2025-07-26@00:34:46 GMT
تلاش کی گنتی: 311
«جگہ نہیں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ دوران سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل خالد یوسف چودھری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں، میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں پر 7 فروری کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں 7 فروری کی تاریخ دیگر ملزموں کی بھی ہے لیکن کوئی سرٹیفکیٹ...
ڈاکٹر صاحب نے نسخہ لکھتے ہوئے کہا کہ دوا تو میں لکھ رہا ہوں مگر آپ کو ضرور پینتیس 40 منٹ واک کرنی ہوگی تب ہی آپ کا مسئلہ حل ہوگا!! ڈاکٹر صاحب واک، مگر میں کہاں کروں گی میرے تصور میں ٹوٹی سڑکیں بہتے ہوئے گٹر کا پانی اور کوڑا کر کٹ سامنے آگیا، میں جو کراچی میں رہتے ہوئے اپنی طبیعت اور مزاج سے عاجز بھی ہوں یہ سن کر سوچ میں پڑ گئی کہ کیا کروں کراچی جو میرا محبوب شہر ہے مگر اس کی صورتحال میرے دل کو دکھانے کا سبب بھی ہے کراچی جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ماحولیاتی آلودگی اور تباہ حال انفرا اسٹرکچر کی بدولت سنگین صورتحال سے دوچار ہے،...
کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے منتخب نہ ہونے پر نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے والے احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن آج ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے توقع تھی کہ کوئی ٹیم مجھے منتخب کرے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس پر میرے مداحوں، دوستوں اور حمایتیوں نے مجھے حوصلہ دیا، جس کے بعد میں نے جذباتی طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔” احسان اللہ نے یہ...

ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ بشریٰ بی بی، نہیں ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اٹھا۔جج کاجواب
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔ اسلام آباد میں گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، اس دوران بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دورانِ سماعت بشریٰ بی بی اور جج طاہر عباس کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس میں جج نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں۔ اس پر بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ نہیں کوئی بات نہیں، ہمارا عدالتوں...
کراچی کے ضلع وسطی، خصوصاً ناظم آباد میں سپریم کورٹ کے احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث علاقے کا انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ رہائشی پلاٹس کو بھاری رشوت کے عوض کمرشل یونٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے افسران، خاص طور پر بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان، ان غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورنگزیب خان گزشتہ پانچ سالوں سے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں اور انہوں نے مقامی بلڈرز اور پراپرٹی ڈیلرز سے کروڑوں روپے رشوت وصول کی ہے ۔ناظم آباد کے مختلف...
پشاور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پشاور دورہ کے موقع پر صوبے میں جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے رالولپنڈی (آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسعزم کا اظہار کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اوران کے نیٹ ورک کے خلاف متحدہیں۔ دہشت گردوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، دشمن نفرت اورخوف کا بیج بونا چاہتا ہے، ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دشمن بھاری نقصان اٹھاتا رہے گا، سیکیورٹی فورسز نے اس فتنے کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، لگن، عزم اور قربانیوں کے ساتھ اس فتنے کے خلاف قابو پالیں گے، آئی...
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے شام میں بشار الاسد کا تختہ الٹ کر عبوری حکومت قائم کرنے والے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات میں اہم معاہدے طے پائے گئے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے بحفاظت اپنے گھروں کو واپسی کے روٹ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ احمد الشرع نے کہا کہ ایران نے شام کو نقصان پہنچایا اور حزب اللہ نے ہمیں بڑے زخم دیے ہیں۔ شام اب حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں بنے گا۔...
ویب ڈیسک — نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی یا اقتصادی اقدامات کو مسترد کرنے سے انکار کے بعد، روس نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم اس صورت حال میں ہونے والی ڈرامائی پیش رفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اور خدا کا شکر ہے کہ ابھی یہ معاملہ بیانات کی سطح پر ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آرکٹک زون سے ہمارے قومی اور اسٹرٹیجک مفادات جڑے ہیں۔ ہم آرکٹک زون میں موجود ہیں اور ہم وہاں اپنی موجودگی قائم رکھیں گے۔...
جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کو عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر کسی نے یہ بات کی ہے تو اپنے پاس سے کی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان تحریک انصاف کے تحریری مطالبات میں کیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی مختلف کیسز میں ان کا جیل ٹرائل ہورہا ہے، ورنہ ان کو پیشی کے لیے اگر انسداد دہشتگردی اور دیگر عدالتوں میں لایا جائے...