2025-11-04@12:25:26 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2097				 
                «پیسے کی سطح پر بند ہوئی»:
(نئی خبر)
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ قرض ملنے کی خوشی ایسے منائی جاتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو، ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100 ملین قرض مل گیا لیکن ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جس سے ملک ہی بیٹھ جائے۔ تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اب تک لئے قرضوں کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ صبح ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100 ملین قرض مل...
	اپنے انتخاب کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہاں ایسی پالیسی لائیں گے کہ کوئی قانون سے مبرا نہیں ہوتا، ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا، پشتون تحفظ موومنٹ کو بین کیا گیا ہے، لوگوں کو شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے، میں مرکزی حکومت سے بات کروں گا جو اپنا حق مانگتے ہیں ان کو شیڈول فور میں کیسے ڈالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا قائد عمران خان ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے۔ اپنے انتخاب...
	پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئے تمام مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں افغان طلباء کیلئے تعلیمی وظائف بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 9 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر ہیں، اس دورے کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور معیشت، تجارت اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ امیر خان متقی کے دورے کو لے کر سیاسی بیان بازی بھی تیز ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کر کے ہندوستان میں مسلمانوں کو...
	پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت منوا لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے بین الاقوامی فوجی مشق ’’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی، جو فوجی مہارت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کیمبرین پیٹرول میں شریک ٹیموں کو انتہائی دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوتا ہے، جہاں انہیں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے متعدد خصوصی اہداف مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
	معروف سابق کرکٹر اور ٹی وی شخصیت نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے اُن کی جدوجہد اور صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی فنکار کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ اُس کی صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں۔ سدھو، جو حال ہی میں نیٹ فلکس کے مقبول شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے اسکرین پر واپس آئے ہیں، اب انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں بطور جج نظر آئیں گے۔ نو بھارت ٹائمز کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے بلکہ کپل شرما کی جدوجہد اور کامیابی...
	وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے نو منتخب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج موصوف نے کے پی اسمبلی میں بہت بڑھکیں ماریں کہ وہ پرچی وزیراعلیٰ نہیں، آپ فرشی وزیراعلیٰ ہیں۔ اہوں نے کہا کہ پچھلے وزیراعلیٰ کسی عدم اعتماد کے نتیجے میں نہیں بلکہ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت اعلیٰ سے گئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے؟
	میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا قائد عمران خان ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر کا انتہائی مشکور ہوں، اس نے مجھ جیسے ادنی کارکن جو مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، جس کا نہ کوئی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازع میں ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ اس تنازع کا خاتمہ کرسکتے ہیں، جیسے انہوں نے ماضی میں کئی دیگر جنگوں کو ''حل‘‘ کیا ہے۔ مصر میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے لیے جاتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ''آٹھویں جنگ ہو گی جو انہوں نے حل کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ''میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ میں نے کہا، ٹھیک ہے، مجھے واپس آنے دو۔ میں ایک اور جنگ ختم کر رہا ہوں۔ کیونکہ...
	پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سےزائدافغان طالبان اور خارجی ہلاک،قوم کے23سپوت شہید ہوئے:آئی ایس پی آر
	راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ...
	سرحد کے ساتھ ساتھ طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے ، افغان سرحد پر دشمن کی 21 چوکیوں کو قبضے میں لے لیا،طالبان فورسز اورخوارجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا فائرنگ، حملوں کے ساتھ طالبان کے کیمپوں، چوکیوں اور تربیتی مراکز پر چھاپے بھی مارے گئے،افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور کہیں زخمی ہوگئے جب کہ جھڑپوں کے دوران پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 29 فوجی زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (وقاروامق) سعودی عرب میں عالمی حلقہء فکروفن کی جانب سے معروف علمی اور سماجی شخصیت پیر فاروق بھاؤالحق شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ج میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیر فاروق بھاؤ الحق شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پوری قوم ایک ساتھ یکجان ہوکر آگے بڑھی ملک نے ترقی اور کامیابی کی منازل طے کیں، پاک بھارت معرکے میں دشمن کے خلاف پوری قوم نے عزم اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ آج پوری دنیا...
	سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی وفد  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،جنید اکبر،ڈاکٹر امجد خان شامل تھے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی۔ وفد کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلٰی کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی سے تعاون درکار ہے۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا   گورنر خیبرپختونخوا  نے کہا علی امین خان گنڈاپور کے استعفی منظوری میں آئین و...
	تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ نظام میں تعطل کے باعث لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں،چند روز قبل 300 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 500 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو، کھیرا 80 سے 140، شلجم 150 سے 300، میتھی 200 سے 400،...
	تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی تناؤ کو کم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">*تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان، اسماعیل بقائی، نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے، اور ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن قائم کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل سعودی عرب اور قطر نے بھی پاک افغان کشیدگی...
	پولیس کا گھیراؤ اور ہتھیاروں کی موجودگی، کیا یہ پُر امن احتجاج ہے، معروف صحافی کا ٹی ایل پی کے مارچ پر تبصرہ
	 پاکستان کے معروف اینکر، صحافی اور تجزیہ کار وجاہت کاظمی نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک ویڈیو اور مبینہ اسلحہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جماعت پر شدید تنقید کی ہے اور ریاست سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  Saad Rizvi from container is instructing TLP workers to besiege the police officials and surround them from all sides and to not let them go. This is sheer terrorist against the state and taking law in the hands. The state must crackdown ruthlessly against these morons. pic.twitter.com/vdRn7oUZx1 — Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 11, 2025 وجاہت کاظمی کے مطابق سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پولیس...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس  پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان عوامل کو  جاننا ضروری ہےجن کی وجہ سے دہشتگردی ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران دہشتگردی کی وجہ بننے والے5نکات پیش کرتے ہوئے کہاکہ پہلی وجہ نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر عمل کرنا نہیں۔ دوسری وجہ دہشتگردی کےمعاملے پر سیاست کرنااور قوم کو اس سیاست میں الجھانا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ تیسری وجہ بھارت کاافغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کرناہے۔  2025 میں 10 ہزار 115 انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 917 دہشتگردوں کو...
	جامعہ کراچی میں طالبہ بس پوائنٹ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس پوائنٹ میں سوار تھی، حادثہ پوائنٹ بس سے اترتے ہوئے پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمود حسن لائبریری کے سامنے پیش آیا، طلبہ نے واقعے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی ہے جو سوشل ورک کی طالبہ تھی۔ پوائنٹ نے یونیورسٹی کے اندر روڈ کراس کرتے ہوئے طلبہ کے اوپر بس چڑھادی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد طالبہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
	اسلام آباد ( نمائندہ  خصوصی )  آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان  قرضہ پروگرام کے تحت سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا ، آئی ایم ایف  نے  بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی  حکام کے درمیان  بات چیت میںقرضہ پروگرام کی دوسر ے  ریویو اور 28 ماہ پر محیط  آر ایس ایف کے پہلے ریویو کے تناظر میں سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،بیان میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف کی ٹیم نے ایوا پیٹرووا کی قیادت میں 24 ستمبر سے اٹھ اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں 37 ماہ پر محیط قرضہ پروگرام اور آر ایس ایف...
	پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی سے مستعفیٰ ہو گئے۔ انہوں نے اپنا قائمہ کمیٹی کا استعفیٰ سپیکر آفس بھجوا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کا پہلا استعفیٰ منظر عام پر آگیا۔ پی ٹی آئی کے شیخ امتیاز محمود قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی سے مستعفیٰ ہو گئے۔ شیخ امتیاز محمود نے اپنا قائمہ کمیٹی کا استعفیٰ سپیکر آفس بھجوا دیا، شیخ امتیاز محمود اپوزیشن کے 3 رکنیت معطل والے ارکان میں شامل ہیں۔ استعفے کے متن میں شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ بانی...
	علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
	پارٹی عمران خان کے فیصلے پر متحد ہے، وزارتِ اعلیٰ کی دوبارہ پیشکش قبول نہیں کروں گا: علی امین گنڈا پور
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
	وزیر صحت و طبی تعلیم نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کو امید ہے کہ سپریم کورٹ عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کریگی اور جلد از جلد ریاستی حیثیت بحال کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نیشنل کانفرنس سے رپورٹ کارڈ مانگنے سے قبل خود کی دس سالہ حکمرانی کا رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے پیش کرنے پر زور دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی لیڈر کا یہ بیان بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر سنیل شرما کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے عمر عبداللہ والی نیشنل کانفرنس کی حکومت سے ریاستی درجہ کی بحالی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر پیر سے شروع ہوجائے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ حماس کے پاس اس وقت بھی 48 اسرائیلی یرغمالی ہیں جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔ بقیہ کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔جس کے بدلے اسرائیل بھی 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے حماس کے رہنما بھی شامل ہیں۔حماس نے جن نمایاں افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، اُن میں عبداللہ برغوثی...
	 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے پاس اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی  ۔  پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دینےکی تیاری کر لی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اسٹیںڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی  ۔  معین ریاض قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نہ صرف کمیٹیوں سے استعفے جمع کرائیں بلکہ گاڑیاں بھی واپس کر دیں گے۔  قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بتایا تھا کہ عمران خان نے پنجاب...
	 لاہور:  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے پاس اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دینےکی تیاری کر لی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اسٹیںڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ معین ریاض قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نہ صرف کمیٹیوں سے استعفے جمع کرائیں بلکہ گاڑیاں بھی واپس کر دیں گے۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بتایا تھا کہ عمران خان...
	مجھے امید ہے سہیل آفریدی میری سوچ کو لیکر عوام کی بہتری اور صوبے میں امن کے لیے کام کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان
	تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے تازہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی صوبائی حکومت ان کے ویژن کے مطابق پائیدار امن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کے تحت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں دائمی استحکام کا مؤثر فریم ورک تشکیل دے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں عمران خان آخر میں عمران خان نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ایک نئے باب کا آغاز ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کراناچاہتا ہے، دو اضافی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل 11، انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور ابھی تک باضابطہ ایسی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل پر بات چیت ہو۔اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری مارچ میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی...
	سیاسی بیانات کی بنا پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں، وزیراعظم کی پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا موقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ...
	بانی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور کل اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو بھجوائیں گے: بیرسٹر گوہر
	—جیو نیوز گریب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور آدھے گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوں گے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے، تحریکِ انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کپتان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کب اور کیسے کھلاتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس ہدایات آئی ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، تحریکِ انصاف کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت رد کرے، تحریکِ انصاف...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، علی امین نے عمران خان کے حکم پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر کو جمع کرائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے علیمہ خانم کا کوئی ذکر نہیں کیا، صوبے میں آئندہ بھی پیپلز پارٹی کی ہی حکومت بنے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا، سہیل آفریدی نئے قائد ایوان نامزد انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ عمران خان کی ہدایات کو رد کرے، تمام ارکان اسمبلی بانی...
	دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتے ہیں ، رانا مشہود احمد خاں
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے۔(جاری ہے)  آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ بھی متوقع ہے۔ اس صورت میں پی ایس ایل 11 کا شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان کئی معاملات ابھی تک زیر التواء ہیں، اور تاحال کوئی باضابطہ میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلے ایڈیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہو۔فروری اور مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باعث پی ایس ایل ان مہینوں میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں...
	قطر ایئرویز کی ایک بین الاقوامی پرواز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک 85 سالہ سبزی خور مسافر دورانِ پرواز دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جے ویرا جو ماہر امراض قلب تھے وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے کولمبو، سری لنکا جا رہے تھے۔ انہوں نے 23 جون 2023 کو اپنی پرواز کے لیے سبزی خور کھانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تو دورانِ پرواز انہیں گوشت پر مبنی معمول کا کھانا پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی توانائی نظام تیزی سے فاسل ایندھن سے دور اور ماحول دوست ذرائع کی طرف بڑھتا جا  رہا ہے۔توانائی کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2030 تک دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار کی صلاحیت دگنی ہونے جا رہی ہے اور اس میں سب سے بڑا حصہ یعنی تقریباً 80 فیصد صرف شمسی توانائی کا ہوگا۔انرجی تھنک ٹینک Ember نے اپنی رپورٹ گلوبل الیکٹرسٹی ریویو مڈ ایئر انسائٹ 2025 جاری کی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار قابلِ تجدید توانائی نے کوئلے سے آگے نکل کر عالمی سطح پر برتری حاصل کر لی ہے۔رپورٹ...
	’’ گاڑی تحفہ کرنے کی سکیم ختم اور گاڑی درآمد کرنے کی سکیم سخت کی جائے گی ‘‘ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کی شرائط سخت ہیں اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، معاملہ منظوری کےلیے اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش ہوگا۔  فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر...
	چیلنجز: اُمہ کو ایک ہونا پڑے گا، شہباز شریف: پاکستان،ملائیشیا کا دفاعی تعاون پر اطمینان: اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
	کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
	راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی وہاں موجود تھے ۔
	بانی چیئرمین کی جانب سے یہ پیغام جیل عملے نے عدالت کو پہنچایا،سماعت سے قبل عدالت نے وکیل فیصل ملک اور ان کی ٹیم کے وکلا صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا 3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا،سابق وزیراعظم کہہ رہے ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں(جیل عملہ)، پراسیکیوشن ٹیم اور وکلا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے جی ایچ کیو حملہ کیس نیا موڑ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار، بانی چیئرمین کی جانب سے یہ پیغام جیل عملے نے عدالت کو پہنچایا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائیکورٹ نے موبائل فون سمز کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جمع کرائے گئے جواب کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کی، جنہوں نے غیر قانونی سمز فروخت کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہباز کی ضمانت پر سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سخت اظہارِ برہمی کیا۔دورانِ سماعت ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز برآمد کی...
	مہم کے دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں اور ورکروں نے دستخط کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے، جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور کسی بھی قسم کی انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے آج جموں و کشمیر کے قصبہ ترال میں ووٹ چوری کے خلاف دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد عوام میں انتخابی شفافیت، جمہوری اقدار کے تحفظ اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ تقریب کا افتتاح کانگریس کے نائب صدر سریندر سنگھ چنی نے کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے معروف لیڈران منپریت سنگھ، آصف رحمان اور دیگر سینئر کارکنان بھی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک کثیرالمقاصد پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف ایپس کو براہِ راست چیٹ بوٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو ایک کنورزیشنل ایپ اسٹور کی شکل دینا ہے، جہاں صارفین بغیر کسی لنک پر کلک کیے مختلف خدمات استعمال کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی میں تھرڈ پارٹی ایپس جیسے بکنگ ڈاٹ کام، کینوا، ایکسپیڈیا اور اسپاٹی فائی کو ضم کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد صارفین چیٹ کے اندر ہی نئی اسپوٹی فائی پلے لسٹ بنا سکیں گے یا بکنگ ڈاٹ کام کے ذریعے ٹریول...
	بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی وہاں موجود تھے۔عدالت کی جانب سے 3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا جس پر جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی وہاں موجود تھے۔ عدالت نے 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا تاہم جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انکار کردیا ہے۔  لیسکو  کاپولیس اور رینجرز کے...
	 اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج  کر دی گئی ،شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی  تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی،،رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا ،درخواست میں جج ناصر جاوید کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست کے فیصلہ ہونے تک ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے،سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے،درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ ہوجانے پر14 دسمبر2022 کے بعد کی حاصل کی گئی مراعات...
	اسلام آباد (وقائع  نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت میں زیر سماعت لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کیلئے اہلیہ زینب زعیم کی درخواست میں درخواست گزار نے رقم کی منتقلی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا جبکہ وزارت دفاع کے نمائندوں کی جانب سے عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ لاپتہ شہری عمر عبداللہ کے والد خالد عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ لاپتہ عمر عبداللہ کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت نے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی ہے۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے 2018ء کے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں بے نظمی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے جلسے میں اسٹیج مینجمنٹ متعدد گروپس کے سپرد ہونے سے بے نظمی پیدا ہوئی، ناکافی انتظامات اور غیر واضح انٹری پروٹوکولز سے کارکنان مایوس ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے 100 سے زائد ریڈ پاسز جاری کیے، فراز مغل نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بدسلوکی کی، کچھ پولیس اہلکاروں کا رویہ غیر اخلاقی اور خواتین سے نامناسب رہا۔  غزہ منصوبہ، امریکی صدر متحرک، تازہ بیان آگیا  رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  چیئرمین تحصیل متھرا انعام...
	لاہور کراچی کا فرق سامنے ہے،آپ کو پنجاب کی سیر کرانا چاہتی ہوں،آپ مجھے نوابشاہ اور گڑھی خدا بخش دکھائیں،عظمیٰ بخاری کی پی پی پر تنقید
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں لیکن جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا،کراچی اور لاہور کا فرق سب کے سامنے ہے، آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا،آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے جبکہ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صرف بھاشن دیئے جا رہے ہیں، پنجاب کے عوام جانتے...
	وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی...
	نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر محنت سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں کہ میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، آپ کی صرف حکومت ہے، نہ پنجاب آپ کا ہے، نہ پانی آپ کا ہے، نہ پیسہ آپ کا ہے، آپ کی پنجاب میں حکومت ہے اور آپ اس کی بات کر سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی میں ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے، ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے لیڈرز کیا کہتے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ  فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قوم کا مؤقف واضح ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے جس ولولے کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد  ٹرمپ امن منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین اور حماس کے مؤقف کے ساتھ کھڑے...
	 بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان 57 سال کی عمر میں ایک بار پھر باپ بن گئے۔ ان کی 35 سالہ اہلیہ شورا خان نے ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا ہے۔  یہ خوشی کا پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز شورا خان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں موجود تھے اور ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ ارباز خان اور شورا خان کی شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارباز کی بہن ارپتا کے گھر پر ہوئی تھی، جس میں خان فیملی کے ارکان اور قریبی...
	 لاہور:  جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے فلسطینیوں سے جس فقید المثال انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد ’ٹرمپ امن منصوبے‘ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور فلسطینیوں کے حق میں اپنے مؤقف کو واضح کر دیا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام اور حماس کے فیصلوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
	جنید اکبر کی جانب سے مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ جنید اکبر کی جانب سے مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔ انہوں...
	  کراچی:   اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ کبریٰ خان نے شادی کیلئے میری پیشکش ٹھکرادی تھی لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور کبریٰ خان ابتدا میں صرف اچھے دوست تھے دونوں کا کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا مگر وقت کے ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ گوہر رشید کے مطابق وہ ہمیشہ سے مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے کی خواہش رکھتے تھے اور اتفاق سے کبریٰ خان بھی یہی چاہتی تھیں، قسمت نے جب دونوں کو ایک کیا تو ان کا نکاح بھی مقدس سرزمین مکہ میں ہی ہوا۔ اداکار نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ محبت کی شروعات ان کی طرف سے ہوئی، وہ شروع سے ہی کبریٰ...
	( ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں، نیت صاف ہو تو عہدوں کی ضرورت نہیں ہوتی،ہم ہرگز کسی دوسرے کے کام کا کریڈٹ نہیں لیں گے لیکن کسی کو اپنے کام کا کریڈٹ لینے بھی نہیں دیں گے ۔   ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے علاقہ چک نمبر 551 بازار والا ،چک نمبر 541 گ ب میںسردارے کے ترھانہ میں بجلی کے وولٹیج کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے 100KV کے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب ،چک نمبر507گ ب میں بجلی کے کھمبوں اور بجلی کی تاروں کے دیرینہ مسئلہ کے...
	 وزیراعظم شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اساتذہ کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، اساتذہ کے لیے دن مختص کرنا اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
	بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے ممبئی پہنچنے کے اپنے 61 سال مکمل ہونے پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔ جاوید اختر نے ایکس پر لکھا کہ 4 اکتوبر  1964 کو ایک 19 سالہ لڑکا بمبئی سینٹرل اسٹیشن پر اترا تھا، جیب میں صرف 27 نیا پیسہ تھا۔ بے گھر ہونے، بھوک اور بے روزگاری کے دن دیکھے، لیکن جب اپنی زندگی کا مجموعہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ زندگی نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے انہوں نے لکھا کہ اس کے لیے میں ممبئی، مہاراشٹر، اپنے ملک اور ان سب کا...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے پر پہلا مرحلہ پیر (6 اکتوبر) سے قاہرہ میں شروع ہوگا، جہاں تکنیکی نوعیت کے مذاکرات ہوں گے۔ الجزیرہ کے مطابق ایک باخبر سفارتی ذریعے نے بتایا کہ مذاکرات کے لیے حماس کا وفد اتوار کو دوحہ سے قاہرہ روانہ ہوگا، جبکہ ایک قطری وفد بھی امن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے شریک ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ ایک اسرائیلی وفد بھی قاہرہ جائے گا تاکہ قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی اور عملدرآمد کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدھیہ پردیش : بھارتی فارما کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کا مشتبہ زہریلا شربت پینے سے 8 بچوں کی موت واقع ہو گئی گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فارما کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ماضی میں بھی درجنوں اموات دنیا کے کئی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہیں اور اب پھر ان ہی کمپنیوں کے تیار کردہ کف سیرپ نے 8 کمسن بچوں کی جان لے لی ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں کہرام مچ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اچانک اموات کے دل دہلانے والے واقعات مدھیہ پردیش اور راجھستان میں رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث متوفی بچوں کے والدین اور اہل علاقہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی...
	نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)  انہوں نے نیویارک میں آٹھ عرب اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان مصروفیات اور مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا جس کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی کا حصول، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانا اور غزہ میں دیرپا...
	  کراچی:   شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن بن گیا جو مزید شدت کے ساتھ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔  محکمہ موسمیات نے ممکنہ طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق ڈیپ ڈپریشن اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ہے اور ممکنہ طوفان کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود دباؤ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ کر گہرے ڈپریشن میں تبدیل ہوا جبکہ گہرے ڈپریشن کے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد وسطی شمالی بحیرہ عرب میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران...
	— فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پریس کلب (آئی پی سی) واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے انہیں سزا ملنی چاہیے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ تحقیقات کو شفاف رکھتے ہوئے صحافی تنظیموں کو بھی شریک رکھا جائے۔ پریس کلب، صحافت کے ’ایوان‘ ہیں، ان کے تقدس کو پامال کرنا نہایت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے والے کسی صحافی پر تشدد کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ ایسے اقدامات کی مستقل روک...
	مظفرآباد: حکومت کی جانب سے بارہا مذاکرات کی پیشکش کے باوجود آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہرے نہ رک سکے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر نے آج بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا اور مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار رہی۔ پولیس حکام کے مطابق مشتعل افراد نے اہلکاروں پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کیلوں والے ڈنڈوں سے وار کیے، اسلحہ چھین کر فائرنگ کی اور سامان لوٹ لیا۔ زخمی اہلکاروں نے الزام لگایا کہ مظاہرین نے انہیں یرغمال بنایا، وردیاں پھاڑ دیں اور پتھراؤ کے بعد گولیاں چلائیں۔ پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں وفاقی پولیس کے 31 اہلکار جبکہ آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں پمز...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوبن ہیگن: اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلاپر اسرائیلی بحریہ کے حملے کوبین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امدادی قافلہ کسی بھی طرح تل ابیب کے لیے خطرہ نہیں تھا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپین پولیٹیکل کمیونٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سانچیز نے کہا کہ وہ اور ان کی حکومت گزشتہ شب سے مسلسل فلوٹیلا کی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے تھے اور شرکاء کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپین اپنے شہریوں سمیت تمام شرکاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیلی حکومت کو باور کرایا...
	منگل کی شام ٹی آر سی فٹبال گراؤنڈ میں قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنے پر پولیس نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں لوگوں کو بندوق کی نوک پر قومی ترانے کے لیے کھڑے ہونے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔ بگھاٹ علاقے میں کھیلوں کے میدان کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی نے...
	معروف گلوکار عمیر جسوال نے حال ہی میں شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں اسلامی لباس میں دیکھا گیا۔ اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے اہلیہ کی خوبصورتی اور سادگی کی بے حد تعریف کی، تاہم کچھ صارفین نے ان کا موازنہ عمیر جسوال کی سابقہ بیوی ثنا جاوید سے کرنا شروع کر دیا۔ علاوہ ازیں، چند افراد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گلوکار نے متعدد شادیاں کی ہوئی ہیں۔ صارفین کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں عمیر جسوال کی اہلیہ نبیحہ نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات پہلی اور آخری بار...
	 — فائل فوٹو آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ڈی اے) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے حکومت کی جانب سے کمرشل بنیادوں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کے فیصلے کو درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس پالیسی کے کچھ پہلو ایسے ہیں جو خود نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور ان پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔ایچ ایم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) عائد کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر منطقی ہے کیونکہ استعمال شدہ گاڑیاں پہلے ہی دنیا کی بلند ترین شرحِ ٹیکس یعنی 122 فیصد سے 475 فیصد تک ٹیکس کا بوجھ اٹھا...
	  کراچی:   وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی ہے۔ آبادگاروں کے لیے گندم سپورٹ پروگرام سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری زراعت ضامن ناریجو، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اصغر میمن اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال گندم کی خریداری نہ ہونے اور مناسب سپورٹ پرائس نہ ملنے کے باعث گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کو...
	---فائل فوٹو  متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا۔پاکستانی سرمایہ کاروں کی دبئی کی جائیدادوں میں دلچسپی میں نمایاں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے ابتدائی 9 ماہ میں تقریباً 496 ارب درہم کے سودے ہوئے، پراپرٹی مارکیٹ کا حجم پاکستانی روپوں میں 38 کھرب روپے رہا۔دبئی کے علاقے ’بزنس بے‘ میں سب سے زیادہ 13 ارب درہم مالیت کے فلیٹ فروخت ہوئے، برج خلیفہ کے اطراف میں تقریباً 8 ارب درہم کے سودے ہوئے۔ جمیرا ولیج سرکل میں بھی تقریباً 8 ارب درہم کے 7185 نئے فلیٹ فروخت ہوئے۔
	ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں تحریک مزاحمت جو اصلاحات چاتہ ہے، ان میں صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے تحریری ضمانتیں اور قابض افواج کے انخلا کے لیے ایک ٹائم ٹیبل طے کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کے حوالے سے جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کے منصوبے میں ترمیم نہ کی گئی تو یہ ناکام ہو جائے گا۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں تحریک مزاحمت جو اصلاحات چاتہ ہے، ان میں صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے تحریری ضمانتیں اور قابض...
	 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی کے کیسز میں ان کیمرہ بریفنگ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ  ایسا افسر جو حقائق سے واقف ہو، عدالت میں پیش ہو۔ یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے تحریری حکمنامے میں جاری کئے۔
	 اسلام آباد (وقائع  نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں ڈیڑھ سال سے گرفتار ملزم حسن عابد کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ 8 اکتوبر کو تمام گواہان کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ اسی روز وکلاء  کی جانب سے گواہان پر جرح بھی مکمل کی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ممبر انسپکشن ٹیم (ایم آئی ٹی) کو ٹرائل کورٹ کا دورہ کرنے اور یہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی کہ عدالتیں مقدمات میں تاخیر کیوں کر رہی ہیں۔ ایم آئی ٹی کمیٹی کو دونوں ٹرائل کورٹس کے دورے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے ایس ایس پی حیدرآباد پولیس کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے انکی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جنکی وجہ سے عام شہری خریداری کرنے بازار جائے یا بچوں کو تفریح کے لئے لے جانے تو اس کا واسطہ پیشہ ور بھکاریوں سے پڑتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں و فیملیز کو ذہنی اذیت و غیر اخلاقی روئیے سے پڑتا ہے اس کے علاہ شہر میں پیشہ ور گداگروں کے روپ میں نشے کے عادی افراد بھی چوریوں...
	بانی پی ٹی ائی اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، مقدمہ میں 20 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے 19 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، ،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے استغاثہ کے 20ویں گواہ پر جرح کل تک جاری رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی ائی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، عمران خان کی جانب قوسین فیصل پیش ہوئے جب کہ ایف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
	توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح ، سماعت کل تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل نے کی، عمران خان کی جانب قوسین فیصل پیش ہوئے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے دوران استغاثہ کے 19ویں گواہ پر وکیل صفائی قوسین فیصل نے جرح مکمل کی ، عدالت استغاثہ کے 20ویں گواہ پر جرح کل تک جاری رکھتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی...
	وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، جو ماحولیاتی تحفظ اور معیشت کی پائیداری کی سمت اہم پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے یہ بات الیکٹرک وہیکلز اسکیم (PEV) کی پہلی ای بالٹنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ پیو اسکیم کے تحت کم آمدنی والے شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں پر براہِ راست سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ انہیں سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مزید پڑھیں: نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کا سرسبز مستقبل، 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف ان کا کہنا تھا کہ 2...
	جلال پور پیر والا میں پانی کی نکاسی نہ ہو نے سے سیلاب متاثرین بخار اور جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے
	( ویب ڈیسک )ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیاں گزشتہ 19 روز سے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،  ان بستیوں سے پانی کی نکاسی نا ہونے کے باعث  سیلاب متاثرین شدید پریشانی کا شکار  ہیں۔   گزشتہ 19 روز سے کھڑے پانی سے لوگوں کی املاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں، پریشان مکینوں نے پانی کی نکاسی جلد کرنے کا مطالبہ کردیا۔  ادھر نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے شگاف کو پُر کرلیا گیا جس کی وجہ سے دریائے ستلج کا پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں آنے سے رک گیا، علاقے میں اب ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے۔  ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘   سیلابی پانی سے متاثرہ ایم 5 موٹر...
	اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لیے فی کلو گیس کی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کردی۔ اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لیے فی کلو گیس کی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کردی۔ حالیہ کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے ہوجائے گی۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا...