2025-04-25@14:12:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1275
«اسپیس ایکس»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بانی پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار کو بے کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پیسے کا بھی کام نہیں کیا،پنجاب میں سابقہ پی ٹی آئی حکومت اور خیبرپختونخوا میں 12 سال سے جاری اقتدار کو کرپٹ اور ناکام ترین قرار دیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آکر یہی کچھ کریں گے تو ان کی مقبولیت کا کوئی فائدہ نہیں، ملک کی بقا اور ترقی کے لیے اپوزیشن اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف خیبرپختونخوا...
لاہور: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے نے عید کے لیے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ محلہ گلزار آباد میں پیش آیا جہاں کمسن بچے نے اپنی والدہ ثوبیہ بی بی سے عید کے لیے پیسے مانگے مگر انکار پر اشتعال میں آکر ماں کے سینے میں قینچی گھونپ دی۔ گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
چینی ماہرینِ ارضیات نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں 1000 ٹن وزنی سونے کے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کر دیا۔ واضح رہے گزشتہ برس بھی چین نے 83 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ چین کی جدید منرل پراسپیکٹنگ ٹیکنالوجی اتنے وسیع ذخائر (جو کہ دنیا کے بڑے ذخائر میں سے ہیں) کی دریافتوں میں مدد کر رہی ہے۔ سونا عالمی سطح پر معاشی اتار چڑھاؤ کے دوران ملکوں کی معیشت کو سنبھالتا ہے۔ ساتھ ہی اس دھات کو بیٹریوں اور برقی آلات بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ چین سونا کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن...
ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفافقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی ، نیپرا اتھارٹی چار اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کر ے گی، کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کیلئے کرنے کی تجویز ہے ۔وفاقی حکومت اس عرصے کیلئے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی ۔ نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم مزید :
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی افواہیں، علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلی خطرے میں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے ریاست اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس دوبارہ شروع تو ہوگئی، لیکن کیا آپ یہ گارنٹی دے سکتے ہیں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا؟ ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ جو ہم نے 50، 60 سال سے کھیل رچایا ہوا ہے اسے ہم اس حد تک لے آئے ہیں کہ یہ کھیل اب ہمارے قابو سے باہر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فل اسٹاپ ہونا چاہیئے، اگر یہ فل اسٹاپ آج...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے ریاست اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس دوبارہ شروع تو ہوگئی، لیکن کیا آپ یہ گارنٹی دے سکتے ہیں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ جو ہم نے 50، 60 سال سے کھیل رچایا ہوا ہے اسے ہم اس حد تک لے آئے ہیں کہ یہ کھیل اب ہمارے قابو سے باہر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس کا فل اسٹاپ ہونا چاہیئے، اگر یہ فل اسٹاپ آج نہ ہوا تو کہیں پاکستان کو کل خطرہ نہ ہو‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بلوچستان میں پاکستان کے وجود...

"پاکستان مخالف قانون کا مسودہ " ایک فرد کا اقدام ہے، کانگرس پاکستان سے اچھے تعلق کیلئے اقدامات کرے گی
سٹی42: امریکہ کی کانگرس میں پیش ہونے والا "پاکستان مخالف قانون کا مسودہ " ایک فرد کا اقدام ہے، یہ بل پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ پاکستان کو تتوقع ہے کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کے لیے اقدامات کرے گی۔ یہ بات پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا، امریکی کانگریس میں پیش کیا گیا پاکستان مخالف بل پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں ہے۔ ہم امریکہ کی کانگرس میں پیش کیے گئے بل سے آگاہ ہیں۔ یہ ایک فرد کا ذاتی اقدام ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات...
ذرائع کے مطابق جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی 35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8 مارچ 1996ء کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایڈوکیٹ جلیل اندرابی شہید، شہید اشفاق مجید وانی، شہید ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور شہید شبیر صدیقی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو ان کے 29ویں یوم...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن آج سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ جعفر ایکسپریس آج پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ دہشت گردوں نے زبان، قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر...
تہران (نیوز ڈیسک)امریکی دباؤ کےباوجود ایران کا پاور شو، ایران نے اپنا تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کیلئے دو ماہ کی مہلت دی ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اس تنصیب کو ”میزائل سٹی“ قرار دیا ہے، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے نشر کی گئی 85 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، میجر جنرل محمد حسین باقری اور آئی آر جی سی ایرو سپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کو اس خفیہ اڈے کا معائنہ کرتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خریف سیزن چند دنوں میں شروع ہونے کے ساتھ ہی پانی کی غیر معمولی قلت کے خدشے کی وجہ سے آبپاشی کے ماہرین کے لیے پورے سیزن کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ڈیموں میں پانی نہیں، دریاؤں کا بہاؤ کم ہو گیا، اور پہاڑوں پر برف کے کم ذخائر بہتر بہاؤ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فصلوں کی پیداوار پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہ اپریل کے لیے صرف ’پینے کی سپلائی‘ کی جائے گی اور پھر...
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کرکے انہیں آزاد کرایا، بعد میں یہی دہشتگرد زمان پارک میں نظر آنے لگے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی واپسی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مقرر وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ان کا ولی خان اور اسفند یار خان کے ساتھ باہمی عزت و احترام کا رشتہ رہا۔ اے این پی کے موجودہ قائد ایمل ولی خان کے نظریات اور پالیسیوں کے ساتھ اتفاق...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 مارچ 2025ء ) کپاس، گندم ، گنا، چاول اور مکئی کی پیداوار میں کمی ہو جانے کا انکشاف، مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فصلوں کی پیداوار کم سطح پر ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے، اسی لئے اوسط انکم کم ہو رہی ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر نے ہماری معیشت کو بڑا سہارا دیا ہے، اور ترسیلات زر مزید بڑھ رہی ہیں، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر بڑھا کر امپورٹ کے برابر ہوتی ہیں، اگر ہم امپورٹ کو کم رکھیں، جب ہماری گروتھ، شرح نمو بڑھتی ہے تو ہماری امپورٹ بھی بڑھ جاتی ہیں جس کی...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے دوبارہ طلب کیا تھا۔علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھر پیش ہوگئیں۔ گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ آج پیشی کے موقع پر علیمہ خان کے وکلا کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خلاف جے آئی ٹی کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے) مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
چین کے شہر ہانگ ژو کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا ایک گھناؤنا واقعہ اس وقت سرخیوں میں ہے جب ایک دو سالہ بچے نے گاہگوں کیلئے مخصوص گلاس میں پیشاب کر دیا اور ماں نے بجائے اسے روکنے کی اس کی حمایت کی۔ ریسٹورنٹ میں موجود ایک اور گاہک جس کی تینگ نام سے ہوئی، نے ریسٹورنٹ میں پیش آئے اس واقعے کی اطلاع دی میڈیا کو دی۔ تینگ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک بچہ اپنی ماں اور دو بوڑھے رشتہ داروں کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، اچانک کرسی سے کھڑا ہوا، اس نے اپنی پتلون نیچے کی اور شیشے میں پیشاب کر دیا۔ تینگ نے بتایا کہ جب بچے نے کہا کہ اسے پیشاب آرہا ہے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی راہداریوں میں غیرملکی کوچز لانے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام ملکی کوچز کی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہیں، ٹیم کی پرفارمنس پر تنقید سے پریشان آفیشلز غیر ملکی کوچز کو ہی مسئلے کا حل سمجھ رہے ہیں تاہم یہ سوچ ابھی انفرادی سطح تک محدود ہے، اسے باقاعدہ پرپوزل بنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ اپنے فیصلے پر یوٹرن لینا ہے۔ موجودہ سیٹ اپ میں گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی گئی، سلیکشن امور پر ان کے اختیارات کو کم کرکے ناراض کیا گیا، بعد ازاں دونوں غیر ملکی...
کراچی (نیوز ڈیسک )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنیاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس سخت مقابلے اور سیاسی تنازعات کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے چین میں بی وائی ڈی نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ اسپیس ایکس کے صارفین مسک کے غیر متوقع فیصلوں سے پریشان ہیں۔دی اکنامسٹ کے مطابق امریکی حکومت کی اصلاحات اور سیاسی تنازعات میں مصروفیت کے باعث ایلون مسک اپنی کمپنیوں پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے حریف ان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سب سے بڑا نام ٹیسلا اب چین کی سب سے بڑی کار مارکیٹ میں بی وائی ڈی سے پیچھے ہو...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک تیز رفتار منصوبے کی منظوری دی جس میں مینجمنٹ کنٹرول کیساتھ 51-100 فیصد حصص کی ڈی انویسٹمنٹ بھی شامل ہے۔ اسحق ڈار نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا تاکہ اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے اور قومی خزانے پر مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں کب بحال ہوں گی، ہائی کمشنر نے خوشخبری سنا دی علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری...
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو کل ہوا ہے وہ اچھی پیش رفت ہے،راجہ صاحب اس پر مطمئن ہیں، سیکریٹری جنرل ہیں خان صاحب کے پریکٹسنگ وکلا میں سے ہیں جو وہاں پر خان صاحب کے کیس کرتے ہیں، وہ مطمئن ہیں یہ میرے لیے ٹھیک ہے، ٹھیک ہے اچھی پیش رفت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کافی عرصے سے جو ملاقات کا معاملہ تھا وہ تعطل کا شکار تھا، ٹھیک ہے دوبارہ اسٹارٹ لینے کے لیے ایک اچھی ڈویلپمنٹ ہے۔ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ یہ بہت امپورٹنٹ ایشو ہے، اس میں ایک پہلو جو سب سے اہم...
خیبر پختونخوا میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ۔ماڑی انرجیزکمپنی نے بذریعہ خط پاکستان سٹاک ایکسچینج کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹرسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگیا ۔اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 240 بیرل خام تیل بھی حاصل ہونے لگا ہے،تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک بھی کردیا گیا ۔شیوا نامی کنویں میں ماڑی انرجیز پچپن،اوجی ڈی سی پینتیس اور اورینٹ پیٹرولیم دس فیصد کی حصہ دار ہے۔
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے علاقے وزیرستان میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ماڑی انرجیز کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹر سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگئی ہے۔اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 240 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو رہا ہے، تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک بھی کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شیوا نامی کنویں میں ماڑی انرجیز 55 فیصد، او جی ڈی سی ایل 35 فیصد اور اورینٹ پٹرولیم 10 فیصد کی حصہ دار ہے۔ ٹینس...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کونسلر بننے کے اہل نہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ میں بحث و تکرار شروع ہوگئی، ناصر بٹ نے بھی عمران خان کو چور کہہ دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت کے سوال پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے جواب دینے کی بجائے ساتھی مہمان رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ کو مخاطب کیا۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں شوکت بسرا نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ...
وزیراعظم سے کہا ہے سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے پیپلز پارٹی جو کر سکتی ہے وہ کرے گی، وزیراعظم ایک مہینے کے بعد ہی سہی ایک میٹنگ اور بلائیں، امید ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرسکیں گے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائے ملک اور قوم کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، ہماری سیاست میں تقسیم ہے ، قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہوگیا ، گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے ، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ...
چنئی(نیوز ڈیسک)چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2025 کے اپنے پہلے میچ میں شاندار فتح حاصل کی جہاں انہوں نے روایتی حریف ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر میدان مارا۔ ممبئی انڈینز کو 20 اوورز میں صرف 155 رنز پر محدود کرنے کے بعد چنئی سپر کنگ نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ چنئی کی جانب سے راچن رویندرا اور روتراج گائیکواڑ کی شاندار اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار فتح کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کی بنیاد پر شایقین کی جانب سے چنئی سپر کنگز پر بال ٹیمپرنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے۔ اس ویڈیو میں واضح طور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) بھارت کے ایک مزاحیہ اداکار جو اپنے سیاسی طنز و مزاح کے لیے بہت مشہور ہیں، کے خلاف پیر کے روز ممبئی کی پولیس نے ممکنہ ہتک عزت کے الزام کے تحت تحقیقات شروع کر دیں۔ کامیڈین کنال کامرا نے ایک بھارتی ریاستی رہنما ایکھانت شنڈے ، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے اتحادی ہیں، سے متعلق ایک خاکہ پیش کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کنال کامرا نے ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی شو میں مہا راشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ایک گانے میں انہیں '' غدار ‘‘ کہا۔ اس شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور تب سے...
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کیخلاف نسلی ریمارکس پر تنازع میں پھنس گئے۔ اتوار کو سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران انڈین پریمیئر لیگ کے کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کیے۔ ہربھجن سنگھ نے دورانِ کمنٹری کہا کہ لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔ یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان آگیا اور کئی صارفین نے ہربھجن سنگھ پر نسلی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: جوفرا آرچر نے آئی پی ایل...

پاکستان کی افغان شہریوں کو نقل مکانی کا حکم ، افغان شہریوں کا فی خاندان 50,000 روپے فیس کے عوض شہریت کی پیشکش
اسلام آباد(زبیر قصوری) پاکستانی حکومت نے ملک میں مقیم تمام قانونی اور غیر قانونی افغان شہریوں کو 31 مارچ 2025 تک واپس جانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اس فیصلے نے پاکستان بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، طویل مدتی افغان باشندوں نے، جن میں سے اکثر افغان یا UNHCR کارڈ رکھتے ہیں، نے گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ وہ دلیل دیتے ہیں کہ پاکستان ان کا گھر بن گیا ہے، اس کی سرحدوں کے اندر بہت سے بچے پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ “یہ ملک ہمارے لیے ماں کی طرح ہے،” ایک افغان خاندان نے چھوڑنے کی دشواری کو اجاگر کرتے ہوئے...
اسلام آباد ( ملک نجیب ) ڈسٹرکٹ کورٹ پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔ لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت شہباز اور ناصر خان کے نام سے ہوئی ۔ شہباز ولد حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول شہباز کی عمر 25سے30سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی شخص کے خلاف تھانہ کرپا میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص...
