2025-08-12@05:33:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1298
«شہ بالا کی»:
(نئی خبر)
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں چینی سفیر کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تاکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے متعلق مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔اس موقع پر ایجنسی میں چین کے مستقل نمائندے، سفیر لی سونگ نے چین کے موقف کی وضاحت کی ۔ لی سونگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن، ایٹمی ہتھیاروں کے “عدم پھیلاؤ معاہدے “کا فریق اور ایک جوہری طاقت ہے،اُس کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی، جو کہ...

چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق
چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز لوزان :چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں آئی او سی کے اعزازی تاحیات صدر تھامس باخ اور آئی او سی کی نئی صدر کرسٹی کوینٹری سے ملاقات کی۔ فریقین نے جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، تھامس باخ کی حمایت سے، چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کاپی رائٹ معاہدوں، ایونٹ براڈکاسٹنگ، سگنل پروڈکشن، اور ثقافتی تبادلوں...
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاسپورٹس بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر ملک بھر میں 24/7 اور بروقت خدمات کی فراہمی جاری ہے، پاسپورٹ دفاتر کی پاکستان میں مجموعی تعداد 232 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 17 سال میں 3.4 ملین سالانہ مجموعی 55 ملین پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا، گزشتہ دو سال میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے سالانہ 6.7 ملین مجموعی 13 ملین پاسپورٹس جاری کیے گئے۔ گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 30 ہزار 318 اورسیز پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کی سروسز فراہم کی گئیں، گزشتہ 16 سال میں محکمہ پاسپورٹس نے مجموعی طور پر 295.7 بلین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے۔...
اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے متعدد مقامات کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں، جس کی وجہ فضائی حدود کی بندش اور سلامتی کے خدشات بتائے گئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد تنازع ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں دبئی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ جیسے مراکز کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسرائیل ایران جنگ کے بعد مشرق وسطی کے لیے پروازیں منسوخ کرنے والی ایئر لائنز کی تازہ ترین فہرست سامنے آگئی ہے، درج ذیل ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں۔ الاتحاد ایئرویز ابوظہبی اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) جرمن وزیر خزانہ لارز کلنگبیل آج بروز منگل رواں برس کے بجٹ کا پہلا مسودہ پیش کرنے والے ہیں، جسے کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ 2025 جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈسٹاگ میں پیش کیا جائے گا، البتہ اسے حتمی منظوری ستمبر میں دی جائے گی۔ آئندہ برس کے منصوبوں پر جولائی کے اواخر تک کابینہ کو اپنی طرف سے مکمل منظوری دینی ہے، جس کے بعد رواں برس کے آخر تک بنڈسٹیگ میں اس پر ووٹنگ ہو گی۔ امریکا جرمنی میں تعینات اپنی کچھ فوج پولینڈ منتقل کرے گا اس سال کا بجٹ...
قومی سلامتی کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ تنازع کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری پر بھی زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، فیلڈ مارشل، ایئر چیف، نیول چیف، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں، ہمارا سب سے بڑا خوف ایران کے پاس جوہری ہتھیارہونا اور اس استعمال کرنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک روٹے نے دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل کہا کہ جہاں تک ایران کے جوہری پروگرام پر نیٹو کے مؤقف کا تعلق ہے، اتحادیوں کا طویل عرصے سے اتفاق ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نیٹو کے 32 رکن ممالک کے منگل سے شروع ہونے والے اجلاس سے توجہ ہٹا دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، پاکستان نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایران کے حقِ دفاع کی مکمل توثیق کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور وفاقی وزراء نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد خطے میں اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔کمیٹی نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے کیے گئے 22 جون کے حملے، جن میں...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جا سکے ۔ چین کو تنازع کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات پر گہرا دکھ ہے۔تنازع کے...
خیبر پختونخوا میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر وفاق کی طرز پر ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج سرکاری ملازمین اسمبلی اجلاس سے قبل بڑی تعداد میں اسمبلی چوک پہنچے اور خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بجٹ 2025: افسران کے الاؤنسز میں کٹوتی اور نچلے ملازمین کے لیے ریلیف کی تیاری مظاہرین کا مؤقف تھا کہ جب وفاقی ملازمین کو 25 سے 30 فیصد ڈسپیریسی ریڈکشن الاؤنس دیا جا سکتا ہے، تو خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو کیوں محروم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے چند اہم فیکٹ چیک/ حقائق اور پاکستان کا اصولی موقف ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا بحری جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نا ہی دے گا ‘ پاکستان نے 21/22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کیا ہے‘ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی بارہا اور انتہائی واضح اور دلیری کے ساتھ مذمت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل...
پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے۔ بیان کے مطابق خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ انتہائی سنگین ہے، یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ترجمان نے خطے میں جاری غیر معمولی کشیدگی اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معروف کاروباری اورسیاسی شخصیت میاں ساجد کی جانب سےعید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران سمیت کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ھوے ویلفیئر اتاشی نجم نواز ثاقب اور صاعد عزیز نے پاکستانی قوم سمیتپوری امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید الضحٰی قربانی ایثار اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے ہمارا اخلاقی قومی اور دینی فریضہ ہے ہم سب کو چاہیے کہ عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں خلق خدا کی خدمت نادار بے سہارا اور یتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ قربانی بڑی...
میاں رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کا حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران کی ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، ان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ حملہ پورے خطے کو غیر مستحکم کر چکا ہے اور دنیا کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، او آئی سی فوری مشترکہ اقدامات کرے تاکہ امریکا کی مزید جارحیت کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی ہتھیاروں کا ڈھول عراق کی یاد دلاتا ہے، یہ خطرناک مثالیں قائم کی جا رہی ہیں، کل کوئی اور ملک...
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہاہے کہ امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، یو این چارٹر کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہاکہ اسرا ئیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملہکیا گیا ، 15جون کو مسقط میں ہمارے امریکہ کیساتھ مذاکرات طے تھے ، اسرائیل کے گرین سگنل کے بعد امریکہ نے ہم پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بین الاقوامی خلاف ورزی کی ،اسرا ئیل این پی ٹی کی ممبر نہیں ہے، سلامتی کونسل کے تین مستقل ممالک کی سپورٹ سے ہم پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ایٹمی پروگرام کی انٹرنیشنل ایجنسی مانیٹرنگ کر...
بیجنگ : ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔اتوار کے روز تر جمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ چین تنازع کے فریقین خاص طور پر اسرائیل سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کریں، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور بات چیت اور مذاکرات کا آغاز کریں۔ چین مشرق وسطیٰ میں امن و...
ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی فوری تحقیقات کرے۔ ایرانی سرکاری نیوز نیٹ ورک SNN کے مطابق، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کے حملوں کو ’’بین الاقوامی قوانین، خصوصاً جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا ہے۔ محمد اسلامی نے گروسی پر ’’غفلت اور خاموشی‘‘ اختیار کرنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ ایران اس سلسلے میں ’’مناسب قانونی اقدامات‘‘ اٹھائے گا۔ خط میں کہا گیا...
ساڑھے سولہ ہزار مربع کلومیٹر پر محیط مغربی ایشیا میں واقع رقبے کے لحاظ سے دنیا کے 17ویں اور مشرق وسطیٰ کے دوسرے بڑے ملک ایران کی جغرافیائی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی سرحدیں دنیا کے سات اہم ممالک سے جڑی ہوئی ہیں جن میں ترکی‘ عراق‘ آذربائیجان‘ آرمینا‘ ترکمانستان‘ افغانستان اور پاکستان شامل ہیں اور اگر سمندری سرحد کی بات کی جائے تو کویت‘ سعودی عرب‘ بحرین‘ قطر‘ اومان اور متحدہ عرب امارات‘ ایران کے ساتھ متصل نظر آتے ہیں۔ ایران کی سب سے بڑی جغرافیائی اہمیت یہ ہے کہ خلیج فارس اور خلیج اومان کے درمیان دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز جسے بین الاقوامی اصلاح میںHormuz Island یاHormuz Straitکے نام سے بھی موسوم...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ...
پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملے نہ صرف عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل اور جائز حق حاصل ہے، اور موجودہ صورتحال میں ایران کے خلاف مسلسل جارحیت، تشویشناک حد تک تشدد میں اضافہ کر سکتی ہے۔ پاکستان نے شہری جانوں اور املاک کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ 1 ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس سمیت بھاری آن لائن ادائیگیاں کی گئیں ہیں، پاکستانی شہریوں کی آن لائن سالانہ شاپنگ 317 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، حکومت نے نئے بجٹ میں غیر ملکی وینڈرز پر 5 فیصد ٹیکس عاید کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد 4 کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ہے، فیس بک پر خریداری کی مد میں 1231 ارب کی ادائیگی کی گئی، ایپ، آئی ٹیونز کو 5.14 ارب، گوگل کو 5.94 ارب کی ادائیگی کی گئی ، پاکستانیوں نے علی ایکسپریس پر 4.49 ارب روپے کی شاپنگ کی، نیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی صارفین کی جانب سے غیر ملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر سالانہ خریداری کی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں انٹرنیشنل ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر 5 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہریوں نے فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس، ایپ اسٹور، شاپی فائی اور دیگر بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 317 ارب روپے سے زائد کی آن لائن خریداری کی۔ سال بھر میں ہونے والی آن لائن لین دین کی تعداد 4 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔اعداد و شمار کے مطابق فیس بک پر اشتہارات،...
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ)کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی وفاقی بجٹ پر سفارشات سامنے آگئی ہیں۔اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ممبران نے بجٹ سفارشات تیار کیں۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملازمین پنشن 7 کے بجائے 20 فیصد بڑھانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 کے بجائے 50 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کی۔سینیٹ کمیٹی نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے، سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ماہانہ اجرت 37 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کی بجٹ سفارشات میں کہا گیا کہ سالانہ 12 لاکھ روپے تک انکم پر ٹیکس...
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے نیشنز کپ کے فائنل میں گرین شرٹس کی جانب سے فرانس کا شکار کرنے پر دلچسپ بیان داغ دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس سے متعلق بات کرنے کے بجائے قومی ہاکی پلئیرز کی جانب سے حیران کُن پرفارمنس کو بھارت کے (فرانسیسی طیارے رافیل گرانے) سے جوڑ رہے ہیں۔ طارق بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران فوج نے رافیل طیاروں کا شکار کیا اور میدان پر پاکستانی کھلاڑیوں فرانسیسی پلئیر کا! جس پر سوشل میڈیا پر انہیں کچھ افراد تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ مزید پڑھیں:...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔تا ہم شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم راولاکوٹ 04اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں وقت کے ساتھ شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ جوابی حملوں میں صہیونی ریاست کے کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس سے ہر جانب دھماکوں کی گونج ہے، جس کے باعث متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور حملہ کیا ہے، جس میں میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسکائی نیوز عربیہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حملے کے دوران اسرائیل کے کئی شہروں میں فضا دھماکوں...
ایوان بالا میں تناؤ: سینیٹر دینش کمار کا چیئرمین سینیٹ کو ایک اور خط، مشیروں کی تفصیلات فوری طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر دینش کمار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ سینیٹر دینش کمار نے چیئرمین سینیٹ کو ایک اور خط ارسال کر دیا ہے جس میں مشیروں کی تعیناتی، تعداد اور کردار سے متعلق تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں سینیٹر دینش کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے سینیٹ سے بعض اہم معلومات طلب کی تھیں جو تاحال مہیا نہیں کی گئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایوان بالا میں تعینات مشیروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمیں خبر ملی ہے کہ امریکا کی فصیلوں میں ایک دروازہ کھلا، اور اْس دروازے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قافلہ داخل ہوا۔ وہی امریکا جس نے کبھی ہمارے وزیراعظم کے فون تک نہ اٹھائے، آج اس کا صدر آپ سے ملاقات کو اعزاز کہہ رہا ہے اور ہمیں خوشی ہوئی… بے حد خوشی۔ لیکن اے سردار! یہ خوشی تاریخ کی تھکن سے نکلی ہے اور اس کے پیچھے بہت سے سوال، خدشے، زخم اور امیدیں چھپی ہیں۔ ماضی کی گرد اْڑتی ہے… اور ہمیں یاد آتا ہے کہ ہم نے وعدے سنے، وفاداری نبھائی، لیکن 1965 کی جنگ میں ہم تنہا تھے، 1971 میں ہمارا بازو کاٹ دیا گیا، افغان جہاد کے بعد ہمیں پْشیمانیوں...
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے، اس سے پہلے امریکہ صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں یہ تعلقات کی 78سال کی تاریخ سب سے اہم موڑ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطہ کے معاملات زیر بحث آۓ اس سے وطنُ عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی۔پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کر سکتا ہے، اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی۔ ...
معروف بین الاقوامی اخبار ‘دی گارجین’ میں شائع رپورٹ میں بھارت کی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مسلمان شہریوں اور مشتبہ بنگلہ دیشی مہاجرین کو غیر قانونی طریقے سے ملک بدر کرکے بنگلہ دیش میں دھکیل رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ افراد جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں، کو بھارتی بارڈر فورس کی طرف سے تشدد کے زور پر سرحد عبور کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس سے قومی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے سلہٹ بارڈر پر مزید 153 افراد کو بنگلہ دیش میں دھکیل دیا گارجین کے مطابق زبردستی ملک بدری کی اس مہم نے ریاست آسام...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ میں سوئٹزرلینڈ کے لوزان بین الاقوامی مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی 2025 کی عالمی مسابقت کی سالانہ رپورٹ میں ہانگ کانگ ایس اے آر کی ٹاپ تھری میں واپسی سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت اور خوبیوں اور “ایک ملک، دو نظام” کے فروغ کی تصدیق ہے۔ اس وقت، ہانگ کانگ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اور ترقی کی جانب گامزن ہے، بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی “دلکشی” مزید بڑھتی جا رہی ہے، غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کی سرمایہ کاری کی “کشش” میں اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ عالمی آزاد معیشتوں اور سب سے زیادہ مسابقتی علاقوں میں سے ایک...
