2025-11-19@16:27:00 GMT
تلاش کی گنتی: 101990

«نرسنگ کی»:

(نئی خبر)
    ملائیشیا کے فٹبال میں بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے جہاں فیفا نے قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا کے اندرونی نظام کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیفا کے مطابق ان کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات استعمال کرکے ملائیشیا کی نمائندگی کے لیے اہلیت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہیں 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ یہ تمام کھلاڑی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائر میں جون میں ہونے والے میچ میں ویتنام کے خلاف ملائیشیا کی 4-0 کی جیت میں شامل تھے۔ فیفا اپیل کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ایف اے ایم کے اندرونی آپریشنز کی...
    (احمد منصور)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔  نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی،انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں  وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت...
    عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی تاہم آج بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے، آج کی سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔ دوران سماعت وکلائے صفائی کی جانب سے عمران خان سے فوری...
    صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں 16 وزیر اور 2 مشیر شامل ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، وزیراعظم نے مشیروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
    لیونل میسی کے باڈی گارڈ یاسین چیئوکی نے اپنی شاندار جسمانی صلاحیتوں سے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ چیئوکی، جو ہمیشہ لیجنڈری فٹبالر کے ساتھ نظر آتے ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنی شدید فٹنس روٹین شیئر کیا، جس میں مکسڈ مارشل آرٹس، باڈی ویٹ ٹریننگ، باکسنگ اور دیگر جسمانی ورزشیں شامل ہیں۔ ان کی یہ روٹین ان کے پیشے کے تقاضوں کے مطابق جسمانی تیاری اور لڑائی کی مہارت بڑھانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا ماہرین کے مطابق، اس قسم کی شدید فٹنس کے لیے نہ صرف جسمانی محنت بلکہ ذہنی مضبوطی اور غذائی نظم و ضبط بھی ضروری ہے۔ اس طرح...
    اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے ٹیم کے ہمراہ ضلع قصور سے گروہ کو گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں معصوم شہریوں کو ورغلاتے، بہانے سے اے ٹی ایم کارڈ سے موٹی رقم نکلوا کر رفوچکر ہو جاتے، ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم نکل کر دینے کے بہانے بھی رقم ہتھیا لیتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری سے نوسربازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان ابتک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں، گروپ کے قبضے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، تاہم آج بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا، جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے۔ آج کی سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈیوٹی پر ہیں، جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ...
    ملتان(ویب ڈیسک) ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔ ثانیہ زہرا قتل کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے اکیلا لڑتا رہا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس  کے ترجمان  نے بتایا کہ اس نئے فوجی تعاون میں نہ صرف جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی شامل ہے بلکہ دیگر اہم عسکری ساز و سامان بھی اس ڈیل کا حصہ ہے۔امریکی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قائم اسٹریٹجک شراکت مزید گہری ہوگی اور خطے میں طاقت کا توازن نئی ترتیب اختیار کرے گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب امریکا سے تقریباً 300 جدید ٹینک بھی خریدنے جا رہا ہے۔ اس وسیع دفاعی...
    فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے  میں 13 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں جنوبی لبنان میں ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے رفح اور خان یونس کے مختلف حصوں پر بھی فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ اس سے قبل مشرقی غزہ شہر پر بھی قابض فوج نے بمباری کی ہے۔ اُدھر مقبوضہ مغربی...
    اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 28 ویں ترمیم چل پڑی، بہت جلد اسمبلی میں آجائے گی، جیسے 27 ویں ترمیم ملک کے لئے بہترین ثابت ہوگی وہاں 28 ویں ترمیم اس سے بھی اہم ترین ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب ایک پیج پر ہیں، لگتا ہے کہ سب 28 ویں ترمیم کے ساتھ بھی کھڑے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، تنظیموں کو ایکٹو کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی کارکردگی سے خوش...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ پر اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر گانا گا رہے ہیں، اور اُن کی گائیکی کی صلاحیتوں کو شرکا نے خوب سراہا۔   View this post on Instagram   A post shared by Umar Gul (@umargulofficial) گانے کے دوران یونس خان ایک لمحے...
    —فائل فوٹو دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کے ای چالان کراچی والوں کو ملنے لگے۔ کراچی میں چوری شدہ کارکے مالک کو 10 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔چوری ہوئی گاڑی کو جرمانے کی تحقیقات کے دوران ایک اہم انکشاف سامنے آیا۔ خلاف ورزی کراچی رجسٹریشن کی کار نے نہیں بلکہ کوئٹہ سے رجسٹرڈ گاڑی نے کی۔کراچی کی کار نمبر اے اے آر 540 چوری شدہ جبکہ اسی رجسٹریشن نمبر کی گاڑی کوئٹہ کی ہے۔ کوئٹہ میں رجسٹرڈ کار اے اے آر 540 کے ڈرائیور نے حب روڈ پر خلاف ورزی کی۔ فائیو اسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالانکراچی کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل کو 28سال قبل چوری... سیٹ بیلٹ نہ پہننے...
    ، شیخ رشید - فوٹو: فائل سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بہتری کے حالات پیدا کرنے چاہئیں، غربت بےروزگاری مہنگائی ہے، کاروبار بالکل بھی نہیں ہے۔شیخ رشید نے انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اڈیالہ جیل جانے والوں کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ 40، 40 سال کی سزائیں دے دی گئی ہیں، میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو بھی 40 سال کی سزا دی گئی ہے، میں جن کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں ان کے وقت میں پاکستان میں موجود نہیں تھا، سارے کیسز میں پاکستان میں نہیں تھا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کرے گا کہ...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب پولیس کا خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ پر الزامات بھی افسوسناک ہیں، صوبائی وزیر مینا خان پر تشدد کی بھی مذمت کرتے ہیں۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ایم این اے شاہد خٹک اور دیگر اراکین کی گرفتاریوں کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
    لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جاری نوٹس کے معاملے پر دائر درخواست کو غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف دیئے گئے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کی غیرحاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کو پیش نہ ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے، ڈی جی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ دوران سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کیلئے سیکس آفینڈرز ویریفکیشن کی تجویز دے دی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تعلیمی اداروں میں بھرتی سے قبل سیکس آفینڈرز رجسٹر سے تصدیق کیلئے 2 صفحات پر مشتمل مراسلہ سیکرٹری پراسیکیوشن کو بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور سٹاف کی بھرتی سے پہلے سیکس آفینڈر ریکارڈ سے جانچ ضروری ہے، نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں حفاظت کیلئے مؤثر ٹول ہے، بچوں کی حفاظت کیلئے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے مطابق تعلیمی اداروں میں موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں...
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں صنعتی آلودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ کا جدید ڈیجیٹل نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے، ای پی اے نے صوبے بھر میں 7889 صنعتی یونٹس کو ای میپ کیا جبکہ ڈرون سرویلنس کے دوران خلاف ورزی پر 2654 یونٹس کو سیل کیا گیا، ایکو واچ سسٹم کے تحت 949 انسپکٹر لیس انسپکشنز کی گئیں اور قواعد کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 224 ملین روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ادھر بھٹوں کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں سامنے آئیں جہاں 7891 بھٹوں کو جیو ٹیگ کیا...
    چھاپے کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر عمر فاروق بٹ اور ان کی اہلیہ شہزادہ اختر کو حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) اور بھارتی پیراملٹری کے اہلکاروں نے شہر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا۔ چھاپے کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایس ایم ایچ ایس...
    مشہور آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم روبلاکس نے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب بچے پلیٹ فارم پر اجنبی بالغ افراد سے چیٹ نہیں کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں چیٹ فیچرز استعمال کرنے والے اکاؤنٹس کے لیے عمر کی لازمی تصدیق متعارف کرائی جا رہی ہے۔ یہ پابندی دسمبر سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈ میں نافذ ہوگی، جبکہ جنوری سے دنیا بھر میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: موبائل گیمز کا شوق رکھنے والے صارفین کے لیے فیس بک کا بڑا اعلان روبلاکس کو طویل عرصے سے اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ بچے غیر مناسب مواد تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں اور بالغ...
    پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بھرتی سے قبل سیکس آفینڈرز رجسٹر سے ویریفکیشن کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے سیکرٹری پراسیکیوشن کو دو صفحات پر مشتمل مراسلہ بھجوا دیا جس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور اسٹاف کی بھرتی سے پہلے سیکس آفینڈر ریکارڈ سے جانچ ضروری ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں حفاظت کے لیے مؤثر ٹول ہے، بچوں کی حفاظت کے لیے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے،  تعلیمی اداروں میں موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا۔ مراسلے کے مطابق سیکس آفینڈرز کی بھرتی پورے تعلیمی ادارے کے لیے خطرہ بن سکتی...
    کراچی: بھارت کی آنے والی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کے ٹریلر میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم میں پاکستان کے پولیس افسر شہید اسلم چوہدری اور رحمٰن ڈکیت سمیت دیگر کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں پاکستان کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔ ٹریلر میں رنویر سنگھ کو را ایجنٹ جبکہ سنجے دت کو شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اکشے کھنہ کو رحمٰن ڈکیت کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ پروپیگنڈا فلم کو آئندہ ماہ دسمبر کے...
    سن 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھی بھارت نے اپنی مکارانہ سازش کو جاری رکھا۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بہیمانہ سازش کی اور نوجوان بنگالیوں کی ذہن سازی کر کے انھیں مغربی پاکستان کے خلاف اُکسانا شروع کیا۔ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارت نے مکتی باہنی دہشتگرد گروہ کو زیرِ تسلط کیا۔ پاکستان کے خلاف مکتی باہنی دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے پاکستان آرمی اور محب وطن بنگالیوں کا اتحاد توڑنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے...
    مظفرآباد (نیوزڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف اٹھائے گی۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر وزراء سے حلف لیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے بھی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کی آج کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر قانون کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے میاں عبدالوحید کو نئی کابینہ میں سینئر وزیر کا منصب دیا جائے گا، نئی حکومت کی تشکیل کیلئے بنائی گئی کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہوں گے۔ اس...
    (عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج یعنی 19 سے 24 نومبر تک ہوگی۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل کے پاس دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر ہے، ان پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو اور دست برداری و حتمی فہرست 5 دسمبر کو کو شائع ہوگی ،انتخابی نشان کی شیڈول کے تحت امیدواروں کو الاٹمنٹ 6 دسمبر کو ہوگی جبکہ پولنگ اتوار 28 دسمبر 2025ء کو اور نتائج کی تکمیل 31 دسمبر 2025ء کو کیجائے گی ۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے جزوی اپیلیں منظور کر لیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 12 صفحات پر مشتمل اپنا فیصلہ جاری کیا۔ وی نیوز کے مطابق جسٹس مندوخیل نے 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا جبکہ 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے واضح کیا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، لہٰذا ان نشستوں کو واپس سلیکٹڈ امیڈ ایگزیکٹو کمیٹی (SIC) کے حق میں قرار دیا گیا۔ کراچی، ای چالان سے بچنے...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں لہٰذا بہتری کے حالات پیدا کریں۔ انہوں نے 9 مئی مقدمات سے متعلق کہا کہ میں تو یہاں تھا ہی نہیں بلکہ بیرون ملک تھا اور میرے خلاف کیسز ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چالیس چالیس سال کی سزائیں ہوئی ہیں، میرے بھتیجے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز امریکی چینل اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹر پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔ چند روز قبل وہ ایک اور خاتون صحافی کو سزا یافتہ جنسی مجرم جيفری ایپسٹین سے متعلق ایک سوال پوچھنے پر ’پِگی‘ کہہ چکے تھے۔ گزشتہ روز پیش آنے والا حالیہ واقعہ اس وقت ہوا جب امریکی صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا اسی دوران اے بی سی نیوز کی رپورٹر مریم بروس نے چند سوالات کیے، جن پر ٹرمپ غصے میں آ گئے اور چینل کے نشریاتی لائسنس کو...
    لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ جے آئی ٹیز دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کریں گی جبکہ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ان مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسند گرفتار ہیں۔
    وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں سٹون کرشنگ سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے اور مناسب حکمنامہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر سٹون کرشنگ کھولنے کا حکم نہ دیا جائے اور پہلے مالکان متعلقہ اداروں کو مطمئن کریں۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: عدالت کا مقصد ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اسٹون کرشنگ پلانٹس کیس کی سماعت وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے قواعد کے مطابق شہروں میں سٹون کرشنگ یونٹس کے لیے 500 میٹر اور دیہی علاقوں میں 300 میٹر فاصلہ ہونا چاہیے، جبکہ بعض دیہی علاقوں...
    سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے جزوی اپیلیں منظور کر لیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 12 صفحات پر مشتمل اپنا فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس مندوخیل نے 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا جبکہ 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں بچا، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ذومعنی ریمارکس جسٹس جمال مندوخیل نے واضح کیا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، لہٰذا ان نشستوں کو واپس سلیکٹڈ امیڈ ایگزیکٹو کمیٹی (SIC) کے حق میں قرار...
    ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاح روڈ بنی گالا کے علاقہ میں ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل کردیا گیا ہے ، 2 افراد گرفتار جبکہ 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کارخانے سے 15ہزار لیٹر تیار دودھ ،1200کلو گھی، 2500 کلو سکم ملک پاوڈر اور 5 کلو کیمیکل برآمد ہوا۔ ملاوٹی دودھ اور اجزا کو موقع پر تلف کیا گیا۔ لائن لین کی پابندی نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ وفاق میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو...
    مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال کا فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں۔ انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا۔ فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے...
    وفاقی آئینی عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کی برطرفی کے کیس میں سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا اور وکیل سے مشورہ لینے کی ہدایت کی۔ مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آج سے بند، ملازمین کے لیے 28 ارب کا پیکج منظور جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور عدالت میں براہِ راست درخواست دائر کرنے کے بجائے قانونی مشورہ لیا جائے۔ عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آئندہ سماعت میں وضاحت طلب کی۔ درخواست گزار مزمل رفیق نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کے خلاف انہوں...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اتفاق رائے سے پاکستان کی ایک قرارداد منظور کر لی جس میں ان اقوام اور عوام کے حق خود ارادیت کے جامع عزم کو دوبارہ اجاگر کیا گیا ہے جو اب بھی نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبی تسلط کے تحت ہیں۔ پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ اقوام متحدہ اپنے مقاصد اور اصولوں کے مرکز میں اس حق کو رکھتی ہے۔ 65 ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی یہ قرارداد پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عاصم افتخار احمد نے پیش کی جسے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی جو سماجی، انسانی اور ثقافتی امور سے متعلق ہے میں اتفاقِ رائے سے منظور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ان کے مطابق کینیڈین حکومت کی اجازت کے تحت 23 نومبر کو اوٹاوا کے بلنگز اسٹیٹ میں ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ منظوری اظہارِ رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی واضح علامت ہے۔ ان کے مطابق خالصتان ریفرنڈم مسلح جدوجہد کے بجائے ووٹ کی طاقت سے اپنے مطالبات کے حصول کا پُرامن راستہ ہے۔انہوں نے سکھ برادری پر زور دیا کہ وہ پنجاب کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں۔ادھر خالصتان تحریک...
    چین میں ایک شخص کی ذاتی زندگی نے سوشل میڈیا پر اخلاقی بحث چھیڑ دی ہے۔  57 سالہ گُوئی جون من نے اپنی بیوی ژان وین لیان کو 2017 میں  وفات کے بعد کرائیونکس کے ذریعے منجمد کرایا تھا۔ وہ چین میں اس طریقے سے محفوظ کی جانے والی پہلی شخصیت بنی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد ان کا جسم شانڈونگ یِن فنگ لائف سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں -190 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک بڑے کرائیونک ٹینک میں محفوظ ہے، جس کے لیے گُوئی نے 30 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ انٹرویو میں سامنے آیا کہ گُوئی 2020 سے وانگ چون شیایا...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دیدی، معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکا سے 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پراتفاق ہو گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دیدی جس کے تحت سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے، سعودی عرب امریکا سے تقریباً 300 ٹینک بھی خریدے گا۔ امریکا اور سعودی عرب نے کریٹیکل منرلز فریم ورک پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت اہم معدنیات کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے...
    لاہور میں فضائی آلودگی برقرار تاہم محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں شرح 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں بھی فضا زہرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے شروع میں بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب...
    دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی جارحیت کی زد میں  ہے۔ دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ ٹی آر ٹی کے...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان سے متعلق ایک نئی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ نجومی سُشیل کمار سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سال 2026 دونوں اداکاروں کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بالکل مختلف رخ لے کر آئے گا۔ ماہر نجوم کے مطابق شاہ رخ خان آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کی روحانی وابستگی اور منظم طرزِ زندگی نے انہیں مستقل ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان کے بقول، شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوناکشی...
    عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نےکہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو ، یہ مطالبہ درست ہے ۔ رائمونڈس کاروبلس کے مطابق افغان طالبان کے دوحہ کے وعدوں پر رائے کے لیے معلومات درکار ہیں، ترکیے کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت جاری رکھی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی...
    ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی، وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکہ سے تقریباً 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا جبکہ اس دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتیں طے پاگئی ہیں جن میں سول...
    اسرائیلی فوج کےلبنان پرحملےمیں تیرہ افراد شہید اورچار زخمی ہوگئے۔ صیہونی طیاروں نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پرحملہ کیا،لبنانی آرمی کےاہلکار سیدون شہرمیں قائم الحلوے کیمپ پہنچ گئے۔ اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے تربیتی کمپاؤنڈکو نشانہ بنایا،دوسری جانب حماس نے لبنان میں ملٹری سرگرمیوں کی تردید کی ہے۔
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی نومبر 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے معمولی ردوبدل کیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر 2025ء سے ہوگا۔ منگل کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اکتوبر 2025ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.39فیصد یا0.1696ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ...
    پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں 2025 کے دوران حیران کن تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، جس میں سب سے نمایاں کردار عام شہریوں اور چھوٹے سرمایہ کاروں کا ہے۔ یہ وہ طبقہ ہے جو روایتی طور پر رسک لینے سے گریز کرتا تھا، مگر اس بار مارکیٹ میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی بَینچ مارک کےایس ای-100 انڈیکس رواں سال اب تک تقریباً 40 فیصد بڑھ چکا ہے، جس نے اسے ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی استحکام اور بہتر منافع کی توقعات نے عوام کا اعتماد بڑھایا ہے۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں جمود اور بینک منافع میں کمی...
    مودی سرکار کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی جارحیت کی زد میں  ہے۔ دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کردیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کردیے ہیں۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت نے دہلی دھماکے کے 3 دن بعد ہی جنوبی کشمیر میں محض الزام کی بنیاد پر ایک گھر دھماکے  سے مسمار کر دیا۔  بھارت ظلم و جارحیت کے ذریعے کشمیر کو...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔ پانی کی شدید قلت کے باعث بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے صوبے میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کر دیا گیا ہے، اس کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجہ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا حاصل ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کسان اب موسمی ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کا شیڈول بہتر طریقے سے بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل نظام کی بدولت پانی کے ضیاع میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گیا، صوبہ اب سیلاب اور خشک...
    آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف اٹھائے گی۔ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حلف برداری کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر قانون کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے میاں عبدالوحید کو نئی کابینہ میں سینیئر وزیر کا منصب دیا جائے گا۔ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے بنائی گئی کابینہ میں 18 وزرا اور 2 مشیر شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟ سرکاری ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر وزرا سے حلف لیں گے، جب کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت بھی شریک تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او ہنگامی حالات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے میں علاقائی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی...
    انہوں نے کہا کہ تحریکِ آزادی کو تقویت بخشنے کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر کی طرف سے اس کے لئے وسائل مختص کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کی سنگین اور حساس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحریکِ آزادی کشمیر کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایک بیان میں پرامن انتقال اقتدار پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر جرات...
    ویب ڈیسک :ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروادی ہے۔ جس پر 27 نومبرکو سماعت کی جائے گی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اکتوبر کیلئے کی گئی ہے ، جس کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہو گا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 48 پیسے...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور سول آرمڈ فورسز کو مزید رقم دینے کے علاوہ دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔ وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپیکی منظوری دیدی گئی۔ اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپی کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی، پاسکو کے خاتمے اوراس کے لیے خصوصی ادارہ قائم...
    بھارت کے ضلع پونے میں سائبر مجرموں نے پولیس افسر بن کر ایک سابق انجینئرنگ پروفیسر اور ایک معمر جوڑے کو ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کے ذریعے 5 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا دیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی 64 سالہ پروفیسر سے مجرموں نے دہشتگردی سے تعلق کے جھوٹے الزام پر ویڈیو کال کے ذریعے تفصیلات حاصل کرکے انہیں ایک ہفتے میں 3.08 کروڑ روپے مبینہ سرکاری اکاؤنٹس میں منتقل کروائے۔ ادھر پمپری چنچواڑ کے 74 سالہ سابق مینیجر اور ان کی اہلیہ کو بھی PFI سے تعلق کا جھوٹا الزام لگا کر 8 ٹرانزیکشنز میں 2.14 کروڑ روپے نکلوا لیے۔ دونوں معاملات میں ایف آئی آر درج کر...
    پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ایک دوست کے بارے میں سخت اور نامناسب الفاظ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں گالیاں بھی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں موجود دوست انہیں بارہا باز رہنے کا کہتا ہے مگر رجب بٹ بدزبانی سے باز نہیں آتے۔ وائرل ویڈیو کے بعد پیدا ہونے والی تنقید کے جواب میں رجب بٹ کی والدہ نے ایک انٹرویو میں اپنی وضاحت پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے پر شراب نوشی کا الزام بے بنیاد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ...
    وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی نئی قرارداد تاریخ ساز پیشرفت ہے، قرارداد غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی ضمانت دیتی ہے، قرارداد فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خود مختار ریاست کے قیام کی بین الاقوامی توثیق بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی نئی قرارداد تاریخ ساز پیشرفت ہے، قرارداد غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی ضمانت دیتی ہے، قرارداد فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خود مختار ریاست کے قیام کی بین الاقوامی توثیق بھی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی...
    ذرائع کے مطابق کشمیری گلوبل موومنٹ نے انسانی حقوق کے سرگرم افریقی کارکنوں کے ساتھ مل کر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کشمیر اور افریقہ امن سیمینار کا انعقاد کیا۔ اسلام تائمز۔ کشمیری گلوبل موومنٹ نے انسانی حقوق کے سرگرم افریقی کارکنوں کے ساتھ مل کر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کشمیر اور افریقہ امن سیمینار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق افریقہ اور عالمی جنوبی ممالک سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے کارکنوں، دانشوروں، سفارتکاروں اور امن کارکنوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سیمینار کے شرکاء نے ایک قرارداد منظور کی جس میں بنیادی آزادی، وقار اور انصاف کو عالمی اصولوں کو دوبارہ تسلیم کیا گیا، جیسا کہ یونورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس، افریقی...
    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین جاپان کو دوبارہ اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے اور اسے دوسروں کیخلاف جارحیت کیلئے بروئے کار لانے کی اجازت نہیں دیگا اور نہ ہی چین کسی کو دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے اور عالمی امن و استحکام کو دوبارہ کبھی نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین جاپان کو دوبارہ اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے اور اسے دوسروں کے خلاف جارحیت کے لئے بروئے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کیا اور انہیں ’دنیا کے سب سے زیادہ محترم رہنماؤں میں سے ایک‘ قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کو دوطرفہ تعلقات کا ’نیا باب‘ قرار دیتے ہوئے دفاعی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مزید پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار تاریخی پیشرفت کے طور پر امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی، جس سے سعودی دفاع مضبوط ہوگا اور مملکت پہلی عرب ریاست بن جائے گی جو یہ ٹیکنالوجی حاصل کرے گی۔ وائٹ...
    سعودی ولی عہد کیساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی، جو دوبارہ شروع ہونیوالی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی خدشے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی، جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ثقافتی شناخت میں جہاں مختلف زبانیں، تہذیبیں اور روایات رنگ بھرتی ہیں وہیں یہاں کے منفرد ذائقے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے انہی ذائقوں میں پشتون اور ہزارہ برادری کی روایتی سوغات کلچے (مقامی بسکٹ) خاص مقام رکھتی ہے جو کوئٹہ کی یخ بستہ شاموں میں شہریوں کی اولین پسند بن چکے ہیں۔ شام ڈھلے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم قہوہ خانوں پر رونق دیدنی ہوتی ہے جہاں لوگ گرم چائے کی پیالیوں کے ساتھ تازہ خستہ اور خوشبودار کلچوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے...
    دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتیں طے پاگئی ہیں، جن میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا تاریخی معاہدہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکہ سے تقریباً 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا جبکہ اس دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو منصب سنبھالے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے وفاق کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا، عوامی رابطہ مہم تیز کی اور سیاسی طور پر بھی خاصے سرگرم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو وفاق کی جانب سے اس فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آئی۔ تاہم طویل تاخیر اور رکاوٹوں کے بعد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی کوشش اور کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی...
    ماسکو (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔ پاکستان اور چین نے سٹرٹیجک شراکت داری کی توثیق کی۔ ایس سی او فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دو طرفہ تذویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ماسکو میں ایس سی او سربراہ وفد کے ساتھ روسی صدر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم خطے میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)  27 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے ممبر بن گئے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق جوڈیشل کمشن کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ممبر نامزد ہوئے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیئے۔92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام...
    اسلام آباد،مظفرآباد،لاہور(نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا سٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے۔ مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہازگرے تھے۔ اقوام متحدہ ہو یا آسیان، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران کو اقتدار دیاگیا تھا۔ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا۔ جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔ بھارت پاکستان...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار  بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مسابقتی ٹیرف نظام، توانائی کے شعبے کی پائیداری اور نجی شعبے کی زیادہ شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری اور وفاقی اخراجات کو معقول بنانے پر توجہ دی جاری ہے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار پیٹر تھیل اور آورِن ہافمین کی قائم کردہ عالمی لیڈر شپ پلیٹ فارم ڈائیلاگ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کی۔ وفد میں بین الاقوامی سطح کی ممتاز شخصیات شامل تھیں جن میں برطانوی دارلامراء کے رکن سائمن سٹیونز، آسٹرین پارلیمان کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے سپریم کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید نے کی وفد نے عدالت کے ججز سے بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس ار دیگر ججز کو مبارکباد دی۔
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مشروبات سپرداری پر نہ دینے کے کیس میں وکلاء کو تیاری کیلئے 25 نومبر تک مہلت دیدی۔ عدالت نے درخواست گزار کے لائسنس پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے پاس اگر مشروبات تیاری کا لائسنس نہیں تو آپ کو اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ غیر معیاری مشروبات کا سامان آپ کو دوبارہ تیاری کی اجازت دیدیں کیوں؟ آپ دستاویزات آئندہ سماعت پر پیش کریں۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ وزیر منصوبہ بندی نے  رمضان سے پہلے زیادہ طلب والی اشیاء کی پیشگی نشاندہی اور پلاننگ کا حکم دیا۔ احسن اقبال  نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی، اکتوبر 2024ء میں   7.2 فیصد تھی، اکتوبر 2025 میں  6.2 فیصد پر آگئی۔ ضروری اشیاء  کا  سپلائی پلان آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ زرعی اجناس کے کولڈ چین قائم کئے جائیں تاکہ رسد اور طلب کے درمیان توازن رکھا جاسکے۔ وزیر منصوبہ بندی  نے   محکموں کو ڈیٹابیس پر مبنی تجزیاتی رپورٹس بنانے کی ہدایت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ صوبے اور...
    مشہور پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے کیریئر کے دوران مشکلات کھڑی کرنے کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ دس سال کا ایسا وقت گزارا جس کے دوران میرے کنسرٹ، پروگرامز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے باقاعدہ لوگ بھیجے جاتے تھے تاکہ پروگرام خراب ہو اور پھر آرگنائزر میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتا تھا۔ فرحان سعید نے اس کا الزام کسی فرد واحد پر عائد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر پلیٹ فارمز تک رسائی ملی تب بھی میرا راستہ روکا گیا اور پھر میں نے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔ فرحان سعید...
    کراچی: متنازع یوٹیوبر اور انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان میں درج متعدد کیسز کے بعد منتقل ہوئے تھے اور وہیں سے اپنا مواد بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سامعہ حجاب بھی ایک معروف مگر متنازع انفلوئنسر ہیں۔ وہ اُس وقت شہرت میں آئیں جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعدازاں عدالت سے باہر ہونے والے تصفیے کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سمیہ اس وقت دبئی میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سامعہ حجاب نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کا دفاع کرتے ہوئے...
    کراچی: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے پوڈکاسٹ میں مہمانوں کو بلاکر انکی تذلیل اور شرمندہ کرنے کو گھٹیا ٹرینڈ قرار دے دیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سحر خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے ایسے پوڈکاسٹس اور شوز پر سخت تنقید کی ہے جو مواد کے نام پر لوگوں خصوصاً خواتین، کو شرمندہ کرتے ہیں۔ سحر خان نے لکھا کہ آج کل بہت سے پوڈکاسٹس واقعی پریشان کن ہو چکے ہیں جہاں مہمانوں کو صرف اس لیے بلایا جاتا ہے تاکہ انہیں شرمندہ کیا جائے یا ایسے سوالات پوچھے جائیں جو انہیں بے بس کر دیں۔ مزید پڑھیں: ’گالیاں پڑتی ہیں‘، تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر وردہ ملک کی 15 منٹ...
    SIDON, LEBANON: صیہونی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی پروا کیے بغیر لبنان کے شہر صیدون پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لبنانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے آج جنوبی لبنان کے شہر صیدون میں ایک کھلا کھیل کا میدان نشانہ بنایا جو اس وقت ہزاروں بے گھر افراد کے لیے عارضی پناہ گاہ کا کام دے رہا تھا۔ حملے میں 13 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ لبنانی حکام کے مطابق یہ کھیل کا میدان گزشتہ چند ہفتوں سے داخلی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی رہائش گاہ بنا ہوا تھا۔ حملے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر...
    28ویں 29 ویں اور 30ویں ترامیم کے بعد حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ترامیم ملک و قوم کیلئے نہیں چند خاندانوں کے مفاد میں لائی گئیں،میٹ دی پریس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ حاکمیت صرف اللہ کی ہے کسی فرد کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں، ترامیم کرنے اور کروانے والے سب...
    بانی پی ٹی آئی سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی،مظاہرین کومنتشر کرنے کی کوشش ناکام دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈائون ،پولیس نے مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں پاکستان تحریک انصاف کے بانیچیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ان کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔پولیس کریک ڈائون کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا...
    موٹر سائیکل سواروں کابھاری چالان ظلم ،دھونس ، دھمکی مسئلے کا حل نہیں،جرمانوں میں کمی کی جائے ہیوی ٹریفک چالان اور بندش احسن اقدام ، لیکن یہ مستقل حل نہیں،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا کہ کسی قانون کا بننا اور اسکے نفاذ کا طریقہ کار دو الگ معاملات ہوتے ہیں ، ہم نے ای چالان کی مخالفت اسکے طریقے کار ، بھاری جرمانوں ، موٹر سائیکل اور کار سواروں کو بطور خاص نشانہ بنانے اور ہیوی ٹریفک ملنے والی رعائتوں کی وجہ سے کی تھی، ہمارا موقف اب بھی یہی ہے کہ پہلے ڈمپر ، ٹینکر سمیت ہیوی ٹریفک کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ لوگوں کو کچلنے کا سلسلہ بند ہو...
    ایک بار نہیں 2 بار ہمارے مینڈیٹ کو سازش کے تحتچوری کیا ،اب کہہ سکتا ہوں ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ،عوام کو مبارک باد دیتا ہوں،چیئرمین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے،سازش کے تحت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ایک بار نہیں 2 بار آزاد کشمیر میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ماضی میں جو فیصلے ہوئے اس سے آزاد کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری...
    چار اضلاع ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان، بنوں اور باجوڑ میں دو روز میں مجموعی طور پر 37 خواج ہلاک خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ترجمان سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے 24 خوارج کو ہلاک کردیا، دو روز میں مجموعی طور پر 37 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ اور بنوں میں انسداد دہشت گردی کی دو بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج...
    قرارداد فلسطین کی فیصلہ سازی پر بیرونی قوتوں کے کنٹرول کی راہ ہموار کریگی قرارداد میں جنگ بندی پر عملدرآمد اورغزہ میں امن فورس کا قیام شامل ہونا چاہیے حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ قرارداد فلسطین کی فیصلہ سازی پر بیرونی قوتوں کے کنٹرول کی راہ ہموار کریگی، قرارداد سے غزہ کی حکومت اور تعمیر نو غیرملکی سرپرستی میں چلی جائے گی۔حماس کا مؤقف ہے کہ قرارداد سے فلسطینیوں سے ان کی حکمرانی چِھن جائیگی، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کا مطلب غیرملکی سرپرستی ہوگا۔حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ...
    بلاک جے سی 191پرغیر قانونی پیٹرول پمپ کے نمائشی انہدام کے بعد دوبارہ تعمیر بلاک ٹی C9پر دکانیں اور کمرشل عمارت تعمیر ،افسران اور مافیا کے درمیان ملی بھگت ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے رہائشی علاقوں میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اقدامات ’’نمائشی‘‘ثابت ہو رہے ہیں۔بلاک جے کے سی 191 پر واقع رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی غیرقانونی تعمیر کے خلاف گزشتہ ہفتے کی گئی کارروائی محض ’’دکھاوے ‘‘تک محدود رہی،زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے نمائشی توڑ پھوڑ آفس کی دیوار کے اوپری حصے میں کی۔خطیر رقم بٹورنے کے بعد پیٹرول پمپ کے ڈھانچے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 2025 میں ایک تاریخی اور جرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 2024 کے طلبہ کے احتجاج پر لاگو کیے گئے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمے میں سزائے موت سنائی۔ یہ فیصلہ نہ صرف ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک نمایاں باب ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بنگلا دیش کی آئندہ سیاسی اور سماجی سمت کے لیے ایک پیغام ہے۔ بلاشبہ شیخ حسینہ کی حکومت کے دور کو بنگلا دیش کی تاریخ میں تشدد اور جبر کا دور کہا جاسکتا ہے۔ 2024 میں طلبہ کے بڑے پیمانے پر احتجاج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران کھڑا کیا۔ یہ تحریک بنیادی طور پر تعلیمی...