2025-11-05@23:29:10 GMT
تلاش کی گنتی: 6753

«سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ کی ٹیکنالوجی پر مبنی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر پیش رفت رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے ٹیکنالوجی پر مبنی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر تازہ پیش رفت رپورٹ جاری کر دی۔عدالت عظمی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اصلاحات کا مقصد عدالتی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور انصاف تک عوامی رسائی کو بہتر بنانا ہے، اہم اصلاحات میں مقدمات کا ڈیجیٹل نظام، ای فائلنگ، آن لائن کاز لسٹ اور مقدمات کی حقیقی وقت میں ٹریکنگ شامل ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے انصاف تک رسائی کے تحت چار ایریاز میں اصلاحات کی گئیں، عدالتی اصلاحات کے تحت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، شفافیت میں بہتری،...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حمایت ترک کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انوارالحق کو خود ہی سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کر لیں۔
    اسلام آباد : پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا، جس کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقدہ پروقار تقریب میں کیا۔ بحالی کے بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز 284 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی، جسے وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس کا سہرا پاکستانی سفارت خانے، وزارت...
    اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز کی راونگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی سے حکومت کو بڑا نقصان ہوا، تاہم ہم نے قومی ایئرلائن کے معیار کو دوبارہ بحال کیا ہے، پی آئی اے کے روٹس کی بحالی پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، اور مانچسٹر کے لیے پرواز کا آغاز ایک شاندار آغاز ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 5 سال سے زائد عرصے کے بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس موقع پر ایک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی ڈی آئی جی اسلام آباد کو چھٹی سے متعلق دی گئی درخواست بھی سامنے آگئی۔عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا، ڈینگی پوزیٹیو آنے کے بعد ایس پی عدیل اکبر نے 3 روز کی چھٹی کی درخواست دی تھی، ڈی آئی جی اسلام آباد نے عدیل اکبر کی چھٹی منظور کر لی تھی۔جیو نیوز کے مطابق عدیل اکبر نے میڈیکل چھٹی کے بعد 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن...
    اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے بیماری کے باعث 3 دن کی طبی رخصت کی درخواست دی تھی، تاہم ان کی چھٹی منظور نہیں کی گئی، اسی وجہ سے وہ ڈیوٹی پر موجود تھے۔ اسلام آباد ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے چھٹی کی درخواست منظر عام پر آگئی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق چھٹی مانگی ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا تھا ڈاکٹرز نے عدیل اکبر کو تین روز کے بیڈ ریسٹ کا کہا 20 سے 22 چھٹی کی تحریری درخواست دی تھی اعلیٰ افسر کی جانب...
    منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔قریبی رشتے دار کے انتقال کے باعث پرویز الہٰی کی جانب سے ایک پیشی سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور...
    —فائل فوٹو کراچی میں آن لائن رائیڈ سروس کے ڈرائیور کے خلاف مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون نے کنزیومر کورٹ میں کمپنی پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے شکایت کے باوجود ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
    سندھ ہائی کورٹ نے شہر کے مرکزی شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر درخواستگزار سے فریقین کے جواب پر دلائل طلب کرلیے۔ ہائیکورٹ میں شہر کے مرکزی شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ صغیر احمد عباسی نے جواب جمع کروا دیا۔ جواب میں کہا گیا کہ عدالت درخواست کو مسترد کر چکی ہےلیکن ایسی درخواستیں بار بار دائر کی جارہی ہیں۔ کمشنر کراچی نے بھی رکشوں کی اوور لوڈنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ درخواست کی فوری سماعت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔  پابندی قانونی ہے سندھ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔ شہر میں ضرورت کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ موجود ہے۔ شہر میں بسیں، منی بسیں،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف  کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، یہ کیس جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سنا جائے گا۔ عدالت نے اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اسی طرح نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور ان سے تحریری وضاحت مانگی گئی ہے۔ درخواست شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے...
    ویب ڈیسک: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن  کی بحالی کا افتتاح کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 5 سال بعد بحال ہوگیا۔ اس سلسلے  میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا کامیاب نتیجہ قرار دیتے ہوئے سفارتی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن سے پابندی کے خاتمے میں پاکستانی سفارت خانے اور برطانوی...
    پی آئی اے کی پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ، ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے انتظامیہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی سے...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز پانچ سال بعد روانہ ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر خواجہ آصف نے سفارتی عملے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی محنت سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریوٹ کا تعاون بھی کلیدی رہا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ پی آئی اے پر لگائی گئی پابندی نے حکومت کو نقصان پہنچایا، لیکن اب قومی ائیر لائن کے معیار کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ پابندی جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد عائد کی گئی تھی۔ دوسری جانب برطانیہ میں...
     منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے ارکان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی تھی جس کا فیصلہ آج سنائے جانا تھا۔ عدالت نےپرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا تاہم ان کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ پرویز الٰہی کی استثنیٰ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
    لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے خلاف بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا، تاہم عدالت نے انہیں ایک پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔ پرویز الٰہی کی استثنیٰ کی درخواست میں بتایا گیا کہ وہ قریبی رشتہ دار کے انتقال کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تھے۔  
    ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کے خلاف کارروائی میں 8 خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اکتوبر کو لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا اور 8 خوارج مارے گئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔  اداکار شریاس تالپڑے...
    اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔قریبی رشتے دار کے انتقال کے باعث پرویز الہٰی کی جانب سے ایک پیشی سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
    اسلام آباد: عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے  کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے، جس کی سماعت ارباب محمد طاہر کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے  جب کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے ۔ کیس کے حوالے سے درخواست گزار...
    درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دوران قید ایکس اکائونٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی استدعا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاونٹ کو بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو سماعت کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے مشیر و سیاسی کوآرڈی نیٹر گل قیصر سروانی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں، مسیحیوں اور سکھوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے کے دعووں کے جواب میں اپنے خطاب کے دوران گل قیصر سروانی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں خطرناک اضافہ ہوچکا ہے۔ ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، مسلمان سرعام تشدد کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں، مسیحی چرچوں میں حملوں کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ سکھ برادری کو ان کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر بدنام کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سلامتی کونسل میں اصلاحات...
     قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہوگئیں، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کرے گا۔ ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پر جعلی پائلٹ لائسنس سکینڈل کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔
    بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
    متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن امارات نے کراچی میں اپنی پاکستان میں 40 سالہ خدمات کا جشن منایا، جو 1985 میں دبئی سے اس کے پہلے بین الاقوامی فضائی سفر کے آغاز کی یاد میں منعقد ہوا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں سینیئر سرکاری حکام، سفارت کاروں اور ہوابازی کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟ اس موقع پر مہمانوں کو ایمریٹس کے جدید بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کرایا گیا جس میں پریمیم اکانومی کیبن کو پہلی بار پاکستانی مسافروں کے لیے متعارف کرایا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی اور اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ نے صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پولینڈ کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صدر نے یورپی یونین جی ایس پی پلس پر پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔...
    قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا۔ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ایئر لائن پر پابندی لگی تھی۔
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا جبکہ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔ واقعہ صوبے میں ایک ہفتے کے اندر مزدوروں کے اغوا کا دوسرا بڑا سانحہ ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات خضدار سے تقریباً 80 کلومیٹر دور نال کے علاقے کلیڑی میں پیش آیا۔ درجنوں مسلح افراد نے سب سے پہلے شاہراہ کو بلاک کر کے ٹریفک روک دی اور پھر ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور کرش پلانٹ پر دھاوا بول دیا۔ یہ کمپنی خضدار...
    دور نال کلیڑی میں مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیا،پہلے شاہراہ کو بلاک کر کے ٹریفک روک دی اور پھر نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور کرش پلانٹ پر دھاوا بول دیا،اغوا ہونیوالے مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے حملہ آورکیمپ میں موجود مزدوروں کو زبردستی ساتھ لے کر فرار ، دو روز میںاغواء مزدوروں کی تعداد 27 ہوگئی، بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ،کمپنی اہم سڑک کی تعمیر پر کام کر رہی تھی ،لیویز انچارج بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدور اغواء کر لئے جبکہ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی ۔حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات خضدار...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے وزارت دفاع،وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن سمیت کئی وزارتوں کیلیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی۔ وزیرخزانہ کی زیرصدارت جمعے کو ہونیوالے اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر سونے کی تجارت بحال کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سخت اقدامات پر فیصلہ مؤخرکر دیاگیا۔ اجلاس میں وزارت تجارت نے تجویز دی کہ گاڑیوں کی درآمد صرف اسی ملک سے کی جائے جہاں بھیجنے والا شخص مقیم ہو، تاکہ سکیموں کے غلط استعمال کو روکاجاسکے،تاہم فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نے مؤقف اختیارکیاکہ تجویز سے زیادہ تر پاکستانیوں کیلئے درآمد ناممکن ہو جائیگی، کیونکہ وہ بائیں ہاتھ سے چلنے والی گاڑیاں رکھنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ میں غربت،پسماندگی اور محرومیوں کا سبب خراب حکمرانی، کرپشن، جاگیردارانہ سسٹم اور وڈیرہ شاہی کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل،گیس اور کوئلے سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال خوشحال سندھ کے عوام آج 2وقت کے کھانے کے لیے ترس گئے ہیں،جماعت اسلامی کا 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور میں اجتماع عام انقلاب کی نوید ثابت ہوگا۔حکومتیں بار بار تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن سندھ کے حالات تبدیل نہیں ہوتے سندھ اس وقت مہنگائی ، بد امنی ، بیروزگاری کی لپیٹ میں آچکا ہے۔سندھ میں غربت بدامنی بیروزگاری ہے پیپلزپارٹی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، عوام 2 وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، روز بروز بڑھتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ایک منٹ کی خاموشی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251025-08-8 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور چین کے صدور ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات30 اکتوبرکو متوقع ہے۔عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 اکتوبر سے 1 نومبر کے درمیان ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں جانے سے قبل چین کا دورہ کر سکتے ہیں، یا وہ جنوبی کوریا میں سمٹ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کی ملاقات11 جولائی کو ملائیشیا میں ہوئی تھی، جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی تھی، جسے دونوں نے مثبت اور تعمیری قرار دیا تھا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر عاید کی گئی بڑھتی ہوئی محصولات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیومن ریسورس آفیسر کی کوششوں کے نتیجہ میں بینک اکائونٹ کی کارروائی مکمل ،2 تنخواہوں اور پنشن کے چیک دستخط کردیئے گئے،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اظہار اطمینان ۔میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد واٹرکارپوریشن میں رجسٹرڈ تینوں یونینوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر طفیل احمد ابڑوسے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،ایکشن کمیٹی کی قیادت عبدالقیوم بھٹی کر رہے تھے جبکہ وفد میں انصاف علی لاشاری ، اعجاز حسین اور واٹر کارپوریشن کی جانب سے چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ آفیسر محمد نعیم شورو شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں امن کی صورتحال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ایک بیان میں سہیل آفریدی نے ہنگو دھماکوں کی مذمت کی اور اس واقعے کو انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید ایس پی آپریشنز اور 2 پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قیام امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے روڈ سیفٹی ژان ٹوڈ سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے روڈ سیفٹی کے خصوصی ایلچی ژان ٹوڈ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ژان ٹوڈ کے موٹر اسپورٹس، فلاحی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں نمایاں کردار کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان شہریوں کے لیے...
    پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر حکیمہ سلطانہ نے ضلع ہنزہ کے علاقے چپورسن میں گزشتہ دو ماہ سے جاری زیرِ زمین دھماکوں، زمین سرکنے اور مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے فوری مداخلت اور متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر حکیمہ سلطانہ نے ضلع ہنزہ کے علاقے چپورسن میں گزشتہ دو ماہ سے جاری زیرِ زمین دھماکوں، زمین سرکنے اور مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے فوری مداخلت اور متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے...
    معروف اینکر اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر اپنے بے باک تبصروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ جانے مانے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر اور فروغ کے کیس میں جیل اور بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے شو میں اس کیس پر کہا کہ ڈکی بھائی نے خود ہی بدنامی کمائی ہے۔ جب پیسہ حرام کا ہو تو سکون کہاں سے آئے گا؟ انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ بغیر محنت کے آسانی کے ساتھ کمایا جانے والا پیسہ ہمیشہ آسانی سے چلا جاتا ہے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ ہم ماؤں کو خوشی ہے کہ اب ہمارے بچے سیکھیں گے کہ شہرت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسزنے  خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے  فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ،  شدید جھڑپ کے دوران پناہ گاہ میں موجود بھارتی حمایت یافتہ آٹھوں دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کیخلاف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔  جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف...
    چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ اُن کا...
     لائف اسٹائل میڈیسنICLM 2025  کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہائی بلڈ پریشر سے وابستہ گردوں کی بیماریاں اموات میں اضافے کا سبب قرار ہائی لینڈ کنٹری کلب اینڈ ریزورٹ میں منعقد ہونے والی یہ تقریب پاکستان کے صحت عامہ کے نظام کو امراض سے پیشگی احتیاط، ہمدردانہ اور پائیدار سمت میں لے جانے کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔ یہ 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس پاکستان ایسوسی ایشن آف لائف اسٹائل میڈیسن (PALM) اور رفاہ انسٹیٹیوٹ آف لائف اسٹائل میڈیسن (RILM) کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے، جس کا موضوع ’غیر متعدی امراض کا رخ موڑنا: انسان کامل کا نقطۂ نظر‘ہے۔ کانفرنس میں ملکی...
    لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے ایک بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی 24 اکتوبر کی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکی مروت کے نواحی علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جو علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انتہائی عسکری مہارت کے ساتھ کارروائی انجام دی۔ اس دوران خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل...
    خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، 18مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا جبکہ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔واقعہ صوبے میں ایک ہفتے کے اندر مزدوروں کے اغوا کا دوسرا بڑا سانحہ ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات خضدار سے تقریبا 80 کلومیٹر دور نال کے علاقے کلیڑی میں پیش آیا۔ درجنوں مسلح افراد نے سب سے پہلے شاہراہ کو بلاک کر کے ٹریفک روک...
    فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا ساؤتھ نے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کا منصوبہ مکمل کر لیا، جس سے مقامی عوام کا ایک اور اہم مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ یہ منصوبہ9 اگست کے کنونشن کے دوران محسود اور برکی قبائل کے مشران و عمائدین کے مطالبے پر شروع کیا گیا تھا، جسے ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے وعدے کے مطابق مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا ہے۔ کیڈٹ کالج اسپین کئی کے قریب تعمیر ہونے والا یہ بائی پاس روڈ علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا، جبکہ اس سے تعلیم، صحت، تجارت اور روزمرہ زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ مقامی عوام نے ایف سی کے اس اقدام کو خوش...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا جبکہ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔ واقعہ صوبے میں ایک ہفتے کے اندر مزدوروں کے اغوا کا دوسرا بڑا سانحہ ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات خضدار سے تقریباً 80 کلومیٹر دور نال کے علاقے کلیڑی میں پیش آیا۔ درجنوں مسلح افراد نے سب سے پہلے شاہراہ کو بلاک کر کے ٹریفک روک دی اور پھر ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور کرش پلانٹ پر دھاوا بول دیا۔ یہ کمپنی خضدار کو...
      واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔   وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔دورے کے حوالے سے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر آج ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ آسیان اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان...
     سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی کے نتیجہ میں 8خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
     گرفتار اشتہاری ملزم جاوید خان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 68 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بابر حسین نے سال 2023 میں 3 شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کو 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملزمان میں خورشید احمد، بابر حسین، جاوید خان اور محسن عباس شامل، ملزمان کو مظفرگڑھ، بہاولپور اور ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے...
    اسلامی دنیا نے اسرائیل کے دو نئے متنازع مسودہ قوانین پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ان قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد  اسرائیلی خودمختاری نافذ کرنا اور وہاں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنا ہے، جسے اسلامی ممالک نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ اسلامی ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمان کی یہ کارروائی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کے برخلاف ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی...
    نیویارک: غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت نے صحت کا نظام تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کم از کم 15 ہزار فلسطینی مریض ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر بیرونِ ملک منتقل کیے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان میں کینسر، دل کے امراض، زخموں اور طویل المیعاد بیماریوں میں مبتلا مریض شامل ہیں، جنہیں علاج کے لیے جانا ہے لیکن اسرائیلی پابندیاں ان کی زندگی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے بتایا کہ غزہ میں اسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی نے پورے نظامِ صحت کو مفلوج کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں موجود...
     ویب ڈیسک :وزیراعظم نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ اُس وقت مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ نام نہاد ’’الحاق‘‘ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا ...
    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ کارروائی 24 اکتوبر کو کی گئی جس میں فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک الرٹ ہیں۔...
    ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے معدنیات سے منسلک تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا...
    اسلامی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے دو متنازع مسودہ قوانین کی منظوری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ متنازع قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد ’’اسرائیلی خودمختاری‘‘ مسلط کرنا اور غیر قانونی بستیاں قائم کرنا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، کی آبادیاتی ساخت اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک واضح کوشش ہیں، جنہیں عالمی برادری نے بارہا مسترد کیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے میں واضح طور...
    آزاد جموں و کشمیر کا یومِ تاسیس ہر سال 24 اکتوبر کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن اُن بہادر مجاہدین اور شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے 1947 میں ڈوگرہ راج اور بھارتی تسلط کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام ہر صورت آزادی حاصل کرکے رہیں گے، صدر آزاد کشمیر یومِ تاسیس نہ صرف آزادی کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان اخوت، قربانی اور قومی یکجہتی کی علامت کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام کا حقِ خود ارادیت اٹل اور ناقابلِ تنسیخ ہے۔...
    وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ سہیل آفریدی نے داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس کے اس اقدام پر وزیراعلی سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کا رخ کیا. تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ادھر موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ حالات کشیدہ مگر قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔
    ---فائل فوٹو  بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔
    ---فائل فوٹو  پنجاب پولیس بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی گئی۔پنجاب پولیس علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی گئی، ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی۔علیمہ خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ایس ڈی پی او علیمہ خان کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور کورٹ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے آگاہ کیا۔ چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریعدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیاہ پُشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں چوکیوں کی تعمیر کا کام کر رہے تھے جب مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں:مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 4 مقامی اور 5 سندھی مزدور شامل ہیں۔ اغوا کاروں نے ایک مقامی مزدور کو بعد ازاں چھوڑ دیا، جب کہ باقی 8 مزدوروں کو نامعلوم مقام کی جانب لے جایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا کیونکہ ٹھیکیدار اور...
    مستونگ سے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع مستونگ سے چند روز پہلے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی لاش مستونگ کے نواحی علاقے کردگاپ میں گرگینہ کلی شربت خان سے ملی۔ علاقے کے لیویز انچارج غلام سرور نے بتایا کہ لاش چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے اور مقتول کو سر اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں ماری گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔نوشکی پولیس کے سربراہ ایس پی اللہ بخش کے مطابق مقتول ڈی ایس...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم  دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
     ویب ڈیسک:  پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے خلاف محکمہ داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں, جعلی ڈیلرز کی دکانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں تمام اسلحہ ڈیلرز کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔پنجاب میں اب تک 511 ڈیلرز نے اپنے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں سے 393 ڈیلرز کے لائسنسز کی مکمل تصدیق کر کے گرین سرٹیفکیٹس جاری کیے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 15 ہزار روپے تنخواہ لینے والے شہری عبداللہ شفیق نے سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور دیگر اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ ریلیف کے لیے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین،...
    لاہور (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی وائٹ بال سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ وکلاء پینل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے حالیہ انتخابات میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں پارٹی کو صرف قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر شکست ہوئی۔ یہ وہ صوبہ ہے جسے عموماً پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی چیئرمین عمران خان کو تاحال اس شکست (خصوصاً کے پی کے میں شکست) کی شدت سے آگاہ نہیں کیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی کی صفِ اول کی کئی شخصیات وکلاء برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ سینیٹر حامد خان کی قیادت میں پی ٹی...
    میرعلی (ویب ڈیسک) بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے بربریت کی انتہا کر دی۔ فتنہ الخوارج نے بھتہ نہ دینے پر میرعلی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی، خارجیوں نے دہشت پھیلانے کیلئے پٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگائی، گاڑی میں موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جان کی بازی ہار گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارج کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔ فتنہ الخوارج کی بربریت پر میر علی کے عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے ہمیں ان درندوں سے نجات دلائے، یہ کیسا اسلام اور جہاد ہے؟ معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔
    اویس کیانی :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔  ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار   
    پاکستان کی وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی ٹی ٹوئنٹی جبکہ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ ون ڈے سیریز فیصل آباد میں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ اعلان کے مطابق ٹی20 ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایک روزہ (ODI) ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ Pakistan squads announced for white-ball series Details here ➡️ https://t.co/AcN1uUwdRm#PAKvSA — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 23, 2025 کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے چہرے ٹی20 اسکواڈ میں بابراعظم، عبدالصمد اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، جو پچھلے چند...
    بھارتی ریاست تلنگانہ کے 37 سالہ محمد احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ روزگار کی تلاش میں روس پہنچے تھے مگر وہاں انہیں دھوکے سے روسی فوج میں شامل کر کے یوکرین کی جنگ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ احمد نے اپنی ویڈیو میں بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تربیت پانے والے 25 افراد میں سے 17 ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ روزگار کے بہانے روس بھیجا گیا، فوجی تربیت پر مجبور کیا گیا احمد کی اہلیہ افشاں بیگم نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کی ایک کنسلٹنسی...
    اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ روس کے منجمد اثاثے استعمال کرنے کی کسی بھی تجویز میں بین الاقوامی قوانین کی پابندی ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: اٹلی میں برقع پر پابندی کا نیا قانون زیرِ غور، خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوسکتا ہے؟ خبر رساں ادارے رشیا ٹوڈے کے مطابق انہوں نے سینیٹ سے خطاب میں کہا کہ اگرچہ ماسکو پر دباؤ بڑھانا ضروری ہے، مگر مالیاتی استحکام اور یورو زون کے مفادات کا تحفظ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ مزید پڑھیں: اٹلی: غزہ کے حق میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں ان کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن روس کے قریباً 210 ارب یورو کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کے لیے قرضوں...
    اسلام آباد (صلاح الدین خان )سیکر ٹری اطلاعات عمبرین جان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے سیکر ٹری کے نام کی منظوری کے لیے4  ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی گئی۔ چار ناموں کی سمری میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے سعید احمد شیخ، انفارمیشن اکیڈمی سروس کی عمرانہ وزیر، پی ایم پریس سیکرٹری محمد ارشد، پی بی سی کے اشفاق احمد کا نام شامل ہے۔
    اسلام آباد‘راولپنڈی‘باجوڑ‘نوشکی ‘شمالی وزیرستان( خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نیٹ نیوز) بلوچستان اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک‘ کئی زخمی ہو گئے۔ اور شمالی  وزیرستان میں خوارج نے گاڑی کوآگ لگاد ی جس کے نتیجے میں6 شہری زندہ جل گئے۔ نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔ صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول سے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل کے حل پر بریفنگ دی۔ بلاول سے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو بھی ملے۔ سٹیل ٹائون‘ گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ساجد جوکھیو نے عوامی مسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری عوامی‘ فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
    اسلام ٹائمز: ہم پاکستانی شیعہ طلاب و علماء دین، جامعۃ الرشید کے اس موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو انقلاب اسلامی اور تشیع کی فروغ وحدت امت کے لیے کوششوں اور قربانیوں کی عظمت کو مجروح کرتا ہے۔ ہم اسے پرامن بقائے باہمی اور امت اسلامی کی وحدت کی روح کے خلاف سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعۃ الرشید اپنے بیانات میں وحدت اسلامی کے تقاضوں کا خیال رکھے۔ تحریر: محمد احمد فاطمی کراچی پاکستان کے اہل سنت (دیوبندی) کے دینی مدرسوں میں سے ایک ممتاز درسگاہ "جامعۃ الرشید" کے مدیر مفتی عبدالرحیم صاحب نے ایک بیان میں انقلاب اسلامی ایران پر بے بنیاد اتہامات عائد کیے ہیں۔ مفتی صاحب کا دعویٰ ہے کہ 1980ء کی...
    پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی وزیرِاعظم سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔ پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے اہم ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ  خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئیر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق  موجود تھے۔
    وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔پی ایم ہاوس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطا اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2025ء سے جامعہ قراقرم میں بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی (NoC) جاری کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر سے ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں پی ای سی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2025ء سے جامعہ قراقرم میں بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی (NoC) جاری کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ A delegation of Parliamentarians and Political leaders from Khyber Pakhtunkhwa called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad on 22 October 2025.@CMShehbaz pic.twitter.com/ERifdDDMQA — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 22, 2025 ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئیر امیر مقام، سردار یوسف، عطااللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، رانا ثنااللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق موجود تھے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد اور اس کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ’وِسل بلور سیل‘ قائم کیے جائیں گے، جبکہ انتہا پسند جماعتوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر خصوصی سیل فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا دھواں چھوڑنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عوام کسی بھی انتہا پسند تنظیم یا...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پبلک فیس لیٹیشن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس سے شہری اب کیسز کی تفصیلات ، درخواستوں کی صورتحال دیکھ سکیں گے اورشکایات درج کروا سکیں گے جو پہلے عدالت کے چکر لگانے سے ہی ممکن ہو تا تھا۔پورٹل کے ذریعے جلد سماعت کی درخواستوں،مقدمات کے التوا اور ویڈیو لنک پٹیشنز بھی مانیٹر کی جاسکتی ہیں۔ہر درخواست کے جمع ہونے سے لے کر فیصلے تک کے تمام مراحل آن لائن دیکھے جاسکتے ہیں۔عوام نے سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت کو سراہا ہے۔
    شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز میر علی (سب نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوارج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔فتنہ الخوارج نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے سفاکیت کی انتہا کر دی، واقعے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فورا مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ انتہائی سفاکانہ انداز میں کیا...
    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سےبھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، جس کی مالیت83 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کےہینڈ کیری بیگز کو مشکوک سمجھ کر اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران مختلف ممالک کی کرنسی — جن میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، اور ملائیشین رنگٹ شامل تھے — برآمد کی گئی۔ حکام نے اس کارروائی کو ممکنہ منی لانڈرنگ کی کوشش قرار دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدملزم اور برآمد شدہ رقم کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ...