2025-09-18@09:49:37 GMT
تلاش کی گنتی: 2481
«اسپیس ایکس»:
(نئی خبر)
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم احکامات پر حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور کر دی ہے۔ اب فائبر آپٹک اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی تنصیب کے لیے ‘رائٹ آف وے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ وزارت ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے وزیراعظم کی ہدایت پر یہ چارجز فوری طور پر ختم کر دیے ہیں، جس سے پورے ملک میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی رفتار میں نمایاں تیزی آئے گی۔ واضح رہے کہ ’رائٹ آف وے‘ وہ فیس ہوتی ہے جو سرکاری یا نجی زمین کے استعمال کے بدلے لی جاتی ہے، تاکہ اس پر فائبر کیبل، پائپ لائن یا کوئی اور بنیادی ڈھانچہ نصب کیا جا سکے۔...
اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیکل کلارک نے لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے۔ میری ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔ سابق کپتان نے مداحوں کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور فوری تشخیص اہم ہے۔ مائیکل کلارک نے کینسر کی جلد تشخیص کیے جانے پر ڈاکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ View this post on Instagram A...
پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر خوشیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اداکار جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ ننھی شہزادی کا نام نایمل رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات منیب بٹ نے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نایمل 26 اگست کو پیدا ہوئی۔ یہ اعلان ایک جذباتی خط کی صورت میں تھا جو بڑی بہنوں، امل اور میرال کی جانب سے لکھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official) خط میں...
امریکی ایلچی تھامس بیراک نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اتوار (31 اگست) کو ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوج کی واپسی کے لیے ایک فریم ورک پیش کرے گا۔ لبنانی حکومت کا مؤقف بیراک کے مطابق یہ منصوبہ فوجی دباؤ یا طاقت کے استعمال پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ حزب اللہ کو قائل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم اس میں ایران سے مالی معاونت حاصل کرنے والے حزب...
سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور بعض پوسٹ میں یہ تیزی سات سو ملی میٹر سے گیارہ سو ملی میٹر تک بھی بتائی گئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت اور شدید تباہی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں شدید بارشوں کی ہونے والی پیشگوئی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ لیکن فیکٹ...
ہالی وڈ کی معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 43 سالہ برٹنی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے اور گلوکارہ نے کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے۔ برٹنی نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور کمنٹس بھی بند کر دیے۔ جس کے بعد سے گلوکارہ کی ذہنی کیفیت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب برٹنی اپنی کسی پوسٹ پر بحث کا باعث بنی ہوں۔ اپنی اس متنازع ترین پوسٹ کے بعد برٹنی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور اس میں بھی...
بلوچستان کے علاقے مچھ کی ڈیگاری کوئلہ کان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق یہ حادثہ ایک نجی کان میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین جمع پانی نکالنے کے لیے کان کے اندر گئے، مگر وہاں زہریلی گیس پہلے ہی جمع ہو چکی تھی۔ بدقسمتی سے کان کے اندر گیس سے بچاؤ کے لیے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، جس کے باعث تینوں مزدور بے ہوش ہو کر وہیں دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع رات گئے ملی، جس پر محکمہ مائنز کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا، لاشوں کو...
اسپین میں ایک کیفے کو گاہگ نے اس وقت آگ لگادی جب عملے نے گاہگ کو بتایا کہ مایونیز دی الحال ختم ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ اسپین کے سیویل صوبے کے شہر لاس پیلاشیوس میں پیش آیا جہاں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفیے کو آگ لگا دی۔ گاہک نے دو مرتبہ مایونیز مانگا لیکن عملے نے بتایا کہ ان کے پاس نہیں ہے کیونکہ بار میں کچن نہیں ہے اور سینڈوچ پہلے سے تیار شدہ تھے۔ اس پر غصے میں آ کر وہ باہر گیا، قریبی پٹرول اسٹیشن سے 1.5 لیٹر تیل لے کر واپس آیا، بار پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ بھڑک اُٹھی جس سے کیفیے میں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگے ...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے صوبے کے عوام کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ کے ذریعے پاکستان روانہ کر دی گئی ہیں جو چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ Next 100 buses left Shanghai port for Pakistan 2 days ago. Every district in Punjab will have state-of-the-art, electric buses by December Insha’Allah. The fare is only rupees 20. Modern, CCTV monitored, climate-controlled & comfortable buses for citizens of Punjab. pic.twitter.com/E0PBvnebEX — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 25, 2025 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کو ایک خصوصی پیغام میں خوشخبری...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بالوں سے بنا ٹوٹھ پیسٹ دانتوں کی مرمت اور ان کے جھڑنے کی ابتدائی اسٹیج کو روک سکتا ہے۔ کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ بالوں، جلد اور اون میں پایا جانے والا پروٹین کیراٹین جو اکثر شیمپو میں استعمال ہوتا ہے، دانتوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ کنگز کالج لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیرف الشرکوی کے مطابق سائنس دانوں کو لگتا ہے کہ یہ ایک گیم چینجر ہے، ایک انڈسٹری موور ہے جو کیراٹین کو ہمارے روزمرہ استعمال میں ایک حقیقی پروڈکٹ کے طور پر متعارف کرواتا ہے تاکہ آپ کے دانتوں کے انامل کی حفاظت اور شفا یابی ہو سکے۔ انہوں نے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا، جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف مالی امداد کا نظام نہیں بلکہ ایک جدید، شفاف اور کرپشن سے پاک ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔ کیش لیس معیشت کی طرف...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجرا کردیا۔ جس کے تحت اب مستحقین کو گھر بیٹھے رقوم ملیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: مستحق خواتین کب رقم وصول کرنے جائیں؟ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی اہم ہدایات اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مستحقین کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم اب گھر بیٹھے ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کا قیام کیش لیش معیشت کی طرف بڑا قدم ہے۔ کیش لیس معیشت سے کرپشن ہوگی اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد سمیت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
دنیا چاند پر ایک نئی دوڑ میں شامل ہو چکی ہے اور اس دوڑ میں چین نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔2030 تک چاند پر خلا باز بھیجنے کے ہدف کے تحت چین نے دو بڑے تکنیکی تجربات کامیابی سے مکمل کرلئے ، جو اس مشن کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ پہلا تجربہ: انسان بردار چاندی لینڈر “Lanyue” کی آزمائش اگست 2025 میں کیے گئے پہلے تجربے میں “Lanyue” نامی انسان بردار لینڈر کی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت کو جانچا گیا۔ یہ آزمائش صوبہ حُوبئی (Hebei) میں کی گئی اور چین کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ کسی انسانی مشن کے لیے تیار کردہ چینی لینڈر کی حقیقی ماحول میں جانچ کی...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےقومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے دو تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اہم سیاسی، قومی اور پارلیمانی امور زیر بحث آئے اور بالآخر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر پی ٹی آئی کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے، یہ حق پی ٹی آئی کا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر نامزد کرے۔ ہم چاہتے...
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) سابق وفاقی وزیر اور موجودہ آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا ہے کہ تمام منافق سیاستدان اور دیگر...
اسپیس ایکس (اپنی سب سے بڑی راکٹ اسٹارشپ کی10ویں ٹیسٹ فلائٹ کے لیے تیار ہے، جو 24 اگست بروز اتوار کو ٹیکساس کے اسٹار بیس ہیڈکوارٹر سے متوقع ہے۔ اس پرواز میں Ship 37 اور Booster 16 استعمال کیے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس مشن کے مقاصد میں کئی اہم تجربات شامل ہیں، جن میں لینڈنگ برن ٹیسٹ، دوبارہ فضا میں داخلے کے تجربات اور پے لوڈ ڈپلائمنٹ نمایاں ہیں۔ پے لوڈ میں 8 اسٹارلنک سیمولیٹرز شامل ہیں جو نئی جنریشن سیٹلائٹس کی نقل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟ اس مشن کے دوران اسپیس ایکس ایک راپٹر انجن کو مدار میں دوبارہ...
راؤدلشادحسین: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ای پیمنٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث محکمہ ایکسائز میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو علی حیدر گیلانی نے مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لےلیاجس کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی آڈٹ رپورٹ پر کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 اور 22 میں ای پیمنٹ سسٹم نافذ نہ کرنے سے پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں،ایکسائز ملازمین نے کاغذی رسیدوں میں ہیر پھیر کرکے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری میں ریکارڈ بے ضابطگیاں ہوئیں،گاڑیوں کے ٹوکن...
سعید احمد سعید: لاہورسےکراچی جانےوالی عوام ایکسپریس کوحادثہ، حادثےکی ابتدائی رپورٹ لاہورریلوےہیڈکوارٹرموصول ہوگئی۔ جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں حادثےکی وجہ سےٹرین ڈرائیورکی غفلت بتائی گئی، جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرین اوورشوٹ ہونےکےباعث حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق انجن اوورشوٹ ہونےسےسینڈہمپ سےٹکرایا، 2کوچزپٹڑی سےاتری اورلگیج وین سمیت 3الٹ گئیں۔ ڈرائیورٹرین کو کنٹرول کرنےاوربروقت روکنے میں ناکام رہا، واقعہ لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب ریلوے حکام کے مطابق حادثےسےایک مسافر جاں بحق ،21 مسافر زخمی ہوئے، دو شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، باقی معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں طبی امداد دی...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی...
فضیلہ قاضی کو ستارۂ امتیاز ملنے پر شوہر کا دل کو چھو لینے والا پیغام وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور:منجھی ہوئی دلکش اداکارہ فضیلہ قاضی کو ان کی فنکارانہ خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور معروف اداکار قیصر نظامانی اپنی اہلیہ پر فخر کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھ ڈالا۔ قیصر نظامانی نے اپنی اہلیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا ھق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔...
لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے...
برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن، جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں...
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ" بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن...
اسلام ٹائمز: ایسی صورت حال میں جب علاقائی اور بین علاقائی دشمن جنگ، محاصرے اور سیاسی دباؤ کے ذریعے مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، اربعین نے ایک عظیم سماجی مشق کے طور پر مزاحمتی قوموں کے عزم کو پختہ اور باہمی ہم آہنگی میں اضافہ کیا ہے۔ نجف سے کربلا تک جو پیغام ہر کسی کو پہنچا وہ یہ تھا کہ ہم حسینی وہ قوم ہیں جو شکست کو قبول نہیں کرتے، کیونکہ ہم نے درسگاہ کربلا اور درس عاشورہ میں یہ سیکھا ہے کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے افضل ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ برسوں میں اربعین حسینی نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع بن گیا ہے بلکہ...

کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جامعہ...
حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں بونیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، بٹگرام اور باجوڑ — میں آنے والے شدید سیلاب نے تباہی کی نئی داستانیں رقم کیں۔ ان حادثات کے پیچھے ایک خطرناک اور تیزی سے ابھرتا موسمی مظہر ہے جسے کلاؤڈ برسٹ یا عام زبان میں بادل پھٹناکہا جاتا ہے۔ کلاؤڈ برسٹ ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ ہوتا ہے جس میں گھنٹوں یا دنوں کی بارش صرف چند منٹوں میں ایک ہی جگہ پر برس جاتی ہے ۔ بعض اوقات 100 سے 300 ملی میٹر تک بارش محض 10 سے 20 منٹ میں ہو جاتی ہے۔ یہ اچانک برسنے والی شدید بارش پہاڑی علاقوں میں تباہ کن سیلاب، ندی نالوں کے بپھرنے، اور زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) جیسے خطرناک حالات پیدا...
ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مہنگائی کی رفتار کی شرح میں پھر سے مسلسل اضافے کا رجحان شروع ہوگیا ہے اور ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی رفتار کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 2.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریارت کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش اور لکڑی مہنگی ہوئی جبکہ...
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں بے قاعدگی ایک بار پھر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ۔ سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اسلام آباد، پشاور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کی مجموعی شرح بھی ایک بار پھر چڑھاؤ کی طرف گامزن ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد موجودہ شرح 2.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگی ہونے والی اشیاء رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ ان میں روزمرہ کی اشیاء جیسے: ٹماٹر : فی کلو...
عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی اور شمولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی صحت سے متعلق بعض مسائل اب بھی کھیلوں کے اداروں کی توجہ سے محروم ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی رپورٹس اور کھلاڑیوں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ مخصوص ایام کے دوران خواتین ایتھلیٹس کو ایسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے جو ان کی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پہلی میرا تھن دوڑ، خواتین ایتھلیٹس کو اجازت نہ مل سکی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائیکلسٹ سیڈرین کیربوہل نے ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا کہ بعض اوقات کھلاڑی وزن کم رکھنے کے دباؤ میں غذائی کمی کا شکار...
مجلس عزا سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اربعین ظلم کے خلاف اُٹھنے کا نام ہے، بکھری ہوئی قوم کو دوبارہ منظم کرنے کا نام ہے اور دشمن کو مایوس کرنے اور دوست کو امید دلانے کا پیغام ہے، اربعین صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ عالمی سطح پر بے مثال اجتماع ہے جو حسینی شعائر کی سب سے بڑی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ "چہلم" قرآن و سنت کی ایک معروف اصطلاح ہے، اربعین ایک قرآنی حقیقت ہے جس کا ذکر انبیاء علیہم السلام کے واقعات میں مسلسل ملتا ہے۔ گوٹھ بنگل خان چانڈیو میں سالانہ مجلسِ عزا سے خطاب...
اویس کیانی :پاور ڈویژن نے صنعتی و خصوصی اقتصادی زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نیپرا کے فیصلے کے مطابق فوری اقدامات کی ہدایت دے دی۔ وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے ہدایت کی ہے کہ کمپنیوں کو زونز کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے معاہدے فوراً فائنل کرنے چاہئیں۔ نیپرا نے 11 اگست کو مشاورت کے بعد ان زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی کی منظوری دی تھی، اس اقدام سے بجلی کی بلنگ اور فراہمی کے عمل میں شفافیت آئے گی اور تقسیم کار کمپنیوں کی غیر ضروری مداخلت و کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔پاور ڈویژن نے کابینہ سے اجازت کے بعد 25فروری کو نیپرا میں...
رپورٹ: سعید وزیر پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے بھارتی وزیراعظم نے جشن آزادی کے دن کو ( Partition Horrors Remembrance Day )کا نام دے دیا پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نفرت انگیز پیغام سامنے آیا جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں نریندر مودی نے پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (Partition Horrors Remembrance Day) کا نام دیا اور لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع...
پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کی سیاسی مشکلات کم نہیں بلکہ مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ایک طرف ان کو مقدمات اور عدالت سے سزاؤں کا سامنا ہے تو دوسری طرف ان کوان مشکلات سے نکلنے کے لیے سیاسی راستہ بھی نہیں مل رہا نہ مخالفین انھیں راستہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ایک محفوظ سیاسی راستے کی تلاش میں ہے مگر اس میں اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔ایک طرف پارٹی کا داخلی اور تنظیمی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور پارٹی مختلف نوعیت کی گروپ بندی کا شکار ہے۔ 9مئی کی بنیاد پر قائم مقدمات پر پارٹی کے کئی سینئر راہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور اور فیصل آباد کی...
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منایا۔ این بی پی کی قیادت، ملازمین اور اُن کے اہل خانہ نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات میں شرکت کیں۔ این بی پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایونٹس میں قومی پرچم لہرانے، قومی ترانہ گانے اور کیک کاٹنے کی تقریبات شامل تھیں۔رواں سال قومی ترانے کو ایک خاص اور دل کو چھو لینے والا رنگ اُس وقت ملا جب ڈیف ریچ اسکول کے بچوں نے اشاروں کی زبان میں اس میں حصہ لیا۔ ان کی شمولیت یاددہانی تھی کہ حب الوطنی الفاظ سے بڑھ کر ہے۔ یہ اتحاد، شمولیت اور...
یوم آزادی پاکستان پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزادی کوئی ایسا تحفہ نہیں جو محض تاریخ میں محفوظ ہو، بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے، جس سے ہر روز تجدید کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ جشن یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و...
چیک ریپبلک میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک آئس ہاکی میچ کے دوران ریفری نے ایک کھلاڑی پر پینلٹی لگا دی اور کھلاڑی کی ماں مشتعل ہوکر میدان میں آگئی۔ رپورٹس کے مطابق پینلٹی پڑنے پر کھلاڑی کی ماں جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور فوراً میدان میں کود کر بیٹے کے دفاع میں ریفری سے بحث کرنے لگی۔ یہ واقعہ ایک مقامی لیگ میچ کے دوران پیش آیا۔ ریفری نے کھلاڑی کے فاؤل پر پینلٹی اسٹروک دیا تھا، جو کھلاڑی کی ٹیم کے حق میں نقصان دہ تھا۔ اس پر کھلاڑی کی ماں، جو اسٹیڈیم میں تماشائی کے طور پر موجود تھی، غصے میں آ گئی اور میدان میں داخل ہو کر ریفری سے...
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے کا نام دیا۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج ایک معمول بن گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں سے زیادہ پی ٹی آئی کے لئے فوقیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان صاحبہ (جنکا بھائی مودی کے آگے لیٹ گیا تھا) حکومت پر مودی...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے وہ...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔ نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (PartitionHorrorsRemembranceDay) کا نام دیا۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور جنہوں نے شدید تکلیف کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ان لوگوں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات تبھی ممکن ہے جب دونوں فریق اس پر آمادہ ہوں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جمعے کو الاسکا میں پیوٹن کے ساتھ ہونے والے تاریخی سربراہی اجلاس کے فوراً بعد ایک اور میٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں زیلنسکی کی شمولیت بھی چاہتے ہیں۔ یہ ملاقات 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کو جمعے کی ملاقات میں باضابطہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا، جس سے خدشہ ظاہر...
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پوری قوم اور قانونی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمارے اُن بزرگوں کی قربانیوں اور عزم کا یادگار ہے جنہوں نے ایک ایسی خودمختار مملکت کا خواب دیکھا جہاں عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی قائم ہو۔ یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات، معرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ چیف جسٹس نے کہا کہ آزادی محض ایک تاریخی موقع نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کی تجدید ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئینِ پاکستان عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے جو بنیادی حقوق کی...
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیاں دوبالاکر دیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر میدان میں بے مثال عزم و ہمت اور علم و ہنر کے باب رقم کئے ہیں، معرکہ حق نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق صرف عسکری فتح نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کی صداقت کی جیت ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو اتحاد و اتفاق سے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے اشتراک عمل کی راہ اپنانے کی دعوت دیتا ہوں۔ ...

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر...
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داوسا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے زور دار انداز میں ٹکرا گئی۔ صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا، جب اترپردیش کے رہائشی یاتری سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ وہ دو پک اپ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی...
گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے نجکاری، مسٹر عبدالعلیم خان نے ایک اہم پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ حکومت تقریباً 8 مختلف سرکاری اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کر چکی ہے، جن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) بھی شامل ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب قومی ایوی ایشن پالیسی میں ’سماجی و معاشی روٹ (socio economic routes)کا مستقبل جو پہلے ہی غیر یقینی کا شکار ہے، ایک مرتبہ پھر خدشات کے دھانے پر آ گیا۔ بغیر socio eco پالیسی کے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ نہ صرف مالی اور انتظامی پہلوؤں سے اہمیت رکھتا ہے، بلکہ ملک کے دور دراز اور مشکل رسائی والے علاقوں کی فضائی رابطہ کاری پر بھی...
پہاڑوں کے دیوانوں کے لیے یہ خبر کسی معرکے سے کم نہیں، کرغیزستان کی ماؤنٹینیرنگ اور اسپورٹ کلائمبنگ فیڈریشن کے صدر ایڈورڈ کوباتوف نے 11 اگست کی صبح دنیا کی دوسری بلند ترین اور سب سے خطرناک چوٹی کے-ٹو (8,611 میٹر) کو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔ یہ معرکہ انہوں نے ایک بین الاقوامی مہم کے ساتھ انجام دیا، جہاں ہر قدم پر موت کا سایہ، منفی درجہ حرارت اور تیز آندھیاں مہم جوؤں کا امتحان لے رہی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:معاشرتی سوچ کو چیلنج: حاملہ خاتون نے ’کے ٹو‘ پہاڑ سر کرلیا کے-ٹو پر بغیر آکسیجن کے چڑھائی دنیا کے چند ہی کوہ پیماؤں کو نصیب ہوئی ہے، اور کوباتوف کا یہ کارنامہ اس فہرست...
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی نئی حد بندی اور ایک نیا صوبہ بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 51 اور 59 میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا، آئینی ترمیم بل 2025 کا بل رکن قومی اسمبلی ریاض حسین فتیانہ نے پیش کیا، ترمیمی بل میں صوبہ پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ "مغربی پنجاب" تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے متن کے مطابق صوبہ پنجاب کی حد بندی کرکے مغربی پنجاب کا نیا صوبہ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے، پنجاب کی مجموعی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے جڑے مسائل کو پورا کرنے میں انتظامی رکاوٹوں کے باعث اب پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔...
بیجنگ : حالیہ دنوں ، فلم “ڈیڈ ٹو رائٹس”کو پورے چین میں دکھایا جا رہا ہے ، جس نے ہمارے لئے تاریخ پر نظر ڈالنے کا ایک دریچہ کھول دیا ہے۔ 1937 میں نانجنگ قتل عام کے تاریخی واقعے پر مبنی یہ فلم عام لوگوں پر مرکوز ہے، جاپانی حملہ آوروں کے سامنے ان کے خوف، جدوجہد اور ہمت کو دکھاتی ہے، ناظرین کو ان ناقابل فراموش سالوں میں محو کر دیتی ہے، اور تاریخ اور امن کے بارے میں ہماری گہری غور و فکر کو بھی متحرک کرتی ہے۔سینما ہال میں بچوں کے رونے اور بڑوں کے آنسو ایک دلوں کو چھو لینے والا متاثر کن منظر پیش کرتے ہیں ، آنسو گالوں پر بہتے ہیں، ہر قطرہ اس...
یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر اقلیتوں کی جانب سے پاکستان میں امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔ یومِ آزادی قربانی، اتحاد، عزم اور حوصلے کی روشن داستان ہے۔ یہ دن ہمارے عہد کی تجدید اور بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے کا لمحہ ہے۔ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ آزادی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ قیام پاکستان میں اقلیتی برادری کی خدمات ناقابل فراموش اور ایک روشن باب ہے۔ یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پرپاکستان کی اقلیتی برادری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تہوار، رسم و رواج الگ ہے، لیکن ہماری خوشیوں کی ہر ادا ایک ہے۔ اقلیتی برادری کا کہنا ہے...
پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔ جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے...
کراچی: کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور معطلی کا عمل جاری ہے۔ حالیہ تبدیلیوں کے تحت چار ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں. جب کہ ایک ایس ایچ او کو معطل کر کے ایس ایس پی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جاری کردہ اعلامیے کے تحت انسپکٹر فہد حسن کو ایس ایچ او یوسف پلازہ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر آفتاب عباسی کو ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا کا چارج دے دیا گیا۔ انسپکٹر زاہد کمبوہ کو ایس ایچ او سولجر بازار مقرر کیا گیا، سب انسپکٹر عرفان میو کو ایس ایچ او مدینہ کالونی تعینات کیا...
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی انتقام کی بنیاد پر دیے گئے ہیں اور یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ان مقدمات میں شفافیت کو یکسر بالائے طاق رکھا گیا اور ملزمان کو اپنے دفاع...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ ریاست کی غیرقانونی تقسیم، متعصبانہ حدبندی اور امتیازی سیٹ ریزرویشن کے بعد یہ نامزدگی جموں و کشمیر میں جمہوریت کے تصور پر ایک اور بڑا حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کئے جانے کے مودی حکومت کے فیصلہ پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انتخاب کرانے کے بعد جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ جمہوری اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں اور مودی حکومت عوام کے مینڈیٹ کو درکنار کر اراکین اسمبلی کو...
غزہ می اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے الجزیرہ کے معروف صحافی کا دل دہلا دینے والا آخری پیغام منظرِ عام پر آ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آخری پیغام شہید صحافی انس الشریف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا جو انھوں نے 6 اپریل کو تحریر کیا تھا اور اپنے اہل خانی سے کہا تھا کہ جس دن میری شہادت ہو اسے پوسٹ کردینا۔ انس الشریف نے اپنی وصیت میں کہا کہ اگر میرا یہ پیغام دنیا تک پہنچا تو سمجھ لیا جائے کہ اسرائیل نے مجھے قتل کر کے میری آواز کو خاموش کر دیا۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں جبالیہ کی گلیوں میں آنکھ کھولنے کے بعد سے جوان ہونے تک اپنی قوم کے لیے...
آپ نے جعلی پولیس اہلکاریوں کی کارگزاریوں کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن پورا کا پورا تھانہ ہی جعلی نکلے یہ غالباً آپ کے لیے بھی ایک نئی خبر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے یوں تو بھارت میں اس سے پہلے جعلی سفارتخانہ، جعلی ٹول پلازہ اور جعلی عدالت تک قائم کی گئی جو بعد میں پولیس کی نظروں میں آئی۔ تاہم اب ایک جعلی تھانہ بھی منظر عام پر آیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب نوئیڈا میں پولیس نے ایک حیران کن دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا ہے۔ وہ ایک ایسا جعلی تھانہ تھا جو واقعی پولیس کی اصلیت کا گمان دلاتا تھا...
پاکستان میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ معروف کمپنی ہنڈائی نے منتخب ماڈلز پر آسان ماہانہ اقساط کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس میں ابتدائی ادائیگی آسان ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک سال کی مفت مکمل انشورنس بھی شامل ہے۔ یہ پیشکش 31 اگست 2025 تک دستیاب ہے۔ ماڈلز اور اقساط کی تفصیلات نئی اسکیم کے تحت درج ذیل گاڑیاں آسان ماہانہ اقساط میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ٹکسن ہائبرڈ اسمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیو گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار روپے، 50 فیصد ابتدائی ادائیگی (یعنی 56 لاکھ 10 ہزار روپے)، باقی رقم پر 18 ماہ کی قسط یعنی 3 لاکھ 28 ہزار 333 روپے ماہانہ۔ ایلانٹرا ہائبر، آپشن ون...
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بالائی آبی ذخائر سے بھی...

القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت، اشتہاری ملزمان کی 3میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام ، کس قیمت پر نیلام ہوئی ،تفصیلات سب نیوز پر
القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت، اشتہاری ملزمان کی 3میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام ، کس قیمت پر نیلام ہوئی ،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت دیگر کے خلاف القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اشتہاری ملزمان کی 3 میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان میں فرحت شہزاد (عرف فرح گوگی)بھی شامل ہیں، جنوری 2024 میں عدالت نے عرف فرح گوگی،...
انٹارکٹکا کے ایک گلیشیئر کے پگھلنے سے 65 برس قبل لاپتا ہونے والے برطانوی کوہ پیما ڈینس ٹنک بیل اور اس کے برفانی کتے کی باقیات برآمد ہوگئی ہیں، جس نے ایک دہائیوں پرانی سائنسی اور انسانی کہانی کو اختتام تک پہنچا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد 1959 میں ڈینس ٹنک بیل صرف 25 برس کے تھے اور برٹش فالکنڈ آئی لینڈز ڈیپنڈنسیز سروے (جو آج برٹش انٹارکٹک سروے کہلاتا ہے) کے ساتھ موسمیات دان کی حیثیت سے انٹارکٹکا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا مشن برفانی موسم کی پیمائش، برف کی موٹائی کا تجزیہ اور علاقے کی جغرافیائی نقشہ بندی تھا۔ ...
عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ محمد عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کنوینیئر کمیٹی محمد عاطف خان نے کہا کہ ہم نے چینی کی قیمتوں اور امپورٹ ایکسپورٹ کا ڈیٹا مانگا تھا، ایف بی آر نے چینی کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کیوں نہیں کیا۔ ممبر ایف بی آر نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا معاملہ ایف بی آر سے متعلقہ نہیں ہے۔ ممبر کمیٹی مرزا افتخار بیگ نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ پر ٹیکسز اور ٹیرف ایف بی آر دیکھ رہا ہے، چینی کی امپورٹ پر...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) قومی فخر کو عوامی سطح پر اثر انگیزی کے ساتھ جوڑنے کے ایک اہم قدم کے طور پر، وزارت غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ (MoPA&SS) نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) اور پیغامِ پاکستان (PeP) کے تعاون سے "ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان" کے عنوان سے ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے، جو یومِ آزادی اور یومِ دفاع 2025 کی مناسبت سے منائی جا رہی ہے۔ یہ مہم اگست اور ستمبر کے مہینوں میں جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر کے 105 اضلاع میں 2,458 سے زائد تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری شامل ہیں۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینےکی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں،27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری...
کراچی: ملیر ندی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق، واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے سبب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں ملیر ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملیر ندی سے متصل علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر 22 سالہ سجاد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے...
غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کے آخری پیغام نے پڑھنے والوں کے دلوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو غزہ کے مشرقی حصے میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں انس الشریف اپنے تین ساتھی صحافیوں اور ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ وہ محاذِ جنگ سے سچ دکھانے اور اپنی قوم کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنی شہادت سے چند لمحے قبل انس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا،...
لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائےونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کےانجن سمیت2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد اس ٹریک پر ٹرین کی آمدو رفت کو روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں ۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔حادثے میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کے دن احتجاج نہ کرے کیونکہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھے۔ ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں۔ 28 ویں ترمیم ابھی زیرغور نہیں لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
کعبہ شریف کے امام صاحب نے عالمِ اسلام کے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہُوئے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو آگے پھیلانے یا شیئر کرنے سے قبل خبر کی تصدیق کر لیا کریں۔‘‘یہ نہائت شاندار اور مستحسن نصیحت ہے ۔ اگر سوشل میڈیا پر متحرک ہمارے نوجوان اِس نصیحت پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ہم بہت سی سماجی برائیوں ، غلط فہمیوں اور افواہوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ عمل مگر کون کرے؟ امامِ کعبہ کی مذکورہ بالا نصیحت سے قبل ہمارے پاس کسی بھی آنے والی خبر کی تصدیق و تحقیق کرنے کا حکمِ الٰہی موجود ہے ۔ بد قسمتی مگر یہ ہے کہ ہم سب نے اِس حکم کو بھی...
اپنے پیغام میں سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ ہمیں انکے فکر و فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے انکے پیغام کو آگے پھیلانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں لسانیت، عصبیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کرکے ایک قوم بننا ہوگا، جس طرح ہم بنیان المرصوص میں ایک قوم بنے، اسی طرح ہمیں ایک مٹھی بننا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اورمیری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا پیغام امن، محبت، بھائی چارہ ہے، صوفیانہ شاعر و بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنے کلام سے شعور پیغام اور دین سے محبت کے ساتھ ساتھ سندھ...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آج کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے لیکن ملک دشمن عناصر اسے "ساختہ افراتفری" پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قرآن پاک کی آیات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب...
—فائل فوٹو ریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی۔کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح سپیزنڈ کے قریب مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں جو نظام رائج ہے، وہ نہ آئینی ہے اور نہ ہی قانونی، بلکہ حقیقت میں ملک پر عملاً مارشل لا مسلط ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری تاریخی غلطی تھی، اس سنگین غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ آئندہ کسی ایکسٹینشن کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا جنرل باجوہ نے کہا، یہ حکومت کا فیصلہ نہیں تھا، پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ حالیہ دنوں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے باتیں گردش...
لاہور : محکمہ ریلوے نے سپیزنڈ میں ٹریک پر دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں بتایا کہ خراب حالات کی وجہ سے بلوچستان میں کچھ دنوں کیلیے ٹرین آپریشن معطل کیا ہے.10 سے 13 اگست تک پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسریس ٹرین آپریشن معطل رہے گا۔حنیف عباسی نے بتایا کہ 11 سے 14 اگست تک کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس معطل رہے گی، کراچی سے کوئٹہ کے درمیان بولان میل آپریشن 10 سے 15 اگست تک معطل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔آج صبح...
جاپان میں کم شرح پیدائش ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو قومی سلامتی اور معاشی ترقی دونوں کے لیے چیلنج ہے۔ جاپانی وزارت داخلہ کے مطابق، صرف 2024 میں آبادی میں 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، جاپان کی تقریباً 30 فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زائد عمر کی ہے، جس سے پالیسی...
کوئٹہ: سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے اطلاع نہیں ملی، تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جعفر ایکسپریس صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہی تھی، ریلیف ٹرین مسافروں کو لینے سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن روانہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) جب یولیا برانڈنر نے حال ہی میں اپنی کتاب ’’آئی ایم ناٹ کڈِنگ‘‘ یعنی (میں مذاق نہیں کر رہی) پیش کی، تو 30 سالہ انفلوئنسر اور کامیڈین کو توہین آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ برانڈنر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ایک 72 سالہ خاتون، جو تین بچوں کی ماں تھیں، نے اسٹیج پر آ کر ان پر خود غرض ہونے کا الزام لگایا اور حاضرین کے سامنے ان پر حملہ کر دیا۔ تاہم، اس کتاب، جس میں آسٹریا میں پیدا ہونے والی اور برلن میں مقیم برانڈنر نے بڑی صاف گوئی اور مزاح کے ساتھ یہ بیان کیا ہے کہ وہ کبھی ماں کیوں نہیں بننا چاہتی تھیں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے جب کہ بجلی کی بے تحاشہ کھپت کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سولر پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی چھت کی بناوٹ کے باعث مکمل عمارت سولر پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد کی بناوٹ میں ہیں، ذرائع کے مطابق گنبد کے باعث چھت پر جگہ کم ہے اور صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہوسکتی ہے۔صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کے بل میں صرف پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ آذربائیجان اور آرمینیا...
پاکستان اور دبئی پورٹ انٹرنیشنل کے درمیان دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام ’پاکستان مارٹ‘ کے نام سے یہ تجارتی مرکز پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی سطح پر مصنوعات نمائش اور تقسیم کے لیے بلا معاوضہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ مرکز جبل علی پورٹ کے قریب واقع ہوگا، جہاں پاکستانی کاروباری اداروں کو مربوط گودام، لاجسٹکس اور نمائش کی سہولیات میسر آئیں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان میں کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر، ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک اور چیلنج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔پاکستان کاٹن جنرز کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی پیداوار جولائی 2025 میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی۔موسمی حالات، زرعی لاگت بڑھنے سے سندھ میں کپاس کی پیداوار 47 فیصد کمی سے صرف 2 لاکھ 92 ہزار بیلز رہی۔(جاری ہے) پاکستان کاٹن جنرز کے مطابق پنجاب میں کپاس کی آمد 3 فیصد بہتری سے 2 لاکھ 93 ہزار بیلز سے بڑھ کر صرف 3 لاکھ 1 ہزار بیلرز رہی۔ملک بھر میں کپاس کی پیداوار ایک سال کے دوران 30 فیصد کم رہی، 31 جولائی 2024 میں ملکی...
اویس کیانی :وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہونے والا یہ معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ خطہ دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، اس موقع پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور امن کے لیے امریکہ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سے اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعد ایک اور نشست خطرے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی نشست بھی خطرے میں ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن نوشین افتخار کی تحریک پر فیصلہ 11 اگست کو متوقع ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پی ٹی آئی کے رکن شیخ وقاص اکرم کے خلاف تحریک پیش کی تھی۔ قومی اسمبلی سے منظور اس تحریک میں شیخ وقاص کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کا...
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب عدلیہ جیل ٹرائل میں لگی ہوئی ہیں جبکہ ہم بدقسمتی سے ایک ظالم حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اپنا ظلم کم نہیں کر رہے اور یہ اپنی نالائقیاں، پورا نظام انصاف شرمسار ہے۔ جو فیصلے آ رہے ہیں سب آپ کے سامنے ہیں، عدالتی نظام کو بہت نقصان پہنچا اور اب عام آدمی کو اس پر اعتبار نہیں رہا۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح ایک بندہ اٹھ کر کہہ دیتا ہے آج ہم...
ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور بڑی پیش رفت، اوپن اے آئی نے اپنی مقبول چیٹ بوٹ سروس کا نیا ورژن ChatGPT-5 باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے مفت جاری کر دیا ہے جو کمپنی کے مطابق سابقہ ورژنز کی نسبت کہیں زیادہ ذہین اور قابل ہے۔ ہفتے بھر میں استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے، اور اب وہ سب ChatGPT-5 کا استعمال بغیر کسی اضافی لاگت کے کر سکیں گے۔ اوپن اے آئی کے شریک بانی اور سی ای او سام آلٹ مین نے نئے ماڈل کو عمومی ذہانت کے قریب ایک نمایاں قدم" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ماڈل ابھی خودکار سیکھنے (self-learning) کے قابل...
بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے تین ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز...