2025-10-05@02:16:40 GMT
تلاش کی گنتی: 9476
«مصباح الحق کو»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گلوبل افیئرز کی سربراہ لیزا موناکو کو برطرف کرے، جو سابق ڈیموکریٹک حکومتوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا کہ میری رائے میں مائیکروسافٹ کو فوراً لیزا موناکو کی ملازمت ختم کر دینی چاہیے۔ لیزا موناکو جو بائیڈن حکومت میں نائب اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں اور اب حیران کن طور پر مائیکروسافٹ میں صدر برائے عالمی امور کے طور پر حساس معلومات تک رسائی رکھتی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک
پشاور: باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پے کھیل کے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ ٬سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔...
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال یکسر مسترد کردی ہے۔ عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی بجائے ایکشن کمیٹی بات چیت کرے جائز مطالبات حل کرنے کے لیے تیارہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے بتایا کہ ہم مظفرآباد گئے اور وہاں جا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے۔ ’ہم نے ساری رات بیٹھ کر بات چیت کی اور جو مطالبات قابلِ قبول ہیں انہیں تسلیم کر لیا گیا۔‘ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز میں ایک...
ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کام کی جگہوں کو تبدیل کرنے کی کلید بن سکتی ہے مگر اگر آپ کی ملازمت میں دہرانے والے یا خودکار کام شامل ہوں تو اثر بہت سنگین ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ لندن میں تقریباً 10 لاکھ ملازمتیں اے آےئی کی وجہ سے تبدیل ہو سکتی ہیں جن میں 2 لاکھ سے زائد ٹیلی مارکیٹرز، ڈیڑھ لاکھ بک کیپرز اور 95 ہزار سے زائد ڈیٹا انٹری ماہر شامل ہیں۔ آن لائن سی وی کمپنی لائیو کیریئر کی تحقیق بتاتی ہے کہ خطرے سے دوچار دیگر ملازمتوں میں فاسٹ...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے اور مسلم نسل کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ کی طرز پر اسلامی ادارہ بنایا جائے جو عالمی سطح پر مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں اور کسی بھی ناجائز جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے، ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا...
بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں بھارت کے ساتھ واقع ضلع چٹاگانگ میں ہونے والی پُرتشدد جھڑپوں میں بیرون ملک سے آنے والے ہتھیار استعمال ہوئے، جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چٹاگانگ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے خلاف جھڑپیں شروع ہوئیں، جب سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکا تو اس دوران تصادم ہوگیا اور 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس فوج نے واقعے کا ذمہ دار باغیوں کو ٹھہرایا جبکہ مظاہرین نے فورسز پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔ بنگلہ دیش سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے کیونکہ گزشتہ...
افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کردیں۔ سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ ’ پورے ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن کا بلیک آؤٹ نافذ ہے‘۔ تنظیم کے مطابق قومی سطح پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی عام حالات کے مقابلے میں صرف 14 فیصد رہ گئی ہے اور یہ صورتحال جان بوجھ کر انٹرنیٹ سروسز کو منقطع کرنے کے مترادف لگتی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا کابل بیورو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ کے قریب مواصلاتی رابطے سے محروم ہوگیا، جس میں موبائل فون سروس بھی شامل تھی۔ رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے اوائل میں انٹرنیٹ...
چین میں وزیر زراعت اور دیہی امور 63 سالہ تانگ رنجیان پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے ک مطابق تانگ رنجیان گورنر ہونے کے ساتھ خود مختار خطّے زوانگ کے نائب چیئرمین سمیت اہم اقتصادی منصوبوں سے بھی وابستہ رہے تھے۔ ان پر سنہ 2007 سے 2024 کے دوران مختلف سرکاری عہدوں میں رہتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات تھے۔ تانگ رنجیان پر الزام تھا کہ انھوں نے مخصوص افراد یا اداروں سے کاروباری مواقع فراہم کرنے، ٹھیکے لینے، اور ترقیاتی منصوبوں میں مدد کے عوض بھاری رقم اینٹھی۔ ان پر مجموعی طور پر تقریباً 268 ملین یوآن یعنی تقریباً 38 ملین امریکی ڈالر رشوت اور غیر...
لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے اور صوبے میں ایک متوازی حکومت قائم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس مؤقف پر آج بھی قائم ہیں کہ حکومت کوئی اور چلا رہا ہے جبکہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام پر لیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم، وزیراعلیٰ کو تبدیل کرکے تحقیقات کی جائیں، اپوزیشن لیڈر عباداللہ شکیل خان نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر کوئی رٹ موجود نہیں اور وہ ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی گلوبل افیئرز کی سربراہ لیزا موناکو کو برطرف کرے، جو سابق ڈیموکریٹک حکومتوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ میں لکھا کہ ’’میری رائے میں مائیکروسافٹ کو فوراً لیزا موناکو کی ملازمت ختم کر دینی چاہیے‘‘۔ ریپبلکن صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کے خلاف سخت اقدامات کے سلسلے میں نمایاں ہیں۔ حال ہی میں ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے بڑے ناقد جیمز کومی پر فوجداری الزامات لگنے کے بعد ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ ’’مزید افراد پر بھی مقدمات چل...
اوورسیز پاکستانیوں نے سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین کیا جب کہ نیو یارک کی فضا پاکستانی پرچموں اور "پاکستان زندہ آباد" کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے باہر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ والہانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اوورسیز پاکستانیوں نے موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پیغامات نشر کیے۔ نیویارک کی شاہراہوں پر موبائل ٹرکوں پر آویزاں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کے مناظر سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں قوم کا...

بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی ٹائٹل جیتنے پر صدر آصف علی زرداری کی پاکستانی باکسر سمیر خان کو مبارکباد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی باکسر سمیر خان کو یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جو پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیر خان نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹوکیو میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹیں، 2 باکسرز جان سے گئے صدر آصف علی زرداری نے نوجوان باکسر کی محنت، عزم اور جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمیر خان جیسے کھلاڑی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔...
اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ میں صحافی کے سوال پر کہا کہ حیرت کی بات ہے 34 سال بعد ڈگری منسوخ کر رہے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ عدالت عظمیٰ میں درخواست پر سماعت سے قبل صحافی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق سوال کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کراچی یونیورسٹی نے آپ کی ڈگری منسوخ کر دی، کیا عدالت جائیں گے؟ جس پر جسٹس جہانگیری نے جواب دیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ بعدازاں، سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کر...
نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں، جن میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کانپور سے 4 ستمبر کو شروع ہونے والے فسادات نے تیزی سے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلمانوں نے مودی حکومت کو کھلا چیلنج دیا ہے کہ اگر مقدسات کی گستاخی ہوئی تو پورے ملک میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر نیپال میں عوام 15 دن میں حکومت گرا سکتے ہیں تو بھارت کے 25 کروڑ مسلمان بھی چند دنوں میں نظام بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ فسادات کے دوران بھارتی مسلمانوں نے مودی سرکار کے خلاف سخت نعرے لگائے اور کہا کہ "ہزاروں...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ معطل کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سپریم کورٹ پہنچیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچوں ججز عام سائلین والے راستے سے سپریم کورٹ میں داخل ہوئے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس تو کیس صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کی حد...
کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک امریکی شہری امیر امیری کو جیل سے رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ نے بیان میں بتایا کہ امیر امیری کو امریکا کے یرغمالیوں کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کے حوالے کیا گیا۔ بوہلر نے رواں ماہ کے آغاز میں کابل کا غیر معمولی دورہ کیا تھا جس میں طالبان حکام کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی گئی تھی۔ افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق حکومت شہریوں کے معاملات کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی بلکہ سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر امیری کے کیس کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور یہ...
اقوام متحدہ نے ایران پرعالمی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے سلامتی کونسل میں اس مؤقف کے بعد اٹھایا گیا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ اس اقدام سے ایران پر پابندیوں کے حوالے سے 2006 سے 2010 کے درمیان منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی پرانی قراردادیں دوبارہ نافذ ہو گئیں۔ یورپی وزرائے خارجہ نے کہا کہ ایران اور تمام ممالک کو ان قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالس نے بھی اعلان کیا کہ یورپی یونین...
