2025-06-10@17:22:21 GMT
تلاش کی گنتی: 6021
«باد پولیس نے»:
(نئی خبر)
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 روز قبل کیے گئے دوہرے قتل کا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا ملزم مقتولین کا پڑوسی تھا، ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس پی عرفان خان کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں پیٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے مدد ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی نے ویڈیو سے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔
راولپنڈی:عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے میں لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے پولیس ٹیم پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے ، جس میں عمران خان تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں ۔ تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ مسلم ٹاؤن کے قریب بابو خوڑ کے علاقے سے جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت بعد ازاں لاپتا حاملہ خاتون کے طور پر کر لی گئی۔ پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ...
---فائل فوٹو لاہور میں اختیارات سے تجاوز کرنے اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں کو سزائیں سنا دیں گئیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 12 اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز، غفلت، بدعنوانی کے الزامات تھے، شہریوں کی شکایات پر انکوائریاں کی گئیں جس میں جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق محکمۂ پولیس میں سزا اور جزا کا سلسلہ جاری ہے، 12 اہلکاروں کو سزا کا فیصلہ انکوائریوں کے بعد سنایا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کرپشن، قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جب اہلکار بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی جو انویسٹی گیشن برانچ میں تعینات تھا۔ ابرار صبح کے وقت معمول کے مطابق اپنے بچوں کو اسکول لے جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں...
وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے قائم سیف سٹی منصوبہ سال 2025 میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹتا رہا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی پولیس آپریشن ہال کی مدد سے 570 مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا، جبکہ 87 کیسز میں ویڈیوز اور تصاویر کی صورت میں شواہد جمع کیے گئے جو تفتیش کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بغیر نمبر پلیٹ والی 4,500 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں، 142 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی سیف سٹی کی نگرانی میں پکڑی گئیں۔...
سٹی42: پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کے لیے تقریباً 300 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ کراچی میں 24 گھٹوں میں چھٹی بار زلزلہ، اللہ اکبر کی صدائیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 500 سے زائد انسپکٹرز کو ڈی ایس...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی قبضے میں لے لی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جا چکی ہے، ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔ گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی جبکہ متاثرہ فیملی سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی...
پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔ کراچی: راشد منہاس روڈ پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحقپولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس...
کوئٹہ: بلوچستان میں دستی بم حملے کے واقعے میں ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے بکرا پیڑی منڈی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے علاقے کی ناکا بندی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات دریں اثنا کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او سمیت دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بی آئی ایس پی کا 3 سال سے مستفید ہونیوالے افراد کا ازسر نو...
بنوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں افسوسناک واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔جاں بحق اہل کار کی شناخت ابرار خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بنوں پولیس نے اہل کار ابرار خان کی لاش قبضے میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کی۔واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی اور مختلف مقامات پر ناکا بندی قائم کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب...
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے بکرا منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب معمول کے گشت پر مامور پولیس وین بکرا منڈی کے قریب سے گزر رہی تھی۔ حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق قدامت پسند رہنما اور مورخ کارول ناوروکی نے اپنے حریف اور لبرل امیدوار رافال ٹرزاسکوسکی کو شکست دے دی ہے۔ قومی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز نتائج کا اعلان کیا، اس کے مطابق قدامت پسند رہنما نوروکی کو رن آف پولنگ میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل قدر لبرل رہنما ٹرزاسکوسکی کو 49.11 فیصد ہی ووٹ مل سکے۔ نیٹو کو یوکرین پر حملہ آور روسی ڈرونز مار گرانا چاہییں؟ پولنگ مکمل ہونے کے فوری بعد دونوں حریف امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم پیر کی صبح آنے والے حتمی نتائج کے مطابق قوم...
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیٹے نے نصحیت کا برا مناتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق عاصمہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: جائیداد کے لالچ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار پولیس کے مطابق مقتولہ عاصمہ اپنے بیٹے حبیب اللہ کو آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے سے منع کرنے کے لیے نصیحت کرتی تھیں، بیٹے نے نصیحتوں کو برا مناکر والدہ کو کمرے میں بند کر کے گولی مار دی پولیس نے کہا ہے کہ بیٹا ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ قتل آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
بھارتی ریاست آسام میں حکومت کی سرپرستی میں ماورائے عدالت قتل کا خطرناک رجحان پنپ رہا ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے زیر سایہ اور آشیرباد سے آسام میں ماورائے عدالت قتل کا خطرناک رحجان جاری ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کا ماورائے عدالت قتل انتہا پسند ہندتوا سوچ کا عکاس ہے اور مودی کی مسلمان دشمن پالیسیوں کو نافذ کرنے میں آسام پولیس مسلمانوں کو ماورائے عدالت قتل کرکے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہندوتوا واچ انڈیپنڈنٹ ریسرچ پروجیکٹ کے مطابق ’’انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد آسام میں اقلیتوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات بڑھے ہیں‘‘۔...

معروف میڈیا ہاوس کے مالک ’ سلمان فاروقی ‘ کا گاڑی سے ٹکر مارنے پر نوجوان پر تشدد ، شرمناک ویڈیووائرل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں پیسے کے نشے میں دھت افراد کے نوکری پیشہ اور متوسط طبقے پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو منظر عام پر آتی رہتی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہتی ہے جس سے انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے رہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 میں پیش آیا جہاں بائیک کی ٹکر گاڑی سے ہونے پر مارکیٹنگ کمپنی اور میڈیا ہاوس ’’BIONIC‘‘ کے مالک سلمان فاروقی کا فرعونیت بھرا روپ دیکھنے کو ملا، اس شخص نے نہ صرف موٹر سائیکل والے کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ساتھ کھڑی...
سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار شخص کی موٹر سائیکل سوار شخص پر شدید تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔ https://Twitter.com/NKMalazai/status/1929422779834642531 پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص کے علاوہ زخمیوں میں سے ایک شخص گاڑی کے اندر تھا، دھماکے میں تین راہگیر زخمی ہوئے، دھماکہ بروری روڈ پر آخری سٹاپ پر ہوا، اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر تھا یا باہر۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 5
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں نے لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کیا، احتجاج کے باعث ٹاور سے کیماڑی، ماڑیپور روڈ پر جانی والا ٹریفک معطل رہی جس کے بعد پولیس کی مداخلت پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹمز اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار احسان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شاہزیب محفوظ رہا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کیسے برآمد کیا؟ اہلخانہ نے جناح اسپتال میں لاش کے ہمراہ احتجاج...
گوہاٹی : بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے پاکستان سے ہمدردی رکھنے کے الزام میں 81 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ افراد "قوم مخالف" سرگرمیوں میں ملوث تھے اور اب جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں یا بھارت مخالف پوسٹس پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے، اور اسی بنیاد پر یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ہونے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا پرچم شیئر کیا تھا، جسے "ملکی سالمیت کے خلاف قدم" قرار دیا گیا۔
نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہران ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک اوور ٹیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 6
پشاور: وادی تیراہ کے علاقے شلوبر میں امن لشکر کا رکن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق امن لشکر کے رکن کی شناخت بہادر شیر کے نام سے ہوئی، مقتول گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ امن لشکر کے رکن کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ Tagsپاکستان
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ اور کورنگی کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سرخانے منتقل کر دی اور نامعلوم گاڑی والے کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مزید پڑھیں: کراچی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے جناح اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔ اہلخانہ کا الزام ہے کہ مقتول احسان کو کسٹم اہلکاروں نے گولی مار کر قتل کیا۔ اہلخانہ کے مطابق، مقتول کی گاڑی میں ایرانی خشک دودھ موجود تھا، جسے کسٹم اہلکاروں نے روکا تھا۔ جب ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی، تو کسٹم کے اہلکار سمیر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احسان کی موت واقع ہو گئی۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ احسان کو سر میں گولی لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، راشد منہاس...
امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اسرائیل کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر ایک شخص نے پیٹرول بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو منظم دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم حملے کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گواہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایک یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر کیا گیا۔ حملہ آور نے مظاہرین پر حملہ کرنے سے قبل فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ ایف بی آئی کے چیف کاشف پٹیل نے کہا ہے کہ ہم...
ہوسٹن (اوصاف نیوز)امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اسرائیل کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر ایک شخص نے پیٹرول بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو منظم دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم حملے کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گواہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایک یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر کیا گیا۔ حملہ آور نے مظاہرین پر حملہ کرنے سے قبل فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ ایف بی آئی کے چیف کاشف پٹیل نے کہا ہے کہ...
مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر موجود ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر موجود ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشتگرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو...
ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارجی دہشت گرد مارے گئے، جن کے پاس موجود اسلحہ برآمد ہوا تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و...
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات...
—فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ امجد سعید اور اُس کا ساتھ درویز ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گینگ نےپولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان بیرونِ ممالک سے آنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان ایئر پورٹس کی ریکی کرتے اور تعاقب کر کے ٹارگٹ کرتے تھے، گینگ کارندے وارداتوں میں پولیس کی وردی بھی استعمال کرتے تھے۔حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں وارداتیں کرتے تھے، گینگ کے سرغنہ نے ساتھیوں سمیت مندرہ کے علاقے میں واردات کی۔حکام کے مطابق پولیس کی فوری کارروائی پر ملزمان فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا گیا، چونترہ کے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے ایک ماہ بعد انڈین پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ہمدردی‘ کا اظہار کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں ریاست آسام میں ہوئیں جہاں وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے 81 ریاست مخالف افراد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’ہمارا نظام سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس کرنے والوں کی نگرانی کر رہا ہے اور کارروائی کی جا رہی ہے۔‘ پولیس نے کہا کہ ایک شخص کو انسٹاگرام پر پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ باقی گرفتار...
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا صدر مملکت نے پولیس کی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کی بہادری کو سراہا صدر مملکت نے کہا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ...
—فائل فوٹو کراچی میں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا جو کہ اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ کراچی: فوڈ ڈیلیوری بوائے کو اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا گیا، ملزمان گرفتار پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دلاور نے اسلحہ کے زور پر حارث سے اٹھک بیٹھک کروائی، حارث نے معافی تلافی کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر...
—فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے۔پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دستی بم اور راکٹ لانچر سے لیس تھے۔پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
سٹی 42:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسروں اوراہلکاروں کی پزیرائی کی وزیرِ اعظم کی کارروائی میں چار خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پزیرائی کی، وزیر اعظم نے کہادھشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے. دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. پولیس کے افسراور جوانوں نے بروقت فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی سے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا.دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادروں کے افسراور اہلکاروں نے لازوال قربانیاں پیش کی...
پنجاب پولیس نے ضلع ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور اس دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام، 16 خوارج گرفتار ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے...
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4خوارجی دہشت گرد ہلاک punjab police WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان (سب نیوز)پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارجی دہشت گرد مارے گئے، جن کے پاس موجود اسلحہ برآمد ہوا تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں...
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی حدود میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی محسن نقوی نے کہا پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے ، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس...
سٹی 42:پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کردیے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی جی خان پولیس کا کوٹ مبارک کے علاقے میں مقابلہ ہوا 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، جن سے اسلحہ برآمد کیا گیا ، سرچ آپریشن جاری ہے ، پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے، اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے فوری پیش قدمی کی، علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا، خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں...
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے۔ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دستی بم اور راکٹ لانچر سے لیس تھے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ Post Views: 4
بھارت میں پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ ہمدردی’ رکھنے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ پاک بھارت مختصر جنگ کے ایک ماہ بعد، بھارتی پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ ہمدردی’ رکھنے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ۔ یہ گرفتاریاں شمال مشرقی ریاست آسام میں ہوئیں، جہاں کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ ’ پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے 81 ملک دشمن اب سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ہیمنت بسوا شرما نے ایک بیان میں کہا کہ...
PARIS: فرانس کے دارالحکومت میں فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کی چمپیئنز لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب انٹرمیلان کے خلاف فتح کا جشن بدترین شکل اختیار کر گیا جہاں دو افراد ہلاک اور 192 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ پولیس نے چمپیئنز لیگ کی فتح کا جشن منانے کے دوران 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے جہاں دو افراد کی ہلاکت اور 192 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین نے ہفتے کو چمپیئنز لیگ کے فائنل میں اٹلی کے مشہور کلب انٹر میلان کو شکست دے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔” انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔” محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے...

بھارت: مندر کے پجاری کا دیگر افراد کیساتھ قومی تائیکوانڈو پلیئر کا گینگ ریپ، خاتون نے ویڈیو پیش کردی
بھارت میں قومی تائیکوانڈو کھلاڑی خاتون کو اجتمائی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پرانے کپڑے بیچنے کا کاروبار کرنا چاہتی تھی اور وہ اس سلسلے میں جگہ تلاش کر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون نے ایک شخص سے رابطہ کیا جو اسے کچھ لوگوں سے ملوانے آشرم لے گیا۔ متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ آشرم میں اسے ایک لڈو کھیلایا گیا جسے کھانے کے بعد وہ بیہوش ہوگئی، اس کے بعد آشرم کے پجاری سمیت کئی دوسرے لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کا گینگ...
کراچی کے علاقے کورنگی میں فیوچر موڑ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ پروفیسر افتخاراحمد کی ہلاکت کی ایف آئی آر تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کرلی گئی ہے۔ درج ایف آئی آر میں شکایت کنندہ وقار احمد نے بتایا ہے کہ حادثہ 31 مئی 2025 کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ گاڑی میں تھیں اور ایک ٹرک (نمبر JU-9808) نے انہیں ٹکر ماری۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا میں روزانہ کتنے افراد ٹریفک حادثات میں جان گنوا بیٹھتے ہیں؟ پولیس رپورٹ کے مطابق، ٹرک KIA کمپنی کا ہے اور ٹرک ڈرائیور فرا ر ہو گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا، پولیس نے دفعہ...
— فائل فوٹو کوٹ ادو کے گاؤں جھنجھن والی میں بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قتل کے بعد خاتون کی تدفین بھی کردی گئی تھی، مجسٹریٹ کی اجازت سے قبر کشائی کروائی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر، سسر اور مقتولہ کے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کیا ہے۔یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے امرپورہ میں تھانہ وارث خان کی حدود میں رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ راولپنڈی میں نوجوان طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والا چچا گرفتارراولپنڈی کے علاقے جاتلی میں17سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مار دینے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، لڑکی کا باپ تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حسین آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو اس کے ہی قریبی دوست نے گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حارث ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی تھی جو عزیز آباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا، مقتول کا قریبی دوست دلاور واقعے کے بعد ازخود تھانے پہنچا اور گرفتاری دے دی۔ دلاور نے وڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ حادثاتی تھا، ملزم دلاور نے بیان میں کہا کہ حارث میرا بچپن کا دوست تھا، وہ میرے باڑے میں آیا ہوا تھا جہاں میرا پستول لوڈ حالت میں رکھا ہوا...
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کردیا۔(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی پی 52 سمبڑیال پولنگ اسٹیشن لوپووالی پنجاب پولیس کی جانب بدترین دھاندلی جاری ہے جہاں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یو سی بدوکی گاؤں رالیوکی اور کھرولیاں میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران 30 سے 35...
ویب ڈیسک:کوہاٹ کے گاؤں زوڑ آخور میں گھر میں دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا لگتا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہا ہے۔اصل حقائق تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
---فائل فوٹو خیرپور ٹنڈو مستی میں سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں قتل اور پولیس مقابلے سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے 20 سے زائد مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر 2 روز قبل ٹنڈو مستی میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی...
—فائل فوٹو ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب مویشیوں کے بیوپاری کو لوٹ لیا گیا۔بیوپاری نے پولیس کو بتایا ہے کہ 3 مسلح افراد پولیس کی وردی میں آئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک اور وارداتکراچی شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک... پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس مقدمے میں ملک کے سابق وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو شریک مجرم قرار دیا گیا، بنگلہ دیشی عدالت نے جولائی اور اگست میں ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلے میں دائر مقدمے میں حسینہ واجد کو مرکزی منصوبہ ساز اور ذمہ دار قرار دیا۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’شیخ حسینہ واجد حکومت...
پی ایس جی نے انٹر میلان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت لیا۔ چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دی، پی ایس جی نے پہلے ہاف میں 2 ، دوسرے ہاف میں 3 گول کیے، پی ایس جی کی جانب سے ڈوئے نے 2گول کیے جبکہ ایک ایک گول اشرف حکیمی، کویچا اور مے یولو نے کیا۔ اس طرح پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔ انٹر میلان کیخلاف فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پرامڈ...
—فائل فوٹو شیخوپورہ کے مریدکے روڈ پر ڈاکوؤں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے کرمنل کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس اہلکار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو پر شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات تھے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے...
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو...
بنوں کے علاقے نیکم ککی میں ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے ریسکیو کی زیرِ تعمیر عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ Post Views: 4
سٹی42: عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں 28,074 مساجد اور 890 کھلے مقامات پر نمازِ عید کے اجتماعات ہوں گے۔ان اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 43 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔445 کوئیک رسپانس فورس (QRF) کی ٹیمیں بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات ہوں گی۔سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 11,912 میٹل ڈیٹیکٹرز، 225 واک تھرو گیٹس اور 10,466 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر...
سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اہم ہدایات میں سپروائزری افسران خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز کو مؤثر پٹرولنگ کے لیے متحرک اور تعینات اہلکار مکمل الرٹ اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں آئی جی پنجاب...
رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کردیں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،جدید ہتھیار استعمال کئے پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطاق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک اور سرہ غڑ گئی کے علاقے میں واقع کلی منگل میں قبائلی رہنما عبدالسلام خان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق او ر 9 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت عبدالسلام اور عبد النافع کے ناموں سے...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کی شناخت فیضان اور ساگر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 3 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی...
سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 57 ہزار 725 اور خواتین ووٹرز 1 لاکھ 39 ہزار 460 شامل ہیں۔ انتخابی عمل کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے حلقے میں کل 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 57 مردانہ، 57 زنانہ اور 71 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں اے وی ایل سی شریف آباد میں تعینات پولیس اہلکار شہریار علی ولد اقبال احمد کو رئیل اسٹیٹ کے اندر گولی مار دی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی یوسف پلازہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی اہلکار کو ایمبولنس کے زریعے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، دوستی کا خونی انجام, دوست کے ہاتھوں نوجوان ہلاک چھیپا حکام کے...
کراچی: شہر قائد میں حسین آباد کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں نوجوان حارث ولد عبدالعزیز جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کل جمعہ کی صبح پیش آیا تھا، جب مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عزیزآباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم دلاور نے ازخود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، جبکہ اس کا وڈیو بیان بھی منظرعام پر آ چکا ہے۔ بیان میں دلاور نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا اور وہ میرے باڑے میں آیا تھا، جہاں میرا لوڈ پستول رکھا ہوا تھا۔ دلاور کا...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اتحاد و اتفاق سے حکومت اور سیکورٹی فورسز پر امن کی بحالی کے لیے دباؤ ڈالیں گے، ہماری جدوجہد پُرامن ہے اور اس پُر امن جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں امن پاسون کمیٹی کے وفد نے ڈومیل میں احمد زئی قوم کے مشران اور عمائدین سے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء باز محمد خان اور میریان قوم کے رہنماء ڈاکٹر پیر صاحب زمان شامل تھے۔ کمیٹی نے احمد زئی قوم کے مشران کے سامنے اپنا مدعا پیش کیا اور ان سے تعاون کی درخواست کی۔ احمد زئی قوم نے مشاورت کے...
مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ جائیداد کے تنازعے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر کی تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آبادنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی کھنڈو گوٹھ آصف اور اس کے بھائی ظفر ولد خان محمد کے درمیان...
راولپنڈی کی ضلعی کچہری عدالت میں پیشی کیلیے لایا گیا ملزم پولیس کو چکما دے کر حراست سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی جسے اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کی کچہری عدالت پیش کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ وارث خان میں درج چوری کے مقدمے میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ڈھیلی ہتھکڑی کا فائدہ اٹھا کر اسے کھول کر بھاگ گیا۔ ملزم اسامہ کے فرار ہونے پر سی پی او نے سخت نوٹس لے کر حکام سے رپورٹ طلب کرلیا جبکہ آخری اطلاع تک جیل ، کچہری پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکتی تھی۔

کراچی،نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر قائم اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو نجی اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ اقبال شامل ہیں۔ ملزمان میں حفیظ اقبال پولیس اہلکار ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اسلحہ دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔ ملزمان پر معلمات کو تشدد کا نشانہ بنانے...
حیدر آباد میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔حیدر آباد پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر جمع ہونے والے مشتعل افراد نے بس کو جلانے کی بھی کوشش کی۔
اسلام آباد پولیس نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مویشی منڈیوں کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحی کے پیش نظر مویشی منڈیوں کے لیے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریفک کے مثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 100 ٹریفک افسران کو مختلف مویشی منڈیوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے ضیا مسجد کے قریب قائم مویشی...
لاہور کے علاقے ہنجروال میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر نامی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ اہلیہ کو قتل کیا۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس اہلکار اور اُس کے دو ساتھیوں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک اہلکار یا اُس کے ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگل میں قبائلی رہنما پر ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنہ اور ڑک کے علاقے کلی منگل میں قبائلی رہنما پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس میں قبائلی رہنما بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم پولیس اور لیویز نے شواہد اکھٹے کر کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
راولپنڈی کی نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے 18 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمے کی مدعیہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کا مقدمہ 4 روز قبل درج کیا گیا تھا، زیر حراست کو نیو ٹاؤن پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجا نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے حکم پر چلاس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے حکم پر چلاس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او گوہر آباد ایس آئی شاہ میرزہ و عملہ پولیس گوہر آباد نے ڈرن MCH کی LHV کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر...
ملزم واحد عرف واحدی جعلی پولیس مقابلہ قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سخت نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس مقابلہ پر 2 پولیس انسپکٹرز افضال محمود اور زاہد ظہور کو شوکاز نوٹس جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلہ پر کیوں نہ آپ دونوں اور سی پی او، ایس ایس آپریشن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ مبینہ جعلی پولیس مقابلہ کو قانونی حثیت دینے کیلئے عدالت کا کاندھا کیوں استعمال کیا، مقتول واحد عرف واحدی اور شوکت محمود کے وارنٹ گرفتاری کیوں لیے گئے، اشتہاری اور وارنٹ گرفتاری کا مقصد پولیس مقابلے میں قتل کرنا تھا۔ عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے میں بادی النظر میں سی پی او اور...
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی سرہ غڑگئی میں دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر بتایا جائے گا۔ Post Views: 4
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر اسلم انقلابی نے اپنی رضامندی سے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ گرفتاری کے وقت ایڈووکیٹ میر حسن نیازی صدر لیبر ونگ گلگت ڈویژن تحریک انصاف بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت پولیس نے ایک اور قوم پرست رہنما کو گرفتار کر لیا۔ ضمانت منسوخ ہونے پر قوم پرست رہنما اسلم انقلابی کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر اسلم انقلابی نے اپنی رضامندی سے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ گرفتاری کے وقت ایڈووکیٹ میر حسن نیازی صدر لیبر ونگ گلگت ڈویژن تحریک انصاف بھی موجود تھے۔
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ چاہ سلطان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ایمان کو سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں تاکہ ڈنک مارنے والے جھنڈ سے بچا جا سکے۔ واٹکوم کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق یہ حادثہ شمال مغربی واشنگٹن ریاست میں کینیڈا کی سرحد کے قریب لنڈن کے علاقے میں پیش آیا۔ ٹرک میں تقریباً شہد کی مکھیوں کے تیس ہزار کلو گرام سے زائد چھتّے منتقل کیے جا رہے تھے۔ شیرف آفس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا۔ ''اب 250 ملین مکھیاں آزاد ہو چکی ہیں۔ مکھیاں بھاگنے اور جھنڈ بنانے کے خطرے کے پیش نظر علاقے سے دور رہیں۔‘‘ زیادہ سے زیادہ مکھیوں کو بچانے کی کوشش حادثے کے بعد علاقے کی سڑکیں...
---فائل فوٹو انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے کے کیس سے متعلق اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے کسی بھی شہری کو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنا روایت بن چکی ہے، ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے۔یاد رہے کہ روات پولیس نے ملزم واحد عرف واحدی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، پولیس نے اے ٹی سی سے 20 مئی کو ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے۔انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ او روات اور انوسٹی گیشن افسر صدر سرکل کو نوٹسز جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں پولیس افسران کو 2 جون کو طلب کر لیا۔عدالتی نوٹس میں...
—فائل فوٹو لاہور میں شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص اہم شخصیت کی بھتیجی کا خاوند ہے، ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوا تو پولیس نے پیچھا شروع کردیا، فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت عدنان بٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔دوسری جانب گرفتار شخص کے والد عارف بٹ نے کہا کہ پولیس پیچھا کرتی ہوئی ماڈل ٹاؤن پہنچی اور گھر کے اندر بیٹے پر فائر کیا، میرے بیٹے کا دماغی توازن خراب ہے۔پولیس نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیمیں ملزم سے تفتیش...
---فائل فوٹو دارالحکومت اسلام آباد کے تھانوں کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں 30 دن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے تھانوں کی تزئین وآرائش 25 جون تک مکمل کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانوں میں آئی ٹی انفرا اسٹرکچر اور ہیومن ریسورس کو بہتر بنایا جائے گا، اسلام آباد کے تھانوں کو قومی اور ملی یکجہتی کی تھیم دیے جائیں گے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد، ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی لاجسٹک اور ایس ایس پی آپریشنز پر مشتمل کمیٹی...
— فائل فوٹو پھول نگر میں تھانہ سٹی کی حدود چاہ فتح والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں یہ ڈاکو مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوں کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مارے گئے ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکل٬ موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
شہدادکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمکہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پیش آیا جہاں، ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق حسین چانڈیو کو مقامی مسجد کے پاس فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔ پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