سرحد پر دہشت گردوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت مغربی سرحد پر دہشتگردوں کو اسلحہ اور معاونت فراہم کررہا ہے۔ پاک بھارت موجودہ کشیدگی کے تناظر میں جاری اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے مغربی سرحد پر دہشت گردوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔  وزیراعظم ہاؤس میں ہونےوالے اس اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں،اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود ہے۔  اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد ملک کی موجودہ صورت حال  اور جوابی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
    پاکستان میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر بھارتی ڈرون حملوں کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں اہم طلب کر لیا گیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف حصوں میں ڈرون حملوں کے پیش نظر وزیر اعظم ہاؤس میں خصوصی اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا، سیکیورٹی حکام شریک ہیں۔ جب کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ جوابی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں۔ اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد ملک کی موجودہ صورت حال  اور جوابی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی  اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کا...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی کے معاملات پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا...
      کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں، 24 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر اور ناز ہے ،شہباز شریف کا قوم سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے ، اسے اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل رات...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابل تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک...
    ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔                تفصیلات  کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا  کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کی، بھارت نے لاہور، گوجرانوالہ، اٹک اور راولپنڈی میں ڈرونز بھیجے، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا  کہ بھارت کے 12 ڈرونز...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان  سے رابطہ،بھارتی حملوں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو  بھارتی حملے کی تفصیلات بارے بتایا، وزیراعظم نے مشکل وقت میں ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر اظہار  بھی تشکر کیا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں...
    موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کیمروں سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں حساس مقامات، اہم تنصیبات، داخلی و خارجی راستوں کی 24 گھنٹے سرویلنس کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حسبِ ضرورت فوری ریسپانس یقینی بنا رہی ہے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے جدید فیشل ریکگنائزایشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ترجمان سیف سٹیزاتھارٹی کے مطابق سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، سیف سٹیز کی ٹیمیں سیکیورٹی ایجنسیز، ضلعی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج...
    خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، صدر رجب طیب اردوان بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق بھارت مغربی سرحد پر دہشتگردوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، بھارت خیبر پختونخوا میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور عوام، دونوں سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو حالیہ کارروائیوں کا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات کو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی حملوں پر بریفنگ دی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی جس نے نہ صرف پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی بلکہ علاقائی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈالا۔ بھارت نے یہ اقدامات اقوام متحد کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے دہشتگروں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد بھارتی دعووں کو مسترد کر...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے سفارتی کردار اور جنگی پالیسی پر دنیا معترف نظر آ رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے تعریفی انداز میں کہا کہ پاکستان نے متناسب اور سفارتی ردعمل دیا۔ ہسپانوی وزیراعظم نے کشیدگی اور تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو سفارت کاری کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کل رات دو ایٹمی قوتوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس سے جس سے کئی خدشات نے جنم لیا ہے۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پاکستان کے سفارت کاری کثیرالجہتی آرڈر اور امن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی امن کو درپیش خطرے...
    وزیراعظم سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا۔     وزیر اعظم نے ہندوستان کی بلااشتعال جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اورحمایت کی تعریف کی، وزیراعظم نے بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی جس میں 26 بے گناہ مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے تھے۔ وزیراعظم نے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پربھارت کے بزدلانہ حملے نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں...
    اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادروں کی قوم ہے جو اپنے عزم میں فولادی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف  نےقوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے، اسے اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔ کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، 26 شہید شہریوں...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے، اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ  بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے،...