بیجنگ: چین کے سابق وزیرزراعت اور دیہی امور تینگ رینجیان کو صوبہ جیلین کی عدالت نے رشوت لینے کے الزام پر مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی نے چین کی سرکاری نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر زراعت تینگ رینجیان نے 2007 سے 2024 تک اپنی وزارت کے دوران مجموعی طور پر 37.6 ملین ڈالر (268 ملین یوآن) نقد اور جائیداد کی صورت میں رشوت وصول کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینگچون انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سابق وزیر کی سزائے موت دو سال کے لیے معطل کردی ہے اور نشان دہی کی ہے کہ ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے تینگ رینجیان کو نومبر...
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی سروسز بحال ہو گئی ہیں۔ مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 23 ستمبر کو دشت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد صوبے میں ریل سروس معطل ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے اور ابتدائی تحقیقات میں اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق مرمت کا کام صرف 5 دن میں مکمل کیا گیا اور اب جعفر ایکسپریس سمیت تمام اہم ٹرینیں شیڈول...
چین کے سابق وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رین جیان کو اتوار کو جیلن صوبے کی ایک عدالت نے رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت سنادی، تاہم سزا پر عملدرآمد 2 سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تانگ رین جیان نے 2007 سے 2024 کے دوران مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے نقدی اور جائیداد سمیت 26کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 76 لاکھ ملین ڈالر) کی رشوت وصول کی، عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا تھا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے نومبر 2024 میں تانگ رین جیان کو پارٹی سے نکال دیا تھا،6 ماہ بعد انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں...
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے فائنل سے قبل سابق کپتان انتخاب عالم نے قومی ٹیم کو میچ جیتنے سے متعلق مفید مشورے دیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلیں تو ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت ہے اور خوشی ہوگی اگر ہم بھارت کے خلاف فائنل میچ جیت جائیں۔ انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں وکٹ گرنے نہ دیں اور بولنگ سمجھ داری سے کریں تو کامیابی کے امکان بڑھ جائیں گے۔ https://www.facebook.com/reel/1745872542782568/ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ سے میچ میں پوزیشن مستحکم ہو سکتی ہے، کوچ کھلاڑیوں کو یقین دلائے کہ ہم یہ کر...
بیجنگ: چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے رواں سال کے ایئر شو میں ایک نیا جنگی ڈرون پیش کیا جو قدیم سوویت طرز کے J-6 فائٹر جیٹ کے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ اس نمائش سے واضح ہوا کہ چین اپنے متروک J-6 فریم کو بغیر پائلٹ آپریشن کے لیے دوبارہ کارآمد بنا رہا ہے۔ نمائش میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق J-6 اصل میں دوسرے درجے کا فائٹر تھا — زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 1.3 ماخ، کمبیٹ رینج قریب 700 کلومیٹر اور ہتھیار برداری تقریباً 250 کلوگرام۔ ڈرون میں پائلٹ سیٹ، مشین گن اور دیگر عملہ جاتی آلات ہٹا کر خودکار فلائٹ کنٹرول، آٹو پائلٹ اور نیویگیشن سسٹمز نصب کیے گئے ہیں۔ اسے اسٹرائیک مشنز یا...
اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز کابل: (آئی پی ایس) افغانستان نے پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔افغان عبوری حکومت کے ترجمان حمد اللہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ...
بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے۔ عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بلوم برگ اور دی وائر جیسے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" (RAW) بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے منظم نیٹ ورکس چلا رہی ہے، جنہیں مودی حکومت کی براہِ راست سرپرستی حاصل ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل کورٹ نیویارک میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ایک...
افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ...
برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپریل 2026 سے مزید 2,000 اسکولز کو مفت ناشتہ کلبز (Free Breakfast Clubs) کے منصوبے میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہزاروں خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اقدام سے پورے ملک میں خاندانوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی، صبح کے مصروف اوقات میں والدین کا وقت بچے گا اور تقریباً 450 پاؤنڈ کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ یہ حکومت کے انتخابی منشور کے اس وعدے کی تکمیل ہے جس کے تحت ریاستی پرائمری اسکولز میں تمام طلبہ کے لیے مفت ناشتہ کلبز فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں مزید پانچ لاکھ بچے صحت مند ناشتہ حاصل کرسکیں گے جب کہ والدین کو بچوں کی دیکھ...
کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث جعفر ایکسپریس معطل تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت کر دی گئی۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 23 ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سیکنڈ سیکریٹری نے اپنے خطاب میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کشمیر سے کلبھوشن یادو تک ٹھوس شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھ دیے۔پاکستانی مندوب نے بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر جھوٹے بیانیے اور بے بنیاد الزامات دہرا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی مگر یہ بیانات ہمیشہ کی طرح حقائق...
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والا “گلوبل صمود فلوٹیلا” اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور جلد ہی رسک زون میں داخل ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیل نے قافلے کو روکنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنے کی غرض سے ہفتے کی شام ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی اور اسپین نے فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں تاکہ کسی ممکنہ حملے یا ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ اس صورتحال پر معروف پاکستانی عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی ردِعمل دیا ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسپین اور اٹلی نے صمود...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانے والے ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی گئی، جبکہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک بھی پکڑا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی افغانستان سے ای والٹ کے ذریعے کوئٹہ بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کرک، کوئٹہ، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں سرگرم تھے۔
بیجنگ+اسلام آباد (نیشنل ڈیسک+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کیلیے راہداری قائم کی جائے گی۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، سی پیک فیز ٹو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بجائے بزنس ٹو بزنس تعاون پر زور دے گا۔ چینی کمپینیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بیجنگ کی سرمایہ کاری کانفرنس نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے۔ اڑان پاکستان کا ہدف...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا۔ چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پْرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور...
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ لاہور کے سیاستدان دان صرف بغض بینظیر میں بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال نہیں کرنا چاہتے، موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث معاشرے کا ہر ذی شعور فرد ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔یہاں اصل فیصلہ بیوروکریٹ یا جاتی امراء والے کرتے ہیں، سیاسی لوگ نہیں۔ بابوں والا ماڈل اپنائیں گے تو وہ کامیاب نہیں ہو گا۔ بی آئی ایس پی کا ساڑھے 3کروڑ کا ڈیٹا تحصیل لیول تک استعمال کریں۔ سیلاب زدہ علاقوں کے کاشتکاروں کی بحالی کے لئے حکومت بابووں کی بجائے کسانوں کے ساتھ مشاورت کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن...
حکومت سندھ موٹر سائیکلیں تقسیم کر رہی ہے لیکن پہلے شہر کی سڑکیں تو ٹھیک کرے، امیر جماعت اسلامی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فراڈ کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اپنے سسٹم کو مضبوط کرنا جانتی ہے ،خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (این این آئی)صوبائی محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کی میڈیکل ٹیم نے زخمی اونٹنی “چاندنی” کا کامیاب آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ سیکرٹری کاظم جتوئی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صالح پٹ ضلع سکھر سے لائی گئی 18 ماہ کی مادہ اونٹنی “چاندنی” 19 ستمبر کو سی ڈی آر ایس میں داخل کی گئی تھی۔ اونٹنی کے جبڑے اور پچھلی دائیں ٹانگ پر کلہاڑی کے وار سے شدید زخم اور فریکچر تھے جبکہ وہ لاغر اور کمزوری کی حالت میں تھی۔ میڈیکل بورڈ نے جمعہ 26 ستمبر کو دو بڑے آپریشنز کیے 1 جبڑے لوئر جبڑاکی ہڈی کو بون پننگ ٹیکنیک کے ذریعے درست کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے ، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکا نے ہیرو شیما،ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا ، امریکا نے ویت نام ، افغانستان اور عراق پر چڑھائی کی ، 2006ء میں حماس نے جمہوری طریقے سے کامیابی حاصل کی لیکن امریکا و اسرائیل نے اسے چلنے نہیں دیا اس طرح جب الجزائر میں اسلامی فرنٹ نے 80فیصد ووٹ لے لیے تو ان کی حکومت نہیں بننے دی گئی ۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں جرنلسٹ...
لندن کی عدالت نے آئرش گلوکار لیام اوہانا کو ایک کنسرٹ میں حزب اللہ کا پرچم لہرانے کے الزام میں بری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی عدالت نے ایک ایسا فیصلہ سنایا جس نے شوبز کی دنیا اور موسیقی کے مداحوں کو سکھ کا سانس دے دیا۔ آئرش میوزیکل بینڈ "نیکیپ” کے 27 سالہ گلوکار لیام اوہانا پر حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں دہشت گردی کا مقدمہ بنا تھا۔ تاہم اس مقدمے میں جج نے گلوکار کو بری کرتے ہوئے کہا یہ الزام غیر قانونی اور بے بنیاد ہے۔ فیصلے کے بعد اوہانا کے بینڈ میٹ اور مداحوں نے جشن منایا جب کہ شمالی آئرلینڈ کی فرسٹ منسٹر مشیل اونیل نے بھی کھل کر کہا کہ یہ...
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ بنکاک کے ورلڈ سیم اسٹیڈیم باکسنگ ایرنیا میں یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے راویتی حریت اور بھارتی باکسر بنتی سنگھ کو فائنل میں چاروں خانے چت کیا۔ View this post on Instagram A post shared by S A M E E R K H A N ???????? (@sameerkhanboxer) 52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول۔: ترک صدر طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ ترک صدر طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے نسل کش ٹولے کے فوری ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے استنبول میں منعقدہ بوسفرس ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک صدر نے غزہ کی تباہی پر سو ارب ڈالر اسرائیلی حکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آہیں نیتن یاہو کو ایک دن ضرور پکڑیں گی۔ترک صدر نے کہا کہ متعدد ریاستوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے کام لیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) بھوٹان کے وزیراعظم تھاشرنگ ٹوبگے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل دونوں طرح کے ارکان کی تعداد میں توسیع ہونی چاہیے تاکہ انڈیا اور جاپان جیسے حق دار ممالک کے ساتھ دیگر باصلاحیت اور قائدانہ کردار ادا کرنے والے ممالک کو بھی نمائندگی ملے اور دور حاضر کے پیچیدہ حقائق کی درست عکاسی ہو سکے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں عام مباحثے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کا مطلب اقوام متحدہ کو موسمیاتی بحران کی صورت میں دور حاضر کے بہت بڑے مسئلے سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 سمتبر کو پاکستانی بحری...
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راونڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا:۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر ریاستی جبر اور ہندوتوا نظریے کی شدت پسندی کے خلاف خالصتان تحریک ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے بھارت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے 23 نومبر 2025 کو کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔اندراجیت سنگھ گوسل کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے اُن پر ہتھیاروں کے جھوٹے مقدمے قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، خالصتان اب صرف ایک خواب نہیں بلکہ ہر سکھ کی آواز بن چکا ہے۔ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کرتے...
ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے "نسل کُش ٹولے" کے فوری ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے استنبول میں منعقدہ بوسفرس ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک صدر نے غزہ کی تباہی پر سو ارب ڈالر اسرائیلی حکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آہیں نیتن یاہو کو ایک دن ضرور پکڑیں گی۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ متعدد ریاستوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے کام لیا لیکن دیر آید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود ہیرو شیما اور ناگا ساکاکی پر بم باری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔یہ بات انہوں نے جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل،...

"شیطان دستیاب نہیں تو ٹونی بلیئر کو بلاؤ"، سابق برطانوی وزیراعظم کے ہاتھوں غزہ کے انتظام و انصرام پر عالمی صارفین کا دلچسپ تبصرہ
جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے عارضی انتظام و انصرام کو سابق برطانوی وزیراعظم کے ہاتھ سونپ دیئے جانیکی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی صارفین کا لکھنا ہے کہ "ایک جنگی مجرم" اس خطے میں واپس پلٹنے والا ہے! اسلام ٹائمز۔ وال سٹریٹ جورنل سمیت معروف عالمی میڈیا نے مغربی ایشیائی خطے میں ٹونی بلیئر کی واپسی کی خبر دیتے ہوئے، مغربی ایشیا کے حوالے سے اس سابق برطانوی وزیر اعظم کے "سیاہ ریکارڈ" کی ایک مرتبہ پھر یاددہانی کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے سال 1997 سے لے کر 2007 تک، برطانیہ کی وزارت عظمی کے دوران، سال 2003 میں عراق پر حملے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش...

چین کو آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر ہے، پاکستان سے زیادہ جشن منایا: ترجمان صدرمملکت
چین کو آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر ہے، پاکستان سے زیادہ جشن منایا: ترجمان صدرمملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایوان صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چین میں ہر اجلاس میں آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر ہوا، چین نے آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ایوانِ صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صدر کے دورہ چین پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ صدرِ مملکت کا سال 2025 میں چین کا یہ دوسرا دورہ تھا، گزشتہ دورے میں چین کے اعلی حکام سے ملاقاتیں ہوئی،...

پنجاب بھر میں ورلڈ ٹورازم ڈے 2025 کی مناسبت سے شاندار تقریبات: الحمرا آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب، میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ اور "ٹورازم آن وہیلز" لانچ
ورلڈ ٹورازم ڈے 2025 کے موقع پر لاہور میں محکمہ سیاحت، آرکیالوجی اینڈ میوزیمز پنجاب اور اس کے ذیلی اداروں کی جانب سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں الحمرا آرٹس کونسل، علامہ اقبال میوزیم (جاوید منزل) اور لاہور میوزیم میں مرکزی و خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں سیاحت، ثقافت اور پائیدار ترقی کے حوالے سے نئے اقدامات متعارف کرائے گئے جن میں عوامی شمولیت کو بھی یقینی بنایا گیا۔ مرکزی تقریب لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جہاں پنجاب ٹورازم کی نئی ایپ اور ٹی ڈی سی پی کی ویب سائٹ لانچ کی گئی جس کے ذریعے سیاحتی معلومات اور سہولیات محض ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ "ٹورازم آن وہیلز" منصوبے کا آغاز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی میزبانی میں منعقد ہونے والے چوتھے 4 فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پاکستان، چین، ایران اور روس نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر ایک اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ چاروں ممالک افغانستان کو ایک آزاد، متحد، خودمختار اور پُرامن ریاست کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرے کا قیام پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔اس موقع پر افغان حکام پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچوں کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ نہ صرف افغانستان...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس کے باعث جہاز پر آگ لگی اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کو حوثیوں نے یرغمال بنایا جو کہ رہا ہوگئے۔ اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی شامل ہیں، جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے کو یرغمال بنالیا تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )پاکستان، چین، ایران اور روس نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اعلامیہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی دعوت پر منعقد ہوا.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنا خطے کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے فریقین نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچے کو...
خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، صوبے میں دہشتگردی میں ملوث داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی بھیجی گئی، کرپٹو کرنسی ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ بھیجی گئی، جس کے بعد رقم پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے لاہور اور کرک بھیجی گئی۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں الزامات کی سیاست ختم کر کے سہولیات فراہم کریں، برسر اقتدار جماعتیں رسہ کشی کے بجائے شہر کی مخدوش صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں، میئر کراچی بمقابلہ وزیر صحت کا کھیل بند ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، شہر قائد کی ابتر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے، عوام پانی، بجلی، اشیائے خوردونوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں بدترین اذیت کا شکار ہیں، برسر اقتدار جماعتوں کو الزام تراشیوں سے فرصت نہیں، گراں فروشوں سمیت پارکنگ...
ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق انکوائری سے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ کے آئی ٹی ونگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے امتحانی نتائج میں جعلسازی اور ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انکوائری سے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ...
ورلڈ بینک نے کراچی کے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کہتے ہیں پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔ پاکستان خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے۔ انہوں نے بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کا عزم ظاہر کیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)مودی سرکار کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کردیا ہے۔ سکھ برادری پر جابرانہ رویے اور دبا کے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی حمایت کے لیے سامنے آئے ہیں اور بھارت کو کھلے عام للکار رہے ہیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران...
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات، خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق تک نہیں دیا جاتا۔ صائمہ سلیم نے یاد دلایا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی ایسے ملک کی زمینی یا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جو عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنا چاہے تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوئی بھی ملک انھیں حراست میں لے سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی ایسے ملک کی زمینی یا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جو عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنا چاہے تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو زمینی یا...
سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025ء کو ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کر دیا ہے۔سکھ برادری پر جابرانہ رویے اور دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025ء کو ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی حمایت کے لیے سامنے...
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان تبصروں کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے ساتھ الحاق کی اجازت نہیں دیں گے۔(جاری ہے) العربیہ اردو کے مطابق جرمن وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مغربی کنارے کا الحاق بلکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی آبادیوں کی تعمیر بھی دو ریاستی حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد زرعی ایمرجنسی میں کچھ نہیں، اس میں دی گئی ریلیف کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کے بلوں کی معافی کی کوئی اہمیت نہیں، جب تک ڈوبے ہوئے گھرانے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے بل معاف ہونے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: نہ ملک سنورا نہ قرضہ اترا سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ‘قرض اتارو ملک سنوارو’ بھی ایک اسکیم تھی، تاریخی ناکامی اس کا مقدر بنی، اس کی ناکامی کا قصہ پھر کبھی سنائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب کو...
سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025 میں پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد کی نمایاں کٹوتی کر دی ہے۔ رواں سال کے لیے مختص 7 ارب 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے 2 ارب 96 کروڑ روپے واپس لے لیے گئے ہیں، جس سے پولیس کی نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری شدہ اور نئی سکیموں کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے تاہم حالیہ سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دینے کی وجہ سے پولیس کا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔ روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران پر پابندیوں کی بحالی کو...
خالصتان ریفرنڈم کا اعلان: سکھ رہنماؤں نے بھارت کو للکار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز مودی سرکار کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کردیا ہے۔ سکھ برادری پر جابرانہ رویے اور دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی حمایت کے لیے سامنے آئے ہیں اور بھارت کو کھلے عام للکار رہے ہیں۔...
مصنف، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس میں الطاف حسین وانی نے کہا کہ صدر اردوان کا جنرل اسمبلی میں بیان کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی سچی ترجمانی تھا۔ الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سفارتی اور سیاسی قوت استعمال کریں۔ واضح رہے کہ کشمیری...
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی چوتھے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین سروس سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث معطل ہے، متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ٹریک اور پل اگلے دو روز میں بحال کرکے ٹرین چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے23ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا، اس سے پہلے بھی اس علاقے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

سی پیک فیز 2 کا تاریخی آغاز، چینی آئی پی پیز کو بقایاجات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا، جے سی سی کا اجلاس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کے آزاد بجلی گھروں (IPPs) کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس جمعہ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک-چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ “یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں بدل دیں گی۔”یہ ہم آہنگی محض نظری نہیں بلکہ اس ایکشن پلان میں شامل ہے جو ستمبر 2025 میں دستخط...
حکومت کی آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنےکی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کےمقررہ ہدف سے پہلےہی ختم کرنےکی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرےششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبےمیں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی،عالمی مالیاتی ادارے نےتوانائی شعبےمیں گردشی قرضے کےان فلو کےجلد خاتمےکامطالبہ کردیا،آئی ایم ایف نےصوبائی حکومتوں سےبجٹ سرپلس اہداف میں کمی کی وجوہات مانگ لیں،لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز...
"مسلح تنازعات میں جنسی تشدد” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے جنسی تشدد اور اجتماعی عصمت دری کے دل دہلا دینے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطوں میں سے ایک ہے جہاں بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت...
امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹوپربات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی...
افغانستان کے صوبہ پروان میں واقع یہ ایئربیس دارالحکومت کابل سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے، اگست 2021ء میں افغانستان میں طالبان حکومت کے کنٹرول کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج افغانستان سے نکل گئی تھیں اور بگرام ایئر بیس کا کنٹرول طالبان حکومت نے سنبھال لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس، پاکستان، چین اور ایران نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی مخالفت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہمسایہ ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں کسی ملٹری ایئر بیس کے حق میں نہیں، افغانستان کی علاقائی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کا احترام کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس پر...
مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا...
نیو یارک (نوائے وقت پورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ میں صدر ٹرمپ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ پاکستان نے جنگ رکوانے پر صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کیا۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا۔ کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ جنگ کی وجہ سے جو حالات بنے ان سے پاک امریکہ تعلقات میں خوشگوار موڑ آیا۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کو غیر قانونی قرار دے، انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے سفارتکاری میں غداری کی اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اسے دفن کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015ء کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔ سلامتی کونسل نے چین اور روس کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد مسترد کردی۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد مسترد کیے جانے کا مطلب ہے کہ معاہدے کے تحت ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں آج شام سے دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے 9 ...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے بعد 40 سال پرانے کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان نے کیمپوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کیمپوں کی زمین صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بند کیے گئے کیمپس میں تین ضلع ہری پور جبکہ ایک ضلع چترال اور ایک اپر دیر میں تھا۔ 40 سال پرانے ہری پور کے پنیان کیمپ میں 1 لاکھ سے زائد مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت افغان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-24 نیویارک (مانیٹرنگ دیسک) روس اور چین نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیوں میں 6 ماہ کی تاخیر کرے۔روس اور چین کے مطالبے پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ کا امکان ہے، قرارداد کی منظوری کے لیے 15ارکان سے 9 کی حمایت ضروری اور پی 5 سے کوئی ویٹو نہ کرے۔ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ لاگو ہوں گی، برطانیہ،فرانس اور جرمنی نے الزام لگایا ہے کہ ایران 2015ء کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی فوج نے وارننگ جاری کی اور انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد جہاز شمال کی جانب واپس چلا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا شمالی حد بندی لائن کو سمندری سرحد تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ لکیر کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت میں کام کرنے والی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کے ایم سی بلڈنگ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو عملاً “انٹرنیشنل یتیم خانہ بنا دیا گیا ہے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ قابض میئر بار بار “مل کر کام کرنے” کی دعوت دیتے ہیں لیکن اس کا مطلب کرپشن میں شراکت ہے، جس میں جماعت اسلامی کسی صورت شریک نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعی مل کر کام کرنا ہے تو سب سے پہلے کرپشن کو روکا جائے، اختیارات و وسائل نچلی سطح یعنی یونین کمیٹیوں اور ٹاؤنز تک منتقل کیے جائیں اور تمام شہریوں کو مساوی...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی گلیاں اسرائیل مخالف نعروں سے گونج اٹھیں، مظاہرین کا نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انہیں ”غزہ کا قصائی“ قرار دیتے ہوئے ان کی آمد کو مسترد کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے بلند آواز میں نعرے لگائے، جن میں شامل تھا ”نیتن یاہو خوش آمدید نہیں“، ”نیتن یاہو دہشتگرد ہے“، ”غزہ پر حملے بند کرو“، ”فلسطین آزاد ہو“۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ کئی بینرز اور پلے کارڈز پر نیتن...
کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے انبار ہیں، جبکہ حکومت خاموش تماشائی اور عسکری ادارے طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشنز، طاقت کا استعمال دانشمندی نہیں۔ عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوجوان بے روزگار، بارڈر بند ہیں۔ نہ معیاری تعلیم ہے، نہ علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ حکومت خاموش تماشائی، عسکری ادارے طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں عوام پریشان نوجوان مایوس ہو ئگے ہیں۔ حقوق کی فراہمی، عوام کی حکمرانی، دیانتداری ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں...