2025-10-31@08:29:09 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 143491				 
                «بیجو باورا»:
(نئی خبر)
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ کے اعلان کے مطابق کندھکوٹ میں ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید غضنفر علی شاہ نے ضلع کشمور میں سال 2025 میں سیلاب اور بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء میں سندھ حکومت کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر کشمور نے متوفی کے ورثاء میں 20 لاکھ روپے فی کس کے چیک تقسیم کئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مائی بے نظیر، گل خان اور علی محمد شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 20 لاکھ روپے فی کس تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری کیا ہے تاکہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمدجاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا 21،22،23نومبر کو مینار پاکستان کے مقام پر ہونے والا اجتماع عام نوجوانوں کو نئی امید دے گا، ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ سیاسی چپقلش اور انتقامی سیاست کو دفن کئے بغیر ملک و قوم کو آگے لے کر نہیں چلا جا سکتا۔ہمارے ہمسایہ ممالک ترقی و خوشحالی میں آگے نکل چکے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیاء کا سب سے مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ادارے تباہ اور کرپشن نے نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالہیار(نمائندہ جسارت) دی ایجوکیٹر اسکول کے ڈائٹر یکٹر محمد وسیم شیخ نے طلبہ و طالبات کو لیکچر دیتے ہو ئے کہا کہ خواجہ ناظم الدین وہ نام ہے جو تاریخِ پاکستان کے ابتدائی ابواب میں سنہری حروف سے رقم ہے، وہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے سیاست کو عبادت سمجھ کر انجام دیا، اور خدمتِ خلق کو ایمان کا حصہ جانا۔ ان کی زندگی کی ابتدا دولت سے ہوئی مگر اختتام سادگی پر، وہ بنگال کی زمین کے فرزند تھے مگر دل ان کا پورے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے دھڑکتا تھا۔ ان کے لہجے میں نرمی تھی، کردار میں وقار، اور ارادوں میں فولاد کی سی مضبوطی۔ انہوں نے نہ صرف مسلم لیگ کے قیام میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ( نمائندہ جسارت)سکھر ہائی کورٹ بینچ کے فیصلے کے بعد ضلع شہید بے نظیر آباد میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ اقدام آئینی درخواست نمبر 1592/2025 میں عدالت عالیہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے نجی اسکولوں کو 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا پابند قرار دیا تھا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، سکھر ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن، شہید بے نظیر آباد کی جانب سے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع کے تمام رجسٹرڈ نجی اسکولوں کا مرحلہ وار آڈٹ کریں گی۔ ان ٹیموں کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ، آپریشن ، رستم جاگیرانی و شاہنواز جاگیرانی گینگ کے ٹھکانے مسمار، بھاری نفری، اے پی سی چین اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈویڑن پنوعاقل اور روہڑی پولیس نے تھانہ دبر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کا ہدف رستم جاگیرانی اور شاہنواز جاگیرانی گینگ تھا، جو مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں، موٹر سائیکل اسنیچنگ، چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ گروہ گزشتہ رات تھانہ پنوعاقل کی حدود میں ہونے والی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں بھی ملوث تھا، جس کے ملزمان واردات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا لاڑ کیمپس بدین کا دورہ ڈی سی بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ مختلف علمی و تخلیقی پروگرام پر مشتمل لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 کا افتتاح کیا .جامعہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے گزشتہ روز سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی ، پر وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور ماہر زراعت و ماحولیات پروف?سر ڈاکٹر اسماعیل کمبار کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ آف اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی جانب سے منعقدہ لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 ، ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی پوسٹر پریزنٹیشن...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض ( انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد کی سفارتی کوششوں کے باعث شام نے جمہوریہ کوسوو کی آزادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سعودی ولی عہد ، شام کے صدر احمد الشرع اور کوسوو کی صدر فیوس عثمانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد شام نے جمہوریہ کوسوو کی آزادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ کوسوو کی وزارتِ داخلہ نے شہزادہ محمد بن سلمان اور احمد الشرع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان یہ فیصلہ باہمی احترام، تعاون اور خطے میں استحکام کے فروغ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ،22 زخمی اور 8 لاپتا ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ سیکڑوں مکانات زیرِ آب آگئے، 51 مکانات منہدم یا بہ گئے اور 120 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ تقریباً 90 دیہات اور محلوں میں سیلاب آیا۔ سیلاب کے باعث تقریباً 4ہزار 300 ہیکٹر دھان اور دیگر فصلیں زیرِ آب آگئیں، 650 ہیکٹر سے زائد پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا اور 16ہزار 300 سے زیادہ مویشی اور پولٹری ہلاک ہوگئے۔ شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی قومی شاہراہیں اور درجنوں مقامی سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس سے مختلف صوبوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔   انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک جوہری صلاحیتوں والے بحری ڈرون کا تجربہ کیا ہے جسے پوسائیڈن کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اعلان جوہری طاقت سے چلنے والے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے چند روز بعد آیا ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ یہ ایسا ڈرون ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ہتھیار بھی جوہری طاقت سے چلتا ہے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ڈرون کو ا سٹیٹس 6 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔یہ ایک بڑا جوہری طاقت سے چلنے والا ٹارپیڈو ہے جو جوہری وار ہیڈ سے لیس ہے اور جو پانی کے اندر طویل فاصلے تک...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیریبین کے جزائر جمیکا اور کیوبا مین طوفان ملیسا نے درجنوں دیہات تباہ کر دیے،جب کہ لاکھوں افراد بے گھر اور لاکھوں بجلی سے محروم ہو گئے۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق ملیسا کیٹیگری 5 کا شدید طوفان تھا، جو جمیکا سے 185 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرایا۔ بعد ازاں یہ کیوبا پہنچ کر کیٹیگری 3 کا طوفان بن گیا لیکن اب بھی تباہ کن ہواؤں اور شدید بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔ طوفان اب بہاماس کی جانب بڑھنے لگاہے۔ طوفان سے اب تک 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ بہاماس کے جنوبی علاقوں سے لوگوں کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر گھی ملوں کے 6.5 ارب روپے کی رقم فوری طور پر واپس کی جائے، جو گزشتہ ایک سال سے واجب الادا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بارہا توجہ دلانے کے باوجود تا حال رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس سے گھی و کوکنگ آئل انڈسٹری شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ملک بھر کی گھی ملیں 6.5 ارب روپے مالیت کا گھی اور کوکنگ آئل یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کر چکی ہیں، تاہم واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ان اداروں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے ایم اے جناح روڈ پر اورنگزیب مارکیٹ کے سامنے جاری ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تاجروں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اس شاہراہ کو اگر جلد از جلد مرمت کرکے بحال نہ کیا گیا تو اس اہم تجارتی علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے اور اورنگ زیب مارکیٹ، اقبال سینٹر، ٹائر مارکیٹ اور دیگر قریبی مارکیٹوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل عثمان شیخ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) معروف تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی افغان پالیسی قابل تعریف اور ملکی مفادات کے عین مطابق ہے۔ پاکستان کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مستحکم اور دوراندیش افغان پالیسی کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ حکومت کا واضح اور ٹھوس مؤقف اس خطے کے مفاد میں ہے اوریہ پالیسی پاکستان کی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور آبی خود انحصاری کو مقدم رکھتی ہے۔شاہد رشید بٹ نے خبردار کیا کہ افغانستان بھارت کے اشاروں پر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ اگر پاکستان کے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے کھلی جنگ سمجھا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں شٹ ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ افراد کے خوراک کی امداد سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ۔ امریکی حکومت کو تاریخ کے دوسرے طویل ترین شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے اور کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز ایک دوسرے کو ہفتوں سے جاری قانون سازی کے تعطل کا ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں اپنے موقف میں تبدیلی نہیں لا رہیں ، حالانکہ ہفتے سے سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام (ایس این اے پی) جسے فوڈ اسٹامپس بھی کہا جاتا ہے، کی فنڈنگ ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	مشترکہ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے، جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر رضامند ہوگئے، ترک وزارت خارجہ نے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں مذاکرات ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ مذاکرات دوحہ میں 18 اور 19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مضبوط بنانے کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان میں کاسٹ آڈٹ نظام کی افادیت اور موجودہ فریم ورک کا جائزہ لینے کے مقصد سے جنوری 2025ء میں ایک کنسلٹیشن پیپر جاری کیا، اس پیپر کو مختلف شعبوں کے کلیدی سٹیک ہولڈرز سے آراء حاصل کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔اس اقدام کے تسلسل میں لاہور اور کراچی میں صنعت، پیشہ ورانہ اداروں اور نگران اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت سیشن بھی منعقد کیے گئے۔موصولہ جوابات میں وسیع تر آراء سامنے آئیں جس میں زیادہ تر شرکا نے موجودہ کاسٹ آڈٹ فریم ورک کو زیادہ تعمیلی تقاضے کے طور پر دیکھا جس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے اتر پردیش کے علاقے بھارت پور کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 60 سالہ خاتون اور 5بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد لکھیم پور ضلع کے خیراتیا گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور کشتی میں سوار ہو کر بھارت پور کی طرف جا رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں ندی میں پانی کے بہاؤ میں اچانک تیزی آنے سے کشتی توازن کھو بیٹھی اور پلٹ گئی۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ واقعہ پر اتر پردیش کے چیف منسٹر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہاولپور(کامرس ڈیسک)بہاولپور میں پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے بہاولپور ریجن کے لیے نئی ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا یہ ٹیم اکتوبر 2025 سے ستمبر 2027 تک دو سالہ مدت کے لیے اپنے فرائض انجام دے گی۔ نئی ٹیم میں سردار نجیب اللہ خان صدر، رانا محمد جہانگیر سینئر نائب صدر، سید رضوان علی نائب صدر، عشرت علی نائب صدر، اور شاہد عرفان جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔چوہدری احمد جواد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بزنس فورم کا مقصد کاروباری برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی و علاقائی معیشت کی ترقی میں فعال کردار ادا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے لیاقت آباد نمبر 9، یونین کمیٹی نمبر 3 اور 4گوش مارکیٹ کا دورہ کیا۔ سڑکوں اور گلیوں کی خستہ حالی پر چیئرمین فراز حسیب کی خصوصی ہدایت پر پیور بلاک لگانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے،جس کے لیے کانکریٹ ڈالا جا چکا ہے اور مشینری کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔چیئر مین فراز حسیب نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پیور بلاک لگانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام...
	اﷲ رب العزت نے انسانوں کو مختلف رشتوں میں پُرویا ہے، ان میں کسی کو باپ بنایا ہے تو کسی کو ماں کا درجہ دیا ہے اور کسی کو بیٹا بنایا ہے تو کسی کو بیٹی کی نسبت عطا کی ہے، غرض رشتے بنا نے کے بعد اﷲ تعالیٰ نے ان کے حقوق مقرر فرمائے ہیں، ان حقوق میں سے ہر ایک کا ادا کر نا ضروری ہے، لیکن والدین کے حق کو اﷲ رب العزت نے قرآن کریم میں اپنی بندگی اور اطاعت کے فوراً بعد ذکر فرمایا، یہ اس بات کی طرف اشا رہ ہے کہ رشتوں میں سب سے بڑا حق والدین کا ہے۔ اﷲ تعالیٰ کے ارشادِ گرامی کا مفہوم: ’’اور تیرے رب نے یہ حکم...
	قرآن حکیم ہمیں بتاتا ہے کہ بنی اسرائیل کا گزر ہوا ایک ایسی بستی سے جہاں کے رہنے والے بتوں کی عبادت کر رہے تھے۔ اور بنی اسرائیل انھیں مشرکین کو دیکھ کر حضرت موسیٰؑ سے تقاضا کرتے ہیں کہ آپؑ ہمیں بھی ایسا ہی خدا بنا دیجیے اور حضرت موسیٰؑ جواب دیتے ہیں کہ تم تو بڑے ہی نادان ہو۔ یہ وہی قوم ہے جو تمام صعوبتوں سے گزر کر یہاں پہنچتی ہے۔ فرعون نے اسی قوم کی زندگی مشکل میں ڈالی، یہی قوم ظلم و جبر کے نہ ختم ہونے والے دور سے گزرتی رہی۔ فرعون نے اسی قوم کے نوزائدہ بچوں تک کو قتل کیا۔  اور پھر اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ کو کام یابی عطا کی۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں ایک دہائی قبل بدنام زمانہ ’وائٹ کرولا گینگ سے تعلق رکھنے والا محمد علی حاجانو ایک بار پھر قانون کی گرفت میں آ گیا۔ ملزم نے چند روز قبل حبیب یونیورسٹی کے باہر ایک خاتون سے اسلحے کے زور پر زیورات، پرس اور گھڑی چھین لی، تاہم بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون نے خود ملزم کا پیچھا کیا اور اپنی گاڑی سے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر اسے قابو کرلیا۔ واردات 25 اکتوبر کی رات تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر پیش آئی، جب متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ یونیورسٹی میں ایک تقریب کے بعد کار میں بیٹھی کسی کا انتظار کر رہی تھیں۔ اس دوران...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک سخت ردِعمل میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی بخار ، ہیضہ ، موشن ، الٹیاں ، ملیریا اور چمڑی کی خارش جیسے امراض نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے۔ روزانہ درجنوں افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ، مگر حکومتِ سندھ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار انتہائی افسوسناک ہے۔ بیشتر اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈرز دستیاب نہیں، ایمبولینسیں ناکارہ پڑی ہیں اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ غریب مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت نہیں مل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) روڈ سائیڈ چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف مہم جاری۔ہے جمعرات کو مہم چائے خانوں روڈ سائڈ ہوٹلوں کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ غیر قانونی بس اسٹینڈ اور اسپتالوں کے سامنے قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے جاری مہم کیں کاررائیوں کی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی شرقی اور وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اوپن اسپیز پر قائم چاے خانو ں ہوٹلز سمیت مجموعی طور پر41 تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رپوٹ کے مطابق دو روز میں 79 روڈ سائد ہوٹلوں اور تجاوزات کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھیانی تحریک کی جانب سے 16 نومبر کو حیدرآباد میں اعلان کردہ‘‘سندھ کا وجود اور وسائل بچاؤ مارچ’’کے سلسلے میں سندھ بھر میں عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف دیہاتوں اور شہروں کے دوروں کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماروی سندھُو، مرکزی رہنما حسنہ راہوجو، شمشاد لغاری، ساجدہ اور ایڈووکیٹ ریحانہ جتوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم، کارپوریٹ فارمنگ، نہروں، معدنی وسائل پر قبضوں، قبائلی دہشت گردی، کاروکاری اور عورتوں پر ظلم کے خلاف 16 نومبر کو سٹی گیٹ سے حیدرآباد پریس کلب تک ہزاروں سندھیانیاں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم حیدرآباد کے لوئر اسٹاف ملازمین نے 27 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی طور پرگھاس کھاکر انکوھا احتجاج کیا گلاب رند، اسد ملکانی، سید معظم علی شاہ اور دیگر نے احتجاج جاری رکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم حیدرآباد کے نچلے عملے کی 2021 میں خالی آسامیوں کا اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا جس کے مطابق ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد 2022 میں انٹرویوز ہوئے اور 2023 میں آفر آرڈرز جاری کیے گئے، 669 امیدواروں کو مختلف اسکولوں میں نوکریاں دی گئیں لیکن اس مدت کے دوران 27 سال گزرنے کے باوجود معاشی قتل و غارت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدراباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ حیسکو صارفین کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے صارفین کے تعاون سے حیسکو کی ریکوری میں مذید 10 فیصد اضافہ اور لائن لاسز میں 3 فیصد کمی خوش أئند ہے جبکہ کوالٹی اف بلنگ میں 8 فیصد اور شکایات میں 14 فیصد بہتری آئی ہے وہ معروف سماجی شخصیت محمدنوید شیخ سے گفتگو کررہے تھے فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ وہ اور ان کی ٹیم میں شامل افسران و عملہ حیسکو صارفین کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں تاہم بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ بجلی چوری کرنا اخلاقی اور قانونی جرم ہے جس کے خاتمہ کے لئیے علاقہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں صفائی کا فقدان، گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی مئیر، وزیرِ بلدیات اور کمشنر سکھر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن اور بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بڑھتی ہوئی گندگی اور غلاظت سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، جبکہ شہریوں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اساتذہ قوم کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تعمیر کے اصل معمار ہیں۔ تنظیم اساتذہ پاکستان ملک بھر میں اساتذہ کی تربیت، طلبہ کی کردار سازی، اور تعلیمی نظام کی اصلاح کے لئے مسلسل جدو جہد کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے ٹنڈوآدم کی نجی ہوٹل میں تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے تحت سندھ تعلیمی کانفرنس منعقدہ راشد آباد کی شاندار کامیابی پر پروفیسر رئیس احمد منصوری، انکی صوبائی ٹیم اور تعلیمی کانفرنس میں شریک اساتذہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کہا کہ تنظیم کی ترجیحات میں اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے اشتراک سے ’’سیلز اینڈ مارکیٹنگ اسٹریٹجیز لیدر و فٹ ویئر سیکٹر‘‘ کے موضوع پرچیمبر سیکریٹریٹ میں ایک روزہ تربیتی و آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں حیدرآباد کے لیدر اور فٹ ویئر انڈسٹری سے وابستہ درجنوں صنعتکاروں، تاجروں اور نوجوان کاروباری حضرات نے شرکت کی۔سیشن کے ماسٹر ٹرینر ظفر احمد صدیقی سمیڈا نے شرکاء کو لیدر اور فٹ ویئر انڈسٹری کے لیے فروخت اور مارکیٹنگ کی جدید حکمتِ عملیوں پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے گلوبل اینڈ ایشین مارکیٹ سے موازنہ،مارکیٹ چیلنچیزو سلوشنز، سیلز مینجمنٹ، مارکیٹ ریسرچ، برانڈ آئیڈینٹیٹی، پروڈکٹ ڈیزائن اور جدت، قیمتوں کے مؤثر تعین، صارفین...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ انفارمیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام ’’رائٹ ٹو انفارمیشن اینڈ ٹرانسپیرنسی ایکٹ‘‘ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار آج پریس کلب حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے انعقاد میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اور نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کا تعاون بھی شامل تھا۔سیمینار میں سندھ انفارمیشن کمیشن کے اراکین محمد سلیم خان، نور محمد دایو سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کے رکن اور سینئر صحافی جئے پرکاش نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے لیے لابنگ کرتے ہیں۔ ہمارے گروپ میں سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ہم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سینیئر رہنما سابق سیکرٹری اطلاعات ضلع حیدرآباد احسان ابڑو نے حیدرآباد شہر میں بدترین بدانتظامی افراتفری، اداروں کے درمیان تناؤ اور ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندراج پہ شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اس وقت بدترین انتظامی تنزلی، وبائی صورتحال اور کرپشن و لوٹ مار کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے، ایک طرف ڈینگی جیسا وائرس ہے جس نے شہر کو جکڑا ہوا ہے اور کئی درجن زندگیاں اس کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں، اور اسکے تدارک کے ہنوز دیرپا اور موثر انتظامات کہیں نظر نہیں آ رہے تو دوسری جانب انتظامی اداروں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ذمیداران آپس میں باہم...
	 10وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔ خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔
	کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی ’’میٹا‘‘ سے کراچی میں اپنا دفتر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں میٹا کے وفد نے کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نوجوانوں کی تربیت، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی گورنر سندھ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری جدید آئی ٹی کورسز کا ذکر کیا اور میٹا کو مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی دعوت دی تاکہ طلبہ و اساتذہ کی تربیت کا باقاعدہ نظام قائم کیا جا سکے۔ میٹا کے ڈائریکٹر نے گورنر ہاؤس میں جاری مفت آئی ٹی کورسز کو...
	فیصل آباد: سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز پر برس پڑے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج ہمارے مساجد کے آئمہ کو 10 ہزار روپے میں خریدنے کی کوشش کررہی ہیں، محترمہ جان لو! یہ وظیفہ تمام مکاتب فکر اور مدارس کی طرف سے آپ کے منہ پر مارتا ہوں۔  انہوں نے مسلم چناب نگر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے آئمہ کو وظیفہ دینے کا یہ تجربہ خیبرپختونخواہ میں چھ سات سال پہلے بھی ہوا تھا، اس وقت بھی 10ہزار روپے تھے اور آج مولوی کےلیےپھر وہی 10ہزار روپے؟ شرم آنی چاہیے۔  آج ہمارے مساجد کے ائمہ کو دس ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کررہی...
	  لاہور:   بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے مسافر، چاہے ان کے لاکھوں روپے کی ٹکٹیں اور تمام سفری و ملازمت کے دستاویزات مکمل ہوں، تب بھی روانہ نہیں ہو پا رہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر سیکڑوں مسافروں کو روک دیا۔ بیرون ملک جانے والوں کے لیے اب 18 اور 19 گریڈ کے سرکاری آفیسر کی تصدیق لازمی ہوگی۔ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود مسافروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی ٹکٹیں ضائع ہو چکی ہیں، حالانکہ یہ مسافر بیرون ملک جا کر اربوں روپے ملک میں بھجوانا چاہتے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر ایک ہفتے کے...
	  اسلام آباد:   وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیرِ اعظم کی اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔ فریم ورک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود دیرینہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے...
	یہ بات سو فیصد درست ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر درحقیقت انصاف سے انکار ہی ہوتا ہے،کیونکہ بروقت انصاف ملنے سے متاثرہ فریق کی داد رسی ہوتی ہے اور مخالف فریق کی سرزنش ہوتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں لوگ قانون توڑنے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ انھیں یہ احساس ہو جاتا ہے کہ ان کو ان کے غلط کام کی سزا ضرور ملے گی۔ ہمارے ہاں انصاف صرف دیر سے نہیں ملتا بلکہ جب ایک شخص پوری زندگی گزار دیتا ہے تب کہیں کسی مقدمے کا فیصلہ سامنے آتا ہے۔ یہی وہ بنیادی خرابی ہے کہ جس نے ہمارے معاشرے کے امن و امان کو شدید متاثر کیا ہے۔ ہمارے ملک کے تمام ادارے دن...
	ماں باپ نے نام رکھا مہ جبیں بانو، چھوٹی عمر میں فلموں میں کام کیا تو بے بی مینا کہلائیں اور جب پردہ سیمیں پہ اپنے جلوے بکھیرے تو مینا کماری کہلائیں، وہ یکم اگست 1932 کو علی بخش اور اقبال بیگم کے گھر پیدا ہوئیں۔ اقبال بیگم علی بخش کی دوسری بیوی تھیں، پہلی بیوی سے ان کی دو بیٹیاں اور تھیں مدھو اور خورشید، جو مینا کماری کی سوتیلی بہنیں تھیں۔ خورشید اپنے زمانے میں بہت بڑی ہیروئن اور گلوکارہ تھیں، انھوں نے کندن لال سہگل کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا۔ ان کی شکل و صورت بھی مینا کماری سے بہت ملتی تھی۔ مینا کماری نے یوں تو بے شمار فلموں میں کام کیا، لیکن...
	ہمارے حکمرانوں کو عوام کی صحت اور تعلیم بارے کتنی فکر ہے، اِس کا اندازہ ہمیں صوبائی اوروفاقی بجٹوں میں صحت اور تعلیم کے لیے مختص کی گئی رقوم ہی سے ہو جاتا ہے ۔اِس کے برعکس مغربی حکمران اور ممالک صحت اور تعلیم کواوّلین حیثیت دیتے ہیں ، جب کہ ہمارے ہر قسم کے چھوٹے بڑے حکمران سیاست کو اوّلین درجے پر رکھ کر اپنے اقتداری اور اعلیٰ سرکاری سہولتی ایام گزارنا چاہتے ہیں ۔ ہمارے اخبارات میں بھی صحت اور تعلیم کی خبریں فرنٹ پیج کی بجائے اندرونی صفحات پر جگہ پاتی ہیں ۔ یہ طرزِ صحافت بھی ہمارے اجتماعی رویئے کا عکاس ہے ۔حکمرانوں اورمیڈیا کے اِس مجموعی اندازِ حیات سے وطنِ عزیز میں صحت اور تعلیم...
	جماعت اسلامی پاکستان کے سب سے کم عمر امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر نااہل لوگ قابض رہے اور ہیں انھیں 78 سال کی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ اب تک آمر، سیاستدان، جاگیردار اور سرمایہ دار حکمران رہے مگر کسی نے بھی ملک کو درست طریقے سے نہیں چلایا، اب ہم نومبر میں ’ نظام بدلو تحریک‘ کی بنیاد رکھیں گے۔ ملک کے نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کیا جاتا ہے جب کہ ملک میں سب کچھ موجود ہے اور آیندہ مستقبل سیاسی قبضہ گروپوں کا نہیں، نوجوانوں کا ہے۔ حافظ نعیم کراچی میں ایک بار پھر خود کو جماعت اسلامی کا میئر لانے کی کوشش کر رہے تھے اور انھوں نے جماعت اسلامی کو...
	افغان طالبان رجیم اگر افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی،بی ایل اے اور دوسری دہشت گرد پاکستان مخالف تنظیموں کو پاکستان پر حملوں سے روکتی ہے تو انڈیا کی پاکستان مخالف شرانگیزیاں ٹھپ ہو جاتی ہیں۔اس لیے اندیشہ ہے کہ انڈیا کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان اور افغانستان کبھی قریب نہ آئیں۔انڈیا براہِ راست پاکستان پر حملے سے تو خوف کھاتا ہے کہ کہیں سقوطِ مشرقی پاکستان کا حساب برابر نہ ہو جائے،لیکن حالات ایسے رکھنا چاہتا ہے جس میں انڈین عوام کو خطے میںجھوٹی برتری کا واہمہ رہے اور پاکستان پر دباؤ برقرار رہے۔ انڈیا نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راجستھان اور گجرات کے قریب پاکستان کی سرحد سے صرف...
	پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔ مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن یہ چار روز مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔ استنبول کے حالیہ مذاکرات کا آغاز تو مثبت تھا، تحریری معاہدے کی تیاری، چار روزہ نشستیں اور خارجہ پالیسی کے بولنے والوں کی زبانی یقین دہانیاں مگر جب نتیجہ صفر رہے، طالبان کے مطالبات بدل جائیں اور ہر ملاقات کے بعد نئے مسائل جنم لیں، تو یہ ظاہر ہوتا...
	پنجاب میں اس وقت اسموگ کا راج ہے۔ لاہور فیصل آباد دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ اسموگ کی وجہ سے لوگ بیمارہیں۔ سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ لیکن ایسا کوئی پہلے سال نہیں ہوا ہے۔ ہر سال ہی ایسا ہوتا ہے۔ ہر سال ہی اسموگ کا راج ہوتا ہے۔ ہر سال ہی ہم اسموگ پر شور مچاتے ہیں۔ اسموگ کی وجوہات کا بھی سب کو علم ہیں۔ سب کو پتہ ہے ایک بڑی وجہ بھارتی پنجاب سے آنے والی ہوائیں ہیں۔ بھارت میں بھی اسموگ کا مسئلہ ہے۔ بھارت کا دارالخلافہ دہلی کا بھی برا حال ہے، وہاں بھی اسموگ نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ یہ صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہے، پورے...
	اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آرگنائزر اور سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ کانفرنس کا بنیادی مقصد اسرائیل کا بدنما امیج بہتر بنانے اور اس کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی، مقاومت اس دو سالہ جنگ میں ہر لحاظ سے کامیاب رہی، اسرائیل کو محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔ حزب اللہ اور حشد الشعبی کو غیر مسلح کرنا خود عراق اور لبنان کی حکومتوں کیلئے ناممکن ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے...
	اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آرگنائزر اور سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ کانفرنس کا بنیادی مقصد اسرائیل کا بدنما امیج بہتر بنانے اور اس کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی، مقاومت اس دو سالہ جنگ میں ہر لحاظ سے کامیاب رہی، اسرائیل کو محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔ حزب اللہ اور حشد الشعبی کو غیر مسلح کرنا خود عراق اور لبنان کی حکومتوں کیلئے ناممکن ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے...
	 MUMBAI:  بالی ووڈ کی چمک دمک اور دلکش دنیا میں تنقید اور ٹرولنگ اکثر سامنے آتی ہے جہاں اس طرح کے واقعات سے بچنا اداکاروں اور فن کاروں کو ممکن نہیں ہوتا اور وہ اسٹار جن کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے انہیں ایسے ناموافق حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بھی آسٹریلیا میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا اور انہوں نے بتایا کہ انہیں پرفارم کرتے ہوئے نسلی تعصب اور دقیانوسی تصورات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں رہی وہ نفرت یا تنقید نہیں تھی بلکہ دوسانجھ کا منظم...
	 ISTANBUL:  پاکستان اور افغانستان نے ترکیے میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا اور استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان ے درمیان ترکیے اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ افغانستان، پاکستان، ترکی اور قطر کے نمائندوں نے 25 سے 30 اکتوبر2025 تک استنبول میں اجلاس منعقد کیے جن کا مقصد اس جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا جو 18 اور 19 اکتوبر 2025 کو دوحہ میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان طے پائی تھی۔ اعلامیے کے مطابق تمام فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانی تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ انسان محبت میں غلو کرکے بھی عدم توازن کا شکار ہوتا ہے اور نفرت میں غلو کرکے بھی عدم توازن سے دوچار ہوتا ہے۔ چنانچہ انسان کو اپنی محبت پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور نفرت کو بھی غور سے دیکھتے رہنا چاہیے۔ اگر انسان یہ نہیں کرتا تو پھر پست مزاجی اور ننگا پن اس کا مقدر بن کر رہتا ہے۔ اس امر کی ٹھوس مثال عہد حاضر کے پنجابی دانش ور ہیں جو طالبان کی نفرت میں اندھے ہوگئے ہیں۔ ان کے اندھے پن کی دو ناقابل تردید مثالیں حال ہی میں سامنے آگئی ہیں۔ جب سے پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طالبان کے خلاف سخت موقف اختیار کیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی اخبارات دعویٰ کررہے ہیں کہ پاکستان سمیت کچھ مسلم ممالک کی فوج کو غزہ میں قیام امن کے لیے تعینات کرنے کی ایک تجویز زیر غور ہے۔ میں نے اس دعوے کے بارے میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ غزہ بھجوائی جانے والی انٹر نیشنل فورس کی ذمے داریوں کا ابھی تعین نہیں ہوا۔ میں نے ڈار صاحب کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان سے بھی آگاہ کیا جس میں اْس نے بڑے رعونت آمیز انداز میں کہا کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ کس مسلمان ملک کی فوج کو غزہ بھیجنا ہے اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے ہمارے ملک کے جاگیر داروں اور وڈیروں سے تعلقات ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جن کی رسائی اپنے اپنے علاقوں کی پولیس، اسپیشل پولیس سادہ یا باوردی عام کانسٹیبل سے لیکر تھانوں کے اعلیٰ افسران اور ایس ایچ اوز تک بلا کسی روک ٹوک اور بہت حد تک دوستانہ بلکہ ہم پیالہ و ہم نوالہ قائم ہیں اور ہماری سیکورٹی کے یہی لوگ ان ڈاکوئوں کے مخبر اور سہولت کار بھی ہیں اور یہ بے تکلف دوستانہ ہی ان ڈاکوئوں کی بقاء کا راز بھی ہے کیونکہ کسی بھی ایکشن سے پہلے ہی ان ڈاکوئوں تک وہ خبر پہنچا دی جاتی ہے جس کے باعث آج تک ان کا قلع قمع...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہم سنتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزرہا ہے مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ وطن عزیز کو اس نازک صورتحال پر کس نے پہنچایا ہے اور اس کو کون اور کیسے اس صورتحال سے نکال سکتا ہے۔ بدقسمتی 1947 سے اب تک حکومتیں، چہرے پارٹیاں اور جھنڈے تو بدلتے رہے مگر ملک و قوم کے حالات بدلنے تو کجا مزید بدتر ہوتے گئے۔ کہتے ہیں کہ جب پاکستان بنا تو ایک ڈالر ایک روپے کا تھا مگر اب تین سو کے قریب ہے۔ مثالی امن تھا مگر اب عوام دن ہو یا رات غیر محفوظ ہیں۔ یہاں تک کے خود حکومتی نمائندے غیر محفوظ ہیں۔ کراچی میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے عوام کی مشکلات اور پریشانیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ سونے کا انڈا دینے والی اس مرغی کو سندھ اور وفاقی حکومت نوچ نوچ کر کھا رہی ہیں لیکن ان کا جی نہیں بھر رہا ہے۔ ای چالان کے نام پر ایک ایسا نیا ٹیکس کراچی کے شہریوں پر مسلط کردیا گیا ہے جس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک جانب شہر کراچی جو وفاق اور سندھ کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ شہر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ کراچی کے نوجوانوں پر پہلے ہی روزگار کے دروازے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور کراچی کے ڈومیسائل پر وڈیروں جاگیرداروں کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کو واپس ’تورا بورا‘ بھیجنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خواہاں طالبان عناصر، نے ہمارے عزم و حوصلے کا غلط اندازہ لگایا، اگر وہ لڑائی پر آمادہ ہیں تو دنیا ان کی دھمکیوں کو محض ایک تماشا سمجھے گی کسی بھی دہشت گردانہ حملے یا خود کش دھماکے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کا موقف تھا کہ طالبان حکومت برادر ممالک سے مسلسل مذاکرات کے لیے درخواست کر...
	پاکستان اس تمام معاملے کو internationalise کرنے میں کامیاب جو پاکستان کی ایک اہم سفارتی کامیابی ہے -  گزشتہ چھ روز سے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کے درمیان انتہائی اہم مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا۔ مذاکرات کا مقصد پاکستان کی طرف سے ایک ہی بنیادی مطالبے پر پیش رفت حاصل کرنا تھا: افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے مؤثر طور پر روکنا، اور بھارت کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہوں، خصوصاً فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا۔ یہ مذاکرات کئی موقعوں پر تعطل کا شکار ہوتے دکھائی دیے۔ خاص طور پر گزشتہ روز تک صورتحال یہ تھی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے نبیؐ، ہم نے تم کو کھلی فتح عطا کر دی۔ تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے اور تمہیں سیدھا راستہ دکھائے۔ اور تم کو زبردست نصرت بخشے۔ وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ وہ ایک ایمان اور بڑھا لیں زمین اور آسمانوں کے سب لشکر اللہ کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ علیم و حکیم ہے۔ (سورۃ الفتح:1تا4) سیدنا عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم لوگ اللہ پر توکل (بھروسا) کرو جیسا کہ اس پر توکل (بھروسا) کرنے کا حق ہے تو تمہیں اسی...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اُدھر گورنر ہاؤس کو وزرا کی سمری موصول ہوگئی ہے جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط بھی کردیے اور...
	آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 339 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بھارت کی جانب سے جمائما روڈریگیز 127 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 89، رچا گھوش 26، دیپتی شرما 24، سمرتی مندھانا 24 اور شفالی ورما 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ امنجوت کور 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے کِم گراتھ اور اینابیل سدرلینڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل...
	بالی وُوڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن طویل فلمی کیریئر میں آخرکار پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ناقدین نے ان پر ایوارڈ خریدنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ابھیشیک بچن کو یہ ایوارڈ ان کی فلم I Want to Talk (2024) میں شاندار اداکاری پر دیا گیا تھا جس میں انھوں نے کینسر سے جنگ لڑنے والے شخص کا کردار ادا کیا تھا۔ ابھیشیک کو ایوارڈ ملنے پر صحافی نوینیت مندھرا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ایوارڈ تعلقات اور پیسے کا کھیل ہے، اصل میں تو یہ فلم کسی نے دیکھی بھی نہیں۔ جونیئر بچن جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں نے فوری جوابی ٹویٹ کیا کہ میں نے کوئی ایوارڈ خریدا نہیں۔ میری کامیابی...
	شہر قائد کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کے ذریعے کچے کے ڈاکوؤں کے جال میں پھنس گیا، اغوا کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے رہائی کے عوض دو کروڑ روپے کا تاوان، قیمتی گھڑی اور موبائل فون کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی نوجوان کی کچے کے ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑی اور اسلحے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو اہل خانہ کو بھیج کر رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے، راڈو گھڑی اور قیمتی موبائل فون مانگ لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے سائے سائے میں بنائی گئی تشدد کرتے ہوئے بنائی اور پھر اسے اہل خانہ کے واٹس ایپ پر سینڈ کر دیا جس میں نوجوان رہائی کیلیے فریادیں کررہا ہے۔  مغوی کے نوجوان کے بھائی تیمور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 338 رنز اسکور کیے۔پوئبے لچ فیلڈ نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ ایلیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 339 رنز...
	آن لائن لغت ڈکشنری ڈاٹ کام نے سال 2025 کے ورڈ آف دی ایئر اعلان کر دیا ہے اور اس سال کا جیتنے والا لفظ ہے، 67 یعنی سکسٹی سیون نہیں بلکہ سکس سیون۔ بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں ڈکشنری ڈاٹ کام کی ٹیم نے بتایا کہ ہر سال کا منتخب کردہ لفظ ایک لسانی یادگار ہوتا ہے، جو اُس سال کے سماجی رجحانات اور عالمی واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ اگرچہ لفظ ’67‘ کی اصل جڑیں واضح نہیں ہیں، لیکن اساتذہ اور والدین نے رواں سال کے دوران دیکھا کہ بچے اور نوجوان اسے عام بول چال میں استعمال کرنے لگے ہیں۔ ‘6-7′: What does this https://t.co/V2ukoi2BsC ‘word’ of the year even mean? https://t.co/jdJGB9GXvc — PennLive.com (@PennLive) October...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں لاکھوں الٹرا آرتھوڈوکس   مذہبی  یہودی مردوں نے فوج میں جبری بھرتی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا، جسے منتظمین نے ملین مارچ  کا نام دیا،  احتجاج اس وقت افسوسناک صورتحال اختیار کر گیا جب ایک 15 سالہ لڑکا عمارت کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹس  کے مطابق یہ ریلی اسرائیل کی تمام مذہبی جماعتوں کی غیر معمولی اتحاد کی علامت تھی،  مظاہرین نے فوج میں بھرتی کے قانون اور بھرتی سے انکار کرنے والوں کی گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاج میں شریک 20 سالہ یہودا ہرش جو مذہبی گروہ ناتورئی کارتا  سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں  نے کہا کہ  ہم کسی صورت اسرائیلی فوج میں شامل نہیں ہوں...
	سائنس دانوں کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وزن میں اضافے کا سبب صرف طرزِ زندگی ہی نہیں بلکہ کچھ اور بھی ہے۔ تازہ ترین مطالعے میں محققین نے ایک درجن سے زیادہ جینز کی نشان دہی کی ہے جو انسان کے مٹاپے میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔ ان جینز میں پانچ بالکل نئی دریافت ہیں۔ مٹاپہ ٹائپ ٹو ذیا بیطس، قلبی مرض اور آسٹو آرتھرائٹس جیسی سحت کی پیچیدہ کیفیات کےخطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں 8 لاکھ 50 ہزار افراد نے حصہ لیا جن کے آبا و اجداد کا تعلق چھ برِاعظموں سے تھا اور ان میں 13 جینز پائے گئے جن کا...
	اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم کی تمام مرکزی شاہراؤں پر شہریوں کا جم غفیر جمع ہے جس نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اسرائیل کی تاریخ کے بڑے مظاہروں میں ایک مظاہرہ ثابت ہوا ہے جس میں تقریباً دو لاکھ الٹرا آرتھوڈوکس (حریدی) یہودیوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے فوج میں جبری بھرتی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شہر کے داخلی راستے بند کر دیے۔ مظاہرے میں شامل 20 سالہ نوجوان زیر تعمیر عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت میناحم منڈل لٹزمین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم متعدد مظاہرین نے پولیس سے جھڑپیں جاری رکھیں۔ رپورٹس کے...
	اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے  صدر مملکت آصف  علی زرداری سے ملاقات  کی  ہے ۔ ملاقات میں سیاسی امور اور  پاک, افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔  ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی،  راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیولنک پر ملاقات میں شریک ہوئے۔   برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا  ذرائع...
	وزیر دفاع خواجہ آصف۔فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر اور ترکی کی کوشش ہے کہ بہتر نتائج آسکیں، ہمیں افغان طالبان رجیم سے کوئی امید نہیں، ثالث مذاکرت میں مخلص ہیں اور مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنے ثالثوں کی بات نہیں ٹال سکتے، ثالثوں نے ہمارے موقف کی تائید کی۔  طالبان حکومت نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر...
	 فوٹو: اسکرین گریب۔ خیبر پختونخوا پولیس نے لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا۔ ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولے بھی نصب کیے جاسکتے ہیں۔ ڈرون تقریباً 10 کلو میٹر تک کے دائرے میں مسلسل ایک گھنٹے تک 36 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ڈرون پر نائٹ وژن اور حرارتی کیمروں سمیت ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جا سکتے ہیں۔ ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے، لمبائی دو میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور ایک ہزار میٹر کی بلندی تک آپریشن کر...
	 RAJANPUR:  پنجاب پولیس نے راجن پور کا کچہ سرکل روجھان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ راجن پور پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور روجھان کی حدود سے اغوا ہونے والے 4 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکو مغوی افراد کو دوسری جگہ منتقل  کررہے تھے لیکن پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے گھیراؤ کر لیا۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور گنے کی فصل میں چھپے ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے تاہم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے...
	اداکار، گلوکار اور میزبان خالد انعم نے ایک حالیہ انٹرویو میں محبت اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔ حاضر دماغ اور بذلہ سنج خالد انعم نے کہا کہ محبت کبھی کامیاب نہیں ہوتی بلکہ کامیاب محبت وہی ہے جو ادھوری رہ جائے جس میں شادی نہ ہو۔ انھوں نے اپنی بات کے ثبوت میں دلیل دی کہ پریمی جوڑوں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہیوال اور دیگر کی شادی نہیں ہوئی، تبھی آج تک یاد ہیں۔ خالد انعم نے مزد کہا کہ اگر ان سب کی بھی شادیاں ہو جاتیں تو کہانیاں کچھ یوں ہوتیں، ہیر کہہ رہی ہوتی: رانجھا، آج گندم کون پِسے گا؟ اور مہیوال بجٹ کا رونا رو رہا ہوتا۔ اداکار خالد انعم نے کہا کہ جو محبت شادی تک پہنچ جائے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ پھر محبت...
	ابھرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کرکٹر نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان بلے باز بین آسٹن کو نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگی۔ رپورٹ کے مطابق بین منگل کو میلبورن میں ٹی 20 میچ سے قبل پریکٹس کررہے تھے اور انہوں نے بیٹنگ کے وقت ہیلمٹ لگا رکھا تھا۔ اسی دوران فاسٹ بولر کی گیند اُن کی گردن پر لگی اور وہ پچ کر ہی گر پڑے اور پھر انہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دو روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ بین آسٹن کی ناگہانی موت پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ،...
	پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن سینیٹر مشال یوسف زئی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔سلمان اکرم راجا نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی کو ہٹانے کا نہیں کہا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مکمل با اختیار بنانے کی بات کی۔سینیٹر مشال یوسف زئی نے رد عمل میں کہا کہ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی کی تعیناتی میں آپ کا کیا عمل دخل تھا،آپ بانی پی ٹی آئی کے بیانیہ کا وزن نہیں اٹھا سکتے تو کسی اور کو موقع دیں۔سلمان اکرم راجا نے پھر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ کبھی کبھار پاکستان بھی تشریف لایا کریں، وہ ایک ملک سے نکلتے دوسرے ملک چلے جاتے ہیں۔ اب تک ایس آئی ایف سی کے تحت کتنی سرمایہ کاری ہوئی ہے؟ انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آپس میں ایک میٹنگ ہوئی،خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کافی تشویش ناک ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبے کی پارلیمانی روایت کے مطابق، تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں، سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، بار کونسلز سمیت ہر مکتبِ فکر کے نمائندوں کا ایک جرگہ منعقد کریں گے تاکہ ایک قومی لائحہ عمل تشکیل دیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا پولیس نے سیکیورٹی آپریشنز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا ہے جو لیزر سسٹم، نائٹ وژن کیمروں اور مارٹر شیلز سے مسلح ہے۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ ڈرون لیزر ماپنے کے نظام، حرارتی کیمروں، ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولوں سے لیس ہے، جو دن اور رات دونوں اوقات میں آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ ڈرون 10 کلو میٹر کے دائرے میں مسلسل ایک گھنٹے تک 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ اس کا وزن 55 کلوگرام، لمبائی دو میٹر اور زیادہ سے زیادہ پرواز کی بلندی ایک ہزار میٹر ہے۔سی پی او کے مطابق یہ ڈرون...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان: شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے، جہاں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد شہریوں پر وحشیانہ مظالم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،  شہر میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار شہری محصور ہیں جو محفوظ مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آر ایس ایف نے نہتے شہریوں پر نسلی بنیادوں پر حملے کیے، جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے،  متعدد شہریوں کو زندہ جلایا گیا، کچھ کو زبردستی قبریں کھودنے اور خود دفن کرنے پر مجبور کیا گیا،  گھروں پر حملے، خواتین سے جنسی زیادتی اور موقع پر ہی قتل کے واقعات کی تصدیق ہوئی ہے،  صرف چند گھنٹوں میں تقریباً دو ہزار...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ یہ واقعہ لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔ سٹیج پر بلوچستان کی طالبہ درجان کا نام پکارا گیا اور انہیں اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ وہ سٹیج کی طرف بڑھیں تو وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیا ۔ جیسے ہی طالبہ سٹیج پر پہچیں تو وزیر اعظم نے آگے بڑھ کر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے لیے مخصوص نشست پر بٹھادیا۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین بھی مبہوت ہوگئے۔ حاضرین نے کھڑے ہو کر اس عمل کی تائید کی اور کافی...
	شائقین کرکٹ کیلئے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک بارپھر آمنے سامنے ہوں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ...
	پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو سرحدی گزرگاہیں کھول دی جائیں یا افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کا عمل عارضی طور پر روک دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جاری،افغان شہری پاکستانیوں کے احسان مند افغان سفیر کی جانب سے جاری بیان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تورخم، چمن، انگور اڈہ، غلام خان اور دیگر سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ پناہ گزین باعزت اور منظم انداز میں اپنے وطن واپس جا سکیں۔ سردار احمد شکیب نے کہا کہ گزشتہ تقریباً 20 دنوں سے...
	ایک بیان میں رہنما فنکشنل لیگ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت مچھر مار اسپرے جیسے بنیادی اقدامات بھی مؤثر انداز میں کرنے سے قاصر ہے، بلکہ جہاں اسپرے کیا جاتا ہے وہاں جعلی اور غیر معیاری ادویات استعمال کی جا رہی ہیں، جن کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک سخت ردِعمل میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی بخار، ہیضہ، موشن، الٹیاں، ملیریا اور چمڑی کی خارش جیسے امراض نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے، روزانہ درجنوں افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر حکومتِ سندھ خاموش تماشائی بنی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے امیر کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی پورے ملک کی لائف لائن ہے لیکن اسے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے،  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پانی ناپید ہے، سیوریج کا نظام درہم برہم اور انفراسٹرکچر تباہ حال ہے۔انہوں نے کہا کہ ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کے چالان کیے گئے،  وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مل کر کراچی کو تباہ کیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے شہر کے ترقیاتی فنڈز اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس تنظیم کا کہنا ہے کہ اسلحہ ترک کرنے کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے اور اس کے لیے فلسطینیوں کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے درکار ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینیوں کو امن اور جنگ، دونوں فیصلوں پر جامع اتفاق تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے زور دیا کہ حماس غزہ میں سیکیورٹی کی ذمے داری حوالگی کے عمل پر متفقہ سمجھوتوں کے تحت عمل کی پابند ہے، اور یہ کہ تنظیم نے ثالثوں کے ذریعے غزہ کی مکمل انتظامی ذمے داری حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔قاسم نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جانا چاہیے تاکہ معاہدے کے تمام مراحل مکمل...
	رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ گیس، بجلی، پانی، تباہ حال انفرا اسٹرکچر کی بحالی کی بجائے حکومت کی تمام تر توجہ چالان کرنے پر ہے، بلدیاتی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں، نا اہل میئر سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں، مہنگائی اور بنیادی سہولیات سے محروم شہریوں پر غیر ضروری ای چالان قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے، ٹریفک چالان کی مد میں الیکڑانک بھتہ خوری کی جارہی ہے، شہر میں اس لاقانونیت کی سب سے بڑی وجہ عوام پر مسلط کردہ نااہل حکمران ہیں، وہ شہری جو بنیادی سہولیت سے محروم تھے اب نئی اذیت...
	سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے سرگودھا کا دورہ کیا ، پولیس خدمت مرکز اور سیف سٹی پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔آرپی او سرگودھا نے بریفنگ میں کاہ سیف سٹی کیمروں سے سرگودھا میں جرائم میں 21 فیصد کمی آئی ، آئی جی پنجاب کی مانیٹرنگ مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور زیر تعمیر ٹریفک و ڈی پی او دفاتر کا کام تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا کادورہ کیا۔ اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان، ڈی پی او صہیب اشرف، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سمیت دیگر سینئر پولیس افسر موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے اپنے دورے کے دوران سیف سٹی سرگودھا، آر...
 
	وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی پر مشاورت
	اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، آزاد کشمیر کی حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی سمیت کئی اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نہ صرف ملکی سیاسی صورتحال پر بات ہوئی بلکہ خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے نتائج اور دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، طارق فضل چوہدری اور شیری رحمان بھی شریک تھے۔ اس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کے سرب اکثریتی خطے  ریپبلکا سرپسکا  کے سابق صدر میلوراڈ ڈوڈک پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، ڈوڈک کو رواں ماہ امریکی حمایت یافتہ ڈیٹن امن معاہدے کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے نے بین الاقوامی حلقوں میں شدید بحث چھیڑ دی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ڈوڈک اور ان کے قریبی ساتھیوں، اہل خانہ اور منسلک کمپنیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی،  امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ریپبلکا سرپسکا کی نیشنل اسمبلی نے ملک میں  استحکام کے...
	اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے ایک بار پھر امید کی کرن روشن کر دی۔ انہوں نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ملک کے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 50 نہیں بلکہ 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو حکومت بلا جھجک کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم اور ٹیکنالوجی سے جڑا ہے، یہی دو ستون ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع فراہم کیا ہے۔ سعودی حکومت نے پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستانی طلبہ و...
	وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات،...
	سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے جمعرات کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں معروف بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو پی آئی اے سی ایل کی نجکاری، روزویلٹ ہوٹل اور ملک کے نمایاں ایئرپورٹس سے متعلق تازہ منصوبوں و پیش رفت، اور پریسژن انجینئرنگ کمپلیکس کی ملکیت پاکستان ایئر فورس کو منتقل کیے جانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق،سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی زیرِ صدارت کمیٹی اجلاس نے پی آئی اے کی نجکاری میں معروف بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر...
	جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کی حمایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا جانا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا میں حالات انتہائی خراب ہیں اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے...
 ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین جنگ نہ رکنے کی صورت میں روس پر مزید پابندیوں کی حکمتِ عملی تیاری کرلی
ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین جنگ نہ رکنے کی صورت میں روس پر مزید پابندیوں کی حکمتِ عملی تیاری کرلی