پیرس(نیوزڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس نے ایک گاڑی کا تعاقب کیا۔ اہلکاروں کو شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔ کچھ دور جاکر ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی ۔ پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری گاڑی پہلی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ غنودگی کا سامنا کرنیوالے مردو خواتین کو سنگین مرض ڈیمینشیا کا خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کی تاریخی دن برصغیر کے مسلمانوں نے ’’قرارداد پاکستان‘‘ منظور کی اور ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی تحریک کی قیادت کرتے ہوئے بے شمار چیلنجوں پر شاندار لچک، بہادری اور یقین کے ساتھ قابو پا لیا۔ ہم اپنے شہداء اور ہیروز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 23 مارچ کو ہمیں اپنے ملک کے سفر...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے کشیدگی میں کمی کیلیے متعدد اقدامات پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کامیابی افغانستان کیلیے خصوصی نمائندے محمد صادق کے 3روزہ دورہ کابل سے ملی جس میں افغان حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، صرف افغان وزیر خارجہ و تجارت کیساتھ ملاقاتوں کو منظر عام پر لایا گیا، دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں خفیہ رکھی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ محمد صادق کے دورہ سے کئی ماہ سے جاری سردمہری ختم ہونے کی امید بنی ہے، فریقین نے ایک میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا جس میں اعلیٰ سطح پر بھی باقاعدگی سے رابطے کئے جائینگے۔ مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی الخوارج...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آج یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، خواتین، بچے اور سفارتخانے کے عملے نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی سے کیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی سنائے گئے، جن میں 23 مارچ 1940 کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ نے ملی نغمے پیش کیے، جس سے تقریب کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔ اپنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) اس خلیجی ریاست میں امریکی اور روسی حکام کے درمیان ایک الگ ملاقات طے ہے جبکہ امریکہ پہلے یوکرینی وفد سے ملاقات کرے گا۔ اس سے قبل ماسکو نے 30 دن کی مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیےامریکہ اور یوکرین کی مشترکہ تجویز کو مسترد کر دیا تھا اور اس کے بدلے توانائی کی تنصیبات پر فضائی حملوں کو روکنے کی بات سامنے رکھی تھی۔ ماسکو اور کییف دونوں کی جانب سے ان مذاکرات کے حوالے سے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں اور ساتھ ہی دونوں نے حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ رواں ہفتے جمعہ کی شب یوکرینی شہر زاپروژیا پر روسی حملے میں ایک...
روم (نیوز ڈیسک)دنیا کے مختلف ممالک غیر ملکیوں کو مفت رہائش فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ وہیں اب بیرونِ ملک جانے کے شوقین افراد کیلئے یہ اچھا موقع ہے کیونکہ ایک ملک ایسا بھی ہے جو مفت رہائش کے ساتھ کروڑوں روپے بھی ادا کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے ایک خوبصورت خطے ترینتینو میں منتقل ہونے والے افراد کو ایک لاکھ یورو (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں شامل خطے کے 33 قصبوں کو اس کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وہاں منتقل ہونے کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک وہاں مقیم رہنا ہوگا،...
یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاسی، معاشی اور سکیورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کیلئے ثابت قدم رہیں گے، ہر پاکستانی اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے۔صدر نے یوم پاکستان پریڈ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقتور...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد، آئی ایس پی آر
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکبا د دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن لمحہ ہے، 23 مارچ ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی۔ یہ دن پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارا وطن اسلامی اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اللّٰہ کی نصرت سے پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے...
اسلام آباد+لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے+نیوز رپورٹر) زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ’’آرتھ آور‘‘ منایا گیا۔ رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ کیلئے اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے گئے۔ ارتھ آور منانے کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔ پارلیمنٹ، ایوان صدر وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند، صوبائی اسمبلیوں، مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، واپڈا ہاؤس، شالیمار باغ، مزار قائد، پشاور میوزیم موہٹہ پیلس، او آئی سی سی عمارت کی لائٹس ایک گھنٹہ بند کر دی گئیں۔ شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کر کے اس علامتی اقدام...
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیانِ پاکستان اور اسلاف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، جسے ہمیں دل و جان سے سنبھالنا اور اس کی ترقی و استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں یومِ پاکستان 23 مارچ 2025ء کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے خصوصی پیغام میں کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اْس ولولہ انگیز لمحے کی یاد دلاتا ہے جب 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد ریاست...

یئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر قوم کے نام پیغام جاری
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروس چیفس نے یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے ا پنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 ء ہماری تاریخ کے ایک اہم لمحے کے طور پر کھڑا ہے - ایک ایسا دن جس نے ہمارے اجتماعی وژن کو روشن کیا اور ایک آزاد وطن کے قیام کا راستہ طے کیا۔ ایمان کی جڑیں، امید کی رہنمائی اور لچک سے مضبوط، یہ موقع پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری قوم جمہوریت کے جھنڈے...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ایک بھارتی کمپنی نے پانی حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جو کہ کئی جگہوں پر نایاب ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکوو (Akvo) نامی ایک کمپنی نے ایٹموسفیرک واٹر جنریٹرز (AWGs) نامی مشینیں بنائی ہیں۔ یہ مشینیں ہوا کی نمی سے پانی لے کر اسے پینے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ مشینیں قدرتی کنڈینشیشن کی نقل کرتے ہوئے پینے کا صاف پانی تیار کرتی ہیں، پانی کے باقاعدہ ذرائع کا ایک پائیدار اور ماحول دوست متبادل فراہم کرتی ہیں۔ یہ کیسے کام کرتا ہے؟ مذکورہ مشینیں قدرتی طریقوں کی طرح کام کرتی ہیں، پانی بنانے کے لیے کنڈینسیشن کا طریقہ کار استعمال کرتی ہیں، جس طرح قدرتی طریقے سے اوس بنتی ہے۔ یہ کیسے...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا جو قومی جوش و جذبے یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے اس نغمے کا عنوان میرے محبوب پاکستان میری جان پاکستان ہے جو ملک سے محبت استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ایک دل ایک جان ایک پاکستان نغمے کی شاعری دلی جذبات...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن پاکستان صاف پانی کو بچانے میں ناکام ہے۔ ارسا کے مطابق پاکستان سالانہ 1 کروڑ 80 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ضائع کرتا ہے جبکہ واپڈا کے زیر انتظام پاکستان میں پانی سٹور کرنے کے چار بڑے منصوبے التوا کا شکار ہیں۔ منصوبوں میں دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم جیسے بڑے پراجیکٹس شامل ہیں جو نہ صرف پانی کو سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ بجلی پیدا کرنے اور آبپاشی کے لیے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کے پچاس فیصد سے زائد شہری پینے کے صاف پانی جیسے حق سے بھی محروم ہیں، اس مرتبہ ورلڈ واٹر ڈے کا تھیم گلیشیئرز کو بچانا (سیو...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔ صنم جاوید کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی باتیں زیر گردش لاہور مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے...
یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔ نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس نغمے میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ’ایک دل ایک جان ایک پاکستان‘۔ یوم پاکستان...
پاکستان کے نوجوان اوپنر حسن نواز جو حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک شاندار اور ریکارڈ ساز سنچری اننگز کھیل کر شہرت حاصل کر چکے ہیں پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے فرنچائز نے انہیں ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے ان کی شمولیت سے ٹیم کو ایک باصلاحیت اوپنر مل گیا ہے جو کسی بھی وقت میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سے قبل حسن...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب پر پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے۔ بجلی بچانے، توانائی اور ایندھن بچانے والے آلات کے استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں پانی کی...
لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا ہے۔ اڑھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سے مذاکرات کرلیتا ہوں۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مجھے ٹاسک ملا تو کل اخونزادہ کے ساتھ بیٹھا نظر آؤں گا۔ دو سال پہلے میں پہاڑوں پر پھر رہا تھا، آج وزیراعلیٰ ہوں، کل کوئی ویلیو نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان...
THREE DAYS TO SEE ہمارے بی اے کی نصاب میں شامل ان چند ایک کہانیوں میں شامل تھی جس نے لیکچر کے دوران آنکھیں نم کردیں۔ انسانی احساسات کا وہ پہلو جو معذوری، محرومی اور نارسائی کے نتیجے میں اُبھر کر سامنے آتا ہے، سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے اور کبھی کبھی زندگی بدل دینے والے فیصلوں کا محرک بن جاتا ہے۔ اسی طرح دو اور کہانیاں بھی ہمارے نصاب میں تھیں جنھیں اپنے اساتذہ کی زبانی سننے کی کیفیت آج تک ذہن پر نقش ہے۔ ان میں ایک RED SHOES تھی۔ ڈنمارک کے شاعر اور مصنف ہانس کرسٹین اینڈرسن کی لکھی اس کہانی نے ہمیں دہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کہانی میں ایک متکبر اور خود سر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آور 2025 پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ارتھ آور کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں لوگ علامتی طور پر اپنے استعمال میں آنے والے روشنیوں کے آلات بند کرتے ہیں، ارتھ آور کا مقصد زمین کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کرنےکی ترغیب دینے، آگہی پیدا کرنے اور اس حوالے سے افراد، کاروباروں اور کمیونٹیز کو پائیدار طریقے اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام ٹائمز: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دسیوں شعراء کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کیا اور وہاں حاضرین نے بھی محفل نعت میں شرکت کرکے خوشی محسوس کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج عالمی یوم شاعری کے موقع پر "دودھ پتھری کلچرل فورم" بڈگام کی جانب سے گورنمنٹ شیخ العالم میموریل کالج بڈگام کے اشتراک سے ایک پُروقار "محفل نعت" کا انعقاد ڈگری کالج بڈگام میں کیا گیا، جس میں تقریباً 20 نامور شعراء نے شرکت کرکے نعت رسول اکرم (ص) پیش کی، ساتھ ہی ساتھ تقریب میں حضرت امام علی (ع) کی یوم شہادت کی مناسبت پر حضرت علی (ع) شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش...
اپنے ایک بیان میں امریکی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کی فروخت کا یہ معاملہ یو ایس اے کی خارجہ پالیسی اور سلامتی میں معاون ثابت ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے ریاض کو لیزر گائیڈڈ میزائل فروخت کرنے کی خبر دی۔ اس بارے میں پینٹاگون نے کہا کہ اس میزائل سسٹم کو خریدنے سے سعودی عرب کی بادشاہت کو پیش آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس خبر کو شائع کرتے ہوئے امریکی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ریاض کو لیزر گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت دیگر گائیڈڈ میزائل سسٹمز کے مقابلے میں نقصان کے بہت کم خطرے کے ساتھ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ الجزیرہ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس حادثے کو جواز بنا کر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف پی ٹی آئی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور اس سیاسی انتقامی کارروائی کا مقصد ورکرز کو ذہنی دباؤ میں لانا اور پارٹی کے بانی سے دور کرنا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید...
لاہور:رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے پاکستان میں نئی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر سرکاری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے فلکیاتی اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر بتایا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد عید الفطر 31 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ چاند کی رویت کے لیے فلکیاتی اصولوں کے تحت چند بنیادی شرائط ہوتی...
معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہے اس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفی ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذب نظر بنایا ہے۔اپنی نوعیت...
دانش تیمور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے لیے ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے لفظ ’فی الحال‘ کے استعمال کی وضاحت کی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ لفظ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن شو کے دوران اس وقت تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے چار شادیوں کی وکالت کی۔ دانش تیمور نے کہا کہ، مجھے اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے یہ الگ بات ہے کہ میں ایسا نہیں کر رہا ہوں۔ میں ان کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ لفظ ’فی الحال‘ کے نامناسب استعمال نے تنازعہ کو جنم...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ریکھا وعدے پورے نہ کرنے والوں اور جو ڈائریکٹرز وقت پر پیسے نہیں دیتے تھے ان کے لیے مشکل کھڑی کر دیتی تھیں۔ بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ ریکھا سے متعلق ہمیشہ یہ تاثر دیا جاتا رہا ہے کہ وہ سیٹ پر نخرے دکھاتی ہیں، وقت کی پابندی نہیں کرتیں اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اپناتی ہیں۔ معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے حالیہ گفتگو میں ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور ریکھا کے ساتھ اپنے تجربے کا ایک نیا پہلو بیان کیا۔ راکیش روشن نے خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ...
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک کے بعد ایک ریکارڈ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہوگئے۔ کہا مثبت خبروں نے مارکیٹ کو بڑھاوا دیا ہے۔ بروکرز کہتے ہیں پالسیی ریٹ میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد لوگ اپنا پیسہ مارکیٹ میں لگا رہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے...
ٹیسلا کمپنی نے امریکا میں تقریباً تمام سائبر ٹرکس واپس بلا لیے ہیں تاکہ ان کا ایک بیرونی پینل ٹھیک کیا جا سکے جو ڈرائیونگ کے دوران الگ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیسلا کا سائبر ٹرک مارکیٹ میں جگہ بنالے گا؟ خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ایک اطلاع میں کہا ہے کہ نومبر 2023 سے اس سال 27 فروری تک بنائے گئے 46 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔ گاڑیوں کو واپس بلوانا ٹیسلا کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ کمپنی مارکیٹ میں بڑھتے مقابلے اور اپنے سی ای او ایلون مسک کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) امریکہ کی طرف سے یوکرین امن معاہدے کے لیےروس اور یوکرین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت اور اس مذاکراتی عمل میں یورپی یونین کی عدم موجودگی کے پس منظر میں یورپی یونین کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج 20 مارچ کو برسلز میں ہو رہا ہے۔ یوکرین کو ایک آزاد جمہوری ملک رہنا چاہیے، جرمن چانسلر یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جرمنچانسلر اولاف شولس نے کہا کہ یہ بات ''مرکزی‘‘ ہے کہ یوکرین ایک آزاد جمہوری ملک رہے، جو یورپی یونین کی رکنیت کی طرف اپنا سفر جاری رکھ سکے اور "امن معاہدے کے بعد اس کے پاس اپنی ایک مضبوط فوج بھی رہے۔‘‘...
معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔ علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہےاس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے، علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔ یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔ علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پُرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذبِ نظر بنایا...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک وسیع و عریض الیکٹرک وہیکل میگا فیکٹری کی تعمیر کی ڈرون فوٹیج آن لائن منظرعام پر آئی ہے، جس میں ژنگژو میں قائم ”BYD“ فیکٹری کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فیکٹری مکمل ہونے کے بعد 50 مربع میل پر محیط ہوگی، جو امریکی شہر سان فرانسسکو سے بھی بڑی ہوگی اور اس میں ایک فٹبال گراؤنڈ سمیت جدید سہولیات موجود ہوں گی۔ ڈرون فوٹیج میں فیکٹری کی وسعت اور جدید تعمیراتی ڈیزائن کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس بڑے صنعتی کمپلیکس میں جدید پروڈکشن یونٹس، اونچی عمارتیں، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹس اور ایک مربوط سڑکوں کا نیٹ ورک شامل ہے۔ مزید تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ ملازمین کے لیے ایک علیحدہ رہائشی قصبہ...
ملک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ”ایکس“ کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی. یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔جمعرات کو ہوئی سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چئیرمین عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ...
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخر میں آپکو معافی مانگنی چاہیئے، کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے، کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیئے لیکن عوام کی بد دعائیں انہیں ضرور پہنچتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 19ویں روزے کی سحری سرجانی ٹاؤن میں کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی...

چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑیگا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر ہمیں مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے کہ ہمیں توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا۔سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس دوران چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس کو ایک ای میل کی گئی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کیا آپ ایکس کے ساتھ کسی معاہدے میں ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا، نہیں ایکس کے ساتھ ہمارا...
سماجی رابطے کی ایپ ایکس کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی، یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ...
راولپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے کرنل ر اجمل صابر اور سابق ایم پی اے چودہری نذیر کی ضمانتیں منظور کیں، دونوں رہنما 110 روز سے گرفتار تھے۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، دونوں کے مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد آج شام اڈیالہ جیل سے رہائی متوقع ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل گئی ہے۔ کراچی میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں سحری کی، گورنر سندھ کا استقبال شاندار آتشبازی سے کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان آخری عشرے میں اللّٰہ کے حضور معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کی بجائے معافی مانگے، یہ ایک کروڑ لوگوں کی بددعائیں ہیں جو نوکری کے آسرے میں تھے۔ گورنز سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ایم کیو ایم میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کے دعویداروں نے دیواریں اونچی کی تھیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ امریکی وزارت خارجہ پر ماتھا ٹیکنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اللہ سے معافی مانگے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے،...
مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا کوئی کا کوئی پلان نہیں ہے، وفاقی کابینہ میں اہلیت کی بنیاد پر وزرا کو شامل کیا جاتا ہے اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو کابینہ سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس وقت کابینہ میں شامل وزرا تنخواہ نہیں لے رہے۔ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ اگر پی ٹی آئی عوام کو نقصان نہ پہنچائے، مسلح جتھوں کے ساتھ حملہ آور نہ ہو اور کفن پوشوں کو اپنے احتجاج میں شامل نہ کرے تو وہ بھی احتجاج کر سکتی ہے۔ وزراتیں بااعتماد لوگوں کو دی گئی ہیں وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، پاکستان کی فلاح گولی اور بارود سے نہیں ہوسکتی۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو قومی سوچ کے دھارے میں شامل ہونا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔حکومتی پالیسی کے نتیجے میں گندم 30 فیصد کم کاشت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہی ہیں۔
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز ہونے والے نغمے کے ٹیزر میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ نغمہ یوم پاکستان پر ریلیف کیا جائے گا۔ یہ نغمہ پاکستانیوں کے جوش، ولولے اور یکجہتی کی عکاسی کرے گا جس کو ’’ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘‘ عنوان دیا گیا ہے۔ نئے ملی نغمے کے ذریعے ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان کا پیغام دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کو بھی نغے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے نیا سیکیورٹی چیک اپ پیش کردیا۔ ٹک ٹاک نے سیکیورٹی چیک اپ کے نام سے نیا ڈیش بورڈ متعارف کرادیا، جہاں تمام سیکیورٹی فیچرز ایک ہی جگہ نظر آئیں گے۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صارفین کی آسانی کے لیے اب تمام سیکیورٹی چیک اپس کو ایک ہی جگہ ایک ہی ڈیش بورڈ میں کردیا گیا۔صارفین سیٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جانے کے بعد سیکیورٹی اینڈ پرمشن میں جاکر سیکیورٹی چیک اپ کو استعمال کر سکیں گے۔ صارفین کے اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ کرنے اور کبھی اکاؤنٹ تک دوسری جگہ سے رسائی حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی چیک اپ کو بہتر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر افغانستان سے یہاں لاکر بسایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن بھی اپوزیشن نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی۔ عوام کو ان کا اصل چہرہ دیکھنا چاہئے۔ ہم نے سابق دور حکومت میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں پھر افغانستان سے دہشتگردوں کو لاکر یہاں بسایا گیا۔ ان...
واشنگٹن: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر عارضی طور پر حملے روکنے پر رضامندی ظاہر کی، تاہم انہوں نے 30 دن کی مکمل جنگ بندی کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ تجویز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیش کی گئی تھی، جن کا خیال تھا کہ یہ قدم ایک مستقل امن معاہدے کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ یوکرین کی حکومت نے اس معاہدے کی حمایت کی، جس کے تحت دونوں ممالک توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایک ماہ تک حملے روکیں گے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے مشرقی یوکرین میں روسی افواج کی پیش قدمی کے پیش نظر اس معاملے میں اہم...
شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ فی لیٹر پر 70روپے لادا گیا حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107روپے 12پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں پرلادا گیا ہے ، پیٹرول کے فی لیٹر میں 15...
ذرائع کے مطابق نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دے دی گئی۔ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلا سے ملاقات میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان میں ایک بار پھر تبدیلی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نیاز اللہ نیازی کو بشریٰ بی بی کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دے دی گئی۔ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلا سے ملاقات میں کیا، نیاز اللہ نیازی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ترجمان ہوں گے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے ہم سب نے ملکر لڑنی ہے، دشمن پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کےخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات دانیال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ رات قومی سلامتی کمیٹی میں آنے کا کہا تھا، یہ کسی ایک جماعت کی میٹنگ نہیں تھی ملکی سلامتی کا معاملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شمولیت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) فرانسیسی پولیس نے منگل 18 مارچ کے روز پیرس کے لا گیتے لیریک نامی تھیٹر میں دھرنا دیے ہوئے 400 تارکین وطن کے خلاف اپنا آپریشن صبح چھ بجے سے کچھ دیر پہلے شروع کیا۔ اس موقع پر تھیٹر کے باہر تارکین وطن کی بے دخلی کے خلاف احتجاج کے لیے سینکڑوں مظاہرین جمع تھے۔ یہ تارکین وطن، جن میں متعدد نابالغ اور تنہا بچے بھی شامل ہیں، گزشتہ تین ماہ سے اس تھیٹر کے کنسرٹ ہال اور آرٹ گیلری پر قبضہ کیے ہوئے تھے۔ فرانسیسی حکومت کا نئے امیگریشن قانون کا منصوبہ اس دھرنے کی وجہ سے اس تھیٹر کی انتظامیہ نے گزشتہ سال 17 دسمبر کو اپنی سرگرمیاں...
سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے دہشتگردوں کی مذمت اور پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔ گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ونے کی قیمت...
پشاور(نیوز ڈیسک)لوگوں نے پاکستان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ہمشکل کو پاکستان میں موج مستی کرتے دیکھ لیا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی ہے!!! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شخص سادگی سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے – لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ ایلون مسک پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟ ”ایکس“ صارف گوہر زمان نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک کے ہمشکل کو خیبرپختونخوا، پاکستان میں دیکھیں۔ ایلون مسک خان یوسفزئی!‘ اگرچہ اصلی ایلون مسک اپنی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) ملک میں اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر عوام سے 107 روپے سے زائد ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری دستاویز سے پتا چلا ہے کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں پر ڈالا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے...
بیجنگ : چین کے پہلے دو ماہ کے لیے معاشی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر غیر ملکی میڈیا کا ماننا تھا کہ چین کی کھپت اور صنعتی پیداوار میں ’’حیرت انگیز مضبوط نشان ‘‘دکھائی دے رہا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ پہلا نشان “ایک ہموار آغاز” ہے. رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کے بیشتر اہم معاشی اشاریوں میں اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیز رہا ہے۔ مثال کے طور پر مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا اور فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنزکی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی چینل کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ نجی چینل کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کاسب سےزیادہ بوجھ شہریوں پرلادا گیا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ کے فی لیٹر میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے، پیٹرول، ہائی اسپیڈ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے منگل (آج) کو ہونے والا پارلیمانی رہنمائوں کا ان کیمرہ اجلاس پاکستان تحریک انصاف کیلئے ایک اہم موقع ہوگا کہ یہ جماعت محاذ آرائی سے آگے بڑھ کر قومی دھارے میں شرکت کرکے اپنا کردار ادا کرے۔ پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ آج اس اہم اجلاس میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی پر قومی اتفاق رائے کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قوم کے متحدہ موقف کا حصہ سمجھا جائے، پارٹی کے اندر موجود...
ڈاکٹر سعدیہ مشاق ’چمبیلی‘ نامی ایک فلاٖحی ادارے کی جنرل سیکریٹری ہیں۔ یہ ادارہ ذہنی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ چمبیلی میں اس وقت 110 بچے موجود ہیں۔ چمبیلی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لیے ایک اسکول بنایا گیا ہے جہاں انہیں اسپیشل طریقے سے پڑھایا لکھایا جاتا ہے۔ یہ ادارہ معاشرے کے ایسے بچوں کو اپناتا ہے جو زندگی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپیشل چلڈرن چمبیلی ذہنی معذور بچے
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجھوتا کا کہنا ہے کہ خان صاحب اس لیے ضروری ہیں کیونکہ خان صاحب وہ لیڈر ہیں جن کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے، جتنے بھی لوگ ہیں وہ تمام تر لوگ عمران خان صاحب کے اوپر اعتماد کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کر تے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں اگر ان 14 لوگوں کو بھی ووٹ ملا ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے، عمران خان پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ خوش آئند بات ہے کہ کوئٹہ میں...