واشنگٹن : 2024 میں پیو ریسرچ سینٹر کے 34 ممالک پر کیے گئے سروے کے مطابق، 54 فیصد بالغ افراد نے امریکہ کے بارے میں “اچھی رائے” کا اظہار کیا، جبکہ 31% نے “منفی رائے” دی۔ لیکن رواں سال 11 جون کو پیو سینٹر کے جاری کردہ 24 ممالک کے تازہ سروے میں مثبت شرح گر کر 49% رہ گئی ہے۔ روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ کے حوالے سے “اچھی رائے” کی شرح خاصی متاثر ہوئی ہے، جہاں کینیڈا میں 20 فیصد، جاپان میں 15 فیصد، جبکہ نیدرلینڈز، سپین، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک میں 10 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے جمعرات کے روز میڈ یا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیو رپورٹ کے ان اعدادوشمار...
—فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پینشن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی۔قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹی نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کر لی۔ سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے اقتصادی زونز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا پودا ابھی لگایا ہے، حکومت نے...
ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باددی لوگوں کو انصاف دلائیں گے، پہلی ترجیح عوامی شکایات دور کرنا ہے،پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا ، لوگوں کو انصاف دلائیں گے، عوام کو انصاف کی ہماری پہلی ترجیح عوامی شکایات دور کرنا ہے۔ہمیں قانون کی حکمرانی کی بالادستی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتا ہوں، بار اور بینچ کو کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا،...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں وفاقی اور صوبائی پیشہ ورانہ اداروں میں دی جانے والی تربیت کو بین الاقومی معیار کا بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار تلاش کرنے میں آسانی ہو، تمام تربیتی اداروں کی بین الاقوامی ایکریڈٹیشن کروائی جائے، بین الاقوامی معیار کی تربیت سے ہماری افرادی قوت کی بیرون ملک کھپت بڑھے گی اور زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے امور اور پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم کو پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر...

سینیٹ اجلاس،اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کے مشترکہ بیان کی کاپی ایوان میں پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کئے گئے مشترکہ بیان کی کاپی سینیٹ میں پیش کر دی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے یہ کاپی ایوان میں پیش کی ۔تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں غیرمعمولی اضافے بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے پیش نظر الجزائر، بحرین، برونائی دارالسلام، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت، لیبیا، موریطانیہ، پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکیہ، اومان اور متحدہ...
بیجنگ :اپریل 2025 کے بعد سے ، چین نے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر اپنے برآمدی کنٹرول کو اپ گریڈ کیا ہے ، جس سےبہت سی ایسوسی ایشنز ،یہاں تک کہ بین الاقوامی برادری میں بھی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ بعض مغربی ذرائع ابلاغ اسے تجارتی تنازعات سے نمٹنے کے لیے چین کے “قاتل ہتھیار” یا “سفارتی کارڈ” کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن اگر ہم اسے ریئر ارتھ میٹلز کی صنعت کے ترقیاتی قانون اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ واضح ہوگا کہ چین کا یہ اقدام دراصل قانون کی حکمرانی کی روح کے مطابق ملک کی پائیدار ترقی کا تحفظ کرنے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے د یا اور کہا ہے کہ خطرات انتہائی سنگین ہیں اور عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے، پاکستان فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے. ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک 55,000سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں.(جاری ہے) عاصم افتخار نے کہا کہ...
روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے دنیا کو ایک ایٹمی تباہی کے دہانے پر لے جا سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری کی ہے، اور تہران کے جوہری پروگرام کا واحد حل سفارتکاری ہے، نہ کہ فوجی حملے۔ ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر ان جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا...
نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے دیا۔ جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اب تک 55,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں گھروں، ہسپتالوں، سکولوں، ثقافتی ورثے اور عبادت گاہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا گیا ہے، جبکہ قحط کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے، انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے پر بے دریغ حملے کئے...
ایران کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اعلامیہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے باعث بے مثال کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔ برونائی دارالسلام، چاڈ، اتحاد القمری،جبوتی، لیبیا، موریتانیہ، صومالیہ اور سوڈان بھی توثیق کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، ترکیہ، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی مشترکہ اعلامییہ کی توثیق کی۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے...
—فائل فوٹو سندھ کے معروف صوفی بزرگ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ عرس کا افتتاح قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے کیا۔ انہوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، دعا مانگی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ محکمہ اوقاف کے مطابق تین روزہ عرس میں شرکت کےلیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا: اویس قادر شاہاویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ صوبہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کو گزشتہ رات غسل دیا گیا تھا۔ تین روزہ تقریبات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ملک کی ضرورت ہیں، دین کا لبادہ اوڑھ کر تشدد، دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے والے دین اور امت کے دشمن ہیں۔سابق امیر جماعت نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہر شعبے میں مداخلت کی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس محض عسکری نہیں نظریاتی تحریک ہے، نظریاتی تحریک کا خاتمہ ممکن نہیں، دنیا میں حق و باطل کا معرکہ برپا ہے، اہل غزہ نے حق وباطل کی واضح لکیر کھینچ دی، ہم حق کے علمبردار ہیں اور اس کے...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ملکوں نے ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے والوں میں پاکستان، سعودی عرب، الجزائر، بحرین، برونائی، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر،عراق، اردن، کویت، لیبیا، اسلامی موریطانیہ، قطر، صومالیہ، سوڈان، ترکی، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزائے خارجہ شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا...
حالیہ پاک بھارت تنازع کے بعد دنیا کو پاکستان کا موقف بیان کرنے کیلئے آئے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برسلز کے ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے منتخب کارکنان سے خطاب کیا۔تقریب میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم اور سینئیر کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، جمہوری استحکام اور پیپلز پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے شیراز بٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قوانین اس قدر مضبوط و مربوط ہیں کہ کبھی کبھی انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ انسان کی غْربت کا مداوا کرتا ہے جیسے سسکتے بلکتے بچے کو ایک ماں اپنے سینے سے لگا لیتی ہے اور اسے بہت پیار کرتی ہے اس کی ضرورتوں کو فی الفور پورا کرتی ہے اسے ہر تکلیف سے نجات دلانے کے لیے جْٹ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ تو ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے اور بے شمار کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے تمام انسانوں کے لیے دین کو مکمل کیا اور دینِ اسلام کو تمام انسانیت کے لیے پسند فرمایا۔ پھر انسانوں اور جنات کو پابند کیا...
انصاف خطرے میں،اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور ایران پر جارحیت عالمی قانونی اقدامات کی متقاضی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھردنیا ایک بار پھر بین الاقوامی قانونی نظام کے عملی انہدام کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی افواج کی سفاکانہ فوجی کارروائی اور 13 جون 2025 کو ایران پر اس کے حالیہ سرحد پار فضائی حملے الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں؛ بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں کا تسلسل ہیں جو کھلے عام اور مکمل استثنی کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔ یہ واقعات نہ صرف نشانہ بننے والی ریاستوں کی خودمختاری کو پامال کرتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر، جنیوا کنونشنز اور بین...
بیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اتوار کے روزعباس عراقچی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اسرائیل نے حال ہی میں ایران پر شدید حملے کیے، جس میں ایرانی فوجی اہلکاروں اور شہریوں کو جانی نقصان پہنچا، خاص طور پر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی فوجی کارروائی انتہائی خطرناک ہے اور پورے خطے کو مکمل جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔ امید ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل سے فوجی کارروائی روکنے کا متفقہ مطالبہ کرے گی۔انہوں نے ایرانی موقف کی مستقل تائید اور حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور اعتماد...
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین اور واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اسماعیل بقائی نے لکھا کہ ’اسرائیلی حکومت نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے‘۔ A grieving teacher holds photos of her young students killed by Israeli airstrikes. This is not 'preemptive strike'; it is war crime committed through a blatant aggression. pic.twitter.com/JfKCVlXRjy — Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) June 14, 2025 انہوں نے کہا کہ ’منظم طریقے سے میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیل نے رہائشی علاقوں، شہری انفرااسٹرکچر اور ان جوہری تنصیبات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے اقوامِ متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کے توسط سے مغربی طاقتوں کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو وہ “معاہدہ برائے ایٹمی عدم پھیلاؤ” (NPT) سے دستبردار ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے خط میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں اور پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور ایران کے قانونی حقوق کے خلاف ہے۔سعیدایراوانی نے کہا کہ...

اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی جنگی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، چوہدری عبدالمجید
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب کھل کر اپنے پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی شدید مذمت اور اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر مذاکرات چل رہے تھے لیکن اسرائیل نے خلیج میں اپنی علاقائی چوہدراہٹ اور فلسطینیوں کے بلا روک ٹوک قتل عام کرنے کے لیے ایران پر بلاجواز حملہ کیا۔ چوہدری مجید نے کہا کہ اسرائیل کے یہ حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی جنگی قوانین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) دبئی کی بلند و بالا عمارت میں خطرناک آتشزدگی۔ ہزاروں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں67 منزلہ مرینا ٹاور میں لگنے والی خوف ناک آگ نے پل بھر میں کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اعلیٰ حکام کی فوری ہدایت پر فائر فائٹرز اور ریسکیو عملے نے 4 ہزار افراد کو ٹاور سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ کئی گھنٹوں تک مرینہ ٹاور سے دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے رہے۔ ادھر دوسری طرف حکومتی سربراہان نے مذکورہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) دبئی مرینا کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے بعد 3 ہزار 800 سے زائد رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی مرینا میں ایک بلند و بالا رہائشی اور کمرشل ٹاور کی بالائی منزل سے آگ بھڑک اٹھی، 49ویں منزل پر رہائش پذیر ایک رہائشی نے بتایا کہ میں اپنے کمرے میں آنے والی تیز دھواں کی بو کے بعد نیند سے بیدار ہوا تو میں نے اپنے گھر کے ساتھیوں کو مجھے پکارتے ہوئے سنا اور ہم جلدی سے عمارت سے نیچے چلے گئے، جب ہم نیچے تو ہم نے اوپر ممکنہ طور پر 60 ویں یا اس سے بھی اوپر والی منزل سے گہرا...
اسلام آباد میں واقع نیشنل ویڈر فورکاسٹنگ سینتر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں، بارش اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ فراہم کردہ ایڈوائزری کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ’خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر یہ موسمی حالات دیکھنے میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معیشت کیلئے ایک بڑی پیش رفت کے طور پر ریکوڈک کاپر پراجیکٹ ہر سال ملک کی جی ڈی پی میں تقریباً ایک فیصد حصہ ڈالے گا، جس سے یہ پروجیکٹ ملکی تاریخ کے اہم ترین صنعتی منصوبوں میں شامل ہو جائے گا۔ وزیراعظم کے اعلیٰ معاون ڈاکٹر توقیر شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے تازہ ترین بڑے مالیاتی پیکج (جس میں 300؍ ملین ڈالرز کا براہ راست قرضہ اور 400؍ ملین ڈالرز کا بلینڈڈ فنانس شامل ہے) کی مدد سے یہ منصوبہ پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں آئی ایف سی کی پہلی سرمایہ کاری ہے اور ملک کی معاشی صلاحیت پر عالمی اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔ دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے، جو موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ درجہ حرارت کی صورتحال: اسلام آباد: 45°C لاہور: 46°C پشاور و مظفرآباد: 44°C کراچی: 37°C کوئٹہ: 36°C گلگت: 34°C پی ڈی...
ایران پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے، جن میں ایرانی فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغانستان میں سخت ردِعمل کا باعث بنے ہیں۔ ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت اور سابق اعلیٰ سیاسی شخصیات نے شدید مذمت کی ہے۔ عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس کارروائی کو ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری،...
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)عالمی جوہری ادارے نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نطنزجوہری تنصیب پراسرائیلی حملے سے معلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) آئی اے ای اے نے تصدیق کی کہ نطنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور حملے میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
بنگلہ دیش کی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے تازہ ترین فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو ظالمانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ، کن مقامات کو ہدف بنایا گیا؟ جمعے کے روز وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں بنگلہ دیش نے پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کی جارحیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی جس کے ممکنہ طور پر دور رس نتائج ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمنی کا یہ صریح اقدام اقوام متحدہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران پر بلا جواز اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک بیان میں کہا کہ اس گھنائونے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں اور انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے...

ایران کیخلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی ’’بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے ، بیرسٹر دانیال چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو ’’بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ‘‘قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد (13 جون 2025) پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جو 1947 میں ہمیں تسلیم کرنے والا پہلا برادر اسلامی ملک ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی مسترد کرنے کا یہ متفقہ فیصلہ پاکستان کا یک آواز موقف ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ فوری او آئی سی اجلاس بلاکر...
چینگدو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)چائنہ سوسائٹی آف انجینئرز (سی ایس ای )اور پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی ) کے درمیان پروفیشنل انجینئرز کیلئے باہمی منظوری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ یہ دستخط ’’بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے انجینئرنگ کیپیسیٹی بلڈنگ‘‘کے دوران ہوئے، جو سائنس و ٹیکنالوجی کے تبادلے پر دوسری بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کا ایک اہم ایونٹ تھا۔گوادر پرو کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان انجینئرنگ کی اسناد کی باہمی منظوری کے لیے ایک فریم ورک فراہم کر یگا، جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے اور ہر ملک کے ریگولیٹری ڈھانچے کا احترام کریگا۔ دونوں فریقوں نے صلاحیتوں کے جانچ کے نظام، جائزہ لینے کے طریقہ کار، اور کوالٹی...

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی یورپی حکام سے ملاقات: علاقائی صورتحال پر بریفنگ
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے آج یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی سیکرٹری جنرل بیلن مارٹنز کاربونل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کی قیادت کو جنوبی ایشیا میں بگڑتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول، خاص طور پر بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے بھارت کی جانب سے کیے گئے جارحانہ اقدامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے “جھوٹ پر مبنی بیانیے” سے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی...
صدر زرداری نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو چاہیے کہ اسرائیلی جارحیت کا احتساب کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔ خطے کے امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف...
تہران(اوصاف نیوز) ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔جنرل احمد وحیدی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈرکےحکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےغزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور امداد تک رسائی کے مطالبے پر مشتمل قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی۔ پاکستان اور 47 دیگر ممالک کے تعاون سےسپین کی طرف سے پیش کی گئی اس قرارداد کی حمایت میں 149 اور مخالفت میں 12 ووٹ پڑے جبکہ 19 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔ قرارداد کی مخالفت کرنے والوں میں امریکا،اسرائیل ،ارجنٹائن، ہنگری اور پیراگوئےبھی شامل تھے جبکہ بھارت ، جارجیا، ایکواڈور، رومانیہ اور ایتھوپیا نے قرار داد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں بھوک کو جنگ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور ناجائز جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔(جاری ہے) اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ پرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور واضح طور پر اس اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے...
سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اس کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ علاقائی سلامتی سے سمجھوتہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکہ کیساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا دونوں جانب سے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے شدید احتجاج او ر دھرنانعرے بازی کی مشتعل ملازمین نے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے یونیورسٹی کا نظام متاثر۔تفصیلات کے مطابق عید سے پہلے سے زرعی یونیورسٹی کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے لیکن عید کی چھٹیاں کر دی گئی یونیورسٹی کے دوبارہ کھولنے پر ملازمین نے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمیل احمد مری، انور علی گوپانگ، وفا کاشف بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کی انھوں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے کر مین گیٹ کو بند کر...
اسلام ٹائمز: جب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور اسکا بورڈ آف گورنرز میدانی حقائق پر بھروسہ کرنے کے بجائے صرف اور صرف سیاسی بنیادوں پر مبنی رپورٹس پر انحصار کرینگے تو اسکا نتیجہ بین الاقوامی اداروں پر عدم اعتماد کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ ان سیاسی دباؤ کے باوجود وہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا اور بورڈ آف گورنرز جیسے سیاسی ہتھیاروں کو ایران کی سائنسی اور تکنیکی میدان میں روک تھام کا عنصر نہیں بننے دیگا۔ اپنے سرکاری بیانات میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ایجنسی کو اپنے تکنیکی اور غیر...
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...

سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں2016 سے 2025 تک 29 فیصد سالانہ اوسط اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (PILDAT) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ نے ایک تشویشناک حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2016 سے 2025 تک اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اوسط سالانہ اضافہ 29 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016سے 2025تک مہنگائی کی شرح میں 11فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا ، اراکین قومی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں 12فیصد جبکہ سپیکر اور چیئر مین سینٹ کی تنخواہ اور مراعات میں 29فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا۔ ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے امریکا کی ناظم الامور نٹالی اے بیکراور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملک احمد نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے دورہ اسمبلی کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر اسپیکر ملک احمد نے نٹالی بیکر کے پاکستان میں مثبت اور متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔ ملک احمد خان نے اس امر پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے امریکا کا فعال اور تعمیری کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی امن، موسمیاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں فیملی ویزے کے لیے سابقہ حکومت کی سالانہ آمدن کی شرائط مسترد کر دی گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ کی مائیگریشن ایڈوائزری کمیٹی نے اپنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی، جس میں فیملی ویزے کے لیے گزشتہ حکومت کی سالانہ آمدن کی شرائط مسترد کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں سالانہ آمدن 23 اور 25 ہزار کے درمیان رکھنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سالانہ آمدن کم کرنے سے مائیگریشن میں 3 فی صد اضافہ کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ ٹوری حکومت نے گزشتہ سال فیملی ویزے کے لیے کم ازکم آمدن 29 ہزار کر دی تھی، جو رواں سال بڑھ کر 38 ہزار 700 ہونا تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش میں عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں 91 لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی کی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ قربان کیے گئے جانوروں میں 47 لاکھ 5 ہزار 106 گائیں و بھینسیں جبکہ 44 لاکھ 30 ہزار 668 بکرے اور دیگر جانور تھے۔ سب سے زیادہ جانور مغربی راجشاہی میں قربان کیے گئے جب کہ دوسرے نمبر پر دارالحکومت ڈھاکارہا۔بیان میںکہا گیا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر عید الاضحی کے دوران مسلمانوں نے 91 لاکھ 36 ہزار 734 جانوروں کی قربانی کی جن میں سے اکثریت گائے، بیل اور بکروں کی تھی۔

چیئرمین نیوکراچی ‘وائس چیئرمین کے ہمراہ عیدالاضحی کے موقع پرسندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پریریس کانفرنس کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا
جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا۔اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوگا، سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کی مدت میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا۔اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 175A کے تحت پالیسی فیصلے کا امکان ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ...
عیدالاضحی ،سی ڈی اے ورکرز کے اعزاز میں تقریب،وزیر داخلہ کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )عیدالاضحی کے موقع پرسی ڈی اے ملازمین کی طرف سے آلائشوں کی منتقلی اورشہرکی صفائی وستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ان کے اعزاز میں کنونشن سنٹر میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی،چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنرچوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرپلاننگ ڈاکٹرخالدحفیظ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین سمیت دیگرافسران و ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر سی ڈ ی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار — فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون نیویارک میں ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نیو یارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کانفرنس فلسطین کے مسئلے کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بین الاقوامی کانفرنس 17 تا 19 جون اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز نیویارک میں ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلہ کے پُرامن اور دو ریاستی حل کا حامی ہے، دفتر خارجہ جلد اس دورے سے...
اسلام آباد: ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں غیر معمولی و مکمل الاختیار پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ اسناد پیش کرنے کے بعد صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی نے امام خمینی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی وہ انقلابی رہنما تھے جنہوں نے دین کو خانقاہوں سے نکال کر اصلی مقام عطا کیا۔ دین کو رہنما قرار دیا اور دین کی بالادستی کو نمایاں کیا اور پھر پوری دنیا کے نظام کو تہہ و بالا کر دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی نے امام خمینی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی وہ انقلابی رہنما تھے جنہوں نے دین کو خانقاہوں سے نکال کر اصلی مقام عطا کیا۔ دین کو رہنما قرار دیا اور دین کی بالادستی کو نمایاں کیا اور...
— فائل فوٹو پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد سامنے آگئی۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی جانب سے قربانی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق عید پر ملک میں 74 لاکھ 18 ہزار جانور قربان کیے گئے۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر قربانی 1.62 فیصد زائد رہی، گائے کی قربانی 6.4 فیصد اضافے سے 30 لاکھ 27 ہزار 417 رہی۔پی ٹی اے کے مطابق بھینس کی قربانی 1.6 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 946 جبکہ بکرے کی قربانی 0.8 فیصد کمی سے 35 لاکھ 81 ہزار 767 رہی۔علاوہ ازیں دنبے کی قربانی 8 فیصد کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 231 اور اونٹ...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> رام اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی حکومت ترک کرتے ہوئے اپنے تمام ہتھیار اور فوجی صلاحیتیں فلسطینی سیکورٹی فورسز کے حوالے کرے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود عباس نے یہ مطالبہ ایک خط کے ذریعے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سامنے رکھا۔ اپنے خط میں انہوں نے غزہ میں عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا، جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے تعینات کی جائیں۔اپنے خط میں محمود عباس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ: “حماس اب غزہ پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نئی دہلی (آن لائن) جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر ہو ئی ہے ۔ عرب ٹائمز آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر اعتماد کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور صحافتی معیار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے قوم پرستی کے رجحان نے میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی جانب دھکیل دیا ہے، جس کے باعث اس کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز کی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، جس سے عوام میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے نٹالی بیکر کے بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکا کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سسٹر اسٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے...

بجٹ عوامی فلاح کے بجائے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرائط کو پورا کرنے کی ایک مشق معلوم ہوتا ہے، اسد قیصر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہو جائیں گی۔ اس بجٹ میں ای کامرس جیسے ابھرتے ہوئے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، جس سے نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہوں گے بلکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ بڑی کارپوریشنز اور اشرافیہ کو بدستور ریلیف دیا جا رہا ہے، جو...
ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77 ہزار 5 سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے...
سرکاری ہسپتالوں کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے عید الاضحیٰ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے متعدد ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت دے دی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبائی وزیر صحت نے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران سینڈمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ نے بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر 15 کنٹریکٹ نرسز کو فوری طور پر برطرف کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی...