2025-08-03@07:03:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2872

«لارجر بینچ تشکیل»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواستوں پر جسٹس راجہ انعام آمین منہاس نے سماعت کی حکومت کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا سماعت کے آغاز پر جسٹس راجہ انعام آمین نے درخواست گزاروں کھ وکیل سے استفسار کیا کہ پہلے بیگ راونڈ بتائیں تاکہ پتا چل سکے کہ کیس کیا ہے اور اسی طرح آپ نے کوڈ آف کنڈکٹ بھی ساتھ ساتھ بتانا ہے کہ پیکا ایکٹ پہلے کیا تھا اور اب فرق کہاں پر آیا ہے ۔ ایڈووکیٹ ڈاکٹر یاسر امان خان نے دلائل کا آغاز میں کہا کہ 2016 میں پیکا ایکٹ لایا گیا،2025 ترمیمی ایکٹ میں 2016 والے ایکٹ کی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعید غنی  نے شرجیل میمن  اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ لیاری میں جاں بحق 27افراد کے ورثا کو فی کس 10،10لاکھ روپے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جتنے بلڈنگ کنٹرول آفیسروہاں تعینات رہے ان کو انکوائری کا حصہ بنایا جائے گا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسر کو بھی معطل کردیاگیا، کمشنر کراچی انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی آئندہ 24گھنٹے میں خستہ حال 51 عمارتوں کی تفصیلات فراہم کرے گی، رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ ہوگا فوری طور...
    لاہور: پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں  شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں  کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر...
    صدر مسلم کانفرنس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج جب دنیا فتنہ و فساد، ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے، تو ہمیں کربلا سے یہ سبق لینے کی ضرورت ہے کہ اصولوں پر قائم رہتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے، ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور حق کے لیے قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ امام حسین (ع) اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی انسانیت کی تاریخ میں ایک روشن باب ہے...
    دبئی (اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت و اقامہ نے نمایاں طلباء کیلئے پانچ سال کا گولڈن اقامہ حاصل کرنے کیلئے دو بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق ان شرائط میں سب سے اولین وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والا سفارشی خط ہے جس میں طالب علم کا مکمل ریکارڈ، ماضی کی تعلیمی قابلیت کا وضاحت سے ذکر کیا گیا ہو۔ گولڈن اقامے کے خواہشمند طلبا کے لیے لازمی ہے کہ ثانوی بورڈ امتحانات میں ان کے مجموعی نمبر 95 فیصد سے کم نہ ہوں۔ یہ اقدام ان طلبہ کی محنت کو سراہنے اور حکومتِ امارات کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد باصلاحیت اور ذہین...
    اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔آئی ایچ سی میں جسٹس انعام امین منہاس کل متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء سے متعلقہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔درخواستوں پر گزشتہ سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، عدالتِ عالیہ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
    شکارپور میں مجلس عاشور سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام نے انبیائے کرام (ع) کی سنت اور سیرت پر چلتے ہوئے مشکل ترین امتحان کو گلے لگایا اور حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا کا پیغام ظلم کے خلاف قیام اور انسانیت کی نجات ہے۔ آج کے یزیدوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حسینی کردار اپنانا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے چک ضلع شکارپور میں منعقدہ یوم عاشور کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں جو عظیم قربانی...
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر جاری کردیا جس کے بعد اب نئے ضوابط نافذالعمل ہوں گے۔ پروسیجر کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کررہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی نے 29 مئی کو نیا پروسیجر منظور کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف دائر درخواستیں خارج سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی بینچز کی تشکیل باقاعدگی سے ماہانہ یا ہر 15 روز میں کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق ایک بار تشکیل پانے والے بینچ میں ترمیم ممکن نہیں جب تک یہ طریقہ کار اس کی اجازت نہ دے، کمیٹی میں سرباہ یا ممبر کی تبدیلی بینچ...
    سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے نئے ضوابط 2025ء کا اجرا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)   سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں جو اب باقاعدہ طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ یہ ضوابط پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی آج  نیوزنے  نئے ضوابط کے حوالے سے بتایاکہ  ، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں، فزیکل یا ورچوئل کسی بھی صورت میں طلب کر سکتے ہیں۔ضوابط کے تحت کمیٹی کے کسی بھی اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سپریم...
    چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تشویش ناک اثرات، چلاس میں ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہفتے کے روز ملک کے کسی دوسرے علاقے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار...
    پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات میں متاثر ہونے والی ڈسکہ فیملی کے لیے دو کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈونے والی ڈسکہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کررہے ہیں، واضح کیا ہے کہ پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر براہ راست صوبے میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین کو 20 لاکھ فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، دو کروڑ کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے اس حوالے سے بھی مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا...
    سٹی42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے،ظلم و جبر کے شکار لوگوں کیلئے امام حسین کی مثال صبر ،برداشت ،ظلم کیخلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے۔   مسرت جمشید چیمہ نےعاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کیلئے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے،نبی کریم حضرت محمد ۖ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساس کی حفاظت کیلئے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کے لیے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے،نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساس کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ میں اپنی شجاعت، بہادری اور ایمان کی طاقت کے ان مٹ نقوش چھوڑ گئے۔انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین کا اپنے وقت کے ظالم حکمران یزید کے خلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ انصاف،...
    لاہور( نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں نواں محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، جلوسوں کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ جلوسوں کے راستوں پر دودھ اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کا جلوس لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہو گا جو اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ، پرانی انارکلی اور دیگر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات میں اختتام پذیر ہو گا، نوحہ خوانی اور نماز ظہرین کے علاوہ نماز مغربین بھی جلوس روٹ کے مختلف نقاط پر ادا کی جائے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے عطاء اللہ تارڑ، رانا ثناء اللہ، حذیفہ رحمان، خالد مقبول صدیق، سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ، آئی ایس پی آر کے نمائندے، چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی میں شامل ہونگے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
    لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا سے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔ علما کرام معاشرے میں رواداری اوربھائی چارے کو فروغ دیں۔ محرم الحرام تمام مسلمانوں کیلئے قابل احترام ہے۔ امن وامان برقراررکھنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے۔ سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ امام حسینؓ نے اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر دین پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دی۔ نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی خاطر جام شہادت نوش فرما کر اسلام کا پرچم سربلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ ڈھانچےمیں 6 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس میچوں کے لیے کوالیفائی کریں گی اور یہ وہ ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی سے پہلے 12ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی کھیلیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوں گی اور ریجنل اور محکمہ جاتی ٹیموں کے مقابلے الگ الگ  ہوں گے۔ مزید...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایران اور عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس دوران وفاقی وزرا سردار یوسف، چوہدری سالک اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شرکت کی، ٹاسک فورس کے اجلاس میں زائرین کی سہولت اورسیکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلے کیئے گئے جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کیلئےہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اربعین پر عراق کے لیے 107 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر غور کیا جارہاہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستقبل میں زائرین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ اور مستقبل قریب میں فیری سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
    اپنے بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر نے کہا کہ حقوق کے حصول اور اسلام آباد کے حکمرانوں کے مظالم کیخلاف حکمرانوں کے شہر جانا لازمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے حکمرانوں کی توجہ بلوچستان کی طرف دلانے اور حقوق کے حصول کے لئے 25 جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حقوق کے حصول اور اسلام آباد کے حکمرانوں کے مظالم کے خلاف حکمرانوں کے شہر جانا لازمی ہے۔ ہماری لانگ مارچ پرامن تاریخی اور کامیاب ہوگی۔ اسلام آباد کے حکمرانوں کو بلوچستان کے بارے میں اپنا غلط رویہ ٹھیک کرنا ہوگا۔...
    باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔  دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت کو سراہا اور حالیہ بحران...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت پاکستان نےایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےپروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکیورٹی اور سفری انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ اربعین کےموقع پرعراق کیلئے ایک سو سات خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازیں چھ سے بڑھا کر پندرہ کر دی گئی ہیں۔ آئندہ برس یکم جنوری سے زائرین کیلئے نیا گروپ آرگنائزرز سسٹم نافذ ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا...
    ویب ڈیسک :حکومت نےایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےپروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکیورٹی اور سفری انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیاکہ اربعین کےموقع پرعراق کیلئے ایک سو سات خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازیں چھ سے بڑھا کر پندرہ کر دی گئی ہیں۔آئندہ برس یکم جنوری سے زائرین کیلئے نیا گروپ آرگنائزرز سسٹم نافذ ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور صحافی کامران شاہد نے اُن تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں ان سے منسوب کر کے کہا جا رہا تھا کہ میاں نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اینکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے،  میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس خبر کی صداقت جانچنے کے لیے ہم نے رانا ثناء اللہ کو اپنے شو میں مدعو کیا۔ بینک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی بانی کی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔ خواجہ آصف سے آئیڈیل تعلقات نہیں رہے ، حنیف عباسی مزید :
    حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایران و عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اجلاس میں شرکت کی،جبکہ مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)کراچی کے علاقے لیاری کے علاقے بغدادی میں 5منزلہ عمارت گئی،عمارت کے ملبے سے 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا، زخمیوں میں ایک عمارت بھی شامل ہے،ملبے میں دبے مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے،شہر قائد کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے، پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امدادی کاموں میں خلل نہ ڈالیں۔ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ عمارت گرنے کے واقعے میں زخمی 5افراد کو ہسپتال...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگی کو آسان بنانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو معیشت میں شفافیت لانے کا بنیادی ذریعہ قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں میں ادائیگیوں کو آسان اور تیز بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ کیش لیس معیشت سے متعلق قائم کردہ کمیٹیاں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے قابلِ عمل تجاویز جلد پیش...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ (ایف ایف ڈی فور) کے موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترقیاتی مالیات، تجارت، ماحولیاتی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ وزیر خزانہ نہ صرف کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں بلکہ مختلف ضمنی نشستوں، پالیسی مکالموں اور شراکتی گول میز مباحثوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ مسٹر ایلکو ہائینن سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  قومی حکومت بنانے کے معاملے کے سوا اس حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایک دوسرےکو گالیاں دینے کا نہیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کےلیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری باتوں کو اہمیت نہیں دی گئی، اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق  محمود خان اچکزئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری سے کام لیا، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا، یہ حکومت بندوق کی نوک پر آئی ہے،...
    محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ محرم کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جلوسوں کے مقررہ روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، جس میں انتظامی افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے...
    پنجاب میں ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہوں گے، ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، مجوزہ بلدیاتی قانون کیلئے بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہوں گے، ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔ تجاویز بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ قانون کا جائزہ لیے کیلئے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے اجلاس میں سامنے...
    وفاقی حکومت نے 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے محرم الحرام(عاشورہ)کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9اور 10محرم)کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید...
    باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔  ’’جنگ ‘‘ کے مطابق باکو پہنچنے پر اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں خطاب  کریں گے اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نظام کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہو گیا تو ۔۔۔  ؟ مزید :
    اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لیے لائسنس حاصل کرنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی)نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن ختم کر دی ہے جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس اے آر بی نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کو عارضی رجسٹریشن دی تھی لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مستقل رجسٹریشن کو لائسنس کے اجرا کی شرط قرار دیا تھا۔اسٹارلنک مستقل رجسٹریشن حاصل...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔شہباز شریف اجلاس سے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے اور اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025ء کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی طور پر مضبوط مستقبل کے لیے نئی ای...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات بارے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، سی او ایم سی آئی، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ کنڑول، ڈی جی ورکس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، بلیو...
    سربراہ جے یو آئی کی پی ٹی آئی وفدسے ملاقات ،عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی کروادی، اپوزیشن کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت گرانے یا بچانے میں دلچسپی نہیں بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا مولانا سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے منع کردیا، جیل میں ملاقات کرنیوالی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا، ذرائع جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی...
    وزیراعظم آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی ایران، آذربائیجان، ازبکستان اور ترکیہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم ای سی او ویژن 2025ء کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    معیشت میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال سے متعلق آگاہی بڑھانے کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت پر ہفتہ وار اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال کے بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹیاں تمام شراکت داروں...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِاعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ ہو گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی طور پر مضبوط مستقبل کے لیے نئی ای سی او وژن ہے۔ محصولات وصولی، فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے، وزیراعظموزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن و دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیرِ اعظم اجلاس میں پاکستان کا مؤقف، علاقائی و عالمی چیلنجز پر رائے پیش کریں گے۔وزیرِ اعظم اجلاس کے موقع پر دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں...
    چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا  78 واں اجلاس ہوا جس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا، بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  اسٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال  پر اطمینان کا اظہار کیا گیا...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،چیلنجز کے باوجود پولیو فری پاکستان کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے۔  وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد پولیوٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نےکہاہربچےکو اس موذی مرض سے بچانے کا عزم کرتے ہیں،یقینی بنانا چاہیئے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے،پاکستان نے پولیو کےخلاف اہم پیشرفت کی ہے۔ جنگلا ت کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا : مریم اورنگزیب  انسدادپولیو کیلئےصوبائی حکومتوں ،اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں،پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،اسٹیک ہولڈرزکو پولیو کےخاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ راولپنڈی میں 300 روپے مالیت کی نسوار چوری پر مقدمہ درج وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں...
    دنیا کی ہر ثقافت اور مذہب نے انسانیت کے بہترین مفاد میں اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ اقدار ہمیں نہ صرف دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تعلیم دیتی ہیں بلکہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی بہتر انسان بننے کی راہ دکھاتی ہیں۔ اخلاقیات انسانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، انصاف، محبت، ایمانداری، اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں، جو کسی بھی معاشرتی ڈھانچے کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ مختلف مذاہب میں ان اخلاقی اصولوں کو مقدس کتابوں اور تعلیمات کی صورت میں واضح کیا گیا ہے، جو انسانوں کو زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ سکھاتی ہیں۔ اسلام، ہندو ازم، عیسائیت، اور دیگر مذاہب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوںکیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 38 لاپتا
    اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔ سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔ Post Views: 3
    —فائل فوٹو اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    اسلام آٰباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا، ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔ شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جینڈر اسپیشلسٹ جودھا بخاری اور ان کی ٹیم نے اسلام آباد سے حیدرآباد کا دورہ کیا اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں سیلاب 2022ء کے متاثرین کے لیے کاروباری معاونت، تربیت اور مالی امداد پر مبنی نئے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جودھا بخاری نے اجلاس کے اراکین کو بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت سندھ کی شراکت سے 440 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سیلاب 2022 سے متاثرہ خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے 21 لاکھ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کے بارے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا واضح اعلان نہ صرف ان اداروں بلکہ پوری قوم کے لیے اچھی خبر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ان اداروں کی کارکردگی اور دائرہ اثر بڑھانے کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کیلئے جلد ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان سے گفتگو  میں کیا۔ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی نے سینیٹر عرفان صدیقی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے شیخوپورہ میں بزرگ خاتون کے ساتھ واپڈا دفتر میں بد سلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں بیٹھے فرعونوں نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے ان لوگوں کے نزدیک غریب عوام کی کوئی عزت و تکریم نہیں بلکہ یہ کیٹرے مکوڑے ہیں۔ سرکاری افسر دفتر آنے کی تنخواہ اور مراعات لیتے ہیں جبکہ کام کرنے کے لئے رشوت وصول کی جاتی ہے،پورا سسٹم ہی کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین حاکم اعلیٰ بے بس عوام بدترین غلام بن چکے ہیں۔وطن عزیز میں جب بھی کوئی شہری اپنے جائز مسئلے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ حضرت حسین ؓ نے ظالمانہ نظام کا مقابلہ کرکے امت کو پیغام دیا کہ ظلم کو کسی شکل و صورت میں بھی برداشت نہ کیا جائے ۔ خیراور شر کے معرکے میں ظلم و جبرکیخلاف نہ اٹھنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔غزہ میں فلسطینی مسلسل کربلا جیسی آزمائش اور مصائب سے دوچار ہیں،اسرائیل اور امریکا صدی کے سب سے بڑے یزیدی کردار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا پوری اُمت اور عالم اسلام کی قیادت کو حقیقی پیغام یہی ہے کہ مِلت اسلامیہ اتحاد کی طاقت سے باطل اور اسلام دشمن قوتوں کی جارحیت روکے ۔ پاکستان، ایران کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت)ضلعی ہیڈ کوارٹر قنبر شہر میں قائم نیشنل بینک برانچ تیزی سے تباہی وبربادی اور بدانتظامی کی طرف گامزن ہے آئے روز آن لائن سسٹم مسلسل خراب پورا پورا دن سرکاری ملازمین کو شدید گرمی میں مسلسل انتظار کرانا بینک منیجر اور دیگر عملے کا معمول بن گیا ہے ہزاروں سرکاری ملازمین اور بوڑھے عمر رسیدہ پنشنرز اور پریدار خواتین اپنی تنخواہ اور پنشن کی وصولی کیلئے بینک میں جمع ہوتے ہیں مگر بینک انتظامیہ کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ان کو ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی کثیر تعداد گیٹ کے باہر سخت دھوپ اور گرمی میں جمع ہونے سے مقامی پولیس، انتظامیہ اور ٹریفک کیلئے رش...
    اقوام متحدہ: پاکستان نے ہیٹی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا ہے کہ ہیٹی کو خون ریز اور تباہی سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جہاں پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کی حکمرانی، بڑھتی ہوئی خودساختہ انصاف کی کارروائیاں، اور بگڑتا ہوا انسانی بحران واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ہیٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب اور جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے کونسل پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل...
    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پی ٹی آئی کی صوبائی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کی ابتدا اسیر رہنماں کے خطوط کو پڑھ کر کی گئی اور عامر ڈوگر نے اسیر رہنماں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا۔ ذرائع نے بتایاکہ علی محمد خان اور زرتاج گل نے حکومت سے مذاکرات کرنے پر زور دیا، علی محمد خان نے اسیر رہنماں کے خط کی تائید کی اورکہا کہ ہر صورت مذاکرات ہونے چاہیے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔وازرت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مذہبی امور میں رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔وزرات مذہبی امور نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نےمنصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات اور ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔اسپین میں چوتھی عالمی فنانس فار ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ضرورت مند ملکوں کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ منصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات اور ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہوں، یکجہتی، انصاف اور شمولیت پر مبنی بین الاقوامی مالیاتی نظام کی مضبوطی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قرضوں میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی سوشل ڈیولپمنٹ مقاصد کے فنڈنگ فرق کو بڑھا رہے ہیں، دوحا اور ادیس ابابا کانفرنسز میں شمولیت کے نظام کی بنیاد ڈالی جاچکی ہے، لیکن بہت کام باقی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے تقریباً 250 ریٹائرڈ ملازمین ایک ماہ سے اپنی پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ پیکٹاء کو پنجاب میں ضم کرنے کے بعد سے انہیں پنشن ملنے میں غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات میں گھِرے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی کے پنجاب میں انضمام کے بعد مالی قواعد و ضوابط کو مرتب نہ کرنے کی وجہ سے پنشن کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ اس کا براہ راست اثر ریٹائرڈ ملازمین پر پڑا ہے جو گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی پنشن کے منتظر ہیں لیکن انہیں ابھی تک...
    علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کیلئے وزیراعظم کا اعلان قوم کیلئے خوشخبری ہے: سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کے بارے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا واضح اعلان نہ صرف ان اداروں بلکہ پوری قوم کے لیے اچھی خبر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ان اداروں کی کارکردگی اور دائرہ اثر بڑھانے کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کیلئے جلد ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے وفاقی وزیر...
    جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کو ناصبی فکر سے بچنے کیلئے ذکر اہل بیت (ع) اور ذکرِ امام حسین علیہ السلام کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نائب امام اور پورے عالمِ اسلام کے رہبر و رہنماء ہیں۔ ان کی شان میں گستاخی امت مسلمہ کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال روڈ جیکب آباد پر منعقدہ سالانہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے  کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے  کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے  خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی  گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی...
    ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی،وفاقی حکومت نے پنشنرز کو دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت دیدی۔   ذرائع کے مطابق دوبارہ ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی اجازت اس شرط پر دی گئی کہ  ان کی تنخواہ سے ان کی مجموعی پنشن کےبرابر رقم مہیا کی جائے،اس اقدام سے ان ہزاروں پنشنرز کو فائدہ ہوگا جو ایک ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد  صدر سیکرٹریٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ پاکستان، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان سمیت 36 مختلف اداروں میں دوبارہ نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  اس سے قبل وزارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 14پیسے کمی  کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کی درخواست کی تھی،بنیادی ٹیرف 31وپے 59پیسے فی یونٹ مقررہو گیا،لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم  رہیں گے۔ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے نرخ45روپے 43پیسہ ،صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 33روپے 48پیسے  ہو گئے۔ 100یونٹ تک بنیادی ٹیرف 10روپے 54پیسے ،101ست 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ13روپے مقررہو گئے۔ ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا 100یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے فی یونٹ22روپے 44پیسے ،101تا200یونٹ نان پروٹیکٹڈپر بجلی کا نرخ28روپے 91پیسے ،201سے 300یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے بنیادی ٹیرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کا تیسرا(3) مذہبی اجتماع (جلسہ) گزشتہ رات بعد نماز عشا بمقام چوک سرکی گیٹ پشاور شہر میں منعقد ہوا۔ اس مذہبی اجتماع (جلسہ) میں حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی (خطیب سرگودھا)نے اپنے خطاب میں حضرت حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت حسینؓ نے حق و صداقت کی سربلندی کیلئے ظلم و جبر کے خلاف صبر و استقامت کے ساتھ ایثار و قربانی کی جو لازوال مثالی پیش کی جسکی تاریخ عالم اسکی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حضرت علامہ قاضی احمد حسن چشتی نے فرمایا کہ طاعونی طاقیت اُمت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے...
    اجلاس سے صوبائی امیر عبدالواسع اور ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی ملک گیر ممبرشپ اور رابطہ عوام مہم کے دوسرے مرحلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن کی گزشتہ روز ملک بھر کے صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کے ساتھ آن لائن نشست کے تناظر میں جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس ضلعی دفتر نشترآباد میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحر اللہ خان ایڈووکیٹ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
    —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب سمیت تمام ہنگامی صورتِ حال کےلیے ڈرون حاصل کر لیا۔سرکاری حکام کے مطابق سیلابی صورتِ حال میں مدد کے لیے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کےلیے ڈرون استعمال ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق دکھائی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ ہنگامی صورتِ حال میں رسپانس ٹائم تیز تر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوکل کمیونٹی کو ایمرجنسی ریسپانس کےلیے تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے...
    سٹی 42:پاکستان نے جولائی سے سلامتی کونسل کی  صدارت سنبھال لی  نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار  نے  پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا ، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،پاکستان اقوام متحدہ چارٹرکےتحت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے،پاکستان چاہتا ہے دنیا بھرکےتنازعات ثالثی سے حل ہوں،سفارتکاری اورثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل پریقین رکھتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
    پاکستان نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے لیے فیری (کشتی) سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی وزارت بحری امور کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ پر نئی شپنگ لائنیں قائم کرنے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے لیے فیری سروس متعارف کروانے کے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کی زیرصدارت منگل کو ایک اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’اس فیصلے کا بنیادی مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی سمندری تجارت کو بڑھانے اور گوادر کو بحیرہ عرب میں ایک بڑے ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹک مرکز کے طور پر ترقی دینے کی...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) جسٹس سرفراز ڈوگر آئینی اور قانونی طور مستقل چیف جسٹس کے منصب کیلئے متفقہ طور پر کامیاب ہوگئے جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی فیصلے کی روشنی میں تمام ابہام دور کردئیے۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو بھاری اکثریت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے لئے نامزد کردیا گیا جبکہ پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کیلئے بھی ناموں کی منظوری دے دی گئی ۔۔ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ کا اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض سامنے آیا انہوں نے26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا لیکن جوڈیشل کمیشن ممبران نے اکثریت کی بنیاد پر انکی تجویز مسترد کردی چیئرمین جوڈیشل کمیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط ارسال کرتے ہوئے شہر قائد میں پانی کے سنگین بحران اور K-4 منصوبے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی  نے  خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں K-4 منصوبے کے لیے مختص رقم کو فوری طور پر بڑھایا جائے اور مطلوبہ 40 ارب روپے مہیا کیے جائیں تاکہ کراچی کے عوام کو درپیش پانی کے بحران کا حل ممکن بنایا جا سکے۔منعم ظفر خان نے وزیراعظم کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز اور سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، لیکن وفاقی بجٹ میں اسے مسلسل نظر انداز...
    یو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت سارے راستے اور لائحہ عمل موجود ہیں۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مایوسی کی فضاء ہے، میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانا چاہتا ہوں، میں سمجھتا ہوں اب بھی رہائی کے لیے بہت راستے موجود ہیں، پریشان نہیں ہونا چاہیے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات اور لائحہ عمل بنانا ضروری ہے، لسٹ ایک جیسی بنتی ہے، دوسرے لوگوں کو بھی ملاقات کا موقع دینا چاہیے۔ وکیل فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عتیق کا نام منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے جسٹس سرفرازڈوگرکے نام کی منظوری...
    ویب ڈیسک:  چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔  چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔   جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف  چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفرازڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور  آئیں گے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس ہو گا جس میں ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور آئیں گے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پرغور...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدام کرے۔  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد پر پابندیاں ختم کی جائیں، محفوظ رسائی دی جائے، غزہ کے شہری ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہیں۔  عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ غذائی قلت میں اضافہ ہورہا ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اعلیٰ سطح بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد بلائی جائے۔ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز اضافہ ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا...
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اس لیے وہ منبر و محراب کے ذریعے محرم الحرام میں امن، اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو اخوت، یکجہتی، محبت، بھائی چارہ اور احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیے معاشرتی ترقی اور امن کیلئے خطرہ ہیں۔ علماء معاشرے میں اخوت و بھائی چارے اور روادری کو فروغ دیں۔ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورزم زون بنائے جائیں، پاکستان کو ایک ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کرایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں، ملکی ترقی کے وڑن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زیارت: زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی دو خواتین کو بچانے والے نوجوان شمائل خان کے جذبۂ انسانیت کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اُن کے لیے پی ڈی ایم اے ریسکیو میں نوکری کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شمائل خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ:شمائل خان جیسے لوگ نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری انسانیت کا فخر ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی لالچ کے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دو خواتین کی زندگیاں بچائیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اکثر مقامات پر ریسکیو ٹیموں کو پہنچنے میں وقت لگتا ہے، ایسے میں سول سوسائٹی کے افراد کا کردار انتہائی اہم ہے، اور شمائل...
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی پاکستان کے سیکرٹری دفاع سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ایتھوپیا کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے پیر کے روز وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران، سفیر نے سیکرٹری دفاع کو ایتھوپیا کے وزیراعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد کی قیادت میں ہونے والی اہم سیاسی، سماجی اور قانونی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ...
    گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کیلئے سفارش کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور...
    راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، ریسکیو 1122کے مختلف مقامات پر اعلانات (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچا کیلئے اعلانات کئے گئےاعلان میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاں ، ندی نالوں کے...
    مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پرغور ہوگا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ موصول ہونے کی صورت میں کل معطلی کا نوٹیفکیشن واپس ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہوگی فیصلہ کل ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی اور عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔چیف...
    وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات کر دیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورازم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں زرمبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ایسی لازوال قدرتی...
    راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اعلانات کئے گئے  اعلان  میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دریاؤں نہروں ندی نالوں میں نہانے ، تہرنے یا جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے ۔  خاص طور پر بچوں کو پانی کے قریب جانے سے منع کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں، یہ پیغام آپ کی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی،  گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔  گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ...