مہم کے دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں اور ورکروں نے دستخط کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے، جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور کسی بھی قسم کی انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے آج جموں و کشمیر کے قصبہ ترال میں ووٹ چوری کے خلاف دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد عوام میں انتخابی شفافیت، جمہوری اقدار کے تحفظ اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ تقریب کا افتتاح کانگریس کے نائب صدر سریندر سنگھ چنی نے کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے معروف لیڈران منپریت سنگھ، آصف رحمان اور دیگر سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔ مہم کے دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں اور ورکروں نے دستخط کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے، جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور کسی بھی قسم کی انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ووٹ عوام کی طاقت ہے اور اگر ووٹ چوری یا دھاندلی کے ذریعے عوامی فیصلہ متاثر کیا جائے تو یہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس آئندہ بھی اس طرح کی بیداری مہم جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں میں جمہوری شعور مزید مضبوط ہو۔ سریندر سنگھ چنی نے کہا کہ اگر امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بیلٹ بکس کا استعمال کیا جا رہا ہے تو پھر بھارت جیسے ملک میں ووٹ مشینوں کا استعمال کیوں لازمی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ جہاں آن لائن طریقے سے آپ کا اکاونٹ صاف کیا جاتا ہے وہیں آپ کے ووٹ بھی چوری کئے جا سکتے ہیں۔ اس لئے راہل گاندھی ملک بھر میں ووٹ چوری کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تاکہ عوامی سطح پر بیداری پیدا کی جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ووٹ چوری کے خلاف

پڑھیں:

نریندر مودی اور الیکشن کمیشن نے بہار میں جم کر ووٹ چوری کی، الکا لامبا

کانگریس خواتین ونگ کی صدر نے کہا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کے اشارے پر الیکشن کمیشن کے ذریعہ بہار ایس آئی آر کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ووٹ چوری کے معاملے ملکی سطح پر روز بہ روز پھیلتے جا رہے ہیں۔ آئے دن اپوزیشن پارٹی کانگریس کی جانب سے ووٹ چوری کے نئے نئے ثبوت پیش کئے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس خواتین ونگ کی صدر الکا لامبا نے اب آئندہ بہار اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ الکا لامبا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نریندر مودی اور الیکشن کمیشن نے بہار میں جم کر ووٹ چوری کی ہے۔ ووٹ چوری کے یہ کارنامے الکیشن کمیشن کے ذریعہ جاری فائنل ووٹر لسٹ میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جموئی میں ایک ہی گھر کے پتے پر 247 ووٹر رجسٹر کر دیے گئے۔ مظفرپور میں ایک شخص کا نام ووٹر لسٹ میں 3 بار درج ہے اور فائنل لسٹ آنے کے بعد بھی ووٹر لسٹ میں مردہ لوگوں کے نام درج ہیں، یہ کچھ ایسے معاملے ہیں جو سامنے آئے ہیں، لیکن دھوکہ دہی کی فہرست کافی لمبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور الیکشن کمیشن بہار میں ووٹ چوری کر لوگوں کا حق، روزگار اور ان کا مستقبل چوری کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ بہار کے لوگ ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے اور انتخاب میں سخت سبق سکھائیں گے۔ الکا لامبا نے کہا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کے اشارے پر الیکشن کمیشن کے ذریعہ بہار ایس آئی آر کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کیا جا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر کے مطابق بہار میں تقریباً 3.5 کروڑ خواتین ووٹرس ہیں، لیکن قریب 23 لاکھ خواتین کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیے گئے ہیں۔ یہ خواتین آئندہ اسمبلی انتخاب میں ووٹ نہیں دے پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے، بہار کے جن 6 اضلاع میں لاکھوں خواتین کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کئے گئے ہیں، ان میں گوپال گنج، سارن، بیگوسرائے، سمستی پور، بھوجپور اور پورنیہ حلقہ اسمبلی شامل ہے۔

الکا لامبا کا کہنا ہے کہ بہار کے جن 6 اضلاع میں سب سے زیادہ خواتین کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے ہیں، ان میں تقریباً 60 اسمبلی سیٹیں آتی ہیں۔ سال 2020 کے اسمبلی انتخاب کے اعداد وشمار پر نظر ڈالیں تو یہاں انڈیا بلاک نے 25 سیٹیں جیتی تھی اور کئی سیٹوں پر قریبی مقابلہ ہوا تھا۔ اب الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر کے نام پر انہیں سیٹوں پر بڑے پیمانے پر فراڈ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہار میں تقریباً 23 لاکھ خواتین اور 15 لاکھ مردوں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیے گئے۔ الکا لامبا نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی پورے ملک میں اسی ووٹ چوری کے خلاف دستخط مہم چلا رہی ہے، جس میں ہم 5 کروڑ دستخط اکٹھے کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • احسان فراموش حکومت جمہوری روایات کو پامال کر رہی ہے، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب 
  • ووٹ چوری جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی سازش ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے، دیویندر یادو
  • اقتدار چھوڑو ورنہ صفحۂ ہستی سے مٹ جاؤ گے، ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم
  • ٹرمپ کی اقتدار نہ چھوڑنے پرحماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پھر دھمکی
  • مودی جواب دے کہ روس، پاکستان کو فوجی مدد کیوں فراہم کررہا ہے، کانگریس
  • حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا  ، ٹرمپ
  • کف سیرپ تنازعہ پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کو بے حس قرار دیا
  • نریندر مودی اور الیکشن کمیشن نے بہار میں جم کر ووٹ چوری کی، الکا لامبا
  • احتجاج اور مظاہرے دبائو بڑھائیں گے