2025-11-13@20:34:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1132
«سونے کی اسمگلنگ»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 01 ضیاء کالونی نزد عابد ٹاؤن کے قریب رہائشی گھر سے 47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت اسماعیل ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن۔ اقبال کے مطابق موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم وجوہات جانے کیلئے لاش۔کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متوفی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
لاہور پولیس نے صوابی انٹر چینج کے قریب بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتارکرکے ان کے قبضے سے صوبہ پنجاب اسمگل کی جانے والی منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ لاہور الطاف خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ضلع پشاور ہشت نگری کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم منشیات اسمگلر گروہ سے ہے جو بمقام انبار انٹر چینج میں کھڑی ہوکر پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے منشیات اپنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کی دوران...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت اسمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید مؤثر اور سخت بنائی گئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ترمیمی ایکٹ اسمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف اقدامات مضبوط کرتا ہے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئ پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے خلاف ورزیوں… — PPP (@MediaCellPPP) August 30, 2025 ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں۔ قانون کے تحت پیٹرولیم...
اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوسرے بینچ کو منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عدالت عالیہ کے 9 ججز سنگل بینچز میں فرائض سرانجام دیں گے جب کہ 5 ڈویژن بینچز بھی آئندہ ہفتے دستیاب ہوں گے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سنگل بینچز کا حصہ نہیں ہوں گے، اس وجہ سے ان کے سنگل کیسز دوسرے ججز کو منتقل کر دیے گئے ہیں، تاہم دونوں ججز کو ٹیکس سے متعلق مقدمات کے لیے ڈویژن...
ایپکس کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ اور اسپیکٹرم کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں، ایکسائز پولیس پشاور نے گزشتہ شب تقریباً رات 10 بجے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) پشاور پر دو قدیم مجسمے برآمد کر لئے۔ برآمد شدہ نوادرات میں بدھا کا بیٹھا ہوا اورکھڑا ہوا مجسمہ شامل ہیں۔ یہ دونوں مجسمے تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت قیمتی ہیں اور بین الاقوامی منڈی میں ان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ برآمدگی کے بعد یہ نوادرات مزید قانونی کارروائی اور تحفظ کے اقدامات کے لئے محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات کیس میں ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سے دس کلو ہیروئن اور ڈرون ریکور ہوا، منشیات اسمگلنگ میں ملزم کے ساتھ پنجاب پولیس کا اہلکار مظہر اقبال بھی ملوث ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ منشیات دوسرے ملک اسمگل کرنے کیلئے آج کل ڈرون کا استعمال ہوتا ہے، منشیات کی اسمگلنگ کے کام میں بڑے بااثر لوگ ملوث ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہ کہ آج ملزم کو ضمانت دی تو یہ مفرور ہو جائے گا، ملزم سزا سے خوفزدہ...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں 2 افغان باشندوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تمام کارروائیوں کے دوران تقریباً 248 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 33 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر برطانیہ جانے والے ایک افغان نژاد برطانوی شہری کے قبضے سے 990 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح اپر مال لاہور کے ایک کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی۔ کراچی میں سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب افغان باشندے سے 3.6...
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر بڑھ گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 282.40 روپے پر برقرار رہی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر283.90 روپے رہ گیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو یورو کی قدر2.11 روپے کی کمی سے 330.34 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1.11روپے کے خسارے سے382.34 روپے رہا۔ اسی طرح سعودی ریال 75.60 روپے اور یو اے ای درہم 77.30روپے پر...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کی نااہلی کی کارروائی سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پانچ اگست کے نوٹیفیکشن پر مزید کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔ زرتاج گل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ انسداد دہشتگردی فیصل آباد نے درخواست گزار کو دس سال قید کی سزا سنائی، سزا کے بعد 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔ جسٹس وقار احمد نے وکیل سے استفسار کیا...
سپریم کورٹ نے آئس منشیات اسمگلنگ کے ملزم رمضان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی، جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سماعت کے دوران ملزم کے وکیل شیر امان یوسفزئی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کم سن ہے اور اس کی عمر صرف 15 سال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم سے برآمدگی پلانٹڈ ہے اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے جھوٹی برآمدگی ڈال دی ہے۔ اس پر جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کو کیا مصیبت پڑی ہے جو وہ پلانٹڈ ریکوری ڈالے، انہوں نے کہا کہ ملزم کم سن نہیں ہے اور یہ مؤقف نچلی عدالت میں نہیں اٹھایا...
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں ایک اور سنچری بنا دی۔ امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیمی فائنل یقینی بنالیا۔ امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ یہ امام الحق کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے۔ وہ دو نصف سنچریز بھی اسکور کرچکے ہیں۔ امام الحق ون ڈے کپ کی چھ اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بناچکے ہیں۔ Pakistan's Imam-ul-Haq scored his third century in six innings for Yorkshire in the One-Day Cup on Sunday ???? pic.twitter.com/R9N4llwG3W...
راولپنڈی: اے این ایف نے منشیات کے بین الصوبائی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) انٹیلی جنس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ خیبر پختونخوا سے منشیات پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کرے گا، جس پر اے این ایف پنجاب نے شیخوپورہ کے قریب ناکا بندی کی۔ کارروائی کے دوران 2 مشکوک گاڑیوں کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر مجموعی طور پر 43 کلو 200 گرام چرس اور 6 کلو 300 گرام میتھمفیٹامن (آئس) برآمد کی گئی۔ منشیات کے ساتھ ساتھ ایک 30 بور پستول بھی قبضے میں لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق کارروائی...
راولپنڈی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے بھی دینی مدارس کی حفظ القرآن اور مڈل سے لیکر ماسٹر لیول کے کلاسز کے سالانہ امتحانات کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ سالانہ امتحان 1470 ہجری و 2026 عیسوی کی سنگل ڈبل ٹرپل فیسیں بڑھانے کا سرکلر جاری کیا گیا۔ سنگل فیس یکم ربیع الاول سے30ربیع الاول جمع کرائی جاسکے گی۔ ڈبل فیس یکم ربیع الثانی سے 15ربیع الثانی اور ٹرپل فیس 16 ربیع الثانی سے 30 ربیع الثانی اور 4 گنا فیس یکم جمادی الاولی سے 15جمادی الاولی تک جمع کرائی جا سکے گی، تمام داخلے آن لائن ہوں گے، داخلہ فارم کی ہارڈکاپی بھی بنک چالان ساتھ جمع کرانا ہوگی۔ تحفیظ القرآن کے امتحان کی سنگل...
کراچی: حالیہ مون سون سسٹم کے کمزور پڑنے کے باوجود شہر قائد میں موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج سے منگل تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ منگل کو موسم ابرآلود اور مرطوب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 تا 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ آج تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میر پور خاص، بدین...
رانا ثنااللہ کےگھرپرحملے کاکیس:عمر ایوب،شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو10،10 سال قید کی سزا
انسداد دہشت گردی فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 59 ملزمان کو سزا سنا دی۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا، مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے ایم پی اے حلقہ 116 حاجی اسماعیل سیلا کو 10 سال قید کا حکم دیا، ان کے علاوہ ایم پی اے پی پی 115 شیخ شاہد جاوید کو تین سال قید کا حکم سنایا گیا۔ شبلی فراز، عمرایوب، شیخ راشد شفیق، اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال، زرتاج...
فیصل آباد: رانا ثنااللہ کے گھر پر 9 مئی حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
فیصل آباد: 9 مئی رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسانی اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین کو برطرف اور 56 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے. جس میں ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے .گزشتہ 3 برسوں میں انسانی اسمگلنگ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ایف آئی اے کے 56 اہلکار گرفتار ہوئے. اس وقت 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ 3 سال کے دوران انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر ایف...
ویب ڈیسک : وزارت پٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول سمگلنگ کی روک تھام کیلیے نئے ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں پٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر غور کیا گیا۔ عمر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت پٹرولیم حکام نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے پٹرولیم ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کی تجویز ہے جب کہ ایسے پٹرول پمپس کا سامان ضبط کرنے کی تجویز شامل کی جا رہی ہے۔ اجلاس...
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر کراچی سے ٹیما گھانا جانے والے کنٹینر کو روکا گیا تو تلاشی کے دوران کنٹینر سے 72 لاکھ ٹراماڈول گولیاں برآمد ہوئیں۔ گولیوں کو گارمنٹس کی آڑ میں چھپایا ہوا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ مال کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 30 کروڑ سے زائد ہے۔ بک کرانے والے کا پتہ لطیف کلاتھ مارکیٹ کھارادر کا ہے۔۔ Post Views: 2
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غلام رسول فقیر نامی افغان شہری پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مجرم نے سپریم کورٹ میں اپیل بھی کی تاہم عدالت نے فیصلہ برقرار رکھا اور مکہ مکرمہ میں سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں اور اس جرم میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
اسلام ٹائمز: جنگل کا شیر ہماری طاقت و دماغ اور جنگل کے نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، وہ کبھی جھکنے کو تیار نہیں اور اپنی جرات و استقامت کے ذریعے پورے نظام اور منظرنامے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگل کا نظام ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے گا؟ سوال یہ ہے کہ آنے والے برسوں میں کیا ریچھ اور ہاتھی اپنی مرضی سے جنگل کا نظام چلائیں گے یا پھر جنگل کا شیر اپنی دھاڑ سے پورے کھیل کا نقشہ بدلے گا تحریر: ایس ہادی ایک دفعہ جنگل میں ریچھ لکڑی کے ٹکڑے پر بیٹھا پنجے ہلا رہا تھا، اسی دوران ایک بڑا سا ہاتھی زمین ہلانے والے قدموں کے ساتھ قریب آیا۔ یہ ملاقات کوئی...
اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے...
گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کر دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی، دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی، دونوں کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کر دی گئی، عدالت نے عدم پیروی کی بناء پر درخواست ضمانت خارج کی۔یاد رہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل نے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، دونوں رہنماؤں کے...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) گواجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی، دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی، دونوں کی ایک روزہ حاضری استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کر دی گئی، عدالت نے عدم پیروی کی بناء پر درخواست ضمانت خارج کی۔ سفارت خانہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 78...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) صومالیہ سے تعلق رکھنے والی سیدو کینیا کے کاکوما پناہ گزین کیمپ میں آئیں تو انہیں وہاں باسکٹ بال کھیلنے کا موقع ملا جو ان کے لیے مقامی لوگوں تک رسائی اور اعتماد پیدا کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا۔سیدو کہتی ہیں کہ کھیل نے انہیں اپنی شخصیت کی اہمیت کا احساس دیا۔ جب وہ کھیلتی ہیں تو اس سے ان کے کھیل کے حق کی توثیق ہوتی ہے اور انہیں بہت سے مواقع دکھائی دیتے ہیں۔ Tweet URL دنیا بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے یہی فائدہ ہونا چاہیے۔(جاری ہے) تاہم عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے تعاون سے شروع کردہ نئی مہم میں کھیلوں کی اربوں ڈالر...
پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و عمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بل میں موجود شقوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار جرم پر جرمانہ دس لاکھ روپے ہوگا تاہم دوسری بار جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بنا لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، سازو سامان، ٹینک...
قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی شقوں میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلی بار جرم کے ارتکاب پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ دوسری بار جرم ثابت ہونے پر جرمانے کی رقم 50 لاکھ روپے تک بڑھا دی جائے گی۔ بل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کردیا جائے گا۔ غیر قانونی فروخت کی صورت...
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و عمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بل میں موجود شقوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار جرم پر جرمانہ دس لاکھ روپے ہوگا تاہم دوسری بار جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بنا لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، سازو سامان، ٹینک اور کنٹینر ضبط ہوں گے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈی سی کی ہدایات پر کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔...
لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض...
کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا معاملہ عدالت نے نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل دہرے قتل کیس میں نامزد ملزمان گل جان بی بی ، سردار شیر باز ساتکزئی نے ضمانتوں کی درخواستیں ایڈیشن اینڈ سیشن جج 10 کی عدالت میں 9 اگست کو دائر کی تھیں جن پر آج سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے سردار شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ مقتولہ بانوبی بی کی والدہ کی ضمانت منظور...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی نائٹ شفٹ کے دوران بین الاقوامی روانگی ہال میں کی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق، ایک خاتون مسافر شاہین سلیمان (پاسپورٹ نمبر MT5758621) کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ گلف ایئر کی پرواز GF 751 کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والی تھیں۔ کارروائی صبح 4 بج کر 38 منٹ پر عمل میں لائی گئی۔(جاری ہے) مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 5.56 کلو گرام ایمفیٹامین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو نہایت مہارت سے ایک...
رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی راہنما کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سوموار 11 اگست کو بطور اعتراض کیس سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔ جسٹرار آفس نے پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم...
ملک اشرف : سانحہ نو مئی میں سزا یافتہ تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کی 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس 11آگست کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں. پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے 9 مئی کے واقعات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں، جو رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باعث بطور "اعتراض کیس" مقرر کر دی گئی ہیں۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 11 اگست کو ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ اپیلیں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔فیصل آباد کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔(جاری ہے) زرتاج گل نے یہ اپیل اپنے وکلا بیرسٹر علی ظفر اور محمد حسین چوٹیا کی وساطت سے دائر کی۔ اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 31 جولائی 2025 کو انہیں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر نے الگ الگ کارروائیوں میں بٹیر کی اسمگلنگ اور طوطوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن سجاد حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خانیوال سرفراز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ 90 گاگو سے ناجائز شکار بٹیر کرنے پر ایک شخص محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع لودھراں کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ...
فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج اور فروخت پر ضبطگی اور 1 کروڑ روپےجرمانہ تجویز دے دی گئی۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں لائسنس کی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے والےمالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی۔سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کا مقصد پیرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنا ہے، پیٹرول اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے بڑھا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، ترسیل ،اسٹوریج اور تقسیم میں آئی ٹی کا استعمال لا رہے ہیں، ہم پیٹرولیم سیکٹر کی پوری چین میں ڈیجیٹلائزیشن لا رہے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کو1 لاکھ اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ زرتاج گل کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال کی سزا سنائی ہے، وکیل کے مطابق درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔ تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گلزرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے،...
سٹی42 : پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 9مئی کیس میں سزا کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اور قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فرازکی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلیا۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کا محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے زرتاج گل اور شبلی فراز کو متعلقہ ہائیکورٹ میں اپیل دائرکرنےکی ہدایت کردی۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ...
—فائل فوٹو لاہور ایئرپورٹ سے کپڑوں میں جزب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے دبئی کی پرواز کے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے سامان سے آئس ہیروئن جزب شدہ کپڑے سے برآمد ہوئی ہے۔
پشاور+ لاہور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار) پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی کارروائی کو روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمشن نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ 5 اگست کو جاری ہونے والے نااہلی کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت نے الیکشن کمشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا جاری کرتے ہوئے سماعت کو 20 اگست تک ملتوی کردیا۔ قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور زرتاج گل کی ضمانت کے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت گزر جائے گا، ہم میدان میں کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما زرتاج گل نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن جیتا ان کو جھوٹے کیسز میں سزائیں سنائی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت...
بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت شہناز گل طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اداکار کرن ویر مہرا جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر...
پشاورہائیکورٹ نے 9 مئی کے کیس میں سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کیجانب روانہ ہونیوالے مارچ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی حب کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد مینگل نے زائرین کرام کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے والے پرامن زائرین امام حسین علیہ السلام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام لانگ مارچ کے شرکاء، بالخصوص مرکزی قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل کی طبیعت خراب ہونے پر اُن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہناز گل کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ اُن کو جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے اداکارہ کی بیماری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ شہناز گل کے بھائی شہباز بد شاہ نے اپنی بہن کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کال کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں اداکارہ...
بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت شہناز گل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اداکار کرن ویر مہرا جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک...
بانی پاکستان تحریک انصاف سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ بانی سے ملاقات کے لئے بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے، بانی کی اہلیہ کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی، کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منگل کو سلمان اکرم راجا، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی اڈیالہ آئیں گے۔ علاوہ ازیں چودھری اویس یونس، چوہدری ظہیر عباس، شمسہ کیانی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں...
کراچی: ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا، ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمہ معصوم بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی، ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پرعمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ ملزمہ کو ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے پرگرفتار کیا گیا،اسپیشل جج سنٹرل کراچی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 107.318 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق چکلالہ میں واقع ایک کوریئر آفس میں برطانیہ سے راولپنڈی آنے والے پارسل کی چیکنگ کے دوران 84 گرام مائع بھنگ برآمد ہوئی، جس پر متعلقہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح ساہیوال کے قریب ہڑپہ ٹول پلازہ پر ایک گاڑی سے 4 کلو افیون، 2 کلو چرس اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی، جہاں 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ بلوچستان کے...
نومئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔ دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، درخواستِ ضمانت عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی طرف سے درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ...
گوجرانوالہ کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع کردی۔ گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔ دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، درخواستِ ضمانت عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی طرف سے درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل بیماری کےباعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 15...
احمد چٹھہ، عمر ایوب اور زرتاج گل—فائل فوٹوز گوجرانوالہ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، درخواستِ ضمانت عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی طرف سے درخواست پیش کی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل بیماری کےباعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست منظور...
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.283 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے...
پی ٹی آئی ) رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیس میں سزا سنائے جانے پر ردعمل سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے خصوصی بیان میں زرتاج گل نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ میرے بابا گل شیر خان وزیر نے آج تک مجھے حرام کا نوالہ نہیں کھلایا، وزیر قبیلے کے ناطے بہادری میرے پختون خون میں رچی بسی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاداری، جرات اور بہادری میں نے اپنے لیڈر عمران خان سے سیکھی۔ زرتاج گل نے کہاکہ ہم نے اس وقت بھی اپنا وطن نہیں چھوڑا جب میرے ماں باپ نے میرے جوان...
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد راہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے...
فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ 9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے...
’’بیٹیاں کسی سے کم نہیں‘‘ اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی، بچے میری ریڈ لائن، انسانی سمگلنگ کا خاتمہ عزم: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا اور اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اورنج لائن ٹرین ڈرائیور ندا صالح کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندا صالح نے یو ای ٹی لاہور سے ٹرانسپورٹ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اورنج لائن پراجیکٹ میں بطور ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ شمولیت اختیار کی۔ ٹرین ڈرائیور کی ٹریننگ کا گزشتہ سال مئی میں آغاز کیا۔ انہوں نے ٹرین...
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ گلبہار کے علاقہ قادر آباد نہر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کراچی اور قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا جبکہ چلتی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود قادر آباد نہر کے قریب فائرنگ سے وزیر رحمان ولد تور گل ساکن ضلع اپر کرم اور شہباز خان ولد نظر جان، محلہ اعظم ٹاؤن محمود آباد کراچی لگ کر جان بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس...
پشاور: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچاخان ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پرتعینات اے ایس ایف کےتربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی کے دوران پشاور سےدوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 773 گرام سے زائد آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف اسٹاف نے مسافر کے شولڈربیگ کومشکوک قراردیا اور دستی تلاشی کے دوران شولڈربیگ میں موجود جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین، مؤثر اور جدید اقدامات پر عمل پیرا ہے۔صدر آصف زرداری نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 30جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے. تاکہ کمزور افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کا موضوع ’انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے. استحصال کا خاتمہ کریں‘ واضح کرتا ہے کہ یہ جرم منظم نیٹ ورکس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جو لاکھوں...
مانچسٹر ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ اور ٹی20 رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے 150 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا بلکہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ بھارت کے ابھرتے ہوئے بیٹر ابھشیک شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے، وہ ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو کے بعد یہ مقام حاصل کرنے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ’پاکستانی ٹیم کی شرٹ کیوں پہنی؟‘، بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تماشائی کو باہر نکال دیا گیا ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں بین ڈکٹ ٹاپ 10 میں واپس آ گئے ہیں، جبکہ...
ایک بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسمگلرز غیر محفوظ راستوں سے ہجرت کراتے ہیں جس سے سینکڑوں جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون اور آگاہی ناگزیر ہے، پاکستان میں بھی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین اور جدید اقدامات پر عمل ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 30 جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے، انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے اور استحصال کا خاتمہ کریں، انسانی اسمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے جو سالانہ لاکھوں افراد کو متاثر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ درحقیقت غلامی کی ہی ایک جدید شکل ہے، جس کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اس مکروہ دھندے کی سنگینی کو سمجھ سکیں، غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔مریم نواز شریف نے انسانی سمگلروں...
وزیرِاعظم شہباز شریف — فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال یہ دن اس جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن ’انسانی اسمگلنگ ایک منظم گروہی جرم، استحصال کا خاتمہ‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بےروزگار افراد کو انسانی اسمگلنگ کے ذریعے استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گئی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی...
کرپٹو سٹوری میں عثمان شامی نے علی ڈار کا نام لے کر تفصیل بیان کی ہے، اسحاق ڈار کے خلاف ضرور کچھ ہونے والا ہے ورنہ ان لوگوں کا نام لے کر ٹی وی پر خبر دینے کی اجازت نہیں تھی ، شہباز گل
اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 مختلف مقامات سے 3 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 245.56 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ مانسہرہ میں قراقرم ہائی وے روڈ پر ایک کالج کے قریب کارروائی کے دوران ایک شخص کے قبضے سے 700 گرام چرس برآمد کی گئی جب...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ‘‘کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کے مطابق اب تک8 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھر مکمل کر چکے،35 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیا۔(جاری ہے) نورالامین مینگل نے بتایا کہ سالانہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا،اب تک 15لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ،آن لائن رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کے طریقے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کی گئی۔
لاہور: ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.5 کلو اور ثوبیہ کے بیگ سے 4.4 کلوگرام چرس نکلی۔ دونوں خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ یہ منشیات بنوں سے بذریعہ بس لاہور لائی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے...
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف 7 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ موسیٰ لین لیاری، کراچی میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ...
لیبیا میں لاپتہ ہونے والا محمد وقاص—جنگ فوٹو حکومتِ پاکستان کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمندوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے باوجود یہ مکروہ دھندہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ضلع جہلم کے نواحی گاؤں موٹا جہانگیر کا رہائشی محمد وقاص ولد محمد اکرم 11 ماہ قبل لیبیا گیا تھا، جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق محمد وقاص کی عمر 40 برس ہے اور وہ 11 ماہ قبل مقامی ایجنٹوں کے ذریعے بھاری رقم دے کر جہلم سے روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کے لیے لیبیا گیا تھا جس کے بعد سے اس کا رابطہ والدین سے منقطع ہے۔جاپان میں مقیم وقاص کے...
اسلام ٹائمز: اگر آج غزہ جل رہا ہے، تو ریاض، ابوظہبی، قاہرہ، عمان اور رباط قطر کیریو دمشق میں قہقہے کیوں گونج رہے ہیں؟ غزہ کے بچے روٹی مانگتے ہیں، دوائی مانگتے ہیں، پناہ مانگتے ہیں، اور عرب بادشاہ اسرائیل سے دفاعی ڈرون اور نائٹ ویژن کیمرے خرید رہے ہیں اور اس ظالمانہ منظرنامے میں اگر کوئی ایک ملک ہے جو اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی، زبان، ہتھیار اور نظریہ واضح رکھے ہوئے ہے تو وہ ایران ہے۔ ایران کی قیادت وہ واحد آواز ہے جو بغیر کسی خوف کے کھلے عام کہتی ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اور فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی غزہ پر جاری ظلم و بربریت نے عالمی...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم عمید غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہا تھا، جو تفتان بارڈر عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ملزم عمید کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ 2 دیگر...
مریم الہٰی :پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران گزشتہ 10 برسوں میں 303 کلوگرام سے زائد سمگل شدہ سونا برآمد کیا۔ دستاویزات کے مطابق کسٹمز نے 15-2014 سے لے کر 25-2024 تک سمگلڈ سونا ضبط کیا جس کی مجموعی مقدار 7 من سے زائد ہے۔ سب سے زیادہ سمگلڈ سونا 18-2017 کے دوران پکڑا گیا، جب 58 کلو سے زائد سونا ضبط کیا گیا اور سمگلنگ کے 53 کیسز دائر کیے گئے، اس کے بعد 21-2020 میں 48 کلو سے زائد سونا پکڑا گیا جس پر 62 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔ مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران سب...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈیگاری میں کاروکاری کے الزام میں ہونے والے دوہرے قتل کیس میں پولیس تفتیش اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت کے تحت مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی سے ڈی این اے سیمپل حاصل کیا گیا ہے۔ یہ سیمپل سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر لیا گیا، تاکہ ماں بیٹی کے رشتے کی تصدیق کی جا سکے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق گل جان بی بی سے خون، لعاب اور بالوں کے نمونے لیے گئے ہیں، جو کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گل جان بی بی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر...
کراچی: سندھ رینجرزاورکسٹمزانفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدارمیں اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سندھ رینجرزاورکسٹمز انفورسمنٹ کا آپریشن سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلسے میں سندھ رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں ۔ برآمد شدہ سامان میں سگریٹ، گٹکا ،ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوزاور دیگر اشیا شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی اشیا کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ برآمد شدہ نان...
کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاریوں سمیت 9 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت،...
کراچی: گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔ لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔
اسلام آباد: توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔ عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل راؤ عبدالرحیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے درخواست میں استدعا سے آگے بڑھ کر سوموٹو اختیار استعمال کیا۔ سنگل بینچ نے درخواست گزاروں کے الزامات کے جواب میں ہمارا مؤقف ہی نہیں سنا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کریمنل...
لاہور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ماشکیل بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔کارروائی ایف آئی اے نے فرنٹیئر کور حکام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:موچکو پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ چھالیہ سیمنٹ کی بوریوں کی آڑ میں حب چوکی کے راستے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہےکہ پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران حب چوکی سے آنے والے ایک سیمنٹ سے بھرے ٹرک کو مشکوک سمجھ کر روک لیا، ٹرک پر بظاہر 340 سیمنٹ کی بوریاں لوڈ تھیں لیکن جب ان کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تو صرف 193 بوریاں سیمنٹ سے بھری ہوئی نکلیں۔پولیس کے مطابق باقی 147 بوریوں میں چھالیہ چھپائی گئی تھی، جس کا مجموعی وزن 3001 کلو...
کراچی: موچکو پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے دوران چیکنگ حب چوکی سے آنے والے سیمنٹ سے بھرے ٹرک کوچیک کیا جس پر بظاہر سیمنٹ کی 340 بوریاں موجود تھیں۔ چیکنگ کے دوران صرف 193 بوریوں میں سیمنٹ نکلا جبکہ باقی 147 بوریوں میں سے چھالیہ برآمد ہوئی۔ برآمد کی جانے والی چھالیہ کا مجموعی وزن 3001 کلو گرام ہے، چھالیہ کو سیمنٹ لے جانے کی آڑ میں بوریوں میں چھپا کر کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔ چھالیہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترسیل کرکے گٹکا، ماوا اور دیگر کاموں میں استعمال ہونا تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔ کارروائی کے دوران...
وفاقی تحقیقات ادارے کے مطابق خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جنکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد شواہد کی روشنی میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر، گل زمان اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہیں۔...
کراچی:لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش اسپنر شعیب بشیر انگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میدان چھوڑ گئے۔ بھارت کی پہلی اننگز میں 78ویں اوور کے دوران رویندرا جدیجا کے زوردار شاٹ پر گیند سیدھی شعیب کی جانب آئی، انھوں نے کیچ تھامنا چاہا لیکن گیند چھوٹی انگلی پر لگ گئی۔ گیند انگلی پر لگنے کے بعد وہ واضح تکلیف میں نظر آئے جس پر انھیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ شعیب بشیر کی جگہ جو روٹ نے اوور مکمل کیا اور واحد انگلش اسپنر کے طور پر بولنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ Post Views: 4
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی گلشن اقبال کے دیرینہ کارکن فیصل خان مرحوم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔منعم ظفر خان نے مرحوم کے بھائی صفدر خان اور بیٹے عمر سے ملاقات کی، اور دعاے مغفرت کی اورمرحوم کی جماعت اسلامی سے وابستگی، تحرک اور خلوص کومحبت اوراحترام سے یاد کیا۔اس موقع پرامیرضلع شرقی نعیم اختر،گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اورجماعت اسلامی کے دیگر ذمے داران و کارکنان بھی موجود تھے،اس سے قبل مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے درسِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ اہلِ محلہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
کراچی: ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی ، گلستان جوہر کے علاقے بلاک 9 گل چوک کے قریب فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجا اٹھا پولیس کا دور تک نام و نشان تک نہیں تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کو جسم پر 3 گولیاں لگی ہیں جس میں ایک سینے اور 2 پیٹ پر لگی تھیں۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کافی تعداد میں گولیوں کے چلے ہوئے خول ملے ہیں جنھیں پولیس...
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایات دیئے کہ جو سرکاری ملازمین سوشل میڈیا میں مذہبی منافرت پھیلانے میں ملوث پائے جائیں گے ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے امن وا مان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر انتظامیہ اور تمام اداروں سے گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ گلگت بلتستان مزید کسی بھی مذہبی منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امن وامان حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ علمائے کرام سے ہماری درخواست ہے کہ جی بی میں امن اور بھائی چارگی کی فضاء کو قائم رکھنے میں حکومتی...